\id ZEP - Biblica® Open Urdu Contemporary Version \ide UTF-8 \h صفنیاہؔ \toc1 صفنیاہؔ کی نبُوّت \toc2 صفنیاہؔ \toc3 صفن \mt1 صفنیاہؔ \mt2 کی نبُوّت \c 1 \p \v 1 یَاہوِہ کا کلام جو امُونؔ کے بیٹے یُوشیاہؔ، شاہِ یہُودیؔہ کے دِنوں میں حِزقیاہؔ کے بیٹے امریاہؔ کے بیٹے گِدلیاہؔ کے بیٹے کُوشی کے بیٹے صفنیاہؔ پر نازل ہُوا۔ \b \s1 آنے والی بربادی کے بارے میں آگاہی \q1 \v 2 میں زمین کے اُوپر سے \q2 سَب کچھ مٹا دُوں گا، \q2 یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ \q1 \v 3 مَیں اِنسان اَور حَیوان دونوں کو مٹا دُوں گا؛ \q2 اَور آسمان کے پرندوں \q2 اَور سمُندر کی مچھلیوں کو مٹا دُوں گا۔ \b \q1 یَاہوِہ اعلان کرتے ہیں، \q2 اَور مَیں اُن بُتوں کو تباہ کر دوں گا جو بدکار کو گرانے کا سبب بنتے ہیں۔ \q2 اَور اِنسان کو زمین پر سے مٹا ڈالُوں گا، \q1 \v 4 مَیں یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے سَب باشِندوں کے خِلاف \q2 اَپنے ہاتھ بڑھاؤں گا۔ \q1 میں اُس جگہ سے بَعل کے بقیّہ کو کاٹ ڈالُوں گا، \q2 بُت پرستوں اَور اُن کے پجاریوں کا نام مٹا دُوں گا۔ \q1 \v 5 جو لوگ کوٹھوں پر چڑھ کر اجرامِ فلکی کی پرستش کرتے ہیں، \q2 اَور اُن کے سامنے سَجدہ کرتے ہیں، \q1 جو لوگ یَاہوِہ کو سَجدہ کرتے ہیں اَور یَاہوِہ کے نام کی قَسم کھاتے ہیں \q2 اَور مولکؔ\f + \fr 1‏:5 \fr*\fq مولکؔ \fq*\ft عِبرانی \ft*\fqa ملکامؔ\fqa*\f* کی قَسم بھی کھاتے ہیں، \q1 \v 6 جو یَاہوِہ کی فرمانبرداری سے مُنہ پھیرتے ہیں \q2 نہ یَاہوِہ کے طالب ہیں، نہ اُن سے مشورت کرتے ہیں۔ \b \q1 \v 7 یَاہوِہ قادر کے سامنے خاموش رہو، \q2 کیونکہ یَاہوِہ کا دِن نزدیک ہے۔ \q1 یَاہوِہ نے ایک قُربانی تیّار کی ہے \q2 اَور جِن کو اُس نے مدعو کیا ہے اُنہیں مخصُوص کیا ہے۔ \b \q1 \v 8 یَاہوِہ کی قُربانی کے دِن \q2 میں شہزادوں اَور بادشاہ زادوں \q1 اَور اُن سَب کو جو غَیر مُلکی پوشاک پہنے ہُوئے ہیں، \q2 سزا دُوں گا۔ \q1 \v 9 اَورجو اُس دِن میں اُن سَب کو \q2 جو دہلیز پر قدم نہیں رکھتے، سزا دُوں گا، \q1 اَورجو اَپنے معبُودوں کے معبد ظُلم\f + \fr 1‏:9 \fr*\ft دیکھیں \+xt 1 سمو 5‏:5‏\+xt*\ft*\f* اَور فریب سے بھرتے ہیں، \q2 سزا دُوں گا۔ \b \q1 \v 10 یَاہوِہ فرماتے ہیں، \q2 اُس دِن مچھلی پھاٹک سے ایک آواز بُلند ہوگی، \q1 نئی بستی سے ماتم کی آواز اُٹھے گی، \q2 اَور پہاڑیوں سے بڑے شوروغل کی آواز آئے گی۔ \q1 \v 11 اَے سوداگری کے شہر مکتیسؔ کے رہنے والو؛ \q2 تمہارے سارے سوداگر غارت ہوں گے، \q2 جو چاندی کی تِجارت کرتے ہیں، برباد ہو جایٔیں گے۔ \q1 \v 12 اُس وقت مَیں چراغ لے کر یروشلیمؔ میں ڈھونڈوں گا \q2 اَورجو آسُودہ ہیں \q2 اَور پیالی میں بچی ہُوئی تلچھٹ کی طرح ہیں، \q1 جو سوچتے ہیں کہ یَاہوِہ کویٔی سزا یا جزا نہیں دیں گے، \q2 میں اُن کو سزا دُوں گا۔ \q1 \v 13 اُن کی دولت لُٹ جائے گی، \q2 اُن کے مکان گرا دئیے جایٔیں گے۔ \q1 وہ گھر تو بنائیں گے \q2 پر اُن میں رہنے نہ پائیں گے؛ \q1 وہ تاکستان لگائیں گے \q2 پر اُن کی مَے نہ پیئیں گے۔ \b \q1 \v 14 یَاہوِہ کا عظیم دِن قریب ہے۔ \q2 اَور وہ جلد آ رہاہے۔ \q1 سُنو! یَاہوِہ کے دِن کا شور بہت زِیادہ ہوگا، \q2 اَور جنگجو بھی پھوٹ پھوٹ کر رُوئے گا۔ \q1 \v 15 وہ دِن قہر کا دِن ہوگا، \q2 رنج و مُصیبت کا دِن ہوگا، \q3 تباہی، بربادی کا دِن، \q2 ظلمت اَور تیرگی کا دِن، \q3 گھٹاؤں اَور تاریکی کا دِن، \q1 \v 16 تُرہی کی آواز اَور جنگی نعروں کا دِن \q2 قلعہ بند شہروں کے خِلاف \q2 اَور کونے والے بُلند بُرجوں کے خِلاف۔ \b \q1 \v 17 ”مَیں لوگوں پر مُصیبت لاؤں گا \q2 اَور وہ اَندھوں کی طرح چلیں گے، \q1 کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔ \q2 اُن کا خُون خاک کی طرح \q2 اَور اُن کا گوشت نَجاست کی طرح گرایا جائے گا۔ \q1 \v 18 یَاہوِہ کے قہر کے دِن \q2 اُنہیں اُن کی چاندی اَور سونا \q2 بچا نہ سکےگا، \q1 تمام دُنیا اُن کی غیرت کی آگ میں جَل کر ساری زمین خاک ہو جائے گی۔“ \b \q2 کیونکہ وہ سَب کا جو زمین پر رہتے ہوں گے \q2 اَچانک خاتِمہ کر دیں گے۔ \c 2 \s1 یہُوداہؔ اَور یروشلیمؔ کا اِنصاف قوموں کے ساتھ کیا جاتا ہے \s2 یہُوداہؔ کو تَوبہ کرنے کا بُلاوا \q1 \v 1 اَے بے شرم قوم کے لوگو، \q2 ایک جگہ جمع ہو جاؤ، ایک جگہ! \q1 \v 2 قوانین کے نافذالعمل ہونے سے پہلے \q2 اَور وہ دِن تُمہیں بھُوسے کی مانند اُڑا لے جائے، \q1 اُس سے پہلے کہ یَاہوِہ کا قہر شدید تُم پر نازل ہو، \q2 اَور یَاہوِہ کے غضب کا دِن تُم پر آ پہُنچے۔ \q1 \v 3 اَے زمین کے حلیموں، یَاہوِہ کی تلاش کرو، \q2 تُم جو کہ اُن کے اَحکام پر عَمل کرتے ہو۔ \q1 اُن کی راستبازی کی کھوج کرو اَور اُن کی فروتنی کو ڈھونڈو، \q2 شاید تُم یَاہوِہ کے قہر کے دِن \q2 پناہ پا سکو۔ \s1 فلسطینیوں کے خِلاف \q1 \v 4 غزّہؔ کو ترک کر دیا جائے گا \q2 اَور اشقلونؔ ویران کیا جائے گا۔ \q1 اَور اشدُودؔ دوپہر ہی کو نکال دیا جائے گا \q2 اَور عقرونؔ کو جڑ سے اُکھاڑ دیا جائے گا۔ \q1 \v 5 تُم جو ساحِل پر رہتے ہو تُم پر افسوس، \q2 یعنی کریتیوں کی قوم پر افسوس؛ \q1 یَاہوِہ کا کلام تمہارے خِلاف ہے، \q2 اَے کنعانؔ، فلسطینیوں کی سرزمین، \q1 وہ کہتے ہیں، ”مَیں تُمہیں تباہ کر دُوں گا، \q2 اَور کویٔی باقی نہ چھوڑا جائے گا۔“ \q1 \v 6 سمُندر کے کنارے والی زمین جہاں کریتی رہتے ہیں، \q2 اُن کی زمین گلّہ بانوں کی ہو جائے گی جہاں وہ اَپنے \q2 بھیڑوں کے باڑے بنا لیں گے۔ \q1 \v 7 وہ یہُوداہؔ کے گھرانے کے باقی بچے ہُوئے لوگوں کے \q2 ہاتھ میں چلی جائے گی؛ \q1 جہاں اُنہیں چراگاہیں ملیں گی۔ \q2 شام کو وہ وہاں \q1 اشقلونؔ کے گھروں میں لیٹا کریں گے۔ \q2 یَاہوِہ اُن کا خُدا اُن کی حِفاظت کریں گے؛ \q2 اَور اُن کی دولت کو بحال کریں گے۔\f + \fr 2‏:7 \fr*\fq اَور اُن کی دولت کو بحال کریں گے \fq*\ft دُوسرے نُسخوں کے مطابق \ft*\fqa اُن کے قَیدیوں کو واپس لے آئیں گے\fqa*\f* \s1 مُوآب اَور بنی عمُّون کے خِلاف \q1 \v 8 مَیں نے مُوآب کی ملامت \q2 اَور بنی عمُّون کی طَعنہ زنی سُنی ہے، \q1 جنہوں نے میرے لوگوں کو بے عزّت کیا \q2 اَور اُن کی زمین کو لے لینے کی دھمکیاں دیں۔ \q1 \v 9 اِس لیٔے میری حیات کی قَسم، \q2 قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کا خُدا فرماتے ہیں۔ \q1 مُوآب ضروُر سدُومؔ کی مانند ہو جائے گا \q2 اَور بنی عمُّون عمورہؔ کی مانند۔ \q1 وہ کانٹوں کی زمین اَور نمک کی کان، \q2 اَور ہمیشہ کے لیٔے ویران ہو جایٔیں گے۔ \q1 میرے لوگوں میں سے باقی بچے ہُوئے لوگ اُنہیں غارت کر دیں گے؛ \q2 اَور میری قوم کے باقی لوگ اُن کی زمین وارِث ہوں گے۔ \b \q1 \v 10 اَپنے تکبُّر کی وجہ سے اُنہیں یہ سَب کچھ دیکھنا پڑےگا، \q2 کیونکہ اُنہُوں نے قادرمُطلق یَاہوِہ کے لوگوں کی ملامت \q2 کی اَور اُن سے تکبُّر سے پیش آئے۔ \q1 \v 11 یَاہوِہ اُن کے لیٔے ہیبت ناک ہونگے \q2 اَور وہ زمین کے تمام معبُودوں کو لاغر کر دیں گے۔ \q1 اَور بحری ممالک کے تمام باشِندے اَپنی اَپنی جگہ میں، \q2 اُن کی عبادت کریں گے۔ \s1 کُوشؔ کے خِلاف \q1 \v 12 اَے کُوشؔ والو، \q2 تُم بھی میری تلوار کا لقمہ بنوگے۔ \s1 اشُور کے خِلاف \q1 \v 13 وہ اَپنا ہاتھ شمال کی طرف دراز کرےگا \q2 اَور اشُور کو تباہ کر دے گا۔ \q1 اَور نینوہؔ کو ویران \q2 اَور بیابان کی مانند خشک کر دے گا۔ \q1 \v 14 اُس میں جنگلی جانور کے ریوڑ، \q2 اَور ہر قِسم کے حَیوان لیٹیں گے۔ \q2 چیخنے والا اُلّو حواصل اَور خارپُشت \q1 اُس کے سُتونوں کے سِروں پر گھونسلے بنائیں گے۔ \q2 اَور اُن کے بولنے کی آواز کھڑکیوں میں سے سُنایٔی دے گی، \q1 اُس کی دہلیزوں میں ویرانی ہوگی، \q2 کیونکہ دیودار کا کام کھُلا چھوڑا جایٔےگا۔ \q1 \v 15 یہ شادمانی کا شہر تھا \q2 جو اَمن کا تھا۔ \q1 اَور اَپنے دِل میں یہ کہا کرتا تھا، \q2 کہ بس مَیں ہی مَیں ہُوں، میرے سِوا کویٔی نہیں۔ \q1 وہ کیسا ویران ہو گیا ہے، \q2 جہاں اَب درندوں کا اڈّا ہیں! \q1 اَورجو اُس کے پاس سے گُزرتے ہیں \q2 وہ مُکّے ہلاتے ہیں اَور ہنسی اُڑاتے ہیں۔ \c 3 \s1 یروشلیمؔ \q1 \v 1 افسوس اُس سرکش، \q2 ظالِم اَور ناپاک شہر پر، \q1 \v 2 وہ کسی کی نہیں سُنتا، \q2 نہ کسی کی تربّیت کو قبُول کرتا ہے۔ \q1 وہ یَاہوِہ پر توکّل نہیں کرتا \q2 وہ اَپنے خُدا کے قریب آنا نہیں چاہتا کہ اُن کی عبادت کرے۔ \q1 \v 3 اُس کے اَندر اُس کے سردار گرجنے والے شیر ہیں، \q2 اَور اُس کے حُکمران شام کو نکلنے والے بھیڑئے ہیں، \q2 جو صُبح کے لیٔے کچھ نہیں چھوڑتے۔ \q1 \v 4 اُس کے نبی مغروُر ہیں؛ \q2 وہ دغاباز ہیں۔ \q1 اُس کے کاہِنؔ مَقدِس کو ناپاک کرتے ہیں \q2 اَور آئین کو مروڑتے ہیں۔ \q1 \v 5 یَاہوِہ جو اُس شہر کے اَندر ہے، بڑا صادق ہے؛ \q2 وہ بےاِنصافی نہیں کرتا۔ \q1 وہ ہر صُبح بلاناغہ \q2 اَپنی عدالت کا کام اَنجام دیتاہے، \q1 پھر بھی بدکار لوگ \q2 اَپنے کئے پر شرمندہ نہیں ہوتے۔ \s1 یروشلیمؔ اَب بھی تَوبہ نہیں کر رہا \q1 \v 6 مَیں نے قوموں کو کاٹ ڈالا ہے؛ \q2 اُن کے بُرج توڑ دئیے گیٔے ہیں۔ \q1 مَیں نے اُن کے کوچوں کو ویران کر دیا ہے، \q2 وہاں سے کویٔی نہیں گُزرتا۔ \q1 اُن کے شہر اُجاڑ دئیے گیٔے ہیں؛ \q2 کویٔی باقی نہیں چھوڑا جائے گا۔ ایک بھی نہیں۔ \q1 \v 7 یروشلیمؔ کے بارے میں مَیں نے سوچا، \q2 تُو میرا خوف ضروُر مانے گا \q1 اَور تربّیت کو قبُول کرےگا! \q2 تَب اُس کی بستی کاٹی نہ جائے گی، \q1 اَور نہ ہی اُسے کسی سزا کا شِکار ہونا پڑےگا۔ \q2 لیکن پھر بھی وہ اَپنی تمام بدظنی میں \q2 لگے رہنے پر بضِد رہے۔ \q1 \v 8 یَاہوِہ فرماتے ہیں ذرا اِنتظار کرو، \q2 اُس دِن کا جَب مَیں تمہارے خِلاف شہادت دُوں گا۔ \q1 مَیں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں قوموں \q2 مملکتوں اَور بادشاہوں کو جمع کروں گا \q1 میں اُن پر اَپنا غیرت کا قہر نازل کروں گا۔ \q2 شدید قہر۔ \q1 میرا قہر آگ کی طرح ہوگا \q2 جو ساری دُنیا کو جَلا کر رکھ دے گا۔ \s1 اسرائیل کے باقی ماندہ افراد کی بحالی \q1 \v 9 تَب مَیں لوگوں کے ہونٹ پاک صَاف کروں گا، \q2 تاکہ وہ سَب کے سَب یَاہوِہ کا نام لیں \q2 اَور مِل جُل کر اُن کی عبادت کریں۔ \q1 \v 10 کُوشؔ (جہاں سے دریائے نیل نکلتا ہے) کی دریاؤں سے \q2 میرے بکھرے ہُوئے لوگ، \q2 میرے لیٔے تحفے لے کر آئیں گے۔ \q1 \v 11 تَب یروشلیمؔ شہر اُن بدیوں پرجو میرے خِلاف کی گئیں \q2 شرمندہ نہ ہوگا، \q1 کیونکہ مَیں اُس شہر سے متکبّر لوگوں کو \q2 نکال دُوں گا۔ \q2 پھر مغروُر لوگ میرے پاک پہاڑ پر یروشلیمؔ میں باقی نہ رہیں گے۔ \q1 \v 12 لیکن مَیں شہر میں حلیموں کو \q2 اَور اُنہیں جو غُرور نہیں کرتے، چھوڑ دُوں گا، \q2 اَور وہ یَاہوِہ پر توکّل رکھیں گے۔ \q1 \v 13 جو لوگ اِسرائیل میں باقی رہ جایٔیں گے وہ غلط نہ کریں گے؛ \q2 وہ جھُوٹ نہ بولیں گے، \q1 وہ اَپنی فریبی باتوں سے لوگوں کو دھوکا نہیں دیں گے؛ \q2 وہ کھایٔیں گے اَور اِستراحت فرمائیں گے \q2 اَور اُنہیں ڈرانے والا کویٔی نہ ہوگا۔ \b \q1 \v 14 اَے صِیّونؔ کی بیٹی نغمہ سرائی کر؛ \q2 یروشلیمؔ، نغمہ سرائی کر؛ \q2 اِسرائیل خُوشی سے للکار! \q1 یروشلیمؔ شادمان ہو، \q2 اَور پُورے دِل سے خُوشی منا۔ \q1 \v 15 یَاہوِہ نے تُجھے سزا دینے سے اَپنا ہاتھ روک لیا ہے، \q2 اُنہُوں نے تیرے دُشمنوں کو دُور بھیج دیا ہے۔ \q1 اِسرائیل کا بادشاہ، یَاہوِہ تیرے ساتھ ہے؛ \q2 تُو تکلیف پانے سے پھر کبھی نہ ڈرے گا۔ \q1 \v 16 اُس دِن یروشلیمؔ کو بتایا جائے گا، \q2 اَے شہر صِیّونؔ، مت ڈر \q2 اَپنے ہاتھوں کو لنگڑانے نہ دیں۔ \q1 \v 17 یَاہوِہ تیرا خُدا تیرے ساتھ ہے، \q2 وہ عظیم قوی یَاہوِہ تُجھے بچائیں گے۔ \q1 وہ تیرے سبب سے خُوشی منائیں گے، \q2 اَپنی مَحَبّت میں وہ تُمہیں پھر کبھی نہیں جھڑکیں گے، \q2 وہ گائیں گے اَور آپ کے لیٔے خُوشی منائیں گے۔ \b \q1 \v 18 مَیں تُجھ سے اُن تمام لوگوں کو نکال دوں گا \q2 جو تیری مُقرّرہ عیدوں میں شامل ہونے پر ماتم کرتے ہیں \q2 جو تمہارے لئے ایک بوجھ اَور ملامت ہے۔ \q1 \v 19 اُس وقت میں اُن سَب کو \q2 جنہوں نے تُمہیں تکلیف پہُنچائی ہے، سزا دُوں گا؛ \q1 میرے اَپنے بندوں کو جو چل نہیں سکتے، بچا لُوں گا \q2 اَور اُنہیں اَپنے پاس جمع کروں گا جنہیں دُور پھینک دیا گیا ہے، \q1 مَیں اُن کی تعریف کروں گا اَور اُنہیں عزّت دُوں گا \q2 جہاں اُنہیں شرمندہ ہونا پڑا تھا۔ \q1 \v 20 اُس وقت میں تُمہیں جمع کروں گا؛ \q2 اَور تُمہیں گھر واپس لے آؤں گا۔ \q1 اَور مَیں تُمہیں عزّت اَور تمجید عطا کروں گا \q2 ہر جگہ کے لوگوں کی طرف سے \q1 مَیں تمہارے لیٔے سارے کام اَچھّے ہونے دُوں گا جب مَیں تمہارے دولت کو بحال کروں گا تب میں تمہاری ساری قوموں \q2 جَیسا کہ تُم اَپنی آنکھوں سے دیکھ لوگے، \q2 یَاہوِہ فرماتے ہیں۔