\id ZEC - Biblica® Open Urdu Contemporary Version \ide UTF-8 \h زکریاؔہ \toc1 زکریاؔہ کی نبُوّت \toc2 زکریاؔہ \toc3 زکر \mt1 زکریاؔہ \mt2 کی نبُوّت \c 1 \s1 یَاہوِہ کی طرف رُجُوع ہونے کی دعوت \p \v 1 داریاویشؔ کے دُوسرے بَرس کے آٹھویں مہینے میں یَاہوِہ کا کلام نبی زکریاؔہ بِن بیرکیاہ بِن عِدّوؔ پر نازل ہُوا۔ \p \v 2 ”یَاہوِہ تمہارے آباؤاَجداد سے سخت ناراض تھے۔ \v 3 اِس لیٔے اِن لوگوں کو بتاؤ، قادرمُطلق یَاہوِہ\f + \fr 1‏:3 \fr*\fq قادرمُطلق یَاہوِہ \fq*\ft عِبرانی میں یَاہوِہ سباؤتھ یعنی لشکروں کے یَاہوِہ\ft*\f* یُوں فرماتے ہیں، تُم میری طرف رُجُوع لاؤ، قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں تو مَیں بھی تمہاری طرف رُجُوع ہُوں گا۔ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ \v 4 تُم اَپنے آباؤاَجداد کی مانند نہ بنو جِن سے اگلے نبیوں نے بہ آواز بُلند فرمایا تھا: قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ’تُم اَپنی بُری روِش اَور بُرے اعمال سے باز آؤ،‘ لیکن اُنہُوں نے نہیں سُنا اَور میری طرف مُتوجّہ نہیں ہُوئے، یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے \v 5 اَب تمہارے آباؤاَجداد اَور نبی کہاں ہیں؟ کیا وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں؟ \v 6 لیکن کیا میرا کلام اَور میرے قوانین جو مَیں نے اَپنے خدمت گذار نبیوں کو دیئے تھے، کیا وہ تمہارے آباؤاَجداد کی وفات کے بعد بھی قائِم نہیں ہیں؟ \p ”تَب اُنہُوں نے تَوبہ کی اَور کہا، یَاہوِہ قادرمُطلق نے اَپنے اِرادے کے مُطابق ہماری روِش اَور ہمارے اعمال کے مُوافق ہم سے صحیح سلُوک کیا۔“ \s1 مہندی کے درختوں کے درمیان ایک شخص \p \v 7 داریاویشؔ بادشاہ کے دُوسرے بَرس کے گیارھویں مہینے یعنی ماہِ شباطؔ کی چوبیسویں تاریخ کو یَاہوِہ کا یہ کلام نبی زکریاؔہ بِن بیرکیاہ بِن عِدّوؔ پر نازل ہُوا۔ \p \v 8 مَیں نے رات کو رُویا میں دیکھا کہ ایک شخص لال گھوڑے پر سوار وادی میں مہندی کے درختوں کے درمیان کھڑا تھا اَور اُس کے پیچھے لال، بھورے اَور سفید رنگ کے گھوڑے تھے۔ \p \v 9 تَب مَیں نے پُوچھا، ”اَے میرے آقا یہ کیا ہیں؟“ \p اُس فرشتے نے جو مُجھ سے گُفتگو کر رہاتھا، جَواب دیا، مَیں تُمہیں دِکھاؤں گا کہ یہ کیا ہیں۔ \p \v 10 تَب اُس شخص نے جو مہندی کے درختوں کے درمیان کھڑا تھا، اُس نے فرمایا، ”یہ وہ ہیں جنہیں یَاہوِہ نے ساری دُنیا میں سَیر کرنے کو بھیجا ہے۔“ \p \v 11 اَور وہ یَاہوِہ کے اُس فرشتے سے مُخاطِب ہُوئے جو مہندی کے درختوں کے درمیان کھڑا تھا، اَور کہا، ”ہم نے تمام دُنیا کی سیر کی اَور دیکھا کہ ساری زمین میں اَمن و سلامتی ہے۔“ \p \v 12 پھر یَاہوِہ کے فرشتے نے کہا، ”اَے قادرمُطلق یَاہوِہ آپ جو یروشلیمؔ اَور یہُودیؔہ کے شہروں پر پچھلے ستّر سالوں سے ناراض ہیں، کب تک آپ اِن پر رحم نہ کریں گے؟“ \v 13 تَب یَاہوِہ نے اُس فرشتے سے جو مُجھ سے گُفتگو کر رہاتھا، نرم اَور تسلّی بخش جَواب دیئے۔ \p \v 14 تب اُس فرشتے نے جو مُجھ سے گُفتگو کر رہاتھا فرمایا، ”بُلند آواز سے یہ اعلان کرو، قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ’مُجھے یروشلیمؔ اَور صِیّونؔ کے لئے بڑی غیرت ہے، \v 15 لیکن مَیں اُن قوموں سے بےحد ناراض ہُوں جو اِس وقت اَمن و سلامتی محسُوس کر رہے ہیں۔ مَیں تو تھوڑا ناراض تھا لیکن اُنہُوں نے اُس آفت کو بہت زِیادہ بڑھا دیا تھا۔‘ \p \v 16 ”اِس لیٔے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’مَیں رحمت کی بارش کرنے کو یروشلیمؔ واپس آیا ہُوں، اَور یہاں میرے گھر کو پھر سے تعمیر کیا جائے گا۔ اَور یروشلیمؔ کے اُوپر ناپنے کا جریب پھر سے کھینچا جائے گا۔‘ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ \p \v 17 ”پھر بُلند آواز سے اعلان کرو، قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ’میرے شہر دوبارہ خُوشحالی سے معموُر ہوں گے اَور یَاہوِہ پھر صِیّونؔ کو تسلّی بخشیں گے اَور یروشلیمؔ کو قبُول فرمائیں گے۔‘ “ \s1 چار سینگ اَور چار دستکار \p \v 18 تَب مَیں نے اُوپر نگاہیں اُٹھاکر دیکھا کہ چار سینگ ہیں۔ \v 19 تَب مَیں نے اُس فرشتے سے جو مُجھ سے گُفتگو کر رہاتھا، پُوچھا، ”یہ کیا ہیں؟“ \p اُس نے مُجھے جَواب دیا، ”یہ وہ سینگ ہیں جنہوں نے یہُودیؔہ، بنی اِسرائیل اَور یروشلیمؔ کو مُنتشر کر دیا تھا۔“ \p \v 20 پھر یَاہوِہ نے مُجھے چار کاریگر دِکھائے۔ \v 21 مَیں نے دریافت کیا، ”یہ کیا کرنے کے لئے آ رہے ہیں؟“ \p یَاہوِہ نے جَواب دیا، ”یہ وہ سینگ ہیں جنہوں نے یہُودیؔہ کو اَیسا مُنتشر کر دیا تھا تاکہ کویٔی اَپنا سَر نہ اُٹھا سکے، لیکن یہ کاریگر اُنہیں ڈرانے اَور اُن قوموں کے سینگوں کو تباہ کرنے آئے ہیں جنہوں نے مُلک یہُودیؔہ کو مُنتشر کرنے کے لیٔے اُن کے خِلاف اَپنے سینگ اُٹھائے تھے۔“ \c 2 \s1 جریب کے ساتھ ایک شخص \p \v 1 تَب مَیں نے نگاہیں اُٹھاکر دیکھا کہ ایک شخص ہاتھ میں پیمائشی جریب لیٔے کھڑا ہے۔ \v 2 مَیں نے اُس سے پُوچھا، ”تُم کہاں جا رہے ہو؟“ \p اُس نے مُجھے جَواب دیا، ”مَیں یروشلیمؔ کی پیمائش کرنے جا رہا ہُوں تاکہ مَعلُوم ہو کہ اُس کی چوڑائی اَور لمبائی کتنی ہے۔“ \p \v 3 تَب وہ فرشتہ جو میرے ساتھ گُفتگو کر رہاتھا، اُس دُوسرے فرشتہ سے ملنے کو آگے بڑھا جو اُس کی طرف آ رہاتھا۔ \v 4 اَور دُوسرے فرشتہ نے پہلے فرشتے سے کہا، ”فوراً اِس جَوان سے کہہ، ’یروشلیمؔ اِنسان اَور حَیوان کی کثرت کے باعث بے فصیل شہروں کی مانند ہوگا۔ \v 5 مَیں خُود اُس کے چاروں طرف آگ کی دیوار بَن جاؤں گا‘ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، اَور ’اُس کے اَندر اُس کا جلال بنُوں گا۔‘ \p \v 6 ”آؤ! آؤ! سُنو، شمالی سرزمین سے نکل بھاگو،“ یَاہوِہ اعلان کرتے ہیں، ”کیونکہ جہاں تُم آسمان کی چاروں ہواؤں کی مانند مُنتشر کئےگئے تھے،“ یَاہوِہ کا یہ فرمان ہے۔ \p \v 7 ”اَے صِیّونؔ، آؤ! تُمہیں جو بابیل کی بیٹی کے ساتھ رہتی ہے، نکل بھاگ!“ \v 8 کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”جِس نے مُجھے اَپنے جلال کی خاطِر اُن قوموں کے خِلاف بھیجا ہے جنہوں نے تُمہیں لُوٹ لیا ہے، کیونکہ جو کویٔی تُمہیں چھُوتا ہے، وہ میری آنکھوں کی پُتلی کو چھُوتا ہے۔ \v 9 یقیناً مَیں اُن کے خِلاف اَپنا ہاتھ اُٹھاؤں گا تاکہ اُن کے غُلام اُنہیں لُوٹ لیں۔ تَب تُم جانوگے کہ یَاہوِہ قادرمُطلق نے مُجھے بھیجا ہے۔ \p \v 10 ”یَاہوِہ کا فرمان ہے، اَے میری بیٹی صِیّونؔ، بُلند آواز میں گاؤ اَور شادمان ہو، کیونکہ مَیں آکر تمہارے درمیان سکونت کروں گا۔“ \v 11 ”اُس دِن بہت سِی قومیں یَاہوِہ کے ساتھ مِل جایٔیں گی اَور وہ میری اُمّت بَن جایٔیں گی۔ اَور مَیں تمہارے درمیان سکونت کروں گا، اُس دِن تُم جان لوگے کہ قادرمُطلق یَاہوِہ نے مُجھے تمہارے پاس بھیجا ہے۔ \v 12 اَور یَاہوِہ مُقدّس مُلک میں یہُودیؔہ کو اَپنی مِیراث کا حِصّہ ٹھہرائیں گے اَور یروشلیمؔ کو پھر سے مُنتخب کریں گے۔ \v 13 اَے بنی آدمؔ یَاہوِہ کے حُضُور خاموش رہو کیونکہ وہ اَپنے مُقدّس قِیام سے کچھ خاص کام کرنے کو فوراً اُٹھے ہیں۔“ \c 3 \s1 اعلیٰ کاہِن کے لیٔے صَاف سُتھرا لباس \p \v 1 اُس نے مُجھے دِکھایا کہ اعلیٰ کاہِن یہوشُعؔ یَاہوِہ کے فرشتے کے سامنے کھڑا ہے اَور فرشتے کے داہنی طرف شیطان یہوشُعؔ کو مُجرم ٹھہرانے کے لیٔے کھڑا ہے۔ \v 2 یَاہوِہ نے شیطان سے کہا، ”اَے شیطان، مَیں یَاہوِہ تُمہیں ملامت کرتا ہوں، یَاہوِہ جِس نے یروشلیمؔ کا انِتخاب کیا ہے، تُمہیں ملامت کرتا ہے۔ کیا یہ شخص آگ سے نکالی ہوئی جلتی ہُوئی لاٹھی کی مانند نہیں ہے؟“ \p \v 3 اِس وقت یہوشُعؔ مَیلے کپڑے پہنے ہُوئے فرشتے کے سامنے کھڑا تھا۔ \v 4 تَب یَاہوِہ کے فرشتے نے اُن فرشتوں سے جو اُن کے سامنے کھڑے تھے فرمایا، ”یہوشُعؔ کے مَیلے کپڑے اُتار دو۔“ \p تَب اُس نے یہوشُعؔ سے کہا، دیکھو، مَیں نے تمہارے گُناہوں کو دُور کر دیا ہے اَور اَب مَیں تُمہیں نفیس پوشاک پہناؤں گا۔ \p \v 5 تَب مَیں نے کہا، ”اُس کے سَر پر صَاف عمامہ رکھو،“ اَور اُنہُوں نے اُس کے سَر پر صَاف عمامہ رکھا اَور پوشاک پہنائی اَور یَاہوِہ کا فرشتہ اُس کے پاس کھڑا رہا۔ \p \v 6 اُس کے بعد یَاہوِہ کے فرشتے نے یہوشُعؔ کو یہ تاکید کی، \v 7 ”قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، اگر تُم میری راہوں پر چلوگے اَور میرے تقاضوں پر عَمل کروگے، تو میرے بیت المُقدّس پر حُکومت کروگے اَور میری عدالت کے نگہبان ہوگے اَور مَیں تُمہیں اُن کے درمیان جو یہاں پر کھڑے ہیں، آنے جانے کی اِجازت دُوں گا۔ \p \v 8 ” ’اَے اعلیٰ کاہِن، یہوشُعؔ، تُم اَور تمہارے ساتھی جو تمہارے سامنے بیٹھے ہیں، وہ آنے والی باتوں کے بطور نِشان ہیں، مَیں اَپنے خادِم یعنی شاخ کو لانے والا ہُوں۔ \v 9 اُس پتّھر کو دیکھو، جسے مَیں نے یہوشُعؔ کے سامنے رکھا ہے، اُس پتّھر میں سات آنکھیں ہیں، اَور مَیں اُس پر ایک کندہ کاری کروں گا، قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، اَور مَیں ایک ہی دِن میں اِس مُلک کے گُناہوں کو دُور کر دُوں گا۔ \p \v 10 ” ’اُس دِن تُم میں سے ہر ایک اَپنے ہمسایہ کو انگور اَور اَنجیر کے درخت کے نیچے رِفاقت کرنے کے لئے دعوت دے گا،‘ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔“ \c 4 \s1 سونے کے چراغدان اَور زَیتُون کے دو درخت \p \v 1 پھر اُس فرشتہ نے جو مُجھ سے باتیں کر رہاتھا واپس آکر مُجھے اَیسا جگایا گویا کوئی نیند سے جگایا جاتا ہو۔ \v 2 اُس نے مُجھ سے پُوچھا، ”تُمہیں کیا دِکھائی دے رہاہے؟“ \p مَیں نے جَواب دیا، ”مُجھے ایک خالص سونے کا چراغدان دِکھائی دے رہاہے جِس کے اُوپر ایک پیالہ ہے، جِس میں سات چراغ ہیں اَور اُن ساتوں چراغوں پر سات نالیاں ہیں۔ \v 3 چراغدان کے پاس زَیتُون کے دو درخت بھی ہیں۔ ایک تو پیالے کے دایئں طرف اَور دُوسرا بائیں طرف۔“ \p \v 4 مَیں نے اُس فرشتے سے جو مُجھ سے گُفتگو کر رہاتھا پُوچھا، ”اَے میرے آقا، یہ سَب کیا ہیں؟“ \p \v 5 فرشتے نے جَواب دیا، ”کیا تُم نہیں جانتے کہ یہ کیا ہیں؟“ \p مَیں نے جَواب دیا، ”نہیں، میرے آقا۔“ \p \v 6 تَب فرشتے نے مُجھ سے کہا، ”زرُبّابِیل کے لیٔے یہ یَاہوِہ کا کلام ہے: ’نہ طاقت سے اَور نہ تو قُوّت سے بَلکہ میری رُوح سے ہوگا۔‘ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ \p \v 7 ”اَے بڑے پہاڑ تُو کیا ہے؟ زرُبّابِیل کے سامنے تُو ہموار میدان ہو جائے گا اَور تَب وہ چوٹی کا پتّھر یہ پُکارتے ہُوئے آئے گا، ’اُس پر خُدا کی رحمت ہو، اُس پر خُدا کی رحمت ہو!‘ “ \p \v 8 پھر یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا، \v 9 ”زرُبّابِیل کے ہاتھوں نے اِس بیت المُقدّس کی بُنیاد ڈالی ہے اَور اُسی کے ہاتھ سے یہ کام پُورا ہوگا۔ تَب تُم جانوگے کہ قادرمُطلق یَاہوِہ نے مُجھے تمہارے پاس بھیجا ہے۔ \p \v 10 ”اِن دِنوں میں ہونے والے چُھوٹے شروعاتی کام کو حقیر مت جانو؟ کیونکہ یَاہوِہ کی وہ سات آنکھیں جو ساری زمین کی سَیر کرتی ہیں، خُوشی سے اِس کام کی شروعات ہوتے ہُوئے اَور اُس ساہول کو جو زرُبّابِیل کے ہاتھ میں ہے دیکھ کر شادمان ہوتی ہے؟“ \p \v 11 پھر مَیں نے فرشتہ سے پُوچھا، ”یہ دونوں زَیتُون کے درخت جو چراغدان کے داہنے بائیں ہیں، کیا ہیں؟“ \p \v 12 مَیں نے دوبارہ اُس سے پُوچھا، ”زَیتُون کی یہ دو شاخیں کیا ہیں جو سونے کی دو نلیوں کے مُتّصل ہیں اَور جِن میں سے سُنہرا تیل نکل رہاہے؟“ \p \v 13 فرشتہ نے جَواب دیا، ”کیا تُمہیں نہیں مَعلُوم کہ یہ کیا ہیں؟“ \p مَیں نے کہا، ”نہیں، میرے آقا۔“ \p \v 14 فرشتہ نے جَواب دیا، ”یہ وہ دو آسمانی مخلُوق ہیں جو تمام زمین کے مالک کی خدمت کے لیٔے مَسح کئے گیٔے ہیں۔“ \c 5 \s1 اُڑتا ہُوا طُومار \p \v 1 مَیں نے پھر دیکھا کہ میرے سامنے ایک اُڑتا ہُوا طُومار ہے۔ \p \v 2 فرشتہ نے مُجھ سے پُوچھا، ”تُمہیں کیا دکھائی دے رہاہے؟“ \p مَیں نے جَواب دیا، ”مُجھے ایک اُڑتا ہُوا طُومار دکھائی دے رہاہے، جِس کی لمبائی بیس ہاتھ\f + \fr 5‏:2 \fr*\fq لمبائی بیس ہاتھ \fq*\ft تقریباً نَو میٹر\ft*\f* اَور چوڑائی دس ہاتھ\f + \fr 5‏:2 \fr*\fq چوڑائی دس ہاتھ \fq*\ft تقریباً ساڑھے چار میٹر\ft*\f* ہے۔“ \p \v 3 تَب فرشتہ نے مُجھ سے کہا، ”یہ وہ لعنت ہے جو تمام دُنیا پر نازل ہونے کو ہے؛ اُس کی ایک طرف کی تحریر کے مُطابق ہر ایک چور جَلاوطن کیا جائے گا اَور اُس کی دُوسری طرف کی تحریر کے مُطابق جو کویٔی جھُوٹی قَسم کھاتا ہے وہ سزا کے طور پر جَلاوطن ہوگا۔ \v 4 قادرمُطلق یَاہوِہ یہ اعلان کرتے ہیں، ’ہیں اِس لعنت کو ہر ایک چور کے گھر میں اَور ہر ایک اُس شخص کے گھر میں بھیج رہا ہُوں جو میرے نام کی جھُوٹی قَسم کھاتا ہے۔ اَور میری یہ لعنت اُس گھر میں قائِم رہے گی اَور اُس گھر کو اُس کی لکڑی اَور پتّھر سمیت برباد کر دے گی۔‘ “ \s1 ایک ٹوکری میں عورت \p \v 5 تَب وہ فرشتہ جو مُجھ سے گُفتگو کر رہاتھا، سامنے آکر مُجھ سے کہا، نگاہیں اُٹھاکر، ”دیکھو کہ کیا ظاہر ہو رہاہے۔“ \p \v 6 مَیں نے پُوچھا، ”یہ کیا ہے؟“ \p اُس نے جَواب دیا، ”یہ اناج ناپنے کی ایک ٹوکری ہے۔“ اُس نے پھر کہا، ”اِس ٹوکری میں مُلک کے سَب لوگوں کے گُناہ بھرے ہیں۔“ \p \v 7 تَب سیسے کا سرپوش اُٹھایا گیا اَور ایک عورت ٹوکری میں بیٹھی ہُوئی تھی۔ \v 8 چنانچہ اُس فرشتہ نے کہا، ”یہ بدکاری کی شَبیہ ہے اَور اُس نے اُس عورت کو پھر ٹوکری میں دبا دیا،“ اَور سیسے کے سرپوش سے ڈھک دیا۔ \p \v 9 تَب مَیں نے نگاہیں اُٹھاکر دیکھا کہ میرے سامنے دو عورتیں تھیں، جو اَپنے پروں سے ہَوا میں اُڑ رہی تھیں، اُن کے پر سارس کے پروں کی مانند لمبے تھے اَور وہ اُس ٹوکری کو آسمان اَور زمین کے درمیان اُٹھاکر اُڑ گئیں۔ \p \v 10 مَیں نے اُس فرشتے سے پُوچھا، یہ ٹوکری کو کہاں لے جا رہی ہیں؟ \p \v 11 اُس نے جَواب دیا، ”مُلک بابیل کو جہاں وہ اِس کے لئے ایک گھر تعمیر کرےگا اَور جَب وہ تیّار ہو جائے تو اُس میں یہ ٹوکری رکھی جائے گی۔“ \c 6 \s1 چار رتھ \p \v 1 مَیں نے پھر نگاہیں اُٹھاکر دیکھا کہ میرے سامنے دو پہاڑوں کے درمیان سے چار رتھ نکل کر آ رہے تھے۔ اَور یہ پہاڑ کانسے کے تھے۔ \v 2 پہلے رتھ کے گھوڑے لال، دُوسرے کے سیاہ، \v 3 تیسرے کے سفید اَور چوتھے رتھ کے گھوڑے چتکبرے تھے جو سَب کے سَب بڑے طاقتور تھے۔ \v 4 مَیں نے اُس فرشتے سے جو مُجھ سے کلام کر رہاتھا پُوچھا، ”اَے میرے آقا، یہ کیا ہیں؟“ \p \v 5 فرشتہ نے جَواب دیا، ”یہ آسمان کی چار رُوحیں ہیں جو ساری دُنیا کے مالک کی حُضُوری میں کھڑی رہتی ہیں لیکن اِس وقت وہ اَپنے مالک کی مرضی پُوری کرنے باہر جا رہی ہیں۔ \v 6 سیاہ گھوڑوں والا رتھ شمالی مُلک کی طرف اَور سفید گھوڑوں والا مغربی مُلک کی طرف، چتکبرے گھوڑوں والا جُنوبی مُلک کی طرف جا رہے ہیں۔“ \p \v 7 یہ طاقتور گھوڑے باہر نکل کر ساری دُنیا میں سَیر کرنے کے لیٔے جوش میں تھے! اِس لئے یَاہوِہ نے فرمایا، ”جاؤ، اَور ساری دُنیا کی سَیر کرو!“ چنانچہ وہ دُنیا کی سَیر کرنے نکل پڑے۔ \p \v 8 تَب یَاہوِہ نے بہ آواز بُلند مُجھے پُکار کر فرمایا، ”دیکھو، جو شمالی مُلک کی طرف گیٔے ہیں، اُنہُوں نے شمالی مُلک میں میری رُوح کو سکون دیا ہے۔“ \s1 یہوشُعؔ کے لیٔے تاج \p \v 9 پھر یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا: \v 10 ”تُم آج ہی حلدائی، طُوبیاہؔ اَور یدعیاہؔ کے پاس جاؤ، جو بابیل کی جَلاوطنی سے یُوشیاہؔ بِن صفنیاہؔ کے گھر میں آئے ہیں۔ \v 11 اُن کے ہاتھ سے سونا چاندی لے کر ایک تاج بناؤ اَور اُس تاج کو یہوشُعؔ بِن یہُوصدقؔ اعلیٰ کاہِن کو پہناؤ۔ \v 12 اَور اُس سے کہو، قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’دیکھو، وہ شخص جِس کا نام شاخ ہے وہ اَپنی ہی جگہ سے ایک شاخ کی مانند نکل کر یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کو تعمیر کرےگا۔ \v 13 یہ وُہی ہے جو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کی تعمیر کرےگا اَور وہ شاہی پوشاک پہنے گا اَور تخت نشین ہوکر حُکومت کرےگا اَور وہ ایک کاہِنؔ کے طور پر بھی خدمت کرےگا اَور اُس کے دونوں کِردار میں مُوافقت ہوگی۔‘ \v 14 اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں اِس تاج کو بطور یادگار حلدائی طُوبیاہؔ یدعیاہؔ اَور حینؔ بِن صفنیاہؔ کو دیا جائے گا۔ \v 15 تَب لوگ دُور دراز سے آئیں گے اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کو تعمیر کرنے میں مدد کریں گے، تَب تُم جانوگے کہ قادرمُطلق یَاہوِہ نے مُجھے تمہارے پاس بھیجا ہے۔ اَور اگر تُم اَپنے پُورے دِل سے یَاہوِہ اَپنے خُدا کی فرمانبرداری کروگے، تو یہ باتیں پُوری ہُوں گی۔“ \c 7 \s1 اِنصاف اَور رحم، روزہ نہیں \p \v 1 داریاویشؔ بادشاہ کی حُکومت کے چوتھے سال کے نویں مہینے، یعنی کہ کِسلیو مہینے کی چوتھی تاریخ کو یَاہوِہ کا یہ کلام زکریاؔہ پر نازل ہُوا۔ \v 2 بیت ایل کے باشِندوں نے شاریضرؔ اَور رِگیمؔ ملِکؔ اَور اُن کے ساتھیوں کو یَاہوِہ سے درخواست کریں۔ \v 3 اَور قادرمُطلق یَاہوِہ کے گھر کے کاہِنوں اَور نبیوں سے پُوچھیں، ”کیا ہم پانچویں مہینے میں ماتم کریں اَور روزہ رکھیں کہ نہیں، جَیسا کہ ہم کیٔی سالوں سے کرتے آ رہے ہیں؟“ \p \v 4 تَب قادرمُطلق یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا: \v 5 ”مُلک کے سَب لوگوں اَور کاہِنوں سے پُوچھو، ’جَب تُم نے پانچویں اَور ساتویں مہینے میں گُزرے ستّر برسوں تک روزہ رکھا اَور ماتم کیا تو کیا حقیقت میں تُم نے میرے ہی لیٔے روزہ رکھا تھا؟ \v 6 اَور جَب تُم کھاتے اَور پیتے تھے تو کیا تُم یہ سَب اَپنے ہی لئے نہیں کرتے تھے؟ \v 7 کیا یہ وُہی کلام نہیں جو یَاہوِہ نے گذشتہ نبیوں کی مَعرفت فرمایا تھا جَب یروشلیمؔ اَور گِردونواح کے شہر پُراَمن اَور خُوشحال تھے اَور جُنوب کی سرزمین اَور نِیگیوؔ کی پہاڑیاں آباد تھیں؟‘ “ \p \v 8 تَب یَاہوِہ کا کلام پھر زکریاؔہ پر نازل ہُوا: \v 9 ”قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’راستی سے عدالت کرو اَور ہر شخص دُوسرے شخص پر رحم و کرم کیا کرے۔ \v 10 بیواؤں اَور یتیموں، پردیسوں اَور مسکینوں پر ظُلم نہ کرو۔ ایک دُوسرے کے خِلاف اَپنے دِل میں بُرا منصُوبہ نہ باندھو۔‘ \p \v 11 ”لیکن اُنہُوں نے اِن باتوں پر کچھ غور نہیں کیا بَلکہ گردن کشی کرکے اَپنے کانوں کو بند کر لیا۔ \v 12 اُنہُوں نے اَپنے دِلوں کو سنگِ ہیرا کی مانند سخت کر لیا تاکہ شَریعت کی باتیں یا کلام کو نہ سُنیں جسے یَاہوِہ نے گذشتہ نبیوں پر اَپنی رُوح کی مَعرفت نازل کیا تھا۔ اِس لیٔے قادرمُطلق یَاہوِہ سخت ناراض ہُوئے۔ \p \v 13 ” ’جَب مَیں نے پُکارا تو اُنہُوں نے نہیں سُنا، اِس لیٔے جَب وہ پُکاریں گے تو مَیں بھی نہیں سُنوں گا،‘ قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ \v 14 ’مَیں نے اُنہیں ہَوا کے بگولوں کے ساتھ ساری قوموں میں جِن کے درمیان وہ پردیسی تھے اُنہیں پراگندہ کر دیا۔ اُن کے بعد مُلک اَیسا ویران ہُوا کہ کسی نے وہاں آمدورفت نہ کی۔ کیونکہ اُنہُوں نے دلکش مُلک کو ویران کر دیا۔‘ “ \c 8 \s1 یروشلیمؔ کو برکت کا وعدہ \p \v 1 قادرمُطلق یَاہوِہ کا کلام پھر مُجھ پر نازل ہُوا، \p \v 2 قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”مُجھے صِیّونؔ کے لیٔے بڑی غیرت ہے۔ مَیں اُس کے لئے غیرت سے جَل رہا ہُوں۔“ \p \v 3 یَاہوِہ فرماتے ہیں: ”مَیں صِیّونؔ کو واپس آؤں گا اَور یروشلیمؔ میں سکونت کروں گا۔ تَب یروشلیمؔ وفا کا شہر کہلائے گا اَور قادرمُطلق یَاہوِہ کا پہاڑ مُقدّس پہاڑ کہلائے گا۔“ \p \v 4 قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں: ”ایک بار پھر یروشلیمؔ کی گلیوں میں عمر رسیدہ مَرد اَور عورتیں اَپنے ہاتھوں میں بُڑھاپے کے باعث لاٹھی لیٔے ہُوئے پھر بیٹھیں گے۔ \v 5 اَور شہر کی گلیاں وہاں کھیلتے ہُوئے لڑکے اَور لڑکیوں سے گلزار ہُوں گی۔“ \p \v 6 قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”اُس وقت اِن لوگوں کے باقی بچے ہوؤں کی نظر میں یہ حیرت اَنگیز مَعلُوم ہوگا لیکن کیا یہ کام میرے لئے حیرت اَنگیز لگے گا؟“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ \p \v 7 قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”مَیں اَپنے لوگوں کو مشرق اَور مغرب کے لوگوں سے بچاؤں گا۔ \v 8 مَیں اُنہیں یروشلیمؔ میں سکونت کرنے کے لیٔے واپس لاؤں گا۔ وہ میرے لوگ ہوں گے اَور مَیں وفا اَور راستی سے اُن کا خُدا ہُوں گا۔“ \p \v 9 قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”اَے لوگوں اَب تُم اِس کلام کو سُنو، تُم اَپنے ہاتھوں کو مضبُوط کرو تاکہ بیت المُقدّس کی تعمیر ہو سکے۔ یہی کلام اُن نبیوں کی مَعرفت بھی فرمایا گیا تھا جو اُس وقت قادرمُطلق یَاہوِہ کے گھر کی بُنیاد ڈالتے وقت وہاں مَوجُود تھے۔ \v 10 اُن دِنوں سے پہلے نہ اِنسان کے لیٔے مزدُوری تھی نہ جانوروں کے لیٔے کرایہ تھا اَور نہ دُشمنوں کے سبب سے کویٔی سلامتی کے ساتھ اَپنے کام کاج پر جا سَکتا تھا، کیونکہ اُن کے چاروں طرف دُشمن مَوجُود تھے۔ \v 11 لیکن اَب مَیں اِن لوگوں کے باقی بچے ہوؤں کے ساتھ پہلے کی طرح پیش نہ آؤں گا۔ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ \p \v 12 ”بیج کثرت کے ساتھ اُگے گا۔ انگور کے باغ میں خُوب پھل لگے گا، زمین فصل دے گی اَور آسمان سے شبنم گِرے گی۔ مَیں اِن لوگوں کے باقی بچے ہوؤں کو اِن سَب برکتوں کا وارِث بناؤں گا۔ \v 13 اَے بنی یہُوداہؔ اَور اَے بنی اِسرائیل، جِس طرح کہ تُم دُوسری قوموں کے درمیان لعنت کا باعث بَن گئے ہو، اِسی طرح مَیں تُم کو بچاؤں گا اَور تُم برکت کا باعث بنوگے۔ خوف نہ کرو بَلکہ تمہارے ہاتھ مضبُوط ہوں۔“ \p \v 14 قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”جِس طرح جَب تمہارے آباؤاَجداد نے مُجھے غضبناک کیا تھا، تو مَیں نے تُم پر رحم نہ کرنے اَور بربادی کا قصد کیا تھا،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ \v 15 پس اَب مَیں نے یروشلیمؔ اَور یہُوداہؔ کے ساتھ بھلائی کرنے کا اِرادہ کیا ہے۔ اِس لئے ڈرو مت۔ \v 16 پھر لازِم ہے کہ تُم اِن باتوں پر عَمل کرو۔ تُم میں سے ہر ایک اَپنے ہمسائے سے سچ بولو، اَور اَپنی عدالتوں میں سچّے اَور منصفانہ فیصلے کیا کرو تاکہ سلامتی ہو۔ \v 17 یَاہوِہ فرماتے ہیں، تُم میں سے کوئی اَپنے پڑوسی کے خِلاف بُرا منصُوبہ نہ باندھو، اَور جھُوٹی قَسم کو عزیز نہ رکھو۔ مَیں اِن سَب باتوں سے نفرت رکھتا ہُوں۔ \p \v 18 قادرمُطلق یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر پھر نازل ہُوا۔ \p \v 19 قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”چوتھے، پانچویں، ساتویں اَور دسویں مہینے کا روزہ بنی یہُوداہؔ کے لیٔے خُوشی اَور مسرّت کی عیدیں ہوں گی۔ اِس لیٔے تُم سچّائی اَور سلامتی کو عزیز رکھو۔“ \p \v 20 قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”بہت سِی قومیں اَور بڑے بڑے شہروں کے باشِندے آئیں گے۔ \v 21 اَور ایک شہر کے باشِندے دُوسرے شہر میں جا کر کہیں گے، ’چلو فوراً جا کر یَاہوِہ سے درخواست کریں اَور قادرمُطلق یَاہوِہ کی تلاش میں رہو، کیونکہ مَیں وہاں خُود بھی جا رہا ہُوں۔‘ \v 22 اَور بہت سِی اُمّتیں اَور زبردست قومیں یروشلیمؔ میں آئیں گی اَور قادرمُطلق یَاہوِہ کی طالب ہوں گی اَور اُن سے فریاد کریں گی۔“ \p \v 23 قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”اُن دِنوں میں سَب زبانوں اَور قوموں میں کے دس آدمی مضبُوطی کے ساتھ ایک یہُودی کا دامن پکڑیں گے اَور کہیں گے، ’ہم تمہارے ساتھ چلیں گے کیونکہ ہم نے سُنا ہے کہ خُدا تمہارے ساتھ ہے۔‘ “ \c 9 \s1 بنی اِسرائیل کے دُشمنوں پر سزا \p \v 1 ایک نبُوّت، \q1 حدراکؔھ مُلک کے خِلاف یَاہوِہ کا کلام۔ \q2 جو دَمشق پر بھی سچ ثابت ہوگا، \q1 کیونکہ سَب لوگوں اَور بنی اِسرائیل کے سَب قبیلوں کی آنکھیں \q2 یَاہوِہ پر لگی ہُوئی ہیں۔ \q1 \v 2 اَور حماتؔ کی تباہی پکّی ہے جو دَمشق کی سرحد پر ہے، \q2 اَور صُورؔ اَور صیدونؔ کی تباہی بھی جو بہت عقلمند ہیں۔ \q1 \v 3 صُورؔ نے اَپنے لیٔے ایک مضبُوط قلعہ بنایا ہے؛ \q2 اُس نے چاندی کو مٹّی کی مانند، \q2 اَور سونے کو گلیوں کی کیچڑ کی مانند انبار لگا رکھا ہے۔ \q1 \v 4 لیکن خُداوؔند اُس کی تمام دولت چھین لیں گے \q2 اَور اُن کے قلعوں کو تباہ کرکے سمُندر میں ڈال دیں گے، \q2 اَور وہ شہر آگ میں جَل کر خاک ہو جائے گا۔ \q1 \v 5 اشقلونؔ اُسے دیکھ کر ڈر جائے گا، \q2 غزّہؔ سخت درد میں مُبتلا ہوگا، \q2 اَور عقرونؔ کی بھی یہی حالت ہوگی، کیونکہ اُس کی اُمّید ٹُوٹ جائے گی۔ \q1 غزّہؔ کی بادشاہت ختم ہو جائے گی \q2 اَور اشقلونؔ ویران ہو جائے گا۔ \q1 \v 6 اجنبی لوگ اشدُودؔ پر قابض ہوں گے، \q2 اَور مَیں فلسطینیوں کا غُرور مٹا دُوں گا۔ \q1 \v 7 مَیں اُن کے مُنہ سے خُون کو، \q2 اَور اُن کے دانتوں کے درمیان سے مکرُوہ غِذا کو نکال ڈالوں گا۔ \q1 تَب اُن میں سے بچے ہُوئے فلسطینی ہمارے خُدا کے لوگ ہوں گے \q2 اَور وہ یہُودیؔہ میں رہنما ہوں گے، \q2 اَور بنی عقرونؔ یبُوسیوں کی مانند ہوں گے۔ \q1 \v 8 لیکن مَیں اَپنے بیت المُقدّس کو \q2 غارت گِر فَوجوں سے بچانے کو خیمہ زن ہوں گا۔ \q1 پھر کویٔی ظالِم ہرگز میرے لوگوں کو نِیست و نابود نہیں کر سکےگا، \q2 کیونکہ اَب میری نگاہ میری اُمّت پر ہے۔ \s1 صِیّونؔ کے بادشاہ کی آمد \q1 \v 9 اَے صِیّونؔ کی بیٹی، نہایت خُوش ہو! \q2 اَے یروشلیمؔ کی بیٹی، فتح کا نعرہ لگاؤ! \q1 دیکھو، تمہارا بادشاہ تمہارے پاس آ رہاہے، \q2 وہ صادق اَور فتح مند ہے، \q1 وہ حلیم ہے اَور گدھے پر، \q2 بَلکہ گدھی کے بچّے پر سوار ہے۔ \q1 \v 10 مَیں اِفرائیمؔ سے رتھوں کو \q2 اَور یروشلیمؔ سے جنگی گھوڑوں کو فنا کر دُوں گا، \q2 جنگی کمان توڑ ڈالی جائے گی۔ \q1 اَور وہ قوموں کو صُلح کی خُوشخبری دے گا۔ \q2 اَور اُس کی سلطنت سمُندر سے سمُندر تک \q2 اَور دریائے فراتؔ سے لے کر زمین کی اِنتہا تک ہوگی۔ \q1 \v 11 اَور جہاں تک تمہاری بات ہے، تمہارے ساتھ میرے عہد کے خُون کے سبب سے، \q2 مَیں تمہارے اسیروں کو موت کے اَندھے کنویں سے نکال لاؤں گا۔ \q1 \v 12 اَے اُمّیدوار غُلاموں، اَپنے محفوظ قلعہ میں واپس لَوٹ آؤ؛ \q2 مَیں آج یہ اعلان کرتا ہُوں کہ مَیں تُمہیں اِس کے بدلے دُگنی برکت دُوں گا۔ \q1 \v 13 کیونکہ مَیں یہُودیؔہ کو اَپنی کمان کی مانند، \q2 اَور اِفرائیمؔ کو اُس پر تیر کی مانند لگا کر اِستعمال کروں گا۔ \q1 اَے صِیّونؔ، مَیں تمہارے فرزندوں کو \q2 یُونانؔ کے فرزندوں کے خِلاف، \q2 اَور تُمہیں سُورما کے تلوار کی مانند بناؤں گا۔ \s1 یَاہوِہ کا ظاہر ہونا \q1 \v 14 تَب یَاہوِہ اُن پر ظاہر ہوں گے؛ \q2 اَور یَاہوِہ کے تیر بجلی کی مانند نکلیں گے۔ \q1 یَاہوِہ قادر یَاہوِہ نرسنگا پھُوکیں گے؛ \q2 وہ جُنوبی طُوفان کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ \q2 \v 15 اَور قادرمُطلق یَاہوِہ اُن کی حِفاظت کریں گے۔ \q1 اَور وہ اَپنے دُشمنوں کو تباہ کر دیں گے \q2 اَور اُن کے فلاخن کے پتّھروں کو پامال کریں گے۔ \q1 وہ پیئیں گے اَور اَیسا شور مچائیں گے جَیسے لوگ مَے نوشی کرکے شور مچاتے ہیں؛ \q2 وہ اُس پیالے کی مانند لبریز ہوں گے \q2 جو مذبح کے کونوں پر چھڑکنے کے لیٔے اِستعمال ہوتاہے۔ \q1 \v 16 جَیسے ایک چرواہا اَپنے ریوڑ کے جھُنڈ کی حِفاظت کرتا ہے \q2 وَیسے ہی یَاہوِہ اُن کے خُدا اُس دِن اَپنی اُمّت کی حِفاظت کریں گے۔ \q1 وہ اُن کے مُلک میں اَیسے چمکیں گے \q2 جَیسے تاج میں جڑے ہُوئے جواہرات چمکتے ہیں۔ \q1 \v 17 وہ کس قدر پُر کشش اَور حسین ہوں گے! \q2 کہ نوجوان اناج کھا کر، \q2 اَور لڑکیاں نئی مَے پی کر صحت مند ہو جائیں گے۔ \c 10 \s1 یَاہوِہ کی یہُودیؔہ کی نگہبانی \q1 \v 1 یَاہوِہ سے دعا کرو کہ وہ موسمِ بہار کی بارش بھیجیں؛ \q2 یَاہوِہ ہی بادلوں کو گرجاتے اَور طُوفان لاتے ہیں۔ \q1 وہ سَب اِنسانوں کو بارش مُہیّا کرتے \q2 اَور سَب کے کھیت میں فصل اُگاتے ہیں۔ \q1 \v 2 کیونکہ خانگی معبُود فریبی مشورہ دیتے ہیں، \q2 اَور غیب بین جھُوٹی رُویا دیکھتے ہیں؛ \q1 وہ اَیسے خواب بَیان کرتے ہیں جو جھُوٹے ہیں، \q2 اَور اُن کی تسلّی بے حقیقت ہے۔ \q1 اِس لیٔے لوگ بھیڑوں کی مانند بھٹک جاتے ہیں \q2 اَور اُن کا کویٔی چرواہا نہ ہونے کی وجہ سے دُکھ پاتے ہیں۔ \b \q1 \v 3 میرا غضب چرواہوں پر بھڑک رہاہے، \q2 اَور مَیں رہنماؤں کو سزا دُوں گا؛ \q1 کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ اَپنی ریوڑ \q2 یعنی بنی یہُوداہؔ کا خیال کریں گے۔ \q2 اَور اُنہیں جنگ میں قابل فخر جنگی گھوڑے کی مانند بنائیں گے۔ \q1 \v 4 بنی یہُوداہؔ میں سے کونےکا پتّھر، \q2 خیمے کی میخ، \q1 جنگی کمان، \q2 اَور سارے حاکم نکلیں گے۔ \q1 \v 5 وہ ایک ساتھ جنگ میں اُن سُورماؤں کی مانند ہوں گے \q2 جو جنگ میں اَپنے دُشمنوں کو گلیوں کی کیچڑ کی مانند روندیں گے۔ \q1 کیونکہ یَاہوِہ اُن کے ساتھ ہیں، \q2 اِس لئے وہ بہادری سے جنگ لڑیں گے اَور دُشمنوں کے گُھڑسواروں کو سراسیمہ کر دیں گے۔ \b \q1 \v 6 مَیں بنی یہُوداہؔ کو مضبُوط کروں گا \q2 اَور یُوسیفؔ کے قبیلوں کو رِہائی بخشوں گا۔ \q1 مَیں اُن کو واپس لاؤں گا \q2 کیونکہ مَیں اُن پر رحم کرتا ہُوں۔ \q1 وہ اَیسے ہو جائیں گے \q2 گویا مَیں نے اُن کو کبھی ترک ہی نہیں کیا تھا، \q1 کیونکہ مَیں یَاہوِہ اُن کا خُدا ہُوں \q2 اَور مَیں اُن کی دُعا کو سُنوں گا۔ \q1 \v 7 بنی اِفرائیمؔ زبردست سُورما کی مانند ہوں گے، \q2 اَور اُن کا دِل اَیسے شادمان ہوگا جَیسے مَے نوشی کرنے سے ہوتاہے۔ \q1 اُن کی اَولاد اِسے دیکھے گی اَور شادمان ہوگی \q2 اَور اُن کے دِل یَاہوِہ میں خُوش ہوں گے۔ \q1 \v 8 مَیں اُنہیں اِشارہ کرکے \q2 جمع کروں گا۔ \q1 اَور یقیناً اُن کا فدیہ دے کر اُنہیں چُھڑاؤں گا؛ \q2 وہ پہلے کی طرح بے شُمار ہو جایٔیں گے۔ \q1 \v 9 اگرچہ مَیں نے اُنہیں قوموں میں مُنتشر کیا تھا، \q2 تو بھی وہ دُور کے مُلکوں میں مُجھے یاد کریں گے۔ \q1 وہاں وہ اَور اُن کی اَولاد زندہ بچے رہیں گے، \q2 اَور وہ واپس آئیں گے۔ \q1 \v 10 مَیں اُنہیں مُلک مِصر سے واپس لاؤں گا، \q2 اَور اُنہیں مُلک اشُور سے جمع کروں گا۔ \q1 مَیں اُنہیں گِلعادؔ اَور لبانونؔ کی سرزمین میں پھر بساؤں گا، \q2 اَور اُنہیں اِتنا بڑھاؤں گا کہ اُن کے لیٔے جگہ کی گنجائش نہ رہے گی۔ \q1 \v 11 وہ مُصیبت کے سمُندر سے گزر جائیں گے، \q2 اَور اُن کی خاطِر سمُندر کی لہریں تھم جایٔیں گی، \q2 اَور دریائے نیل تہہ تک سُوکھ جائے گی۔ \q1 اَور مُلکِ اشُور کا غُرور توڑ دیا جائے گا \q2 اَور مُلکِ مِصر کا شاہی عصا کا خاتِمہ ہو جائے گا۔ \q1 \v 12 یَاہوِہ کا فرمان ہے، \q2 مَیں اُنہیں خُود کو مضبُوط کروں گا، \q2 اَور وہ یَاہوِہ کے نام میں بحِفاظت سکونت کریں گے۔ \b \c 11 \q1 \v 1 اَے لبانونؔ، اَپنے دروازوں کو کھولو \q2 تاکہ آگ تمہارے دیوداروں کو بھسم کرے! \q1 \v 2 اَے صنوبر کے درخت ماتم کرو کیونکہ دیودار تباہ ہو گئے؛ \q2 اَور شاندار درخت غارت ہو گئے ہیں! \q1 اَے باشانؔ کے بلُوطوں، نوحہ کرو؛ \q2 کیونکہ گھنے جنگل کاٹ ڈالے گیٔے ہیں! \q1 \v 3 چرواہوں کے نوحے کی آواز سُنو؛ \q2 اُن کی شاندار چراگاہیں برباد ہو گئیں! \q1 شیروں کی گرج سُنو؛ \q2 یردنؔ کا جنگل برباد ہو گیا۔ \s1 دو چرواہے \p \v 4 یَاہوِہ میرے خُدا یُوں فرماتے ہیں، ”جِن بھیڑوں کو قتل کرنے کے لئے نِشان دہی کی گئی ہے اُن کی چرواہی کر۔ \v 5 اُن کے خریدار اُنہیں ذبح کرتے ہیں اَور سزا نہیں پاتے، اَور اُن کے بیچنے والے کہتے ہیں، ’یَاہوِہ کی تمجید ہو کہ ہم مالدار ہو گئے!‘ اُن کے اَپنے چرواہے اُن پر رحم نہیں کرتے۔ \v 6 مَیں اَب اِس مُلک کے باشِندوں پر اَور رحم نہیں کروں گا،“ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”مَیں ہر شخص کو اُن کے ہمسایہ اَور اُن کے بادشاہ کے حوالہ کر دُوں گا اَور وہ اُس مُلک کو تباہ کر دیں گے اَور مَیں اُنہیں اُن کے ہاتھ سے نہیں چُھڑاؤں گا۔“ \p \v 7 پس مَیں اُن نِشان دہی ریوڑوں کو جو قتل ہونے کو تھیں، خاص کر ریوڑ کے اُن جانوروں کی جِن کے اُوپر ظُلم ہو رہاتھا ریوڑ کو چُرایا کرتا تھا۔ تَب مَیں نے دو لاٹھیاں لیں، اَور اُن میں سے ایک کا نام فضل اَور دُوسری کا اِتّحاد رکھا اَور مَیں خُود ریوڑ کی نگہبانی کرنے لگا۔ \v 8 اُس کے بعد ایک ماہ کے اَندر ہی مَیں نے تین چرواہوں کو کام سے ہٹا دیا۔ \p لیکن میری جان اُن سے بیزار تھی اَور ریوڑ کے جھُنڈ مُجھ سے بےحد نفرت کرنے لگے۔ \v 9 تَب مَیں نے اُن سے کہا، ”اَب مَیں تمہارا چرواہا نہیں رہُوں گا۔ مرنے والا مَر جائے اَور ہلاک ہونے والا ہلاک ہو اَورجو بچے ہُوئے ہیں وہ ایک دُوسرے کا گوشت کھایٔیں۔“ \p \v 10 تَب مَیں نے فضل نامی لاٹھی کو لیا اَور اُسے توڑ ڈالا تاکہ مَیں اَپنے اُس عہد کو جو سَب قوموں سے کیا تھا منسُوخ کر دُوں۔ \v 11 وہ عہد اُسی دِن منسُوخ ہو گیا اَور ریوڑ کے مظلوموں نے جو مُجھے دیکھ رہے تھے، سمجھ گئے کہ یہ یَاہوِہ کا کلام ہے۔ \p \v 12 تَب مَیں نے اُن سے کہا، ”اگر تُم ٹھیک سمجھتے ہو تو تُم میری مزدُوری مُجھے دے دو؛ مگر نہیں دینا چاہتے ہو تو مت دو۔“ تَب اُنہُوں نے میری مزدُوری کے چاندی کے تیس سِکّے مُجھے دئیے۔ \p \v 13 تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”اِس رقم کو کُمہار کے سامنے پھینک دو،“ یعنی اُس بڑی قیمت کو جو اُنہُوں نے میرے لیٔے ٹھہرائی تھی۔ اِس لئے مَیں نے اُن چاندی کے تیس سِکّوں کو لے کر یَاہوِہ کے گھر کے صحن میں کُمہار کے سامنے پھینک دیا۔ \p \v 14 تَب مَیں نے یہُودیؔہ اَور بنی اِسرائیل کے اُس برادرانہ رشتے کو ختم کرتے ہُوئے دُوسری لاٹھی کو جو اِتّحاد کہلاتی تھی، توڑ دیا۔ \p \v 15 تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”ایک بےوقُوف چرواہے کا سامان پھر سے لے لو۔ \v 16 کیونکہ مَیں اِس مُلک میں ایک اَیسا چرواہا برپا کروں گا، جو بھٹکے ہُوئے کا خیال نہیں کرےگا، نہ جَوانوں کی تلاش کرےگا نہ زخمی کا علاج کرےگا، اَور نہ تندرستوں کو چَرائے گا بَلکہ اَپنی مَن پسند موٹی تازی بھیڑوں کا گوشت کھائے گا اَور اُن کے کھُروں کو چیر ڈالے گا۔ \q1 \v 17 ”اُس نکمّے چرواہے پر ہائے، \q2 جو ریوڑ کو چھوڑکر بھاگ جاتا ہے! \q1 کاش تلوار اُس کے بازو اَور داہنی آنکھ پر چلے! \q2 اُس کا بازو بالکُل سُوکھ جائے! \q2 اَور وہ اَپنی داہنی آنکھ سے بالکُل نابینا ہو جائے!“ \c 12 \s1 یروشلیمؔ کے دُشمنوں کا خاتِمہ \p \v 1 بنی اِسرائیل کی بابت یَاہوِہ کی نبُوّت۔ \b \p یَاہوِہ جو آسمان کو پھیلانے والے اَور زمین کی بُنیاد ڈالنے والے اَورجو اِنسان کے اَندر اُس کی رُوح پیدا کرتے ہیں، وہ یُوں فرماتے ہیں، \v 2 ”مَیں یروشلیمؔ کو اُس کے اِردگرد کے سَب لوگوں کے لیٔے ایک لڑکھڑا دینے والا پیالہ بناؤں گا۔ یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کا محاصرہ کیا جائے گا۔ \v 3 اُس روز جَب دُنیا کی ساری قومیں یروشلیمؔ کے مقابل جمع ہوں گی، تو مَیں یروشلیمؔ کو ساری قوموں کے لیٔے جنبش نہ کھانے والی چٹّان بنا دُوں گا۔ وہ سَب جو اُس کو ہٹانے کی کوشش کریں گے، خُود زخمی ہو جایٔیں گے۔ \v 4 یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ اُس روز مَیں ہر گھوڑے کو خوفزدہ اَور اُس کے سوار کو پاگل کر دُوں گا۔“ لیکن بنی یہُوداہؔ کے گھرانے پر مہربانی کروں گا اَور غَیر قوموں کے سَب گھوڑوں کو اَندھا کر دُوں گا۔ \v 5 تَب بنی یہُوداہؔ کے سردار اَپنے دِل میں کہیں گے، یروشلیمؔ کے لوگ قُوّت والے ہیں کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ اُن کے خُدا ہیں۔ \p \v 6 اُس دِن مَیں بنی یہُوداہؔ کے سرداروں کو لکڑی کے ڈھیر میں آگ کے برتن کی مانند بنا دُوں گا جو لکڑیوں کے گٹھّے کو جَلا کر راکھ کردیتی ہے یا اُس مشعل کی مانند بنا دُوں گا جو اناج کے پُولوں کے درمیان جلتی رہتی ہے۔ یعنی وہ اَپنی داہنے اَور بائیں طرف اَور اُن کے گِردونواح کے سَب لوگوں کو جَلا کر راکھ کر دیں گے۔ لیکن یروشلیمؔ کے باشِندے اَپنی جگہ محفوظ رہیں گے۔ \p \v 7 یَاہوِہ پہلے بنی یہُوداہؔ کی قِیام گاہوں کو بچائیں گے تاکہ داویؔد کے گھرانے کی شوکت اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں کی شان یہُودیؔہ کے باشِندوں سے بڑھ کر نہ ہو۔ \v 8 اُس دِن یَاہوِہ خُود یروشلیمؔ کے باشِندوں کی حِفاظت کریں گے تاکہ اُن میں سَب سے کمزور بھی داویؔد کی مانند طاقتور ہوگا اَور داویؔد کا گھرانا خُدا کے مانند اَور یَاہوِہ کے اُس فرشتہ کی مانند ہوں گے جو اُن کے آگے آگے چلتا ہو۔ \v 9 اَور اُس دِن مَیں اُن سَب مُخالف قوموں کو ہلاک کرنے کی قصد سے نکلوں گا جو یروشلیمؔ پر حملہ کریں گی۔ \s1 چھیدے ہُوئے کے لئے ماتم \p \v 10 اَور مَیں داویؔد کے گھرانے اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں پر فضل اَور مناجات کی رُوح نازل کروں گا، وہ اُس پر جسے اُنہُوں نے چھید ڈالا نظر کریں گے اَور اُس کے لئے اَیسا ماتم کریں گے جَیسے کویٔی اَپنے اِکلوتے بیٹے کے لیٔے کرتا ہے۔ اَور اِس کے لیے اِس طرح غمگین ہوں گے جَیسے کوئی اَپنے پہلوٹھے کے لیے غمگین ہوتاہے۔ \p \v 11 اَور اُس دِن یروشلیمؔ میں بڑا ماتم ہوگا جَیسا مگِدّوؔ کی وادی میں ہددؔ رِمّونؔ نے کیا تھا۔ \v 12 اَور سارا مُلک ماتم کرےگا۔ یعنی ہر ایک گھرانا اَور اُن کی بیویوں کے ساتھ الگ الگ، داویؔد کا گھرانا اَور اُن کی بیویاں الگ، ناتنؔ کا گھرانا اَور اُن کی بیویاں الگ، \v 13 لیوی کا گھرانا اَور اُن کی بیویاں الگ، شِمعیؔ کا گھرانا اَور اُن کی بیویاں الگ \v 14 اَور باقی بچے ہُوئے سَب گھرانے کے لوگ اَور اُن کی بیویاں الگ الگ ماتم کریں گی۔ \c 13 \s1 گُناہ سے پاکیزگی \p \v 1 اُس دِن داویؔد کے گھرانے اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں کے گُناہ اَور ناپاکی صَاف کرنے کے لیٔے ایک چشمہ پھوٹ نکلے گا۔ \p \v 2 قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، اُس روز مَیں مُلک سے سارے بُتوں کا نام مٹا دُوں گا اَور کویٔی پھر اُن کو یاد نہ رکھےگا، مَیں جھُوٹے نبیوں اَور ناپاک رُوح دونوں کو مُلک سے خارج کر دُوں گا۔ \v 3 پھر بھی اگر کویٔی نبُوّت کرےگا تو اُس کے والدین جِن سے وہ پیدا ہُواہے اُس سے کہیں گے، تُو زندہ نہ رہے گا کیونکہ تُو یَاہوِہ کا نام لے کر جھُوٹ بولتا ہے۔ اَور جَب وہ نبُوّت کرےگا تو اُس کے اَپنے والدین اُسے تلوار سے چھید ڈالیں گے۔ \p \v 4 اُس دِن ہر ایک جھُوٹا نبی نبُوّت کرتے وقت اَپنی اَپنی رُویا سے شرمندہ ہوں گے۔ اَور وہ عوام کو فریب دینے کی غرض سے کمبل والے کپڑے نہ پہنیں گا۔ \v 5 بَلکہ ہر ایک شخص کہے گا، مَیں نبی نہیں، کِسان ہُوں؛ اَور لڑکپن ہی سے کاشتکاری میرا خاندانی پیشہ رہاہے۔ \v 6 اَور اگر کویٔی اُس سے پُوچھے، تمہارے جِسم پر یہ زخم کیسے ہیں؟ تو وہ جَواب دے گا، یہ زخم مُجھے میرے دوستوں کے گھر میں لگے ہیں۔ \s1 چرواہے کا قتل اَور بھیڑوں کا مُنتشر ہونا \q1 \v 7 اَے تلوار میرے چرواہے کے خِلاف بیدار ہو! \q2 یعنی اُس شخص کے خِلاف جو میرا قریبی رفیق ہے! \q2 یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے، \q1 چرواہے کو قتل کرو، \q2 تاکہ بھیڑیں مُنتشر ہو جایٔیں، \q2 اَور مَیں چُھوٹے بچّوں پر اَپنا ہاتھ اُٹھاؤں گا۔ \q1 \v 8 یَاہوِہ کا فرمان ہے، سارے مُلک میں، \q2 دو تہائی لوگ قتل کئے جایٔیں گے اَور ہلاک ہوں گے؛ \q2 پھر بھی ایک تہائی لوگ مُلک میں بچے رہیں گے۔ \q1 \v 9 اُس ایک تہائی لوگوں کو میں آگ میں ڈال کر \q2 چاندی کی طرح صَاف کروں گا \q2 اَور اُنہیں اَیسے جانچوں گا جَیسے سونے کو جانچا جاتا ہے۔ \q1 وہ میرے نام سے دعا کریں گے \q2 اَور مَیں اُنہیں جَواب دُوں گا۔ \q1 مَیں کہُوں گا، یہ میری اُمّت ہیں، \q2 اَور وہ کہیں گے، یَاہوِہ ہی ہمارے خُدا ہیں۔ \c 14 \s1 یَاہوِہ کی آمد اَور حُکومت \p \v 1 اَے یروشلیمؔ دیکھو، یَاہوِہ کا وہ دِن آنے والا ہے، جَب تمہاری دولت لُوٹ لی جائے گی اَور اُسے تمہاری دیواروں کے اَندر ہی تقسیم کر دیا جائے گا۔ \p \v 2 مَیں سَب قوموں کو یروشلیمؔ کے خِلاف جنگ کرنے کے لیٔے جمع کروں گا۔ یروشلیمؔ کے شہر پر قبضہ کر لیا جائے گا۔ گھر لُوٹے جایٔیں گے اَور عورتیں بےحُرمت کی جایٔیں گی۔ شہر کی آدھی آبادی اسیری میں چلی جائے گی۔ لیکن باقی بچے لوگ شہر ہی میں رہیں گے۔ \p \v 3 تَب یَاہوِہ باہر جا کر اُن قوموں سے اِس قدر جنگ کریں گے جَیسا کہ وہ جنگ کے دِن زمانے میں جنگ کئے تھے۔ \v 4 اُس دِن یَاہوِہ کوہِ زَیتُون پرجو یروشلیمؔ کے مشرق میں ہے؛ کھڑے ہوں گے اَور کوہِ زَیتُون درمیانی دو حِصّوں میں پھٹ جائے گا اَور مشرق سے مغرب تک ایک بڑی وادی ہو جائے گی جِس سے آدھا پہاڑ شمال کی طرف اَور آدھا جُنوب کی طرف سَرک جائے گا۔ \v 5 تَب تُم میرے اِس پہاڑ کی وادی سے ہوکر بھاگوگے کیونکہ یہ وادی آضیلؔ تک بڑھ جائے گی۔ تُم اَیسے بھاگوگے جَیسے تُم شاہِ یہُودیؔہ عُزّیاہؔ کے دِنوں میں زلزلے کی وجہ سے بھاگے تھے۔ تَب یَاہوِہ میرا خُدا اَپنے سَب مُقدّسین کے ساتھ تشریف لائیں گے۔ \p \v 6 اُس دِن نہ تو آفتاب کی رَوشنی ہوگی، نہ سردی اَور نہ کُہرے سے بھری تاریکی ہوگی۔ \v 7 یہ ایک منفرد دِن ہوگا، ایک اَیسا دِن جِس کی بابت صِرف یَاہوِہ ہی کو مَعلُوم ہے۔ دِن اَور رات کے درمیان کوئی فرق نہیں ہوگا۔ کیونکہ شام کے وقت بھی رَوشنی مَوجُود رہے گی۔ \p \v 8 اُس روز یروشلیمؔ سے آبِ حیات جاری ہوگا۔ جِس کا آدھا پانی مشرقی سمُندر یعنی بحرمُردار کی طرف اَور آدھا پانی بحرِ رُوم یعنی مغربی سمُندر کی طرف بہے گا؛ جو سردیوں اَور گرمیوں میں جاری رہے گا۔ \p \v 9 اَور یَاہوِہ ہی ساری دُنیا کے بادشاہ ہوں گے۔ اُس روز ایک ہی یَاہوِہ ہوں گے اَور صِرف اُنہیں کے نام کی عبادت ہوگی۔ \p \v 10 اَور تمام مُلک گِبعؔ سے لے کر یروشلیمؔ کے جُنوب میں رِمّونؔ تک عراباہؔ کے میدان کی طرح ہو جائے گی۔ لیکن بِنیامین کے پھاٹک سے لے کر پہلے پھاٹک کے مقام تک یعنی کونے کے پھاٹک تک اَور حَنن ایل کے بُرج سے لے کر بادشاہ کے انگوری حوضوں تک یروشلیمؔ بُلند کیا جائے گا اَور یہ اَپنے مقام پر قائِم رہے گا۔ \v 11 لوگ آکر اِس میں سکونت کریں گے اَور یہ پھر کبھی برباد نہیں کیا جائے گا، بَلکہ یروشلیمؔ اَمن و سلامتی سے آباد رہے گا۔ \p \v 12 یَاہوِہ یروشلیمؔ سے جنگ کرنے والی اُن سَب قوموں پر اَیسا عذاب نازل کریں گے کہ کھڑے کھڑے اُن کا گوشت سڑ جائے گا، اَور اُن کی آنکھیں چشم خانوں میں گل جایٔیں گی اَور اُن کی زبان اُن کے مُنہ میں سڑ جائے گی۔ \v 13 اَور اُس روز یَاہوِہ کی طرف سے اُن کے درمیان ایک بڑی دہشت ہوگی۔ وہ ایک دُوسرے کا ہاتھ پکڑیں گے اَور ایک دُوسرے پر حملہ کریں گے۔ \v 14 یہُوداہؔ بھی یروشلیمؔ میں لڑے گا۔ اِس کے گِردونواح کی سَب قوموں کی دولت جمع کی جائے گی۔ جِس میں کثرت سے سونا، چاندی اَور لباس جمع ہوگا۔ \v 15 گھوڑوں، خچّروں، اُونٹوں، گدھوں اَور سَب حَیوانوں پرجو اِن لشکرگاہوں میں ہوں گے، اُن پر بھی وُہی عذاب نازل ہوگا۔ \p \v 16 تَب یروشلیمؔ پر حملہ کرنے والی سَب قوموں میں سے بچے ہُوئے لوگ سال بسال بادشاہ قادرمُطلق یَاہوِہ کو سَجدہ کرنے اَور خیموں کی عید منانے کو آئیں گے۔ \v 17 اَور دُنیا کے اُن تمام قبائل پرجو بادشاہ قادرمُطلق یَاہوِہ کو سَجدہ کرنے یروشلیمؔ میں نہ آئیں گے تو اُن پر مینہ نہ برسے گا۔ \v 18 اگر مِصر کے لوگ آکر اُس عبادت اَور عید میں شریک نہیں ہوں گے تو اُن کی سَر زمین پر بھی مینہ نہیں برسے گا۔ یَاہوِہ اُن کے اُوپر وُہی وَبا نازل کریں گے جو اُنہُوں نے اُن قوموں پر نازل کی تھی جو خیموں کی عید منانے کو نہیں آئےتھے۔ \v 19 اہلِ مِصر اَور اُن تمام قوموں کی جو خیموں کی عید منانے نہیں جایٔیں گے، اُن کی یہی سزا ہوگی۔ \p \v 20 اُس روز گھوڑوں کی گردن میں لٹکی گھنٹیوں ںپر یہ الفاظ لکھے ہوں گے، ”یَاہوِہ کے لیٔے مُقدّس،“ اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کی دیگیں مذبح کے سامنے رکھے مُقدّس پیالوں کی مانند ہوں گی۔ \v 21 یروشلیمؔ اَور یہُودیؔہ کا ہر ایک برتن قادرمُطلق یَاہوِہ کے لیٔے مُقدّس ہوگا اَور وہ سَب جو قُربانی کرنے آئیں گے وہ اُن برتنوں میں سے کچھ کو لیں گے اَور اُن میں قُربانی کا گوشت پکائیں گے۔ اَور اُس دِن کویٔی تاجر قادرمُطلق یَاہوِہ کے گھر میں داخل نہ ہوگا۔