\id MIC - Biblica® Open Urdu Contemporary Version \ide UTF-8 \h میکاہؔ \toc1 میکاہ ؔ کی نبُوّت \toc2 میکاہؔ \toc3 میکاہؔ \mt1 میکاہ ؔ \mt2 کی نبُوّت \c 1 \p \v 1 سامریہؔ اَور یروشلیمؔ کی بابت یَاہوِہ کا کلام جو شاہانِ یہُوداہؔ یُوتامؔ و آحازؔ اَور حِزقیاہؔ کے ایّام میں موریشیت کے میکاہؔ پر رُویا میں نازل ہُوا۔ \b \b \q1 \v 2 اَے سَب لوگو، سُنو، \q2 اَے زمین اَور اُس کی معموُری، کان لگاؤ، \q1 تاکہ یَاہوِہ قادر، ہاں یَاہوِہ \q2 اَپنے مُقدّس مَسکن سے تمہارے خِلاف گواہی دے۔ \s1 سامریہؔ اَور یروشلیمؔ کے خِلاف فیصلہ \q1 \v 3 دیکھو! یَاہوِہ اَپنی قِیام گاہ سے باہر نکل رہے ہیں؛ \q2 وہ نیچے اُترا ہے تاکہ زمین کے اُونچے مقاموں کو پامال کرے۔ \q1 \v 4 پہاڑ اُس کے نیچے پگھل جاتے ہیں \q2 اَور وادیاں پھٹ جاتی ہیں، \q1 جِس طرح موم آگ سے پگھل جاتا ہے، \q2 اَور پانی ڈھلوان سے نیچے آتا ہے۔ \q1 \v 5 یہ سَب یعقوب کی سرکشی \q2 اَور اِسرائیل کے گھرانے کے گُناہ کے باعث ہے۔ \q1 یعقوب کی سرکشی کیا ہے؟ \q2 کیا سامریہؔ نہیں؟ \q1 یہُوداہؔ کا اُونچا مقام کیا ہے؟ \q2 کیا یروشلیمؔ نہیں؟ \b \q1 \v 6 اِس لیٔے میں سامریہؔ کو کوڑے کرکٹ کا ڈھیر بنا دُوں گا، \q2 اَور تاکستان لگانے کی جگہ کی مانند بناؤں گا۔ \q1 میں اُس کے پتّھروں کو وادی میں لُڑھکا دُوں گا \q2 اَور اُس کی بُنیاد اُکھاڑ دُوں گا۔ \q1 \v 7 اُس کے سارے بُت چکنا چُور کر دئیے جایٔیں گے؛ \q2 اُس کے بُت خانوں کے تمام عطیات آگ میں جَلا دئیے \q1 جایٔیں گے؛ \q2 میں اُس کی مورتیاں تباہ کر دُوں گا۔ \q1 کیونکہ اُس نے اُنہیں طوائفوں کی کمائی سے جمع کیا تھا، \q2 اَور وہ پھر طوائف بازی کی کمائی کی طرح اِستعمال کئے جایٔیں گے۔ \s1 رونا اَور ماتم \q1 \v 8 اِس لیٔے مَیں نوحہ اَور ماتم کروں گا؛ \q2 مَیں ننگے پاؤں اَور ننگے بَدن پھروں گا۔ \q1 میں گیدڑ کی طرح چِلّاؤں گا \q2 اَور اُلّو کی مانند غم کروں گا۔ \q1 \v 9 کیونکہ اسیری کا زخم لاعلاج ہے؛ \q2 وہ یہُوداہؔ تک آیا۔ \q1 وہ میرے لوگوں کے پھاٹک، \q2 بَلکہ یروشلیمؔ تک آ پہُنچا۔ \q1 \v 10 گاتؔھ میں اُس کی خبر نہ دینا؛ \q2 ہرگز ماتم نہ کرو۔ \q1 بیت عُفرہؔ میں \q2 خاک پر لوٹو۔ \q1 \v 11 اَے شفیرؔ میں رہنے والی، \q2 تُو برہنہ ہوکر بے شرمی سے چلی جا۔ \q1 صانانؔ میں رہنے والے \q2 باہر نہیں آئیں گے۔ \q1 بیت ایضلؔ ماتم میں ہے؛ \q2 اُس کی پناہ گاہ تُم سے لے لی گئی۔ \q1 \v 12 مروتؔ کے رہنے والے تڑپتے ہیں، \q2 وہ درد سے چھُٹکارا پانے کے اِنتظار میں ہیں، \q1 کیونکہ یَاہوِہ کی طرف سے بربادی آ گئی ہے، \q2 بَلکہ یروشلیمؔ کے پھاٹک تک آ پہُنچی ہے۔ \q1 \v 13 لاکیشؔ میں رہنے والی، \q2 رتھ میں گھوڑے جوت۔ \q1 صِیّونؔ کی بیٹی کے گُناہ کا آغاز \q2 تُجھ سے ہی ہُوا، \q1 کیونکہ اِسرائیل کے گُناہ، \q2 تُجھ میں پایٔے گیٔے۔ \q1 \v 14 اِس لیٔے تُو مورشیت گاتؔ کو \q2 جدائی کے تحفے دے۔ \q1 اَکزِیبؔ\f + \fr 1‏:14 \fr*\fq اَکزِیبؔ \fq*\ft یعنی فریب\ft*\f* کے شہر اِسرائیل کے بادشاہوں کے لیٔے \q2 دغاباز ثابت ہوں گے۔ \q1 \v 15 اَے مریشہؔ کی رہنے والی \q2 میں ایک فاتح کو تیرے خِلاف اُٹھاؤں گا۔ \q1 وہ جو اِسرائیل کی شوکت ہے \q2 عدُلّامؔ میں آئے گی۔ \q1 \v 16 اَپنے خُوشی بخشنے والے \q2 بچّوں کے ماتم میں سَر مُنڈوا؛ \q1 گِدھ کی طرح پرنُچے ہو جا، \q2 کیونکہ وہ تیرے پاس سے جَلاوطنی میں چلے جایٔیں گے۔ \c 2 \s1 اِنسان کے منصُوبے اَور خُدا کا اِرادہ \q1 \v 1 اُن پر افسوس جو بدی کا منصُوبہ باندھتے ہیں، \q2 اَور بِستر پر پڑے ہُوئے شرارت کا منصُوبہ بناتے ہیں! \q1 اَور صُبح ہوتے ہی اُس پر عَمل کرتے ہیں \q2 کیونکہ وہ عَمل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ \q1 \v 2 وہ لالچ سے کھیتوں کو ضَبط کرلیتے ہیں، \q2 اَور گھروں کو چھین لیتے ہیں۔ \q1 وہ لوگوں کو اُن کے گھروں سے، \q2 اَور اَپنے ہم جنسوں کو اُن کی مِیراث سے محروم کر دیتے ہیں۔ \p \v 3 اِس لیٔے یَاہوِہ فرماتے ہیں: \q1 ”مَیں اُس قوم پر بربادی لانے کا اِرادہ کر رہا ہُوں، \q2 جِس سے تُم خُود کو بچا نہ سکوگے۔ \q1 اَور اَب غُرور سے چل نہ سکوگے، \q2 کیونکہ یہ مُصیبت کا وقت ہوگا۔ \q1 \v 4 اُس دِن لوگ تمہارا مذاق اُڑائیں گے؛ \q2 وہ اِس ماتم کے نغمہ سے تُم پر لَعن طَعن کریں گے: \q1 ’ہم بالکُل غارت ہو گئے؛ \q2 میرے لوگوں کی مِیراث تقسیم ہو گئی۔ \q1 اُس نے اُسے ہم سے جُدا کر دیا! \q2 وہ ہمارے کھیت باغیوں کو دیتاہے۔‘ “ \b \q1 \v 5 اِس لیٔے یَاہوِہ کی جماعت میں کویٔی باقی نہ رہے گا \q2 جو زمین کو قُرعہ ڈال کر بانٹے۔ \s1 جھُوٹے نبی \q1 \v 6 ”نبُوّت نہ کرو،“ اُن کے نبی کہتے ہیں۔ \q2 ”اُن باتوں کے لیٔے نبُوّت نہ کرو؛ \q2 رُسوائی ہم پر نہیں آئے گی۔“ \q1 \v 7 کیا یہ کہا جائے کہ یعقوب کے گھرانے: \q2 ”کیا یَاہوِہ کی رُوح ناراض ہو گئی ہے؟ \q1 کیا وہ اَیسے ہی کام کرتے ہیں؟“ \b \q1 ”کیا میری باتیں \q2 راست رَو کے لیٔے مفید نہیں؟ \q1 \v 8 تھوڑی دیر پہلے میرے لوگ دُشمن کی طرح اُٹھے ہیں۔ \q2 تُم جنگ سے لَوٹنے والے \q1 بےپروا راہ گیروں کے \q2 نفیس لباس اُتار لیتے ہو، \q1 \v 9 تُم میرے لوگوں کی عورتوں کو \q2 اُن کے خُوشنما گھروں میں سے نکال دیتے ہو۔ \q1 تُم اُن کے بچّوں سے ہمیشہ کے لیٔے \q2 میری برکتیں چھین لیتے ہو۔ \q1 \v 10 اُٹھو، چل دو! \q2 کیونکہ یہ تمہاری آرامگاہ نہیں ہے، \q1 یہ ناپاک ہو چُکی ہے، \q2 اُس کی بربادی کا کویٔی علاج نہیں۔ \q1 \v 11 اگر کویٔی جھُوٹا یا دغاباز آکر کہے، \q2 ’میں تمہارے لیٔے کثرت سے شراب اَور مَے کی پیشن گوئی کروں گا،‘ \q2 تو وہ ہی اُن لوگوں کا نبی ہوگا۔ \s1 رِہائی کا وعدہ \q1 \v 12 ”اَے یعقوب، میں تُم سَب کو جمع کروں گا؛ \q2 میں اِسرائیل کے بقیّہ کو یقیناً جمع کروں گا۔ \q1 میں اُنہیں بھیڑ خانہ کی بھیڑوں کی طرح جمع کروں گا، \q2 چراگاہ کے گلّے کی مانند جمع کروں گا؛ \q2 جگہ لوگوں سے بھر جائے گی۔ \q1 \v 13 کویٔی راستہ کھولنے والا اُن کے آگے آگے جائے گا؛ \q2 وہ پھاٹک توڑ کر باہر نکل جایٔیں گے۔ \q1 اُن کا بادشاہ یعنی یَاہوِہ، \q2 اُن کے آگے آگے جائے گا۔“ \c 3 \s1 سردار اَور نبیوں کو ڈانٹ \q1 \v 1 تَب مَیں نے کہا، یعقوب کے سردارو، سُنو، \q2 اِسرائیل کے گھرانے کے حاکمو، سُنو! \q2 کیا تُمہیں عدالت سے واقف نہیں ہونا چاہئے؟ \q1 \v 2 تُم جو نیکی سے نفرت کرتے ہو اَور بدی سے مَحَبّت رکھتے ہو؛ \q2 اَور لوگوں کی کھال اُتار لیتے ہو \q2 اَور اُن کی ہڈّیوں سے گوشت نوچتے ہو۔ \q1 \v 3 اَور میرے لوگوں کا گوشت کھاتے ہو، \q2 اُن کی کھال اُتارتے ہو \q1 اُن کی ہڈّیوں کو توڑتے ہو؛ \q2 اَور اُنہیں ہانڈی اَور دیگ کے گوشت کی طرح \q2 ٹکڑے ٹکڑے کرتے ہو۔ \b \q1 \v 4 تَب وہ یَاہوِہ کو پُکاریں گے، \q2 لیکن وہ نہ سُنے گا۔ \q1 اُن کے بُرے اعمال کے سبب سے \q2 وہ اُن سے اَپنا مُنہ پھیر لے گا۔ \p \v 5 یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: \q1 ”اُن نبیوں کے لیٔے \q2 جو میرے لوگوں کو گُمراہ کرتے ہیں، \q1 اگر کویٔی اُنہیں کھانے کو دیتاہے، \q2 تو وہ سلامتی ’سلامتی‘ پُکارتے ہیں؛ \q1 لیکن اگر کویٔی اُنہیں کھانے کو نہ دے، \q2 تو وہ اُس سے لڑنے کو تیّار ہو جاتے ہیں۔ \q1 \v 6 اِس لیٔے اَب تمہارے اُوپر رات ہو جائے گی جِس میں رُویا نہ دیکھوگے، \q2 تاریکی چھا جائے گی اَور تُم غیب بینی نہ کروگے۔ \q1 نبیوں کے اُوپر سُورج غروب ہو جائے گا، \q2 اَور دِن اَندھیرا ہو جائے گا۔ \q1 \v 7 رَوشن ضمیر شرمندہ ہوں گے \q2 اَور غیب بین بے عزّت ہوں گے۔ \q1 وہ اَپنا مُنہ چھُپا لیں گے \q2 کیونکہ خُدا کی طرف سے کویٔی جَواب نہ ہوگا۔“ \q1 \v 8 لیکن مَیں یَاہوِہ کی رُوح کی قُوّت سے \q2 بھر گیا ہُوں، \q1 اَور اِنصاف اَور طاقت سے معموُر ہُوں، \q2 تاکہ یعقوب کو اُس کی سرکشی، \q2 اَور اِسرائیل کو اُس کے گُناہ بتاؤں۔ \b \q1 \v 9 اَے یعقوب کے گھرانے کے سردارو، سُنو، \q2 اَور اِسرائیل کے گھرانے، \q1 تُم جو اِنصاف کے خِلاف کرتے ہو \q2 اَور راستی کو مروڑتے ہو، سُنو؛ \q1 \v 10 تُم جو صِیّونؔ کو خُونریزی سے، \q2 اَور یروشلیمؔ کو شرارت سے تعمیر کرتے ہو۔ \q1 \v 11 اُس کے سردار رشوت لے کر اِنصاف کرتے ہیں، \q2 اُس کے کاہِنؔ قیمت لے کر تعلیم دیتے ہیں، \q1 اَور اُس کے نبی رُوپیہ لے کر قِسمت بتاتے ہیں۔ \q2 پھر بھی وہ یَاہوِہ کی طرف متوجّہ ہوتے ہیں، \q1 ”اَور کہتے ہیں، کیا یَاہوِہ ہمارے درمیان نہیں ہے؟ \q2 ہمارے اُوپر کویٔی بُلا نہیں آئے گی۔“ \q1 \v 12 اِس لیٔے صِیّونؔ تمہاری وجہ سے \q2 کھیت کی طرح ہل سے جوتا جائے گا، \q1 یروشلیمؔ کھنڈر ہو جائے گا، \q2 ہیکل کا پہاڑ جھاڑیوں سے ڈھکا ہُوا \q2 ٹیلہ بَن جائے گا۔ \c 4 \s1 یَاہوِہ کا پہاڑ \p \v 1 آخِری دِنوں میں \q1 یَاہوِہ کے ہیکل کا پہاڑ قائِم کیا جائے گا \q2 اَورجو تمام پہاڑوں میں بُلند ہوگا؛ \q1 وہ اَور پہاڑوں سے اُونچا اُٹھایا جائے گا، \q2 اَور تمام قوموں کا اُس پر تانتا لگا ہوگا۔ \p \v 2 بہت سِی قومیں آئیں گی اَور کہیں گی، \q1 ”آؤ یَاہوِہ کے گھر پر چڑھیں، \q2 اَور یعقوب کے خُدا کے گھر میں داخل ہُوں۔ \q1 وہ ہمیں اَپنے آئین سکھائیں گے، \q2 تاکہ ہم اُن کی راہوں پر چلیں۔“ \q1 کیونکہ شَریعت صِیّونؔ سے، \q2 اَور یَاہوِہ کا کلام یروشلیمؔ سے صادر ہوگا۔ \q1 \v 3 وہ بہت سِی اُمّتوں کے درمیان عدالت کریں گے \q2 اَور دُور دُور کی زورآور قوموں کے جھگڑوں کو مٹائیں گے۔ \q1 وہ اَپنی تلواریں پیٹ کر پھالیں، \q2 اَور بھالوں کو ہنسوے بنائیں گے۔ \q1 ایک قوم دُوسری قوم پر تلوار نہ اُٹھائے گی، \q2 اَور نہ جنگ کرنے کی تربّیت دے گی۔ \q1 \v 4 ہر آدمی اَپنی انگوری بیل، \q2 اَور اَنجیر کے درخت کے نیچے بیٹھے گا، \q1 اَور کویٔی اُنہیں نہ ڈرائے گا، \q2 کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ نے فرمایاہے۔ \q1 \v 5 سَب قومیں، \q2 اَپنے معبُودوں کے نام سے چلیں گی؛ \q1 پر ہم لوگ اَبد تک، \q2 یَاہوِہ اَپنے خُدا کے نام سے چلیں گے۔ \s1 یَاہوِہ کا منصُوبہ \q1 \v 6 ”اُس روز،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، \q2 ”میں لنگڑوں کو جمع کروں گا، \q2 جَلاوطنوں کو، \q2 اَور اُنہیں جنہیں مَیں نے دُکھ دیا ہے، جمع کروں گا۔ \q1 \v 7 لنگڑوں کو بقیّہ، \q2 اَور جَلاوطنوں کو زورآور قوم بناؤں گا۔ \q1 اُس دِن سے یَاہوِہ کوہِ صِیّونؔ میں، \q2 ہمیشہ تک اُن پر سلطنت کرےگا۔ \q1 \v 8 اَور اَے گلّے کے رَوشنی کے مینار، \q2 اَے صِیّونؔ کی بیٹی کے قلعے، \q1 تیری بابت یہ ہے کہ تیری پہلی سلطنت تُجھے ملے گی؛ \q2 یروشلیمؔ کی بیٹی کو بادشاہی ملے گی۔“ \b \q1 \v 9 اَب تُو کیوں چِلّاتی ہے۔ \q2 کیا تیرا کویٔی بادشاہ نہیں ہے؟ \q1 کیا تُجھے صلاح دینے والا مِٹ گیا، \q2 کہ تُو دردِزہ کی سِی تکلیف میں مبتلا ہے؟ \q1 \v 10 اَے صِیّونؔ کی بیٹی، \q2 تو زچّہ کی مانند درد سے تکلیف اُٹھا رہی ہے، \q1 اَب تُجھے کھُلے میدان میں جا کر رہنے کے لیٔے، \q2 شہر کو چھوڑ دینا چاہئے۔ \q1 تُو بابیل کو جائے گی؛ \q2 وہاں تُو رِہائی پایٔے گی۔ \q1 وہیں یَاہوِہ تُجھے، \q2 تیرے دُشمنوں کے ہاتھ سے چھُڑائیں گے۔ \b \q1 \v 11 لیکن اَب بہت سِی قومیں، \q2 تیرے خِلاف جمع ہو گئی ہیں۔ \q1 وہ کہتی ہیں، ”صِیّونؔ کو ناپاک ہونے دو، \q2 اَور ہماری آنکھیں اُس کی رُسوائی دیکھیں!“ \q1 \v 12 لیکن وہ یَاہوِہ کے خیالات سے، \q2 واقف نہیں؛ \q1 وہ اُس کے منصُوبہ کو نہیں سمجھتے، \q2 جو اُن کو کھلیان کے پُولوں کی طرح جمع کرتے ہیں۔ \q1 \v 13 اَے صِیّونؔ کی بیٹی، اُٹھ اَور کُچل، \q2 کیونکہ مَیں تُجھے لوہے کے سینگ، \q1 اَور کانسے کے کھُر دُوں گا، \q2 اَور تُو بہت سِی قوموں کے ٹکڑے کر ڈالے گی۔ \q1 اَور اُن کے ناجائز آمدنی کے ذخیروں کو خُدا کی نذر کرےگی، \q2 اَور اُن کے مال کو زمین کے مالک، یَاہوِہ خُدا کے حُضُور میں لایٔے گی۔ \c 5 \s1 بیت لحمؔ میں سے ایک وعدہ کیا ہُوا حاکم \q1 \v 1 اَے لشکروں کے شہر، لشکروں کو جمع کرو، \q2 کیونکہ ہمارے خِلاف ایک محاصرہ ہونے والا ہے۔ \q1 وہ اِسرائیل کے حاکم کے گال پر، \q2 سلاخ سے ماریں گے۔ \b \q1 \v 2 لیکن اَے بیت لحمؔ اِفراتہؔ، \q2 تُو جو یہُوداہؔ کی برادری میں سَب سے چھوٹاہے، تو بھی تُجھ میں سے \q1 میرے لیٔے ایک حاکم برپا ہوگا \q2 جو سارے اِسرائیل پر حُکومت کرےگا، \q1 وہ ایّام اَزل سے ہے، \q2 اُس کا ظہُور قدیم زمانے سے ہے۔ \b \q1 \v 3 اِس لیٔے اِسرائیل کو اُس وقت تک چھوڑ دیا جائے گا، \q2 جَب تک کہ زچّہ کے یہاں وِلادت نہ ہو جائے، \q1 اَور اُس کے باقی بھایٔی واپس آکر، \q2 اِسرائیل سے مِل نہ جایٔیں۔ \b \q1 \v 4 وہ کھڑا ہوگا، \q2 اَور یَاہوِہ کی قُدرت، \q1 اَور یَاہوِہ کے نام کی عظمت سے، \q2 اُس کے گلّے کی گلّہ بانی کرےگا۔ \q1 وہ محفوظ رہیں گے، \q2 تَب وہ زمین کی اِنتہا تک بُزرگ ہوگا۔ \b \q1 \v 5 اَور وہ ہماری سلامتی ہوگا۔ \q2 جَب اشُور ہمارے مُلک پر حملہ کرےگا، \q2 اَور ہمارے محلوں میں قدم رکھےگا، \q1 تو ہم اُس کے خِلاف سات چرواہے، \q2 بَلکہ آٹھ آدمیوں کے سردار بھی کھڑے کریں گے۔ \q1 \v 6 وہ اشُور کی سرزمین پر تلوار سے، \q2 اَور نِمرودؔ کے مُلک پر ننگی تلوار سے حُکمرانی کریں گے۔ \q1 جَب اشُور ہمارے مُلک پر حملہ کرےگا، \q2 اَور ہماری سرحدوں میں داخل ہوگا، \q2 تو وہ ہمیں اشُور سے رِہائی بخشےگا۔ \b \q1 \v 7 یعقوب کا بقیّہ، \q2 بہت سِی قوموں کے لیٔے اَیسا ہوگا، \q1 جَیسے یَاہوِہ کی طرف سے اوس، \q2 اَور گھاس کے اُوپر بارش، \q1 جو نہ آدمی کا اِنتظار کرتی ہے، \q2 اَور نہ کسی اِنسان کے لیٔے ٹھہرتی ہے۔ \q1 \v 8 یعقوب کا بقیّہ قوموں میں، \q2 اَور بہت سِی اُمّتوں کے درمیان، \q1 اَیسا ہوگا جَیسے شیرببر جنگلی جانوروں میں، \q2 یا جَوان شیر بھیڑوں کے گلّے میں، \q1 جَب وہ اُن کے درمیان سے نکلتا ہے تو اُنہیں روندتا اَور پھاڑتا ہے، \q2 اَور کویٔی اُنہیں بچا نہیں سَکتا۔ \q1 \v 9 تیرا ہاتھ فتح مندی کے ساتھ تیرے دُشمن پر اُٹھے گا، \q2 اَور تیرے سَب دُشمن برباد ہو جایٔیں گے۔ \p \v 10 ”اُس روز،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، \q1 ”مَیں تیرے گھوڑوں کو جو تیرے درمیان ہیں، کاٹ ڈالوں گا، \q2 اَور تیرے رتھوں کو برباد کر دُوں گا۔ \q1 \v 11 مَیں تیرے مُلک کے شہروں کو برباد کر دُوں گا، \q2 اَور تیرے سَب قلعوں کو ڈھا دُونگا۔ \q1 \v 12 مَیں تیری جادُوگری ختم کر دُوں گا، \q2 اَور تیرے فالگیر پھر کبھی فال نہ نکالیں گے۔ \q1 \v 13 مَیں تیری کھودی ہُوئی مورتوں نِیست کر دُوں گا، \q2 اَور تیرے درمیان سے تیرے مُقدّس پتّھروں کو برباد کر دُوں گا؛ \q1 تُو پھر کبھی اَپنے ہاتھوں کی کاریگری کو، \q2 سَجدہ نہ کرےگا۔ \q1 \v 14 مَیں تیرے اشیراہؔ کے سُتونوں کو تیرے درمیان سے اُکھاڑ دُوں گا، \q2 اَور تیرے شہروں کو غارت کر دُوں گا۔ \q1 \v 15 میں اُن قوموں پر جنہوں نے میری فرمانبرداری نہیں کی، \q2 اَپنا قہر نازل کرکے اِنتقام لُوں گا۔“ \c 6 \s1 اِسرائیل کے خِلاف خُدا کی شکایت \p \v 1 یَاہوِہ کا فرمان سُن: \q1 ”اُٹھ، پہاڑوں کے سامنے اَپنا مُعاملہ پیش کر؛ \q2 اَور ٹیلے تیرے بَیان کو سُنیں۔ \b \q1 \v 2 ”اَے پہاڑو اَور اَے زمین کی غَیر فانی بُنیادو، \q2 یَاہوِہ کا اِلزام سُنو۔ \q1 کیونکہ اَپنے لوگوں کے خِلاف یَاہوِہ کا ایک مُقدّمہ ہے؛ \q2 وہ اِسرائیل پر فردِ جُرم لگاتاہے۔ \b \q1 \v 3 ”اَے میرے لوگو، مَیں نے تُم سے کیا کیا؟ \q2 اَور تمہارے اُوپر کیسے بوجھ لادا؟ جَواب دو۔ \q1 \v 4 میں تُمہیں مُلک مِصر سے نکال کر باہر لایا، \q2 اَور فدیہ دے کر غُلامی کے مُلک سے چھُڑایا۔ \q1 مَیں نے مَوشہ، اَہرونؔ اَور مِریمؔ کو، \q2 تمہاری رہنمائی کے لیٔے بھیجا۔ \q1 \v 5 میرے لوگو، یاد کرو، \q2 کہ شاہِ مُوآب بلقؔ نے تُمہیں کیا مشورہ دیا، \q2 اَور بِلعاؔم بِن بعورؔ کے بیٹے بِلعاؔم نے اُسے کیا جَواب دیا۔ \q1 شِطِّیمؔ سے گِلگالؔ تک کے اَپنے سفر کو یاد کرو، \q2 تاکہ یَاہوِہ کے راستبازی کے کاموں کو جان لو۔“ \b \q1 \v 6 میں کیا لے کر یَاہوِہ کے حُضُور میں آؤں، \q2 اَور خدائے تعالیٰ کو کیسے سَجدہ کروں؟ \q1 کیا سوختنی نذروں، \q2 اَور ایک سالہ بچھڑوں کے ساتھ اُس کے حُضُور میں آؤں؟ \q1 \v 7 کیا یَاہوِہ ہزار مینڈھوں، \q2 اَور تیل کی دس ہزار نہروں سے خُوش ہونگے؟ \q1 کیا میں اَپنی سرکشی کے عوض اَپنے پہلوٹھے کو دُوں، \q2 اَپنی جَوانی کے پھل کو اَپنی جان کے گُناہوں کے بدلے میں دے دُوں؟ \q1 \v 8 اَے اِنسان، اُنہُوں نے تُجھے دِکھا دیا کہ نیکی کیا چیز ہے، \q2 اَور یَاہوِہ تُجھ سے کیا چاہتے ہیں؟ \q1 یہ کہ تُو اِنصاف اَور رحمدلی کو عزیز رکھے، \q2 اَور اَپنے خُدا کے سامنے فروتنی سے چلے۔ \s1 اِسرائیل کی خطا اَور سزا \q1 \v 9 سُنو، یَاہوِہ شہر کو پُکارتے ہیں۔ \q2 آپ کے نام سے ڈرنا حِکمت ہے۔ \q2 ”عصا اَور اُس کے مُقرّر کرنے والے کی سُنو۔ \q1 \v 10 اَے بدکار گھرانے، کیا میں اَب بھی تیرا ناجائز منافع، \q2 اَور کم پیمانے کو جو نفرت کا باعث ہیں، بھُول جاؤں؟ \q1 \v 11 کیا میں اَیسے آدمی کو چھوڑ دُوں جو دغا کے ترازو رکھتا ہے، \q2 اَور غلط باٹوں کا تھیلہ رکھتا ہے؟ \q1 \v 12 تمہارے دولتمند ظالِم ہیں؛ \q2 تمہارے باشِندے جھُوٹ بولتے ہیں۔ \q2 اُن کی زبانیں دغابازی کی باتیں کرتی ہیں۔ \q1 \v 13 اِس لیٔے مَیں نے تُجھے غارت کرنا، \q2 اَور تیرے گُناہوں کے سبب سے تُجھے برباد کرنا شروع کر دیا ہے۔ \q1 \v 14 تُو کھائے گا پر آسُودہ نہ ہوگا؛ \q2 تیرا پیٹ نہ بھرے گا۔ \q1 جمع کرےگا لیکن بچا نہ پایٔےگا، \q2 کیونکہ جو کچھ تُو بچائے گا میں اُسے تلوار کے حوالہ کر دُوں گا۔ \q1 \v 15 تُو بوئے گا پر فصل نہ پایٔےگا؛ \q2 زَیتُون کا تیل نکالے گا لیکن اِستعمال نہ کرےگا، \q2 انگور روندےگا پر مَے نہ پیئے گا۔ \q1 \v 16 تُو عُمریؔ کے قوانین، \q2 اَور احابؔ کے خاندان کے اعمال کی پیروی کرتا ہے، \q2 اَور اُن کے رِواج مانتا ہے۔ \q1 اِس لیٔے مَیں تُجھے ویران کروں گا، \q2 اَور تیرے لوگوں کو مذاق کا باعث بناؤں گا؛ \q2 وہ ساری قوموں میں تمسخر کا باعث بنیں گے۔“ \c 7 \s1 اِسرائیل کی مُصیبت \q1 \v 1 دُوسری مُصیبت کتنی بڑی ہے! \q1 مَیں اُس آدمی کی مانند ہُوں \q2 جو انگور توڑنے کے وقت گرمیوں کا پھل جمع کرتا ہے؛ \q1 لیکن اُسے کھانے کے لیٔے انگور کا ایک گُچّھا بھی نہیں، \q2 اَور نہ میرا مَن چاہا اَنجیر کا پہلا پھل ہے۔ \q1 \v 2 نیک آدمی زمین پر سے مٹا دئیے گیٔے؛ \q2 ایک راستباز بھی باقی نہیں۔ \q1 سَب لوگ خُون کی گھات میں لگے ہُوئے ہیں؛ \q2 ہر آدمی جال بچھا کر اَپنے بھایٔی کا شِکار کرتا ہے۔ \q1 \v 3 اُن کے دونوں ہاتھ بدی کرنے میں ماہر ہیں؛ \q2 حاکم تحفے طلب کرتے ہیں، \q1 مُنصِف رشوت لیتا ہے، \q2 زبردست جو چاہتے ہیں، اُن سے کرواتے ہیں۔ \q2 وہ سَب مِل کر سازش کرتے ہیں۔ \q1 \v 4 اُن میں کا سَب سے اَچھّا اُونٹ کٹارے کی مانند ہے، \q2 اَور سَب سے راستباز خاردار جھاڑی سے بدتر ہے۔ \q1 وہ دِن آ گیا ہے جَب خُدا تمہارے درمیان آئیں گے۔ \q2 وہ دِن جَب پہرےدار خطرے کی گھنٹی بجایئں گے۔ \q2 اَب تمہاری پریشانی کا دِن ہے۔ \q1 \v 5 پڑوسی پر بھروسا مت کر، \q2 دوست پر اِعتماد نہ کر۔ \q1 اَپنی پیاری بیوی پر اِعتبار نہ کر، \q2 اَپنی بات میں خبردار رہ۔ \q1 \v 6 کیونکہ بیٹا اَپنے باپ سے حقارت کرتا ہے، \q2 بیٹی اَپنی ماں کی، \q1 اَور بہُو اَپنی ساس کے خِلاف میں کھڑی ہو جاتی ہے۔ \q2 آدمی کے دُشمن اُس کے گھر ہی کے لوگ ہوتے ہیں۔ \b \q1 \v 7 لیکن مَیں پُر اُمّید ہوکر یَاہوِہ کی راہ دیکھوں گا، \q2 مَیں اَپنے مُنجّی خُدا کا اِنتظار کروں گا؛ \q2 میرے خُدا میری سُنیں گے۔ \s1 اِسرائیل اُٹھے گا \q1 \v 8 اَے میرے دُشمن مُجھ پر خُوش نہ ہو! \q2 اگرچہ مَیں گِر پڑا ہُوں لیکن اُٹھ کھڑا ہُوں گا۔ \q1 چاہے مَیں اَندھیرے میں ہُوں، \q2 پھر بھی یَاہوِہ میری رَوشنی ہوں گے۔ \q1 \v 9 کیونکہ مَیں نے اُن کے خِلاف گُناہ کیا ہے، \q2 جَب تک وہ میرا مُقدّمہ نہ لڑے، \q1 اَور میرا حق ثابت نہ کرے۔ \q2 جب تک وہ مُجھے رَوشنی میں نہیں لایٔے گا؛ \q1 تب تک مَیں اُن کی راستبازی نہ دیکھوں گا۔ \q2 اَور مَیں یَاہوِہ کے قہر کو برداشت کروں گا، \q1 \v 10 تَب میرا دُشمن اُس کو دیکھے گا، \q2 اَور شرمندہ ہوگا، \q1 وہ جِس نے مُجھ سے کہاتھا، \q2 کہ یَاہوِہ تیرا خُدا کہاں ہے؟ \q1 میری آنکھیں اُس کا زوال دیکھیں گی؛ \q2 اَب بھی وہ پیروں کے نیچے کُچلی جائے گی، \q2 جِس طرح گلیوں میں کیچڑ روندی جاتی ہے۔ \b \q1 \v 11 تمہاری فصیلیں تعمیر کرنے، \q2 اَور تمہاری حُدوُدیں بڑھانے کا وقت آئے گا۔ \q1 \v 12 اُس دِن لوگ تیرے پاس آئیں گے، \q2 اشُور اَور مِصر کے شہروں سے تیرے پاس آئیں گے، \q1 بَلکہ مِصر سے دریائے فراتؔ، \q2 اَور سمُندر اَور پہاڑ سے پہاڑ تک، \q2 قومیں تیرے پاس آئیں گی۔ \q1 \v 13 زمین اَپنے باشِندوں کے کاموں کے سبب سے، \q2 ویران ہو جائے گی۔ \s1 دعا اَور تمجید \q1 \v 14 اَپنے لوگوں، یعنی اَپنی مِیراث کے \q2 گلّوں کی گلّہ بانی عصا سے کر، \q1 جو جنگل میں زرخیز چراگاہوں میں، \q2 تنہا رہتے ہیں۔ \q1 اُنہیں باشانؔ اَور گِلعادؔ میں، \q2 قدیم زمانہ کی طرح چرنے دے۔ \b \q1 \v 15 جَیسے مَیں نے تُجھے مِصر سے نکلنے کے دِنوں میں دِکھائے تھے، \q2 مَیں اُن کو اَپنے عجائب دِکھاؤں گا۔ \b \q1 \v 16 قومیں دیکھیں گی اَور شرمندہ ہُوں گی، \q2 اُن سے اُن کی تمام قُوّت چھین لی جائے گی۔ \q1 وہ اَپنے مُنہ پر اَپنا ہاتھ رکھیں گے، \q2 اَور اُن کے کان بہرے ہو جایٔیں گے۔ \q1 \v 17 وہ سانپ کی طرح خاک چاٹیں گے، \q2 اَور زمین پر رینگنے والے کیڑوں کی طرح، \q1 کانپتے ہُوئے اَپنی ماندوں سے باہر آئیں گے؛ \q2 ڈرتے ڈرتے ہمارے یَاہوِہ خُدا کی طرف آئیں گے، \q2 اَور آپ سے نہ ڈریں گے۔ \q1 \v 18 آپ جَیسا خُدا کون ہے، \q2 جو گُناہ مُعاف کرتا ہے، \q2 اَور اَپنی مِیراث کے بقیّہ کی خطاؤں کو بخشتا ہے؟ \q1 وہ اَپنا قہر ہمیشہ کے لیٔے نہیں رکھ چھوڑتا، \q2 بَلکہ رحم کرنے سے خُوش ہوتاہے۔ \q1 \v 19 آپ پھر ہم پر رحم فرمایٔے گا؛ \q2 آپ ہمارے گُناہوں کو پیروں تلے کُچلے گا، \q2 اَور ہماری سَب بدکاریوں کو سمُندر کی تہہ میں ڈال دے گا۔ \q1 \v 20 آپ یعقوب کے گھرانے سے وفا شعاری کرےگا، \q2 اَور اَبراہامؔ کو شفقت دِکھائے گا، \q1 جِس کی بابت آپ نے قدیم زمانوں میں، \q2 ہمارے باپ دادوں سے قَسم کھائی تھی۔