\id MAL - Biblica® Open Urdu Contemporary Version \ide UTF-8 \h ملاکیؔ \toc1 ملاکیؔ کی کِتاب \toc2 ملاکیؔ \toc3 ملاکیؔ \mt1 ملاکیؔ \mt2 کی کِتاب \c 1 \p \v 1 یَاہوِہ کی طرف سے ملاکیؔ\f + \fr 1‏:1 \fr*\fq ملاکیؔ \fq*\ft یعنی \ft*\fqa میرا رسول\fqa*\f* کی مَعرفت سے، بنی اِسرائیل کے لیٔے ایک نبُوّت۔ \s1 بنی اِسرائیل کا خُدا کی مَحَبّت پر شک \p \v 2 یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مَیں نے تُم سے مَحَبّت کی ہے۔“ \p ”لیکن تُم پُوچھتے ہو، ’آپ نے کس‎طرح ہم سے مَحَبّت ظاہر کی ہے؟‘ \p ”کیا عیسَوؔ یعقوب کا بھایٔی نہیں تھا؟“ یَاہوِہ جَواب دیتے ہیں۔ ”پھر بھی مَیں نے یعقوب سے مَحَبّت رکھی، \v 3 مگر عیسَوؔ سے عداوت کرتا ہوں۔ مَیں نے اُس کے پہاڑوں کو ویران کر دیا اَور اُس کی مِیراث بیابان کے گیدڑوں کو دے دی۔“ \p \v 4 اِدُوم کہہ سَکتا ہے، ”حالانکہ ہم برباد تو ہو گئے ہیں لیکن اَپنی ویران جگہوں کو پھر سے تعمیر کریں گے۔“ \p لیکن قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”وہ تعمیر تو کر سکتے ہیں لیکن مَیں پھر ڈھا دُوں گا۔ اَور اُن کا مُلک بدکاری کی سرزمین کہلائے گا۔ اَور وہ اَیسے لوگ ہوں گے جِن پر یَاہوِہ کا قہر ہمیشہ قائِم رہے گا۔ \v 5 تُم خُود اِسے اَپنی آنکھوں سے دیکھوگے اَور تُم کہو گے، ’حقیقتاً یَاہوِہ کی عظمت بنی اِسرائیل کی سرحدوں کے باہر بھی اعلیٰ مرتبہ والی ہے!‘ \s1 عیب دار قُربانیاں گذراننے کے ذریعے عہد کو توڑنا \p \v 6 ”ایک بیٹا اَپنے باپ کی عزّت کرتا ہے اَور غُلام اَپنے آقا کا اِحترام کرتا ہے۔ اگر مَیں باپ ہُوں تو میری عزّت کہاں ہے؟ اگر مَیں آقا ہُوں تو میرا خوف کہاں ہے؟“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ \p ”اَے کاہِنوں تُم ہی ہو، جو میرے نام کی تحقیر کرتے ہو۔ \p ”پھر بھی تُم کہتے ہو، ’ہم نے کس بات میں تمہارے نام کی تحقیر کی؟‘ \p \v 7 ”تُم میرے مذبح پر ناپاک غِذا نذر کرنے کی وجہ سے۔ \p ”اَور کہتے ہو کہ ہم نے کس بات میں آپ کی توہین کی ہے۔ یہ کہہ کر کہ یَاہوِہ کی میز حقیر ہے تُم مُجھے ناپاک ٹھہراتے ہو۔ \v 8 جَب تُم قُربانی کے لیٔے اَندھے جانور لاتے ہو تو کیا یہ بُرائی نہیں ہے؟ جَب تُم عیب دار اَور بیمار جانور قُربانی کرتے ہو تو کیا یہ بُرائی نہیں؟“ قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، اُن جانوروں کو اَپنے حاکم کے لیٔے نذر کرو! کیا وہ تمہاری اِس بات سے خُوش ہونگے؟ کیا وہ اُسے قبُول کریں گے؟ \p \v 9 ”اَب ذرا خُدا سے مِنّت کرو کہ وہ ہم پر رحم کریں، کیونکہ تمہارے ہی ہاتھوں نے اِن قُربانیوں کو نذر کیا ہے۔ کیا وہ تُمہیں قبُول کریں گے؟“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ \p \v 10 ”کاش کتنا اَچھّا ہوتا کہ تُم میں سے کویٔی بیت المُقدّس کے دروازے کو بند کر دیتا تاکہ تُم میرے مذبح پر عبث آگ نہ جَلاتے! میں تُم سے خُوش نہیں ہُوں۔“ کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اِس لئے مَیں تمہارے ہاتھ سے کویٔی ہدیہ ہرگز قبُول نہیں کروں گا۔ \v 11 کیونکہ آفتاب کے طُلوع سے غروب تک قوموں میں میرے نام کی تمجید ہوگی۔ اَور میرے نام کی خاطِر ہر جگہ بخُور جَلایا جائے گا اَور پاک عطیات لایٔے جایٔیں گے کیونکہ قوموں میں میرے نام کی تمجید ہوگی،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ \p \v 12 ”لیکن تُم یہ کہہ کر اُس کی توہین کرتے ہو،“ یَاہوِہ کی میز ناپاک ہے اَور اُس پر کا رکھا ہُوا عطیات حقیر ہیں۔ \v 13 اَور تُم یہ بھی کہتے ہو کہ، یہ کیسی زحمت ہے، اَور اُس پر حقارت سے ناک سکوڑتے ہو۔ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ \p ”جَب تُم زخمی یا عیب دار یا بیمار جانور قُربانی کرنے لاتے ہو تو کیا میں اَیسی قُربانی تمہارے ہاتھ سے قبُول کروں؟“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ \v 14 ”لعنت ہے اُس دغاباز پر جِس کے ریوڑ میں قابل قبُول نر جانور مَوجُود ہے اَور وہ اُسے دینے کے لیٔے قَسم کھاتا ہے مگر خُداوؔند کو عیب دار جانور نذر کرتا ہے۔ کیونکہ مَیں شاہِ عظیم ہُوں،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے، اِس لئے تمام قوموں میں لوگوں کے درمیان میرے نام کا خوف مانا جانا چاہئے۔ \c 2 \s1 کاہِنوں کے لیٔے اِنتباہ \p \v 1 ”اَور اَب اَے کاہِنوں، تمہارے لیٔے یہ اِنتباہ ہے۔ \v 2 اگر تُم نہیں سنوگے، اَور میرے نام کی تعظیم کے لیٔے اَپنے دِلوں کو آمادہ نہیں کروگے،“ قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مَیں تمہارے اُوپر ایک لعنت بھیجوں گا اَور تمہاری برکتوں کو ملعُون کر دُوں گا؛ بَلکہ میں پہلے ہی اُنہیں ملعُون کر چُکا ہُوں کیونکہ تُم نے میری تعظیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ \p \v 3 ”تمہارے باعث مَیں تمہاری اَولاد کو ڈانٹوں گا اَور تمہارے مُنہ پر تمہاری عیدوں کی قُربانی کی غِلاظت پھیکوں گا اَور تُم بھی اُن کے ساتھ اُٹھاکر پھینک دئیے جاؤگے۔ \v 4 تَب تُم جان لوگے کہ مَیں نے تُمہیں یہ اِنتباہ دی ہے تاکہ میرا عہد لیوی کے ساتھ قائِم رہے،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے، \v 5 اُن کے ساتھ میرا عہد زندگی اَور سلامتی کا عہد تھا اَور مَیں نے یہ عہد اَپنی تعظیم کے لیٔے دیا تھا۔ اَور بنی لیوی نے میری تعظیم بھی کی اَور میرے نام سے ڈرتا رہا۔ \v 6 اَور بنی لیوی کے مُنہ میں سچّائی کی تعلیم تھی اَور اُس کے لبوں پر کویٔی ناراستی نہ پائی گئی۔ وہ میرے حُضُور سلامتی اَور راستی سے چلتا رہا اَور بہُتوں کو بدی کی راہ سے واپس لایاتھا۔ \p \v 7 کیونکہ لازِم ہے کہ کاہِنؔ کے لب تعلیم کو محفوظ رکھیں اَور اُس کے مُنہ سے لوگ ہدایت حاصل کریں، کیونکہ وہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا پیغمبر ہے۔ \v 8 لیکن قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، تُم صحیح راہ سے گُمراہ ہو گیٔے اَور تمہاری تعلیم بہت لوگوں کے لیٔے ٹھوکر کا باعث بنی۔ تُم نے لیوی کے ساتھ باندھے ہُوئے عہد کو نظرانداز کر دیا ہے۔ \v 9 اِس لیٔے مَیں نے تُمہیں سَب لوگوں کی نظر میں ذلیل اَور حقیر کیا، کیونکہ تُم میری راہوں پر قائِم نہیں رہے بَلکہ آئین کے مُعاملات میں تُم نے طرفداری سے کام لیا۔ \s1 طلاق دے کر عہد کو توڑنا \p \v 10 کیا ہم سَب کا ایک ہی باپ نہیں؟ کیا ایک ہی خُدا نے ہم سَب کو پیدا نہیں کیا؟ تو پھر کیوں ہم ایک دُوسرے کے ساتھ بےوفائی کرکے اَپنے آباؤاَجداد کے عہد کو توڑ رہے ہیں؟ \p \v 11 یہُوداہؔ نے بےوفائی کی، بنی اِسرائیل اَور یروشلیمؔ میں نفرت اَنگیز کام ہُواہے، یہُوداہؔ نے غَیر معبُودوں کی پرستش کرنے والی عورتوں سے شادی کی ہے اَور اَیسا کرکے اُس نے یَاہوِہ کے اُس مُقدّس مقام کو ناپاک کیا ہے جِس سے یَاہوِہ مَحَبّت رکھتے ہیں۔ \v 12 یَاہوِہ اَیسا کرنے والے شخص کو خواہ وہ کویٔی کیوں نہ ہو، یعقوب کے خیموں سے خارج کر دیں۔ چاہے وہ شخص قادرمُطلق یَاہوِہ کے حُضُور قُربانی کرنے والا ہی کیوں نہ ہو۔ \p \v 13 پھر دُوسرا کام جو تُم کرتے ہو وہ یہ ہے کہ تُم یَاہوِہ کے مذبح کو آنسُوؤں سے تر کر دیتے ہو۔ تُم اِس لیٔے روتے اَور ماتم کرتے ہو کیونکہ اَب یَاہوِہ تمہارے نذرانوں کی طرف مُتوجّہ نہیں ہوتے اَور نہ تمہارے ہاتھوں کے نذرانوں کو خُوشی کے ساتھ قبُول کرتا ہے۔ \v 14 تو بھی، تُم پُوچھتے ہو، ”اَیسا کیوں ہے؟“ اَیسا اِس لیٔے ہے کہ کیونکہ یَاہوِہ تمہارے اَور تمہاری جَوانی کی بیوی کے درمیان گواہ ہے۔ تُم نے اُس کے ساتھ بےوفائی کی ہے حالانکہ وہ تمہاری شریکِ حیات ہے اَور تمہاری عہد کی بیوی ہے۔ \p \v 15 کیا خُدا نے تُمہیں تمہاری بیوی کے ساتھ ایک ہی جِسم نہیں کیا تھا؟ جِسم اَور رُوح میں تُم اُس کے ہو۔ اَور خُدا کیا چاہتاہے؟ یَاہوِہ تُم دونوں کے مِلنے سے ایک خُدا ترس نَسل چاہتاہے۔ پس تُم اَپنے دِل کی رکھوالی کرو اَور اَپنی جَوانی کی بیوی کے ساتھ بےوفائی نہ کرو۔ \p \v 16 کیونکہ بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مُجھے طلاق سے سخت نفرت ہے، جو شخص اَپنی بیوی کو طلاق دیتاہے وہ اَپنی شادی کی توہین کرتا ہے۔“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ \p پس خبردار رہو اَور اَپنی بیوی سے بےوفائی نہ کرو۔ \s1 نااِنصافی سے عہد کو توڑنا \p \v 17 تُم نے اَپنی باتوں سے یَاہوِہ کو بیزار کر دیا ہے۔ \p تو بھی تُم پُوچھتے ہو کہ ہم نے اُنہیں کیسے بیزار کیا ہے؟ \p یہ کہہ کر کہ، ”وہ سَب جو بدی کرتے ہیں یَاہوِہ کی نظر میں نیک ہیں اَور وہ اُن سے خُوش ہے اَور یا یہ کہہ کر کہ اِنصاف کا خُدا کہاں ہے؟“ \c 3 \p \v 1 دیکھو مَیں اَپنا پیغمبر اَپنے آگے بھیج رہا ہُوں۔ جو میرے آنے سے پہلے میری راہ تیّار کرےگا۔ تَب خُداوؔند جِس کے تُم طالب ہو وہ اَچانک اَپنی بیت المُقدّس میں تشریف لے آئیں گے۔ ہاں عہد کا پیغمبر جِس کے تُم آرزُومند ہو، آ جائے گا۔ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ \p \v 2 لیکن اُس کے آنے کے دِن کو کون برداشت کر سکتا ہے اَور جَب وہ ظاہر ہوگا تو کون کھڑا رہ سکےگا کیونکہ وہ سُنار کی جلتی ہوئی بھٹّی کی طرح یا دھوبی کے صابُن کی مانند ہے۔ \v 3 وہ چاندی کو صَاف کرنے اَور اُس کی گندگی دُور کرنے والے سُنار کی مانند بیٹھے گا؛ اَور جَیسے سونے اَور چاندی کو صَاف کیا جاتا ہے وَیسے ہی وہ بنی لیوی کو صَاف کرےگا۔ تَب وہ یَاہوِہ کے اَیسے لوگ ہوں گے جو راستبازی سے نذرانہ لائیں گے۔ \v 4 تَب مُلک یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں کا نذرانہ یَاہوِہ کو اَیسا منظُور ہوگا جَیسا قدیم زمانوں اَور گُزرے دِنوں میں ہُوا کرتا تھا۔ \p \v 5 تَب مَیں تمہاری عدالت کے لیٔے تمہارے نزدیک آؤں گا اَور اوجھاؤں، بدکاروں اَور جھُوٹی قَسم کھانے والوں کے خِلاف اَور اُن کے خِلاف بھی جو مزدُوروں کو اُن کی مزدُوری نہیں دیتے اَور بیواؤں اَور یتیموں پر ظُلم کرتے ہیں اَور پردیسیوں کو اِنصاف سے محروم رکھتے ہیں اَور مُجھ سے نہیں ڈرتے ہیں، مَیں اُن سَب کے خِلاف فوراً گواہی دُوں گا، یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ \s1 دہ یکیوں کو نہ دے کر عہد کو توڑنا \p \v 6 ”کیونکہ مَیں یَاہوِہ لاتبدیل ہُوں۔ اِس لیٔے اَے بنی یعقوب، تُم نِیست و نابُود نہیں ہُوئے۔ \v 7 تُم اَپنے آباؤاَجداد کے ایّام سے ہمیشہ میرے قوانین سے مُنہ پھراتے رہے ہو اَور اُن پر عَمل نہیں کیا۔ تُم میری طرف رُجُوع لاؤ،“ تو مَیں بھی تمہاری طرف رُجُوع ہُوں گا۔ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ \p ”لیکن تُم پُوچھتے ہو، ’ہم کس بات میں رُجُوع لائیں؟‘ \p \v 8 ”کیا کویٔی فانی شخص یَاہوِہ کو لُوٹ سکتا ہے؟ پھر بھی تُم مُجھے لُٹتے ہو۔ \p ”لیکن تُم پُوچھتے ہو، ’ہم کس بات میں آپ کو لُوٹتے ہیں؟‘ \p ”تُم دہ یکیوں اَور نذرانہ کے مُعاملے میں لُٹتے ہو۔ \v 9 پس تُم ملعُون ہو، تمہاری ساری قوم ملعُون ہے۔ کیونکہ تُم مُجھے لُوٹ رہے ہو۔ \v 10 سارا دہ یکی ذخیرہ خانے میں لاؤ تاکہ میرے بیت المُقدّس میں خُوراک مَوجُود رہے۔ اِس بات میں مُجھے آزما کر دیکھو،“ قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”دیکھو میں آسمان کے دریچوں کو کھول کر اِس قدر برکتوں کی بارش کروں گا کی نہیں کہ تمہارے پاس رکھنے کو جگہ نہ رہے گی۔ \v 11 مَیں کیڑوں کو تمہاری فصل چٹ کر جانے سے روکوں گا اَور تمہارے تاکستان میں انگور کے پھل پکنے سے پہلے کچّے نہیں گریں گے،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ \v 12 تَب سَب قومیں تُمہیں مُبارک کہیں گی کیونکہ تمہاری زمین خُوشحال ہوگی، یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ \s1 اسرائیل خُدا کے خِلاف تکبر سے بات کرتا ہے \p \v 13 یَاہوِہ فرماتے ہیں، تُم نے میرے خِلاف متکبّرانہ باتیں کہی ہیں، \p تو بھی تُم پُوچھتے ہو، ہم نے آپ کے خِلاف کیا کہا ہے؟ \p \v 14 تُم نے کہا ہے، یَاہوِہ کی عبادت کرنا بیکار ہے۔ قادرمُطلق یَاہوِہ کے تقاضوں پر عَمل کرنے اَور اُن کے حُضُور میں ماتم کرنے والوں کی طرح جانے سے کیا حاصل ہُوا؟ \v 15 لیکن اَب ہم مغروُروں کو برکت والے کہتے ہیں۔ بے شک بدکار خُوشحال ہوتے ہیں اَور یَاہوِہ کی مُخالفت کرنے والے رِہائی پاتے ہیں۔ \s1 باقی بچے ہُوئے وفادار لوگ \p \v 16 تَب یَاہوِہ کا خوف ماننے والوں نے آپَس میں گُفتگو کی اَور یَاہوِہ نے مُتوجّہ ہوکر اُن کی سُنی اَور اُن کے لئے جو یَاہوِہ سے ڈرتے اَور اُس کے نام کی تعظیم کرتے تھے، یَاہوِہ کے حُضُور میں ایک یادگاری کی کِتاب لکھی جا رہی تھی۔ \p \v 17 قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اُس روز جَب مَیں عَمل کروں گا،“ تَب وہ میری خاص مِلکیّت ہوں گے؛ اَور مَیں اُن پر اَیسی شفقت کروں گا جَیسے ایک باپ اَپنے خدمت گزار بیٹے پر شفیق ہوتاہے۔ \v 18 تَب تُم راستبازوں اَور بدکاروں کے درمیان اَور یَاہوِہ کی عبادت کرنے اَور نہ کرنے والوں میں صَاف صَاف اِمتیاز دیکھوگے۔ \c 4 \s1 اِنصاف اَور عہد کی تجدید \p \v 1 قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، یقیناً وہ دِن جلتی ہوئی آگ کی بھٹّی کی مانند آ رہاہے۔ تَب اُس دِن سَب مغروُر اَور بدکار بھُوسے کی مانند اَیسے جَلا دیئے جائیں گے کہ اُن کی جڑ یا شاخ کچھ باقی نہ بچےگی۔ \v 2 لیکن تُم جو میرے نام کی تعظیم کرتے ہو، تمہارے لیٔے آفتابِ صداقت اِس قدر طُلوع ہوگا کہ اُس کی کرنوں میں شفا ہوگی اَور تُم خُوشی سے گائے کے فربہ بچھڑوں کی مانند کُودو اَور پھاندو گے۔ \v 3 تَب اُس دِن تُم بدکاروں کو اِس قدر کُچل دوگے؛ گویا وہ تمہارے پاؤں کے تلووں کی راکھ ہوں۔ جِس دِن میں عَمل کروں گا، یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ \p \v 4 میرے بندے مَوشہ کی شَریعت، قوانین اَور طور طریقوں پر عَمل کرو جو مَیں نے اُسے کوہِ حورِبؔ پر تمام بنی اِسرائیل کے لیٔے دیا تھا۔ \p \v 5 دیکھو، یَاہوِہ کا خوفناک روزِ عظیم آنے سے پہلے مَیں ایلیّاہ نبی کو تمہارے پاس بھیجوں گا۔ \v 6 اَور وہ والدین کے دِل کو اُن کی اَولاد کی طرف اَور اَولادوں کے دِل کو اُن کے والدین کی طرف مائل کرےگا؛ ورنہ مَیں آؤں گا اَور تمام مُلک پر تباہی نازل کر دُوں گا۔