\id LEV - Biblica® Open Urdu Contemporary Version \ide UTF-8 \h اَحبار \toc1 اَحبار کی کِتاب \toc2 اَحبار \toc3 اَحبا \mt1 اَحبار \mt2 کی کِتاب \c 1 \s1 سوختنی قُربانی کے طور طریقے \p \v 1 یَاہوِہ نے خیمہ اِجتماع سے مَوشہ کو بُلایا۔ اَور اُن سے فرمایا، \v 2 ”اِسرائیلیوں سے مُخاطِب ہو اَور اُن کو حُکم دو: ’جَب تُم میں سے کوئی اِنسان یَاہوِہ کے لیٔے کویٔی نذر لایٔے، تو وہ اَپنے گلّے میں سے گائے بَیل یا بھیڑ بکری کی قُربانی دے۔ \p \v 3 ” ’اگر وہ نذر گلّہ کا جانور ہو تو وہ بے عیب نر ہو اَور لازِم ہے کہ نذر لانے والا اُسے خیمہ اِجتماع کے مدخل پر سوختنی نذر کے طور پر نذر کرے تاکہ وہ یَاہوِہ کے حُضُور مقبُول ٹھہرے۔ \v 4 اَور وہ سوختنی نذر کے جانور کے سَر پر اَپنا ہاتھ رکھے اَور وہ اُس کی جانِب سے اُس کے لیٔے بطور کفّارہ قبُول ہوگا۔ \v 5 اَور وہ اُس بچھڑے کو یَاہوِہ کے حُضُور ذبح کرے اَور پھر اَہرونؔ کے بیٹے جو کاہِنؔ ہیں اُس کا خُون لائیں اَور اُسے خیمہ اِجتماع کے مدخل پر مذبح کے چاروں طرف چھڑک دیں۔ \v 6 پھر وہ سوختنی نذر کے اُس جانور کی کھال اُتاریں اَور اُسے ٹُکڑوں میں کاٹیں۔ \v 7 اَور اَہرونؔ کے بیٹے جو کاہِنؔ ہیں مذبح پر آگ رکھیں اَور اُس آگ پر ترتیب سے لکڑیاں سجا کر رکھیں۔ \v 8 پھر اَہرونؔ کے بیٹے جو کاہِنؔ ہیں اُن ٹُکڑوں کو سَر اَور چربی سمیت جلتی لکڑیوں پرجو مذبح پر ہیں ترتیب سے رکھ دیں۔ \v 9 اَور لیکن تُم اُس جانور کی آنتوں اَور پیروں کو پانی سے دھونا اَور پھر کاہِنؔ اِن سبھی کو مذبح پر جَلائے تاکہ یہ سوختنی نذر یہ یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی نذر ہو۔ \p \v 10 ” ’اَور اگر اُس کی نذر گلّے کی ہو یعنی بھیڑ یا بکریوں میں سے سوختنی نذر ہو، تو وہ بے عیب نر کی قُربانی دے۔ \v 11 وہ اُسے یَاہوِہ کے حُضُور میں مذبح کی شمالی سمت ذبح کرے اَور اَہرونؔ کے بیٹے جو کاہِنؔ ہیں، اُس کا خُون مذبح کے چاروں طرف چھڑک دیں۔ \v 12 پھر وہ اُسے کاٹ کر اُس کے ٹکڑے کریں اَور کاہِنؔ اُن ٹُکڑوں کو سَر اَور چربی سمیت مذبح پر جلتی لکڑیوں پر ترتیب سے رکھ دیں۔ \v 13 لیکن وہ آنتوں اَور پیروں کو پانی سے دھولیں۔ تَب کاہِنؔ سَب کو لے کر مذبح پر جَلا دے تاکہ یہ سوختنی نذر یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہوگی۔ \p \v 14 ” ’اگر اُس کی نذر یَاہوِہ کے لیٔے پرندوں کی سوختنی نذر ہے تو وہ قُمریوں یا کبُوتر کا بچّہ نذر کرے۔ \v 15 اَور کاہِنؔ اُسے مذبح پر لاکر اُس کا سَر مروڑ ڈالے، اَور اُسے مذبح پر جَلا دے لیکن اُس کے خُون کو مذبح کے پہلو پر ٹپک جانے دے۔ \v 16 اَور اُس کے گلے کی تھیلی بال اَور پَر سمیت نکال لے اَور اُسے لے جا کر مذبح کی مشرقی جانِب کی طرف راکھ ڈالنے کی جگہ میں پھینک دے۔ \v 17 پھر وہ اُس کے دونوں بازوؤں کو پکڑکر اُسے چیرے لیکن الگ الگ نہ کرے اَور کاہِنؔ اِن سبھی کو سوختنی نذر کے واسطے مذبح کی آگ پر جَلا دے۔ یہ سوختنی نذر، یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہوگی۔ \c 2 \s1 اناج کی نذر \p \v 1 ” ’جَب کویٔی یَاہوِہ کے لیٔے اناج کی نذر پیش کرے تو وہ مَیدہ لاکر نذر کرے اَور اُس میں زَیتُون کا تیل ڈال کر اُس کے اُوپر لوبان رکھے۔ \v 2 وہ اُسے اَہرونؔ کے بیٹوں کے پاس جو کاہِنؔ ہیں لایٔے۔ تَب کاہِنؔ زَیتُون کے تیل سے گُندھے ہویٔے مَیدہ میں سے مُٹّھی بھر مَیدہ لوبان سمیت لے کر اُسے نذر کی قُربانی کی یادگاری حِصّہ کے طور پر کے طور پر مذبح کے اُوپر جَلایٔے۔ یہ یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہوگی۔ \v 3 اُس اناج کی نذر میں سے جو کچھ باقی رہ جائے وہ اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کا ہوگا۔ یہ یَاہوِہ کو پیش کی جانے والی غِذا کی آتِشی قُربانیوں کا پاک ترین حِصّہ ہے۔ \p \v 4 ” ’اگر تُم تنور میں پکائے ہویٔے اناج کی نذر لایٔے تو وہ سَب سے بہترین مَیدہ کا بنا ہو اَور زَیتُون کے تیل میں گندھی ہویٔی، بے خمیری کُلچے یا زَیتُون کے تیل سے چُپڑی ہُوئی بے خمیری چپاتیاں ہُوں۔ \v 5 اَور اگر تیرے اناج کی نذر توے پر پکائی گئی ہو تو وہ زَیتُون کے تیل میں گوندھے ہویٔے بے خمیری مَیدہ کی ہو۔ \v 6 چونکہ وہ اناج کی نذر ہے اِس لیٔے تُم اُسے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اُس پر زَیتُون کا تیل ڈالنا۔ \v 7 اگر تیری قُربانی کڑاہی میں پکی ہُوئی اناج کی نذر ہو تو وہ بہترین مَیدہ اَور زَیتُون کے تیل سے بنائی جائے۔ \v 8 تُم اِن چیزوں کی بنی ہُوئی اناج کی نذر یَاہوِہ کے حُضُور لاکر کاہِنؔ کو پیش کرنا تاکہ وہ اُسے مذبح کے پاس لے کر آئے۔ \v 9 اَور کاہِنؔ اُس اناج کی نذر میں سے یادگاری حِصّہ لے کر اُسے بطور آتِشی قُربانی مذبح پر جَلایٔے جو یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہوگی۔ \v 10 اُس اناج کی نذر میں سے جو کچھ باقی رہ جائے وہ اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کا ہوگا؛ یہ یَاہوِہ کو پیش کی جانے والی غِذا کی آتِشی قُربانیوں کا پاک ترین حِصّہ ہے۔ \p \v 11 ” ’اَور کویٔی بھی اناج کی نذر جو یَاہوِہ کے حُضُور لائی جائے وہ خمیر کے بغیر ہو۔ کیونکہ تُم یَاہوِہ کو غِذا کی آتِشی قُربانی پیش کرتے وقت اُس میں خمیر اَور شہد مِلا کر کبھی مت جَلانا۔ \v 12 تُم اِنہیں پہلے پھلوں کی نذر کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور لا سکتے ہو لیکن وہ بطور فرحت بخش خُوشبو مذبح پر نذر نہ کی جائے۔ \v 13 اَور تُم اَپنی سَب اناج کی نذر والی قُربانیوں میں نمک ڈالنا۔ کیونکہ نمک اُس عہد کی نُمائندگی کرتا ہے جو تمہارے خُدا نے تمہارے ساتھ باندھا ہے۔ اَپنی ساری نذریں نمک کے ساتھ ہی پیش کرنا۔ \p \v 14 ” ’اَور اگر تُم اناج کے پہلے پھلوں کی نذر یَاہوِہ کے حُضُور لاؤ تو اُن کی بالیں مسل کر دانے نکالنا اَور اُنہیں آگ میں بھُون کر نذر کرنا۔ \v 15 اَور اُس پر زَیتُون کا تیل اَور لوبان ڈالنا؛ یہ اناج کی نذر ہے۔ \v 16 اَور کاہِنؔ یادگاری حِصّہ مسل کر نکالے ہویٔے اناج کے دانوں، زَیتُون کے تیل اَور سارے لوبان کے ساتھ جَلا دے تاکہ یہ یَاہوِہ کے لیٔے غِذا کی آتِشی قُربانی کی نذر ہو۔ \c 3 \s1 سلامتی کی قُربانی پیش کرنے کا طریقہ \p \v 1 ” ’اگر کسی کی سلامتی کی نذر ہو اَور وہ ریوڑ میں سے کسی جانور یعنی گائے یا بَیل کی قُربانی کرتا ہے، چاہے وہ نر ہو یا مادہ تو وہ ضروُر بے عیب جانور کو ہی یَاہوِہ کے حُضُور قُربان کرے۔ \v 2 اَور وہ اَپنا ہاتھ اَپنی نذر کے جانور کے سَر پر رکھے اَور خیمہ اِجتماع کے مدخل پر اُسے ذبح کرے۔ اَور پھر اَہرونؔ کے بیٹے جو کاہِنؔ ہیں، اُس کے خُون کو مذبح کے چاروں طرف چھڑک دیں۔ \v 3 اَور وہ سلامتی کی نذر کی قُربانی میں سے یَاہوِہ کے لیٔے غِذا کی آتِشی نذر کی قُربانی گذرانے یعنی وہ تمام چربی جو آنتوں کو ڈھانپتی ہے اَور وہ چربی جو آنتوں پر لپٹی ہُوئی ہے۔ \v 4 اَور دونوں گُردوں کے ساتھ اُن کی چربی جو کمر کے قریب رہتی ہے اَور جگر کے اُوپر کی جھِلّی، اُنہیں وہ گُردوں کے ساتھ ہی الگ کر دے۔ \v 5 پھر اَہرونؔ کے بیٹے اُنہیں مذبح پر سوختنی نذر کو جلتی ہوئی لکڑی کے اُوپر رکھ کر جَلائیں۔ یہ یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہے۔ \p \v 6 ” ’اَور اگر تُم اَپنے گلّے کی بھیڑ بکریوں میں سے کویٔی جانور سلامتی کی نذر کی قُربانی کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور قُربان کرو تو وہ بے عیب نر یا مادہ کی قُربانی کرے۔ \v 7 اَور اگر وہ قُربانی کے لیٔے برّہ نذر کرنا چاہے تو وہ اُسے یَاہوِہ کے حُضُور لایٔے۔ \v 8 اَور وہ قُربانی والے جانور کے سَر پر اَپنا ہاتھ رکھے اَور اُسے خیمہ اِجتماع کے سامنے ذبح کرے۔ اَور پھر اَہرونؔ کے بیٹے اُس کے خُون کو مذبح کے چاروں طرف چھڑک دیں \v 9 اَور وہ سلامتی کی نذر کی قُربانی میں سے یَاہوِہ کے لیٔے بطور غِذا آتِشی نذر پیش کرے یعنی اُس کی پُوری چربی بھری دُم کو ریڑھ کی ہڈّی سے الگ کرے اَور وہ تمام چربی جو آنتوں کو ڈھانپتی ہے اَور وہ چربی جو آنتوں پر لپٹی رہتی ہے۔ \v 10 اَور دونوں گُردوں کے ساتھ اُن کی چربی جو کمر کے قریب رہتی ہے اَور جگر کے اُوپر کی جھِلّی، اُنہیں وہ گُردوں کے ساتھ ہی الگ کر دے۔ \v 11 اَور کاہِنؔ اُن کو بطور غِذا مذبح پر جَلائے۔ یہ یَاہوِہ کے لیٔے ایک آتِشی قُربانی ہوگی۔ \p \v 12 ” ’اگر اُس کی نذر بکرا یا بکری ہو تو وہ اُسے یَاہوِہ کے حُضُور لایٔے۔ \v 13 اَور اَپنا ہاتھ اُس کے سَر پر رکھے اَور اُسے خیمہ اِجتماع کے سامنے ذبح کرے۔ اَور اَہرونؔ کے بیٹے اُس کا خُون مذبح پر چاروں طرف چھڑک دیں۔ \v 14 اَورجو کچھ وہ نذر کرے اُس میں سے وہ یَاہوِہ کے لیٔے یہ بطور غِذا کی آتِشی قُربانی پیش کرے: وہ تمام چربی جو آنتوں کو ڈھانپتی ہے اَور وہ چربی جو آنتوں پر لپٹی رہتی ہے، \v 15 اَور دونوں گُردوں کے ساتھ اُن کی چربی جو کمر کے قریب رہتی ہے اَور جگر کے اُوپر کی جھِلّی، اُنہیں وہ گُردوں کے ساتھ ہی الگ کر دے۔ \v 16 اَور کاہِنؔ اُن کو مذبح پر ایک آتِشیں اَور فرحت بخش خُوشبو والی غِذا کی نذر کے طور پر جَلا دے۔ ساری چربی یَاہوِہ کے لیٔے ہے۔ \p \v 17 ” ’اَور جہاں بھی تُم رہو تمہاری آئندہ نَسلوں کے لیٔے یہ ایک دائمی قانُون ہوگا کہ تُم چربی اَور خُون ہرگز نہ کھانا۔‘ “ \c 4 \s1 گُناہ کی قُربانی کا طریقہ \p \v 1 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا: \v 2 ”بنی اِسرائیل کو حُکم دے اگر کویٔی اِنسان غَیر اِرادی طور پر گُناہ کرتا ہے اَور اُن کاموں کو کرتا ہے جسے یَاہوِہ کے اَحکام میں منع کیا گیا ہے۔ \p \v 3 ” ’اگر کویٔی ممسوح کاہِنؔ اَیسی خطا کرے جِس سے پُوری اُمّت مُجرم ٹھہرتی ہو تو، وہ اَپنی اُس خطا کے لیٔے جو اُس نے کی ہے، ایک بے عیب بچھڑا گُناہ کی قُربانی کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور گذرانے۔ \v 4 اَور وہ اُس بچھڑے کو خیمہ اِجتماع کے مدخل پر یَاہوِہ کے حُضُور لایٔے اَور اُس کے سَر پر اَپنا ہاتھ رکھے اَور اُسے یَاہوِہ کے حُضُور ذبح کرے۔ \v 5 اَور پھر وہ ممسوح کاہِنؔ اُس بچھڑے کے خُون میں سے کچھ خُون لے کر خیمہ اِجتماع کے اَندر لے آئے۔ \v 6 اَور کاہِنؔ اُس خُون میں اَپنی اُنگلی ڈُبو ڈُبو کر اُس خُون میں سے کچھ پاک مَقدِس کے پردہ کے سامنے یَاہوِہ کے حُضُور سات بار چھڑکے۔ \v 7 پھر کاہِنؔ اُسی خُون میں سے کچھ خُون لے کر اُسے خُوشبودار بخُور جَلانے کی نذر کے مذبح کے سینگوں پر لگائے جو خیمہ اِجتماع میں یَاہوِہ کے حُضُور ہے اَور اُس بچھڑے کے باقی سَب خُون کو سوختنی نذر کی قُربانی کے اُس مذبح کے پایہ پرجو خیمہ اِجتماع کے مدخل پر ہے اُنڈیل دے۔ \v 8 پھر وہ گُناہ کی قُربانی کے بچھڑے کی تمام چربی کو اُس سے الگ کرے یعنی وہ چربی جو آنتوں پر لپٹی رہتی ہے، \v 9 اَور دونوں گُردوں کے ساتھ اُن کی چربی جو کمر کے قریب رہتی ہے اَور جگر کے اُوپر کی جھِلّی، اُنہیں وہ گُردوں کے ساتھ ہی الگ کر دے۔ \v 10 بالکُل وَیسے ہی جَیسا کہ اُس بچھڑے کی چربی الگ کی جاتی ہے جو سلامتی کی نذر کی قُربانی کے طور پر قُربان کیا جاتا ہے۔ پھر کاہِنؔ اُن کو سوختنی نذر کو قُربانی کے مذبح پر جَلا دے۔ \v 11 لیکن اُس بچھڑے کی کھال اَور اُس کا تمام گوشت، سَر اَور پایٔے، انتڑیاں اَور گوبر \v 12 یعنی باقی کا سارا بچھڑا لازماً چھاؤنی سے باہر کسی رسماً پاک جگہ پر جہاں قُربانیوں کی راکھ پھینکی جاتی ہے، لے کر جائے اَور اُسے راکھ کے ڈھیر پر لکڑیوں کی آگ میں جَلا دے۔ \p \v 13 ” ’اَور اگر بنی اِسرائیل کی ساری جماعت غَیر اِرادی طور پر گُناہ کرے اَور اُس کام کو کرے جنہیں یَاہوِہ کے اَحکام میں منع کیا گیا ہے، اَور جماعت اُس بات سے بے خبر ہو تو بھی وہ لوگ خطاوار ہیں؛ \v 14 اَور جَب وہ اُس گُناہ سے واقف ہو جایٔیں تو جماعت لازماً گُناہ کی قُربانی کے طور پر ایک بچھڑا خیمہ اِجتماع کے سامنے لایٔے۔ \v 15 اَور جماعت کے بُزرگ اَپنے اَپنے ہاتھ یَاہوِہ کے حُضُور اُس بچھڑے کے سَر پر رکھیں اَور وہ بچھڑا یَاہوِہ کے حُضُور ذبح کیا جائے۔ \v 16 اَور پھر ممسوح کاہِنؔ اُس بچھڑے کے خُون میں سے کچھ خُون لے کر خیمہ اِجتماع میں لے جائے۔ \v 17 اَور کاہِنؔ اَپنی اُنگلی اُس خُون میں ڈُبو ڈُبو کر اُس خُون کو پاک مَقدِس کے پردہ کے سامنے یَاہوِہ کے حُضُور سات بار چھڑکے۔ \v 18 اَور وہ اُس خُون میں سے کچھ خُون اُس مذبح کے سینگوں پر لگائے جو خیمہ اِجتماع میں یَاہوِہ کے حُضُور ہے۔ اَور باقی کا خُون وہ سوختنی نذر کی قُربانی کے اُس مذبح کے پایہ پر اُنڈیل دے جو خیمہ اِجتماع کے مدخل پر ہے۔ \v 19 اَور اُس بچھڑے کی سَب چربی کو اُس سے الگ کرکے اُسے مذبح پر جَلا دے، \v 20 اَور وہ اُس بچھڑے سے بالکُل وُہی کرے جَیسا اُس نے گُناہ کی قُربانی کے بچھڑے کے ساتھ کیا تھا۔ یُوں وہ کاہِنؔ جماعت کے لیٔے کفّارہ دے گا اَور وہ مُعاف کر دئیے جایٔیں گے۔ \v 21 پھر کاہِنؔ اُس بچھڑے کو چھاؤنی سے باہر لے جائے اَور اُسے جَلا دے جَیسا کہ اُس نے پہلے بچھڑے کو جَلایا تھا۔ اَور یہ جماعت کے لیٔے گُناہ کی قُربانی ہے۔ \p \v 22 ” ’اَور جَب کویٔی سربراہ غَیر اِرادی طور پر گُناہ کرے یعنی وہ کام کرے جو یَاہوِہ اُس کے خُدا کی اَحکام میں منع ہے، اَور جَب اُسے اَپنے مُجرم ہونے کا احساس ہو جائے، \v 23 اَورجو گُناہ اُس نے کیا ہے ظاہر ہو جائے تو وہ لازماً قُربانی کے لیٔے بکریوں میں سے ایک بے عیب بکرا لایٔے۔ \v 24 اَور اَپنا ہاتھ اُس بکرے کے سَر پر رکھے اَور اُسے اُس جگہ ذبح کرے جہاں سوختنی نذر کے جانور یَاہوِہ کے حُضُور ذبح کئے جاتے ہیں۔ یہ گُناہ کی قُربانی ہے۔ \v 25 اَور پھر کاہِنؔ گُناہ کی قُربانی کا کچھ خُون اَپنی اُنگلی پر لے کر اُسے سوختنی نذر کی قُربانی کے مذبح کے سینگوں پر لگائے اَور اُس کا باقی سَب خُون مذبح کے پایہ پر اُنڈیل دے۔ \v 26 اَور تمام چربی کو مذبح پر جَلا دے جَیسے اُس نے سلامتی کی نذر کی چربی کو جَلایا تھا۔ اِس طرح کاہِنؔ اُس سربراہ کے گُناہ کا کفّارہ دے گا اَور اُسے مُعافی مِل جائے گی۔ \p \v 27 ” ’اَور اگر جماعت کا کویٔی عام اِنسان غَیر اِرادی طور پر گُناہ کرے اَور اَیسا کام کرے جسے یَاہوِہ کے اَحکام میں منع کیا گیا ہے، اَور جَب اُسے اَپنے مُجرم ہونے کا احساس ہو جائے، \v 28 اَورجو گُناہ اُس نے کیا ہے ظاہر ہو جائے تو وہ لازماً قُربانی کے لیٔے ایک بے عیب بکری لایٔے۔ \v 29 اَور وہ اَپنا ہاتھ گُناہ کی قُربانی کے جانور کے سَر پر رکھے اَور اُسے سوختنی نذر کی جگہ پر ذبح کرے۔ \v 30 اَور پھر کاہِنؔ اُس خُون میں سے کچھ خُون اَپنی اُنگلی پر لے کر اُسے سوختنی نذر کی قُربانی کے مذبح کے سینگوں پر لگائے اَور باقی کا خُون مذبح کے پایہ پر اُنڈیل دے۔ \v 31 اَور کاہِنؔ اُس کی تمام چربی کو الگ کر دے بالکُل اُسی طرح جَیسا کہ سلامتی کی نذر کی چربی الگ کی جاتی ہے اَور اُسے مذبح پر رکھ کر یَاہوِہ کے لیٔے فرحت بخش خُوشبو کے طور پر جَلا دے۔ اِس طرح کاہِنؔ اُس اِنسان کے لیٔے کفّارہ دے گا اَور اُسے مُعافی مِل جائے گی۔ \p \v 32 ” ’اَور اگر وہ اِنسان بطور گُناہ کی قُربانی کویٔی برّہ لایٔے تو وہ بے عیب مادہ لایٔے۔ \v 33 اَور وہ اَپنا ہاتھ اُس کے سَر پر رکھے اَور وہ اُسے گُناہ کی قُربانی کے طور پر اُس جگہ ذبح کرے جہاں سوختنی نذر ذبح کی جاتی ہے۔ \v 34 اَور پھر کاہِنؔ گُناہ کی قُربانی کا کچھ خُون اَپنی اُنگلی پر لے کر اُسے سوختنی نذر کی قُربانی کے مذبح کے سینگوں پر لگائے اَور باقی سَب خُون مذبح کے پایہ پر اُنڈیل دے۔ \v 35 اَور وہ اُس کی تمام چربی کو الگ کر دے بالکُل وَیسے ہی جَیسے سلامتی کی نذر کی قُربانی کے برّہ کی چربی الگ کی جاتی ہے۔ اَور کاہِنؔ اُسے مذبح پر یَاہوِہ کی غِذا کی آتِشی قُربانیوں کے اُوپر رکھ کر جَلا دے۔ اِس طرح کاہِنؔ اُس اِنسان کے گُناہ کے لیٔے کفّارہ دے گا اَور اُسے مُعافی مِل جائے گی۔ \c 5 \p \v 1 ” ’اَور اگر کویٔی اِس طرح گُناہ کرے کہ جو کچھ اُس نے دیکھا ہو یا جانتا ہو اُس کے متعلّق اُسے قَسم کھا کر گواہی دینے کے لیٔے کہا جائے اَور وہ گواہی نہ دے تو وہ اُس گُناہ کا ذمّہ وار ٹھہرایا جائے گا۔ \p \v 2 ” ’یا اگر کویٔی اِنسان کسی اَیسی چیز کو چھُولے جو رسمی طور پر ناپاک سَمجھی جاتی ہو، خواہ وہ ناپاک جنگلی جانور، چَوپائے یا رینگنے والے ناپاک جاندار کی لاش ہو، اَور اگر وہ اُس سے بے خبر ہو کہ وہ ناپاک ہو گیا ہے، لیکن اِس کے بعد اُسے احساس ہو جاتا ہے تو وہ مُجرم ٹھہرے گا۔ \v 3 یا اگر وہ اِنسانی ناپاکی کی کسی اَیسی چیز کو نادانستہ چھُولے جو اُسے ناپاک کر دے لیکن اِس کے بعد اُسے اِس کا علم اَور احساس ہو جاتا ہے تو وہ مُجرم ٹھہرے گا۔ \v 4 یا اگر کویٔی اِنسان بغیر سوچے سمجھے، اَچھّا یا بُرا کچھ بھی کرنے کی قَسم کھالے یعنی کسی مُعاملہ میں لاپروائی سے قَسم کھالے خواہ وہ اُس سے بے خبر بھی ہو، تو بھی جَب اُسے اِس کا علم اَور احساس ہو جاتا ہے تو وہ مُجرم ٹھہرے گا۔ \v 5 جَب کویٔی اِنسان اِن باتوں میں سے کسی میں خطاوار ہونے کا احساس کرتا ہے، تو وہ لازماً اُس گُناہ کا اقرار کرے جو اُس نے کیا ہے، \v 6 اَورجو گُناہ اُس سے سرزد ہُواہے اُس کی سزا کے طور پر وہ لازماً گلّہ میں سے ایک مادہ بھیڑ یا بکری گُناہ کی قُربانی کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور لایٔے اَور کاہِنؔ اُس کے گُناہ کا کفّارہ دے۔ \p \v 7 ” ’اَور اگر اُسے بھیڑ دینے کا مقدور نہ ہو تو وہ دو قُمریاں یا کبُوتر کے دو بچّے اَپنی گُناہ کی قُربانی کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور گذرانے یعنی ایک گُناہ کی قُربانی کے لیٔے اَور ایک سوختنی نذر کے لیٔے۔ \v 8 وہ اُنہیں کاہِنؔ کے پاس لایٔے جو پہلے اُسے گُناہ کی قُربانی کے لیٔے گذرانے۔ وہ اُس کا سَر گردن کے پاس سے مروڑ ڈالے لیکن اُسے مُکمّل طور پر الگ نہ کرے۔ \v 9 اَور گُناہ کی قُربانی کا کچھ خُون مذبح کے اطراف کے مقابل چھڑک دے اَور باقی کا خُون مذبح کے پایہ پر بہہ جانے دے۔ یہ گُناہ کی قُربانی ہے۔ \v 10 پھر کاہِنؔ دُوسرے پرندہ کو مُقرّرہ طریقہ کے مُطابق بطور سوختنی نذر گذرانے اَور اُس سے سرزد ہویٔے گُناہ کے لیٔے کفّارہ دے تو اُسے مُعافی مِل جائے گی۔ \p \v 11 ” ’تاہم اگر اُسے دو قُمریاں یا کبُوتر کے دو بچّے لانے کا بھی مقدور نہ ہو تو وہ اَپنے گُناہ کے بدلے نذر کے طور پر ڈیڑھ کِلو\f + \fr 5‏:11 \fr*\fq ڈیڑھ کِلو \fq*\ft قدیمی عِبرانی نسخے میں ایفہ کا دسواں حِصّہ\ft*\f* مَیدہ گُناہ کی قُربانی کے لیٔے لایٔے اَور اُس پر تیل یا لوبان ہرگز نہ ڈالے کیونکہ یہ گُناہ کی قُربانی ہے۔ \v 12 اَور وہ اُسے کاہِنؔ کے پاس لایٔے اَور کاہِنؔ اُس میں سے مُٹّھی بھر مَیدہ یادگاری حِصّہ کے طور پر لے کر اُسے یَاہوِہ کی باقی بطور غِذا آتِشی قُربانیوں کے ساتھ مذبح پر جَلایٔے۔ یہ گُناہ کی قُربانی ہے۔ \v 13 اِس طرح کاہِنؔ اِن میں سے کسی بھی گُناہ کے لیٔے، جو اُس سے سرزد ہُواہے، اُس کا کفّارہ دے تو اُسے مُعافی ملے گی۔ اَور نذر کا باقی حِصّہ کاہِنؔ کا ہوگا جَیسا کہ اناج کی نذر کا ہوتاہے۔‘ “ \s1 خطا کی قُربانی \p \v 14 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا: \v 15 ”جَب کویٔی اِنسان یَاہوِہ کی پاک چیزوں میں سے کسی چیز کی بےحُرمتی کرکے غَیر اِرادی طور پر خطا کرے تو وہ بطور سزا گلّہ میں سے ایک بے عیب مینڈھا یَاہوِہ کے حُضُور گُناہ کی قُربانی کے طور پر لایٔے جِس کی مُناسب قیمت چاندی میں پاک مَقدِس کی ثاقل\f + \fr 5‏:15 \fr*\fq ثاقل \fq*\ft تقریباً بَارہ گرام چاندی\ft*\f* کے مُطابق ہو۔ یہ خطا کی قُربانی ہے۔ \v 16 اَور اُس سے جِس پاک چیز کے بارے میں خطا ہُوئی ہو تو وہ لازماً اُس کا مُعاوضہ دے اَور اُس چیز کی قیمت کا پانچواں حِصّہ اَور بڑھا کر اُسے کاہِنؔ کو دے۔ اَور کاہِنؔ اُسے خطا کی قُربانی کے مینڈھے کے طور پر اُس کے لیٔے کفّارہ دے تو اُسے مُعافی ملے گی۔ \p \v 17 ”اَور اگر کویٔی اِنسان گُناہ کرے اَور اُن کاموں میں سے کسی کام کو کرے جنہیں یَاہوِہ کے اَحکام میں منع کیا گیا ہے، خواہ وہ اُس سے بے خبر ہو تو بھی وہ مُجرم ٹھہرے گا اَور اَپنے گُناہ کا ذمّہ وار ہوگا۔ \v 18 پھر وہ خطا کی قُربانی کے لیٔے گلّہ میں سے مُناسب قیمت کا ایک بے عیب مینڈھا کاہِنؔ کے پاس لایٔے۔ یُوں کاہِنؔ اُس کی خاطِر اُس کی اُس خطا کے لیٔے جو غَیر اِرادی طور پر اُس سے سرزد ہُوئی کفّارہ دے تو اُسے مُعافی مِلے گی۔ \v 19 یہ خطا کی قُربانی ہے کیونکہ وہ یَاہوِہ کے قوانین کی خِلاف ورزی کے باعث مُجرم ٹھہرا ہے۔“ \c 6 \p \v 1 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، \v 2 ”اگر کویٔی اَپنے پڑوسی کے خِلاف گُناہ کرے اَور یَاہوِہ سے دغا کرے اَور اَپنے پڑوسی کی اَمانت یا جو چیز اُس کے سُپرد کی گئی ہو، واپس نہ کرے، یا اَپنے پڑوسی کو لُوٹے یا اُس پر ظُلم کرے۔ \v 3 یا اگر اُسے کوئی کھوئی ہُوئی چیز مِل گئی ہو، لیکن وہ اُس کے متعلّق جھُوٹ بول کر لوگ جھُوٹی قَسم کھائے، یعنی اِن میں سے کسی بھی کام کو کرکے کویٔی گُناہ کرے؛ \v 4 اَور اگر اُس سے اِس طرح کا کویٔی گُناہ ہُواہے اَور اِس کا احساس اُسے ہے تو وہ مُجرم ہے، تو جو کچھ اُس نے چُرایا ہے یا جبراً لے لیا ہے یا جو کچھ اُس کے پاس اَمانت کے طور پر رکھا گیا تھا یا جو کھوئی ہُوئی چیز اُسے مِل گئی تھی، \v 5 یا جِس کسی بھی چیز کے بارے میں اُس نے جھُوٹی قَسم کھائی تھی، تو لازِم ہے کہ وہ اُسے پُورا واپس کرے اَور اصل کے ساتھ اُس کے مُعاوضہ کی قیمت کا بیس فیصد اِضافہ کے ساتھ اُس کے مالک کو اَپنی خطا کی قُربانی پیش کرنے کے دِن لَوٹا دے۔ \v 6 تَب وہ بطور جُرمانہ گلّہ سے مُقرّرہ قیمت کا ایک بے عیب مینڈھا خطا کی قُربانی کے طور پر کاہِنؔ کے پاس یعنی یَاہوِہ کے حُضُور لایٔے۔ \v 7 اِس طرح کاہِنؔ یَاہوِہ کے حُضُور اُس کے لیٔے کفّارہ دے گا، اَور اِس طرح اُسے اُن تمام خطاؤں کی جو اُس نے کی ہیں جِن سے وہ مُجرم ٹھہرا ہے مُعافی مِل جائے گی۔“ \s1 سوختنی قُربانی \p \v 8 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، \v 9 ”اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کو یہ حُکم دو، ’سوختنی نذر کے لیٔے ضوابط یہ ہیں: سوختنی نذر مذبح کے آتِشدان پر ساری رات صُبح ہونے تک رہے اَور مذبح پر آگ لازماً جلتی رہے۔ \v 10 اَور تَب کاہِنؔ اَپنا کتان کا لباس اَور اَپنے نیچے پاجامہ پہن کر مذبح پر آگ سے بھسم کی ہُوئی سوختنی نذر کی راکھ کو اُٹھاکر مذبح کے ایک طرف رکھ دے۔ \v 11 اَور پھر اُن کپڑوں کو اُتار کر دُوسرا پہنے اَور اُس راکھ کو اُٹھاکر چھاؤنی سے باہر کسی رسماً پاک و صَاف جگہ لے جائے۔ \v 12 اَور مذبح پر آگ جلتی رہے اَور وہ کبھی بُجھنے نہ پایٔے۔ ہر صُبح کاہِنؔ مذبح پر لکڑیاں رکھے، اَور سوختنی نذر کو اُن پر رکھے، اَور اُس کے اُوپر سلامتی کی نذروں کی چربی رکھ کر جَلایا کرے۔ \v 13 اَور مذبح پر آگ ہمیشہ جلتی رہے اَور کبھی بُجھنے نہ پایٔے۔ \s1 اناج کی نذر \p \v 14 ” ’اَور اناج کی نذر گذرانے کے ضوابط یہ ہیں: اَہرونؔ کے بیٹے اُسے مذبح کے سامنے یَاہوِہ کے حُضُور لائیں۔ \v 15 اَور کاہِنؔ اناج کی نذر میں سے مُٹّھی بھر مَیدہ اَور تیل اَور ساتھ ہی اُس پر رکھا ہُوا تمام لوبان لے کر اِس یادگاری حِصّہ کو یَاہوِہ کے لیٔے فرحت بخش خُوشبو کے طور پر مذبح پر جَلایٔے۔ \v 16 اَور اُس میں سے جو باقی بچے اُسے اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹے کھایٔیں۔ لیکن وہ بے خمیر کے پاک مَقدِس میں یعنی خیمہ اِجتماع کے صحن کے اَندر کھایٔیں۔ \v 17 اَور اُسے خمیر کے ساتھ پکایا نہ جایٔے۔ مَیں نے اِسے اَپنی بطور غِذا آتِشی قُربانیوں میں سے اُن کو حِصّہ کے طور پر دیا ہے۔ اَور یہ گُناہ کی قُربانی اَور خطا کی قُربانی کی مانند نہایت ہی پاک ہے۔ \v 18 اَور اَہرونؔ کی نَسل کے سارے مَرد اِسے کھا سکتے ہیں۔ اَور یَاہوِہ کو نذر کی گئی بطور غِذا آتِشی قُربانیوں میں سے پُشت در پُشت تمہاری پُشتوں کے لیٔے یہ اُن کے دائمی حِصّہ کے طور پر اَبد تک ملتا رہے گا۔ اَورجو کویٔی اِن قُربانیوں کو چھُوئے گا وہ پاک ہو جایٔےگا۔‘ “ \p \v 19 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے یہ بھی فرمایا، \v 20 ”جِس دِن اَہرونؔ کا مَسح کیا جائے اُس دِن وہ اَور اُن کے بیٹے یَاہوِہ کے حُضُور یہ نذر پیش کریں: ڈیڑھ کِلو مَیدہ اَور اُس کا آدھا صُبح اَور آدھا شام کو ہمیشہ اناج کی قُربانی کے طور پر لائیں۔ \v 21 اُسے تیل کے ساتھ مَل کر توے پر اَچھّی طرح پکانا اَور پھر تُم اُسے لاکر ٹکڑے ٹکڑے کرکے اُس اناج کی نذر کو یَاہوِہ کے حُضُور فرحت بخش خُوشبو کے طور پر نذر کرنا۔ \v 22 اَور اَہرونؔ کے بیٹوں میں سے اُن کی جگہ پر جانشین کاہِنؔ کے طور پر جِس کا مَسح کیاجایٔے، وہ اُس نذر کو گزرانے۔ یہ یَاہوِہ کا دائمی حِصّہ ہے کہ اُسے بالکُل جَلا دیا جائے۔ \v 23 اَور کاہِنؔ کی ہر ایک اناج کی قُربانی کو مُکمّل طور پر جَلا دیا جائے اَور اُسے کبھی کھایا نہ جائے۔“ \s1 گُناہ کی قُربانی \p \v 24 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، \v 25 ”اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کو حُکم دے گُناہ کی قُربانی کے ضوابط یہ ہیں: گُناہ کی قُربانی کے جانور کو یَاہوِہ کے حُضُور اُسی جگہ ذبح کیا جائے جہاں سوختنی نذر کا جانور ذبح کیا جاتا ہے کیونکہ وہ نہایت ہی پاک ہے۔ \v 26 اَور اِس کو وُہی کاہِنؔ کھائے جو اِسے گُناہ کی قُربانی کے طور پر نذر گذرانے۔ اَور اِسے صرف پاک مَقدِس یعنی خیمہ اِجتماع کے صحن میں ہی کھایا جائے۔ \v 27 جو بھی قُربانی کے اُس گوشت کو چھُوئے گا وہ پاک ٹھہرے گا۔ اَور اگر اُس کے خُون کی چھینٹیں کسی کپڑے پر پڑ جائے تو تُم اُسے لازماً اُسی پاک مَقدِس کی جگہ میں ہی دھونا۔ \v 28 اَور مٹّی کا وہ برتن جِس میں قُربانی کا گوشت پکایا جائے لازماً توڑ دیا جائے۔ لیکن اگر وہ کانسے کے برتن میں پکایا گیا ہو، تو اُس برتن کو مانج کر پانی سے دھو دیا جائے۔ \v 29 اَور کاہِنؔ کے خاندان کا کویٔی بھی مَرد گُناہ کی قُربانی کا گوشت کھا سَکتا ہے۔ یہ نہایت ہی پاک ہے۔ \v 30 لیکن جِس گُناہ کی قُربانی کا خُون کفّارہ دینے کے لیٔے خیمہ اِجتماع کے پاک مقام میں لایا گیا ہو، اُس کا گوشت کبھی نہ کھایا جائے۔ بَلکہ اُسے آگ میں جَلا دیاجایٔے۔ \c 7 \s1 خطا کی قُربانی \p \v 1 ” ’اَور خطا کی قُربانی کے لیٔے جو کہ نہایت مُقدّس ہے یہ ضوابط ہیں: \v 2 خطا کی قُربانی کا جانور اُسی جگہ ذبح کیا جائے جہاں سوختنی نذر کا جانور ذبح کیا جاتا ہے اَور اُس کا خُون مذبح کے مقابل تمام اطراف میں چھڑک دیا جائے۔ \v 3 اَور پھر اُس کی ساری چربی نذر گزرانی جائے یعنی اُس کی موٹی دُم اَور وہ چربی جو آنتوں کو ڈھانکتی ہے، \v 4 اَور دونوں گُردوں کے ساتھ اُن کی چربی جو کمر کے قریب رہتی ہے اَور جگر کے اُوپر کی جھِلّی، اُنہیں وہ گُردوں کے ساتھ ہی الگ کر دیا جائے۔ \v 5 اَور کاہِنؔ اُن کو یَاہوِہ کے لیٔے بطور غِذا آتِشی قُربانی مذبح پر جَلائے۔ یہ خطا کی قُربانی ہے۔ \v 6 اَور کاہِنؔ کے گھرانے کا ہر مَرد اِسے کھا سَکتا ہے لیکن یہ کسی پاک مَقدِس کی جگہ میں ہی کھائی جائے؛ کیونکہ یہ نہایت ہی پاک ہے۔ \p \v 7 ” ’اَور خطا کی قُربانی اَور گُناہ کی قُربانی دونوں کے لیٔے ایک ہی آئین عَمل میں لایا جائے اَور اُنہیں وُہی کاہِنؔ کھائے جو اِس کا کفّارہ دیتاہے۔ \v 8 اَور وہ کاہِنؔ جو کسی اِنسان کے لیٔے سوختنی نذر پیش کرتا ہے وہ سوختنی نذر کے جانور کی کھال اَپنے لیٔے رکھ سَکتا ہے۔ \v 9 اُسی طرح ہر ایک اناج کی قُربانی جو تنور یا کڑاہی میں یا توے پر پکائی گئی ہو، وہ سَب کُچھ اُسی کاہِنؔ کی ہوگی جو اُسے پیش کرتا ہے۔ \v 10 اَور ہر ایک اناج کی قُربانی خواہ اُس میں تیل مِلا ہو یا وہ خشک ہو اَہرونؔ کے سَب بیٹوں کو برابر حِصّہ ملے گا۔ \s1 سلامتی کی قُربانی \p \v 11 ” ’اَور سلامتی کی نذر کی قُربانی کے لیٔے جسے کویٔی اِنسان یَاہوِہ کے حُضُور پیش کرے، یہ ضوابط ہیں: \p \v 12 ” ’اگر وہ اِسے شُکر گُزاری کے طور پر پیش کرے تَب وہ شُکر گزاری کی قُربانی کے ساتھ تیل سے گُندھے ہویٔے بے خمیری روٹی اَور تیل چُپڑی ہُوئی بے خمیری ٹکیاں اَور تیل سے اَچھّی طرح گُندھے ہویٔے مَیدے کی روٹیاں بھی گذرانے۔ \v 13 اَور شُکر گُزاری کی سلامتی کی نذر کی قُربانی کے ساتھ وہ خمیری ٹکیاں بھی نذر گزرانے۔ \v 14 اَور ہر قُربانی کی ایک ایک روٹی یَاہوِہ کے لیٔے نذرانہ کے طور پر لایٔے؛ اَور یہ اُسی کاہِنؔ کا ہوگا جو سلامتی کی نذر کا خُون مذبح پر چھڑکتا ہے۔ \v 15 شُکر گُزاری کی سلامتی کی نذر کا گوشت کاہِنؔ کو اُسی دِن کھا لینا چاہیے جِس دِن وہ قُربانی پیش کرتا ہے اَور صُبح تک اُس میں سے کچھ بھی بچا کر نہ رکھے۔ \p \v 16 ” ’لیکن اگر اُس کی قُربانی کسی مَنّت کی یا رضا کی قُربانی ہو تو، وہ قُربانی اُسی دِن کھائی جائے جِس دِن وہ گذرانی جائے۔ اَور اگر کچھ بچ جایٔے تو اُسے اگلے دِن کھایا جا سَکتا ہے۔ \v 17 لیکن جو کُچھ اُس قُربانی کے گوشت میں سے تیسرے دِن تک بچا رہ جایٔے تو وہ آگ میں جَلا دیا جائے۔ \v 18 اِس لیٔے اگر وہ سلامتی کی نذر کا گوشت تیسرے دِن کھاتا ہے، تو وہ قُربانی قبُول نہ ہوگی اَور نہ ہی اُسے گذراننے والے کو اُس کا کویٔی اجر ملے گا کیونکہ وہ مکرُوہ ہے۔ اَورجو اِنسان اُس میں سے کچھ کھائے، تو اُس کا گُناہ اُسی کے سَر لگے گا۔ \p \v 19 ” ’اَورجو گوشت کسی ناپاک چیز سے چھُو جائے، تو اُسے ہرگز نہ کھایا جائے۔ بَلکہ اُسے آگ میں جَلا دیا جائے اَور قُربانی کا دُوسرا گوشت، جو رسماً پاک ہے اُسے کھا سَکتا ہے۔ \v 20 لیکن اگر کویٔی ناپاک اِنسان سلامتی کی نذر کی قُربانی کا کچھ گوشت کھائے جو یَاہوِہ کا حِصّہ ہے، تو اُس اِنسان کو لازماً اَپنے لوگوں میں سے خارج کیا جائے۔ \v 21 اگر کویٔی اِنسان کسی ناپاک چیز کو چھُولے، چاہے وہ اِنسان کی ناپاکی ہو یا کویٔی ناپاک جانور کی یا کویٔی نجِس مکرُوہ شَے ہو، اَور سلامتی کی نذر کی قُربانی میں سے کچھ گوشت کھائے جو یَاہوِہ کا حِصّہ ہے، تو وہ اِنسان بھی لازماً اَپنے لوگوں میں سے خارج کیا جائے۔‘ “ \s1 چربی اَور خُون کھانا ممنوع \p \v 22 یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، \v 23 ”بنی اِسرائیل سے کہو: ’تُم کسی بَیل، بھیڑ یا بکری کی چربی نہ کھانا۔ \v 24 جو جانور خُود بہ خُود مَرا ہُوا ہو یا اُسے جنگلی جانوروں نے پھاڑ ڈالا ہو، تُم اُس کی چربی کو دیگر کاموں کے لیٔے اِستعمال کر سکتے ہو لیکن تُم اُسے ہرگز نہ کھانا۔ \v 25 جو اِنسان اُس جانور کی چربی کھاتا ہے جسے یَاہوِہ کے لیٔے بطور غِذا آتِشی قُربانی پیش کی گئی ہو تو وہ اَپنے لوگوں میں سے خارج کیا جائے۔ \v 26 اَور جہاں کہیں بھی تُم اَپنے گھر میں رہو وہاں تُم کسی پرندے یا جانور کا خُون ہرگز نہ کھانا۔ \v 27 اگر کویٔی اِنسان خُون کھائے تو وہ لازماً اَپنے لوگوں میں سے خارج کیا جائے۔‘ “ \s1 کاہِنوں کا حِصّہ \p \v 28 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، \v 29 ”بنی اِسرائیل کو حُکم دو، ’جو کویٔی یَاہوِہ کے حُضُور سلامتی کی نذر گذرانے، وہ اُس کا ایک حِصّہ اَپنی قُربانی کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور گذرانے۔ \v 30 اَور وہ خُود اَپنے ہاتھوں میں یَاہوِہ کو بطور غِذا آتِشی قُربانی کے لیٔے چربی اَور سینہ ساتھ لایٔے اَور سینہ کو اُوپر اُٹھاکر یَاہوِہ کے حُضُور ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کرے۔ \v 31 کاہِنؔ اُس چربی کو مذبح پر جَلا دے لیکن وہ سینہ اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کا حِصّہ ہوگا۔ \v 32 اَور تُم اَپنی سلامتی کی نذروں کی قُربانی کی داہنی ران کاہِنؔ کو نذرانہ کے طور پر دے دینا۔ \v 33 اَور اَہرونؔ کے بیٹوں میں سے جو سلامتی کی نذر کا خُون اَور چربی گزرانے، تو قُربانی کی داہنی ران اُس کے حِصّہ کے طور پر اُسی کی ہوگی۔ \v 34 کیونکہ مَیں نے بنی اِسرائیل کی سلامتی کی نذروں میں سے ہلانے کی نذر کی قُربانی کا وہ سینہ اَور وہ ران جو نذر کی جاتی ہے، اُنہیں کاہِنؔ اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کو دے دیا ہے کہ وہ بنی اِسرائیل کی جانِب سے کاہِنؔ کا دائمی حِصّہ ہو۔‘ “ \p \v 35 یہ یَاہوِہ کی بطور غِذا آتِشی قُربانیوں میں سے اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کے مَسح ہونے کا حِصّہ ہے جو اُس دِن مُقرّر کیا گیا جَب اُنہیں بطور کاہِنؔ یَاہوِہ کے حُضُور خدمت اَنجام دینے کے لیٔے حاضِر کیا گیا تھا۔ \v 36 جِس دِن اُنہیں مَسح کیا گیا، اُسی دِن یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کو حُکم دیا کہ کاہِنوں کو اُن کا یہ دائمی حِصّہ پُشت در پُشت دیتے رہیں۔ \p \v 37 لہٰذا سوختنی نذر، اناج کی نذر کی قُربانی، گُناہ کی قُربانی، خطا کی قُربانی، مَسح کی قُربانی اَور سلامتی کی نذر کے ضوابط یہ ہیں \v 38 جو یَاہوِہ نے مَوشہ کو کوہِ سِینؔائی پر اُس دِن دئیے تھے، جِس دِن یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کو کوہِ سِینؔائی کے بیابان میں حُکم دیا کہ یَاہوِہ کے حُضُور اَپنی قُربانیاں گزرانے۔ \c 8 \s1 اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کا مَسح \p \v 1 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، \v 2 ”اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کو اَور ساتھ میں اُن کے لباس، مَسح کا تیل، گُناہ کی قُربانی کے بچھڑے اَور دو بے عیب مینڈھے اَور ایک ٹوکری میں بے خمیری روٹیاں لے آؤ، \v 3 اَور ساری جماعت کو خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر جمع کرو۔“ \v 4 اَور جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا اُنہُوں نے وَیسا ہی کیا اَور جماعت خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر جمع ہو گئی۔ \p \v 5 تَب مَوشہ نے جماعت سے فرمایا، ”جِس کام کو پُورا کرنے کا حُکم یَاہوِہ نے دیا ہے وہ یہ ہے۔“ \v 6 پھر مَوشہ نے اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کو سامنے پیش کیا اَور اُنہیں پانی سے غُسل دِلایا۔ \v 7 اَور مَوشہ نے اَہرونؔ کو کرتا پہناکر اُن پر کمربند لپیٹا اَور اُن کو لباس پہناکر اُس پر افُود لگایا اَور افُود کے کمربند کو جسے کسی ماہر کاریگر نے بُنا تھا اُس پر کس کر لپیٹ دیا۔ \v 8 اَور پھر اَہرونؔ کو سینہ بند پہنایا اَور اُس میں اُوریمؔ اَور تُمّیمؔ لگا دئیے۔ \v 9 پھر مَوشہ نے اَہرونؔ کے سَر پر عمامہ رکھ کر اُس پر سامنے کی طرف سونے کی تختی یعنی مُقدّس تاج لگا دیا جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔ \p \v 10 پھر مَوشہ نے مَسح کا تیل لیا اَور مَسکن کو اَور اُس کے اَندر کی ہر چیز کو مَسح کیا اَور یُوں اُن کو مُقدّس کیا۔ \v 11 اَور کُچھ مَسح کا تیل لے کر اُسے سات بار مذبح پر چھِڑکا، مذبح اَور اُس کے تمام ظروف، پانی کے حوض اَور اُس کی چوکی کو مَسح کرکے اُن کو مُقدّس کیا۔ \v 12 پھر اَہرونؔ کو مُقدّس کرنے کے لیٔے مَسح کے تیل میں سے کچھ لیا اَور اُسے اُن کے سَر پر ڈال کر اُن کا مَسح کیا۔ \v 13 پھر مَوشہ نے اَہرونؔ کے بیٹوں کو سامنے بُلایا اَور اُن کو چوغے پہنائے اَور اُن پر کمرکاپٹکہ لَپیٹا اَور اُن کے سَروں پر ٹوپیاں پہنا دیں؛ جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔ \p \v 14 پھر مَوشہ گُناہ کی قُربانی کے لیٔے بچھڑا لایٔے اَور اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں نے اُس کے سَر پر ہاتھ رکھے \v 15 اَور مَوشہ نے اُس بچھڑے کو ذبح کیا اَور اُس کا کچھ خُون لے کر اَپنی اُنگلی سے اُسے مذبح کے تمام سینگوں پر لگایا تاکہ مذبح پاک ہو جائے اَور باقی خُون کو اُس نے مذبح کے پایہ پر اُنڈیل دیا اَور اِس طرح اُس نے کفّارہ دے کر مذبح کو مُقدّس کیا۔ \v 16 اَور مَوشہ نے آنتوں کے اُوپر کی ساری چربی اَور جگر پر کی جھِلّی اَور دونوں گُردوں کو اُن کی چربی سمیت لے کر اُنہیں مذبح پر جَلا دیا۔ \v 17 لیکن بچھڑے کو اُس کی کھال اَور اُس کے گوشت اَور گوبر سمیت چھاؤنی سے باہر آگ میں جَلا دیا جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔ \p \v 18 اَور پھر مَوشہ سوختنی نذر کے لیٔے مینڈھے کو سامنے لائے اَور اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں نے اُس کے سَر پر اَپنے ہاتھ رکھے۔ \v 19 پھر مَوشہ نے اُس مینڈھے کو ذبح کیا اَور اُس کا خُون مذبح کے چاروں طرف چھڑک دیا۔ \v 20 اَور مَوشہ نے اِس مینڈھے کو کاٹ کر اُس کے ٹکڑے کئے اَور اُس کے سَر، ٹُکڑوں اَور چربی کو جَلا دیا۔ \v 21 اَور مَوشہ نے اُس مینڈھے کی آنتوں اَور پایوں کو پانی سے دھویا اَور پُورے مینڈھے کو مذبح پر جَلا دیا۔ یہ سوختنی نذر یَاہوِہ کے لیٔے فرحت بخش خُوشبو والی غِذا کی آتِشی قُربانی ہے جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔ \p \v 22 اَور پھر مَوشہ دُوسرے تخصیصی مینڈھے کو سامنے لائے اَور اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں نے اُس کے سَر پر اَپنے ہاتھ رکھے \v 23 اَور مَوشہ نے اُس مینڈھے کو ذبح کیا اَور اُس کا کچھ خُون لے کر اَہرونؔ کے داہنے کان کی لَو پر اَور داہنے ہاتھ اَور داہنے پاؤں کے انگُوٹھوں پر لگایا۔ \v 24 اَور مَوشہ اَہرونؔ کے بیٹوں کو بھی سامنے لایٔے اَور اُس خُون میں سے کچھ اُن کے داہنے کانوں کی لَو پر اَور اُن کے داہنے ہاتھوں اَور داہنے پاؤں کے انگُوٹھوں پر لگایا۔ اَور پھر اُنہُوں نے باقی خُون مذبح کے چاروں طرف چھڑک دیا۔ \v 25 اَور مَوشہ نے چربی اَور موٹی دُم اَور آنتوں کے اُوپر کی ساری چربی اَور جِگر کے اُوپر کی جھِلّی اَور دونوں گُردوں، اَور اُن کی چربی اَور داہنی ران کو لیا۔ \v 26 اَور یَاہوِہ کے حُضُور رکھی بے خمیری روٹی کی ٹوکری میں سے اُس نے ایک بے خمیری روٹی اَور زَیتُون کے تیل سے سنی ہُوئی ایک روٹی اَور تیل سے بنا ہُوا ایک کُلچہ لے کر اُنہیں چربی اَور داہنی ران پر رکھا۔ \v 27 اَور مَوشہ نے اِن سَب کو اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کے ہاتھوں پر رکھ کر اُن کو ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور ہلایا۔ \v 28 اَور پھر مَوشہ نے اُنہیں اُن کے ہاتھوں سے لے کر مذبح پر سوختنی نذر کے ساتھ بطور تخصیصی قُربانی جَلا دیا تاکہ جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا یَاہوِہ کے لیٔے یہ ایک فرحت بخش خُوشبو والی غِذا کی آتِشی قُربانی ہو۔ \v 29 اَور مَوشہ نے مینڈھے کا سینہ بھی لیا جو کہ اُس تخصیصی مینڈھے میں سے مَوشہ کا حِصّہ تھا، اَور اُسے یَاہوِہ کے حُضُور ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر ہلایا؛ جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔ \p \v 30 اَور پھر مَوشہ نے مَسح کرنے کا کچھ تیل اَور مذبح سے کچھ خُون لے کر اَہرونؔ پر اَور اُن کے لباس پر اَور اُن کے بیٹوں پر اَور اُن کے لباسوں پر چھِڑکا۔ اِس طرح مَوشہ نے اَہرونؔ اَور اُن کے لباس کو اَور اُن کے بیٹوں اَور اُن کے لباسوں کو مُقدّس کیا۔ \p \v 31 اَور پھر مَوشہ نے اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں سے فرمایا، ”اِس گوشت کو خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر اُبالو اَور اُسے وہیں اُس روٹی کے ساتھ کھاؤ جو تخصیصی نذر کی ٹوکری میں ہے، جَیسا کہ مُجھے خُدا کی طرف سے حُکم دیا گیا تھا، ’اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹے اُسے کھایٔیں۔‘ \v 32 اَور پھر باقی بچے ہویٔے گوشت اَور روٹی کو جَلا دینا۔ \v 33 اَور سات دِن تک خیمہ اِجتماع کے دروازہ سے باہر نہ جانا، جَب تک تمہارے مَسح کی مُدّت پُوری نہ ہو جائے کیونکہ تمہاری مَسح کی مُدّت سات دِن کی ہوگی۔ \v 34 اَورجو کچھ آج کیا گیا ہے اُس کا حُکم یَاہوِہ نے دیا تھا تاکہ تمہارے لیٔے کفّارہ ہو۔ \v 35 اَور تُم لازماً سات دِن تک دِن اَور رات خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر ہی ٹھہرے رہنا اَور یَاہوِہ کا حُکم ماَننا تاکہ تُم مرنے سے بچے رہو کیونکہ مُجھے اَیسا ہی حُکم دیا گیا ہے۔“ \p \v 36 لہٰذا اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں نے وہ سَب کچھ یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق کیا جو یَاہوِہ نے مَوشہ کی مَعرفت دیا تھا۔ \c 9 \s1 کاہِنوں کا اَپنی خدمت شروع کرنا \p \v 1 آٹھویں دِن مَوشہ نے اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں اَور بنی اِسرائیل کے بُزرگوں کو بُلایا۔ \v 2 اَور مَوشہ نے اَہرونؔ سے فرمایا، ”اَپنے گُناہ کی قُربانی کے لیٔے ایک بے عیب بچھڑا اَور اَپنی سوختنی نذر کے لیٔے ایک بے عیب مینڈھا لو اَور اُنہیں یَاہوِہ کے حُضُور پیش کرو۔ \v 3 اَور پھر بنی اِسرائیل کو حُکم دو، ’تُم گُناہ کی قُربانی کے لیٔے ایک بکرا لو اَور سوختنی نذر کے لیٔے ایک سال کا بے عیب بچھڑا اَور ایک سال کا بے عیب برّہ لو، \v 4 اَور سلامتی کی نذر کے لیٔے یَاہوِہ کے حُضُور قُربانی پیش کرنے کے لیٔے ایک بَیل اَور ایک مینڈھا، اَور تیل سے سنی ہُوئی اناج کی نذر بھی لو، کیونکہ آج یَاہوِہ تُم پر ظاہر ہوں گے۔‘ “ \p \v 5 پھر وہ ساری چیزیں خیمہ اِجتماع کے سامنے لے آئے، جِن کا مَوشہ نے حُکم دیا تھا، اَور ساری جماعت نزدیک آکر یَاہوِہ کے حُضُور میں کھڑی ہو گئی۔ \v 6 پھر مَوشہ نے اُن سے فرمایا، ”یہ وہ کام ہے جِس کو کرنے کا یَاہوِہ نے تُمہیں حُکم دیا ہے تاکہ یَاہوِہ کا جلال تُم پر ظاہر ہو۔“ \p \v 7 اِس کے بعد مَوشہ نے اَہرونؔ سے فرمایا، ”مذبح کے نزدیک آ جاؤ، اَور اَپنے گُناہ کی قُربانی اَور سوختنی نذر پیش کرو تاکہ تُم خُود کے لیٔے اَور اُمّت کے لیٔے کفّارہ دو؛ اِس کے بعد اُمّت کے واسطے قُربانی پیش کرو اَور کفّارہ پُورا کر سکو، جَیسا کہ یَاہوِہ نے حُکم دیا ہے۔“ \p \v 8 لہٰذا اَہرونؔ نے مذبح کے پاس جا کر اُس بچھڑے کو اَپنے گُناہ کی قُربانی کے طور پر ذبح کیا۔ \v 9 اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹے اُن کے پاس خُون لے آئے اَور اُنہُوں نے اُس خُون میں اَپنی اُنگلی ڈُبو ڈُبو کر اُس خُون کو مذبح کے سینگوں پر لگایا اَور باقی بچے خُون کو مذبح کے پایہ پر اُنڈیل دیا۔ \v 10 پھر اُنہُوں نے گُناہ کی قُربانی کی چربی، گُردے اَور جگر کے اُوپر کی جھِلّی کو مذبح پر جَلا دیا جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔ \v 11 لیکن گوشت اَور کھال کو چھاؤنی کے باہر جَلا دیا۔ \p \v 12 اَور پھر اُس نے سوختنی نذر کے جانور کو ذبح کیا اَور اُس کے بیٹوں نے جانور کا خُون اُن کے ہاتھ میں دیا اَور اَہرونؔ نے اُسے مذبح کے چاروں طرف چھڑک دیا۔ \v 13 اَور اُنہُوں نے سوختنی نذر کے ٹکڑے کرکے سَر سمیت اُنہیں دئیے اَور اُنہُوں نے اُنہیں مذبح پر آگ میں جَلا دیا۔ \v 14 اَور اَہرونؔ نے آنتوں اَور پایوں کو دھوکر اُنہیں مذبح پر سوختنی نذر کے اُوپر جَلا دیا۔ \p \v 15 پھر اَہرونؔ نے اُس نذر کو پیش کیا جو اُمّت کے لیٔے تھی۔ پھر اُنہُوں نے اُس بکرے کو بطور اُمّت کے گُناہ کی قُربانی کے واسطے ذبح کیا اَور بطور گُناہ کی قُربانی پیش کیا جَیسا کہ اُس نے پہلی قُربانی گُناہ کی قُربانی کے طور پر پیش کی تھی۔ \p \v 16 اَور اُنہُوں نے سوختنی نذر کے جانور کو بھی لیا اَور حُکم کے مُطابق اُس کی قُربانی دی۔ \v 17 پھر وہ اناج کی نذر بھی لائے اَور اُس میں سے مُٹّھی بھر لے کر اُسے صُبح کی سوختنی نذر کے علاوہ مذبح پر جَلایا۔ \p \v 18 اَور اُنہُوں نے بَیل اَور مینڈھے کو اُمّت کی سلامتی کی نذر کی قُربانی کے طور پر ذبح کیا اَور اَہرونؔ کے بیٹے جانور کا خُون اُن کے پاس لایٔے اَور اُنہُوں نے اُسے مذبح کے چاروں طرف چھڑک دیا۔ \v 19 لیکن بَیل اَور مینڈھے کے چربی والے حِصّے یعنی موٹی دُم کو، آنتوں کے اُوپر کی چربی کو، گُردوں اَور جگر کے اُوپر کی جھِلّی کو اُنہیں دے دیا؛ \v 20 اَور اُنہُوں نے چربی والے حِصّہ کو سِینوں پر رکھا اَور پھر اَہرونؔ نے اُنہیں مذبح پر آگ میں جَلا دیا۔ \v 21 مگر اَہرونؔ نے سینے اَور داہنی ران کو یَاہوِہ کے حُضُور ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کیا جَیسا مَوشہ نے اُنہیں حُکم دیا تھا۔ \p \v 22 پھر اَہرونؔ نے اَپنے ہاتھ اُمّت کی طرف اُٹھاکر اُنہیں برکت دی اَور گُناہ کی قُربانی، سوختنی نذر اَور سلامتی کی نذر پیش کرنے کے بعد نیچے اُتر آئے۔ \p \v 23 اَور پھر مَوشہ اَور اَہرونؔ خیمہ اِجتماع کے اَندر چلے گیٔے اَور جَب وہ باہر آئے تو اُنہُوں نے اُمّت کو برکت دی تَب یَاہوِہ کا جلال پُوری اُمّت پر ظاہر ہُوا۔ \v 24 اَور یَاہوِہ کی حُضُوری سے آگ نکلی جِس نے مذبح پر سوختنی نذر اَور چربی کو بھسم کر دیا اَور جَب لوگوں نے اِسے دیکھا تو سَب کے سَب خُوشی سے نعرے مارنے لگے اَور مُنہ کے بَل گِر کر سَجدہ کیا۔ \c 10 \s1 نادابؔ اَور اَبِیہُو کی موت \p \v 1 اَور اَہرونؔ کے بیٹوں میں نادابؔ اَور اَبِیہُو نے اَپنے اَپنے بخُوردان لے کر اُن میں آگ بھری اَور اُس میں لوبان ڈالا۔ اُس پر اُنہُوں نے یَاہوِہ کے حُکم کے خِلاف یَاہوِہ کے حُضُور ناپاک آگ پیش کی۔ \v 2 لہٰذا یَاہوِہ کی حُضُوری سے آگ نکلی اَور اُنہیں بھسم کر دیا، اَور وہ یَاہوِہ کے سامنے ہی مَر گیٔے۔ \v 3 تَب مَوشہ نے اَہرونؔ سے فرمایا، ”یہ یَاہوِہ کے اُس قول کے مُطابق ہے: \q1 ” ’لازِم ہے کہ جو میرے قریب آئیں \q2 وہ مُجھے مُقدّس جانیں؛ \q1 تَب سَب اُمّت کے سامنے \q2 میرا جلال ظاہر ہو۔‘ “ \m اِس پر اَہرونؔ خاموش ہی رہے۔ \p \v 4 اَور مَوشہ نے اَہرونؔ کے چچا عُزّی ايل کے بیٹوں میشاایلؔ اَور اِیلضافنؔ کو بُلاکر اُنہیں حُکم دیا، ”یہاں آؤ اَور اَپنے چچازاد بھائیوں کی لاش کو پاک مَقدِس کے سامنے سے دُور چھاؤنی کے باہر لے جاؤ۔“ \v 5 لہٰذا وہ آئے اَور اُن کی لاش کو جو ابھی تک اَپنے کُرتوں میں تھے اُٹھاکر چھاؤنی سے باہر لے گیٔے، جَیسا مَوشہ نے اُنہیں حُکم دیا تھا۔ \p \v 6 تَب مَوشہ نے اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں الیعزرؔ اَور اِتمارؔ سے فرمایا، ”نہ تو اَپنے سَر کے بال بکھرنے دینا اَور نہ ہی اَپنے کپڑے پھاڑنا ورنہ تُم مرجاؤگے اَور یَاہوِہ کا غضب ساری جماعت پر نازل ہو۔ لیکن تمہارے رشتہ دار اَور تمام بنی اِسرائیل اُن لوگوں کے لیٔے ماتم کرے جِن کو یَاہوِہ نے آگ سے ہلاک کیا ہے۔ \v 7 اَور تُم تو خیمہ اِجتماع کے مدخل سے ہرگز باہر نہ جانا، ورنہ تمہاری بھی موت ہو جایٔےگی کیونکہ یَاہوِہ کا مَسح کرنے کا تیل تُم پر ہے۔“ لہٰذا جَیسا مَوشہ نے کہا اُنہُوں نے وَیسا ہی کیا۔ \p \v 8 تَب یَاہوِہ نے اَہرونؔ سے فرمایا، \v 9 ”تُم اَور تمہارے بیٹے انگوری شِیرہ پی کر یا نشہ کرکے کبھی خیمہ اِجتماع کے اَندر داخل نہ ہونا ورنہ تمہاری موت ہو جایٔےگی۔ یہ دائمی فرمان پُشت در پُشت قائِم رہے گا۔ \v 10 اَور تُم لازماً مُقدّس اَور عام چیزوں میں اَور پاک اَور ناپاک چیزوں میں اِمتیاز کرنا۔ \v 11 اَور تُم بنی اِسرائیل کو اُن تمام قوانین کی جو یَاہوِہ نے مَوشہ کی مَعرفت دئیے ہیں تعلیم دینا۔“ \p \v 12 پھر مَوشہ نے اَہرونؔ اَور اُن کے دونوں بچے ہویٔے بیٹوں، الیعزرؔ اَور اِتمارؔ سے فرمایا، ”یَاہوِہ کو پیش کی گئی آتِشی قُربانیوں میں سے اناج کی نذر کو جو بچی رہے، اَورجو بے خمیری کا ہے اُسے لے کر مذبح کے پاس ہی کھاؤ، کیونکہ یہ نہایت ہی پاک ہے۔ \v 13 اَور تُم اِسے پاک مَقدِس کی جگہ میں ہی کھانا، کیونکہ یَاہوِہ کو پیش کی گئی آتِشی قُربانیوں میں سے یہ تمہارا اَور تمہارے بیٹوں کا دائمی حِصّہ ہے۔ کیونکہ مُجھے اَیسا ہی حُکم دیا گیا ہے۔ \v 14 لیکن تُم اَور تمہارے بیٹے اَور بیٹیاں اُس ہلانے کی نذر کی قُربانی کے سینہ اَور ران کو کسی رسماً پاک جگہ میں کھا سکتے ہو۔ کیونکہ یہ بنی اِسرائیل کی سلامتی کی نذروں میں سے تُمہیں اَور تمہارے بیٹوں اَور بیٹیوں کے لیٔے دائمی حِصّہ کے طور پر دئیے گیٔے ہیں۔ \v 15 وہ آتِشی قُربانی کی چربی کے ساتھ ران کو اُونچا اُٹھاتے اَور سینہ کو ہلاتے ہویٔے یَاہوِہ کے حُضُور بطور ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر لائیں گے۔ اَور جَیسا یَاہوِہ نے حُکم دیا ہے یہ تمہارا اَور تمہارے بچّوں کا باقاعدہ دائمی حِصّہ ہوگا۔“ \p \v 16 جَب مَوشہ نے گُناہ کی قُربانی کے بکرے کے متعلّق پُوچھا تو اُسے مَعلُوم ہُوا کہ اُسے جَلایا جا چُکاہے، تَب وہ اَہرونؔ کے باقی بچے ہویٔے بیٹوں الیعزرؔ اَور اِتمارؔ پر غُصّہ ہو گیٔے اَور اُن سے پُوچھا، \v 17 ”تُم نے گُناہ کی قُربانی کے گوشت کو پاک مَقدِس کی جگہ میں کیوں نہ کھایا؟ کیونکہ یہ نہایت ہی پاک ہے۔ یہ تُمہیں اِس لیٔے دیا گیا تھا کہ تُم جماعت کے لیٔے یَاہوِہ کے حُضُور کفّارہ دے کر جماعت کے گُناہ کو اَپنے اُوپر اُٹھالو۔ \v 18 چونکہ اُس کا خُون پاک مقام میں لایا ہی نہیں گیا تھا، اِس لیٔے ضروُری تھا کہ تُم اُس بکرے کو پاک مَقدِس کی جگہ میں ہی کھا لیتے، جَیسا مَیں نے تُمہیں حُکم دیا تھا۔“ \p \v 19 تَب اَہرونؔ نے مَوشہ کو جَواب دیا، ”دیکھ آج ہی اُنہُوں نے اَپنی گُناہ کی قُربانی اَور سوختنی نذر یَاہوِہ کے حُضُور پیش کی، اَور مُجھ پر اَیسی آفت گزری ہے۔ اگر مَیں آج سوختنی نذر کا گوشت کھاتا تو کیا یہ یَاہوِہ کی نظر میں اَچھّا ہوتا؟“ \v 20 جَب مَوشہ نے یہ بات سُنی تو وہ مطمئن ہو گئے۔ \c 11 \s1 پاک اَور ناپاک کھانا \p \v 1 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ سے فرمایا، \v 2 ”بنی اِسرائیل سے کہو، ’زمین کے سَب چَوپایوں میں سے جِن جِن کو تُم کھا سکتے ہو وہ یہ ہیں: \v 3 جِن چَوپایوں کے کھُر چِرے ہویٔے ہُوں اَورجو جُگالی کرتے ہُوں اُسے تُم کھا سکتے ہو۔ \p \v 4 ” ’کچھ جانور اَیسے بھی ہیں جو صِرف جُگالی کرتے ہیں یا جِن کے صِرف کھُر چِرے ہویٔے ہیں تُم اُنہیں ہرگز نہ کھانا۔ مثلاً اُونٹ جو جُگالی تو کرتا ہے لیکن اُس کے کھُر چِرے ہویٔے نہیں ہیں یہ تمہارے لیٔے ناپاک ہے۔ \v 5 اَور چٹّانی سافان اگرچہ وہ جُگالی تو کرتا ہے لیکن اُس کے کھُر چِرے ہویٔے نہیں ہیں لہٰذا وہ بھی تمہارے لیٔے ناپاک ہے۔ \v 6 اَور خرگوش بھی اگرچہ وہ جُگالی تو کرتا ہے لیکن اُس کے کھُر پھٹے ہویٔے نہیں ہیں لہٰذا وہ بھی تمہارے لیٔے ناپاک ہے۔ \v 7 اَور سُؤر بھی، اگرچہ اُس کے کھُر چِرے ہویٔے ہیں مگر وہ جُگالی نہیں کرتا، لہٰذا وہ بھی تمہارے لیٔے ناپاک ہے۔ \v 8 تُم اُن کا گوشت ہرگز نہ کھانا اَور نہ ہی اُن کی لاشوں کو بھی چھُونا کیونکہ وہ تمہارے لیٔے ناپاک ہیں۔ \p \v 9 ” ’اَور سمُندروں اَور دریاؤں میں رہنے والے تمام آبی جانداروں میں سے جِن کے پر اَور چھِلکے ہُوں تُم اُنہیں کھا سکتے ہو۔ \v 10 لیکن سمُندروں اَور دریاؤں کے وہ جاندار جِن کے پر اَور چھِلکے نہ ہوں خواہ وہ جھُنڈ بنا کر تیرتے ہُوں یا وہ پانی کی دیگر زندہ مخلُوقات میں سے ہُوں تُم اُنہیں مکرُوہ سمجھنا۔ \v 11 اَور چونکہ وہ تمہارے لیٔے ناپاک ہیں لہٰذا تُم اُن کا گوشت ہرگز نہ کھانا اَور نہ ہی اُن کی لاشوں کو چھُونا کیونکہ وہ ناپاک ہیں۔ \v 12 پانی میں رہنے والی ہر ایک مخلُوقات جِس کے پر اَور چھِلکے نہ ہوں وہ تمہارے لیٔے مکرُوہ ہے۔ \p \v 13 ” ’اَور پرندوں میں سے تمہارے لیٔے مکرُوہ پرندے یہ ہیں اَور جنہیں کھانا منع ہے مثلاً: عُقاب، گِدھ، کالا گِدھ، \v 14 سُرخ چیل، ہر قِسم کی کالی چیل۔ \v 15 ہر قِسم کے کوّے، \v 16 چیخنے والا اُلّو، سینگ والا اُلّو، سمُندری بگلا، اَور ہر قِسم کے باز۔ \v 17 چھوٹا اُلّو، ماہی خور، سمُندری پرندہ، بڑا اُلّو، \v 18 سفید اُلّو، جنگلی اُلّو، سمُندری عُقاب، \v 19 لق لق، ہر قِسم کے بگلے، ہُدہُد اَور چمگادڑ۔ \p \v 20 ” ’اَور تمام پَردار کیڑے جو چاروں ٹانگوں پر چلتے ہیں تمہارے لیٔے ناپاک ہیں۔ \v 21 تاہم کچھ پَردار کیڑے اَیسے ہیں جو چاروں ٹانگوں پر چلتے ہیں، جِن کے زمین پر کودنے اَور پھاندنے کے لیٔے پیر ہوتے ہیں اُنہیں تُم کھا سکتے ہو۔ \v 22 اِن جاندار کیڑوں کو تُم کھا سکتے ہو: یعنی ہر قِسم کی ٹِڈّی ہر قِسم کا سُلعام، جھینگر یا ٹِڈّا کھا سکتے ہو۔ \v 23 مگر باقی تمام پَردار کیڑے جو چاروں ٹانگوں پر چلتے ہیں وہ تمہارے لیٔے مکرُوہ ہیں۔ \p \v 24 ” ’اِن سبھی جانداروں کی وجہ سے تُم ناپاک ہو جاؤگے؛ اَورجو کویٔی اُن کی لاش کو چھُوئے گا وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ \v 25 اَورجو کویٔی اُن کی لاشوں کو اُٹھائے، وہ اَپنے کپڑے دھوئے اَور شام تک وہ ناپاک رہے گا۔ \p \v 26 ” ’ہر ایک جانور جِس کا کھُر پھٹا ہو لیکن پُوری طرح دو حِصّہ میں الگ نہ ہو، مگر وہ جُگالی نہیں کرتا ہو، وہ تمہارے لیٔے ناپاک ہے؛ اَورجو کویٔی اُن کی لاش کو چھُوئے گا تو وہ ناپاک ہو جائے گا۔ \v 27 اَور چار پاؤں کے بَل چلنے والے تمام جانوروں میں سے جتنے اَپنے پنجوں کے بَل چلتے ہیں، وہ بھی تمہارے لیٔے ناپاک ہیں اَورجو کویٔی اُن کی لاشوں کو چھُوئے گا وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ \v 28 اَورجو کویٔی اُن کی لاشیں اُٹھائے وہ اَپنے کپڑے دھوئے اَور شام تک وہ ناپاک رہے گا۔ کیونکہ یہ جانور تمہارے لیٔے ناپاک ہیں۔ \p \v 29 ” ’زمین پر رینگنے والے جانداروں میں سے یہ جاندار تمہارے لیٔے ناپاک ہیں: نیولا، چُوہا، اَور ہر قِسم کی بڑی چھپکلی، \v 30 حِرذُون (ایک قِسم کی چھپکلی)، گوہ، دیوار پر رہنے والی چھپکلی، سانڈ اَور گِرگٹ۔ \v 31 وہ جاندار جو زمین پر رینگ کر چلتے ہیں، یہ سَب تمہارے لیٔے ناپاک ہیں۔ جو کویٔی اُن مَرے ہویٔے جانداروں کو چھُوتا ہے وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ \v 32 اِن میں سے اگر کسی چیز پر اُن کا مَرا ہُوا جِسم گِر پڑے تو وہ چیز ناپاک ہو جایٔےگی، چاہے وہ لکڑی کا برتن، کپڑا، کھال یا ٹاٹ کی بنی ہو، اَور کسی بھی کام میں اِستعمال کی جاتی ہو۔ لہٰذا اُسے پانی میں ڈال دو اَور شام تک وہ ناپاک رہے گی اَور اُس کے بعد وہ چیز پاک ٹھہرے گی۔ \v 33 اَور اگر کسی مٹّی کے برتن میں اِن جانداروں کا مَرا ہُوا جِسم گِر جائے تو اُس کے اَندر کی ہر چیز ناپاک ہو جائے گی۔ لہٰذا تُم اُس برتن کو توڑ ڈالنا۔ \v 34 اَور اگر اِس برتن کا پانی کسی بھی کھانے کی چیز پر گِر جایٔے تو، وہ کھانا ناپاک ہو جایٔےگا۔ اَور اگر اَیسے برتن میں پینے کے لیٔے کچھ ہو تو وہ بھی ناپاک ہوگا۔ \v 35 اَور جِس چیز پر اُن جاندار کی لاش گِر جایٔے، وہ چیز ناپاک ہو جایٔےگی۔ چاہے وہ چیز تنور ہو یا آتِشدان ہو، اُسے ضروُر توڑ دیا جائے۔ وہ ناپاک ہیں اَور تمہارے لیٔے ناپاک ہی ٹھہریں گی۔ \v 36 تاہم چشمہ یا تالاب جہاں پانی جما کیا جاتا ہے، وہ تو پاک ہی رہتاہے۔ لیکن جو کویٔی اُن کی لاشوں کو چھُوئے وہ ناپاک ٹھہرے گا۔ \v 37 اگر کویٔی لاش اَیسے بیجوں پر گِرے جو بونے کے لیٔے ہُوں تو وہ پاک رہیں گے۔ \v 38 لیکن اگر بیج پر پانی ڈالا گیا ہو اَور اُس پر اِن کی کویٔی لاش گِر پڑے تو وہ تمہارے لیٔے ناپاک ہوگی۔ \p \v 39 ” ’اگر کویٔی جانور جِس کے کھانے کی تُمہیں اِجازت ہے، مَر جائے تو جو کویٔی اُس کی لاش کو چھُوئے وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ \v 40 اَورجو کویٔی اُس مَرے ہویٔے جانور کا گوشت کھائے تو، وہ اَپنے کپڑے ضروُر دھو ڈالے اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ اَورجو کویٔی اُس جانور کی لاش کو اُٹھائے وہ بھی اَپنے کپڑے دھو ڈالے اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ \p \v 41 ” ’ہر ایک جاندار جو زمین پر رینگتا پھرتاہے مکرُوہ ہے اُسے ہرگز کھایا نہ جائے۔ \v 42 تُم کسی جاندار کو جو زمین پر رینگتا پھرتاہے خواہ وہ پیٹ کے بَل رینگتا ہو یا چاروں پاؤں کے بَل یا کثیر پاؤں کے بَل چلتا ہو، تُم اُن کو ہرگز نہ کھانا کیونکہ وہ مکرُوہ ہے۔ \v 43 اِن جانداروں میں سے کسی جاندار کے باعث تُم اَپنے آپ کو مکرُوہ نہ بنا لینا۔ اَور نہ ہی تُم اُن کے باعث خُود کو ناپاک کرنا تاکہ ناپاک نہ ہو جاؤ۔ \v 44 کیونکہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔ اِس لیٔے تُم اَپنے آپ کو صَاف کرو اَور پاک بنو کیونکہ مَیں پاک ہُوں۔ لہٰذا تُم زمین پر رینگنے والے کسی بھی جاندار کے باعث اَپنے آپ کو ناپاک نہ کرنا۔ \v 45 کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں جو تمہارا خُدا ہونے کے لیٔے تُمہیں مِصر سے نکال لایا۔ اِس لیٔے پاک بنو کیونکہ مَیں پاک ہُوں۔ \p \v 46 ” ’حَیوانات، پرندوں، آبی جانداروں اَور زمین پر رینگنے والے سَب جانداروں کے بارے میں ضوابط یہی ہیں۔ \v 47 اَور تُم پاک اَور ناپاک میں اَور کھائے جانے والے اَور نہ کھائے جانے والے زندہ جانوروں میں ضروُر اِمتیاز کرنا۔‘ “ \c 12 \s1 بچّہ کی وِلادت کے بعد طہارت \p \v 1 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، \v 2 ”بنی اِسرائیل کو حُکم دو: ’اگر کویٔی عورت حاملہ ہو اَور لڑکا پیدا کرے تو وہ سات دِن تک رسمی طور پر ناپاک سَمجھی جائے گی، جَیسا کہ وہ حَیض کے ایّام کے دَوران ناپاک رہتی ہے۔ \v 3 اَور آٹھویں دِن اُس لڑکے کا ختنہ کیا جائے۔ \v 4 اَور اِس کے بعد وہ عورت تینتیس دِن تک طہارت کے خُون میں رہے اَور پاک ہونے کے لیٔے اِنتظار کرے اَور لازماً وہ اَپنی طہارت کے دِن پُورے ہونے تک کسی مُقدّس چیز کو ہرگز نہ چھُوئے اَور نہ ہی پاک مَقدِس میں داخل ہو۔ \v 5 اَور اگر وہ ایک لڑکی کو پیدا کرے تو وہ عورت دو ہفتوں تک ناپاک سَمجھی جائے گی جَیسا کہ حَیض کے ایّام کے دَوران ناپاک رہتی ہے۔ اَور پھر وہ طہارت کے خُون سے پاک ہونے کے لیٔے چھیاسٹھ دِن تک اِنتظار کرے۔ \p \v 6 ” ’اَور جَب لڑکے یا لڑکی کے لیٔے اُس کی طہارت کے دِن پُورے ہو جایٔیں، تو وہ سوختنی نذر کے لیٔے یک سالہ برّہ اَور گُناہ کی قُربانی کے لیٔے کبُوتر کا ایک بچّہ یا ایک قُمری خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر کاہِنؔ کے پاس لایٔے۔ \v 7 اَور کاہِنؔ اُن کو اُس عورت کا کفّارہ دینے کے لیٔے یَاہوِہ کے حُضُور میں قُربانی کرے۔ تَب وہ اَپنے جریان خُون سے رسماً پاک ہو جایٔےگی۔ \p ” ’یہ طریقہ ہر ایک عورت کے لیٔے ہے، چاہے وہ لڑکے کو یا لڑکی کو پیدا کرے۔ \v 8 اگر وہ عورت ایک برّہ خریدنے کا مقدور نہ رکھتی ہو، تو وہ قُمریوں کا ایک جوڑا یا کبُوتر کے دو بچّے لایٔے، ایک سوختنی نذر کے لیٔے اَور دُوسرا گُناہ کی قُربانی کے لیٔے۔ اِس طرح کاہِنؔ اُس کے لیٔے کفّارہ دے گا، تو وہ پاک ہو جایٔےگی۔‘ “ \c 13 \s1 جِلدی بیماریوں کے متعلّق طور طریقے \p \v 1 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ سے فرمایا، \v 2 ”اگر کسی کی جِلد پر سُوجن، سُرخ دانے یا سفید چمکیلا داغ ہو اَور اُس سے جِلدی بیماری بڑھنے کا خطرہ ہو، تو اَیسے اِنسان کو لازماً اَہرونؔ کاہِنؔ کے پاس یا اُن کے بیٹوں میں سے جو کاہِنؔ ہیں، کسی کے پاس لے جائیں۔ \v 3 اَور کاہِنؔ اُس جِلد کی متعدّی جگہ کا مُعائنہ کرے، اَور اگر اُس متعدّی جگہ کے بال سفید ہو گئے ہُوں اَور وَبا جِلد سے زِیادہ گہری دِکھائی دے تو، وہ یقیناً جِلد کی کویٔی بیماری ہے۔ اَور جَب کاہِنؔ اُس کا مُعائنہ کر چُکے تو وہ رسمی طور پر اُسے ناپاک ہونے کا اعلان کر دے۔ \v 4 اَور اگر اُس کی جِلد پر سفید داغ تو ہو، لیکن وہ وَبا جِلد سے گہری نہ ہو، اَور اُس جگہ کے بال بھی سفید نہ ہویٔے ہُوں تو، کاہِنؔ اُس کوڑھ کی بیماری سے متاثر اِنسان کو سات دِن تک علیحدہ رکھے۔ \v 5 اَور ساتویں دِن کاہِنؔ اُس کا مُعائنہ کرے اَور اگر وہ دیکھے کہ اُس زخم میں کویٔی تبدیلی نہیں ہُوئی اَور وہ جِلد پر نہیں پھیلا تو وہ اُس کو مزید سات دِن اَور علیحدگی میں رکھے۔ \v 6 اَور ساتویں دِن کاہِنؔ پھر اُس کا مُعائنہ کرے اَور اگر اُس متعدّی جگہ کے داغ کا رنگ پھیکا پڑ گیا ہو اَور وہ جِلد کے اُوپر پھیلا بھی نہ ہو، تو کاہِنؔ اُسے پاک قرار دے کیونکہ وہ داغ محض سُرخ دانے ہیں۔ اِس لیٔے وہ اِنسان اَپنے کپڑے دھو ڈالے اَور پاک ہو جایٔے۔ \v 7 لیکن اگر کاہِنؔ کے سامنے اُس مُعائنہ اَور اُسے پاک قرار دئیے جانے کے بعد بھی وہ سُرخ دانے جِلد پر پھیلنے لگے، تو وہ اِنسان خُود کو دوبارہ کاہِنؔ کو دِکھائے۔ \v 8 اَور کاہِنؔ اُس کا مُعائنہ کرے اَور اگر وہ سُرخ دانے جِلد پر پھیل گئے ہُوں تو کاہِنؔ اُس اِنسان کو ناپاک قرار دے کیونکہ یہ ایک کوڑھ کی بیماری ہے۔ \p \v 9 ”اگر کسی اِنسان کو کوڑھ کا مرض ہو تو وہ لازمی طور پر کاہِنؔ کے پاس لایا جائے۔ \v 10 اَور کاہِنؔ اُس کا مُعائنہ کرے اَور اگر اُس کی جِلد میں سفید رنگ کی سُوجن ہو اَور اُس جگہ کے بال بھی سفید ہو گیٔے ہُوں اَور اُس سُوجن میں کھُلا زخم ہو، \v 11 تو یہ اُس اِنسان کی جِلد پر ایک پُرانا کوڑھ کا مرض ہے، لہٰذا کاہِنؔ اُس کو علیحدگی میں بند کرکے نہ رکھے بَلکہ اُسے فوراً ناپاک قرار دے، کیونکہ وہ بہت پہلے ہی ناپاک ہو چُکاہے۔ \p \v 12 ”اَور اگر کوڑھ کی بیماری اُس کی تمام جِلد پر پھیل جائے اَور جہاں تک کاہِنؔ دیکھ سکے وہ متاثّرہ اِنسان کی ساری جِلد پر سَر سے لے کر پاؤں تک پھیلی ہو، \v 13 تو کاہِنؔ اُس اِنسان کی باریکی سے جانچ کرے اَور اُس کے پاک ہونے کا اعلان کرے کیونکہ متعدّی بیماری اُس شخص کے پُورے بَدن میں پھیل گئی ہے اَور اُس کا پُورا بَدن سفید ہو گیا ہے لہٰذا وہ شخص پاک ہے۔ \v 14 لیکن اگر کاہِنؔ کو اُس کی جِلد پر کھُلا زخم دِکھائی دے، تو وہ ناپاک ہوگا۔ \v 15 اَور جَب کاہِنؔ اُس کے کھُلے زخم کو غور سے دیکھے تو وہ اُس شخص کو ناپاک قرار دے۔ کیونکہ کھُلا زخم ناپاک ہے اَور یہ کوڑھ کی بیماری ہے۔ \v 16 اَور اگر اُس کی جِلد کا کھُلا زخم دوبارہ سفید رنگ کا ہو جائے، تو وہ شخص کاہِنؔ کے پاس جائے، \v 17 اَور کاہِنؔ اُس کا باریکی سے مُعائنہ کرے اَور اگر وہ زخم سفید رنگ کا ہو گیا ہو، تو کاہِنؔ متاثّرہ شخص کو پاک قرار دے تَب وہ پاک ہوگا۔ \p \v 18 ”اگر کسی کی جِلد پر کویٔی پھوڑا ہو گیا ہو اَور وہ ٹھیک ہو جائے، \v 19 اَور اُس پھوڑے کی جگہ پر سفید سُوجن یا سُرخی مائل چمکتا ہُوا سفید داغ دِکھائی دے تو وہ لازماً اَپنے آپ کو کاہِنؔ کے حُضُور پیش کرے۔ \v 20 کاہِنؔ اُس کا باریکی سے مُعائنہ کرے اَور اگر وہ داغ جِلد سے گہرا دِکھائی دے اَور اُس پر بال سفید ہو گئے ہُوں تو کاہِنؔ اُس شخص کو ناپاک قرار دے کیونکہ یہ کوڑھ کا ایک متعدّی مرض ہے جِس کی شروعات پھوڑے سے ہُوئی ہے۔ \v 21 لیکن اگر کاہِنؔ کے باریکی سے اُس وقت مُعائنہ کرنے کے دَوران اُس کی جِلد پر کویٔی سفید بال نہ ہو اَور وہ دانے جِلد سے گہرے نہ ہوں اَور اُس کا رنگ ہلکا پڑ گیا ہو، تو کاہِنؔ اُسے دُوسروں سے سات دِن تک علیحدہ رکھے۔ \v 22 اَور اگر وہ جِلد پر زِیادہ پھیل رہا ہو، تو کاہِنؔ اُس شخص کو ناپاک قرار دے کیونکہ یہ ایک متعدّی مرض ہے۔ \v 23 لیکن اگر اُس شخص کی جِلد پر سفید رنگ کا داغ تو ہے لیکن یہ جِلد میں پھیل نہیں رہاہے، تو یہ پھوڑے کے ٹھیک ہونے کا داغ ہے، تَب کاہِنؔ اُس شخص کو پاک قرار دے۔ \p \v 24 ”جَب کسی کی جِلد آگ سے جَل گئی ہو اَور جلنے سے جِلد پر ایک سفید یا سُرخی مائل رنگ کا کھُلا زخمی داغ نظر آنے لگے، \v 25 تو کاہِنؔ اُس کا باریکی سے مُعائنہ کرے اَور اگر اُس داغ کے اَندر کے بال سفید ہو گئے ہُوں اَور وہ متعدّی مرض جِلد سے گہرا دِکھائی دے، تو یہ ایک قِسم کا کوڑھ ہے جو اُس جلنے کے داغ میں پھوٹ پڑا ہے لہٰذا کاہِنؔ اُس شخص کو ناپاک قرار دے کیونکہ اُسے کوڑھ کی بیماری ہو گئی ہے۔ \v 26 لیکن اگر کاہِنؔ اُس کا باریکی سے مُعائنہ کرتا ہے اَور اُس داغ میں سفید بال نہیں پاتا اَور نہ وہ جِلد سے گہرا ہے اَور اُس کا رنگ بھی ہلکا پڑ گیا ہے، تو کاہِنؔ اُس شخص کو سات دِن کے لیٔے دُوسروں سے علیحدہ رکھے۔ \v 27 اَور ساتویں دِن کاہِنؔ اُس کا دوبارہ مُعائنہ کرے اَور اگر اُس کا داغ جِلد پر پھیل رہا ہو تو کاہِنؔ اُس شخص کو ناپاک قرار دے۔ کیونکہ یہ کوڑھ کی بیماری ہے۔ \v 28 اَور اگر اُس جِلد کے داغ میں کویٔی تبدیلی نہ ہُوئی ہو اَور وہ جِلد میں نہ پھیلا ہو اَور اُس کا رنگ ہلکا ہو گیا ہو، تو یہ محض سُوجن ہے جو جَل جانے کے باعث پیدا ہو گئی ہے۔ لہٰذا کاہِنؔ اُس شخص کو پاک قرار دے کیونکہ وہ محض جَل جانے کا داغ ہے۔ \p \v 29 ”اَور اگر کسی مَرد یا عورت کے سَر یا داڑھی پر متعدّی مرض ہو، \v 30 تو کاہِنؔ اُس کا مُعائنہ کرے اَور اگر وہ داغ جِلد سے گہرا نظر آئے اَور اُس میں زرد اَور مہین رونگٹے دِکھائی دیں، تو کاہِنؔ اُس شخص کو ناپاک قرار دے۔ یہ کویٔی خارِش ہے اَور سَر اَور داڑھی کا کوڑھ ہے۔ \v 31 لیکن اگر مُعائنہ کے وقت کاہِنؔ کو پتا چلے کہ وہ داغ جِلد سے گہرا نہیں ہے اَور نہ ہی اُس جگہ پر کویٔی کالا بال ہے، تو کاہِنؔ متاثّرہ شخص کو سات دِن کے لیٔے دُوسروں سے علیحدہ رکھے۔ \v 32 ساتویں دِن کاہِنؔ اُس متعدّی مرض کا مُعائنہ کرے اَور اگر خارِش پھیلی نہ ہو اَور اُس جگہ پر کویٔی زرد بال نہ ہو اَور خارِش کے باعث متعدّی مرض جِلد سے گہرا نہیں ہے، \v 33 تو بیماری سے متاثّرہ حِصّہ کو چھوڑکر اُس کے بال ضروُر گنجے کر دئیے جایٔیں، اَور کاہِنؔ اُسے سات دِن اَور علیحدہ رکھے۔ \v 34 پھر ساتویں دِن کاہِنؔ اُس خارِش کا مُعائنہ کرے اَور اگر خارِش جِلد میں پھیلی نہ ہو اَور نہ ہی جِلد سے گہری مَعلُوم ہو، تو کاہِنؔ اُسے پاک قرار دے؛ وہ شخص اَپنے کپڑے دھوئے اَور پاک ہو جائے۔ \v 35 لیکن اگر پاک قرار دیئے جانے کے بعد اُس کی خارِش جِلد پر زِیادہ پھیل جائے، \v 36 تو کاہِنؔ اُس کا پھر مُعائنہ کرے اَور اگر وہ خارِش جِلد پر پھیل چُکی ہو تو کاہِنؔ کو زرد بال دیکھنے کی ضروُرت نہیں وہ شخص ناپاک ہے۔ \v 37 اگر خارِش کا رنگ تبدیل نہیں ہُوا اَور اُس میں کالے بال اُگ آئے ہُوں تو وہ خارِش ٹھیک ہو گئی ہے۔ اَور وہ شخص پاک ہے اَور کاہِنؔ اُسے پاک قرار دے۔ \p \v 38 ”اگر کسی مَرد یا عورت کی جِلد پر سفید چمکدار داغ نموُدار ہو جایٔیں، \v 39 تو کاہِنؔ اُن کا مُعائنہ کرے۔ اَور اگر جِلد پر وہ چمکدار داغ ہلکے سفید رنگ کے ہُوں تو وہ مَعمولی کھُجلی ہے جو جِلد پر پھوٹ پڑی ہے۔ وہ شخص پاک ہے۔ \p \v 40 ”اگر کسی شخص کے سَر کے بال جھڑ گیٔے ہُوں اَور وہ گنجا ہو گیا ہو، تو وہ رسمی طور پر پاک ہے۔ \v 41 اَور اگر اُس کے سَر کے سامنے پیشانی کے اَور سَر کے دونوں طرف کے بال جھڑ چُکے ہُوں اَور اُس کی پیشانی گنجی ہو گئی ہو، تو وہ شخص پاک ہے۔ \v 42 لیکن اگر اُس کے گنجے سَر یا پیشانی پر سُرخی مائل سفید رنگ کا داغ ہو تو وہ جِلد کا ایک متعدّی مرض ہے، یہ کوڑھ ہے جو اُس کے سَر یا پیشانی پر پھیلنا شروع ہو گیا ہے۔ \v 43 لہٰذا کاہِنؔ اُس کا مُعائنہ کرے اَور اگر اُس کے سَر یا پیشانی کا داغ سُوجا ہُوا ہو اَور اُس کا رنگ کوڑھ کی طرح سُرخی مائل سفید ہو، \v 44 تو وہ شخص کوڑھ کی بیماری میں مُبتلا ہے اَور ناپاک ہے۔ اِس لیٔے کاہِنؔ اُس شخص کو سَر کے داغ کی وجہ سے ناپاک قرار دے۔ \p \v 45 ”اِس قِسم کے متعدّی مرض مثلاً کوڑھ میں مُبتلا شخص کے لیٔے لازِم ہے کہ وہ پھٹے پرانے کپڑے پہنے اَور اُس کے بال بکھرے ہویٔے ہُوں اَور وہ اَپنے چہرے کے نِچلے حِصّہ کو ڈھانکے اَور چِلّا چِلّا‏‏‏‏کر کہے، ’ناپاک! ناپاک!‘ \v 46 جَب تک وہ اَیسے متعدّی مرض میں مُبتلا رہے گا وہ ناپاک سمجھا جائے گا۔ اِس لیٔے لازِم ہے کہ وہ تنہا رہے اَور چھاؤنی کے باہر زندگی گزارے۔ \s1 کپڑے میں کوڑھ کی پَھپھُوندی \p \v 47 ”اگر کسی کپڑے میں کوڑھ کی پَھپھُوندی لگ جائے، تو خواہ وہ اُونی ہو یا سُوتی، \v 48 اَور خواہ وہ سُوت یا اُون سے بُنا ہُوا ہو یا وہ چمڑا ہو یا چمڑے سے بنایا گیا ہو، \v 49 اَور اگر یہ متعدّی مرض کپڑے یا چمڑے سے بنی کسی چیز میں یا کپڑے کے تانے یا بانے میں ہو جِس کا رنگ ہرا یا سُرخی مائل ہو تو یہ پھیلنے والے کوڑھ کی پھپھُوندی ہے اَور یہ کاہِنؔ کو ضروُر دِکھائی جائے۔ \v 50 تَب کاہِنؔ اُس پھپھُوندی کا مُعائنہ کرے اَور اُس سے آلُودہ اَشیا کو سات دِن تک علیحدہ رکھے۔ \v 51 اَور ساتویں دِن وہ اُس کا پھر سے مُعائنہ کرے اَور اگر وہ متعدّی پھپھُوندی کپڑے کے تانے بانے میں یا چمڑے کی بنی ہُوئی کسی چیز پر زِیادہ پھیل چُکی ہو، تو وہ کپڑا اَور چمڑے کی بنی ہُوئی چیز سَب نُقصان دہ پھپھُوندی سے مُبتلا ہے اَور ناپاک ہے۔ \v 52 لہٰذا وہ سُوتی یا اُونی یا بُنے ہویٔے کپڑے کو یا چمڑے کی چیز کو جِس پر وہ پھپھُوندی پھیلی ہُوئی ہو ضروُر جَلا دے اَور چونکہ وہ نُقصان دہ پھپھُوندی ہے اِس لیٔے اُس سے متاثّرہ تمام اَشیا ضروُر جَلا دی جایٔیں۔ \p \v 53 ”لیکن اگر کاہِنؔ کے مُعائنہ کرتے وقت وہ پھپھُوندی سُوت سے بُنے ہویٔے یا بُنے ہویٔے کپڑے میں یا چمڑے کی بنی ہُوئی کسی شَے میں پھیلی نہ ہو \v 54 تو کاہِنؔ حُکم دے کہ اُس متعدّی کپڑے کو دھو لیا جائے۔ تَب وہ اُس کو اَور سات دِن تک علیحدہ رکھے۔ \v 55 جَب متاثّرہ چیز دھوئی جا چُکی ہو تو کاہِنؔ اُس کا دوبارہ مُعائنہ کرے اَور چاہے پھپھُوندی کے رنگ میں تبدیلی نہ ہُوئی ہو اَور نہ ہی وہ زِیادہ پھیلی ہو، تو بھی وہ ناپاک ہی ہے۔ اُسے آگ میں جَلا دیا جائے چاہے پھپھُوندی کپڑے کے اَندر یا باہر کی طرف نُقصان پہُنچائی ہو۔ \v 56 اَور اگر کاہِنؔ اُس کا مُعائنہ کرے اَور اُسے یہ مَعلُوم چلے کہ کپڑے کو دھونے کے بعد پھپھُوندی کا رنگ ہلکا پڑ گیا ہے، تو وہ اُس کپڑے یا چمڑے کے یا اُس کے تانے بانے کے آلُودہ حِصّہ کو پھاڑ کر الگ کر دے۔ \v 57 لیکن اگر وہ پھپھُوندی اُس کپڑے میں یا اُس سے بنی ہُوئی کسی بُنی ہُوئی چیز میں یا چمڑے کی کسی چیز میں پھر سے نموُدار ہو تو گویا وہ اُس میں پھیل رہی ہے لہٰذا لازِم ہے کہ اُس متعدّی پھپھُوندی سے متاثر چیز کو آگ میں جَلا دیا جائے۔ \v 58 اَور اگر اُس کپڑے یا کپڑے سے بنی ہُوئی یا بُنی ہُوئی یا چمڑے کی بنی ہُوئی کسی چیز کو دھونے کے بعد اُس کی پھپھُوندی جاتی رہے تو اُسے پھر سے دھویا جائے اَور تَب وہ پاک سَمجھی جائے گی۔“ \p \v 59 اُونی یا سُوتی کپڑے، سُوت یا اُون سے بُنے ہویٔے لباس یا چمڑے کی بنی ہُوئی کسی چیز میں کوڑھ کی متعدّی لگی ہو، تو اُسے پاک یا ناپاک قرار دینے کے ضوابط یہی ہیں۔ \c 14 \s1 کوڑھی کو نَجاست سے پاک کرنا \p \v 1 یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، \v 2 ”کسی کوڑھی کے پاک قرار ٹھہرانے کی رسمی طہارت کے ضوابط یہ ہیں، جَب اُسے کاہِنؔ کے پاس لایا جائے: \v 3 کاہِنؔ چھاؤنی کے باہر جا کر اُس کا مُعائنہ کرے۔ اَور اگر وہ شخص اَپنی کوڑھ کی بیماری سے شفایاب ہو چُکاہے، \v 4 تو کاہِنؔ حُکم دے کہ پاک قرار دئیے جانے والے کے لیٔے دو زندہ پاک پرندے اَور دیودار کی لکڑی اَور قِرمزی رنگ کا سُوت اَور زُوفا لایا جائے۔ \v 5 پھر کاہِنؔ بہتے ہویٔے پانی کے اُوپر مٹّی کے ایک برتن میں اُن دونوں پرندوں میں سے ایک پرندے کو ذبح کرنے کا حُکم دے۔ \v 6 پھر وہ دُوسرے زندہ پرندہ کو دیودار کی لکڑی اَور قِرمزی سُوت اَور زُوفا ساتھ لے کر اُنہیں اَور اُس زندہ پرندہ کو اُس پرندہ کے خُون میں ڈُبو دے جسے بہتے ہویٔے پانی کے اُوپر ذبح کیا گیا تھا۔ \v 7 اَور کاہِنؔ اُس پرندہ کے خُون کو سات بار اُس شخص پر چھڑک دے، جو کوڑھ سے پاک و صَاف قرار دیا جا رہاہے، پھر کاہِنؔ اُس شخص کو پاک و صَاف قرار دے اَور اُس زندہ پرندہ کو کھُلے میدان میں چھوڑ دے۔ \p \v 8 ”پھر اُس پاک و صَاف قرار دئیے جانے والے شخص کے لیٔے لازِم ہے کہ وہ اَپنے کپڑے دھوئے اَپنے سارے بال مُنڈوائے اَور پانی سے غُسل کرے، تَب وہ رسماً پاک سمجھا جائے گا۔ اِس کے بعد ہی وہ چھاؤنی میں آسکتا ہے، لیکن ضروُری ہے کہ وہ سات دِن تک اَپنے خیمہ سے باہر ہی ٹھہرے۔ \v 9 اَور ساتویں دِن وہ اَپنے سَر کے بال، داڑھی، اَبرو اَور سارے بال ضروُر مُنڈوا لے؛ لازِم ہے کہ وہ اَپنے کپڑے دھوئے اَور پانی سے غُسل کرے۔ تَب وہ پاک ہوگا۔ \p \v 10 ”اَور آٹھویں دِن وہ دو بے عیب نر برّے اَور ایک ایک سالہ بے عیب مادہ برّہ اَور اناج کی نذر کے لیٔے پانچ کِلو\f + \fr 14‏:10 \fr*\fq پانچ کِلو \fq*\ft یعنی ایفہ کے تین دہائی حِصّہ کے برابر\ft*\f* کے برابر تیل مِلا ہُوا مَیدہ اَور ایک تہائی لیٹر\f + \fr 14‏:10 \fr*\fq ایک تہائی لیٹر \fq*\ft یعنی ایک لوج\ft*\f* تیل لے۔ \v 11 پھر جو کاہِنؔ اُس شخص کو پاک قرار ہونے کا اعلان کر رہاہے، وہ خیمہ اِجتماع کے مدخل پر اُس شخص کو اَور اِن چیزوں کو یَاہوِہ کے حُضُور پیش کرے۔ \p \v 12 ”پھر کاہِنؔ ایک نر برّہ اَور ایک تہائی لیٹر تیل کو خطا کی قُربانی کے واسطے اَور ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور پیش کرے۔ \v 13 اِس کے بعد کاہِنؔ اُس نر برّہ کو اُس پاک مَقدِس میں ذبح کرے، جہاں گُناہ کی قُربانی اَور سوختنی نذر کے جانوروں کو ذبح کیا جاتا ہے؛ کیونکہ گُناہ کی قُربانی، خطا کی قُربانی کے مانند کاہِنؔ کا مُقرّر حِصّہ ہے؛ اَور یہ نہایت ہی مُقدّس ہے۔ \v 14 اَور کاہِنؔ اُس خطا کی قُربانی کا کچھ خُون لے کر پاک قرار دئیے جانے والے شخص کے داہنے کان کی لَو پر، داہنے ہاتھ کے انگُوٹھے پر اَور داہنے پاؤں کے انگُوٹھے پر لگائے۔ \v 15 اِس کے بعد کاہِنؔ اُس ایک تہائی لیٹر تیل میں سے کچھ تیل لے کر اَپنے بائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر اُنڈیل دے، \v 16 پھر کاہِنؔ اَپنے داہنی ہاتھ کی اُنگشتِ شہادت کو اَپنی بائیں ہتھیلی میں رکھے ہُوئے تیل میں ڈبوئے اَور اَپنی اُنگلی سے اُس تیل کو سات بار یَاہوِہ کے حُضُور چھڑکے۔ \v 17 اَور کاہِنؔ اَپنی ہتھیلی کے باقی بچے ہویٔے تیل میں سے کچھ پاک قرار دیئے جانے والے کے داہنے کان کی لَو پر، اُس کے داہنے ہاتھ کے انگُوٹھے پر اَور اُس کے داہنے پاؤں کے انگُوٹھے پر لگا دے، جِن پر خطا کی قُربانی کا خُون لگا ہُواہے۔ \v 18 اَور کاہِنؔ اَپنی ہتھیلی کے باقی بچے ہویٔے تیل کو پاک قرار دئیے جانے والے شخص کے سَر پر بھی لگا دے اَور یَاہوِہ کے حُضُور اُس کے لیٔے کفّارہ دے۔ \p \v 19 ”اَور پھر کاہِنؔ گُناہ کی قُربانی پیش کرنے اَور ناپاکی سے پاک قرار دیئے جانے والے کے لیٔے کفّارہ دے۔ اُس کے بعد کاہِنؔ سوختنی نذر کے جانور کو ذبح کرے۔ \v 20 اَور کاہِنؔ اُسے سوختنی نذر اَور اناج کی نذر کی قُربانی کے ہمراہ مذبح پر چڑھا کر کفّارہ دے اَور وہ پاک ٹھہرے گا۔ \p \v 21 ”لیکن اگر وہ شخص غریب ہو اَور اُسے اِتنا مقدور نہ ہو تو وہ اَپنا کفّارہ دینے کی خاطِر ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر خطا کی قُربانی کے واسطے ایک نر برّہ اَور اناج کی نذر کے واسطے تیل مِلا ہُوا ڈیڑھ کِلو مَیدہ اَور ایک تہائی لیٹر تیل، \v 22 اَور اَپنے مقدور کے مُطابق دو قُمریاں یا کبُوتر کے دو بچّے، جِن میں سے ایک گُناہ کی قُربانی کے لیٔے اَور دُوسرا سوختنی نذر کے لیٔے لے آئے۔ \p \v 23 ”آٹھویں دِن وہ اُنہیں اَپنے پاک قرار دئیے جانے کے لیٔے خیمہ اِجتماع کے مدخل پر یَاہوِہ کے حُضُور کاہِنؔ کے پاس لایٔے۔ \v 24 اَور کاہِنؔ خطا کی قُربانی کے اُس برّہ کو اَور ایک تہائی لیٹر تیل کو لے کر یَاہوِہ کے حُضُور ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر گزرانے۔ \v 25 پھر کاہِنؔ خطا کی قُربانی کے لیٔے برّہ کو ذبح کرے اَور اُس کا کچھ خُون لے کر پاک قرار دئیے جانے والے شخص کے داہنے کان کی لَو پر، اُس کے داہنے ہاتھ کے انگُوٹھے پر اَور داہنے پاؤں کے انگُوٹھے پر لگائے۔ \v 26 اَور کاہِنؔ اُس تیل میں سے کچھ تیل کو اَپنے بائیں ہاتھ کی ہتھیلی میں اُنڈیلے، \v 27 اَور کاہِنؔ اَپنے داہنے ہاتھ کی اُنگشتِ شہادت سے اَپنی بائیں ہتھیلی میں رکھے تیل میں سے کچھ تیل کو سات بار یَاہوِہ کے حُضُور چھڑکے۔ \v 28 پھر کاہِنؔ اَپنی ہتھیلی کے تیل میں سے کچھ تیل وہ اُن جگہوں پر لگائے جہاں اُس نے خطا کی قُربانی کا خُون لگایا تھا یعنی پاک قرار دیئے جانے والے کے داہنے کان کی لَو پر، داہنے ہاتھ کے انگُوٹھے پر اَور داہنے پاؤں کے انگُوٹھے پر لگا دے۔ \v 29 اَور کاہِنؔ اَپنی ہتھیلی کے باقی تیل کو پاک قرار دئیے جانے والے شخص کے سَر پر لگا دے تاکہ کاہِنؔ یَاہوِہ کے حُضُور اُس کے لیٔے کفّارہ دے۔ \v 30 پھر وہ قُمریوں یا کبُوتر کے بچّوں میں سے ایک ایک جنہیں وہ لا سَکا ہو، اُن کی قُربانی پیش کرے۔ \v 31 یعنی جو کُچھ اُسے مُیسّر ہُوا ہو، اُس میں سے اناج کی نذر کے ساتھ، ایک گُناہ کی قُربانی کے طور پر اَور ایک سوختنی نذر کے طور پر پیش کرے۔ اِس طرح کاہِنؔ پاک قرار دئیے جانے والے شخص کے لیٔے یَاہوِہ کے حُضُور میں کفّارہ دے۔“ \p \v 32 یہ اُس شخص کے لیٔے طریقہ ہے جو کوڑھ کی متعدّی بیماری میں مُبتلا ہے اَور اَپنے پاک ہونے کے لیٔے باقاعدہ نذر مُہیّا نہیں کر سَکتا ہے۔ \s1 متعدّی پھپھُوندی سے پاک ہونا \p \v 33 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ سے فرمایا، \v 34 ”جَب تُم مُلکِ کنعانؔ میں داخل ہو، جسے میں تُمہیں تمہاری مِلکیّت کے طور پر دے رہا ہُوں، اَور مَیں اُس مُلک میں کسی گھر میں متعدّی پھپھُوندی پیدا کروں، \v 35 تو لازِم ہوگا کہ اُس گھر کا مالک جا کر کاہِنؔ کو بتائے، ’مَیں نے اَپنے گھر میں متعدّی پھپھُوندی جَیسی کویٔی چیز دیکھی ہے۔‘ \v 36 تو کاہِنؔ اُس گھر کا مُعائنہ کرنے سے پیشتر حُکم دے کہ وہ اُس پھپھُوندی والے گھر کو خالی کر دیں تاکہ اُس گھر کی کویٔی چیز ناپاک نہ ٹھہرائی جائے۔ اِس کے بعد کاہِنؔ جا کر اُس گھر کا مُعائنہ کرے۔ \v 37 اَور کاہِنؔ دیواروں پر اُس پھپھُوندی کا مُعائنہ کرے، اَور اگر وہ ہری یا سُرخی مائل لکیروں کی طرح ہو، جو دیوار میں سطح کے اَندر گہری دِکھائی دے، \v 38 تو کاہِنؔ اُس گھر کے دروازہ سے باہر جائے اَور سات دِن کے لیٔے اُسے بند کر دے۔ \v 39 اَور ساتویں دِن کاہِنؔ اُس گھر کا دوبارہ مُعائنہ کرے۔ اَور اگر وہ پھپھُوندی دیواروں پر پھیل گئی ہو، \v 40 تو کاہِنؔ حُکم دے کہ پھپھُوندی سے متاثّرہ پتّھروں کو نکال کر شہر سے باہر کسی ملبے کے ڈھیر میں پھینک دئیے جایٔیں۔ \v 41 اَور اِس کے بعد کاہِنؔ حُکم دے کہ گھر کی تمام اَندرونی دیواریں کھُرچی جایٔیں اَور کھُرچن کو شہر سے باہر کسی ملبے کے ڈھیر پر پھینک دئیے جایٔیں۔ \v 42 پھر وہ اُن پتّھروں کی جگہ دُوسرے پتّھر لگائیں اَور تازہ گارے سے اُس گھر کا پلستر کریں۔ \p \v 43 ”اَور اگر وہ پھپھُوندی اُس گھر میں پتّھر نکالنے، کھُرچنے اَور پلستر کرنے کے بعد بھی دوبارہ نموُدار ہو جایٔے، \v 44 تو کاہِنؔ اَندر جا کر اُس کا مُعائنہ کرے اَور اگر وہ پھپھُوندی اُس گھر میں پھیل گئی ہو تو وہ متعدّی پھپھُوندی ہے اَور وہ گھر ناپاک ہے۔ \v 45 چنانچہ اُس گھر کو ضروُر گرا دیاجایٔے، وہ اُس کے پتّھر، لکڑیاں اَور اُس کے پلستر کو شہر سے باہر کسی ملبے کے ڈھیر پر پھینک دے۔ \p \v 46 ”اَور اِس کے علاوہ، اگر کویٔی شخص اُس وقت بند کئے ہویٔے گھر میں داخل ہو، تو وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ \v 47 اِسی طرح اگر کویٔی شخص اُس گھر میں سوئے یا کچھ کھائے تو وہ اَپنے کپڑے ضروُر دھولے۔ \p \v 48 ”لیکن اگر کاہِنؔ اُس کا مُعائنہ کرے اَور دیکھے کہ اُس گھر کا پلستر کرنے کے بعد دوبارہ پھپھُوندی نہیں پھیلی ہے، تو وہ اُس گھر کو پاک ٹھہرائے کیونکہ پھپھُوندی ختم ہو چُکی ہے۔ \v 49 تَب کاہِنؔ اُس گھر کو پاک کرنے کے لیٔے دو پرندے، دیودار کی لکڑی، سُرخ دھاگے اَور زُوفا لے کر، \v 50 اُن پرندوں میں سے ایک کو بہتے پانی پر مٹّی کے کسی برتن میں ذبح کرے۔ \v 51 اِس کے بعد وہ دیودار کی اُس لکڑی، زُوفا، سُرخ دھاگے اَور اُس زندہ پرندہ کو لے کر اُن کو اُس مُردہ پرندہ کے خُون اَور بہتے پانی میں ڈُبو کر سات بار اُس گھر میں چھڑکے۔ \v 52 اِس طرح وہ اُس گھر کی طہارت اُس پرندہ کے خُون، اَور بہتے ہویٔے پانی، اُس زندہ پرندہ، دیودار کی لکڑی، زُوفا اَور اُس سُرخ دھاگے سے کرے۔ \v 53 پھر وہ اُس زندہ پرندہ کو شہر کے باہر کھُلے میدان میں چھوڑ دے۔ اِس طریقہ سے وہ اُس گھر کے لیٔے کفّارہ دے اَور وہ گھر پاک ٹھہرے گا۔“ \p \v 54 جِلد کی ہر قِسم کی کوڑھ جَیسی بیماری کے لیٔے یہی ضوابط ہیں: خارِش کے لیٔے، \v 55 کپڑوں یا گھر میں لگنے والی متعدّی پھپھُوندی کے لیٔے، \v 56 سُوجن، دانے یا چمکیلے داغ کے لیٔے، \v 57 اَور یہ فیصلہ کرنے کے لیٔے کہ کب کویٔی چیز پاک یا ناپاک ہے۔ \p جِلد کی متعدّی بیماریوں اَور متعدّی پھپھُوندی کے لیٔے یہی ضوابط ہیں۔ \c 15 \s1 جریان نَجاست کا باعث \p \v 1 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ سے فرمایا، \v 2 ”بنی اِسرائیل سے کلام کرو اَور اُن سے کہو: ’اگر کویٔی شخص غَیر مَعمولی جِسمانی جریان میں مُبتلا ہو تو وہ جریان ناپاک ہے۔ \v 3 خواہ یہ اُس کے جِسم سے بہتا رہتا ہو یا بندہو گیا ہو، یہ اُس کی ناپاکی کا باعث ہوگا۔ اُس کا جریان ناپاکی کا باعث اِس طرح ہوگا: \p \v 4 ” ’جِس بِستر پر جریان کا مریض لیٹے گا وہ بِستر ناپاک ہوگا اَور جِس چیز پر وہ بیٹھے گا وہ چیز ناپاک ہوگی۔ \v 5 اَورجو کویٔی اُس کے بِستر کو چھُوئے اُسے لازِم ہے کہ وہ اَپنے کپڑے دھوکر پانی سے غُسل کرے اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ \v 6 اَورجو کویٔی اُس چیز پر بیٹھے جِس پر جریان کا مریض بیٹھا تھا، تو وہ ضروُر اَپنے کپڑے دھوکر پانی سے غُسل کرے اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ \p \v 7 ” ’اَورجو کویٔی جریان کے مریض کو چھُوئے وہ اَپنے کپڑے دھوکر پانی سے غُسل کرے اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ \p \v 8 ” ’اَور اگر جریان کا مریض کسی دُوسرے شخص پرجو پاک ہو تھُوک دے، تو وہ پاک شخص ضروُر اَپنے کپڑے دھوکر پانی سے غُسل کرے اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ \p \v 9 ” ’ہر ایک زین، جِس پر جریان کا مریض سواری کرتا ہے، وہ زین ناپاک ہو جائے گی۔ \v 10 اگر کویٔی شخص اُن چیزوں میں سے کسی چیز کو چھُوئے گا، جِس پر جریان کا مریض بیٹھا ہو، تو وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ اَورجو کویٔی اُن چیزوں کو اُٹھاتا ہے وہ ضروُر اَپنے کپڑے دھوکر پانی سے غُسل کرے، اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ \p \v 11 ” ’اَور جریان کا مریض اَپنے ہاتھ دھوئے بغیر جِس کسی کو چھُوئے، تو وہ شخص ضروُر اَپنے کپڑے دھوکر پانی سے غُسل کرے اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ \p \v 12 ” ’اَور اگر جریان کا مریض کسی مٹّی کے برتن کو چھُوئے، تو اُس برتن کو ضروُر توڑ دیا جائے لیکن اگر برتن لکڑی کا ہو، تو اُسے پانی سے دھو لیا جائے۔ \p \v 13 ” ’اَور جَب کویٔی مریض جریان سے شفایاب ہو جائے، تو وہ رسماً پاک ٹھہرنے کے لیٔے سات دِن گنے؛ تَب وہ اَپنے کپڑے دھوئے اَور بہتے ہویٔے پانی میں غُسل کرے، تَب وہ پاک ہو جایٔےگا۔ \v 14 اَور آٹھویں دِن وہ اَپنے لیٔے دو قُمریاں یا کبُوتر کے دو بچّے لے کر خیمہ اِجتماع کے مدخل پر یَاہوِہ کے حُضُور آئے اَور اُنہیں کاہِنؔ کے حوالہ کرے۔ \v 15 کاہِنؔ اُن میں سے ایک کو گُناہ کی قُربانی کے طور پر اَور دُوسرے کو سوختنی نذر کے طور پر گذرانے۔ یُوں کاہِنؔ یَاہوِہ کے حُضُور اُس شخص کے لیٔے اُس کے جریان کے سبب سے کفّارہ دے۔ \p \v 16 ” ’اگر کسی مَرد کا نطفہ خارج ہو جایٔے، تو اُسے لازِم ہے کہ وہ پانی سے غُسل کرے اَور شام تک وہ ناپاک رہے گا۔ \v 17 اَور جِس کپڑے یا چمڑے پر نطفہ گِر جایٔے، لازماً اُسے پانی سے دھویا جائے اَور وہ چیز شام تک ناپاک رہے گی۔ \v 18 اَور جَب کویٔی مَرد عورت سے ہم بِستر ہو اَور اُس کا نطفہ خارج ہو جائے، تو وہ دونوں پانی سے غُسل کریں اَور شام تک ناپاک رہیں گے۔ \p \v 19 ” ’جَب کسی عورت کو حَیض کا خُون جاری ہو جائے، تو وہ عورت سات دِن تک ناپاک رہے گی اَورجو کویٔی اُسے چھُوئے گا، وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ \p \v 20 ” ’اَور حَیض کے دِنوں میں جِس چیز پر بھی وہ لیٹے گی اَور بیٹھے گی وہ ناپاک ہو جائے گی۔ \v 21 لہٰذا جو کویٔی اُس کے بِستر کو چھُوئے، وہ اَپنے کپڑے دھوکر پانی سے غُسل کرے۔ اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ \v 22 اَورجو کویٔی اُس چیز کو چھُولے جِس پر وہ بیٹھتی ہو، تو وہ اَپنے کپڑے دھوکر پانی سے غُسل کرے۔ اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ \v 23 اَور جِس چیز پر وہ بیٹھی ہو خواہ وہ اُس کا بِستر ہو یا کویٔی اَور چیز، اگر کویٔی اُسے چھُوئے گا، تو وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ \p \v 24 ” ’اگر کویٔی مَرد اُس کے ساتھ ہم بِستر ہو، اَور حَیض کا خُون اُسے لگ جائے تو وہ سات دِن تک ناپاک رہے گا، اَور جِس بِستر پر وہ لیٹے گا وہ بھی ناپاک ہو جائے گا۔ \p \v 25 ” ’اَور اگر کسی عورت کو حَیض کے دِنوں کے علاوہ یا حَیض کی مُدّت کے بعد بھی بہت دِنوں تک خُون جاری رہے تو وہ خُون جاری رہنے تک ناپاک رہے گی جَیسی حَیض کے دِنوں میں رہتی ہے۔ \v 26 اَور جریان خُون کے دَوران جِس بِستر پر وہ لیٹے گی تو وہ اُسی طرح ناپاک ہوگا جِس طرح اُس کا بِستر حَیض کے دِنوں میں ناپاک ہوتاہے۔ اَور جِس چیز پر وہ بیٹھے گی وہ بھی حَیض کے دِنوں کی ناپاکی کی طرح ناپاک ہوگی۔ \v 27 اَورجو کویٔی اُن چیزوں کو چھُوئے گا وہ ناپاک ہو جائے گی؛ لہٰذا وہ اَپنے کپڑے ضروُر دھوکر پانی سے غُسل کرے۔ اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ \p \v 28 ” ’اَور جَب وہ عورت اَپنے جریان خُون سے شفایاب ہو جایٔے، تو وہ اَپنے پاک ہونے کے لیٔے سات دِن گنے، اَور اُس کے بعد وہ رسماً پاک ہو جایٔےگی۔ \v 29 اَور آٹھویں دِن لازِم ہے کی وہ اَپنے لیٔے دو قُمریاں یا کبُوتر کے دو بچّے لے کر اُنہیں خیمہ اِجتماع کے مدخل پر کاہِنؔ کے پاس لایٔے۔ \v 30 اَور کاہِنؔ اُن میں سے ایک کو گُناہ کی قُربانی کے لیٔے اَور دُوسرے کو سوختنی نذر کے لیٔے گذرانے۔ اَور یُوں کاہِنؔ اُس کے ناپاک خُون کے جریان کے لیٔے یَاہوِہ کے حُضُور اُس کی طرف سے کفّارہ دے۔‘ \p \v 31 ” ’اِس طرح تُم بنی اِسرائیل کو اُن کی ناپاکی سے ہمیشہ دُور رکھوگے، تاکہ وہ میری قِیام گاہ کو جو اُن کے درمیان ہے، ناپاک کرنے کی وجہ سے اَپنی ناپاکی میں ہلاک نہ ہوں۔‘ “ \p \v 32 یہ ضوابط اُس مَرد کے لیٔے ہیں جو نطفہ خارج ہونے کا مریض ہے اَور جِس کا نطفہ خارج ہو رہاہے جِس کی باعث وہ ناپاک ہو گیا ہے، \v 33 اَور اُس عورت کے لیٔے بھی، جسے حَیض آ رہا ہو، اَور اُس مَرد یا عورت کے لیٔے بھی جو جریان میں مُبتلا ہُوں اَور اُس مَرد کے لیٔے بھی جو رسمی طور پر ناپاک عورت سے ہم بِستر ہو رہاہے۔ \c 16 \s1 یَومِ کفّارہ \p \v 1 اَہرونؔ کے دونوں بیٹوں کی وفات کے بعد، یَاہوِہ مَوشہ سے ہم کلام ہُوئے، کیونکہ اُن کے دونوں بیٹے یَاہوِہ کی حُضُوری میں پاک ترین مقام میں داخل ہوکر مَر گیٔے تھے۔ \v 2 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا: ”اَپنے بھایٔی اَہرونؔ کو حُکم دو جَب دِل چاہے تَب پردہ کے پیچھے پاک ترین مقام میں کفّارہ کے سرپوش کے سامنے جو عہد کے صندُوق پر ہے نہ آیا کرے ورنہ وہ مَر جائے گا۔ کیونکہ مَیں کفّارہ کے سرپوش کے اُوپر بادل میں ظاہر ہوتا ہُوں۔ \p \v 3 ”اِن قوانین پر عَمل کرنے کے بعد ہی اَہرونؔ پاک ترین مقام میں اِس طرح داخل ہُوں، وہ گُناہ کی قُربانی کے لیٔے ایک جَوان بچھڑا اَور سوختنی نذر کے لیٔے ایک مینڈھا ساتھ ضروُر لائیں۔ \v 4 وہ کتان کا مُقدّس کُرتہ پہنے اَور کتان کا لباس اَور اَپنے نیچے پاجامہ پہنے ہو؛ اَور کتان کے پٹکے سے اُس کی کمر بندھی ہو، اَور اُس کے سَر پر کتان کا عمامہ بندھا ہو؛ یہ مُقدّس لباس ہیں لہٰذا وہ اُنہیں پہننے سے پیشتر پانی سے غُسل کرے۔ \v 5 اَور وہ اِسرائیلی جماعت سے گُناہ کی قُربانی کے لیٔے دو بکرے اَور سوختنی نذر کے لیٔے ایک مینڈھا لے۔ \p \v 6 ”اَور اَہرونؔ خُود اَپنی اَور اَپنے گھرانے کی خاطِر گُناہ کی قُربانی کے لیٔے اُس بچھڑے کو پیش کرے تاکہ اُس کے لیٔے اَور اُس کے گھرانے کے لیٔے کفّارہ اَدا ہو۔ \v 7 پھر وہ اُن دونوں بکروں کو لے کر خیمہ اِجتماع کے مدخل پر یَاہوِہ کے حُضُور میں کھڑا کرے۔ \v 8 اَور اَہرونؔ اُن دونوں بکروں پر قُرعہ ڈالیں ایک قُرعہ یَاہوِہ کے لیٔے اَور دُوسرا قُرعہ عزازیلؔ\f + \fr 16‏:8 \fr*\fq عزازیلؔ \fq*\ft شاید یہ اِس چھاؤنی سے گُناہ اَور جُرم کی مُکمّل طور سے رِہائی کی علامت ہے۔\ft*\f* کے لیٔے۔ \v 9 اَور اَہرونؔ اُس بکرے کو جِس پر یَاہوِہ کے نام کا قُرعہ نِکلا تھا، اُسے گُناہ کی قُربانی کے لیٔے گذرانے۔ \v 10 لیکن جِس بکرے پر عزازیلؔ کے نام کا قُرعہ نِکلا تھا، اُسے زندہ ہی یَاہوِہ کے حُضُور میں کفّارہ اَدا کرنے کے لیٔے پیش کیا جا سکے اَور وہ بیابان میں عزازیلؔ کے لیٔے چھوڑ دیاجایٔے۔ \p \v 11 ”اَور اَہرونؔ خُود اَپنے گُناہ کی قُربانی کے لیٔے اُس بچھڑے کو لایٔے تاکہ اَپنے اَور اَپنے گھرانے کے لیٔے کفّارہ دے اَور وہ اَپنے گُناہ کی قُربانی کے لیٔے اُس بچھڑے کو ذبح کرے۔ \v 12 اَور وہ ایک بخُوردان لے جِس میں یَاہوِہ کے مذبح پر کے آگ کے اَنگارے بھرے ہُوں اَور اَپنی دونوں مُٹھّیوں میں مہین پِسا ہُوا خُوشبودار بخُور لے کر اُسے پردہ کے اَندر لائے، \v 13 اَور وہ اُس بخُور کو یَاہوِہ کے حُضُور آگ میں ڈال دے تاکہ اُس بخُور کا دُھواں کفّارہ کے سرپوش کو جو شہادت کے صندُوق کے اُوپر ہے چھُپا لے کہ وہ ہلاک نہ ہو۔ \v 14 پھر وہ اُس بچھڑے کا کچھ خُون لے کر اُسے اَپنی اُنگلی سے اُسے مشرقی سمت کی طرف کفّارہ کے سرپوش کے سامنے چھڑکے اَور پھر اُس خُون میں سے کچھ وہ اَپنی اُنگلی سے سات بار کفّارہ کے سرپوش کے آگے چھڑکے۔ \p \v 15 ”پھر وہ گُناہ کی قُربانی کے بکرے کو ذبح کرے جو اُمّت کے لیٔے ہے اَور اُس کے خُون کو پردہ کے اَندر لے جا کر اُس سے بھی وُہی کرے جو اُس نے بچھڑے کے خُون کے ساتھ کیا تھا؛ وہ اُسے کفّارہ کے سرپوش کے اُوپر اَور اُس کے سامنے چھڑک دے۔ \v 16 اِس طرح وہ بنی اِسرائیل کی ساری ناپاکی، بغاوت اَور گُناہوں کے سبب سے پاک ترین مقام کے لیٔے کفّارہ دے؛ اَور اَیسا ہی وہ خیمہ اِجتماع کے لیٔے بھی کرے جو اُن کے ساتھ اُن کی ناپاکی کے درمیان رہتاہے۔ \v 17 اَور جَب اَہرونؔ کفّارہ دینے کو پاک ترین مقام کے اَندر جایٔیں تو جَب تک وہ اَپنے اَور اَپنے گھرانے اَور بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کے لیٔے کفّارہ دے کر باہر نہ آ جایٔیں اُس وقت تک کویٔی بھی شخص خیمہ اِجتماع کے اَندر مَوجُود نہ رہے۔ \p \v 18 ”پھر وہ باہر نکل کر اُس مذبح کے پاس جائے جو یَاہوِہ کے حُضُور ہے اَور اُس کے لیٔے کفّارہ دے۔ اَور وہ اُس بچھڑے اَور اُس بکرے کا کچھ خُون لے کر مذبح کے سَب سینگوں پر لگائے۔ \v 19 اَور کچھ خُون اَپنی اُنگلی سے سات بار اُس پر چھڑکے اَور اُسے بنی اِسرائیل کی ناپاکی کی حالتوں سے پاک کرے۔ \p \v 20 ”اَور جَب اَہرونؔ پاک ترین مقام، اَور خیمہ اِجتماع اَور مذبح کے لیٔے کفّارہ دے چُکیں تو وہ زندہ بکرے کو سامنے لائیں۔ \v 21 اَور اَہرونؔ اَپنے دونوں ہاتھ اُس کے سَر پر رکھ کر اُس کے اُوپر بنی اِسرائیل کی ساری بدکاریوں، نافرمانیوں اَور اُن کے تمام گُناہوں کا اقرار کریں اَور اُنہیں اُس بکرے کے سَر پر ڈال کر، اُس بکرے کو کسی مُقرّر شخص کے ذریعے بیابان میں بھیج دے۔ \v 22 اَور وہ بکرا اُن کے تمام گُناہوں کو اَپنے اُوپر اُٹھاکر اُنہیں کسی ویرانہ میں لے جائے گا چنانچہ وہ شخص اُس بکرے کو بیابان میں چھوڑ دے۔ \p \v 23 ”اِس کے بعد اَہرونؔ خیمہ اِجتماع میں جا کر کتان کے وہ کپڑے جو اُنہُوں نے پاک ترین مقام میں داخل ہونے سے پیشتر پہنے ہویٔے تھے، اُتار دیں اَور اُنہیں وہیں چھوڑ دیں۔ \v 24 پھر وہ پاک مَقدِس میں پانی سے غُسل کرے اَور اَپنے عام کپڑے پہن لے۔ اَور پھر باہر آکر اَپنے لیٔے اَور اُمّت کے لیٔے سوختنی نذر پیش کرے، اَور اَپنے لیٔے اَور اُمّت کے لیٔے کفّارہ دے۔ \v 25 اَور وہ گُناہ کی قُربانی کی چربی کو مذبح پر آگ میں جَلا دے۔ \p \v 26 ”اَور وہ شخص جو اُس بکرے کو عزازیلؔ کے لیٔے چھوڑکر آئے، وہ اَپنے کپڑے ضروُر دھوئے اَور پانی سے غُسل کرے؛ اُس کے بعد ہی وہ شخص چھاؤنی میں داخل ہو سکتا ہے۔ \v 27 اَور گُناہ کی قُربانیوں کے بَیل اَور بکرے کو جِن کا خُون کفّارہ دینے کے لیٔے پاک ترین مقام میں لایا گیا تھا؛ اُنہیں چھاؤنی سے باہر ضروُر لے جایا جائے اَور اُن کی کھال، گوشت اَور آنتوں وغیرہ کو آگ میں جَلا دیا جائے۔ \v 28 اَور اُنہیں جَلانے والا شخص ضروُر اَپنے کپڑے دھوئے اَور پانی سے غُسل کرے۔ اِس کے بعد ہی وہ چھاؤنی میں داخل ہو سکتا ہے۔ \p \v 29 ”اَور تمہارے لیٔے یہ ایک دائمی فرمان ہوگا: تُم ساتویں مہینے کی دسویں تاریخ کو اَپنی اَپنی جان کو دُکھ دینا\f + \fr 16‏:29 \fr*\fq جان کو دُکھ دینا \fq*\ft مُراد روزہ رکھنا\ft*\f* اَور کویٔی بھی خواہ وہ مُلک اِسرائیل کا باشِندہ ہو یا غَیراِسرائیلی جو تمہارے درمیان رہتا ہو کسی طرح کا کام نہ کرے؛ \v 30 کیونکہ اِسی دِن تُمہیں پاک کرنے کے لیٔے تمہاری خاطِر کفّارہ دیا جائے گا۔ تَب تُم یَاہوِہ کے حُضُور اَپنے تمام گُناہوں سے پاک ٹھہروگے۔ \v 31 یہ تمہارے لیٔے ایک خاص آرام کا سَبت ہے لہٰذا تُم اُس دِن اَپنی اَپنی جان کو دُکھ دینا۔ یہ ایک دائمی فرمان ہے۔ \v 32 اَور مُقدّس کتانی لباس پہن کر وُہی کاہِنؔ کفّارہ دے گا جو اَپنے باپ کی جگہ پر جانشین بطور اعلیٰ کاہِن ہونے کے لیٔے مَسح اَور مُقرّر کیا گیا ہو۔ \v 33 اَور وہ پاک ترین مقام، خیمہ اِجتماع، مذبح، کاہِنوں اَور جماعت کے تمام لوگوں کے لیٔے کفّارہ دے گا۔ \p \v 34 ”یہ تمہارے لیٔے ایک دائمی فرمان ہوگا کہ سال میں ایک بار بنی اِسرائیل کے تمام گُناہوں کا کفّارہ دیا جائے۔“ \p اَور جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا اُس نے وَیسا ہی کیا۔ \c 17 \s1 خُون کھانا ممنوع \p \v 1 پھر یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، \v 2 ”اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں اَور تمام بنی اِسرائیلیوں کو حُکم دو: ’یَاہوِہ نے یہ حُکم دیا ہے: \v 3 بنی اِسرائیل میں سے جو کویٔی شخص بَیل یا برّہ یا بکرے کو چھاؤنی کے اَندر یا باہر ذبح کرے \v 4 اُسے خیمہ اِجتماع کے مدخل پر یَاہوِہ کے مَسکن کے آگے یَاہوِہ کے حُضُور میں بطور نذر پیش کرنے کے لیٔے نہ لایٔے، تو وہ شخص خُونی سمجھا جائے گا۔ اُس نے خُون بہایا ہے لہٰذا اُس شخص کو اَپنے لوگوں میں سے خارج کر دیا جائے۔ \v 5 اَیسا اِس لیٔے ہے کہ بنی اِسرائیل اَپنی قُربانیاں جنہیں وہ اَب کُھلے میدانوں میں کر رہے ہیں، اُسے وہ کاہِنؔ کے پاس خیمہ اِجتماع کے مدخل پر یَاہوِہ کے حُضُور لاکر سلامتی کی نذر کے طور پر گزرانیں۔ \v 6 اَور کاہِنؔ اُس خُون کو خیمہ اِجتماع کے مدخل پر یَاہوِہ کے مذبح کے مقابل چھڑکے اَور چربی کو یَاہوِہ کے لیٔے فرحت بخش خُوشبو کے طور پر جَلائے۔ \v 7 اَور آئندہ کبھی بھی وہ اُن بکروں کے بُتوں کے لیٔے قُربانیاں نہ گزرانے جِس کی وجہ سے وہ زناکار ٹھہرے ہیں۔ یہ اُن کے لیٔے پُشت در پُشت دائمی فرمان ہوگا۔‘ \p \v 8 ”اَور اُن سے کہو: ’اگر بنی اِسرائیل کا کویٔی شخص یا کویٔی پردیسی جو اُن کے درمیان رہتاہے سوختنی نذر یا کویٔی اَور قُربانی گزرانے \v 9 اَور اُسے خیمہ اِجتماع کے مدخل پر یَاہوِہ کے حُضُور میں پیش کرنے کو نہ لایٔے، تو وہ شخص اَپنے لوگوں میں سے خارج کر دیاجایٔے۔ \p \v 10 ” ’اگر بنی اِسرائیل کا کویٔی شخص یا اُن پردیسیوں میں سے کویٔی شخص جو اُن کے درمیان رہتاہے، اَور خُون کھائے تو میں اُس خُون کھانے والے کے خِلاف ہو جاؤں گا اَور اُسے اُس کے لوگوں سے خارج کر دُوں گا۔ \v 11 کیونکہ جِسم کی جان خُون میں ہوتی ہے اَور اُسے مَیں نے تُمہیں اِس لیٔے دیا ہے کہ وہ مذبح پر تمہاری جانوں کے لیٔے کفّارہ ہو۔ کیونکہ خُون ہی ہے جو کسی جان کے بدلے میں کفّارہ دیتاہے۔ \v 12 چنانچہ مَیں نے بنی اِسرائیل کو حُکم دیا ہے، ”تُم میں سے کویٔی بھی خُون نہ کھائے، اَور نہ ہی کویٔی غَیراِسرائیلی باشِندہ ہو جو تمہارے درمیان رہتاہے خُون کھائے۔“ \p \v 13 ” ’بنی اِسرائیل میں سے یا اُن غَیراِسرائیلی باشِندوں میں سے کویٔی شخص جو تمہارے درمیان رہتا ہو، اگر کسی جانور یا پرندہ کو جو کھانے کے لائق ہو شِکار کرے، تو وہ اُس کے خُون کو بہہ جانے دے اَور اُس کے خُون کو مٹّی سے ڈھانک دے، \v 14 کیونکہ ہر جاندار کی جان اُس کے خُون میں ہوتی ہے۔ اِس لیٔے مَیں نے بنی اِسرائیل کو حُکم دیا ہے، ”تُم کسی جاندار کا خُون ہرگز نہ کھانا کیونکہ جاندار کا خُون ہی اُس کی جان ہے؛ اَورجو کویٔی اُسے کھائے اُسے اَپنے لوگوں میں سے خارج کر دیا جایٔےگا۔“ \p \v 15 ” ’اَورجو شخص کسی مُردار یا جنگلی جانور کے پھاڑے ہویٔے جانور کو کھائے، خواہ وہ مُلک اِسرائیل کا باشِندہ ہو یا غَیراِسرائیلی اَپنے کپڑے دھوئے اَور پانی سے غُسل کرے، اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا اَور اُس کے بعد رسماً پاک ہوگا۔ \v 16 لیکن اگر وہ اَپنے کپڑے نہ دھوئے اَور نہ ہی غُسل کرے، تو اُس کا گُناہ اُسی کے سَر پر ہوگا۔‘ “ \c 18 \s1 ناجائز جنسی تعلّقات \p \v 1 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، \v 2 ”بنی اِسرائیل سے مُخاطِب ہو اَور اُنہیں بتاؤ، ’مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔ \v 3 تُم وَیسے کام ہرگز نہ کرنا جَیسے مِصر میں لوگ کرتے تھے جہاں تُم رہا کرتے تھے، اَور وَیسے کام بھی نہ کرنا جَیسے لوگ مُلکِ کنعانؔ میں کرتے ہیں، جہاں میں تُمہیں لے جا رہا ہُوں؛ اَور نہ ہی اُن کی رسم و رِواج پر چلنا۔ \v 4 تُم میرے آیٔین کی ضروُر تعمیل کرنا اَور میرے قوانین کو مان کر اُن پر چلنا۔ کیونکہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔ \v 5 تُم میرے قوانین اَور آئین پر عَمل کرنا کیونکہ جو شخص اُنہیں مانے گا وہ اُن ہی کی بدولت زندہ رہے گا؛ کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔ \p \v 6 ” ’تُم میں سے کویٔی بھی جنسی تعلّقات قائِم کرنے کی غرض سے اَپنے کسی قریبی رشتہ دار کے پاس نہ جائے؛ کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔ \p \v 7 ” ’تُم اَپنی ماں سے ہم بِستری کرکے اَپنے باپ کی بے عزّتی نہ کرنا کیونکہ وہ تمہاری ماں ہے؛ تُم اُس سے ہم بِستری نہ کرنا۔ \p \v 8 ” ’تُم اَپنے باپ کی کسی بھی بیوی کے ساتھ ہم بِستری نہ کرنا کیونکہ اُس سے تمہارے باپ کی بےحُرمتی ہوگی۔ \p \v 9 ” ’تُم اَپنی بہن سے ہم بِستری نہ کرنا خواہ وہ تمہارے باپ سے پیدا ہُوئی ہو یا تمہاری ماں سے پیدا ہُوئی ہو، اَور چاہے وہ تمہارے خاندان میں یا کسی اَور گھر میں پیدا ہُوئی ہو؛ تُم اُن سے ہم بِستری نہ کرنا۔ \p \v 10 ” ’تُم اَپنی پوتی یا اَپنی نواسی سے ہم بِستری نہ کرنا کیونکہ اُس سے تمہاری اَپنی ہی بےحُرمتی ہوگی۔ \p \v 11 ” ’تُم اَپنی سَوتیلی ماں کی بیٹی سے ہم بِستری نہ کرنا جو تمہارے باپ سے پیدا ہُوئی ہے، کیونکہ وہ تمہاری سَوتیلی بہن ہے۔ \p \v 12 ” ’تُم اَپنی پھوپھی سے ہم بِستری نہ کرنا کیونکہ وہ تمہارے باپ کی قریبی رشتہ دار ہے۔ \p \v 13 ” ’تُم اَپنی خالہ سے ہم بِستری نہ کرنا کیونکہ وہ تمہاری ماں کی قریبی رشتہ دار ہے۔ \p \v 14 ” ’تُم اَپنے باپ کے بھایٔی کی بےحُرمتی اُس کی بیوی سے ہم بِستری کرکے نہ کرنا کیونکہ وہ تمہاری چچی ہے۔ \p \v 15 ” ’تُم اَپنی بہُو سے ہم بِستری نہ کرنا کیونکہ وہ تمہارے بیٹے کی بیوی ہے۔ اِس لیٔے تُم اُس سے جنسی تعلّقات قائِم نہ کرنا۔ \p \v 16 ” ’تُم اَپنی بھاوج سے ہم بِستری نہ کرنا؛ کیونکہ اُس سے تمہارے بھایٔی کی بےحُرمتی ہوگی۔ \p \v 17 ” ’تُم کسی عورت اَور اُس کی بیٹی دونوں سے ہم بِستری نہ کرنا اَور نہ ہی اُس عورت کی پوتی یا نواسی سے ہم بِستری کرنا کیونکہ وہ اُس کی قریبی رشتہ دار ہیں۔ یہ بڑی بدکاری ہے۔ \p \v 18 ” ’جَب تک تمہاری بیوی زندہ ہے تُم اَپنی سالی کو اَپنی بیوی کی سوتن بنا کر اُس سے ہم بِستری نہ کرنا۔ \p \v 19 ” ’تُم کسی عورت کے پاس اُس کے حَیض کے دِنوں میں اُس کی ناپاکی کی حالات میں ہم بِستری کے مقصد سے نہ جانا۔ \p \v 20 ” ’تُم اَپنے ہمسایہ کی بیوی سے ہم بِستری کرکے اُس کے ساتھ خُود کو بےحُرمت نہ کرنا۔ \p \v 21 ” ’تُم اَپنی اَولاد میں سے کسی کو مولکؔ بُت کے لیٔے بطور آتِشی قُربانی ہرگز نہ گزراننا تاکہ تمہارے خُدا کے نام کی بےحُرمتی نہ ہو؛ کیونکہ مَیں ہی یَاہوِہ ہُوں۔ \p \v 22 ” ’تُم مَرد کے ساتھ ہم بِستری نہ کرنا جَیسے عورت سے کی جاتی ہے؛ یہ نہایت ہی مکرُوہ کام ہے۔ \p \v 23 ” ’تُم کسی جانور سے صحبت کرکے اَپنے آپ کو اُس کے باعث ناپاک نہ کرنا۔ اَور لازِم ہے کہ نہ ہی کویٔی عورت کسی جانور سے جنسی تعلّقات کرنے کو اُس کے سامنے آئے کیونکہ یہ مکرُوہ کام ہے۔ \p \v 24 ” ’تُم اِن کاموں میں سے کسی بھی کام کو کرکے خُود کو ناپاک نہ کرنا کیونکہ جِن قوموں کو مَیں تمہارے سامنے بے دخل کرنے جا رہا ہُوں اُنہُوں نے اِسی طرح کے مکرُوہ کام کرکے خُود کو نجِس کیا ہے۔ \v 25 یہاں تک کہ اُن کا مُلک بھی اُن کی ناپاکی سے آلُودہ ہو چُکاہے۔ لہٰذا مَیں نے اُس کی بدکاری کی سزا اُسے دی ہے اَور اُس مُلک نے اَپنے باشِندوں کو اُگل دیا ہے۔ \v 26 چنانچہ تُم میرے قوانین اَور آئین کو ضروُر ماَننا۔ اَور تُم میں سے کویٔی بھی خواہ وہ مُلک اِسرائیل کا باشِندہ ہو یا غَیراِسرائیلی جو تمہارے درمیان قِیام کرتا ہو، اِن مکرُوہ کاموں میں سے کسی کام کو کبھی نہ کرے۔ \v 27 کیونکہ اُن لوگوں نے جو پہلے اُس مُلک میں رہتے تھے یہ سَب مکرُوہ کام کرکے مُلک کو آلُودہ کر دیا تھا۔ \v 28 اَور اگر تُم بھی اُس مُلک کی ناپاکی کا باعث ہوگے تو وہ تُم کو بھی اُگل دے گا جَیسے اُس نے اُن قوموں کو جو تُم سے پہلے تھیں اُگل دیا۔ \p \v 29 ” ’اَور اگر کویٔی شخص اِن مکرُوہ کاموں میں سے کویٔی بھی کام کرے، تو اُن تمام اَیسے اَشخاص کو ضروُر اَپنے لوگوں میں سے خارج کر دیاجایٔے۔ \v 30 اِس لیٔے میرے تقاضوں کو ماَننا اَور وہ مکرُوہ رسمیں جو تُم سے پیشتر رائج تھیں، تُم اُن میں سے کسی مکرُوہ رسموں کو عَمل میں نہ لانا، اَور اُن میں پھنس کرکے خُود کو آلُودہ نہ کرنا۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔‘ “ \c 19 \s1 متفرّق قوانین \p \v 1 پھر یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، \v 2 ”بنی اِسرائیل کی ساری جماعت سے مُخاطِب ہو اَور اُن سے کہو، ’تُم پاک بنو، کیونکہ مَیں جو تمہارا یَاہوِہ خُدا ہُوں، پاک خُدا ہُوں۔ \p \v 3 ” ’اَور تُم میں سے ہر ایک اَپنی ماں اَور اَپنے باپ کا اِحترام کرے اَور تُم میرے سَبتوں کو ماَننا۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔ \p \v 4 ” ’تُم بُتوں کی طرف رُجُوع نہ ہونا اَور نہ ہی اَپنے لیٔے دھات سے ڈھالے ہویٔے معبُود بنانا۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔ \p \v 5 ” ’اَور جَب تُم یَاہوِہ کے حُضُور سلامتی کی نذر کی قُربانی پیش کرو، تو اُسے اِس طرح پیش کرنا کہ وہ تمہاری طرف سے مقبُول ہو۔ \v 6 اَور جِس دِن قُربانی پیش کی جائے وہ اُسی دِن یا اگلے دِن تک کھا لی جائے؛ اَور اگر اُس میں سے کچھ تیسرے دِن تک بچا رہ جائے تو اُسے ضروُر آگ میں جَلا دیا جائے۔ \v 7 مگر تیسرے دِن اُس قُربانی کے گوشت میں سے کچھ بھی کھایا نہ جائے کیونکہ وہ آلُودہ ہو چُکاہے اَور قبُول نہ ہوگا۔ \v 8 اَورجو کویٔی اُسے کھائے گا اُس کا گُناہ اُسی کے سَر لگے گا کیونکہ اُس نے یَاہوِہ کی پاک چیز کو بےحُرمت کیا ہے؛ لہٰذا اُس شخص کو بھی جماعت سے ضروُر خارج کر دیاجایٔے۔ \p \v 9 ” ’اَور جَب تُم اَپنی زمین کی پیداوار کی فصل کاٹو، تو اَپنے کھیت کے اِنتہائی کناروں تک ساری کی ساری نہ کاٹنا اَور نہ ہی کٹائی کرتے وقت گری ہویٔی بالوں کو چُن لینا۔ \v 10 اَور نہ ہی اَپنے انگوری باغ کے دانہ توڑنے دوبارہ جانا، اَور نہ اَپنے انگوری باغ کے گِرے ہویٔے دانوں کو جمع کرنا؛ بَلکہ اُنہیں غریبوں اَور پردیسیوں کے لیٔے چھوڑ دینا۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔ \p \v 11 ” ’تُم چوری نہ کرنا۔ \p ” ’تُم جھُوٹ مت بولنا۔ \p ” ’اَور نہ ایک دُوسرے کو دھوکا دینا۔ \p \v 12 ” ’تُم میرا نام لے کر جھُوٹی قَسم نہ کھانا جِس سے تمہارے خُدا کے نام کی بےحُرمتی ہو۔ کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔ \p \v 13 ” ’تُم اَپنے پڑوسی کو مت ٹھگنا اَور نہ ہی اُسے لُوٹنا۔ \p ” ’اَور نہ کسی مزدُور کی مزدُوری اَپنے پاس رات سے صُبح تک روکے رکھنا۔ \p \v 14 ” ’تُم بہرے کو نہ بد دعا دینا، اَور نہ ہی اَندھے کے آگے کویٔی اَیسی شَے رکھنا جِس سے وہ ٹھوکر کھائے۔ بَلکہ اَپنے خُدا سے ڈرنا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔ \p \v 15 ” ’تُم فیصلہ کرتے وقت نااِنصافی مت کرنا؛ اَور نہ تو غریب کی طرفداری کرنا اَور نہ ہی بڑے شخص کی طرفداری، لہٰذا راستی سے اَپنے ہمسایہ کا اِنصاف کرنا۔ \p \v 16 ” ’تُم اَپنے لوگوں میں اِدھر اُدھر افواہیں پھیلاتے نہ پِھرنا۔ \p ” ’اَور نہ اَپنے پڑوسی کی زندگی کو خطرے میں ڈالنا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔ \p \v 17 ” ’اَور تُم اَپنے دِل میں اَپنے اِسرائیلی بھایٔی سے نفرت نہ رکھنا۔ تُم اَپنے ہمسایہ کو ضروُر ملامت کرنا، تاکہ تُم اُس کے خطا کے جُرم میں شریک نہ ہونے پاؤ۔ \p \v 18 ” ’اِنتقام نہ لینا اَور نہ اَپنی قوم کے کسی شخص سے کینہ رکھنا بَلکہ اَپنے پڑوسی سے اَپنی مانِند مَحَبّت رکھنا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔ \p \v 19 ” ’میرے قوانین کو ماَننا۔ \p ” ’اَپنے مویشیوں کو کسی مُختلف جنس کے مویشیوں سے جماع نہ کرنے دینا۔ \p ” ’اَپنے کھیت میں دو قِسم کے بیج ایک ساتھ نہ بونا۔ \p ” ’اَیسا کپڑا نہ پہننا جو دو مُختلف قِسم کے دھاگے سے تیّار کیا گیا ہو۔ \p \v 20 ” ’اگر کویٔی شخص کسی اَیسی لونڈی سے ہم بِستری کر لے جو کسی اَور کی منگیتر ہو لیکن نہ تو اُس کا فدیہ دیا گیا ہو اَور نہ ہی وہ آزاد کی گئی ہو، چنانچہ اُن دونوں کو کویٔی مُناسب سزا ملے تاہم اُنہیں جان سے نہ ماراجائے کیونکہ وہ عورت آزاد نہیں تھی۔ \v 21 اَور وہ شخص اَپنے خطا کی قُربانی کے لیٔے خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر یَاہوِہ کے حُضُور ایک مینڈھا لایٔے۔ \v 22 پھر کاہِنؔ خطا کی قُربانی کے مینڈھے سے یَاہوِہ کے حُضُور اُس شخص کے جُرم کا کفّارہ دے۔ تَب جو گُناہ اُس نے کیٔے ہیں اُسے مُعاف کر دیا جائے گا۔ \p \v 23 ” ’اَور جَب تُم اُس مُلک میں داخل ہوکر وہاں تمام قِسم کے پھلدار درخت لگاؤ، تو اُن کا پھل تمہارے لیٔے ممنوع ہوگا اَور تین سال تک ممنوع ہوگا اَور تُم اُنہیں ہرگز نہ کھانا۔ \v 24 اَور چوتھے سال اُن کا تمام پھل خُوشی کے نذرانہ کے طور پر یَاہوِہ کے لیٔے پاک ہوگا۔ \v 25 لیکن پانچویں سال تُم اُن کا پھل کھا سکتے ہو۔ یُوں تمہاری فصل اِفراط کے ساتھ پیدا ہوگی۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔ \p \v 26 ” ’تُم اَیسا گوشت نہ کھانا جِس میں ابھی خُون ہو۔ \p ” ’اَور نہ ہی جادُو ٹونا کرنا، نہ فال دیکھنا۔ \p \v 27 ” ’تُم اَپنے کنپٹی کے بال مت کاٹنا اَور نہ اَپنی داڑھی کے بالوں کی کانٹ چھانٹ کرنا۔ \p \v 28 ” ’تُم مُردوں کی خاطِر اَپنے جِسم کو زخمی نہ کرنا اَور نہ اَپنے اُوپر کچھ نقوش گُدوانا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔ \p \v 29 ” ’تُم اَپنی بیٹی کو فاحِشہ بنا کر ذلیل نہ کرنا۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ سارا مُلک جِسم فروشی کی طرف مائل ہوکر بدکاری سے بھر جائے۔ \p \v 30 ” ’تُم میرے سَبتوں کو ماَننا اَور میرے پاک مَقدِس کی تعظیم کرنا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔ \p \v 31 ” ’تُم جادُوگروں اَور اَرواح پرستوں کے پاس نہ جانا اَور نہ ہی اُن کے طالب ہونا کیونکہ وہ تُمہیں نجِس بنا دیں گے۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔ \p \v 32 ” ’عُمر رسیدہ اَشخاص کے اِحترام میں اُٹھ کر کھڑے ہو جانا۔ بُوڑھوں کا اَدب کرنا اَور اَپنے خُدا سے ڈرنا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔ \p \v 33 ” ’اگر کویٔی پردیسی تمہارے ساتھ تمہارے مُلک میں قِیام کرتا ہو، تو اُس کے ساتھ بدسلُوکی نہ کرنا۔ \v 34 جو غَیراِسرائیلی باشِندہ تمہارے ساتھ رہتا ہو، تُم اُس سے وَیسا ہی سلُوک کرنا جَیسا تُم اَپنے ہم وطنوں کے ساتھ کرتے ہو۔ اَور جِس طرح تُم خُود سے مَحَبّت رکھتے ہو، اُسی طرح تُم اُس غَیراِسرائیلی باشِندے سے بھی مَحَبّت رکھنا کیونکہ تُم بھی مِصر میں پردیسی ہی تھے۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔ \p \v 35 ” ’تُم اِنصاف کرنے، پیمائش کرنے، اَور وزن کرنے میں، ناقص پیمانوں کو اِستعمال میں نہ لانا۔ \v 36 اَور تمہارے ترازو، باٹ، کِلو، اَور لیٹر\f + \fr 19‏:36 \fr*\fq ترازو، باٹ، کِلو، اَور لیٹر \fq*\ft قدیمی نُسخوں میں ایفہ اَور ہین ملتا ہے‏\ft*\f* پُورے صحیح ہُوں۔ میں ہی تمہارا یَاہوِہ خُدا ہُوں جو تُمہیں مِصر سے نکال کر لایا ہُوں۔ \p \v 37 ” ’میرے سَب قوانین اَور سارے آئین کو ماَننا اَور اُن پر عَمل کرنا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔‘ “ \c 20 \s1 گُناہ کی سزا \p \v 1 پھر یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، \v 2 ”بنی اِسرائیل سے کہو: ’کویٔی اِسرائیلی یا اِسرائیل میں رہنے والا کویٔی پردیسی جو اَپنی اَولاد میں سے کسی کو مولکؔ بُت کے لیٔے قُربانی کرے، تو وہ ضروُر جان سے ماراجائے۔ جماعت کے لوگ اُسے سنگسار کریں۔ \v 3 اَور مَیں بھی اُس شخص کا مُخالف ہوؤں گا اَور اُسے اُس کے لوگوں میں سے فنا کر دُوں گا کیونکہ اُس نے اَپنے بچّوں کو مولکؔ کے لیٔے قُربانی کرکے میرے پاک مَقدِس کو ناپاک کیا ہے اَور میرے پاک نام کی بےحُرمتی کی ہے۔ \v 4 اَور جِس وقت وہ شخص اَپنی اَولاد میں سے کسی کو مولکؔ کے لیٔے قُربانی کرے اَور جماعت کے لوگ چشم پوشی کرکے اُسے جان سے نہ ماریں، \v 5 تو میں خُود اُس شخص اَور اُس کے گھرانے کا مُخالف ہو جاؤں گا، اَور اُسے اَور اُن سَب کو قوم میں سے فنا کر دُوں گا جو مولکؔ کی پیروی کرکے زناکاری کرتے ہیں اَور اُس شخص کا ساتھ دیتے ہیں۔ \p \v 6 ” ’اَورجو شخص حاضراتیوں اَور اَرواح پرستوں سے بات کرنے والوں کے پاس جایٔے اَور اُن کی طرف رُجُوع کرکے زناکاری کرے، تو میں اُس کا مُخالف ہوؤں گا اَور اُسے اُس کے لوگوں میں سے خارج کر دُوں گا۔ \p \v 7 ” ’لہٰذا تُم اَپنی تقدیس کرکے پاک ہو جاؤ کیونکہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔ \v 8 اَور تُم میرے قوانین کو مانو اَور اُن پر عَمل کرو کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں جو تُمہیں پاک کرتا ہُوں۔ \p \v 9 ” ’اَور اگر کویٔی اَپنے باپ یا ماں پر لعنت کرے وہ ضروُر جان سے مار ڈالا جائے۔ کیونکہ اُس نے اَپنے باپ یا ماں پر لعنت کی ہے، چنانچہ اُن کا خُون اُس کی گردن پر ہوگا۔ \p \v 10 ” ’اَور اگر کویٔی شخص کسی دُوسرے شخص کی بیوی سے یعنی اَپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرے تو زانی اَور زانیہ دونوں کو جان سے ضروُر مار دیاجایٔے۔ \p \v 11 ” ’اگر کویٔی شخص اَپنی سَوتیلی ماں سے ہم بِستری کرتا ہے، تو اُس نے اَپنے باپ کی بےحُرمتی کی ہے؛ چنانچہ مَرد اَور عورت دونوں کو جان سے مار دیاجایٔے؛ اُن کا خُون اُن ہی کی گردن پر ہوگا۔ \p \v 12 ” ’اَور اگر کویٔی شخص اَپنی بہُو سے ہم بِستر ہوتاہے تو اُن دونوں کو جان سے مار دیا جائے؛ کیونکہ اُنہُوں نے نہایت مکرُوہ کام کیا ہے اَور اُن کا خُون اُن ہی کی گردن پر ہوگا۔ \p \v 13 ” ’اگر کویٔی شخص کسی مَرد سے صحبت کرے جَیسا کہ عورت سے کیا جاتا ہے تو اُن دونوں نے نہایت مکرُوہ کام کیا ہے۔ لہٰذا وہ دونوں ضروُر جان سے مار دئیے جایٔیں۔ اُن کا خُون اُن ہی کی گردن پر ہوگا۔ \p \v 14 ” ’اَور اگر کویٔی شخص کسی عورت اَور اُس کی ماں دونوں سے شادی کرے تو یہ بڑی بدکاری ہے۔ چنانچہ اُن تینوں کو آگ میں جَلا دیاجایٔے تاکہ تمہارے درمیان بدکاری نہ رہے۔ \p \v 15 ” ’اَور اگر کویٔی مَرد کسی جانور سے صحبت کرے تو وہ جان سے مار دیا جائے اَور اُس جانور کو بھی زندہ نہ چھوڑا جائے۔ \p \v 16 ” ’اگر کویٔی عورت کسی جانور سے صحبت کرے، تو اُس عورت اَور اُس جانور دونوں کو ضروُر مار ڈالنا۔ لہٰذا وہ دونوں ضروُر جان سے مار دئیے جایٔیں۔ اُن کا خُون اُن ہی کی گردن پر ہوگا۔ \p \v 17 ” ’اگر کویٔی شخص اَپنی بہن سے شادی کر لے جو اُس کے باپ کی یا اُس کی سَوتیلی ماں کی بیٹی ہو اَور وہ مباشرت کرے تو یہ شرمناک بات ہے۔ لہٰذا وہ دونوں اَپنے لوگوں کی آنکھوں کے سامنے قتل کیا جائے۔ کیونکہ اُس نے اَپنی بہن کو بےحُرمت کیا۔ اُس کا گُناہ اُسی کے سَر لگے گا۔ \p \v 18 ” ’اگر کویٔی شخص کسی عورت کے دَورانِ حَیض اُس سے ہم بِستر ہو اَور اُس سے مباشرت کرے تو اُس نے اُس کے خُون کے چشمہ کو کھولا ہے اَور اُس عورت نے بھی اَپنے چشمہ کو کھُلوایا ہے۔ لہٰذا وہ دونوں اَپنے لوگوں میں سے خارج کیٔے جایٔیں۔ \p \v 19 ” ’تُم اَپنی خالہ یا پھوپھی کے ساتھ ہم بِستری نہ کرنا کیونکہ جو اَیسا کرتا ہے وہ اَپنے ہی قریبی رشتہ دار کی بےحُرمتی کرتا ہے؛ لہٰذا وہ دونوں گُنہگار ہیں اَور اُن کا گُناہ اُن ہی کے سَر پر ہوگا۔ \p \v 20 ” ’اَور اگر کویٔی شخص اَپنی چچی یا تائی سے ہم بِستری کرتا ہے، تو اُس نے اَپنے چچا یا تاؤ کی بےحُرمتی کی ہے۔ وہ دونوں اَپنے گُناہ کی سزا پائیں گے اَور وہ بے اَولاد مَریں گے۔ \p \v 21 ” ’اگر کویٔی شخص اَپنے بھایٔی کی بیوی سے شادی کرے تو یہ ناپاک عَمل ہے۔ کیونکہ اُس نے اَپنے بھایٔی کی توہین کی ہے۔ چنانچہ وہ بے اَولاد رہ جایٔیں گے۔ \p \v 22 ” ’لہٰذا تُم میرے سَب قوانین اَور آئین کو ماَننا اَور اُن پر عَمل کرنا تاکہ وہ مُلک جہاں میں تُمہیں بسانے کو لیٔے جا رہا ہُوں تُمہیں اُگل نہ دے۔ \v 23 اَور تُم اُن قوموں کے رسم و رِواج پر عَمل نہ کرنا جنہیں تمہارے سامنے بے دخل کرنے جا رہا ہُوں۔ کیونکہ اُنہیں نے اِسی طرح کے مکرُوہ کام کیٔے ہیں۔ چنانچہ مُجھے اُن سے نفرت ہو گئی ہے۔ \v 24 لیکن مَیں نے تُم سے فرمایا، ”تُم اُن کے مُلک پر قابض ہوگے؛ اَور مَیں تُمہیں وہ مُلک بطور مِیراث دُوں گا، جِس میں دُودھ اَور شہد کثرت سے پایا جاتا ہے۔“ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں، جِس نے تُمہیں دیگر قوموں سے الگ کیا ہے۔ \p \v 25 ” ’چنانچہ تُم پاک اَور ناپاک جانوروں میں اَور پاک اَور ناپاک پرندوں میں اِمتیاز کرنا۔ اَور کسی جانور، پرندے یا زمین پر رینگنے والے کسی جاندار سے جنہیں مَیں نے تمہارے لیٔے ناپاک ٹھہرا کر الگ کیا ہے، اُن سے خُود کو نجِس نہ کرنا۔ \v 26 اَور تُم میرے لیٔے پاک بنے رہنا کیونکہ مَیں جو یَاہوِہ ہُوں پاک ہُوں؛ اَور مَیں نے تُمہیں دیگر قوموں سے الگ کیا ہے تاکہ تُم میری خاص قوم بنے رہو۔ \p \v 27 ” ’اگر تمہارے درمیان کویٔی عورت یا مَرد جادُوگر یا اَرواح سے بات کرانے والا ہو، تو وہ ضروُر جان سے مار دیا جائے۔ تُم اُنہیں سنگسار کرنا؛ اَور اُن کا خُون اُن ہی کی گردن پر ہوگا۔‘ “ \c 21 \sp کاہِنوں کے لیٔے قوانین \p \v 1 یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”اَہرونؔ کے بیٹوں سے جو کاہِنؔ ہیں، مُخاطِب ہو اَور اُن سے فرما، ’کویٔی کاہِنؔ اَپنے لوگوں میں سے کسی مُردہ کے باعث خُود کو نجِس نہ کرے، \v 2 سِوائے کسی قریبی رشتہ دار کے مثلاً ماں یا باپ، بیٹا یا بیٹی، بھایٔی، \v 3 یا اُس کی کنواری بہن جِس کا شوہر نہ ہو جو دیکھ بھال کے لیٔے اُس کی ذمّہ داری میں ہو، اُن کی خاطِر وہ اَپنے آپ کو نجِس کر سَکتا ہے۔ \v 4 لیکن گھر کا مالک ہونے کے باعث وہ شادی کے ذریعہ رشتہ میں آئے لوگوں کے لئے خُود کو اَیسا آلُودہ نہ کرے کہ ناپاک ہو جائے۔ \p \v 5 ” ’کاہِنؔ نہ تو اَپنا سَر گنجا کرے نہ ہی اَپنی داڑھی کے بال کو مُنڈوائے اَور نہ ہی اَپنے بَدن میں چیرا لگائے۔ \v 6 وہ اَپنے خُدا کے لیٔے پاک رہیں اَور کبھی اَپنے خُدا کے نام کی بےحُرمتی نہ کریں کیونکہ وہ یَاہوِہ کی آتِشی قُربانیاں پیش کرتے ہیں جو اُن کے خُدا کی غِذا کی قُربانی ہے۔ لہٰذا اُن کا پاک رہنا لازمی ہے۔ \p \v 7 ” ’کاہِنؔ جِسم فروشی کرنے والی نجِس عورت یا طلاق شُدہ عورت سے ہرگز شادی نہ کرے کیونکہ کاہِنؔ اَپنے خُدا کے لیٔے مُقدّس ہیں۔ \v 8 لہٰذا تُم اُنہیں مُقدّس سمجھو، کیونکہ وہ تمہارے خُدا کے حُضُور میں غِذا کی قُربانی پیش کرتے ہیں۔ اُنہیں مُقدّس سمجھو کیونکہ مَیں یَاہوِہ جو تُمہیں پاک کرتا ہُوں پاک ہُوں۔ \p \v 9 ” ’اگر کسی کاہِنؔ کی بیٹی فاحِشہ بَن کر اَپنے آپ کو ناپاک کرے، تو وہ اَپنے باپ کی بےحُرمتی کا باعث بنتی ہے۔ لازِم ہے کہ اُسے آگ میں جَلا دیا جائے۔ \p \v 10 ” ’وہ کاہِنؔ جو اَپنے بھائیوں کے درمیان اعلیٰ کاہِن ہو جِس کے سَر پر مَسح کرنے کا تیل ڈالا گیا ہو اَورجو پاک لباس پہننے کے لیٔے مخصُوص کیا گیا ہو وہ نہ تو اَپنے سَر اُوگھاڑے اَور نہ ہی اَپنے کپڑے پھاڑے۔ \v 11 اَور نہ ہی وہ کسی اَیسے مقام پر جائے جہاں لاش پائی جایٔے، اَور نہ ہی وہ اَپنے باپ یا ماں کی خاطِر خُود کو ناپاک کرے۔ \v 12 اَور نہ ہی وہ اُس کے خُدا کے پاک مَقدِس سے باہر جائے اَور نہ ہی اُس کی بےحُرمتی کرے کیونکہ خُدا کا مَسح کا تیل اُس پر ہے۔ میں ہی یَاہوِہ ہُوں۔ \p \v 13 ” ’وہ جِس عورت سے شادی کرے وہ ضروُر کنواری ہو۔ \v 14 وہ کسی بِیوہ، طلاق شُدہ یا کسی فاحِشہ عورت سے ہرگز شادی نہ کرے بَلکہ اَپنی ہی قوم میں سے کسی کنواری سے شادی کرے۔ \v 15 اِس طرح اُس کی اَولاد اَپنی قوم میں بےحُرمت نہ ٹھہرے گی کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں جو اُسے مُقدّس کرتا ہُوں۔‘ “ \p \v 16 پھر یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، \v 17 ”اَہرونؔ کو حُکم دو، ’تمہارے فرزندوں میں سے اُن کی پُشت در پُشت میں کویٔی بھی شخص جِس میں عیب ہو تو وہ اَپنے خُدا کے حُضُور غِذا کی قُربانی پیش کرنے نہ آئے۔ \v 18 کویٔی بھی شخص جِس میں کویٔی عیب ہو، وہ خُدا کے حُضُوری میں نہ آئے خواہ وہ اَندھا، لنگڑا، بدصورت یا جِسمانی طور پر معذور ہو۔ \v 19 اَور نہ ہی وہ شخص جو پیر یا ہاتھ سے اَپاہج ہو۔ \v 20 یا جو کُبڑا، بَونا ہو، یا جِس کی آنکھ میں کویٔی نُقص ہو، یا جو کھُجلی سے پریشان ہو، جِس کی جلد پر دانے ہُوں، یا جِس کے خُصیے کُچلے ہویٔے ہُوں۔ \v 21 اَور اَہرونؔ کاہِنؔ کی نَسل میں سے کویٔی بھی شخص جِس میں کویٔی عیب ہو، وہ یَاہوِہ کو آتِشی قُربانیاں گذراننے کو اُن کے حُضُور نہ آئے۔ کیونکہ اُس میں عیب ہے۔ وہ ہرگز اَپنے خُدا کو غِذا کی قُربانی پیش کرنے کی کوشش نہ کرے۔ \v 22 وہ اَپنے خُدا کی نہایت ہی مُقدّس غِذا کو اَور پاک روٹی کو بھی کھا سَکتا ہے۔ \v 23 تاہم اَپنے عیب کی وجہ سے وہ پردہ کے اَندر یا مذبح کے پاس ہرگز نہ جائے۔ اَیسا نہ ہو کہ وہ میرے پاک مَقدِس کی بےحُرمتی کرے۔ کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں، جو اُن کو پاک کرتا ہُوں۔‘ “ \p \v 24 لہٰذا مَوشہ نے اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کو اَور تمام بنی اِسرائیل کو یہ سَب باتیں بتائیں۔ \c 22 \p \v 1 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، \v 2 ”اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں سے مُخاطِب ہو اَور اُنہیں حُکم دو کہ وہ اُن مُقدّس قُربانیوں کا جو بنی اِسرائیل میرے لیٔے مخصُوص کرتے ہیں اُن کا اِحترام کیا کریں، تاکہ وہ میرے پاک نام کی بےحُرمتی نہ کرنے پائیں کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔ \p \v 3 ”اَور اُن سے فرما، ’تمہاری ساری پُشت در پُشت میں جو کویٔی ناپاکی کی حالت میں اُن مُقدّس قُربانیوں کے قریب آئے، جنہیں بنی اِسرائیل مُجھے نذر کرنے کو میرے حُضُور لائیں گے، تو یہ لازِم ہوگا کہ وہ شخص میرے حُضُور سے ہمیشہ کے لیٔے خارج کر دیاجایٔے۔ کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔ \p \v 4 ” ’اگر اَہرونؔ کی نَسل میں سے کسی کو جِلدی کوڑھ کی بیماری ہو یا اُسے کسی جریان کا مرض ہو، تو وہ تَب تک مُقدّس قُربانیوں کو نہ کھائے جَب تک وہ پاک نہ ہو جائے۔ اَور اگر وہ کسی لاش کو چھُوئے یا نطفہ خارج ہونے کا مریض ہو، تَب بھی وہ ناپاک ہوگا، \v 5 یا اگر وہ کسی رینگنے والے ناپاک جاندار کو چھُونے کی وجہ سے ناپاک ہو جایٔے، یا کسی اَیسے شخص کو چھُوئے جِس کے چھُونے سے وہ ناپاک ہو سَکتا ہو، خواہ اُس کی ناپاکی کسی بھی قِسم کی ہو۔ \v 6 جو کویٔی کسی اَیسی چیز کو چھُوئے تو وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ اَور وہ مُقدّس قُربانیوں میں سے کسی چیز کو تَب تک نہ کھائے جَب تک وہ پانی سے غُسل نہ کر لے۔ \v 7 اَور جَب آفتاب غروب ہو جائے گا تَب وہ پاک ٹھہرے گا۔ اِس کے بعد پھر وہ اُن مُقدّس قُربانیوں کو کھا سَکتا ہے کیونکہ یہ اُس کی خُوراک ہے۔ \v 8 اَور وہ کسی مُردار جانور یا جنگلی جانوروں کے پھاڑے ہویٔے جانور کو ہرگز نہ کھائے تاکہ اُن کے باعث وہ ناپاک ہو جائے کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔ \p \v 9 ” ’کاہِنؔ میرے قوانین کو مانیں تاکہ وہ مُجرم نہ ٹھہریں اَور اُن کی بےحُرمتی کرنے کے باعث فنا نہ ہو جایٔیں۔ مَیں یَاہوِہ ہُوں جو اُنہیں مُقدّس کرتا ہُوں۔ \p \v 10 ” ’اَور کاہِنؔ کے خاندان سے باہر کا کویٔی بھی شخص اُس مُقدّس قُربانی کو نہ کھائے اَور نہ ہی کاہِنؔ کا مہمان یا اُس کا کویٔی مزدُور اُسے کھائے۔ \v 11 لیکن اگر کویٔی کاہِنؔ قیمت دے کر کسی غُلام کو خریدے یا کویٔی غُلام اُس کے گھر میں پیدا ہُوا ہو، تو وہ اُس کے کھانے میں سے کھا سَکتا ہے۔ \v 12 اگر کسی کاہِنؔ کی بیٹی کسی کاہِنؔ کے علاوہ کسی اَور سے شادی کر لے تو وہ مُقدّس قُربانیوں کی نذروں میں سے کسی کو نہ کھائے۔ \v 13 لیکن اگر کسی کاہِنؔ کی بیٹی بِیوہ ہو جائے یا اُس کی طلاق ہو جایٔے اَور وہ جَوانی میں ہی بے اَولاد کی حالت میں اَپنے باپ کے گھر واپس آکر رہنے لگے، تو وہ اَپنے باپ کے کھانے میں سے کھا سکتی ہے۔ لیکن کویٔی شخص جو کاہِنؔ کے خاندان سے نہ ہو اُسے نہ کھائے۔ \p \v 14 ” ’اَور اگر کویٔی شخص نادانستہ کسی مُقدّس قُربانی میں سے کھائے تو وہ اُس کی قیمت کے پانچویں حِصّہ کے ساتھ اُس مُقدّس قُربانی کا مُعاوضہ کاہِنؔ کو لَوٹا دے۔ \v 15 اَور کاہِنؔ اُن پاک قُربانیوں کو جو بنی اِسرائیل یَاہوِہ کے حُضُور پیش کرتے ہیں اُن کی بےحُرمتی نہ کریں۔ \v 16 اَور اِس طرح اُن کی مُقدّس قُربانیوں کو کھانے کے خطا کے باعث مُجرم نہ ٹھہرے۔ کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں جو اُن کو مُقدّس کرنے والا ہُوں۔‘ “ \s1 نامقبُول قُربانیاں \p \v 17 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، \v 18 ”اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں اَور تمام بنی اِسرائیل سے مُخاطِب ہو اَور اُنہیں حُکم دو، ’اگر تُم میں سے کویٔی خواہ وہ اِسرائیلی ہو یا کویٔی پردیسی جو اِسرائیل کا باشِندہ ہو، جَب وہ اَپنی قُربانی لایٔے، خواہ وہ مَنّت کی قُربانی ہو، یا رضا کی قُربانی ہو، تو وہ بطور سوختنی نذر یَاہوِہ کے لیٔے پیش کریں۔ \v 19 تو تُم بَیلوں یا برّوں یا بکریوں میں سے بے عیب نر بکرا نذر کرنا تاکہ وہ تمہاری طرف سے مقبُول ہو۔ \v 20 اَور اُس جانور کی قُربانی نہ دی جایٔے جِس میں کویٔی عیب ہو، کیونکہ وہ تمہاری طرف سے مقبُول نہ ہوگی۔ \v 21 جَب کویٔی شخص اَپنی کسی خاص مَنّت کی تکمیل کے لیٔے رضا کی قُربانی کے طور پر بَیلوں یا بھیڑ بکریوں میں سے سلامتی کی نذر یَاہوِہ کے حُضُور پیش کرے، تو قُربانی قبُول ہونے کے لیٔے ضروُری ہے کہ وہ جانور بے عیب ہو اَور اُس میں کویٔی نقش نہ ہو۔ \v 22 اَیسے جانوروں کو جو اَندھا یا اَعضا ٹوٹے ہویٔے، لُولا یا جِن کے رسَولی ہو یا جنہیں ناسور کی بیماری ہو، یَاہوِہ کے حُضُور میں ہرگز نہ لانا اَور مذبح پر اُن کی آتِشی قُربانی کے طور پر یَاہوِہ کے لئے نہ گذراننا۔ \v 23 تاہم تُم کسی بڑے یا چُھوٹے اَعضا والے بچھڑے یا برّے کو رضا کی قُربانی کے طور پر پیش کر سکتے ہو مگر کسی مَنّت کی تکمیل کی قُربانی کے لیٔے قبُول نہ ہوگی۔ \v 24 تُم کسی اَیسے جانور کو جِس کے خُصیے زخمی، کٹے پھٹے یا کُچلے ہویٔے ہُوں، یَاہوِہ کے لیٔے قُربان نہ کرنا، اَور نہ ہی اَپنے مُلک میں اُن کی قُربانی پیش کرنا، \v 25 اَور نہ تُم اَیسے جانوروں کو کسی پردیسی کے ہاتھ سے اَپنے خُدا کے لئے غِذا کی قُربانی کے طور پر قبُول کرنا؛ وہ آپ کی طرف سے قبُول نہیں کئے جائیں گے، کیونکہ اُن میں خرابی اَور عیب ہے۔‘ “ \p \v 26 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، \v 27 ”جَب کویٔی بچھڑا یا بھیڑ یا بکری کا بچّہ پیدا ہو، تو وہ سات دِن تک اَپنی ماں کے ساتھ رہے۔ اَور آٹھویں دِن کے بعد سے، وہ یَاہوِہ کے لیٔے بطور آتِشی قُربانی پیش کیٔے جانے سے مقبُول ہوگا۔ \v 28 لیکن چاہے گائے ہو یا بھیڑ، تُم ماں اَور اُس کے بچّے دونوں کو ایک ہی دِن میں ذبح نہ کرنا۔ \p \v 29 ”اَور جَب تُم یَاہوِہ کے حُضُور شُکر گزاری کی قُربانی پیش کرو، تو اُسے اِس طریقہ سے پیش کرو کہ وہ تمہاری طرف سے قبُول کی جایٔیں۔ \v 30 اِس قُربانی کو اُسی دِن ضروُر کھا لینا اَور اگلے دِن تک اُس میں سے کچھ بھی باقی نہ چھوڑنا۔ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔ \p \v 31 ”چنانچہ تُم میرے اَحکام کو ماَننا اَور اُن پر عَمل کرنا۔ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔ \v 32 اَور تُم میرے پاک نام کی بےحُرمتی نہ کرنا، اَور لازِم ہے کہ مُجھے بنی اِسرائیل کے درمیان قُدُّوس مانا جایٔے۔ مَیں یَاہوِہ ہُوں جو تُمہیں مُقدّس کرتا ہُوں، \v 33 اَورجو تُمہیں مِصر سے نکال لایا ہُوں تاکہ تمہارا خُدا بَن جاؤں۔ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔“ \c 23 \s1 مُقرّرہ عیدیں \p \v 1 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، \v 2 ”بنی اِسرائیل سے مُخاطِب ہو اَور اُنہیں حُکم دو، ’یہ یَاہوِہ کی مُقرّرہ عیدیں ہیں، جنہیں تُم مُقدّس اِجتماعات کے طور پر اعلان کرنا؛ میری مُقرّرہ عیدیں یہ ہیں: \s2 سَبت آرام کا دِن \p \v 3 ” ’چھ دِن ہیں جِن میں تُم کام کاج کر سکتے ہو لیکن ساتواں دِن مُکمّل آرام کا سَبت اَور مُقدّس اِجتماع کا دِن ہے۔ لہٰذا جہاں کہیں بھی تمہاری رہائش ہو تُم اُس دِن کویٔی بھی کام نہ کرنا کیونکہ یہ یَاہوِہ کے لیٔے ایک سَبت ہوگا۔ \s2 عیدِفسح اَور بے خمیری روٹی کی عید \p \v 4 ” ’یَاہوِہ کی مُقرّرہ عیدیں جِن کا اعلان تُمہیں مُقدّس اِجتماعات کے لیٔے مُقرّرہ وقت پر کرنا ہوگا، یہ ہیں۔ \v 5 یَاہوِہ کا عیدِفسح پہلے مہینے کی چودھویں تاریخ کو شام کے وقت شروع ہوتاہے۔ \v 6 اَور اُسی مہینے کے پندرھویں دِن کو یَاہوِہ کی بے خمیری روٹی کی عید شروع ہوتی ہے؛ سات دِن تک تُم بے خمیری روٹی کھانا۔ \v 7 پہلے دِن مُقدّس اِجتماع ہوگا اَور اِس دِن تُم عام دِنوں کی طرح کویٔی کام بالکُل نہ کرنا۔ \v 8 اَور ساتویں دِن تک تُم یَاہوِہ کو آتِشی قُربانیاں پیش کرنا۔ اَور پھر ساتویں دِن پھر تمہارا مُقدّس اِجتماع ہو اَور حسبِ معمول کویٔی کام نہ کرنا۔‘ “ \s2 فصل کے پہلے پھل \p \v 9 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، \v 10 ”بنی اِسرائیل سے مُخاطِب ہو اَور اُنہیں حُکم دو، ’جَب تُم اُس مُلک میں داخل ہو جاؤ، جسے میں تُمہیں دینے والا ہُوں اَور وہاں تُم اَپنی پہلی فصل کاٹو، تو تُم اَپنی پہلی فصل کے پُولوں کو کاہِنؔ کے پاس لانا۔ \v 11 اَور کاہِنؔ اِن پُولوں کو یَاہوِہ کے حُضُور بطور لہرانے کی قُربانی گزرانے، تَب وہ تمہاری طرف سے یَاہوِہ کی نظر میں مقبُول ٹھہرے گی؛ اَور کاہِنؔ اُسے سَبت کے بعد اگلے دِن لہرائے۔ \v 12 اَور جِس دِن تُم اُن پُولوں کو لہرانے کی قُربانی کے طور پر پیش کرو، اُسی دِن تُم ایک یک سالہ بے عیب برّہ بطور سوختنی نذر ضروُر یَاہوِہ کے لئے پیش کرنا۔ \v 13 اَور اُس کے ساتھ گلّے کی قُربانی میں تیل اَور ایک ایفہ مَیدہ\f + \fr 23‏:13 \fr*\fq ایک ایفہ مَیدہ \fq*\ft تقریباً تین کِلو\ft*\f* مِلا کر یَاہوِہ کے حُضُور فرحت بخش خُوشبو کے طور پر آتِشی قُربانی پیش کی جایٔے۔ اَور اِس کے علاوہ اُس کے ساتھ انگوری شِیرے کی نذر کے لیٔے ایک پاؤ ہین\f + \fr 23‏:13 \fr*\fq ایک پاؤ ہین \fq*\ft تقریباً ایک لیٹر\ft*\f* انگوری شِیرہ بھی نذر کرنا۔ \v 14 اَور جَب تک تُم اَپنے خُدا کے لیٔے یہ قُربانی نہ لے آؤ، اُس دِن تک تُم نئی فصل کی روٹی، بھُنا ہُوا دانہ یا ہری بالیں ہرگز نہ کھانا۔ یہ تمہاری سَب سکونت گاہوں میں تمہارے سارے خاندان میں تمہاری ساری پُشتوں کے لیٔے ایک دائمی فرمان ہے۔ \s2 ہفتہ کی عید \p \v 15 ” ’اَور تُم سَبت کے اگلے دِن سے، جَب ہلانے کی نذر کی قُربانی کے واسطے پُولے لاؤگے، تَب سے گننا شروع کرنا جَب تک پُورے سات ہفتے پُورے نہ ہو جایٔیں۔ \v 16 اَور ساتویں سَبت کے اگلے دِن سے پچاس دِنوں کی گِنتی کرنا؛ پھر تُم یَاہوِہ کے حُضُور نئے اناج کی نذر کی قُربانی پیش کرنا۔ \v 17 اَور جہاں کہیں تمہاری رہائش ہو وہاں سے تُم ہلانے کی نذر کی قُربانی کے واسطے دو دہائی ایفہ\f + \fr 23‏:17 \fr*\fq دو دہائی ایفہ \fq*\ft تقریباً دو کِلو\ft*\f* مَیدہ کی خمیری روٹیاں لانا؛ جو یَاہوِہ کو پہلے پھلوں کی ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کی جائے۔ \v 18 اَور روٹیوں کے ساتھ سات یک سالہ بے عیب نر برّہ، اَور ایک بچھڑا اَور دو مینڈھے بھی لانا تاکہ یہ سَب اناج کی نذریں اَور تپاون کی نذروں کے ساتھ یَاہوِہ کے حُضُور سوختنی نذر جو غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہو۔ \v 19 اَور پھر ایک بکرا گُناہ کی قُربانی کے لیٔے اَور دو یک سالہ برّے سلامتی کی نذر کے لیٔے ذبح کرنا۔ \v 20 اَور کاہِنؔ دونوں برّے اَور پہلے پھل کے دونوں روٹیاں لے اَور اُنہیں ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور ہلائے۔ یہ یَاہوِہ کے لیٔے مُقدّس قُربانیاں اَور کاہِنؔ کا مُقرّر حِصّہ ہیں۔ \v 21 اُسی دِن تُم مُقدّس اِجتماع کا اعلان کرنا اَور اُس دِن روزمرّہ کا کویٔی کام نہ کرنا۔ یہ تمہاری ساری پُشتوں میں تمہارے لیٔے ایک دائمی فرمان ہے۔ \p \v 22 ” ’اَور جَب تُم اَپنی زمین کی فصل کاٹو، تو اَپنے کھیت کو کونے کونے تک پُورا نہ کاٹنا اَور نہ ہی اَپنے کھیت کی گری پڑی بالیں جمع کرنا بَلکہ اُنہیں غریبوں اَور تمہارے درمیان رہنے والے پردیسیوں کے لیٔے چھوڑ دینا۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔‘ “ \s2 نرسنگوں کی عید \p \v 23 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، \v 24 ”بنی اِسرائیل کو حُکم دو، ’ساتویں مہینے کی پہلی تاریخ کو تمہارا یَومِ آرام ہوگا۔ اِس مُقدّس موقع پر اِجتماع کیا جائے اَور یادگاری کے لیٔے زور زور سے نرسنگے پھُونکے جایٔیں۔ \v 25 اُس دِن روزمرّہ کا کویٔی کام نہ کرنا، بَلکہ یَاہوِہ کے حُضُور آتِشی قُربانی پیش کرنا۔‘ “ \s2 یَومِ کفّارہ \p \v 26 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، \v 27 ”اُسی ساتویں مہینے کے دسویں دِن کو یَومِ کفّارہ ہے۔ اُس روز تمہارا مُقدّس اِجتماع ہو۔ تُم روزہ رکھنا اَور یَاہوِہ کے حُضُور آتِشی قُربانی پیش کرنا۔ \v 28 اُس دِن کویٔی کام نہ کرنا کیونکہ یہ یَومِ کفّارہ ہے، جِس دِن یَاہوِہ تمہارے خُدا کے حُضُور کفّارہ دیا جائے۔ \v 29 جو کویٔی شخص اُس دِن روزہ نہیں رکھتا ہے، تو اُس شخص کو اُس کو اَپنے لوگوں میں سے خارج کر دیاجایٔے۔ \v 30 اَورجو کویٔی اُس دِن کویٔی کام کرےگا اُسے، میں اُس کے لوگوں میں سے فنا کر دُوں گا۔ \v 31 لہٰذا تُم اُس دِن کویٔی کام مت کرنا۔ یہ تمہاری ساری پُشتوں کے لیٔے ایک دائمی فرمان ہے جہاں بھی تُم رہوگے۔ \v 32 یہ تمہارے لیٔے مُکمّل آرام کا سَبت ہے، اَور اِس دِن تُم ضروُر روزہ رکھنا؛ یہ سَبت مہینے کی نویں تاریخ کو شام سے لے کر اگلے دِن کی شام تک مانا جائے۔“ \s2 خیموں کی عید \p \v 33 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، \v 34 ”بنی اِسرائیل کو یہ حُکم دو، ’ساتویں مہینے کے پندرھویں دِن سے لے کر اگلے سات دِن تک یَاہوِہ کے خیموں کی عید شروع ہوتی ہے۔ \v 35 پہلا دِن مُقدّس اِجتماع کا دِن ہے۔ تُم اُس دِن روزمرّہ کا کویٔی کام نہ کرنا۔ \v 36 اَور سات دِن تک یَاہوِہ کے حُضُور آتِشی قُربانیاں پیش کرنا اَور آٹھویں دِن مُقدّس اِجتماع کرنا اَور یَاہوِہ کے حُضُور آتِشی قُربانی پیش کرنا۔ وہ اِس عید کا آخِری اِجتماع ہوگا۔ لہٰذا اُس دِن روزمرّہ کا کویٔی کام نہ کرنا۔ \p \v 37 ” ’یہ یَاہوِہ کی مُقرّرہ عیدیں ہیں جنہیں منانے کے لیٔے مُقدّس اِجتماعات منعقّد کئے جایٔیں تاکہ تُم یَاہوِہ کے حُضُور مُقرّرہ دِنوں پر سوختنی نذریں اَور اناج کی نذریں، قُربانیاں اَور تپاون کی نذر پیش کرنا۔ \v 38 یہ قُربانیاں اُن قُربانیوں کے علاوہ ہیں جنہیں تُم یَاہوِہ کے سَبتوں کے لیٔے ہدیوں، مَنّتوں اَور رضا کی قُربانیوں کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور میں پیش کرتے ہو۔ \p \v 39 ” ’لہٰذا زمین کی فصلوں کو جمع کرنے کے بعد ساتویں مہینے کی پندرھویں تاریخ سے شروع کرکے تُم اِس عید کو یَاہوِہ کے لیٔے سات دِن تک منانا۔ پہلا دِن اَور آٹھواں دِن دونوں مُکمّل سَبت کا آرام کا دِن ہوگا۔ \v 40 اَور پہلے دِن تُم درختوں کے چنندہ پھل کھجور کی ڈالیاں، گھنے درختوں کی شاخیں اَور دریاؤں کے کنارے کے بید مجنوں لینا اَور تُم سات دِن تک یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور خُوشی منانا۔ \v 41 اَور تُم ہر سال یہ عید یَاہوِہ کے لیٔے سات دِن تک منایا کرنا۔ تُم یہ عید ساتویں مہینے میں منانا۔ اَور یہ تمہاری آنے والی ساری پُشتوں کے لیٔے ایک دائمی فرمان ہے۔ \v 42 اَور سات دِن تک تُم جھونپڑیوں میں رہنا۔ تمام مقامی باشِندہ کے طور پر پیدا ہونے والے اِسرائیلی جھوپڑوں میں رہیں گے \v 43 تاکہ تمہاری آنے والی نَسلوں کو مَعلُوم ہو کہ جَب مَیں بنی اِسرائیل کو مِصر سے نکال کر لایا، تو مَیں نے اُنہیں سائبانوں میں رکھّا تھا۔ میں ہی یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔‘ “ \p \v 44 پس مَوشہ نے بنی اِسرائیل میں یَاہوِہ کی مُقرّرہ عیدوں کا بَیان کیا۔ \c 24 \s1 تیل اَور روٹی یَاہوِہ کے حُضُور رکھنا \p \v 1 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، \v 2 ”تُم بنی اِسرائیل کو حُکم دینا کہ وہ تمہارے پاس کولہو کے ذریعہ نکالا ہُوا زَیتُون کا خالص تیل رَوشنی کے لیٔے لائیں تاکہ چراغ ہمیشہ جلتے رہیں۔ \v 3 اَور اَہرونؔ خیمہ اِجتماع میں عہد کے صندُوق کے پردہ کے باہر شام سے صُبح تک یَاہوِہ کے سامنے بلاناغہ اُن چراغوں کی دیکھ بھال کیا کرے۔ یہ تمہارے لیٔے اَور تمہاری ساری پُشتوں کے لیٔے ایک دائمی فرمان ہے۔ \v 4 اَور اُن چراغوں کو صَاف کرکے ہمیشہ یَاہوِہ کے حُضُور خالص سونے کے چراغدان پر ترتیب سے رکھے۔ \p \v 5 ”اَور تُم مَیدہ لے کر بَارہ روٹیاں پکانا، ہر ایک روٹی دو دہائی ایفہ\f + \fr 24‏:5 \fr*\fq دو دہائی ایفہ \fq*\ft تقریباً تین کِلو\ft*\f* مَیدہ سے بنائی جایٔے۔ \v 6 اَور تُم اُنہیں یَاہوِہ کے حُضُور خالص سونے کی میز پر دو قطاروں میں رکھ دینا، ہر قطار میں چھ چھ روٹیاں ہُوں۔ \v 7 اَور ہر قطار کے ساتھ خالص لوبان رکھنا تاکہ یہ روٹیاں یَاہوِہ کے لیٔے یادگاری حِصّہ کے طور پر پیش کی گئی آتِشی قُربانی ہو جایٔے۔ \v 8 اَور بنی اِسرائیل کی طرف سے یہ روٹیاں باقاعدہ ہر سَبت کو یَاہوِہ کے حُضُور ایک دائمی عہد کے طور پر رکھی جایٔیں۔ \v 9 اَور یہ روٹیاں اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کے لیٔے ہوں گے اَور وہ اُنہیں پاک مَقدِس کی جگہ میں ہی کھایٔیں کیونکہ اناج کی قُربانی دائمی حِصّہ کے طور پر فرمان کے مُطابق یَاہوِہ کو گذرانی جانے والی آتِشی قُربانیوں میں سے یہ اُن کا پاک ترین حِصّہ ہے۔“ \s1 ایک ملحد کو سزائے موت \p \v 10 اَور یُوں ہُوا کہ ایک دِن ایک اِسرائیلی عورت کا بیٹا جِس کا باپ مِصری تھا، بنی اِسرائیل کے درمیان چلا گیا اَور چھاؤنی کے اَندر ہی اُس کی ایک اِسرائیلی شخص کے ساتھ آپَس میں مارپیٹ ہو گئی۔ \v 11 اُس اِسرائیلی عورت کے بیٹے نے خُدا کی توہین کی اَور اُس پر لعنت بھیجی؛ لہٰذا وہ اُسے مَوشہ کے پاس لایٔے۔ اُس کی والدہ کا نام شلُومیتؔ تھا جو دانؔ کے قبیلہ کے دِبریؔ کی بیٹی تھی۔ \v 12 اَور اُنہُوں نے یَاہوِہ کی مرضی صَاف صَاف ظاہر ہونے تک اُسے اَپنی حِراست میں رکھا۔ \p \v 13 تَب یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، \v 14 ”کُفر بکنے والے کو چھاؤنی سے باہر لے جاؤ، اَور وہ تمام لوگ جنہوں نے اُسے کُفر بکتے ہویٔے سُنا ہے، وہ سَب اُس کے سَر پر اَپنے ہاتھ رکھّیں؛ اِس کے بعد ساری جماعت اُسے سنگسار کرے۔ \v 15 اَور تُم بنی اِسرائیل کو حُکم دو، ’اگر کویٔی شخص اَپنے خُدا پر لعنت بھیجے، تو اُس کا گُناہ اُسی کے سَر پر ہوگا۔ \v 16 اَورجو کویٔی یَاہوِہ کے نام پر کُفر بکے وہ ضروُر جان سے ماراجائے۔ اَور پُوری جماعت اُسے ضروُر سنگسار کرے، خواہ کویٔی مُلک اِسرائیل کا باشِندہ ہو یا غَیراِسرائیلی؛ چنانچہ جَب کویٔی یَاہوِہ کے نام کی توہین کرے تو وہ ضروُر جان سے ماراجائے۔ \p \v 17 ” ’اَور اگر کویٔی شخص کسی اِنسان کو مار ڈالے تو وہ ضروُر جان سے ماراجائے۔ \v 18 اَور اگر کویٔی شخص کسی چَوپائے کو مار ڈالے تو لازِم ہے کہ وہ اُس کا مُعاوضہ دے یعنی جان کے بدلے جان۔ \v 19 اَور اگر کویٔی شخص اَپنے ہمسایہ کو زخمی کر دے تو جَیسا اُس نے کیا ہے ٹھیک وَیسا ہی اُس کے ساتھ کیا جائے: \v 20 یعنی ہڈّی توڑنے کے بدلے ہڈّی توڑنا۔ آنکھ کے بدلے آنکھ، اَور دانت کے بدلے دانت۔ اَور جَیسے اُس شخص نے دُوسرے کو زخمی کیا ہے وَیسے ہی اُسے بھی زخمی کیا جائے۔ \v 21 اِسی طرح جِس نے کسی جانور کو مار ڈالا ہو، وہ اُس کا مُعاوضہ دے لیکن جو کویٔی کسی شخص کو مار ڈالے وہ ضروُر جان سے مار ڈالا جائے۔ \v 22 اَور تمہارے درمیان مُلک اِسرائیل کا باشِندہ ہو یا غَیراِسرائیلی دونوں کے لیٔے ایک ہی قانُون ہو۔ کیونکہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔‘ “ \p \v 23 پھر مَوشہ نے بنی اِسرائیل سے بات کی اَور اُنہُوں نے اُس کُفر بکنے والے کو چھاؤنی سے باہر لے جا کر سنگسار کر دیا۔ اَور بنی اِسرائیل نے وَیسا ہی کیا جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔ \c 25 \s1 سَبت کا سال \p \v 1 اَور یَاہوِہ نے کوہِ سِینؔائی پر مَوشہ سے فرمایا، \v 2 ”بنی اِسرائیل کو یہ حُکم دو: ’جَب تُم اُس مُلک میں داخل ہو، جو میں تُمہیں دینے والا ہُوں، تو وہاں کی زمین بھی یَاہوِہ کے لیٔے سَبت منائے۔ \v 3 تُم چھ سال تک اَپنے کھیتوں میں بیج بونا اَور چھ سال تک اَپنے انگوری باغ کو چھانٹنا اَور اُن کے پھل جمع کرنا۔ \v 4 لیکن ساتویں سال زمین کے لیٔے آرام کا سَبت ہو؛ یعنی یَاہوِہ کے لیٔے سَبت۔ لہٰذا ساتویں سال تُم نہ تو اَپنے کھیتوں میں بیج بونا اَور نہ اَپنے انگوری باغ کو چھانٹنا۔ \v 5 اَور نہ اَپنی خُودرَو فصل کو کاٹنا اَور نہ بے چھٹی تاکوں کے انگوروں کو توڑنا؛ چنانچہ یہ زمین کے لیٔے ایک خاص آرام کا سال ہوگا۔ \v 6 اَور سَبت سال کے دَوران جو کچھ زمین سے پیدا ہوگا، وہ تُم سَب کے لیٔے خُوراک ہوگی، یعنی تمہارے لیٔے، تمہارے خادِموں اَور خادِماؤں کے لیٔے، اَور مزدُوروں اَور تمہارے درمیان رہنے والے پردیسی باشِندوں کے لیٔے، \v 7 تمہارے مویشیوں اَور تمہارے مُلک کے جنگلی جانوروں کے لیٔے بھی ہوگا۔ اَورجو کچھ زمین میں پیدا ہو اُسے سَب کھا سکتے ہیں۔ \s1 یوویلؔ سال کا جَشن \p \v 8 ” ’تُم سات سَبت سالوں کی بھی گِنتی کرنا؛ یعنی سات گُنا سات سال گِن لینا، یُوں تمہارے حِساب سے برسوں کے سات سَبتوں کی کُل مُدّت اُنچاس سال ہوں گے۔ \v 9 تَب تُم ساتویں مہینے کی دسویں تاریخ کو ہر جگہ نرسنگا پھنکوانا۔ تُم کفّارہ کے دِن اَپنے سارے مُلک میں نرسنگا پھنکوانا۔ \v 10 تُم پچاسویں بَرس کو مُقدّس جاننا اَور مُلک بھر میں سَب باشِندوں کے لیٔے آزادی کا اعلان کرنا۔ یہ سال تمہارے لیٔے یوویلؔ سال کہلائے گا اَور اِس سال میں تُم میں سے ہر ایک اَپنی اَپنی خاندانی مِلکیّت کا پھر سے مالک ہو جایٔےگا اَور ہر شخص اَپنی اَپنی برادری والوں میں پھر سے شامل ہو جایٔے۔ \v 11 پچاسواں بَرس تمہارے لیٔے یوویلؔ کا سال ہو؛ اِس سال تُم نہ تو کچھ بیج بونا، اَور نہ اَپنے آپ پیدا ہوئی فصل کاٹنا اَور نہ بِنا چھٹی تاکوں کے انگور جمع کرنا۔ \v 12 کیونکہ یہ یوویلؔ کا سال ہے۔ یہ تمہارے لیٔے مُقدّس ٹھہرایا گیا ہے۔ تُم صِرف کھیتوں کی خُودرَو پیداوار پر گُزارا کرنا۔ \p \v 13 ” ’اِس یوویلؔ کے سال میں ہر ایک اَپنی اَپنی خاندانی مِلکیّت کو پھر سے لَوٹ جایٔے۔ \p \v 14 ” ’اگر تُم اَپنے پڑوسی کو زمین بیچو یا اُس سے خریدو تو، تُم ایک دُوسرے سے دھوکے سے کام نہ لینا۔ \v 15 اَور جَب تُم اَپنے پڑوسی سے زمین خریدو، تو اُس کی قیمت پچھلے یوویلؔ کے بعد کے سالوں کے شُمار کے مُطابق ہونا ضروُری ہے، اَور بیچنے والا بھی اِس کی قیمت اگلے یوویلؔ کے بچے ہویٔے فصلوں کے برسوں کے شُمار کے مُطابق بیچے۔ \v 16 اَور جَب سالوں کی تعداد زِیادہ ہو تو دام بڑھا دینا اَور جَب کم ہو تو قیمت کو گھٹا دینا کیونکہ جو وہ تُم کو بیچ رہاہے وہ اُن سالوں کی فصلوں کی تعداد ہے۔ \v 17 لہٰذا تُم ایک دُوسرے کو دھوکا مت دینا بَلکہ اَپنے خُدا سے ڈرنا۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔ \p \v 18 ” ’پس تُم میرے قوانین پر عَمل کرنا اَور میرے فرمان کو پُوری طرح ماَننا تو تُم اُس مُلک میں سلامتی کے ساتھ بسے رہوگے۔ \v 19 تَب زمین اَپنی پیداوار دے گی اَور تُم پیٹ بھر کر کھاؤگے اَور وہاں سلامتی کے ساتھ بسے رہوگے۔ \v 20 اَور اگر تمہارے ذہن میں یہ سوال اُٹھے، ”جَب ہم نہ تو بوئیں گے اَور نہ ہی اَپنی فصلیں کاٹیں گے تو پھر ہم ساتویں بَرس کیا کھایٔیں گے؟“ \v 21 تَب میں چھٹے بَرس میں تُمہیں اِس قدر برکت دُوں گا کہ آنے والے اگلے تین سال تک تمہارے کھانے واسطے زمین کافی پیداوار دے گی۔ \v 22 اَور آٹھویں سال کے دَوران بیج بوتے وقت تُم وُہی اناج اِستعمال کروگے بَلکہ نویں سال کی فصل جمع کرکے گھر لانے تک بھی اُسی میں سے کھاتے رہوگے۔ \p \v 23 ” ’اَور زمین ہمیشہ کے لیٔے بیچی نہ جائے کیونکہ زمین میری ہے اَور تُم میری زمین میں محض پردیسی اَور مُسافر ہو جو اُس کی دیکھ بھال کے لیٔے مُقرّر کئے گیٔے ہیں۔ \v 24 اَور جَب بھی تُم زمین کو کسی شخص سے خریدو، تو بعد میں اگر بیچنے والا اَپنی زمین پھر سے خریدنا چاہے تو اُسے اَپنی زمین کو چھُڑانے کا اِختیار ہے۔ \p \v 25 ” ’اَور اگر تمہارا کویٔی ہم وطن اِسرائیلی غربت کی وجہ سے اَپنی مِلکیّت کا کچھ حِصّہ بیچ دے تو اُس کا نزدیکی رشتہ دار آکر اُس ہم وطن کا بیچا ہُوا حِصّہ چھُڑا لے۔ \v 26 تاہم اگر اُس کا بیچا ہُوا حِصّہ چھُڑانے والا کویٔی نہ ہو اَور وہ خُود اِس قدر خُوشحال ہو جائے کہ اُس حِصّہ کو چھُڑانے کے لیٔے اُس کے پاس کافی وسائل ہُوں، \v 27 تو وہ اُس حِصّہ کے بیچے جانے کے وقت سے اُس کی قیمت کا تعیُّن کرکے بقایا رقم خریدنے والے کو لَوٹا دے اَور یُوں وہ پھر سے اَپنی مِلکیّت کا مالک ہو سَکتا ہے۔ \v 28 لیکن اگر اُس میں ادائیگی کا مقدور نہ ہو تو جو کچھ اُس نے بیچا وہ یوویلؔ کے سال تک خریدار کے قبضہ میں رہے گا لیکن یوویلؔ کے سال میں یہ خُود ہی چھُوٹ کر اَپنے اصلی مالک کے پاس لَوٹ جائے گا۔ \p \v 29 ” ’اَور اگر کویٔی شخص کسی فصیلدار شہر میں اَپنے مکان کو بیچتا ہے، تو اُس کی فروخت کے بعد بھی اُسے حق حاصل ہے کہ وہ ایک سال کے پُورا ہونے سے پہلے اُسے چھُڑا سکےگا۔ \v 30 اَور اگر پُورے ایک سال کی میعاد کے اَندر اِسے چھُڑایا نہ جایٔے تو اُس فصیلدار شہر کے مکان پر خریدار اَور اُس کی نَسل کا قبضہ ہمیشہ کے لیٔے قائِم ہو جایٔےگا۔ اَور وہ یوویلؔ والے سال میں بھی واپس نہیں کیا جائے گا۔ \v 31 لیکن جو دیہات والے مکان بغیر فصیلوں کے ہُوں اُنہیں کھیتوں کے برابر سمجھا جائے۔ اُنہیں چھُڑایا جا سَکتا ہے اَور وہ یوویلؔ والے سال میں واپس لَوٹا دئیے جایٔیں گے۔ \p \v 32 ” ’لیکن لیویوں کو اَپنے شہروں میں اُن مکانات کو جِن کے وہ مالک ہیں چھُڑانے کا حق ہمیشہ ہوگا۔ \v 33 لہٰذا جو بھی مِلکیّت لیویوں کی ہے، اُنہیں چھُڑایا جا سکتا ہے اَور لیویوں کے کسی بھی شہر میں کویٔی مکان جو بیچ دیا گیا ہو اُسے یوویلؔ والے سال میں واپس لَوٹا دیا جائے گا کیونکہ بنی اِسرائیل کے درمیان وہ مکانات جو لیویوں کے شہروں میں ہیں اُن کی مِلکیّت ہیں۔ \v 34 لیکن اُن کے شہروں کی چراگاہوں کو ہرگز نہ بیچا جائے کیونکہ وہ اُن کی دائمی مِلکیّت ہیں۔ \p \v 35 ” ’اَور اگر تمہارا کویٔی ہم وطن اِسرائیلی مُفلس ہو جائے اَور تمہارے درمیان رہتے ہویٔے بھی تنگ دست ہو تو اُس کی مدد کرنا جَیسا کہ تُم کسی پردیسی یا مُسافر کی کرتے ہو تاکہ وہ تمہارے درمیان بسا رہے۔ \v 36 اَور اُس سے کسی قِسم کا سُود یا فائدہ نہ لینا بَلکہ اَپنے خُدا سے ڈرنا تاکہ تمہارا ہم وطن بھایٔی تمہارے درمیان بسا رہے۔ \v 37 تُم اُسے نہ تو اَپنا رُوپیہ سُود پر دوگے اَور نہ ہی اناج نفع کے لالچ سے دوگے۔ \v 38 مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں جو تُمہیں مِصر سے نکال کر لایا ہُوں تاکہ تُمہیں مُلکِ کنعانؔ دُوں اَور تمہارا خُدا ٹھہروں۔ \p \v 39 ” ’اگر تمہارے درمیان تمہارا ایک اِسرائیلی ہم وطن مُفلس ہو جائے اَور خُود کو تمہارے ہاتھ میں بیچ دے تو اُس سے غُلام کی مانند خدمت نہ لینا۔ \v 40 بَلکہ وہ تمہارے ساتھ ایک مزدُور یا مُسافر کی طرح تمہارے درمیان رہے۔ اَور وہ یوویلؔ کے سال تک تمہاری خدمت کرتا رہے۔ \v 41 پھر سالِ یوویلؔ کے بعد اُسے اَور اُس کے بچّوں کے ساتھ آزاد کردینا تاکہ وہ اَپنی برادری کے پاس اَور اَپنے آباؤاَجداد کی مِلکیّت کی جگہ واپس چلا جائے۔ \v 42 کیونکہ بنی اِسرائیل میرے خادِم ہیں جنہیں میں مِصر سے نکال کر لایاتھا، لہٰذا اُن کو بطور غُلام ہرگز نہ بیچا جائے۔ \v 43 اَور تُم اُن پر سختی سے حُکمرانی نہ کرنا بَلکہ اَپنے خُدا سے ڈرتے رہنا۔ \p \v 44 ” ’تمہارے غُلام اَور تمہاری لونڈیاں اُن قوموں میں سے ہُوں جو تمہارے چَوگرد رہتی ہیں؛ اُن ہی میں سے تُم غُلام اَور لونڈی خریدا کرنا۔ \v 45 اِن کے سِوا تمہارے درمیان عارضی مُسافر اَور اُن کی برادریوں کے اُن افراد میں سے بھی جو تمہارے مُلک میں پیدا ہویٔے ہیں اَور تمہارے ساتھ رہتے ہیں اُن میں سے کچھ کو خرید سکتے ہو اَور وہ تمہاری مِلکیّت ہو سکتے ہیں۔ \v 46 اَور تُم اُنہیں مِیراث کے طور پر اَپنی اَولاد کے نام کر سکتے ہو؛ اَور یُوں اُنہیں عمر بھرکے لیٔے غُلام بنا سکتے ہو لیکن تُم اَپنے اِسرائیلی ہم وطنوں پر سختی سے حُکمرانی نہ کرنا۔ \p \v 47 ” ’اَور اگر تمہارے درمیان کویٔی پردیسی یا عارضی باشِندہ دولتمند ہو جائے اَور تمہارا کویٔی اِسرائیلی بھایٔی مُفلس اَور خُود کو اُس پردیسی یا عارضی باشِندے یا اُس پردیسی کی برادری والوں کے ہاتھ بیچ دے، \v 48 تو بیچے جانے کے بعد بھی وہ چھُڑایا جا سَکتا ہے اَور اُس کے رشتہ داروں میں سے کویٔی اُسے چھُڑا سَکتا ہے، \v 49 اُس کا چچا یا چچیرا بھایٔی یا اُس کے گھرانے کا کویٔی قریبی برادری والا اُسے چھُڑا سَکتا ہے یا اگر وہ خُود مالدار ہو جائے تو وہ اَپنے آپ کو چھُڑا سَکتا ہے۔ \v 50 وہ اَپنے خریدار کے ساتھ اَپنے کو فروخت کر دینے کے سال سے لے کر سالِ یوویلؔ تک کی مُدّت کا شُمار کرے؛ اُس کی رِہائی کی قیمت اُن سالوں کے لیٔے کسی مزدُور کو اَدا کی گئی مزدُوری کی شرح کے حِساب سے طے ہو۔ \v 51 اگر سالِ یوویلؔ تک ابھی بہت سال باقی ہُوں تو اَپنے چھُڑائے جانے کے لیٔے قیمت کا ایک بڑا حِصّہ اَدا کرنا ہوگا۔ \v 52 اَور اگر سالِ یوویلؔ کے آنے میں تھوڑے سال ہی باقی رہ گیٔے ہُوں تو وہ اَپنے مالک کے ساتھ اِن کی گِنتی کرے اَور اُن سالوں کے مُطابق اَپنے چھُڑانے کی قیمت اُسے لَوٹا دے۔ \v 53 اَور وہ اَپنے مالک کے ساتھ کسی مزدُور کی طرح رہے جِس کی اُجرت سال بسال ٹھہرائی جاتی ہو، اَور تُم اِس بات کا ضروُر خیال رکھنا کہ اُس کا مالک اُس پر سختی سے حُکمرانی نہ کرے۔ \p \v 54 ” ’اَور اگر وہ اِن طریقوں میں سے کسی طریقہ سے چھُڑایا نہیں گیا، تو بھی وہ اَور اُس کے بچّے سالِ یوویلؔ میں آزاد کر دئیے جایٔیں گے۔ \v 55 کیونکہ بنی اِسرائیل میرے خادِم ہیں۔ یہ میرے وہ خادِم ہیں جنہیں میں مِصر سے نکال کر لایا ہُوں۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔ \c 26 \s1 فرمانبرداری کا اجر \p \v 1 ” ’تُم اَپنے لیٔے بُت نہ بنانا اَور نہ کویٔی مُورت یا کویٔی مُقدّس پتّھر کھڑا کرنا اَور نہ اَپنے مُلک میں کویٔی شَبیہ دار پتّھر رکھنا کہ اُس کے آگے سَجدہ کرو۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔ \p \v 2 ” ’اَور تُم میرے سَبتوں کو ماَننا اَور میرے پاک مَقدِس کی تعظیم کرنا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔ \p \v 3 ” ’اگر تُم میرے قوانین پر عَمل کروگے اَور میرے اَحکام کو ماننے میں محتاط رہوگے، \v 4 تو مَیں تمہارے لیٔے بروقت بارش کیا کروں گا، اَور زمین اَپنی پیداوار دے گی، اَور میدان کے درخت اَپنے پھل دیں گے۔ \v 5 تمہاری کٹائی انگور کی فصل تک جاری رہے گی، اَور تمہاری انگور کی فصل، بیج کی بُوائی تک جاری رہے گی، چنانچہ تُم بھرپیٹ کھانا کھاؤگے اَور اَپنے مُلک میں سلامتی سے بسے رہوگے۔ \p \v 6 ” ’اَور مَیں مُلک میں اَمن بخشوں گا، تاکہ تُم چَین سے سوؤ اَور کسی چیز کا تُمہیں خوف نہ ہو۔ اَور مَیں جنگلی حَیوانوں کو تمہارے مُلک سے بھگا دُوں گا، اَور تمہارے مُلک میں کویٔی بھی تلوار سے ہلاک نہ ہوگا۔ \v 7 لیکن تُم اَپنے دُشمنوں کا تعاقب کروگے اَور وہ تمہارے سامنے تلوار سے مارے جایٔیں گے۔ \v 8 تُم میں سے پانچ شخص سَو کو اَور سَو دس ہزار کو کھدیڑ دیں گے، اَور تمہارے دُشمن تمہارے سامنے تلوار سے مارے جایٔیں گے۔ \p \v 9 ” ’اَور میری تُم پر نظرِکرم ہوگی اَور مَیں تُمہیں سرفراز کروں گا، اَور مَیں تمہاری تعداد کو بڑھاؤں گا اَور تمہارے ساتھ کئےگئے اَپنے عہد کو پُورا کروں گا۔ \v 10 تُم ابھی پچھلے سال کا ہی اناج کھا رہے ہوگے کہ تُمہیں اُسے باہر نکالنا پڑےگا تاکہ تُم نئے فصل کا ذخیرہ گودام میں رکھنے کے واسطے جگہ بنا سکو۔ \v 11 میں اَپنی قِیام گاہ\f + \fr 26‏:11 \fr*\fq قِیام گاہ \fq*\ft مَسکن\ft*\f* تمہارے درمیان قائِم کروں گا، اَور مَیں تُم سے نفرت نہیں کروں گا۔ \v 12 مَیں تمہارے درمیان چلا پھرا کروں گا، اَور مَیں تمہارا خُدا ہُوں گا اَور تُم میری اُمّت ہوگے۔ \v 13 مَیں یَاہوِہ ہی تمہارا خُدا ہُوں جو تُمہیں مِصر سے نکال لایا تاکہ تُم مِصریوں کے غُلام نہ بنے رہو؛ مَیں نے تمہارے جُوئے کی سلاخیں توڑ ڈالی ہیں اَور تُمہیں سَر اُونچا کرکے چلنے کے لائق بنا دیا۔ \s1 نافرمانی کی سزا \p \v 14 ” ’لیکن اگر تُم میری نہ سنوگے اَور اِن سَب اَحکام پر عَمل نہ کروگے، \v 15 اَور اگر میرے قوانین کو مُسترد کروگے اَور میرے اَحکام سے نفرت کروگے، اَور میرے تمام اَحکام کی تعمیل کرنے میں ناکام رہوگے اَور یُوں میرے عہد کی خِلاف ورزی کروگے، \v 16 تو میں تُم پر اَچانک دہشت، برباد کرنے والی بیماریاں اَور بُخار کو بھیجوں گا جو تمہاری بینائی کو تباہ کر دیں گی اَور تمہاری جان لے لیں گی۔ تمہارا بیج بونا بے فائدہ ہوگا کیونکہ وہ تمہارے دُشمنوں کا لقمہ بَن جائیں گے۔ \v 17 اَور مَیں تمہارا مُخالف ہو جاؤں گا۔ لہٰذا تُم اَپنے دُشمنوں سے شِکست کھاؤگے اَور وہ جو تُم سے نفرت کرتے ہیں تُم پر حُکمرانی کریں گے اَور جَب کویٔی بھی تمہارا تعاقب نہ کر رہا ہوگا، تَب بھی تُم بھاگتے رہوگے۔ \p \v 18 ” ’اَور اگر تُم یہ سَب ہونے کے باوُجُود بھی میری نہ سنوگے، تو میں تُمہیں تمہارے گُناہوں کے سبب سے سات گُنا سزا دُوں گا۔ \v 19 اَور مَیں تمہاری شہزوری کے تکبُّر کو توڑ ڈالوں گا اَور تمہارے اُوپر آسمان کو لوہے کی مانند اَور نیچے زمین کو کانسے کی مانند بنا دُوں گا۔ \v 20 اَور تمہاری تمام محنت بیکار ثابت ہوگی کیونکہ تمہاری زمین اَپنی پیداوار نہ دے گی اَور نہ ہی مُلک کے درخت اَپنے پھل دیں گے۔ \p \v 21 ” ’اَور اگر تُم یہ سَب ہونے کے باوُجُود بھی اَپنی فطرت میں تبدیلی نہیں لاؤگے اَور میری مُخالفت کرتے رہوگے اَور میری سُننے سے اِنکار کروگے تو مَیں تمہارے گُناہوں کے مُطابق تمہاری بَلاؤں کو سات گُنا بڑھا دُوں گا۔ \v 22 مَیں تمہارے خِلاف جنگلی جانوروں کو بھیجوں گا، وہ تمہارے بچّوں کو اُٹھالے جایٔیں گے اَور تمہارے چَوپایوں کو تباہ کر دیں گے اَور تمہاری تعداد اِس قدر کم کر دیں گے کہ تمہاری شاہراہیں سُونی پڑ جایٔیں گی۔ \p \v 23 ” ’اگر اِن باتوں کے باوُجُود بھی تُم میری تربّیت قبُول نہ کرو اَور میری طرف رُجُوع نہ لاؤ بَلکہ تُم میرے خِلاف ہی چلتے رہو، \v 24 تو میں بھی تمہارے خِلاف چلُوں گا اَور تمہارے گُناہوں کے سبب سے تُمہیں سات گُنا اَور رنجیدہ کروں گا۔ \v 25 اَور تمہاری عہد شکنی کا بدلہ لینے کے لیٔے تُم پر تلوار چلاؤں گا اَور جَب تُم اَپنی حِفاظت کے لیٔے شہروں کے اَندر بھاگ کر جمع ہوگے تو مَیں تمہارے درمیان وَبائی بیماریاں بھیجوں گا اَور تُم دُشمنوں کے ہاتھوں میں دئیے جاؤگے۔ \v 26 اَور جَب مَیں تمہاری رسد مُہیّا کے سلسلہ کو برباد کر دُوں گا تو دس عورتیں ایک ہی تنور میں تمہاری روٹی پکائیں گی اَور تُمہیں وزن کے حِساب سے تھوڑی تھوڑی دیں گی۔ تُم کھاؤگے لیکن سیر نہ ہوگے۔ \p \v 27 ” ’اَور اگر اِس کے باوُجُود بھی تُم نے میری نہ سُنی اَور میرے خِلاف ہی چلتے رہے، \v 28 تَب میں اَپنے غضب میں تمہارے خِلاف ہوؤں گا، اَور تمہارے گُناہوں کے سبب میں خُود تُمہیں سات گُنی سزا دُوں گا۔ \v 29 تُم اَپنے بیٹوں اَور اَپنی بیٹیوں کا گوشت کھاؤگے۔ \v 30 اَور مَیں تمہارے اُن اُونچے مقامات کو تباہ کر دُوں گا اَور تمہارے بخُوردان کے مذبحوں کو تباہ کر دُوں گا، اَور تمہارے بے جان بُتوں پر تمہاری لاشوں کا ڈھیر لگا دُوں گا اَور تُم سے نفرت کروں گا۔ \v 31 اَور مَیں تمہارے شہروں کو کھنڈرات میں تبدیل کر دُوں گا اَور تمہارے معبُودوں کے پاک مَقدِسوں کو برباد کر دُوں گا اَور تمہاری قُربانیوں کی فرحت بخش خُوشبو کو میں قبُول نہیں کروں گا۔ \v 32 مَیں تمہارے مُلک کو ویران کر دُوں گا تاکہ تمہارے دُشمن جو وہاں آباد ہونے آئیں گے، اِسے دیکھ کر خوفزدہ ہو جایٔیں گے۔ \v 33 میں تُمہیں تمام قوموں میں پراگندہ کر دُوں گا، اَور مَیں اَپنی تلوار کھینچ کر تمہارا تعاقب کروں گا اَور تمہارا مُلک ویران اَور تمہارے شہر کھنڈرات ہو جایٔیں گے۔ \v 34 جَب تک تُم اَپنے دُشمنوں کے مُلک میں رہوگے، تَب تک یہ زمین آرام کرےگی اَور اَپنے سَبت کے سال منائے گی۔ \v 35 جَب تک یہ زمین ویران رہے گی اُسے وہ آرام نصیب ہوگا جو اُسے اُن سَبتوں کے دَوران بھی نہ مِلا تھا جَب تُم اِس مُلک میں رہتے تھے۔ \p \v 36 ” ’اَور تُم میں سے جو باقی بچیں گے میں اُن کے دُشمنوں کے ممالک میں اُن کے دِلوں کو اَیسا خوفزدہ کر دُوں گا کہ ہَوا سے اُڑتے ہُوئے پتّے کی آواز سُن کر بھی وہ بھاگ کھڑے ہوں گے۔ وہ اَیسے بھاگیں گے گویا کویٔی تلوار لیٔے ہویٔے اُن کا پیچھا کر رہا ہو، ہالانکہ کویٔی اُن کا پیچھا بھی نہیں کر رہا ہوگا تو بھی وہ گرتے پڑتے بھاگیں گے۔ \v 37 اَور وہ ٹھوکر کھا کر ایک دُوسرے پر اَیسے گریں گے گویا تلوار سے بچنے کے لیٔے بھاگ رہے ہُوں، حالانکہ کویٔی بھی اُن کا پیچھا نہ کر رہا ہوگا۔ لہٰذا تُم میں اَپنے دُشمنوں کے مقابل کھڑا ہونے کی ہمّت بھی نہ ہوگی۔ \v 38 اَور تُم غَیر قوموں کے درمیان جَلاوطنی میں فنا ہو جاؤگے اَور تمہارے دُشمنوں کی زمین تُمہیں کھا جائے گی۔ \v 39 اَور تُم میں سے جو باقی بچے رہ جایٔیں گے، وہ اَپنے اَور اَپنے آباؤاَجداد کے گُناہوں کے باعث تمہارے دُشمنوں کے مُلک میں ہی فنا ہو جایٔیں گے۔ \p \v 40 ” ’لیکن اگر وہ اَپنے اَور اَپنے آباؤاَجداد کے گُناہوں کا اقرار کریں گے کہ اُنہُوں نے میرے ساتھ دغا اَور عداوت کی ہے، \v 41 جِس کے باعث میں بھی اُن کا اَیسا مُخالف ہُوا کہ مَیں نے اُنہیں اُن کے دُشمنوں کے مُلک میں بھیج دیا؛ اَور جَب اُن کے نامختون دِل حلیم ہو جایٔیں اَور وہ اَپنے گُناہوں کا کفّارہ کر لیں، \v 42 تو میں اَپنا عہد جو مَیں نے یعقوب، اِصحاقؔ اَور اَبراہامؔ کے ساتھ باندھا تھا یاد کروں گا اَور اُس مُلک کو بھی یاد کروں گا۔ \v 43 لیکن اُن کے نکل جانے کی وجہ سے یہ مُلک ویران ہو جایٔےگا تاکہ یہ زمین اَپنے سَبتوں کے نُقصان کو پُورا کر لے۔ اِسی دَوران وہ اَپنے گُناہوں کا کفّارہ کریں گے؛ کیونکہ اُنہُوں نے میرے آئین کو مُسترد کیا اَور میرے قوانین سے نفرت کی تھی۔ \v 44 تاہم جَب وہ اَپنے دُشمنوں کے مُلک میں ہوں گے، تَب بھی میں اُنہیں مُسترد نہ کروں گا اَور نہ ہی اُن سے اَیسی نفرت کروں گا کہ میں اُن کے ساتھ اَپنے عہد کو توڑ کر اُن کو بالکُل فنا کر دُوں۔ میں ہی یَاہوِہ اُن کا خُدا ہُوں۔ \v 45 لیکن مَیں اُن کی خاطِر اُن کے آباؤاَجداد کے ساتھ باندھا ہُوا عہد یاد کروں گا، جنہیں میں غَیر قوموں کی آنکھوں کے سامنے مِصر سے نکال لایاتھا تاکہ میں اُن کا خُدا ٹھہروں۔ میں ہی یَاہوِہ ہُوں۔‘ “ \p \v 46 یہ وہ قوانین، آئین اَور ضوابط ہیں جنہیں یَاہوِہ نے کوہِ سِینؔائی پر مَوشہ کی مَعرفت اَپنے اَور بنی اِسرائیل کے مابین مُقرّر کئے تھے۔ \c 27 \s1 مَنّت اَور رِہائی کے دستور \p \v 1 یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، \v 2 ”بنی اِسرائیل سے مُخاطِب ہو اَور اُنہیں حُکم دینا، ’اگر کویٔی شخص یَاہوِہ کو نذر کرنے کی کویٔی خاص مَنّت مانے تو اُس شخص کے فدیہ کی قیمت کو اِس طرح مُقرّر کرنا، \v 3 بیس سال سے لے کر ساٹھ سال کی عمر تک کے مَرد کی قیمت پاک مَقدِس کی ثاقل کے حِساب سے چاندی کی پچاس ثاقل\f + \fr 27‏:3 \fr*\fq پچاس ثاقل \fq*\ft تقریباً پانچ سَو پچھتّر گرام\ft*\f* ہو؛ \v 4 اَور اگر وہ عورت ہو تو اُس کی قیمت تیس ثاقل\f + \fr 27‏:4 \fr*\fq تیس ثاقل \fq*\ft تقریباً تین سو پینتالیس گرام\ft*\f* ہو؛ \v 5 اَور اگر وہ شخص پانچ سال سے لے کر بیس سال کی عمر کا ہو تو مَرد کی قیمت بیس ثاقل\f + \fr 27‏:5 \fr*\fq بیس ثاقل \fq*\ft تقریباً دو سو تیس گرام\ft*\f* اَور عورت کی قیمت دس ثاقل\f + \fr 27‏:5 \fr*\fq دس ثاقل \fq*\ft تقریباً ایک سَو پندرہ گرام\ft*\f* ہو؛ \v 6 اَور ایک ماہ سے لے کر پانچ سال کی عمر کے لڑکے کے لیٔے چاندی کی پانچ ثاقل\f + \fr 27‏:6 \fr*\fq پانچ ثاقل \fq*\ft تقریباً اٹّھاون گرام\ft*\f* اَور لڑکی کے لیٔے چاندی کی تین ثاقل\f + \fr 27‏:6 \fr*\fq تین ثاقل \fq*\ft تقریباً پینتیس گرام\ft*\f* ہو۔ \v 7 اَور ساٹھ سال یا اِس سے زِیادہ کی عمر کے مَرد کی قیمت پندرہ ثاقل\f + \fr 27‏:7 \fr*\fq پندرہ ثاقل \fq*\ft تقریباً ایک سَو پچھتّر گرام\ft*\f* اَور عورت کی دس ثاقل ہو۔ \v 8 لیکن اگر کویٔی مَنّت ماننے والا اِس قدر غریب ہو کہ اُسے مُقرّرہ رقم اَدا کرنے کا مقدور نہ ہو، تو وہ اُس شخص کو کاہِنؔ کے سامنے پیش کرے اَور کاہِنؔ اُس شخص کے فدیہ کی قیمت اُس شخص کے حیثیت کے مُطابق اُس کی قیمت مُقرّر کرے۔ \p \v 9 ” ’اگر اُس نے کسی اَیسے جانور کی مَنّت مانی ہے جو بطور نذر یَاہوِہ کے لیٔے مقبُول ٹھہرے تو یَاہوِہ کو نذر کیا ہُوا وہ جانور پاک ٹھہرے گا۔ \v 10 اَور مَنّت ماننے والا اُسے ہرگز نہ بدلے، نہ اَچھّے کے عِوض بُرا دے اَور نہ بُرے کے عِوض اَچھّا دے۔ لیکن اگر کویٔی اَیسا عدل بدل کر بھی لیتا ہے، تو وہ جانور اَور اُس کا بدل دُوسرا جانور دونوں ہی پاک ٹھہریں گے۔ \v 11 لیکن اگر مَنّت کا جانور ناپاک ہو اَور یَاہوِہ کو بطور قُربانی کرنے لائق نہ ہو، تو وہ اُس جانور کو لازماً کاہِنؔ کے سامنے پیش کرے۔ \v 12 کاہِنؔ اُس جانور کی اَچھّائی یا بُرائی کا مُعائنہ کرےگا اَور تَب اُس کی جو بھی قیمت کاہِنؔ مُقرّر کرے وُہی اُس کی قیمت ہوگی۔ \v 13 اَور اگر اُس کا مالک اُس جانور کا فدیہ دینا چاہے تو وہ اُس مُقرّرہ قیمت میں اُس کا پانچواں حِصّہ اِضافہ کرکے اُسے اَدا کرے۔ \p \v 14 ” ’اَور اگر کویٔی شخص اَپنے مکان کو یَاہوِہ کے لیٔے مخصُوص کرکے الگ کر دے، تو کاہِنؔ اُس کے اَچھّا یا بُرا ہونے کا مُعائنہ کرے اَور کاہِنؔ جو قیمت مُقرّر کرے وُہی اُس کی قیمت ہوگی۔ \v 15 اَور اگر وہ شخص جِس نے اَپنے مکان کو مخصُوص کر دیا ہے، مگر وہ اَپنے مکان کو فدیہ دے کر اُسے چھُڑانا چاہے، تو وہ مُقرّر قیمت کے علاوہ، اُس کا پانچواں حِصّہ اِضافہ کرکے اَدا کرے تاکہ وہ مکان پھر اُس کا ہو جائے۔ \p \v 16 ” ’اگر کویٔی شخص اَپنی موروثی زمین کا کچھ حِصّہ یَاہوِہ کے لیٔے مخصُوص کرے تو اُس کی قیمت اُس کے لیٔے درکار بیج کی مقدار کے مُطابق مُقرّر ہوگی یعنی جَو کے بیج کے ایک حُومر\f + \fr 27‏:16 \fr*\fq ایک حُومر \fq*\ft تقریباً ایک سَو پینتیس کِلوگرام\ft*\f* کے لیٔے پچاس ثاقل۔ \v 17 اَور اگر وہ یوویلؔ والے سال کے دَوران اَپنا کھیت مخصُوص کرے تو اُس کی جو قیمت مُقرّر ہو چُکی ہو وُہی رہے گی۔ \v 18 لیکن اگر وہ اَپنا کھیت یوویلؔ کے بعد مخصُوص کرے تو اگلی یوویلؔ تک جتنے سال باقی رہتے ہُوں اُن کے مُطابق کاہِنؔ اُس کی قیمت مُقرّر کرے اَور اُس کی پہلی قیمت کم کر دے۔ \v 19 اگر وہ شخص جِس نے کھیت مخصُوص کیا ہو اُس کا فدیہ دے کر اُسے چھُڑانا چاہے تو وہ اُس کی قیمت میں اُس کا پانچواں حِصّہ اِضافہ کرکے اَدا کرے تو وہ کھیت پھر اُس کا ہو جائے گا۔ \v 20 تاہم اگر وہ اُس کھیت کو نہ چھُڑائے یا اگر اُس نے اُسے کسی دُوسرے کو بیچ دیا ہو تو پھر اُسے کبھی بھی چھُڑایا نہیں جا سَکتا۔ \v 21 اَور جَب کھیت یوویلؔ والے سال میں چھُڑایا جائے تو وہ یَاہوِہ کے لیٔے مخصُوص کئے ہویٔے کھیت کی طرح پاک ہوگا اَور وہ کاہِنؔ کی مِلکیّت ٹھہرے گا۔ \p \v 22 ” ’اَور اگر کویٔی شخص کویٔی خریدا ہُوا کھیت جو اُس کی موروثی زمین کا حِصّہ نہیں، یَاہوِہ کے لیٔے مخصُوص کرے۔ \v 23 تو کاہِنؔ یوویلؔ کے سال تک اُس کی قیمت مُعیّن کرے اَور وہ شخص اُس دِن ضروُر اُس کی قیمت اَدا کرے جو یَاہوِہ کے لیٔے مُقدّس نذرانہ ہوگی۔ \v 24 اَور یوویلؔ کے سال میں وہ کھیت اُس شخص کو جِس سے اُس نے خریدا تھا واپس کر دیا جائے یعنی اُس شخص کو جِس کی وہ موروثی مِلکیّت تھی۔ \v 25 ہر ایک قیمت پاک مَقدِس کی ثاقل کے مُطابق مُقرّر کی جائے یعنی ایک ثاقل بیس گیراہ کا ہو۔ \p \v 26 ” ’تاہم کویٔی بھی کسی جانور کے پہلوٹھے کو مخصُوص نہ کرے کیونکہ وہ پہلوٹھا پہلے ہی یَاہوِہ کا ہے خواہ وہ بَیل ہو یا بھیڑ، وہ یَاہوِہ ہی کا ہے۔ \v 27 اَور اگر کویٔی ناپاک جانور ہو تو وہ اُس کی مُقرّرہ قیمت میں اُس کا پانچواں حِصّہ اِضافہ کرکے اُسے واپس خرید لے۔ اَور اگر وہ اُس کو نہ چھُڑائے تو اُسے اُس کی مُقرّرہ قیمت پر بیچ دیا جائے۔ \p \v 28 ” ’لیکن کویٔی شَے جو کسی کی مِلکیّت ہو اَور اُس نے اُسے یَاہوِہ کے لیٔے مخصُوص کر دیا ہو خواہ وہ شخص ہو یا جانور یا موروثی زمین تو اُسے بیچا ہی جا سَکتا ہے نہ چھُڑایا جا سَکتا ہے کیونکہ اِس طرح کی مخصُوص کی ہُوئی ہر چیز یَاہوِہ کے لیٔے نہایت پاک ہے۔ \p \v 29 ” ’کویٔی بھی شخص جو ہلاکت کے لیٔے مخصُوص کیا گیا ہو چھُڑایا نہ جائے بَلکہ جان سے مار دیا جائے۔ \p \v 30 ” ’زمین سے پیدا ہونے والی ہر چیز کی دہ یکی خواہ وہ زمین سے اناج کی یا درختوں سے پھلوں کی پیداوار ہو یَاہوِہ کی ہے اَور وہ یَاہوِہ کے لیٔے پاک ہے۔ \v 31 اَور اگر کویٔی شخص اَپنی کسی دہ یکی کو چھُڑائے تو وہ اُس کی قیمت میں اُس کا پانچواں حِصّہ اِضافہ کرکے اَدا کرے۔ \v 32 گلّے اَور ریوڑ کی دہ یکی یعنی ہر دسواں جانور جو چرواہے کے عصا کے نیچے سے گزرتا ہے یَاہوِہ کے لیٔے پاک ہوگا۔ \v 33 وہ بُروں میں سے اَچھّوں کا اِنتخاب ہرگز نہ کرے اَور نہ ہی اُنہیں بدلے۔ اَور اگر وہ بدلےگا تو وہ جانور اَور اُس کا بدل دونوں ہی پاک ہوں گے اَور چھُڑائے نہ جا سکیں گے۔‘ “ \p \v 34 یہ وہ اَحکام ہیں جو یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کے لیٔے مَوشہ کو کوہِ سِینؔائی پر دئیے۔