\id EPH - Biblica® Open Urdu Contemporary Version \usfm 3.0 \ide UTF-8 \h اِفِسیوں \toc1 اِفِسیوں کے نام پَولُسؔ کا خط \toc2 اِفِسیوں \toc3 اِفِ \mt1 اِفِسیوں \mt2 کے نام پَولُسؔ کا خط \c 1 \po \v 1 پَولُسؔ کی طرف سے جو خُدا کی مرضی سے المسیح یِسوعؔ کے رسول ہیں، \po اُن مُقدّسین کے نام خط لِکھّا جو اِفِسُسؔ شہر میں رہتے ہیں، اَور المسیح یِسوعؔ پر ایمان رکھتے ہیں: \po \v 2 ہمارے خُدا باپ اَور خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کی طرف سے تُمہیں فضل اَور اِطمینان حاصل ہوتا رہے۔ \s1 فضل کی دولت \p \v 3 ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے خُدا اَور باپ کی تعریف ہو، جِس نے ہمیں المسیح میں آسمان کی ہر رُوحانی برکت بخشی ہے۔ \v 4 خُدا نے ہمیں دُنیا کے بنائے جانے کے پیشتر ہی سے المسیح میں چُن لیا تھا تاکہ ہم خُدا کے حُضُور مَحَبّت میں پاک اَور بے عیب ہوں۔ \v 5 خُدا نے اَپنی خُوشی سے پہلے ہی یہ نیک فیصلہ کر لیا تھا، وہ ہمیں یِسوعؔ المسیح کے ذریعہ اَپنا لے پالک فرزند بنائے \v 6 تاکہ اُن کے اِس جلالی فضل کی سِتائش ہو جو خُدا نے اَپنے عزیز بیٹے کے وسیلہ سے ہمیں مُفت عنایت کی۔ \v 7 ہمیں اُس فضل کی بدولت، المسیح کے خُون کے وسیلہ سے مخلصی، یعنی گُناہوں کی مُعافی حاصل ہوتی ہے \v 8 جو خُدا نے ہر طرح کی حِکمت اَور فراست سے ہم پر اِفراط کے ساتھ نازل کیا، \v 9 اَور خُدا نے اَپنی خُوشی سے اُس پوشیدہ مقصد کو ہم پر ظاہر کر دیا، جِس کا خُدا نے المسیح کی مَعرفت عَمل میں لانے کا اِرادہ کیا ہُوا تھا، \v 10 اُس وقت تک عَمل میں لایا جائے تاکہ اوقات مُقرّرہ پر سَب چیزیں خواہ وہ آسمان کی ہوں یا زمین کی، المسیح میں مُتّحد کی جایٔیں۔ \p \v 11 خُدا کی مصلحت یہ ہے کہ سَب کچھ اُس کی مرضی کے مُطابق ہو، خُدا نے ہمیں اَپنی مِیراث کے لیٔے پہلے ہی سے چُن رکھا تھا، \v 12 تاکہ ہم، جِن کی اُمّید پہلے ہی سے المسیح سے وابستہ تھی، اُن کے جلال کی سِتائش کا باعث بنیں۔ \v 13 اَور جَب تُم نے کلام حق کو سُنا، جو تمہاری نَجات کی خُوشخبری ہے۔ اَور جَب تُم المسیح پر ایمان لایٔے، تو خُدا نے اَپنے وعدہ کے مُطابق تُمہیں پاک رُوح دے کر تُم پر اَپنی مُہر لگا دی، \v 14 وہ پاک رُوح ہمیں مِلنے والی مِیراث کا بیَعانہ ہے گویا اِس بات کی ضمانت ہے کہ ہم مخلصی پا کر خُدا کی مِلکیّت بَن جایٔیں تاکہ اُس کے جلال کی سِتائش ہو۔ \s1 شُکر گُزاری اَور دعا \p \v 15 جَب سے مَیں نے سُنا ہے کہ تُم خُداوؔند یِسوعؔ پر بڑا ایمان رکھتے ہو اَور سَب مُقدّسین سے مَحَبّت رکھتے ہو، \v 16 میں خُدا کا شُکر بجا لانے سے باز نہیں آتا، اَور اَپنی دعاؤں میں تُمہیں یاد کرتا ہُوں۔ \v 17 کہ ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کا خُدا جو جلالی باپ ہے، تُمہیں حِکمت اَور مُکاشفہ کی رُوح عطا فرمائے، تاکہ تُم اُسے بہتر طور پر پہچان سکو۔ \v 18 اَور مَیں دعا کرتا ہوں کہ تمہارے دِل کی آنکھیں رَوشن ہو جایٔیں تاکہ تُم جان لو کہ خُدا نے جِس اُمّید کی طرف تُمہیں بُلایا ہے، وہ کیسی ہے اَور وہ جلالی مِیراث کی کتنی بڑی دولت جو خُدا نے اَپنے مُقدّسین کے لیٔے رکھی ہے، \v 19 اَور ہم ایمان لانے والوں کے لیٔے خُدا کی عظیم قُدرت کی کویٔی حَد نہیں۔ اُن کی عظیم قُدرت کی تاثیر کے مُطابق \v 20 خُدا نے المسیح کو مُردوں میں سے زندہ اُٹھاکر آسمان پر اَپنی داہنی طرف بِٹھایا، \v 21 اَور ہر طرح کی حُکمرانی، اَور اِختیار، اَور قُدرت اَور ریاست پر قادر ہیں، اَورجو نہ صِرف اِس جہان میں اَور آئندہ جہان میں جو نام بھی کسی کو دیا جائے گا۔ \v 22 اِس طرح خُدا نے سَب کچھ المسیح کے قدموں کے نیچے کر دیا اَور آپ کو سَب چیزوں کا سردار بنا کر جماعت کے لئے دے دیا، \v 23 جماعت یِسوعؔ کا بَدن ہے، اَور المسیح سے معموُر ہے جو ساری چیزوں کو پُوری طرح معموُر کرنے والے بھی ہیں۔ \c 2 \s1 المسیح میں زندہ کیاجانا \p \v 1 تمہاری سرکشی اَور گُناہوں کی وجہ سے تمہارا حال مُردوں کا سا تھا، \v 2 تُم اُن میں پھنس کر اِس دُنیا کی روِش پر چلتے تھے اَور ہَوا کی عملداری کے حاکم، شیطان کی پیروی کرتے تھے جِس کی رُوح اَب تک خُدا کے نافرمان لوگوں میں تاثیر کرتی ہے۔ \v 3 کبھی ہم بھی اُن میں شامل تھے، اَور نَفسانی خواہشوں میں زندگی گزارتے تھے اَور دِل و دماغ کی ہر روِش کو پُورا کرنے میں لگے رہتے تھے۔ اَور طبعی طور پر دُوسرے اِنسانوں کی طرح خُدا کے غضب کے ماتحت تھے۔ \v 4 لیکن خُدا ہم سے بہت ہی مَحَبّت کرنے والا، اَور رحم کرنے میں غنی ہے، \v 5 جَب کہ ہم اَپنی سرکشیوں کے باعث مُردہ تھے، خُدا نے ہمیں المسیح کے ساتھ زندہ کیا۔ تُمہیں خُدا کے فضل سے ہی نَجات مِلی ہے۔ \v 6 خُدا نے ہمیں المسیح کے ساتھ زندہ کیا اَور آسمانی مقاموں پر المسیح یِسوعؔ کے ساتھ بِٹھایا، \v 7 تاکہ آنے والے زمانوں میں اَپنے اُس بےحد فضل کو ظاہر کرے، جو خُدا نے اَپنی مہربانی سے المسیح یِسوعؔ کے ذریعہ ہم پر کیا تھا۔ \v 8 کیونکہ تُمہیں ایمان کے وسیلہ سے خُدا کے فضل ہی سے نَجات مِلی ہے، اَور یہ تمہاری کوشش کا نتیجہ نہیں، بَلکہ خُدا کی بخشش ہے۔ \v 9 اَور نہ ہی یہ تمہارے اعمال کا اجر ہے کہ کویٔی فخر کر سکے۔ \v 10 کیونکہ ہم خُدا کی کاریگری ہیں اَور ہمیں المسیح یِسوعؔ میں نیک کام کرنے کے لیٔے پیدا کیا گیا ہے، جنہیں خُدا نے پہلے ہی سے ہمارے کرنے کے لیٔے تیّار کر رکھا تھا۔ \s1 المسیح میں یگانگت \p \v 11 پس یاد رکھو کہ پہلے تُم پیدائش کے لِحاظ سے غَیریہُودی تھے اَور وہ ”مختون“ لوگ جِن کا ختنہ ہاتھ سے کیا ہُوا جِسمانی نِشان ہے تُمہیں ”نامختون“ کہتے تھے۔ \v 12 یاد کرو تُم اُس وقت بغیر المسیح کے، اِسرائیلی قوم کی شہریت سے خارج اَور وعدہ کے عہد سے ناواقِف، اَور نااُمّیدی کی حالت میں دُنیا میں خُدا سے جُدا تھے۔ \v 13 مگر تُم جو پہلے خُدا سے بہت دُور تھے، اَب المسیح یِسوعؔ میں ہوکر المسیح کے خُون کے وسیلہ سے نزدیک ہو گیٔے ہو۔ \p \v 14 کیونکہ وُہی ہماری صُلح ہے جِس نے غَیریہُودیوں اَور یہُودیوں، دونوں کو ایک کر دیا اَورجو بیچ میں عداوت کی دیوار تھی، اُس کو ڈھا دیا۔ \v 15 المسیح نے شَریعت کو اُس کے اَحکام اَور قوانین سمیت اَپنے جِسم کے وسیلہ سے موقُوف کر دیا، تاکہ دونوں سے اَپنے آپ میں ایک نئے اِنسان کی تخلیق کرکے صُلح کرا دیں، \v 16 اَور المسیح صلیب پر دُشمنی کو ختم کرکے اَور دونوں کو ایک تن بنا کر خُدا سے مِلاسکیں۔ \v 17 جَب المسیح تشریف لائے اَور اُن غَیریہُودیوں کو جو المسیح سے دُور تھے اَور اُن یہُودیوں کو جو خُدا کے نزدیک تھے، دونوں کو صُلح کی خُوشخبری سُنایٔی۔ \v 18 کیونکہ اُس کے وسیلہ سے ہم ایک ہی پاک رُوح پا کر خُدا باپ کی حُضُوری میں آسکتے ہیں۔ \p \v 19 پس اَب تُم پردیسی اَور مُسافر نہیں رہے، بَلکہ خُدا کے مُقدّسین کے ہم وطن اَور خُدا کے گھرانے کے رُکن بَن گئے، \v 20 تُم گویا ایک عمارت ہو جو رسولوں اَور نبیوں کی بُنیاد پر تعمیر کی گئی ہے، اَور المسیح یِسوعؔ خُود کونےکا بُنیادی پتّھر ہیں۔ \v 21 اُسی میں یہ ساری عمارت باہم پیوست ہوکر خُداوؔند کے لیٔے ایک پاک مَقدِس بنتی جا رہی ہے۔ \v 22 اَور تُم بھی دُوسرے مسیحی مُومِنین کے ساتھ مِل مِلا کر ایک اَیسی عمارت بنتے جا رہے ہو جِس میں خُدا کا پاک رُوح سکونت کر سکے۔ \c 3 \s1 غَیریہُودیوں میں پَولُسؔ کی خدمت \p \v 1 یہی وجہ ہے کہ میں پَولُسؔ، تُم غَیریہُودی قوموں کی خاطِر المسیح یِسوعؔ کا قَیدی ہُوں۔ \p \v 2 تُم نے سُنا ہوگا کہ خُدا نے مُجھے اَپنے فضل سے تمہارے لیٔے یہ تَوفیق عطا کی، \v 3 خُدا نے یہ راز مُکاشفہ کے ذریعہ مُجھ پر ظاہر کیا، مَیں نے اِس خط کے پچھلے حِصّے میں تحریری طور پر لِکھّا ہے۔\f + \fr 3‏:3 \fr*\ft \+xt اِفِ 2‏:11‏‑22‏\+xt*‏\ft*\f* \v 4 اُسے پڑھ کر تُمہیں مَعلُوم ہوگا کہ میں المسیح کے راز سے کِس قدر آگاہ ہُوں۔ \v 5 گزرے زمانوں میں یہ راز اِنسان کو اِس طرح مَعلُوم نہ ہُوا تھا، جِس طرح خُدا کے مُقدّس رسولوں اَور نبیوں پر پاک رُوح کے وسیلہ سے اَب ظاہر کیا گیا ہے۔ \v 6 وہ راز یہ ہے کہ خُوشخبری کے وسیلہ سے غَیریہُودیوں کا یہُودیوں کے ساتھ خُدا کی مِیراث میں حِصّہ ہے، وہ ایک ہی بَدن کے اَعضا ہیں، اَور خُدا نے المسیح یِسوعؔ کے وسیلے سے جو وعدہ کیا ہے اُس میں شامل ہیں۔ \p \v 7 یہ خُدا کے فضل کے اِنعام کی بدولت ہے کہ اُس کی قُدرت نے مُجھ میں تاثیر کی اَور مَیں اِس خُوشخبری کا خادِم بنا۔ \v 8 اگرچہ مَیں خُدا کے مُقدّسین میں سَب سے چھوٹا ہُوں پھر بھی مُجھ پر اُس کا یہ فضل ہُوا کہ میں غَیریہُودیوں کو المسیح کی اِس دولت کی خُوشخبری سُناؤں جو بے قیاس ہے۔ \v 9 اَور سَب لوگوں پر رَوشن کروں کہ وہ راز جو خالقِ کائِنات میں اَزل سے پوشیدہ رکھا تھا، اُس کے ظہُور میں آنے کا کیا اِنتظام ہے۔ \v 10 تاکہ اَب جماعت کے وسیلہ سے خُدا کی گُوناگوں حِکمت اُن حاکموں اَور صاحبِ اِختیاروں کو مَعلُوم ہو جائے، جو آسمانی مقاموں میں ہیں۔ \v 11 یہ سَب کچھ خُدا کے اَزلی اِرادہ کے مُطابق ہُوا جسے اُس نے ہمارے المسیح یِسوعؔ میں پُورا کیا۔ \v 12 چونکہ ہم المسیح پر ایمان لایٔے ہیں اِس لیٔے ہم بڑی دِلیری اَور پُورے بھروسے کے ساتھ خُدا کے حُضُور میں جا سکتے ہیں۔ \v 13 لہٰذا، میں درخواست کرتا ہُوں کہ تُم میری اِن مُصیبتوں کے سبب سے، جو میں تمہاری خاطِر سَہتا ہُوں، ہِمّت نہ ہارو، کیونکہ وہ تمہارے لیٔے جلال کا باعث ہیں۔ \s1 اِفِسیوں کے لیٔے دعا \p \v 14 اِس لیٔے میں آسمانی باپ کے آگے دعا کے لئے گھُٹنے ٹیکتا ہُوں، \v 15 جِس سے زمین اَور آسمان کا ہر خاندان نامزد ہے۔ \v 16 اَور خُدا سے دعا کرتا ہُوں کہ وہ اَپنے جلال کی دولت سے تُمہیں پاک رُوح عطا فرمائے جو اَپنی قُدرت سے تمہاری باطنی اِنسانیّت کو طاقتور بنادے۔ \v 17 اَور درخواست کرتا ہُوں کہ تمہارے ایمان کے وسیلہ سے المسیح تمہارے دِلوں میں سکونت کرنے لگیں تاکہ تُم مَحَبّت میں جڑ پکڑ کے اَور بُنیاد قائِم کرکے، \v 18 سَب مُقدّسین سمیت بخُوبی جان سکیں کہ المسیح کی مَحَبّت کی لمبائی، چوڑائی، اُونچائی اَور گہرائی کتنی ہے، \v 19 اَور المسیح کی بے اِنتہا مَحَبّت کو سمجھ سکو تاکہ خُدا کی ساری معموُری تُم میں سما جائے۔ \p \v 20 خُدا بڑا قادر خُدا ہے، اُس کی قُدرت ہم میں تاثیر کرتی ہے، اَور وہ اُس قُدرت کے باعث ہمارے لیٔے ہمارے مانگنے یا تصوّر سے کہیں زِیادہ کر سَکتا ہے، \v 21 جماعت میں اَور المسیح یِسوعؔ میں پُشت در پُشت، اَور اَبد تک اُن کی تمجید ہوتی رہے۔ آمین۔ \c 4 \s1 المسیح کے جِسم میں اِتّحاد اَور پُختگی \p \v 1 پس میں جو خُداوؔند کی خاطِر قَید میں ہُوں، تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ اُس مِعیار کے مُطابق زندگی گُزارو جِس کے لیٔے تُم بُلائے گیٔے تھے۔ \v 2 ہمیشہ فروتن اَور نرم دِل ہوکر خُدا کے تابع رہو اَور صبر کے ساتھ ایک دُوسرے کی مَحَبّت میں برداشت کرو۔ \v 3 پاک رُوح نے تُمہیں ایک کر دیا ہے اِس لیٔے کوشش کرو کہ ایک دُوسرے کے ساتھ صُلح کے بند سے بندھے رہو۔ \v 4 بَدن ایک ہی ہے اَور پاک رُوح بھی ایک ہی ہے، جَب تُم خُدا کی طرف سے بُلائے گیٔے تو ایک ہی اُمّید رکھنے کے لیٔے بُلائے گیٔے تھے؛ \v 5 ہمارا ایک ہی خُداوؔند، ایک ہی ایمان اَور ایک ہی پاک غُسل ہے؛ \v 6 سَب کا خُدا ایک ہے، وُہی سَب کا باپ ہے، وُہی سَب کے اُوپر ہے، سَب کے درمیان اَور سَب کے اَندر ہے۔ \p \v 7 لیکن ہم میں سے ہر ایک پر المسیح کی بخشش کے اَندازہ کے مُطابق فضل کیا گیا ہے۔ \v 8 اِسی وجہ سے کِتاب مُقدّس کا فرمان ہے: \q1 ”جَب آپ آسمان پر چڑھے، \q2 تو قَیدیوں کو اَپنے ساتھ لے گیٔے \q2 اَور آپ نے لوگوں کو انعامات سے نوازا۔“\f + \fr 4‏:8 \fr*\ft \+xt زبُور 68‏:18‏\+xt*\ft*\f* \m \v 9 (اُس کے ”آسمان پر چڑھنے سے“ کیا مُراد ہے؟ یہی کہ وہ زمین کے نیچے کے علاقہ میں بھی اُترگئے تھے؟ \v 10 اَور یہ جو نیچے اُترا وُہی ہے جو سَب آسمانوں سے بھی بُلند مقام پر چڑھا، تاکہ ساری کائِنات کو معموُر کرے۔) \v 11 چنانچہ المسیح نے خُود ہی بعض کو رسول، بعض کو نبی، بعض کو مُبشَّر اَور بعض کو جماعت کا پاسبان اَور بعض کو اُستاد مُقرّر کیا، \v 12 تاکہ خُدا کے مُقدّس لوگ خدمت کرنے کے لیٔے مُکمّل طور پر تربّیت پائیں، اَور المسیح کے بَدن کی ترقّی کا باعث ہوں \v 13 یہاں تک کہ ہم سَب کے سَب خُدا کے بیٹے کو پُورے طور پر جاننے اَور اُس پر ایمان رکھنے میں ایک ہو جایٔیں، اَور کامِل اِنسان بَن کر المسیح کے قد کے اَندازہ تک پہُنچ جایٔیں۔ \p \v 14 تَب ہم آئندہ کو اَیسے بچّے نہ رہیں گے کہ ہمیں ہر غلط تعلیم کی تیز ہَوا، پانی کی لہروں کی طرح اِدھر اُدھر اُچھالتی رہے اَور ہم چال باز اَور مکّار لوگوں کے گُمراہ کر دینے والے منصُوبوں کا شِکار نہ بنتے رہیں۔ \v 15 بَلکہ ہمیں مَحَبّت کے ساتھ حق پر قائِم رہنا ہے، اَور المسیح کے ساتھ پیوستہ ہوکر بڑھتے جاناہے کیونکہ وُہی سَر ہے یعنی المسیح۔ \v 16 المسیح کی وجہ سے بَدن کے تمام اَعضا باہم پیوستہ ہیں، اَور بَدن اَپنے ہر جوڑ کی مدد سے قائِم رہتاہے، چنانچہ جَب ہر عُضو اَپنا اَپنا کام صحیح طور پر کرتا ہے تو سارا بَدن ترقّی کرتا، اَور مَحَبّت میں بڑھتا جاتا ہے۔ \s1 نئی اِنسانیّت \p \v 17 اِس لیٔے مَیں خُداوؔند کے نام کا واسطہ دے کر تُم سے کہتا ہُوں کہ آئندہ کو غَیریہُودیوں کی مانِند جو اَپنے بےہوُدہ گواہی کے خیالات کے مُطابق چلتے ہیں، زندگی نہ گزارنا۔ \v 18 اُن کی عقل تاریک ہو گئی ہے اَور وہ اَپنی سخت دِلی کے باعث جہالت میں گِرفتار ہیں، اَور خُدا کی دی ہُوئی زندگی میں اُن کا کویٔی حِصّہ نہیں۔ \v 19 تمام حساسیت کو کھونے کے بعد، اُنہُوں نے اَپنے آپ کو شہوت پرستی کے حوالہ کر دیا ہے، اَور وہ ہر طرح کے ناپاک کام بڑے شوق سے کرتے ہیں۔ \p \v 20 لیکن، تُم نے المسیح کی اَیسی تعلیم نہیں پائی \v 21 تُم نے تو المسیح کے بارے میں سُنا ہے اَور ایمان لاکر حق کی تعلیم پائی ہے، جو خُداوؔند یِسوعؔ میں ہے، \v 22 کہ اَپنی پُرانی فطرت کو اُس کی بُری عادتوں سمیت اُتار ڈالو جو بُری خواہشوں کے فریب میں آکر بگڑتی چلی جا رہی ہے؛ \v 23 اِس لئے تمہارے دِل و دماغ رُوحانی ہو جانے سے تُم نئے اِنسان بنتے چلے جاؤ؛ \v 24 تُم نئی اِنسانیّت کو پہن لو، جو خُدا کے مُطابق خُدا کی سچّائی کے اثر سے راستبازی اَور پاکیزگی کی حالت میں پیدا کی گئی ہے۔ \p \v 25 پس جھُوٹ بولنا چھوڑکر ہر شخص اَپنے پڑوسی سے سچ بولے، کیونکہ ہم سَب ایک ہی بَدن کے اَعضا ہیں۔ \v 26 ”غُصّہ تو کرو مگر تُم گُناہ سے باز رہو،“\f + \fr 4‏:26 \fr*\ft \+xt زبُور 4‏:4‏\+xt*\ft*\f* اَور تمہارا غُصّہ سُورج کے ڈُوبنے تک باقی نہیں رہنا چاہیے، \v 27 اِبلیس کو فائدہ اُٹھانے کا موقع مت دو۔ \v 28 چوری کرنے والا آئندہ چوری نہ کرے، بَلکہ کویٔی اَچھّا پیشہ اِختیار کرکے اَپنے ہاتھوں سے محنت کرے، تاکہ مُحتاجوں کی مدد کرنے کے لیٔے اُس کے پاس کچھ ہو۔ \p \v 29 تمہارے مُنہ سے کویٔی بُری بات نہ نکلے، بَلکہ اَچھّی بات ہی نکلے جو ضروُرت کے مُوافق ترقّی کا باعث ہو، تاکہ سُننے والوں پر فضل ہو۔ \v 30 خُدا کے پاک رُوح کو رنجیدہ مت کرو، کیونکہ خُدا نے تُم پر مُہر لگائی ہے کہ تُم اِنصاف کے دِن مخلصی پا سکو۔ \v 31 ہر قِسم کا کینہ، قہر، غُصّہ، تکرار اَور کُفر، ساری دُشمنی سمیت اَپنے سے دُور کر دو۔ \v 32 اَور ہر ایک کے ساتھ مہربانی اَور نرم دِلی سے پیش آؤ، جِس طرح خُدا نے المسیح میں تمہارے قُصُور مُعاف کیٔے ہیں، تُم بھی ایک دُوسرے کے قُصُور مُعاف کر دیا کرو۔ \c 5 \nb \v 1 چونکہ تُم خُدا کے عزیز فرزند ہو، اِس لیٔے، خُدا کی مانِند بنو۔ \v 2 اَور مَحَبّت سے چلو، جَیسے المسیح نے ہم سے مَحَبّت کی اَور اَپنے آپ کو ہمارے لیٔے خُوشبو کی طرح خُدا کی نذر کرکے قُربان کیا وَیسے تُم بھی مَحَبّت سے چلو۔ \p \v 3 تُم میں جنسی بدفعلی یا کسی قِسم کی ناپاکی یا لالچ کا نام تک نہ لیا جائے، کیونکہ اِس طرح کے عَمل خُدا کے مُقدّسین کو زیب نہیں دیتے۔ \v 4 تمہارے لیٔے بے شرمی، بےہوُدہ گوئی یا ٹھٹّھابازی کا ذِکر کرنا بھی مُناسب نہیں، بَلکہ تمہاری زبان پر شُکر گُزاری کے کلمے ہوں۔ \v 5 یقین جانو کہ کسی حرام کار، ناپاک یا لالچی شخص کی المسیح اَور خُدا کی بادشاہی میں کویٔی مِیراث نہیں کیونکہ اَیسا شخص بُت پرست کے برابر ہے۔ \v 6 کویٔی تُمہیں فُضول باتوں سے دھوکا نہ دینے پایٔے، کیونکہ اِن ہی گُناہوں کے باعث نافرمان لوگوں پر خُدا کا غضب نازل ہوتاہے۔ \v 7 لہٰذا اَیسے لوگوں کا ساتھ مت دو۔ \p \v 8 کیونکہ المسیح کے آنے سے پہلے تُم تاریکی میں زندگی گزارتے تھے، مگر اَب خُداوؔند میں نُور ہو۔ پس نُور کے فرزندوں کی راہ پر چلو \v 9 کیونکہ نُور کا پھل ہر طرح کی نیکی، راستبازی اَور سچّائی ہے۔ \v 10 اَور تجربہ سے مَعلُوم کرتے رہو کہ خُداوؔند کو کیا پسند ہے۔ \v 11 تاریکی کے بے پھل کاموں میں شریک نہ ہو، بَلکہ اُن پر ملامت کیا کرو۔ \v 12 کیونکہ نافرمان لوگوں کے پوشیدہ کاموں کا ذِکر کرنا بھی شرم کی بات ہے۔ \v 13 لیکن جو شَے رَوشنی میں لائی جاتی ہے وہ سَب صَاف صَاف نظر آنے لگتی ہے کیونکہ نُور سَب کچھ ظاہر کر دیتاہے۔ \v 14 اِسی لیٔے کہا گیا ہے:\f + \fr 5‏:14 \fr*\ft یہ بَیان کچھ غَیر بائبل کے ذریعہ، مُمکنہ طور پر ایک مسیحی تسبیح کا حوالہ ہے۔ (بائبل نہیں)‏\ft*\f* \q1 ”اَے سونے والو جاگو، \q2 اَور مُردوں میں سے جی اُٹھو، \q2 تو المسیح کا نُور تُم پر چمکے گا۔“ \p \v 15 پس غور سے دیکھو کہ کِس طرح چلتےہو، نادانوں کی طرح نہیں بَلکہ داناؤں کی طرح چلو، \v 16 اَور ہر موقع کو غنیمت سمجھو، کیونکہ دِن بُرے ہیں۔ \v 17 اِس لیٔے نادانوں کی طرح زندگی نہ گُزارو، بَلکہ خُداوؔند کی مرضی سمجھنے کی کوشش کرو۔ \v 18 شراب میں متوالے نہ بنو، کیونکہ یہ اِنسان کو بدچلن بنا دیتی ہے۔ بَلکہ، پاک رُوح سے معموُر رہا کرو۔ \v 19 ایک دُوسرے سے زبُور، حَمد و ثنا اَور رُوحانی غزلیں اَور خُداوؔند کی تعریف میں دِل سے گاتے بجاتے رہا کرو، \v 20 ہر بات میں ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے نام سے ہمیشہ خُدا باپ کا شُکر کرتے رہو۔ \s1 اِزدواجی زندگی کے لئے ہدایات \p \v 21 اَور المسیح کا خوف کرتے ہویٔے ایک دُوسرے کے تابع رہو۔ \p \v 22 بیویاں اَپنے شوہروں کے اَیسے تابع رہیں جَیسے خُداوؔند کے تابع رہتی ہیں۔ \v 23 کیونکہ شوہر بیوی کا سَر ہے جِس طرح المسیح اَپنے بَدن کا سَر ہیں، اَور اُس کا یعنی اَپنی جماعت کے مُنجّی ہیں۔ \v 24 اُسی طرح شوہر اَپنی بیوی کا سَر ہے، پس جَیسے جماعت المسیح کے تابع ہے وَیسے بیویاں بھی ہر بات میں اَپنے شوہروں کی تابع رہیں۔ \p \v 25 اَے شوہرو! اَپنی بیویوں سے وَیسی ہی مَحَبّت رکھو، جَیسی مَحَبّت المسیح نے اَپنی جماعت سے رکھی اَور اُس کے لیٔے اَپنی جان دے دی \v 26 تاکہ وہ جماعت کو خُدا کے کلام کے ساتھ پانی سے غُسل دے کر صَاف کرے، اَور اُسے مُقدّس بنادے۔ \v 27 اَور اَیسی جلالی جماعت بنا کر اَپنے پاس حاضِر کرے، جِس میں کویٔی داغ یا جھُرّی یا کویٔی اَور نُقص نہ ہو، بَلکہ وہ پاک اَور بے عیب ہو۔ \v 28 اِسی طرح، شوہروں کو بھی چاہئے کہ اَپنی بیویوں سے اَپنے بَدن کی طرح مَحَبّت رکھیں، جو اَپنی بیوی سے مَحَبّت رکھتا ہے وہ گویا اَپنے آپ سے مَحَبّت رکھتا ہے۔ \v 29 کیونکہ کویٔی شخص اَپنے جِسم سے دُشمنی نہیں کرتا، بَلکہ اَپنے جِسم کی اَچھّی طرح پرورش کرتا اَور دیکھ بھال کرتا ہے، جِس طرح المسیح جماعت کا خیال رکھتے ہیں، \v 30 کیونکہ ہم اُن کے بَدن کے اَعضا ہیں۔ \v 31 ”کِتاب مُقدّس کا بَیان ہے کہ مَرد اَپنے باپ اَور ماں سے جُدا ہوکر اَپنی بیوی کے ساتھ رہے گا، اَور وہ دونوں مِل کر ایک جِسم ہوں گے۔“\f + \fr 5‏:31 \fr*\ft \+xt پیدا 2‏:24‏\+xt*\ft*\f* \v 32 یہ راز کی بات تو بڑی گہری ہے لیکن مَیں سمجھتا ہُوں کہ یہ المسیح اَور جماعت کے باہمی تعلّق کی طرف اِشارہ کرتی ہے۔ \v 33 بہرحال تُم میں سے ہر شوہر کو چاہیے کہ وہ اَپنی بیوی سے اَپنی مانِند مَحَبّت رکھے، اَور بیوی کو بھی چاہیے کہ وہ اَپنے شوہر سے اَدب سے پیش آئے۔ \c 6 \p \v 1 بچّو! خُداوؔند میں اَپنے والدین کے فرمانبردار رہو، کیونکہ یہ مُناسب ہے۔ \v 2 ”اَپنے باپ اَور ماں کی عزّت کرنا“ اُس وعدہ کے ساتھ یہ پہلا حُکم بھی ہے \v 3 ”تاکہ تمہارا بھلا ہو اَور زمین پر تمہاری عمر دراز ہو۔“\f + \fr 6‏:3 \fr*\ft \+xt خُرو 20‏:12‏؛ اِست 5‏:16‏\+xt*‏\ft*\f* \p \v 4 اَولاد والو! تُم اَپنے بچّوں کو غُصّہ نہ دِلاؤ؛ بَلکہ، اُنہیں اَیسی تربّیت اَور نصیحت دے کر اُن کی پرورش کرو جو خُداوؔند کو پسند ہو۔ \p \v 5 خادِموں! اَپنے دُنیوی مالکوں کی صدق دِلی سے ڈرتے اَور کانپتے ہویٔے، اَیسی فرمانبرداری کرو جَیسی المسیح کی کرتے ہو۔ \v 6 آدمیوں کو خُوش کرنے والوں کی طرح محض دِکھاوے کے لیٔے خدمت نہ کرو، بَلکہ اُسے خُوش دِلی سے اَنجام دو گویا تُم المسیح کے خادِم ہو، اَور خُدا کی مرضی بجا لا رہے ہو۔ \v 7 اَور خدمت کو آدمیوں کا نہیں، بَلکہ خُداوؔند کا کام سمجھ کر، اُسے جی جان سے کرو۔ \v 8 کیونکہ تُم جانتے ہو کہ جو کویٔی اَچھّا کام کرےگا، خواہ وہ غُلام ہو یا آزاد، خُداوؔند سے اُس کا اجر پایٔےگا۔ \p \v 9 مالِکو! تُم بھی اَپنے خادِموں سے اِسی قِسم کا سلُوک کرو۔ اُنہیں دھمکیاں دینا چھوڑ دو کیونکہ تُم جانتے ہو کہ اُن کا اَور تمہارا دونوں کا مالک آسمان پر ہے، اَور اُس کے یہاں کسی کی طرفداری نہیں ہوتی۔ \s1 رُوحانی جنگ کے ہتھیار \p \v 10 آخِری بات یہ ہے کہ تُم خُداوؔند میں اَور اُس کی قُوّت سے معموُر ہوکر مضبُوط بَن جاؤ۔ \v 11 خُدا کے دئیے ہویٔے تمام ہتھیاروں سے لیس ہو جاؤ، تاکہ تُم اِبلیس کے منصُوبوں کا مُقابلہ کر سکو۔ \v 12 کیونکہ ہمیں خُون اَور گوشت یعنی اِنسان سے نہیں، بَلکہ تاریکی کی دُنیا کے حُکمران، اِختیار والوں، اَور شرارت کی رُوحانی فَوجوں سے لڑنا ہے جو آسمانی مقاموں میں ہیں۔ \v 13 چنانچہ تُم خُدا کے تمام ہتھیار باندھ کر تیّار ہو جاؤ، تاکہ جَب اُن کے حملہ کرنے کا بُرا دِن آئے، تو تُم اُن کا مُقابلہ کر سکو، اَور اُنہیں پُوری طرح شِکست دے کر قائِم بھی رہ سکو۔ \v 14 اِس مقصد کے لیٔے تُم سچّائی سے اَپنی کمر کِس لو، خُدا کی راستبازی کا بکتر پہن لو۔ \v 15 صُلح کی خُوشخبری کی تیّاری کے جُوتے پہن کر تیّار ہو جاؤ۔ \v 16 اَور اِن کے علاوہ ایمان کی سِپر اُٹھائے رکھو، تاکہ اُس سے تُم شیطان کے سارے آتِشی تیروں کو بُجھا سکو۔ \v 17 اَور نَجات کا بکتر اَور رُوح کی تلوار کو، جو خُدا کا کلام ہے لے لو۔ \p \v 18 پاک رُوح کی ہدایت سے ہر وقت مِنّت اَور دعا کرتے رہو، اَور اِس غرض سے جاگتے رہو تاکہ سَب مُقدّسین کے لیٔے بلاناغہ دعا کر سکو۔ \v 19 میرے لیٔے بھی دعا کرو، تاکہ جَب کبھی مُجھے بولنے کا موقع ملے، تو مُجھے پیغام سُنانے کی تَوفیق ہو اَور مَیں خُوشخبری کے بھید کو دِلیری سے ظاہر کر سکوں، \v 20 اِس خُوشخبری کی خاطِر میں زنجیر سے جکڑا ہُوا ایلچی ہُوں۔ دعا کرو کہ میں اَیسی دِلیری سے اُسے بَیان کروں، جَیسا مُجھ پر فرض ہے۔ \b \s1 سلام و مُبارکبادی \p \v 21 تُخِکسؔ جو عزیز مسیحی بھایٔی اَور خُداوؔند میں وفادار خادِم ہے، تُمہیں سَب کچھ بتا دے گا، تاکہ تُم میری نظر بندی کے حالات سے واقف ہو جاؤ۔ \v 22 میں اُسے تمہارے پاس اِس غرض سے بھیج رہا ہُوں، وہ تُمہیں ہمارے حالات سے واقف کرکے تمہارے دِلوں کو تسلّی دے سکے۔ \b \p \v 23 خُدا باپ اَور خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کی طرف سے مسیحی بھائیو اَور بہنوں کو اِطمینان حاصل ہو، وہ ایمان پر قائِم رہیں اَور آپَس میں مَحَبّت رکھیں۔ \b \p \v 24 جو ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح سے لازوال مَحَبّت رکھتے ہیں اُن سَب پر اُس کا فضل ہوتا رہے۔