\id DEU - Biblica® Open Urdu Contemporary Version \usfm 3.0 \ide UTF-8 \h اِستِثنا \toc1 اِستِثنا کی کِتاب \toc2 اِستِثنا \toc3 اِست \mt1 اِستِثنا \mt2 کی کِتاب \c 1 \s1 حورِبؔ سے روانہ ہونے کا حُکم \p \v 1 یہ وُہی باتیں ہیں جو مَوشہ نے سَب اِسرائیلیوں سے یردنؔ کے مشرق میں عراباہؔ کے بیابان میں کیں جو سُوفؔ کے مقابل کے میدان میں پارانؔ اَور طوفلؔ، لابنؔ، حَضِیروتؔ اَور دِیذہبؔ کے درمیان ہے۔ \v 2 (کوہِ حورِبؔ سے کوہِ سِعِیؔر ہوتے ہویٔے قادِسؔ برنیع تک جانے کے لیٔے صِرف گیارہ دِن ہی لگتے ہیں۔) \p \v 3 چالیسویں سال کے گیارھویں مہینے کے پہلے دِن مَوشہ نے بنی اِسرائیل کے سامنے اُن سَب باتوں کو بَیان کیا جِن کے بارے میں یَاہوِہ نے اُن کو حُکم دیا تھا۔ \v 4 اِس وقت مَوشہ امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کو جو حِشبونؔ میں حُکمراں تھا اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کو جو عستاراتؔ میں حُکمراں تھا، ادرعیؔ کے مقام پر شِکست دے چُکے تھے۔ \p \v 5 جَب وہ یردنؔ کے مشرق میں مُوآب کی سرزمین میں ہی تھے، مَوشہ نے اُس آئین کو یُوں بَیان کرنا شروع کیا: \b \p \v 6 یَاہوِہ ہمارے خُدا نے کوہِ حورِبؔ پر ہم سے یہ فرمایا تھا، ”تُم اِس پہاڑ پر کافی عرصہ سے رہتے آئے ہو۔ \v 7 لہٰذا اَب اَپنی چھاؤنی اُٹھالو اَور امُوریوں کے کوہستانی مُلک میں آگے بڑھو اَور عراباہؔ کے گِردونواح کی سَب قوموں میں پہاڑی علاقوں میں، مغربی پہاڑوں کے دامن میں، نِیگیوؔ کے علاقہ میں اَور سمُندر کے ساحِل سے ہوتے ہویٔے کنعانیوں کے مُلک میں اَور لبانونؔ میں یہاں تک کہ بڑے دریائے فراتؔ تک چلے جاؤ۔ \v 8 دیکھو مَیں نے یہ مُلک تُمہیں دے دیا ہے لہٰذا اُس میں داخل ہو جاؤ اَور اُس مُلک پر اَپنا قبضہ جما لو جسے تمہارے آباؤاَجداد، اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور یعقوب کو اَور اُن کے بعد اُن کی نَسل کو دینے کی یَاہوِہ نے قَسم کھائی ہے۔“ \s1 سربراہوں کا تقرّر \p \v 9 اُس وقت مَیں نے تُم سے کہاتھا، ”میں اکیلا تمہارا بوجھ نہیں اُٹھا سَکتا۔ \v 10 یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تمہاری تعداد اِس قدر بڑھا دی ہے کہ آج تمہارا شُمار آسمان کے تاروں کے برابر ہو گیا ہے۔ \v 11 یَاہوِہ تمہارے آباؤاَجداد کے خُدا تُمہیں اَور ہزار گُنا بڑھائیں اَور اَپنے وعدے کے مُطابق تُمہیں برکت دیں! \v 12 لیکن مَیں اکیلا تمہارے مسائل تمہارے بوجھ کے اَور تمہارے تنازعوں کو کہاں تک برداشت کر سَکتا ہُوں؟ \v 13 لہٰذا تُم اَپنے ہر قبیلہ میں سے چند دانشمند، ذی فہم اَور قابل اِحترام لوگوں کو چُن لو اَور مَیں اُنہیں تُم پر مُقرّر کر دُوں گا۔“ \p \v 14 اِس کے جَواب میں تُم نے مُجھ سے کہاتھا، ”آپ جو کرنا چاہتے ہیں وہ ٹھیک ہے۔“ \p \v 15 چنانچہ مَیں نے تمہارے قبیلوں کے نامور لوگوں کو جو دانشمند اَور قابل اِحترام تھے، لیا اَور اُنہیں ہزار ہزار، سَو سَو، پچاس پچاس اَور دس دس لوگوں پر بطور حاکم مامُور کر دیا۔ \v 16 اَور اُس وقت مَیں نے تمہارے قاضیوں کو یہ تاکید کی تھی، ”کہ تُم اَپنے بھائیوں کے مُقدّمے غور سے سُنا کرو اَور اِنصاف کے ساتھ فیصلہ کیا کرو خواہ وہ مُعاملہ دو اِسرائیلیوں کا ہو یا کسی اِسرائیلی اَور پردیسی کے درمیان کا ہو جو تمہارے درمیان رہتے ہُوں۔ \v 17 فیصلہ کرتے وقت کسی کی طرفداری نہ کرنا بَلکہ بڑے اَور چُھوٹوں دونوں کی باتیں برابر سُننا اَور کسی آدمی سے مت ڈرنا کیونکہ اِنصاف خُدا کا ہے۔ اَورجو مُقدّمہ تمہارے لیٔے مُشکل ہو اُسے میرے پاس لے آنا اَور مَیں اُسے سُنوں گا۔“ \v 18 اَور اُس وقت مَیں نے تُمہیں سَب کچھ جو تُمہیں کرنا تھا صَاف صَاف بتا دیا تھا۔ \s1 جاسُوسوں کا بھیجا جانا \p \v 19 تَب جَیسا یَاہوِہ ہمارے خُدا نے ہمیں حُکم دیا تھا، ہم نے حورِبؔ سے کوچ کیا اَور اُس تمام وسیع اَور خوفناک بیابان میں سے ہوتے ہویٔے جسے خُود تُم نے امُوریوں کے کوہستانی مُلک کے راستے میں دیکھا تھا؛ پھر ہم وہاں سے ہوتے ہویٔے قادِسؔ برنیع میں پہُنچے۔ \v 20 تَب مَیں نے تُم سے کہا، ”تُم امُوریوں کے کوہستانی مُلک میں آ گیٔے ہو، جسے یَاہوِہ ہمارے خُدا ہمیں دے رہے ہیں۔ \v 21 دیکھو، یَاہوِہ تمہارے خُدا نے یہ مُلک تُمہیں دے دیا ہے۔ لہٰذا جاؤ اَور اُس مُلک پر اَپنا قبضہ کر لو جَیسا یَاہوِہ تمہارے آباؤاَجداد کے خُدا نے تُم سے فرمایاہے۔ پس تُم خوف نہ کھاؤ اَور نہ ہِراساں ہو۔“ \p \v 22 یہ سُن تُم سَب میرے پاس آکر کہنے لگے، ”ہم وہاں اَپنے جانے سے پہلے کچھ آدمیوں کو اُس مُلک کی جاسُوسی کرنے کے مقصد سے بھیجیں تاکہ وہ اُس مُلک کا حال دریافت کریں اَور آکر ہمیں بتائیں کہ ہمیں کِس راہ سے جانا ہوگا اَور کون کون سے شہر ہمارے راستے میں پڑیں گے۔“ \p \v 23 یہ نظریات مُجھے اَچھّی مَعلُوم ہُوئی؛ چنانچہ مَیں نے تمہارے ہر ایک قبیلہ میں سے ایک ایک آدمی کے حِساب سے بَارہ آدمی مُنتخب کیٔے۔ \v 24 پھر وہ روانہ ہویٔے اَور کوہستانی مُلک کی طرف کوچ کیٔے اَور وادیِ اِشکلؔ میں پہُنچ کر اُنہُوں نے اُس کا جائزہ لیا۔ \v 25 اَور اُس مُلک کا کچھ پھل اَپنے ساتھ لے کر ہمارے پاس لَوٹ آئے، اَور ہمیں اِطّلاع دی، ”کہ یَاہوِہ ہمارے خُدا جو مُلک ہمیں دے رہے ہیں وہ واقعی اَچھّا ہے۔“ \s1 یَاہوِہ کے خِلاف بغاوت \p \v 26 لیکن تُم وہاں جانا نہ چاہتے تھے اَور تُم نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُکم کے خِلاف بغاوت کی۔ \v 27 تُم اَپنے خیموں میں بُڑبُڑائے اَور کہنے لگے، ”یَاہوِہ ہم سے نفرت کرتے ہیں اِس لیٔے وہ ہمیں مِصر سے نکال لایٔے تاکہ ہمیں امُوریوں کے حوالہ کرکے تباہ کر دیں۔ \v 28 ہم کہاں جایٔیں؟ ہمارے بھائیوں نے تو ہمارے حوصلے پست کر دیئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ’وہ لوگ ہم سے زِیادہ طاقتور اَور قدآور ہیں اَور کافی لمبے ہیں، اُن کے شہر بھی بڑے ہیں جِن کی فصیلیں آسمان کو چھُوتی ہیں، اِس کے علاوہ ہم نے وہاں عناقیوں کی نَسل کو بھی دیکھاہے۔‘ “ \p \v 29 تَب مَیں نے تُم سے کہا، ”خوفزدہ نہ ہو اَور نہ اُن سے ڈرو۔ \v 30 یَاہوِہ تمہارے خُدا جو تمہارے آگے آگے چلتے ہیں تمہاری خاطِر لڑیں گے جَیسا کہ اُنہُوں نے مِصر میں خُود تمہاری آنکھوں کے سامنے کیا تھا۔ \v 31 اَور بیابان میں بھی تُم نے دیکھا کہ کس طرح یَاہوِہ تمہارے خُدا نے پُورے راستہ میں اِس طرح سے تُمہیں اُٹھائے رہے جِس طرح ایک باپ اَپنے بیٹے کو اُٹھائے ہویٔے چلتا ہے، جَب تک تُم اِس مقام تک نہیں پہُنچ گیٔے۔“ \p \v 32 اِس کے باوُجُود بھی تُم نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کا توکّل نہ کیا۔ \v 33 جو تمہارے سفر کے دَوران رات کو آگ میں اَور دِن کے وقت بادل میں ہوکر تمہارے آگے آگے چلتے رہے تاکہ تمہارے چھاؤنی کے لیٔے مُناسب جگہ تلاشے اَور تُمہیں وہ راہ دِکھائے جِس پر تُم کو چلنا تھا۔ \p \v 34 جَب یَاہوِہ نے تمہاری باتیں سُنیں تو وہ غضبناک ہُوئے، اَور اُنہُوں نے یہ قَسم کھائی: \v 35 ”اِس بدکار پُشت کا ایک بھی شخص اُس اَچھّے مُلک کو دیکھ نہ پایٔےگا، جسے دینے کی قَسم مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد سے کھائی تھی، \v 36 سِوا یفُنّہؔ کے بیٹے کالبؔ کے؛ وہ اُسے دیکھے گا اَور جِس زمین پر اُس نے قدم رکھّا ہے اُس مُلک کو میں اُسے اَور اُس کی نَسل کو دُوں گا، کیونکہ وہ دِل و جان سے یَاہوِہ کا وفادار ثابت ہُواہے۔“ \p \v 37 تمہاری ہی وجہ سے یَاہوِہ مُجھ پر بھی ناراض ہویٔے اَور مُجھ سے فرمایا، ”تُم بھی اُس مُلک میں داخل نہیں ہوگے۔ \v 38 لیکن یہوشُعؔ بِن نُونؔ، جو تمہارا خادِم ہے، اُس مُلک میں داخل ہوگا۔ تُم اُس کی حوصلہ اَفزائی کرو کیونکہ وُہی بنی اِسرائیل کو اُس مُلک پر اِختیار کرنے کے لیٔے رہنمائی کرےگا۔ \v 39 اَور تمہارے چُھوٹے بچّے جِن کے بارے میں تُم نے کہاتھا کہ وہ اسیر ہو جایٔیں گے؛ ہاں وُہی تمہارے اَپنے بچّے جو اَب تک نیک و بد میں فرق کرنا بھی نہیں جانتے، وہ اُس مُلک میں داخل ہوں گے؛ اَور مَیں اُنہیں یہ مُلک دُوں گا اَور وہ اُس پر قابض ہوں گے۔ \v 40 لیکن تُم مُڑ کر بحرِقُلزمؔ کی راہ سے بیابان کی طرف کوچ کرو۔“ \p \v 41 تَب تُم نے اقرار کیا، ”ہم نے یَاہوِہ کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔ اَب ہم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُکم کے مُطابق کوہستانی مُلک میں جا کر جنگ کریں گے۔“ چنانچہ تُم میں سے ہر ایک نے یہ سوچ کر اَپنے اَپنے ہتھیار باندھ لیٔے کہ، کوہستانی مُلک میں جا کر حملہ کرنا آسان ہے۔ \p \v 42 لیکن یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”اِن سے کہہ، ’اُوپر جا کر جنگ نہ کریں، کیونکہ اِس کام میں مَیں تمہارے ساتھ نہیں ہوں گا۔ اَور تُم اَپنے دُشمنوں سے شِکست کھاؤگے۔‘ “ \p \v 43 چنانچہ مَیں نے تُم سے کہہ دیا لیکن تُم نہیں مانے۔ تُم نے یَاہوِہ کے حُکم کے خِلاف بغاوت کی اَور مغروُر ہوکر کوہستانی مُلک کی پہاڑیوں کی طرف بڑھ گیٔے۔ \v 44 لیکن جو امُوری اُس کوہستانی علاقہ میں بستے تھے وہ تمہارے مُقابلہ کو نکل آئے اَور اُنہُوں نے شہد کی مکھّیوں کے جھُنڈ کی مانند تمہارا تعاقب کیا اَور سِعِیؔر سے حُرمہؔ تک تُمہیں مارتے چلے آئے۔ \v 45 تَب تُم لَوٹ کر یَاہوِہ کے حُضُور میں رونے لگے لیکن اُنہُوں نے تمہارے رونے کی طرف توجّہ نہ کی اَور تمہاری ایک نہ سُنی۔ \v 46 اَور اِس طرح تُم کیٔی دِن تک قادِسؔ میں پڑے رہے۔ یہاں تک کہ ایک مُدّت گزر گئی۔ \c 2 \s1 بیابان میں بھٹکنا \p \v 1 تَب یَاہوِہ کی اُس ہدایت کے مُطابق جو اُنہُوں نے مُجھے دی تھی ہم مُڑ کر بحرِقُلزمؔ کی راہ سے بیابان کی طرف کوچ کئے۔ کافی عرصہ تک ہم سِعِیؔر کے پہاڑی علاقہ کے اِردگرد چلتے رہے۔ \p \v 2 تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا: \v 3 ”تُم کافی عرصہ تک اِس پہاڑی علاقہ کے اِردگرد چلتے رہے ہو، لہٰذا اَب شمال کا رُخ کرو۔ \v 4 لوگوں کو یہ حُکم دو: ’تُم عیسَوؔ کی نَسل کے اَپنے بھائیوں کے علاقہ سے گزرنے والے ہو جو سِعِیؔر میں رہتے ہیں۔ وہ تُم سے ڈر جایٔیں گے لیکن تُم خُوب احتیاط سے کام لینا۔ \v 5 تُم اُنہیں جنگ کے لیٔے نہ چھیڑنا کیونکہ مَیں تُمہیں اُن کی زمین میں سے کچھ نہیں دوں گا، یہاں تک کہ تمہارے پاؤں رکھنے کے لیٔے بھی نہیں۔ مَیں نے سِعِیؔر کا پہاڑی علاقہ مِیراث کے طور پر عیسَوؔ کے سُپرد کیا ہے۔ \v 6 جو غِذا تُم کھاؤ اَورجو پانی تُم پیو اُسے چاندی کے سِکّوں کے عِوض اُن سے خریدو۔‘ “ \p \v 7 یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں اَپنے ہاتھوں کے سَب کاموں میں برکت دی ہے۔ اُنہُوں نے اُس وسیع بیابان کے سفر میں تُم پر نظر رکھی ہے۔ اُن چالیس سالوں میں یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے ساتھ رہے اَور تُمہیں کسی چیز کی کمی نہ ہونے دی۔ \p \v 8 چنانچہ ہم اَپنے بھائیوں بنی عیسَوؔ کے پاس سے جو سِعِیؔر میں رہتے ہیں گزرے۔ ہم نے عراباہؔ کے راستہ سے مُڑ کرجو ایلاتؔ اَور عضیُون گیبر سے اُوپر آتا ہے مُوآب کے بیابان کا راستہ اِختیار کیا۔ \p \v 9 تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے کہا، ”تُم مُوآبیوں کو دِق نہ کرنا اَور نہ ہی اُنہیں جنگ کے لیٔے چھیڑنا۔ مَیں اُن کی سرزمین کا کویٔی بھی حِصّہ تُمہیں نہ دُوں گا کیونکہ مَیں نے عاؔر شہر کو لَوطؔ کی نَسل کو مِیراث کے طور پر دے دیا ہے۔“ \p \v 10 (کسی زمانہ میں وہاں ایمیمؔ لوگ بسے ہویٔے تھے جو نہایت طاقتور اَور تعداد میں بے شُمار اَور عناقیمؔ کی مانند لمبے قد کے تھے۔ \v 11 عناقیوں کی طرح اُن کا شُمار بھی رفائیمؔ میں کیا جاتا تھا لیکن مُوآبی اُنہیں ایمیمؔ کہا کرتے تھے۔ \v 12 سِعِیؔر میں حَوریؔ قوم کے لوگ بسے ہویٔے تھے لیکن بنی عیسَوؔ نے اُنہیں اُس مُلک سے نکال دیا تھا اَور اُنہیں نِیست و نابود کرکے خُود اُن کی جگہ بس گیٔے تھے جَیسا کہ بنی اِسرائیل نے اُس مُلک کے ساتھ کیا تھا جو یَاہوِہ نے اُنہیں مِیراث میں دی تھی۔) \p \v 13 اَور یَاہوِہ نے فرمایا، ”اَب اُٹھو اَور زیِریؔد دریا کے پار جاؤ۔“ چنانچہ ہم نے اُس وادی کو پار کیا۔ \p \v 14 اَور ہمارے قادِسؔ برنیع سے روانہ ہوکر زیِریؔد دریا کو پار کرنے تک اڑتیس سال کا عرصہ گزرا۔ اِس اَثنا مَیں یَاہوِہ کی اُن سے کھائی ہُوئی قَسم کے مُطابق اُس پُشت کے سبھی جنگی مَرد فنا ہو گیٔے تھے۔ \v 15 اَور جَب تک وہ مُکمّل طور پر نابود نہ ہو گئے یَاہوِہ کا ہاتھ اُن کے خِلاف بڑھا رہا۔ \p \v 16 پھر جَب بنی اِسرائیل میں سے سَب جنگی مَرد مَر گیٔے اَور قوم میں سے فنا ہو گیٔے، \v 17 تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، \v 18 ”آج تُم سَب عاؔر شہر سے یعنی مُوآب کی سرحد سے گزر جاؤگے۔ \v 19 جَب تُم بنی عمُّون کے قریب پہُنچو تو اُنہیں ستانا مت اَور نہ اُنہیں جنگ کے لیٔے اُکسانا کیونکہ مَیں بنی عمُّون کے مُلک کا کویٔی بھی حِصّہ تُمہیں مِیراث کے طور پر نہ دُوں گا۔ مَیں نے اُسے بنی لَوطؔ کو مِیراث میں دے دیا ہے۔“ \p \v 20 وہ مُلک بھی رفائیمؔ کا ہی مانا جاتا تھا جو وہاں رہا کرتے تھے لیکن عمُّونی اُنہیں زمؔزمیم کہتے تھے۔ \v 21 رفائیمؔ لوگ نہایت طاقتور اَور تعداد میں بے شُمار تھے اَور عناقیمؔ کی مانند لمبے قد کے تھے لیکن یَاہوِہ نے عمُّونیوں کے سامنے اُن کو بے دخل کر دیا اَور بنی عمُّون اُن کی جگہ بس گیٔے۔ \v 22 یَاہوِہ نے بنی عیسَوؔ کی خاطِر بھی یہی کیا جو سِعِیؔر میں رہتے تھے جَب اُس نے حَوریوں کو اُن کے سامنے سے مٹا دیا۔ اُنہُوں نے اُنہیں نکال دیا اَور آج تک خُود اُن کی جگہ بسے ہویٔے ہیں۔ \v 23 اَور وَیسے ہی کفتُوریوں نے کفتُور سے آکر عوّیوں کو جو غزّہؔ تک دیہاتوں میں بسے ہویٔے تھے مٹا دیا اَور اُن کی جگہ خُود بس گیٔے۔ \s1 حِشبونؔ کے بادشاہ سیحونؔ کی شِکست \p \v 24 ”لہٰذا اُٹھو اَور ارنُونؔ کی وادی کے پار جاؤ۔ دیکھو مَیں نے حِشبونؔ کے بادشاہ امُوری سیحونؔ کو اُس کے مُلک سمیت تمہارے ہاتھ میں کر دیا ہے۔ اُس سے جنگ چھیڑ دو اَور اُس کے مُلک پر قبضہ کرنا شروع کر دو۔ \v 25 آج ہی کے دِن سے میں تمہارا دہشت اَور خوف آسمان کے نیچے کی سَب قوموں پر ڈالنا شروع کروں گا۔ وہ تمہاری خبر سُن کر تھرتھرائیں گی اَور تمہاری وجہ سے بےچین ہو جایٔیں گی۔“ \p \v 26 اَور مَیں نے دشتِ قدیموتؔ سے حِشبونؔ کے بادشاہ سیحونؔ کے پاس یہ پیغامِ اَمن لے کر قاصِد روانہ کئے کہ، \v 27 ”ہمیں اَپنے مُلک سے گزر جانے دو۔ ہم صِرف شاہراہ سے ہوکر چلے جایٔیں گے اَور داہنے یا بائیں نہ مُڑیں گے۔ \v 28 تُم ہمیں کھانے کے لیٔے روٹی اَور پینے کے لیٔے پانی چاندی کے سِکّوں کے عِوض بیچنا۔ بس ہمیں پیدل چلے جانے کی اِجازت دو۔ \v 29 ٹھیک اُسی طرح جَیسے سِعِیؔر میں رہنے والے بنی عیسَوؔ نے اَور عاؔر میں رہنے والے مُوآبیوں نے ہمارے ساتھ کیا تھا۔ جَب تک کہ ہم یردنؔ کو پار کرکے اُس مُلک میں نہ پہُنچ جایٔیں جسے یَاہوِہ ہمارے خُدا ہمیں دے رہے ہیں۔“ \v 30 لیکن حِشبونؔ کے بادشاہ سیحونؔ نے ہمیں جانے نہ دیا کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے اُس کا مِزاج کڑا اَور اُس کا دِل سخت کر دیا تھا تاکہ اُسے تمہارے ہاتھ میں کر دے جَیسا کہ اُس نے آج بھی کیا ہے۔ \p \v 31 یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”دیکھ، مَیں نے سیحونؔ اَور اُس کے مُلک کو تمہارے حوالہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ اَب اُس کے مُلک پر قبضہ کرنا شروع کرو تاکہ اُس کے مالک بَن جاؤ۔“ \p \v 32 جَب سیحونؔ اَپنے سارے لشکر کے ساتھ نکل کر ہم سے لڑنے یاہضؔ پہُنچا، \v 33 تو یَاہوِہ ہمارے خُدا نے اُسے ہمارے حوالہ کر دیا اَور ہم نے اُسے اُس کے بیٹوں اَور سارے لشکر سمیت مار ڈالا۔ \v 34 اُسی وقت ہم نے اُس کے سَب شہروں پر قبضہ کر لیا اَور اُنہیں مَرد عورتوں اَور بچّوں سمیت بالکُل تباہ کر ڈالا اَور کسی کو باقی نہ چھوڑا۔ \v 35 لیکن مویشی اَور تسخیر کئے ہویٔے شہروں سے جو مالِ غنیمت ہمارے ہاتھ لگا ہم لے آئے۔ \v 36 ارنُونؔ کی وادی کے کنارے پر کے عروعؔر سے اَور اُس وادی میں کے شہر سے لے کر گِلعادؔ تک اَیسا کویٔی شہر نہ تھا جسے فتح کرنا ہمارے لیٔے مُشکل ہُوا ہو۔ یَاہوِہ ہمارے خُدا نے اُن سَب کو ہمارے تابع کر دیا۔ \v 37 لیکن یَاہوِہ خُدا کے حُکم کے مُطابق تُم نے نہ تو بنی عمُّون کے مُلک کے کسی حِصّہ میں نہ دریائے یبّوقؔ کے سیراب کئے ہویٔے علاقہ میں اَور نہ ہی پہاڑوں پر بسے ہویٔے شہروں کے اطراف کے علاقہ میں مداخلت کی۔ \c 3 \s1 باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کی شِکست \p \v 1 پھر ہم مُڑ کر باشانؔ کے راستہ سے آگے بڑھے اَور باشانؔ کا بادشاہ عوگؔ اَپنے سارے لشکر کے ساتھ نکل کر ادرعیؔ کے مقام پر ہم سے جنگ کرنے کو آیا۔ \v 2 یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”اُس سے خوفزدہ مت ہو کیونکہ مَیں نے اُسے اُس کے سارے لشکر اَور اُس کے مُلک سمیت تمہارے حوالہ کر دیا ہے۔ لہٰذا جَیسا تُم نے امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کے ساتھ کیا، جو حِشبونؔ میں حُکمراں تھا وَیسا ہی اُس کے ساتھ بھی کرنا۔“ \p \v 3 چنانچہ یَاہوِہ ہمارے خُدا نے باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کو بھی اُس کے سارے لشکر سمیت ہمارے ہاتھ میں کر دیا اَور ہم نے اُنہیں یہاں تک مارا کہ اُن میں کویٔی باقی نہ بچا۔ \v 4 اَور اُسی وقت ہم نے اُس کے سارے شہر لے لیٔے اَور اُن ساٹھ شہروں میں سے اَیسا کویٔی شہر نہ تھا جسے ہم نے اُن سے نہ لیا ہو یعنی ارگوبؔ کا سارا علاقہ جو باشانؔ میں عوگؔ کی سلطنت میں تھا۔ \v 5 یہ سَب شہر اُونچی اُونچی فصیلوں اَور پھاٹکوں اَور بینڈوں سے مُستحکم کئے گیٔے تھے اَور کیٔی اَیسے دیہات بھی تھے جو فصیلدار نہ تھے۔ \v 6 اَور جِس طرح ہم نے حِشبونؔ کے بادشاہ سیحونؔ کے ساتھ کیا تھا وَیسے ہی اِن سَب کو بالکُل تباہ کر دیا۔ ہر شہر کو مَردوں عورتوں اَور بچّوں سمیت بالکُل نابود کر دیا۔ \v 7 لیکن سَب مویشی اَور اُن کے شہروں کا مالِ غنیمت ہم نے اَپنے لیٔے رکھ لیا۔ \p \v 8 چنانچہ اُس وقت ہم نے اُن دو امُوری بادشاہوں سے ارنُونؔ کی گھاٹی سے لے کر کوہِ حرمُونؔ تک یردنؔ کے مشرق کا سارا علاقہ اَپنے اِختیار میں کر لیا۔ \v 9 (حرمُونؔ کو صیدونی سِریُونؔ اَور امُوری سنیرؔ کہتے ہیں۔) \v 10 ہم نے ہموار میدان کے سَب شہر اَور تمام گِلعادؔ اَور سارا باشانؔ، سَلِکہؔ اَور ادرعیؔ تک جو باشانؔ میں واقع عوگؔ کی سلطنت میں تھے سَب اَپنے اِختیار میں کر لیا۔ \v 11 (رفائیمؔ کی نَسل کے لوگوں میں سے صِرف باشانؔ کا بادشاہ عوگؔ ہی رہ گیا تھا۔ اُس کا پلنگ لوہے کا بنا ہُوا تھا جو لمبا 9 ہاتھ\f + \fr 3‏:11 \fr*\fq 9 ہاتھ \fq*\ft تیرہ فِٹ\ft*\f* اَور چوڑا 4 ہاتھ\f + \fr 3‏:11 \fr*\fq چوڑا 4 ہاتھ \fq*\ft پانچ فِٹ\ft*\f* تھا۔ وہ اَب بھی بنی عمُّون کے شہر ربّہؔ میں مَوجُود ہے۔) \s1 مُلک کی تقسیم \p \v 12 پھر ہم نے اُس وقت جو مُلک قبضہ میں لے لیا تھا اُس میں سے ارنُونؔ کی گھاٹی کے پاس کے عروعؔر کے شمال کا علاقہ اَور گِلعادؔ کے کوہستانی مُلک کا نِصف حِصّہ اَور اُس کے شہر، مَیں نے رُوبِنیوں اَور گادیوں کو دے دیا۔ \v 13 گِلعادؔ کا بقیّہ حِصّہ اَور سارا باشانؔ جو عوگؔ کی سلطنت میں تھا مَیں نے منشّہ کے نِصف قبیلہ کو دے دیا۔ (باشانؔ میں ارگوبؔ کا سارا علاقہ رفائیمؔ کا مُلک کہلاتا ہے۔ \v 14 منشّہ کے بیٹے یائیرؔ نے گیشُوریوں اَور معکاتیوں کی سرحد تک کا ارگوبؔ کا پُورا علاقہ لے لیا اَور وہ اُس کے نام سے منسوب ہُوا۔ اِس لیٔے باشانؔ آج کے دِن تک حوّوت یائیرؔ کہلاتا ہے۔) \v 15 اَور مَیں نے گِلعادؔ مکیرؔ کو دے دیا۔ \v 16 لیکن رُوبِنیوں اَور گادیوں کو مَیں نے گِلعادؔ سے لے کر وادیِ ارنُونؔ تک کا علاقہ دے دیا (جِس کی سرحد وادی کا درمیانی حِصّہ تھا) جو دریائے یبّوقؔ تک جو بنی عمُّون کی سرحد ہے پھیلا ہُوا تھا۔ \v 17 مشرق میں پِسگہؔ کی ڈھلانوں کے نیچے سے عراباہؔ کے کنارے یردنؔ تک اَور کِنّریتؔ سے عراباہؔ کے سمُندر یعنی بحرمُردار تک کے علاقے بھی اُنہیں دے دئیے۔ \p \v 18 اُس وقت مَیں نے تُمہیں حُکم دیا: ”یَاہوِہ تمہارے خُدا نے یہ مُلک تُمہیں دیا ہے تاکہ تُم اُس کے مالک ہو جاؤ۔ لیکن تمہارے سَب جنگی مَرد ہتھیار باندھ کر اَپنے اِسرائیلی بھائیوں کے آگے آگے دریائے یردنؔ کے پار جایٔیں۔ \v 19 البتّہ تمہاری بیویاں اَور تمہارے بچّے اَور تمہارے مویشی، کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تمہارے پاس مویشی بہت ہیں، اِس لیٔے یہ سَب تمہارے اُنہیں شہروں میں رہیں جو مَیں نے تُمہیں دئیے ہیں، \v 20 جَب تک یَاہوِہ تمہارے بھائیوں کو تمہاری مانند چَین نہ بخشے جَیسے تُمہیں بخشا ہے اَور وہ بھی اُس مُلک پر قابض نہ ہو جایٔیں جو یَاہوِہ تمہارے خُدا یردنؔ کے اُس پار اُنہیں دے رہے ہیں۔ اُس کے بعد تُم میں سے ہر ایک اُسی مِلکیّت میں لَوٹ جائے جو مَیں نے تُمہیں دی ہے۔“ \s1 مُوسیٰ کو دریائے یردنؔ پار کرنے کی ممانعت \p \v 21 اُس وقت مَیں نے یہوشُعؔ کو حُکم دیا: ”تُم نے اَپنی آنکھوں سے دیکھا کہ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے اُن دو بادشاہوں کے ساتھ کیا کیا ہے۔ یَاہوِہ وہاں کی تمام سلطنتوں کے ساتھ بھی وَیسا ہی کریں گے جہاں تُم جا رہے ہو۔ \v 22 لہٰذا تُم اُن سے مت ڈرنا۔ یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہاری خاطِر لڑیں گے۔“ \p \v 23 اُس وقت مَیں نے یَاہوِہ سے مِنّت کی: \v 24 ”اَے یَاہوِہ قادر، آپ نے اَپنے خادِم کو اَپنی عظمت اَور اَپنا قوی ہاتھ دِکھانا شروع کیا ہے کیونکہ آسمان میں یا زمین پر اَیسا کون معبُود ہے جو آپ کے جَیسا کام اَور عظیم کارنامے اَنجام دے سکے؟ \v 25 لہٰذا مُجھے بھی یردنؔ کے پار کے اُس اَچھّے مُلک یعنی اُس خُوشنما پہاڑی مُلک اَور لبانونؔ کو دیکھ لینے دیجئے۔“ \p \v 26 لیکن تمہاری وجہ سے یَاہوِہ مُجھ سے خفا ہُوئے اَور اُنہُوں نے میری نہ سُنی۔ بَلکہ یَاہوِہ نے فرمایا، ”بس کر اِس مُعاملہ میں آئندہ مُجھ سے بات نہ کرنا۔ \v 27 پِسگہؔ پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ جا، اَور مغرب اَور شمال اَور جُنوب اَور مشرق کی طرف نظر دَوڑا۔ اَپنی آنکھوں سے اُس مُلک کا نظارہ کر لے کیونکہ تُو اِس یردنؔ کو پار نہ کر پایٔےگا۔ \v 28 لیکن یہوشُعؔ کو اِختیار بخش اَور اُس کی حوصلہ اَفزائی کرکے اُسے مضبُوط کر کیونکہ وہ اُن لوگوں کو یردنؔ پار لے جائے گا اَور وُہی اُنہیں اُس مُلک میں قابض کرائے گا، جسے تُم دیکھنے والے ہو۔“ \v 29 چنانچہ ہم بیت پعورؔ کے پاس کی وادی میں ہی ٹھہرے رہے۔ \c 4 \s1 فرمانبرداری کا حُکم \p \v 1 اَب اَے اِسرائیلیوں! جِن قوانین اَور آئین کو میں تُمہیں سِکھانے کو ہُوں اُنہیں سُنو اَور اُن پر عَمل کرو تاکہ تُم زندہ رہو اَور جا کر اُس مُلک پر قابض ہو جاؤ جو یَاہوِہ تمہارے آباؤاَجداد کے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں۔ \v 2 جو حُکم میں تُمہیں دیتا ہُوں اُس میں نہ تو کچھ اِضافہ کرنا اَور نہ اُس میں سے کچھ گھٹانا بَلکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا کے جو اَحکام میں تُمہیں دے رہا ہُوں اُن کے پابند رہنا۔ \p \v 3 یَاہوِہ نے بَعل پعورؔ میں جو کچھ کیا اُسے تُم نے اَپنی آنکھوں سے دیکھاہے۔ جِس کسی نے بَعل پعورؔ کی پرستش کی اُسے یَاہوِہ نے تمہارے درمیان سے فنا کر دیا۔ \v 4 لیکن تُم سَب جو یَاہوِہ اَپنے خُدا سے وابستہ رہے آج کے دِن تک زندہ ہو۔ \p \v 5 دیکھو مَیں نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُکم کے مُطابق تُمہیں قوانین اَور آئین سِکھا دئیے ہیں تاکہ تُم اُس مُلک میں اُن پر عَمل کرو جِس پر قبضہ کرنے جا رہے ہو۔ \v 6 تُم نہایت احتیاط کے ساتھ اُن پر عَمل کرنا کیونکہ اُسی سے اَور قوموں کو تمہاری حِکمت اَور فراست کا ثبوت ملے گا اَور وہ اُن تمام قوانین کو سُن کر کہیں گی، ”کہ واقعی یہ عظیم قوم نہایت عقلمند اَور دانِشور ہے۔“ \v 7 اِس قدر عظیم قوم اَور کون سِی ہے جِس کا معبُود اَپنی قوم کے اِس قدر نزدیک رہتاہے، جَیسے یَاہوِہ، ہمارے خُدا ہمارے نزدیک رہتے ہیں کہ ہم جَب بھی اُن سے دعا کرتے ہیں وہ ہماری مدد کے لیٔے تیّار رہتے ہیں؟ \v 8 اَور دُوسری کون سِی اِس قدر عظیم قوم ہے جِس کے پاس اَیسے راست قوانین اَور آئین ہیں جسے میں آج تمہارے سامنے رکھتا ہُوں؟ \p \v 9 لہٰذا محتاط اَور نہایت خبردار رہو اَیسا نہ ہو کہ جو کچھ تُم نے اَپنی آنکھوں سے دیکھاہے اُسے ہمیشہ کے لیٔے بھُول جاؤ یا وہ تمہارے دِل سے مِٹ جائے۔ تُم یہ باتیں اَپنی اَولاد کو اَور اُن کے بعد اُن کی اَولاد کو سِکھاتے رہنا۔ \v 10 اُس دِن کو یاد کرو جَب تُم کوہِ حورِبؔ پر یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور میں کھڑے تھے، اَور اُنہُوں نے مُجھ سے فرمایا، ”کہ لوگوں کو میرا کلام سُننے کے لیٔے میرے سامنے جمع کرو تاکہ جَب تک وہ اُس مُلک میں زندہ رہیں میرا خوف ماَننا سیکھیں اَور اَپنی اَولاد کو بھی یہی سکھائیں۔“ \v 11 چنانچہ تُم سَب قریب آکر اُس پہاڑ کے نیچے کھڑے ہو گئے، جو آگ کے شُعلوں میں لپٹا ہُوا تھا اَور اُس کے شُعلے آسمان چُوم رہے تھے، ہر جگہ تاریکی اَور کالی گھٹایٔیں اَور دھوئیں کا غُبار پھیلا ہُوا تھا۔ \v 12 تَب یَاہوِہ نے اُس آگ میں سے تُم سے کلام کیا۔ تُمہیں لفظ اَور آواز تو سُنایٔی دے رہی تھی مگر کویٔی شکل یا صورت نہیں دِکھائی دے رہی تھی۔ صِرف آواز ہی سُنایٔی دے رہی تھی۔ \v 13 تَب یَاہوِہ نے اَپنے عہد کے دسوں اَحکام تُم پر ظاہر کئے اَور اُنہیں ماننے کا حُکم دیا اَور پھر اُنہیں پتّھر کی دو تختیوں پر لِکھ دیا۔ \v 14 اَور اُسی وقت یَاہوِہ نے مُجھے حُکم دیا کہ تُمہیں وہ قوانین اَور آئین سِکھاؤں جِن پر تُم اُس مُلک میں عَمل کروگے جسے تُم یردنؔ کو پار کرکے حاصل کرنے والے ہو۔ \s1 بُت پرستی کی ممانعت \p \v 15 لہٰذا تُم نہایت احتیاط رکھنا، کیونکہ جِس دِن کوہِ حورِبؔ پر یَاہوِہ نے آگ میں سے ہوکر تُم سے کلام کیا تھا تو تُمہیں اُن کی کسی طرح کی شکل یا صورت نہ دِکھائی دی تھی۔ \v 16 کہیں اَیسا نہ ہو کہ تُم بگڑ جاؤ اَور اَپنے لیٔے کویٔی بُت یا شَبیہ بنالو خواہ وہ مَرد یا عورت کے شکل کی، \v 17 یا زمین پر کے کسی حَیوان یا ہَوا میں اُڑنے والے کسی پرندے کی، \v 18 یا زمین پر رینگنے والے کسی جاندار یا پانی کے اَندر کی کسی مچھلی کی مانند ہو۔ \v 19 اَور جَب تُم آسمان کی طرف نگاہ کرو اَور تمام اجرامِ فلکی یعنی آفتاب چاند اَور تاروں کو دیکھو تو اُنہیں سَجدہ کرنے کے لیٔے مائل نہ ہو جاؤ اَور نہ اُن چیزوں کی عبادت کرو جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا نے آسمان کے نیچے کی سَب قوموں کے لیٔے رکھ چھوڑا ہے۔ \v 20 لیکن تُمہیں تو یَاہوِہ گویا لوہا تپانے کی بھٹّی یعنی مِصر سے نکال کر لائے ہیں تاکہ تُم اُن کی مِیراث کے لوگ ٹھہرو جَیسا کہ اَب ہو۔ \p \v 21 یَاہوِہ نے تمہاری وجہ سے مُجھ سے ناراض ہوکر قَسم کھائی کہ میں یردنؔ پار کرکے اُس اَچھّے مُلک میں داخل نہ ہونے پاؤں گا جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں مِیراث کے طور پر دے رہے ہیں۔ \v 22 میں اِسی مُلک میں مروں گا اَور یردنؔ پار نہ جاؤں گا لیکن تُم پار کرکے اُس اَچھّے مُلک پر قبضہ کر لوگے۔ \v 23 لہٰذا خیال رہے کہ تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے اِس عہد کو بھُول مت جانا، جو اُس نے تمہارے ساتھ باندھا ہے اَور اَپنے لیٔے کسی اَیسی چیز سے مُشابہ کویٔی بُت بنالو جِس سے یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں منع کیا ہے۔ \v 24 کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا بھسم کر دینے والی آگ ہیں۔ وہ غیرت مند خُدا ہیں۔ \p \v 25 جَب تمہارے ہاں بیٹے اَور پوتے پیدا ہو چکیں اَور تُم اُس مُلک میں کافی عرصہ تک رہ چُکو اَور تَب اگر تُم بگڑ جاؤ اَور کسی قِسم کا بُت بنالو جو یَاہوِہ تمہارے خُدا کی نظر میں بُرا ٹھہرے اَور اُنہیں غُصّہ دِلائے، \v 26 تو میں آج کے دِن آسمان اَور زمین کو تمہارے خِلاف گواہ ٹھہرا کر کہتا ہُوں کہ تُم بہت جلد اُس مُلک سے مِٹ جاؤگے جسے تُم یردنؔ پار کرکے حاصل کرنے والے ہو۔ تُم وہاں بہت دِن رہنے نہ پاؤگے بَلکہ یقیناً نِیست و نابود کر دئیے جاؤگے۔ \v 27 یَاہوِہ تُمہیں الگ الگ مُلکوں میں پراگندہ کریں گے اَور جِن قوموں کے درمیان یَاہوِہ تُمہیں پہُنچائیں گے اُن میں تمہاری تعداد گھٹ جائے گی۔ \v 28 وہاں تُم اِنسانوں کے بنائے ہویٔے لکڑی اَور پتّھر کے معبُودوں کی عبادت کروگے جو نہ دیکھ سکتے ہیں نہ سُن سکتے ہیں نہ کھا سکتے ہیں اَور نہ سونگھ سکتے ہیں۔ \v 29 لیکن وہاں بھی اگر تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کو ڈھونڈوگے تو اُسے پاؤگے بشرطیکہ تُم اَپنے پُورے دِل اَور اَپنی ساری جان سے اُن کی جُستُجو کرو۔ \v 30 جَب تُم مُصیبت میں مُبتلا ہو جاؤگے اَور یہ سَب باتیں تُمہیں پیش آئیں گی تَب بعد کے دِنوں میں تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی طرف لَوٹ آؤگے اَور اُن کی اِطاعت کروگے۔ \v 31 کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا رحیم خُدا ہیں۔ وہ تُمہیں ترک نہیں کریں گے اَور نہ ہی ہلاک کریں گے اَور نہ وہ اُس عہد کو بھُولیں گے جو اُنہُوں نے تمہارے آباؤاَجداد کے ساتھ قَسم کھا کر باندھا تھا۔ \s1 صِرف یَاہوِہ ہی خُدا \p \v 32 جَب سے خُدا نے اِنسان کو زمین پر پیدا کیا تَب سے اُن قدیم زمانوں کا حال دریافت کرو جو تمہارے زمانہ سے بہت پہلے گزر چُکے ہیں۔ آسمان کے ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک دریافت کرو۔ کیا اِس طرح کا بڑا کام پہلے کبھی ہُوا تھا یا اَیسی کویٔی بات کبھی سُننے میں آئی تھی؟ \v 33 کیا کبھی کویٔی اَور قوم تمہاری طرح خُدا کی آواز کو آگ میں سے آتے ہویٔے سُن کر زندہ بچی ہے؟ \v 34 یا کیا یَاہوِہ تمہارے خُدا جَیسا کویٔی اَور معبُود بھی ہُواہے، جِس نے اَپنی خاطِر کسی قوم کو کسی دُوسرے مِصر کے درمیان سے نکالنے کے لیٔے حیرت اَنگیز نِشانات اَور عجائب اَور آزمائشوں، مُہیب کارناموں اَور جنگوں اَور قوی ہاتھ کے ذریعے تمہاری آنکھوں کے سامنے نکال لایا ہو؟ \p \v 35 تُمہیں یہ سَب کچھ دِکھایا گیا تاکہ تُم جانو کہ یَاہوِہ ہی خُدا ہیں اَور اُن کے سِوا کویٔی اَور ہے ہی نہیں۔ \v 36 اُنہُوں نے آسمان میں سے اَپنی آواز تُمہیں سُنایٔی تاکہ تُمہیں تربّیت دیں اَور زمین پر اُنہُوں نے تُمہیں اَپنی بڑی آگ دِکھائی اَور تُم نے اُن کا کلام اُس آگ میں سے سُنا۔ \v 37 چونکہ اُنہیں تمہارے آباؤاَجداد سے مَحَبّت تھی اَور اُنہُوں نے اُن کے بعد اُن کی نَسل کو مُنتخب کیا اِس لیٔے وہ اَپنی مَوجُودگی میں اَور اَپنی عظیم قُدرت سے تُمہیں مِصر سے نکال لائے، \v 38 تاکہ تُم سے بڑی اَور زورآور قوموں کو تمہارے سامنے سے نکال دیں اَور تُمہیں اُن کے مُلک میں لاکر اُسے مِیراث کے طور پر تُمہیں دیں جَیسا کہ آج کے دِن ظاہر ہے۔ \p \v 39 لہٰذا آج کے دِن تُم جان لو اَور اَپنے دِل میں یہ بات بِٹھا لو کہ اُوپر آسمان میں اَور نیچے زمین میں یَاہوِہ ہی خُدا ہیں اَور کویٔی دُوسرا نہیں۔ \v 40 اُن کے جو قوانین اَور اَحکام آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں اُن پر عَمل کرو تاکہ تمہارے اَور تمہارے بعد تمہاری اَولاد کی بھی خیر ہو اَور اُس مُلک میں جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں ہمیشہ کے لیٔے دے رہے ہیں تمہاری عمر دراز ہو۔ \s1 پناہ کے شہر \p \v 41 تَب مَوشہ نے یردنؔ کے مشرق میں تین شہر الگ کر لیٔے، \v 42 جہاں اَیسا شخص بھاگ کر جا سَکتا تھا جِس نے غَیر اِرادتاً اَور بغیر کسی پرانی عداوت کے اَپنے پڑوسی کو قتل کیا ہو۔ وہ اُن تین میں سے کسی ایک شہر میں بھاگ کر اَپنی جان بچا سَکتا تھا۔ \v 43 وہ شہر یہ تھے: رُوبِنیوں کے لیٔے بضرؔ شہر جو بیابان کی ترائی میں واقع ہے۔ قبیلہ گادؔ کے لیٔے گِلعادؔ کا راموتؔ شہر اَور منشّہیوں کے لیٔے باشانؔ کا گولانؔ شہر۔ \s1 آئین کا دیا جانا \p \v 44 یہ وہ آئین ہے جسے مَوشہ نے بنی اِسرائیل کے آگے پیش کیا۔ \v 45 یہی وہ اِسرائیلی عہد، قوانین اَور آئین ہیں جو مَوشہ نے اُنہیں اُس وقت دیئے جَب وہ مِصر سے نکل آئےتھے۔ \v 46 اَور یردنؔ کے مشرق میں بیت پعورؔ کے نزدیک کی وادی میں ٹھہرے تھے جو امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کے مُلک میں ہے جو حِشبونؔ پر حُکمراں تھا اَور جسے مَوشہ اَور بنی اِسرائیل نے مِصر سے نکل آنے کے بعد شِکست دی تھی۔ \v 47 اُنہُوں نے اُس کے اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ اَور یردنؔ کے مشرق کے دو امُوری بادشاہوں کے مُلکوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ \v 48 یہ مُلک ارنُونؔ کی وادی کے سِرے پر کے عروعؔر سے لے کر کوہِ سِریُونؔ (یعنی کوہِ حرمُونؔ) تک پھیلا ہُواہے، \v 49 جِس میں یردنؔ کے مشرق کا سارا میدان شامل تھا، جو پِسگہؔ پہاڑی کی ڈھلانوں کے نیچے عراباہؔ کے سمُندر یعنی بحرمُردار تک پھیلا ہُوا تھا۔ \c 5 \s1 دس اَحکام \p \v 1 مَوشہ نے سَب اِسرائیلیوں کو بُلوا کر اُن سے فرمایا: \p اَے اِسرائیلیوں! جِن قوانین اَور آئین کو آج مَیں تُمہیں سُناتا ہُوں اُنہیں سُن لو۔ اُنہیں سیکھو اَور اُن پر ضروُر عَمل کرنا۔ \v 2 کوہِ حورِبؔ پر یَاہوِہ ہمارے خُدا نے ہمارے ساتھ ایک عہد باندھا تھا۔ \v 3 یہ عہد یَاہوِہ نے ہمارے آباؤاَجداد سے نہیں بَلکہ خُود ہم سَب سے باندھا تھا جو آج تک یہاں زندہ ہیں۔ \v 4 یَاہوِہ نے اُس پہاڑ پر آگ میں سے تُم سے رُوبرو باتیں کی تھیں۔ \v 5 (اُس وقت مَیں یَاہوِہ اَور تمہارے درمیان تُمہیں یَاہوِہ کا کلام سُنانے کے لیٔے کھڑا ہُوا تھا کیونکہ تُم آگ سے ڈر گیٔے تھے اَور پہاڑ کے اُوپر نہیں جانا چاہتے تھے)۔ \p اَور یَاہوِہ نے فرمایا: \b \lh \v 6 یَاہوِہ تمہارا خُدا، جو تُمہیں مُلک مِصر کی غُلامی سے نکال لایا میں ہُوں۔ \b \li1 \v 7 ”میرے حُضُور تُم غَیر معبُودوں کو نہ ماَننا۔ \li1 \v 8 تُم کسی بھی شَے کی صورت پر خواہ وہ اُوپر آسمان میں یا نیچے زمین پر یا نیچے پانیِوں میں ہو کویٔی بُت نہ بنانا۔ \v 9 تُم اُن کے آگے سَجدہ نہ کرنا اَور نہ ہی اُن کی عبادت کرنا کیونکہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا غیّور خُدا ہُوں اَورجو مُجھ سے عداوت رکھتے ہیں مَیں اُن کی اَولاد کو تیسری اَور چوتھی پُشت تک اُن کے آباؤاَجداد کی بدکاری کی سزا دیتا ہُوں۔ \v 10 لیکن ہزاروں پُشتیں جو مُجھ سے مَحَبّت رکھتی ہیں اَور میرے حُکموں کو مانتی ہیں میں اُن سے مَحَبّت رکھتا ہُوں۔ \li1 \v 11 تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کا نام بے مقصد نہ لینا کیونکہ جو کویٔی اُن کا نام بے مقصد لے گا، یَاہوِہ اُسے بے سزا نہیں چھوڑیں گے۔ \li1 \v 12 تُم سَبت کے دِن کو پاک ماننا، جَیسا کہ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں حُکم دیا ہے۔ \v 13 چھ دِن تک تُم محنت سے اَپنا سارا کام کاج کرنا۔ \v 14 لیکن ساتواں دِن یَاہوِہ تمہارے خُدا کا سَبت ہے۔ اُس دِن نہ تُم کویٔی کام کرنا، نہ تمہارا بیٹا یا بیٹی نہ تمہارا غُلام یا خادِمائیں نہ تمہارے چَوپائے نہ تمہارا بَیل، نہ گدھا اَور نہ کویٔی پردیسی جو تمہارے پھاٹکوں کے اَندر رہتا ہو، تاکہ تمہارے خادِم اَور خادِمائیں تمہاری طرح آرام کریں۔ \v 15 یاد رکھو کہ تُم مِصر میں غُلام تھے اَور یَاہوِہ تمہارے خُدا وہاں سے تُمہیں اَپنے قوی ہاتھ سے اَور اَپنے بازو بڑھا کر نکال لائے۔ اِس لیٔے یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں سَبت کا دِن ماننے کا حُکم دیا ہے۔ \li1 \v 16 اَپنے باپ اَور اَپنی ماں کی عزّت کرنا جَیسا کہ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں حُکم دیا ہے تاکہ تمہاری عمر دراز ہو اَورجو مُلک یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں اُس میں تمہاری خیر ہو۔ \li1 \v 17 تُم اِنسان کا خُون نہ کرنا۔ \li1 \v 18 تُم زنا نہ کرنا۔ \li1 \v 19 تُم چوری نہ کرنا۔ \li1 \v 20 تُم اَپنے پڑوسی کے خِلاف جھُوٹی گواہی نہ دینا۔ \li1 \v 21 تُم اَپنے پڑوسی کی بیوی کا لالچ نہ کرنا اَور نہ تُم اَپنے پڑوسی کے گھر یا کھیت، نہ اُس کے غُلام یا اُس کی خادِمہ کا، اُس کے بَیل یا گدھے کا اَور نہ اَپنے پڑوسی کی کسی اَور چیز کا۔“ \b \p \v 22 یہی وہ اَحکام ہیں جِن کا یَاہوِہ نے اُس پہاڑ پر آگ، بادل اَور گہری تاریکی میں سے بُلند آواز سے تُم سبھی سے یعنی تمہاری ساری جماعت سے فرمایا تھا، اَور اِس سے زِیادہ اَور کچھ نہ کہا۔ پھر اُنہُوں نے اُنہیں پتّھر کی دو تختیوں پر لِکھ کر اُنہیں مُجھے دے دیا۔ \p \v 23 اَور پھر جَب تُم نے اُس تاریکی میں سے وہ آواز سُنی، جَب وہ پہاڑ آگ سے دہک رہاتھا، تَب تُم سبھی اَپنے قبیلوں کے سَب سربراہ اَور بُزرگ میرے پاس آئے، \v 24 اَور تُم نے مُجھ سے فریاد کی، ”یَاہوِہ ہمارے خُدا نے اَپنا جلال اَور اَپنی عظمت ہمیں دِکھائی ہے، اَور ہم نے اُن کی آواز آگ میں سے آتی ہُوئی سُنی ہے۔ آج ہم نے رُوبرو دیکھ لیا ہے کہ خُدا اِنسان سے باتیں کرتے ہیں تو بھی اِنسان زندہ رہتے ہیں۔ \v 25 لیکن اَب ہم کیوں مَریں؟ کیونکہ بڑی ہولناک آگ ہمیں بھسم کر دے گی۔ اَور اگر ہمیں یَاہوِہ اَپنے خُدا کی آواز پھر سُننا پڑ جایٔے تَب تو ہم ضروُر فنا ہو جایٔیں گے۔ \v 26 کیونکہ کیا یہ کبھی سُنا بھی گیا ہے کہ کِس فانی اِنسان نے ہماری طرح زندہ خُدا کی آواز کو آگ میں سے آتے ہویٔے سُنا ہو اَور وہ زندہ بچ گیا ہو جَیسے ہم نے سُنی اَور زندہ بچ گیٔے؟ \v 27 لہٰذا آپ ہی نزدیک جا کر سُن لیا کریں کہ یَاہوِہ ہمارے خُدا کیا فرما رہے ہیں؛ اِس کے بعد ہمارے پاس آکر ہمیں وہ بات بتا دیجئے، ہم اُسے سُنیں گے اَور اُس پر عَمل کریں گے۔“ \p \v 28 جَب تُم مُجھ سے گُفتگو کر رہے تھے تَب یَاہوِہ نے تمہاری باتیں سُن لیں اَور یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”اُن لوگوں نے جو کچھ تُجھ سے کہا مَیں نے سُن لیا ہے۔ اُنہُوں نے جو کچھ کہا وہ سَب ٹھیک ہے۔ \v 29 کاش اُن کے دِل میں ہمیشہ میرا خوف رہتا اَور وہ میرے سَب اَحکام پر ہمیشہ عَمل کرتے رہتے تاکہ اُن کا اَور اُن کی اَولاد کا ہمیشہ خیر ہوتا! \p \v 30 ”اِس لیٔے تُم جا کر اُن سے کہہ دو کہ وہ اَپنے خیموں میں لَوٹ جایٔیں۔ \v 31 لیکن تُم یہاں میرے پاس ٹھہر جانا تاکہ میں تُمہیں وہ تمام اَحکام، قوانین اَور آئین دے سکوں، جنہیں تُمہیں اُنہیں سِکھانا ہے تاکہ وہ اُن پر اُس مُلک میں عَمل کریں جسے میں اُن کے قبضہ میں دے رہا ہُوں۔“ \p \v 32 لہٰذا تُم احتیاط رکھنا اَور جَیسا یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں حُکم دیا ہے وَیسا ہی کرنا، نہ تو اُس سے داہنے یا بائیں کو مُڑنا۔ \v 33 تُم اُن سَب باتوں کے مُطابق چلو جِس کا حُکم یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں دیا ہے تاکہ تُم زندہ رہو اَور تمہاری خیر ہو، اَور تمہاری عمر اُس مُلک میں جِس پر تُم قابض ہوگے وہاں دراز ہو۔ \c 6 \s1 یَاہوِہ اَپنے خُدا سے مَحَبّت رکھّو \p \v 1 یہ وہ اَحکام، قوانین اَور آئین ہیں جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں سِکھانے کی مُجھے تاکید کی ہے تاکہ تُم اُن پر اُس مُلک میں عَمل کرو جسے تُم یردنؔ پار کرکے حاصل کرنے والے ہو، \v 2 تاکہ تُم اَور تمہاری اَولاد اَور اُن کے بعد اُن کی اَولاد یَاہوِہ اَپنے خُدا کے اُن تمام قوانین اَور اَحکام پر عَمل کرکے جو میں تُمہیں دے رہا ہُوں، زندگی بھر اُس کا خوف مانیں اَور لمبی عمر پائیں۔ \v 3 اَے اِسرائیل! سُن اَور احتیاط کے ساتھ اُن پر عَمل کر تاکہ تمہاری خیر ہو اَور تُم یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا کے وعدے کے مُطابق اُس مُلک میں جِس میں دُودھ اَور شہد کثرت سے پایا جاتا ہے بہت بڑھ جاؤ۔ \p \v 4 اَے اِسرائیل! سُن، یَاہوِہ ہمارے خُدا واحد یَاہوِہ ہیں۔ \v 5 تُم اَپنے یَاہوِہ خُدا سے اَپنے سارے دِل، اَپنی ساری جان، اَور ساری طاقت سے مَحَبّت رکھو۔ \v 6 یہ اَحکام جو آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں وہ تمہارے دِل پر نقش ہُوں۔ \v 7 تُم اُنہیں اَپنی اَولاد کے ذہن نشین کرو۔ گھر میں بیٹھتے اَور راہ پر چلتے اَور لیٹتے اَور اُٹھتے وقت اِن کا ذِکر کیا کرنا۔ \v 8 تُم اُنہیں اَپنے ہاتھوں پر نِشان کے طور پر باندھنا اَور اَپنی پیشانیوں پر ٹیکوں کی طرح لگا لو۔ \v 9 تُم اُنہیں اَپنے مکانوں کے دروازوں کی چوکھٹوں اَور اَپنے پھاٹکوں پر کندہ کرنا۔ \p \v 10 اَور جَب یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں اُس مُلک میں لے آئیں جِس کے متعلّق اُس نے تمہارے آباؤاَجداد اَبراہامؔ اِصحاقؔ اَور یعقوب سے قَسم کھائی تھی اَور جِس مُلک کے شہر بہت بڑے اَور نہایت آسُودہ ہیں جنہیں تُم نے نہیں بنایا۔ \v 11 اَور ہر قِسم کی اَچھّی اَچھّی اَشیا سے بھرے ہویٔے مکانات جنہیں تُم نے مُہیّا نہیں کیا، کنوئیں جنہیں تُم نے نہیں کھودا اَور انگوری باغ اَور زَیتُون کے باغات جنہیں تُم نے نہیں لگایا، اَور تُم اُن کا پھل کھا کر سَیر ہو جاؤگے۔ \v 12 تَب ہوشیار رہنا کہ تُم یَاہوِہ کو فراموش نہ کر بیٹھو جو تُمہیں مِصر یعنی غُلامی کے مُلک سے نکال لائے ہیں۔ \p \v 13 تُم اَپنے یَاہوِہ خُدا ہی سے ڈرنا اَور اُن کو سَجدہ کرنا اَور صِرف اُن ہی کی خدمت کرنا اَور اُن ہی کے نام کی قَسمیں کھانا۔ \v 14 تُم غَیر معبُودوں کی پیروی نہ کرنا، خصوصاً اُن قوموں کے معبُودوں کی جو تمہارے آس پاس رہتی ہیں۔ \v 15 کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا جو تمہارے درمیان ہیں غیرت مند خُدا ہیں۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ اُن کا غضب تمہارے خِلاف بھڑک اُٹھے اَور وہ تُمہیں رُوئے زمین پر سے مٹا ڈالیں۔ \v 16 تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی آزمائش نہ کرنا؛ جَیسے تُم نے اُنہیں مَسّہؔ میں آزمایا تھا۔ \v 17 یَاہوِہ اَپنے خُدا کے اَحکام اَور اُن کے دئیے ہُوئے معاہدوں اَور قوانین کو ضروُر ماَننا۔ \v 18 وُہی کرنا جو یَاہوِہ کی نظر میں راست اَور اَچھّا ہے تاکہ تمہاری خیر ہو اَور تُم جا کر اُس اَچھّے مُلک پر قابض ہو جاؤ جسے دینے کا وعدہ یَاہوِہ نے تمہارے آباؤاَجداد سے قَسم کھا کر کیا تھا۔ \v 19 اَور تمہارے سَب دُشمن تمہارے سامنے سے دُور کئے جایٔیں گے جَیسا کہ یَاہوِہ نے فرمایاہے۔ \p \v 20 آئندہ جَب کبھی تمہارا بیٹا تُم سے پُوچھے، ”یَاہوِہ ہمارے خُدا نے جِن معاہدوں قوانین اَور آئین کو ماننے کا تُمہیں حُکم دیا ہے اُس کا مطلب کیا ہے؟“ \v 21 تَب اُس سے کہنا: ”ہم مِصر میں فَرعوہؔ کے غُلام تھے لیکن یَاہوِہ اَپنے قوی ہاتھ سے ہمیں مِصر سے نکال لایٔے۔ \v 22 اَور یَاہوِہ نے ہماری آنکھوں کے سامنے مِصر اَور فَرعوہؔ اَور اُس کے سارے خاندان کے خِلاف نہایت عظیم اَور حیرت اَنگیز نِشانات اَور عجائب دِکھائے۔ \v 23 اَور یَاہوِہ نے ہمیں وہاں سے نکال لیا تاکہ ہمیں وہ مُلک عنایت کریں جسے دینے کا وعدہ اُنہُوں نے ہمارے آباؤاَجداد سے قَسم کھا کر کیا تھا۔ \v 24 تَب یَاہوِہ نے ہمیں اُن سَب قوانین پر عَمل کرنے کا حُکم دیا اَور ہم خُدا کا خوف رکھّیں تاکہ ہم ہمیشہ سرفراز ہوں اَور زندہ رہیں جَیسا آج کے دِن ہیں۔ \v 25 اَور اگر ہم یَاہوِہ ہمارے خُدا کی حُضُوری اُن کے حُکم کے مُطابق اُن سَب اَحکام کو ماننے میں فکر و احتیاط سے کام لیں تو ہم اَپنے خُدا کے حُضُور راستباز ٹھہریں گے۔“ \c 7 \s1 قوموں کا نکالا جانا \p \v 1 جَب یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں اُس مُلک میں لے آئے جسے حاصل کرنے کے لیٔے تُم اُس میں داخل ہو رہے ہو، اَور تمہارے سامنے سے امُوری، کنعانی، حِتّی، پَرزّی، حِوّی یبُوسی اَور گِرگاشی اِن سات قوموں کو جو تُم سے، گِنتی میں زِیادہ اَور زورآور ہیں، وہاں سے نکال دیں گے۔ \v 2 اَور جَب یَاہوِہ تمہارے خُدا اُنہیں تمہارے حوالہ کر دیں اَور تُم اُنہیں شِکست دو تو اُنہیں بالکُل نابود کردینا۔ اُن کے ساتھ کویٔی عہد نہ باندھنا اَور نہ اُن پر رحم کرنا۔ \v 3 اَور نہ اُن کے ساتھ شادی کرنا، نہ اَپنی بیٹیاں اُن کے بیٹوں کو دینا اَور نہ ہی اُن کی بیٹیاں اَپنے بیٹوں کے لیٔے لینا۔ \v 4 کیونکہ وہ تمہارے بیٹوں کو میری پیروی کرنے سے برگشتہ کر دیں گی تاکہ وہ غَیر معبُودوں کی عبادت کریں۔ یُوں تُم پر یَاہوِہ کا قہر نازل ہوگا اَور وہ تُمہیں جلد ہی مٹا ڈالیں گے۔ \v 5 بَلکہ تُم اُن کے ساتھ اَیسا سلُوک کرنا کہ اُن کے مذبحوں کو ڈھا دینا، اُن کے مُقدّس سُتونوں کو چُورچُور کر ڈالنا، اُن کے اشیراہؔ کے سُتونوں کو کاٹ ڈالنا اَور اُن کے بُتوں کو آگ میں جَلا دینا۔ \v 6 کیونکہ تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے واسطے ایک مُقدّس قوم ہو اَور یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں رُوئے زمین کی تمام قوموں میں سے مُنتخب کیا ہے تاکہ تُم اُن کی اُمّت اَور بیش بہا مِلکیّت ٹھہرو۔ \p \v 7 یَاہوِہ نے تُم پر مہربان ہوکر تُمہیں مُنتخب اِس لیٔے نہیں کیا تھا کہ تُم شُمار میں دُوسری قوموں سے زِیادہ تھے۔ بَلکہ تُم تو سَب قوموں سے تعداد میں نہایت کم تھے۔ \v 8 چونکہ یَاہوِہ تُم سے مَحَبّت رکھتے تھے اَور وہ اُس قَسم کو بھی پُورا کیٔے جو اُنہُوں نے تمہارے آباؤاَجداد سے کھائی تھی۔ یَاہوِہ نے تُمہیں اَپنے قوی ہاتھ سے غُلامی کے مُلک سے نکال کر مِصر کے بادشاہ فَرعوہؔ کے ہاتھ سے رِہائی بخشی۔ \v 9 چنانچہ جان لو کہ یَاہوِہ تمہارے خُدا ہی حقیقی خُدا ہیں۔ وہ وفادار خُدا ہیں، اَورجو اُن سے مَحَبّت رکھتے اَور اُن کے اَحکام کو مانتے ہیں، اُن پر ہزار پُشتوں تک اَپنے عہد اَور بے پناہ مَحَبّت کو قائِم رکھتے ہیں۔ \v 10 لیکن \q1 جو اُن سے عداوت رکھتے ہیں اُنہیں، \q2 وہ ہلاک کرنے میں تھوڑا بھی گُریز نہیں کریں گے۔ \q2 وہ اَپنے عداوت رکھنے والوں کے حق میں تاخیر نہیں کریں گے بَلکہ اُن سے جلد ہی بدلہ لیں گے۔ \m \v 11 لہٰذا جو اَحکام قوانین اَور آئین آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں اُن پر عَمل کرنے میں پس و پیش نہ کرنا۔ \p \v 12 اگر تُم اِن آئین پر غور کروگے اَور اِن پر عَمل کرتے رہوگے، تو یَاہوِہ تمہارے خُدا بھی اَپنے اُس مَحَبّت بھرے عہد کو قائِم رکھیں گے جو اُنہُوں نے تمہارے آباؤاَجداد سے قَسم کھا کر باندھا تھا۔ \v 13 وہ تُم سے مَحَبّت رکھیں گے اَور اُس مُلک میں جسے تُمہیں دینے کی اُنہُوں نے تمہارے آباؤاَجداد سے قَسم کھائی تھی تمہاری اَولاد پر اَور زمین کی پیداوار یعنی تمہارے اناج، نئے انگوری شِیرے اَور زَیتُون کا تیل اَور تمہارے مویشیوں کے بچھڑوں اَور تمہارے گلّوں کے برّوں پر برکت نازل کریں گے۔ \v 14 تُم سَب قوموں سے زِیادہ برکت پاؤگے؛ تمہارے مَردوں اَور عورتوں میں کویٔی بے اَولاد نہ ہوگا اَور نہ ہی تمہارے مویشیوں میں سے کویٔی بانجھ ہوگا۔ \v 15 یَاہوِہ تُمہیں ہر بیماری سے محفوظ رکھّیں گے۔ وہ تُم پر اَیسی ہولناک بیماریاں نازل نہ کریں گے جِن سے تُم مِصر میں واقف تھے۔ لیکن وہ اُنہیں اُن سَب پر نازل کریں گے جو تُم سے عداوت رکھتے ہیں۔ \v 16 تُم اُن سَب قوموں کو نِیست و نابود کرنا جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے حوالہ کریں گے۔ تُم اُن پر رحم نہ کھانا نہ اُن کے معبُودوں کی عبادت کرنا کیونکہ یہ تمہارے لیٔے پھندا ثابت ہوگا۔ \p \v 17 اگر تمہارے دِل میں یہ خیال آئے، ”یہ قومیں ہم سے زِیادہ زورآور ہیں ہم اُنہیں کیسے یہاں سے نکال سکیں گے؟“ \v 18 تو بھی اُن سے مت ڈرنا۔ بَلکہ جو کچھ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے فَرعوہؔ اَور مُلک کے مِصریوں کے ساتھ کیا اُسے ضروُر یاد رکھنا۔ \v 19 تُم نے خُود اَپنی آنکھوں سے اُن بڑی آزمائشوں حیرت اَنگیز نِشانات اَور عجائب، یَاہوِہ کے قوی ہاتھ اَور پھیلے ہویٔے بازو کو دیکھا تھا جِن کی بدولت یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں نکال لایٔے۔ یَاہوِہ تمہارے خُدا اُن سَب لوگوں کے ساتھ بھی اَیسا ہی کریں گے جِن سے تُم خوفزدہ ہو۔ \v 20 اِس کے علاوہ یَاہوِہ تمہارے خُدا اُن کے درمیان بڑی مکھّیوں کو بھیجیں گے یہاں تک کہ اُن میں سے جو بچ کر چھُپ جایٔیں گے وہ بھی فنا ہو جایٔیں گے۔ \v 21 تُم اُن سے خوفزدہ نہ ہونا کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا جو تمہارے درمیان ہیں وہ نہایت عظیم اَور مُہیب خُدا ہیں۔ \v 22 یَاہوِہ تمہارے خُدا اُن قوموں کو تمہارے سامنے سے رفتہ رفتہ دُور کر دیں گے۔ وہ تُمہیں اُنہیں ایک ہی دَم خارج کرنے نہ دیں گے تاکہ کہیں اَیسا نہ ہو کہ تمہارے اِردگرد جنگلی جانوروں کی تعداد بڑھ نہ جائے۔ \v 23 لیکن یَاہوِہ خُدا اُنہیں تمہارے حوالہ کر دیں گے اَور اُنہیں اَیسی اُلجھن میں مُبتلا کر دیں گے کہ وہ تباہ ہو جایٔیں گے۔ \v 24 یَاہوِہ اُن کے بادشاہوں کو تمہارے ہاتھ میں کر دیں گے تاکہ تُم آسمان کے نیچے سے اُن کے نام مٹا ڈالو، اَور کویٔی شخص تمہارا سامنا نہ کر پایٔےگا بَلکہ تُم اُنہیں تباہ کر ڈالوگے۔ \v 25 اُن کے معبُودوں کی شَبیہ کو تُم آگ میں جَلا دینا اَورجو چاندی اَور سونا اُن کے اُوپر منڈھا ہو، اُس کا لالچ نہ کرنا اَور اُسے اَپنے لیٔے نہ لینا، ورنہ وہ تمہارے لیٔے پھندا بَن جائے گا کیونکہ اَیسی چیزیں یَاہوِہ تمہارے خُدا کے نزدیک سخت مکرُوہ ہیں۔ \v 26 کویٔی سخت مکرُوہ شَے اَپنے گھر میں نہ لانا ورنہ تُم بھی اُسی کی مانند ہلاک کیٔے جانے کے لائق بَن جاؤگے۔ تُم اُنہیں نہایت حقیر جاننا اَور اُس سے نفرت کرنا کیونکہ اُسے تباہی کے لیٔے الگ کیا گیا ہے۔ \c 8 \s1 یَاہوِہ کو فراموش نہ کرنا \p \v 1 وہ سبھی اَحکام، جو آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں، تُم اُن پر نہایت احتیاط کے ساتھ عَمل کرنا تاکہ تُم زندہ رہ سکو اَور شُمار میں بڑھتے جاؤ، اَور جا کر اُس مُلک پر قبضہ کر لو، جسے دینے کا وعدہ یَاہوِہ نے تمہارے آباؤاَجداد سے قَسم کھا کر کیا تھا۔ \v 2 اَور یاد رکھو کہ اُن چالیس سالوں مَیں یَاہوِہ تمہارے خُدا نے بیابان کی راہوں میں کِس طرح تمہاری رہنمائی کی تاکہ وہ تُمہیں حلیم بنا سکے، وہ تُمہیں آزماتے رہے تاکہ تمہارے دِل کی بات دریافت کر سکیں کہ تُم اُن کے اَحکام پر عَمل کروگے یا نہیں۔ \v 3 یَاہوِہ نے تُمہیں حلیم کیا اَور بھُوکا بھی رہنے دیا اَور پھر تُمہیں منّا کھِلایا جِس سے نہ تُم اَور نہ تمہارے آباؤاَجداد واقف تھے تاکہ تُمہیں یہ سِکھائے کہ اِنسان صِرف روٹی ہی سے نہیں لیکن یَاہوِہ کے مُنہ سے نکلنے والے ہر کلام سے زندہ رہتاہے۔ \v 4 اُن چالیس سالوں میں نہ تو تمہارے جِسم کے کپڑے پھٹے اَور نہ تمہارے پاؤں میں کبھی سُوجن آئی۔ \v 5 لہٰذا اَپنے دِل میں یہ حقیقت اَچھّی طرح سے بیٹھا لو کہ جِس طرح ایک باپ اَپنے بیٹے کو تنبیہ کرتا ہے اُسی طرح یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں تنبیہ کرتے ہیں۔ \p \v 6 اِس لیٔے تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے اَحکام پر عَمل کرتے ہویٔے اُن کی راہوں پر چلتے ہویٔے اُن کا خوف ماننا۔ \v 7 کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں ایک بہترین مُلک میں لے جا رہے ہیں جو قُدرتی نالوں اَور پانی کے دریاؤں اَور گہرے چشموں کا مُلک ہے جو وادیوں اَور پہاڑوں میں سے پھوٹ کر نکلتے ہیں۔ \v 8 اِس مُلک میں گندُم، جَو، انگور، اَنجیر، انار، زَیتُون کا تیل اَور شہد بھی ہیں؛ \v 9 ایک اَیسا مُلک جہاں روٹی کی قِلّت نہ ہوگی اَور تُم کسی چیز کے مُحتاج نہ ہوگے۔ وہ ایک اَیسا مُلک ہے جِس کی چٹّانوں میں لوح کے ذخیرے ہیں اَور وہاں کے پہاڑوں میں سے تُم تانبا کھود کر نکال سکوگے۔ \p \v 10 جَب تُم کھا کر سَیر ہو جاؤ تو یَاہوِہ اَپنے خُدا کی تمجید کرنا کہ اُنہُوں نے تُمہیں بہترین مُلک عنایت کیا ہے۔ \v 11 لہٰذا خبردار رہو کہیں اَیسا نہ ہو کہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کو اَور اُن کے اَحکام، آئین اَور قوانین کو فراموش کر دو، جو آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں۔ \v 12 اَیسا نہ ہو کہ جَب تُم کھا کر سَیر ہو جاؤ اَور بہترین مکانات تعمیر کرکے اُن میں رہنے لگو، \v 13 اَور جَب تمہارے مویشی اَور بھیڑ بکریوں کی تعداد زِیادہ ہو جائے اَور تمہارے پاس چاندی اَور سونے کی مقدار بڑھ جائے اَور تمہاری دولت میں اِضافہ ہو جائے، \v 14 تَب تمہارے دِلوں میں غُرور کا آنا لازمی ہوگا اَور تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کو فراموش کر دوگے جو تُمہیں مِصر سے یعنی اُس غُلامی کی زندگی سے نکال لایٔے ہیں۔ \v 15 اُنہُوں نے اُس وسیع اَور خوفناک بیابان میں سے تمہاری رہنمائی کی، جو ایک خشک اَور بے آب مُلک تھا جِس میں زہریلے سانپ اَور بِچھُّو تھے۔ وہاں یَاہوِہ نے تمہارے لیٔے ایک پتھریلی چٹّان میں سے پانی نکالا۔ \v 16 یَاہوِہ نے بیابان میں تُمہیں کھانے کو منّا دیا جِس سے تمہارے آباؤاَجداد ناواقِف تھے تاکہ یَاہوِہ تُمہیں حلیم کرکے آزمائیں تاکہ آخِر میں تمہاری ہی خیر ہو۔ \v 17 کہیں اَیسا نہ ہو کہ تُم اَپنے دِل میں یہ کہنے لگو، ”میری ہی طاقت اَور ہاتھوں کے زور سے مُجھے یہ دولت نصیب ہُوئی ہے۔“ \v 18 لیکن تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کو فراموش مت کرنا کیونکہ وُہی تُمہیں دولت حاصل کرنے کی قُوّت دیتے ہیں تاکہ اَپنے اُس عہد کو قائِم رکھّیں جِس کی اُنہُوں نے تمہارے آباؤاَجداد سے قَسم کھائی تھی، جَیسا کہ آج کے دِن تمہارے سامنے ظاہر ہے۔ \p \v 19 اگر تُم کبھی بھی یَاہوِہ اَپنے خُدا کو فراموش کر دو اَور غَیر معبُودوں کی پیروی کرنے لگو اَور اُن کی عبادت میں مشغُول ہو جاؤ اَور اُن کے آگے سَجدہ کرو، تو میں آج تمہارے خِلاف گواہی دیتا ہُوں کہ تُم یقیناً تباہ ہو جاؤگے۔ \v 20 جِس طرح یَاہوِہ نے دُوسری قوموں کو تمہارے سامنے کھدیڑ کر نِیست و نابود کر دیا تھا ٹھیک اُسی طرح تُم بھی یَاہوِہ اَپنے خُدا کی اِطاعت نہ کرنے کی وجہ سے ہلاک کر دیئے جاؤگے۔ \c 9 \s1 خُدا کے فضل سے فتح پانا \p \v 1 اَے اِسرائیل سُن! آج تُم دریائے یردنؔ کو پار کرنے والے ہو کہ تُم وہاں جا کر اَپنے سے بڑی اَور زورآور قوموں کو اُن کے مُلک سے بے دخل کرکے اُن کے مُلک پر اَپنا قبضہ کر لو، جِن کے شہر اِس قدر بڑے ہیں کہ اُن کی فصیلیں آسمان سے باتیں کرتی ہیں۔ \v 2 وہاں بسے ہویٔے عناقی لوگ تُم سے زِیادہ زورآور اَور لمبے قد کے ہیں۔ تُم اُن کا حال جانتے ہو اَور اُن کے متعلّق یہ کہتے ہویٔے بھی سُنا ہے: ”عناقیوں کے سامنے کون ٹھہر سَکتا ہے؟“ \v 3 لیکن آج کے دِن یہ جان لو کہ یہ یَاہوِہ تمہارے خُدا ہی ہیں جو جَلا کر راکھ کر دینے والی آگ کی شکل میں ہوکر تمہارے آگے آگے دریا کو پار کر رہے ہیں۔ وُہی اُنہیں فنا کر دیں گے اَور اُنہیں تمہارے سامنے پست کر دیں گے۔ اَور تُم اُنہیں نکال کر جلد ہی نِیست و نابود کر دوگے جَیسا یَاہوِہ نے تُم سے وعدہ کیا ہے۔ \p \v 4 جَب یَاہوِہ تمہارے خُدا اُنہیں تمہارے سامنے سے نکال دیں گے، ”تَب تُم اَپنے دِل میں یُوں نہ کہنا، یہ تو میری ہی راستبازی تھی جِس کے وجہ سے یَاہوِہ نے مُجھے اِس مُلک پر قبضہ کرنے کی قُوّت عطا فرمائی ہے۔“ نہیں، حقیقت تو یہ ہے کہ اُن قوموں کی بدکاری ہی کی وجہ سے یَاہوِہ نے اُنہیں تمہارے سامنے سے اُن کے مادر وطن سے بے دخل کر رہے ہیں۔ \v 5 تُم اَپنی راستبازی یا اَپنی دیانتداری کے سبب سے اُن کے مُلک پر قبضہ کرنے نہیں جا رہے ہو بَلکہ یہ اُن قوموں کی بدکاری کا نتیجہ ہے جو یَاہوِہ تمہارے خُدا اُنہیں تمہارے سامنے سے نکال رہے ہیں تاکہ یَاہوِہ اُس قول کو پُورا کریں جِس کی قَسم اُنہُوں نے تمہارے آباؤاَجداد اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور یعقوب سے کھائی تھی۔ \v 6 لہٰذا یہ اَچھّی طرح سے سمجھ لو کہ یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہاری راستبازی کے سبب سے یہ اَچھّا مُلک تمہارے قبضہ میں نہیں دے رہے ہیں، حقیقت میں تو تُم ایک ضِدّی قوم ہو۔ \s1 سونے کا بچھڑا \p \v 7 اِس بات کو یاد رکھّو اَور کبھی نہ بھُولو کہ تُم نے بیابان میں یَاہوِہ کو کِس طرح سے غُصّہ دِلایا تھا۔ بَلکہ جَب سے تُم مِصر سے نکلے ہو تَب سے لے کر اِس جگہ پہُنچنے تک تُم یَاہوِہ کے خِلاف باغی ہی بنے ہویٔے ہو۔ \v 8 کوہِ حورِبؔ کے نزدیک بھی تُم نے یَاہوِہ کو اِس قدر غُصّہ دِلایا کہ اَپنے غُصّہ میں وہ تُمہیں فنا ہی کر دیتے۔ \v 9 جَب مَیں پتّھر کی دو تختیاں لینے کے لیٔے پہاڑ پر چڑھا تَب میں چالیس دِن اَور چالیس رات پہاڑ کے اُوپر ہی رہا اَور مَیں نے نہ تو روٹی کھائی اَور نہ پانی پیا۔ یہ اُس عہد کی تختیاں تھیں جو یَاہوِہ نے تُم سے باندھا تھا۔ \v 10 اَور یَاہوِہ نے اَپنے ہاتھ سے لکھی ہُوئی پتّھر کی دو تختیاں میرے سُپرد کر دیں۔ اُن پر وُہی سَب اَحکام کندہ تھے جِن کا اعلان یَاہوِہ نے پہاڑ پر آگ کے درمیان سے تُم سے اِجتماع کے دِن کیا تھا۔ \p \v 11 چالیس دِن اَور چالیس رات کے اِختتام پر یَاہوِہ نے پتّھر کی وہ دو تختیاں یعنی عہد کی تختیاں مُجھے دے دیں۔ \v 12 تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”یہاں سے فوراً نیچے چلے جاؤ کیونکہ تمہارے لوگ جِن کو تُم مِصر سے نکال لایٔے ہو وہ بگڑ گیٔے ہیں۔ جو حُکم مَیں نے اُنہیں دیا تھا اُس سے وہ بہت جلد برگشتہ ہو گئے اَور اَپنے لیٔے ایک بُت ڈھال کر بنا لیا ہے۔“ \p \v 13 اَور یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”مَیں نے اِن لوگوں کو دیکھ لیا، یہ واقعی ضِدّی لوگ ہیں۔ \v 14 اَب تُو مُجھے اُنہیں ہلاک کرنے سے مت روک، تاکہ میں اُن کا نام آسمان کے نیچے سے مٹا ڈالوں اَور مَیں تُم سے ایک زورآور اَور اِن سے بڑی قوم بناؤں گا۔“ \p \v 15 چنانچہ میں مُڑ کر پہاڑ سے نیچے اُترا جَب کہ وہ پہاڑ آگ سے دہک رہاتھا۔ اَور میرے ہاتھوں میں عہد کی دونوں تختیاں تھیں۔ \v 16 جَب مَیں نے نگاہ کی تو دیکھا کہ تُم نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔ تُم نے اَپنے لیٔے بچھڑے کی شکل کا بُت ڈھال کر بنایا تھا۔ تُم بہت جلد اُس راہ سے برگشتہ ہو گئے تھے جِس پر چلنے کا یَاہوِہ نے تُمہیں حُکم دیا تھا۔ \v 17 تَب مَیں نے اَپنے ہاتھوں سے اُن دونوں تختیوں کو پھینک دیا اَور تمہاری آنکھوں کے سامنے اُن کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے۔ \p \v 18 تَب ایک بار پھر میں چالیس دِن اَور چالیس رات یَاہوِہ کے آگے مُنہ کے بَل پڑا رہا اَور مَیں نے نہ تو روٹی کھائی اَور نہ پانی پیا؛ کیونکہ تُم سے بڑا گُناہ سرزد ہُوا تھا جو یَاہوِہ کی نظر میں بُرا تھا، جِس سے تُم نے یَاہوِہ کا غُصّہ بھڑکا دیا تھا۔ \v 19 اَور مَیں یَاہوِہ کے قہر و غضب سے خوفزدہ تھا کیونکہ وہ تُم سے سخت ناراض ہوکر تُمہیں ہلاک کرنے کو تھے۔ لیکن یَاہوِہ نے اِس بار بھی میری سُن لی۔ \v 20 اَور یَاہوِہ اَہرونؔ سے اِس قدر خفا ہُوئے کہ اُسے ہلاک کرنا چاہا، لیکن اُس وقت مَیں نے اَہرونؔ کے لیٔے بھی دعا کی۔ \v 21 اَور مَیں نے تمہاری گُناہ آلُودہ چیز کو یعنی اُس بچھڑے کو جسے تُم نے بنایا تھا، لے کر آگ میں جَلا دیا۔ پھر مَیں نے اُسے کُوٹ کُوٹ کر اَیسا پیسہ کہ راکھ کی مانند اُس کا سفوف بنا دیا اَور اُس راکھ کو اُس دریا میں پھینک دیا جو پہاڑ سے نکل کر نیچے بہتا تھا۔ \p \v 22 تبعیرہؔ میں اَور مَسّہؔ میں اَور قِبروتؔ ہتّاوہؔ میں بھی تُم نے یَاہوِہ کو غُصّہ دِلایا۔ \p \v 23 اَور جَب یَاہوِہ نے تُمہیں قادِسؔ برنیع سے یہ کہہ کر روانہ کیا، ”اُوپر جاؤ اَور اُس مُلک پر قبضہ کر لو جو مَیں نے تُمہیں دیا ہے۔“ تَب بھی تُم نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُکم کے خِلاف بغاوت کی اَور نہ تو اُن پر بھروسا کیا اَور نہ اُن کی فرمانبرداری کی۔ \v 24 جِس دِن سے میں تُم سے واقف ہُوا، تُم یَاہوِہ سے بغاوت ہی کرتے آئے ہو۔ \p \v 25 میں چالیس دِن اَور چالیس رات تک یَاہوِہ کے آگے مُنہ کے بَل پڑا رہا کیونکہ یَاہوِہ نے فرمایا تھا کہ وہ تُمہیں ہلاک کر دیں گے۔ \v 26 مَیں نے یَاہوِہ سے دعا کی اَور کہا، ”اَے یَاہوِہ قادر! اَپنے لوگوں کو ہلاک نہ کریں جو آپ کی اَپنی مِیراث ہیں جنہیں آپ نے اَپنی عظیم قُدرت سے رِہائی بخشی اَور قوی ہاتھ سے مِصر سے نکال لایٔے۔ \v 27 اَپنے خادِموں اَبراہامؔ اِصحاقؔ اَور یعقوب کو یاد کیجئے۔ اِن لوگوں کی ضِد اَور اِن کی بدکاری اَور گُناہ کو نظرانداز کر دیں۔ \v 28 تاکہ اَیسا نہ ہو کہ جِس مُلک سے آپ ہمیں نکال لایٔے ہیں، وہاں کے لوگ کہنے لگیں، ’چونکہ یَاہوِہ اُنہیں اُس مُلک میں جِس کا وعدہ اُنہُوں نے اُن سے کیا تھا پہُنچا نہ سَکا اَور چونکہ اُسے اُن سے نفرت تھی اِس لیٔے وہ اُنہیں نکال لے گیا تاکہ بیابان میں اُنہیں ہلاک کر دے۔‘ \v 29 لیکن وہ تمہاری قوم؛ اَور تمہاری مِیراث ہیں جنہیں تُم اَپنی عظیم قُدرت اَور اَپنے بُلند بازو سے نکال لائے ہیں۔“ \c 10 \s1 پہلی جَیسی دُوسری نئی تختیوں کا دیا جانا \p \v 1 اُس وقت یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”پہلی تختیوں کی مانند پتّھر کی دو اَور تختیاں تراش لو، اَور میرے پاس اِس پہاڑ پر آ جاؤ۔ اَور لکڑی کا ایک صندُوق بھی بنالو۔ \v 2 میں اُن تختیوں پر وُہی الفاظ لِکھ دُوں گا، جو اُن پہلی تختیوں پر مرقوم تھے جنہیں تُم نے توڑ ڈالا ہے۔ تَب تُم اِن تختیوں کو اُس صندُوق میں رکھ دینا۔“ \p \v 3 تَب مَیں نے کیکر کی لکڑی کا ایک صندُوق بنایا اَور پہلی تختیوں کی مانند پتّھر کی دو اَور تختیاں تراشیں اَور وہ دونوں تختیاں اَپنے ہاتھوں میں لیٔے ہویٔے پہاڑ پر چڑھ گیا۔ \v 4 اَورجو دس اَحکام یَاہوِہ نے مُقدّس اِجتماع کے دِن پہاڑ پر آگ کے درمیان سے تمہارے سامنے اعلان کیا تھا اُنہیں کو اُن دو تختیوں پر لِکھ دیا جو اُن پہلے کی تختیوں پر لِکھا گیا تھا؛ پھر اُنہیں یَاہوِہ نے میرے سُپرد کر دیا۔ \v 5 تَب میں پہاڑ پر سے نیچے اُتر آیا اَور یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق اُن تختیوں کو اَپنے بنائے ہویٔے صندُوق میں رکھ دیا اَور اَب وہ وہیں مَوجُود ہیں۔ \p \v 6 (تَب بنی اِسرائیل بنی جعقانیوں کے کنوؤں سے کوچ کرکے موسیرہؔ تک آئے۔ وہیں اَہرونؔ نے وفات پائی اَور دفن بھی ہُوا۔ اَور اُس کے بیٹے الیعزرؔ نے اُس کی جگہ کہانت کا عہدہ سنبھالا۔ \v 7 وہاں سے وہ گُدگُودؔہ سے ہوتے ہویٔے یُوطباتؔہ کے مُلک کی طرف روانہ ہویٔے جِس میں پانی کے تمام دریا بہتے ہیں۔ \v 8 اُس وقت یَاہوِہ نے لیویوں کے قبیلہ کو الگ کر لیا تاکہ وہ یَاہوِہ کے عہد کا صندُوق اُٹھایا کریں اَور یَاہوِہ کے حُضُور میں کھڑے ہوکر اُن کی خدمت کریں اَور یَاہوِہ کے نام سے برکت دیا کریں جَیسا کہ وہ آج تک کرتے آ رہے ہیں۔ \v 9 اِس لیٔے لیویوں کا اُن کے بھائیوں کے درمیان کویٔی حِصّہ یا مِیراث نہیں ہے۔ یَاہوِہ ہی اُن کی مِیراث ہیں جَیسا کہ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے اُن سے فرمایا تھا۔) \p \v 10 اَور مَیں پہلے کی طرح چالیس دِن اَور چالیس رات پہاڑ پر ٹھہرا رہا اَور اِس دفعہ بھی یَاہوِہ نے میری سُنی اَور تُمہیں ہلاک کرنے کا خیال ہی نکال دیا۔ \v 11 تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”جا اَور اُن لوگوں کی رہنمائی کر تاکہ وہ اُس مُلک میں داخل ہوکر اُس پر قبضہ کر لیں جسے اُنہیں دینے کی مَیں نے اُن کے آباؤاَجداد سے قَسم کھائی تھی۔“ \s1 یَاہوِہ کا خوف ماننا \p \v 12 پس اَے اِسرائیل! یَاہوِہ تمہارے خُدا تُم سے اِس کے سِوا اَور کیا چاہتے ہیں کہ تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کا خوف مانو اَور اُن کی سَب راہوں پر چلو اَور اُن سے مَحَبّت رکھّو اَور اَپنے سارے دِل اَور اَپنی ساری جان سے یَاہوِہ اَپنے خُدا کی خدمت کرو، \v 13 اَور یَاہوِہ کے جو اَحکام اَور قوانین میں تُمہیں آج دے رہا ہُوں اُن پر عَمل کرو تاکہ تمہاری خیر ہو؟ \p \v 14 دیکھ آسمان اَور سَب سے اُونچا آسمانوں کا آسمان اَور زمین اَور اُس میں جو کچھ ہے یہ سَب یَاہوِہ تمہارے خُدا ہی کا ہے۔ \v 15 تو بھی یَاہوِہ نے تمہارے آباؤاَجداد سے خُوش ہوکر اُن سے مَحَبّت کی اَور اُنہُوں نے تُمہیں بھی جو اُن کی اَولاد ہو، سَب قوموں میں سے مُنتخب کیا جَیسا کہ آج کے دِن ظاہر ہے۔ \v 16 چنانچہ اَپنے دِلوں کا ختنہ کرو اَور اَب تو ضِد کرنا چھوڑ دو۔ \v 17 کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا خداؤں کا خُدا ہیں، اَور خُداوندوں کا خُداوؔند ہیں۔ وہ خُدائے عظیم، قادر اَور مُہیب خُدا ہیں جو کسی کی طرفداری نہیں کرتے اَور نہ ہی رشوت لیتے ہیں۔ \v 18 وہ یتیموں اَور بیواؤں کا اِنصاف کرتے ہیں اَور پردیسی سے اَیسی مَحَبّت رکھتے ہیں کہ اُسے کھانا اَور کپڑا مُہیّا کرتے ہیں۔ \v 19 اَور تُم بھی اُن سے جو پردیسی ہیں مَحَبّت رکھّو کیونکہ تُم خُود بھی مِصر میں پردیسی تھے۔ \v 20 یَاہوِہ اَپنے خُدا کا خوف مانو اَور اُن کی خدمت کرو۔ اُن سے لپٹے رہو اَور یَاہوِہ کے نام کی قَسم کھاؤ۔ \v 21 وُہی تمہاری حَمد و ثنا کا سزاوار ہیں اَور وُہی تمہارے خُدا ہیں جنہوں نے تمہاری خاطِر عظیم اَور مُہیب کارنامے اَنجام دئیے جنہیں تُم نے اَپنی آنکھوں سے دیکھاہے۔ \v 22 جَب تمہارے آباؤاَجداد مِصر گیٔے تھے تَب وہ کُل شُمار میں ستّر لوگ تھے اَور اَب یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں آسمان کے سِتاروں کی مانند لاتعداد بنا دیا ہے۔ \c 11 \s1 یَاہوِہ سے مَحَبّت اَور فرمانبرداری \p \v 1 تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا سے مَحَبّت رکھّو اَور اُن کے تمام تقاضوں، قوانین، آئین اَور اُن کے اَحکام پر ہمیشہ عَمل کرتے رہنا۔ \v 2 اَور تُم آج کے دِن یاد رکھّو کہ مَیں تمہارے بال بچّوں سے کلام نہیں کر رہا ہُوں، جنہوں نے نہ تو یَاہوِہ تمہارے خُدا کی تنبیہ کو سمجھا ہے اَور نہ ہی اُنہُوں نے اُن کی عظمت، قوی ہاتھ اَور بڑھائے بازو کو دیکھاہے؛ \v 3 اَور اُن معجزوں کو جسے خُدا نے مِصر میں اَور شاہِ مِصر فَرعوہؔ اَور اُس کے سَب لوگوں کے سامنے عجِیب و غریب کارنامے کیٔے۔ \v 4 اَور یَاہوِہ نے مِصر کی فَوج اَور اُس کے گھوڑوں اَور رتھوں کا کیا حَشر کیا، جَب وہ تمہارا تعاقب کر رہے تھے تو اُنہیں بحرِقُلزمؔ کے پانی میں ڈُبو کر کیسے اُنہیں ہمیشہ کے لیٔے غرق کر دیا۔ \v 5 اَور تمہارے اِس مقام میں پہُنچنے تک تمہارے بچّوں نے نہیں دیکھا تھا کہ یَاہوِہ نے اُس بیابان میں تمہارے ساتھ کیا کیا کیا تھا۔ \v 6 اَور یَاہوِہ نے اِلیابؔ بِن داتنؔ اَور ابیرامؔ کے ساتھ جو رُوبِنؔ کے پوتے تھے کیا کیا تھا، جَب سَب اِسرائیلیوں کے سامنے، زمین نے اَپنا مُنہ کھولا اَور اُنہیں اُن کے گھرانوں، خیموں اَور اُن کے ہر جاندار سمیت نگل لیا۔ \v 7 لیکن تُم نے تو اَپنی آنکھوں سے اِن سَب عظیم کارناموں کو دیکھاہے جسے یَاہوِہ نے اَنجام دیا تھا۔ \p \v 8 لہٰذا تُم اُن سَب اَحکام پر عَمل کرنا جو آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں تاکہ تُم مربوط ہوکر اُس مُلک پر قبضہ کر سکو، جسے حاصل کرنے کے لیٔے تُم یردنؔ کے پار جا رہے ہو۔ \v 9 تاکہ اُس مُلک میں تمہاری عمر دراز ہو، جِس میں دُودھ اَور شہد کا دریا بہتا ہے، اَور جسے تمہارے آباؤاَجداد اَور اُن کی اَولاد کو دینے کا وعدہ یَاہوِہ نے اُن سے قَسم کھا کر کی تھی۔ \v 10 کیونکہ جِس مُلک پر تُم قبضہ کرنے جا رہے ہو، وہ مِصر کی مانند نہیں ہے، جہاں سے تُم نکل آئے ہو، وہاں تُم بیج بوتے تھے اَور سبزی کے باغ کی طرح اُسے پاؤں سے نالیاں بنا کر سینچتے تھے۔ \v 11 لیکن جِس مُلک پر قبضہ کرنے کے لیٔے تُم یردنؔ پار کر رہے ہو، وہ پہاڑوں اَور وادیوں کا مُلک ہے جو آسمان کی بارش سے سیراب ہوتا رہتاہے۔ \v 12 وہ اَیسا مُلک ہے جِس کی فکر یَاہوِہ تمہارے خُدا کرتے ہیں اَور سال کے آغاز سے اُس کے اِختتام تک یَاہوِہ تمہارے خُدا کی نگاہیں اُس پر ہمیشہ لگی رہتی ہیں۔ \p \v 13 لہٰذا اگر تُم جو اَحکام آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں، اُن پر سچّے دِل سے عَمل کرو یعنی یَاہوِہ اَپنے خُدا سے مَحَبّت رکھّو اَور اَپنے سارے دِل اَور اَپنی ساری جان سے اُس کی خدمت کرو، \v 14 تو مَیں تمہارے مُلک میں صحیح وقت پر مینہ برساؤں گا خواہ وہ موسمِ خزاں ہو یا موسمِ بہار؛ تاکہ تُم اَپنا اناج اَور نئے انگوری شِیرے اَور زَیتُون کا تیل جمع کر سکو۔ \v 15 مَیں تمہارے مویشیوں کے لیٔے کھیتوں میں گھاس اُگاؤں گا اَور تُم کھاؤگے اَور مطمئن ہو جاؤگے۔ \p \v 16 لہٰذا خبردار رہو، کہیں اَیسا نہ ہو کہ تمہارا دِل دھوکا کھایٔیں اَور تُم بہک کر غَیر معبُودوں کی عبادت کرنے لگو اَور اُن کے آگے سَجدہ کرو۔ \v 17 تَب یَاہوِہ کا غضب تُم پر بھڑک اُٹھے گا اَور وہ آسمان کے دروازے بند کر دے، تاکہ مینہ نہ برسے اَور زمین میں کچھ پیداوار نہ ہو، اَور تُم اِس بہترین مُلک سے جسے یَاہوِہ تُمہیں دے رہاہے بہت جلد فنا ہو جاؤگے۔ \v 18 اِس لیٔے میرے اِن الفاظ کو اَپنے دِل و دماغ پر نقش کر لو اَور تُم اُنہیں اَپنے ہاتھوں پر نِشان کے طور پر باندھنا اَور اَپنی پیشانیوں پر ٹیکوں کی طرح لگا لو۔ \v 19 گھر میں بیٹھتے، راہ پر چلتے، لیٹتے اَور اُٹھتے ہویٔے، تُم اِن کا ذِکر کیا کرنا؛ اَور اُنہیں اَپنے بچّوں کو سِکھایا کرنا۔ \v 20 تُم اُنہیں اَپنے مکانوں کے دروازوں کی چوکھٹوں پر اَور اَپنے پھاٹکوں پر کندہ کرنا۔ \v 21 تاکہ جَب تک آسمان اَور زمین قائِم ہیں، تمہاری اَور تمہارے اَولاد کی عمر اُس مُلک میں دراز ہو، جسے دینے کا وعدہ یَاہوِہ نے تمہارے آباؤاَجداد سے قَسم کھا کر کیا تھا۔ \p \v 22 اگر تُم اِن سَب اَحکام کو جو میں تُمہیں دے رہا ہُوں؛ اُن پر عَمل کرو اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا سے مَحَبّت رکھّو، اَور اُن کی سَب راہوں پر چلو اَور اُن سے لپٹے رہو، \v 23 تَب یَاہوِہ اِن سَب قوموں کو تمہارے سامنے سے بے دخل کر دیں گے اَور تُم اَپنے سے بڑی اَور زورآور قوموں پر قابض ہو جاؤگے۔ \v 24 جہاں جہاں تمہارے قدم پڑیں گے وہ زمین تمہاری ہو جائے گی؛ اَور تمہاری سرحد بیابان سے لے کر مُلک لبانونؔ تک اَور دریائے فراتؔ سے لے کر مغربی سمُندر تک پھیلی ہوگی۔ \v 25 کویٔی بھی شخص تمہارا مُقابلہ نہ کر سکےگا اَور تُم جہاں کہیں جاؤگے یَاہوِہ تمہارے خُدا تُم سے کئے ہویٔے وعدے کے مُطابق اُس سارے مُلک پر تمہارا خوف اَور دہشت پیدا کر دیں گے۔ \p \v 26 دیکھو، آج مَیں تمہارے سامنے برکت اَور لعنت دونوں رکھ رہا ہُوں۔ \v 27 برکت اُس حال میں پاؤگے جَب تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے اَحکام پرجو آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں عَمل کروگے؛ \v 28 اَور لعنت اُس صورت میں، اگر تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے اَحکام کی فرمانبرداری نہ کرو اَور اُس راہ کو جِس کی بابت میں آج تُمہیں حُکم دیتا ہُوں اُسے چھوڑکر اُن غَیر معبُودوں کی پیروی کرو، جِن سے تُم اَب تک واقف نہ تھے۔ \v 29 جَب یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں اُس مُلک میں پہُنچا دیں گے جِس پر قبضہ کرنے کے لیٔے تُم اُس میں داخل ہو رہے ہو، تَب کوہِ گِرزِیمؔ پر سے برکتیں اَور کوہِ عیبالؔ پر سے لعنتوں کا اعلان کرنا۔ \v 30 جَیسا کہ تُم جانتے ہو کہ یہ کوہِ یردنؔ کے پار مغرب میں آفتاب کے غروب ہونے کی جانِب کچھ ہی فاصلے پر کنعانیوں کے مُلک میں ہیں جو عراباہؔ میں گِلگالؔ کے سامنے مورہؔ کے بڑے بلُوطوں کے نزدیک رہتے ہیں۔ \v 31 کیونکہ تُم اَب یردنؔ کو پار کرکے اُس مُلک میں داخل ہوکر اُس پر قبضہ کرنے جا رہے ہو، جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں۔ جَب تُم اُس پر قابض ہو جاؤ اَور وہاں رہنے لگو، \v 32 تَب خبردار رہنا تاکہ تُم اُن تمام قوانین اَور آئین پر عَمل کرنا؛ جنہیں آج مَیں تمہارے سامنے پیش کر رہا ہُوں۔ \c 12 \s1 عبادت کی واحد جگہ \p \v 1 جَب تک تُم اُس مُلک میں زندہ رہو جسے یَاہوِہ تمہارے آباؤاَجداد کے خُدا نے تمہارے قبضہ میں دے دیا ہے، تَب تک اُس مُلک میں اِن قوانین اَور آئین پر نہایت احتیاط سے عَمل کرنا۔ \v 2 تُم اُن تمام اُونچے پہاڑوں اَور ٹیلوں پر کے اَور ہر سرسبز درخت کے نیچے کے اُن تمام مقامات کو پُوری طرح سے نِیست و نابود کردینا جہاں وہ قومیں تھیں جِن کے اَب تُم وارِث ہوگے اَپنے معبُودوں کی عبادت کیا کرتی تھیں۔ \v 3 تُم اُن کے مذبحوں کو ڈھا دینا، اَور اُن کے مُقدّس سُتونوں کو چکنا چُور کر ڈالنا اَور اُن کے اشیراہؔ کے سُتونوں کو آگ لگادینا؛ اُن کے معبُودوں کے بُتوں کو کاٹ کر گرا دینا اَور اُن کے نام تک کو اُن جگہوں سے مٹا دینا۔ \p \v 4 تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی عبادت اُن کے طریقوں کے مُطابق مت کرنا۔ \v 5 مگر تُم یَاہوِہ کی عبادت اُسی مقام میں کرنا جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے سَب قبیلوں میں سے خُود مُنتخب کریں گے تاکہ وہاں اَپنا نام اَور قِیام قائِم کریں۔ تُم اُسی مقام کے طالب ہوکر وہاں جایا کرنا۔ \v 6 اَور وہیں اَپنی سوختنی نذریں اَور ذبیحے، اَپنی دہ یکیاں اَور خصوصی نذرانے، اَپنی مَنّتوں کی چیزیں اَور اَپنی رضا کی قُربانیاں اَور اَپنے مویشیوں اَور بھیڑ بکریوں کے پہلوٹھوں کو پیش کرنا۔ \v 7 اَور وہیں یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور تُم اَور تمہارا خاندان کھائے اَور اَپنے ہاتھوں کے سارے کاموں اَور کامرانیوں پر خُوشی منائیں جِس میں یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں برکت دی ہے۔ \p \v 8 اَور جَیسے ہم آج کل یہاں وُہی کرتے ہیں جو ہمیں بھلا لگتا ہے وَیسا تُم وہاں ہرگز نہ کرنا، \v 9 کیونکہ اَب تک تُم اُس آرامگاہ اَور مِیراث میں نہیں پہُنچے ہو، جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں۔ \v 10 لیکن تُم یردنؔ پار کرکے اُس مُلک میں بس جاؤگے جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں مِیراث کے طور پر دے رہے ہیں اَور وہ تُمہیں تمہارے اطراف کے تمام دُشمنوں سے سکون بخشیں گے تاکہ تُم سلامتی سے رہ سکو۔ \v 11 تَب جو مقام یَاہوِہ تمہارے خُدا اَپنے نام کے قِیام کے لیٔے مُنتخب کریں گے وہیں تُم یہ سَب چیزیں لے جایا کرنا جِن کا میں تُمہیں حُکم دیتا ہُوں یعنی اَپنی سوختنی نذریں اَور ذبیحے اَپنی دہ یکیاں اَور خصوصی نذرانے اَور اَپنی خاص نذر کی اَشیا جِن کی مَنّت تُم نے یَاہوِہ کے لیٔے مانی ہو۔ \v 12 اَور وہاں تُم تمہارے بیٹے اَور بیٹیاں تمہارے خادِم اَور خادِمائیں اَور تمہارے شہروں کے لیوی جِن کا اَپنا کویٔی حِصّہ یا مِیراث نہیں ہے یَاہوِہ کے حُضُور میں سَب مِل کر خُوشیاں منانا۔ \v 13 خبردار رہنا کہ تُم اَپنی سوختنی نذریں کسی بھی جگہ اَپنی مرضی سے نہ پیش کرنا، \v 14 مگر تُم صِرف اُسی جگہ سوختنی نذر گزراننا جسے یَاہوِہ تمہارے کسی ایک قبیلہ کی جگہ میں مُنتخب کریں گے اَور تُم وہیں سَب کُچھ کرنا؛ جِس کا حُکم میں تُمہیں دے رہا ہُوں۔ \p \v 15 البتّہ اَپنے جانوروں کو تُم اَپنے کسی بھی شہر میں ذبح کر سکتے ہو اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کی دی ہُوئی برکت کے مُطابق جِتنا چاہو اُتنا اُن کا گوشت کھا سکتے ہو؛ گویا وہ غزال یا ہِرن کا گوشت ہو اُسے ناپاک اَور پاک و صَاف دونوں طرح کے آدمی کھا سکتے ہیں۔ \v 16 لیکن تُم خُون ہرگز نہ کھانا، اُسے پانی کی طرح زمین پر بہا دینا۔ \v 17 تُم اَپنے اناج، نئے انگوری شِیرے، زَیتُون کے تیل کی دہ یکیاں اَور اَپنے مویشیوں اَور بھیڑ بکریوں کے ریوڑ کے پہلوٹھے، اَپنی مَنّت مانی ہُوئی چیزیں اَور اَپنی رضا کی قُربانیاں یا خصوصی نذرانہ کو اَپنے شہروں کے اَندر ہرگز نہ کھانا۔ \v 18 بَلکہ تُم، تمہارے بیٹے اَور بیٹیاں تمہارے خادِم اَور خادِمائیں اَور تمہارے شہروں کے لیوی اُنہیں یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور اُسی جگہ کھایٔیں جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا مُنتخب کریں، اَور تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور اَپنے ہاتھوں کے سَب کاموں پر خُوشی منانا۔ \v 19 اَور خبردار رہنا کہ جَب تک تُم اَپنے مُلک میں زندہ رہو، لیویوں کو بھُلا نہ دینا۔ \p \v 20 جَب یَاہوِہ تمہارے خُدا اَپنے وعدے کے مُطابق جو اُنہُوں نے تُم سے کیا ہے، تمہاری سرحد کو بڑھائیں، اَور تمہارا دِل گوشت کھانے کو کرے اَور تُم کہو، ”میں گوشت کھانا چاہتا ہُوں،“ تو تُم جِتنا دِل چاہے اُتنا کھا سکتے ہو۔ \v 21 اَور اگر وہ جگہ جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا نے اَپنا نام قائِم کرنے کے لیٔے جو مقام مُنتخب کیا ہو، وہ تُم سے کافی دُورہو، تو تُم اَپنے مویشیوں کے ریوڑ میں سے بھیڑ بکری یا جانوروں میں سے جنہیں یَاہوِہ نے تُمہیں دئیے ہیں؛ کسی کو بھی میرے حُکم کے مُطابق ذبح کر سکتے ہو اَور تُم اُن کے گوشت کو اَپنے دِل کی چاہت کے مُطابق اَپنے شہروں میں کھا سکتے ہو۔ \v 22 جَیسے تُم غزال یا ہِرن کا گوشت کھاتے ہو وَیسے ہی تُم اُنہیں کھانا۔ پاک اَور ناپاک دونوں طرح کے آدمی اُسے کھا سکتے ہیں۔ \v 23 لیکن اِتنی احتیاط ضروُر برتنا کہ خُون ہرگز نہ کھانا، کیونکہ خُون ہی تو جان ہے اِس لیٔے تُم جان کو گوشت کے ساتھ ہرگز مت کھانا۔ \v 24 تُم خُون ہرگز نہ کھانا بَلکہ اُسے پانی کی مانند زمین پر اُنڈیل دینا۔ \v 25 تُم اُسے ہرگز نہ کھانا تاکہ تمہارا اَور تمہارے بعد تمہاری اَولاد کی بھی خیر ہو کیونکہ تمہارا یہ فعل یَاہوِہ کی نظر میں راست ٹھہرے گا۔ \p \v 26 لیکن اَپنی مُقدّس چیزوں اَور اَپنی مَنّت کی چیزوں کو یَاہوِہ کے مُنتخب مقام پر لے جانا۔ \v 27 اَور اَپنی سوختنی نذروں کا گوشت اَور خُون دونوں یَاہوِہ اَپنے خُدا کے مذبح پر نذر کرنا۔ تمہاری قُربانیوں کا خُون بھی یَاہوِہ تمہارے خُدا کے مذبح پر ہی اُنڈیلا جائے لیکن تُم اُن کا گوشت کھا سکتے ہو۔ \v 28 اِن تمام قوانین پرجو میں تُمہیں دے رہا ہُوں نہایت احتیاط سے عَمل کرنا تاکہ تمہارا اَور تمہارے بعد تمہاری اَولاد کی ہمیشہ خیر ہو کیونکہ تمہارا یہ فعل یَاہوِہ تمہارے خُدا کی نظر میں دُرست اَور راست ٹھہرے گا۔ \p \v 29 جِن قوموں پر تُم حملہ کرنے اَور اُن کے مُلک پر قبضہ کرنے جا رہے ہو، اُنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے سامنے فنا کر دیں گے۔ لیکن جَب تُم اُنہیں کھدیڑ کر اُن کے مُلک میں بس جاؤ، \v 30 خبردار رہنا کہ تمہارے سامنے اُن تمام قوموں کے نِیست و نابود ہو جانے کے بعد کہیں اَیسا نہ ہو کہ تُم اُن قوموں کی پیروی میں اُلجھ جاؤ، اَور اُن کے معبُودوں کے متعلّق یہ دریافت کرنے لگو، ”یہ قومیں کِس طرح اَپنے معبُودوں کی عبادت کیا کرتی تھیں؟ ہم بھی وَیسا ہی کریں گے۔“ \v 31 تُم اُن کے طور طریق پر یَاہوِہ اَپنے خُدا کی عبادت ہرگز نہ کرنا کیونکہ اُنہُوں نے اَپنے معبُودوں کی پرستش میں اَیسے مکرُوہ کام کرتے ہیں جِن سے یَاہوِہ کو سخت نفرت ہے۔ وہ تو اَپنے بیٹوں اَور بیٹیوں کو بھی اَپنے معبُودوں کی پرستش میں آتِشی قُربانی کے طور پر نذر کر دیتے ہیں۔ \p \v 32 تُم بڑی ہوشیاری سے اِن سَب اَحکام پر جنہیں میں تُمہیں دے رہا ہُوں عَمل کرنا؛ اِن میں نہ تو کچھ اِضافہ کرنا اَور نہ ہی اِن میں سے کچھ گھٹانا۔ \c 13 \s1 غَیر معبُودوں کی پرستش \p \v 1 اگر تمہارے درمیان کویٔی نبی یا خواب دیکھ کر پیشن گوئی کرنے والا برپا ہو اَور وہ تُمہیں کسی عجِیب و غریب نِشان یا معجزہ کا اعلان کرے، \v 2 اَور اگر وہ نِشان یا معجزہ جِس کا اُس نے ذِکر کیا ہو واقعی میں سچ ثابت ہو، اَور وہ نبی کہے، ”آؤ ہم غَیر معبُودوں کی پیروی کریں اَور اُن کی عبادت کریں“ (یعنی اَیسے معبُود جِن کی تُم نے کبھی پرستش نہیں کی ہے)، \v 3 تو تُم اُس نبی یا خواب دیکھنے والے کی باتوں پر غور نہ کرنا کیونکہ اِس کے ذریعہ یَاہوِہ تمہارے خُدا یہ جاننے کے لیٔے تُمہیں آزماتے ہیں کہ تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا سے اَپنے سارے دِل اَور اَپنی ساری جان سے مَحَبّت رکھتے ہو یا نہیں۔ \v 4 تُمہیں صرف یَاہوِہ اَپنے خُدا ہی کی پیروی کرنی ہے، اَور صرف اُن ہی کا خوف ماَننا ضروُری ہے۔ اُن ہی کے اَحکام کو ماننا اَور اُن ہی کے فرمانبردار رہنا اَور اُن ہی کی خدمت کرنا اَور اُن ہی سے لپٹے رہنا۔ \v 5 اُس نبی یا خواب دیکھنے والے کو ضروُر قتل کر دیا جائے کیونکہ اُس نے یَاہوِہ تمہارے خُدا سے جنہوں نے تُمہیں مِصر سے نکالا اَور تُمہیں غُلامی کے مُلک سے رِہائی بخشی اُن کے خِلاف بغاوت کرنے کی ترغیب دی تاکہ تُمہیں اُس راہ سے گُمراہ کرے جِس پر چلنے کا حُکم یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں دیا تھا۔ اِس لیٔے تُم اَپنے بیچ میں سے اَیسی بدکاری کو ختم کردینا۔ \p \v 6 اگر تمہارا سگا بھایٔی یا تمہارا بیٹا یا بیٹی یا تمہاری چہیتی بیوی یا تمہارا کویٔی جگری دوست تُمہیں خُفیہ طور پر یہ کہہ کر ورغلائے کہ چلو، ”ہم غَیر معبُودوں کی عبادت کریں“ (یعنی اَیسے معبُودوں کی جنہیں نہ تُم اَور نہ تمہارے آباؤاَجداد ہی جانتے تھے، \v 7 یعنی اُن لوگوں کے معبُودوں کی پرستش جو تمہارے ہمسایہ لوگوں کے معبُود ہیں خواہ وہ تمہارے نزدیک کے ہُوں یا دُور کے یا مُلک کے ایک سِرے سے لے کر دُوسرے سِرے تک کے ہُوں)، \v 8 تُم اُن کی بات ہرگز نہ ماَننا، نہ اُن کی سُننا۔ تُم اُن پر کویٔی رحم بھی نہ کھانا اَور نہ اُنہیں بچانا اَور نہ ہی اُن کی حِفاظت کرنا۔ \v 9 تُم اُنہیں ضروُر قتل کردینا اَور اُنہیں قتل کرتے وقت پہلے تمہارا ہاتھ اُٹھے اَور اُس کے بعد ہی دُوسرے لوگوں کے ہاتھ اُٹھیں۔ \v 10 اَور تُم اُنہیں سنگسار کرنا تاکہ وہ مَر جایٔیں کیونکہ اُن ہی نے تُمہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا سے جو تُمہیں مِصر سے یعنی غُلامی کے مُلک سے نکال لائے برگشتہ کرنا چاہا۔ \v 11 تَب تمام بنی اِسرائیل یہ سُن کر ڈریں گے اَور تمہارے درمیان کویٔی پھر کبھی اَیسی بدکاری نہ کرےگا۔ \p \v 12 اگر تُم اُن شہروں میں سے جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں رہنے کو دے رہے ہیں کسی شہر کے متعلّق یہ افواہ سُنو، \v 13 تُم میں سے چند فتنہ پرور اُٹھ کھڑے ہویٔے ہیں جنہوں نے اَپنے شہر کے لوگوں کو یہ کہہ کر گُمراہ کر دیا ہے، ”چلو ہم غَیر معبُودوں کی عبادت کریں“ (جِن سے تُم واقف نہ تھے)، \v 14 تَب تُم ضروُر دریافت کرنا اَور خُوب تحقیقات کرکے پتا لگانا۔ اَور اگر یہ بات سچ ہو اَور ثابت ہو جائے کہ اَیسا مکرُوہ کام تمہارے درمیان کیا جا چُکاہے، \v 15 تَب تُم اُس شہر کے سَب باشِندوں کو تلوار سے مار ڈالنا۔ وہاں کے تمام لوگوں اَور اُن کے سَب مویشیوں کو بالکُل نِیست و نابود کردینا۔ \v 16 اَور اُس شہر کا سارا مالِ غنیمت چَوک کے درمیان جمع کرکے اُس شہر کو اَور وہاں کی ساری لُوٹ کو یَاہوِہ اَپنے خُدا کے واسطے آتِشی قُربانی کے طور پر جَلا دینا۔ اَور وہ شہر ہمیشہ کے لیٔے ایک کھنڈر کی طرح پڑا رہے اَور پھر کبھی تعمیر نہ کیا جائے، \v 17 اَور اِن ملامت چیزوں میں سے کویٔی شَے بھی تمہارے ہاتھ میں نہ رہ جایٔے، جو تباہ ہونے کے لیٔے مُقرّر ہو چُکی ہے تاکہ یَاہوِہ کا قہر شدید ٹھنڈا ہو جایٔے، اَور وہ تُم پر رحم اَور مہربانی کرکے تُمہیں شُمار میں خُوب بڑھائیں جَیسا اُنہُوں نے تمہارے آباؤاَجداد سے قَسم کھا کر وعدہ کیا تھا، \v 18 لہٰذا اگر تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے فرمانبردار رہو۔ اَور اُن سَب اَحکام پر عَمل کرو، جو آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں، اَور وُہی کرتے رہو جو یَاہوِہ تمہارے خُدا کی نظر میں بھلا ہو۔ \c 14 \s1 پاک اَور ناپاک کھانا \p \v 1 تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے فرزند ہو۔ اِس لیٔے مُردوں کی خاطِر اَپنے آپ کو زخمی نہ کرو اَور نہ ہی اَپنے اَبرو کے بال مُنڈواؤ، \v 2 کیونکہ تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی مُقدّس قوم ہو۔ اَور یَاہوِہ نے تُمہیں رُوئے زمین کی سَب قوموں میں سے اَپنی خاص مِلکیّت ہونے کے لیٔے مُنتخب کیا ہے۔ \p \v 3 تُم کویٔی مکرُوہ چیز نہ کھانا۔ \v 4 جِن مویشیوں کو تُم کھا سکتے ہو وہ یہ ہیں: بَیل، بھیڑ، بکری، \v 5 ہِرن، غزال چکارا، پہاڑی بکری، سابر، نیل گائے، اَور پہاڑی بھیڑ۔ \v 6 جِن چَوپایوں کے کھُر چِرے ہویٔے ہُوں اَورجو جُگالی کرتے ہُوں اُسے تُم کھا سکتے ہو۔ \v 7 لیکن اِن چَوپایوں میں، جو جُگالی کرتے ہیں یا جِن کے کھُر چِرے ہُوئے ہیں، تُم اِن جانوروں کو نہ کھانا، جَیسے اُونٹ، خرگوش اَور سافان۔ حالانکہ یہ جُگالی کرتے ہیں لیکن اِن کے کھُر چِرے ہویٔے نہیں ہیں؛ یہ تمہارے لیٔے رسمی طور پر ناپاک ہیں۔ \v 8 سُؤر بھی ناپاک ہے اگرچہ اُس کے کھُر چِرے ہویٔے تو ہیں مگر وہ جُگالی نہیں کرتا۔ تُم اُن کا گوشت ہرگز نہ کھانا اَور نہ ہی اُن کی لاش کو چھُونا۔ \p \v 9 آبی جانداروں میں سے تُم اُنہیں کھا سکتے ہو جِن کے پر اَور چھِلکے ہُوں۔ \v 10 لیکن جِن جانداروں کے پر اَور چھِلکے نہ ہوں اُنہیں نہ کھانا۔ وہ تمہارے لیٔے ناپاک ہیں۔ \p \v 11 تُم ہر پاک پرندہ کو کھا سکتے ہو۔ \v 12 لیکن اِن پرندوں کو ہرگز نہ کھانا: عُقاب، گِدھ، کالا گِدھ، \v 13 سُرخ چیل، کالی چیل، ہر قِسم کے باز، \v 14 ہر قِسم کے کوّے، \v 15 چیخنے والا اُلّو، سینگ والا اُلّو، سمُندری بگلا، اَور ہر قِسم کے باز۔ \v 16 چھوٹا اُلّو، بڑا اُلّو، سفید اُلّو، \v 17 جنگلی اُلّو، سمُندری عُقاب، ماہی خور سمُندری پرندہ، \v 18 لق لق، ہر قِسم کے بگلے، ہُدہُد، اَور چمگادڑ۔ \p \v 19 جھُنڈ میں اُڑنے والے تمام پَردار کیڑے تمہارے لیٔے ناپاک ہیں؛ اُنہیں مت کھانا۔ \v 20 لیکن ہر پاک پرندہ جسے تُم چاہو کھا سکتے ہو۔ \p \v 21 جو جاندار پہلے سے ہی مَرا ہُواہے، تُم اُسے مت کھانا۔ تُم اُسے کسی پردیسی کو جو تمہارے شہر میں رہتا ہو، کھانے کو دے سکتے ہو، یا تُم اُسے کسی پردیسی کے ہاتھ بیچ سکتے ہو۔ کیونکہ تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی مُقدّس قوم ہو۔ \p تُم بکری کے بچّہ کو اُس کی ماں کے دُودھ میں مت اُبالنا۔ \s1 دہ یکیاں \p \v 22 تُم ہر سال اَپنے کھیتوں کی پیداوار کا دسواں حِصّہ ضروُر نذر کرنے کے لیٔے الگ رکھنا۔ \v 23 اَور تُم اَپنے یَاہوِہ خُدا کے حُضُور اُسی مقام میں جسے وہ اَپنے نام کے قِیام کے لیٔے مُنتخب کریں، اَپنے اناج، نئے انگوری شِیرے اَور زَیتُون کے تیل کی دہ یکی کو، اَور اَپنے گلّوں اَور ریوڑوں کے پہلوٹھوں کو کھانا، تاکہ تُم ہمیشہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کا خوف ماَننا سیکھو۔ \v 24 لیکن جَب یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں برکت بخشیں اَور اگر وہ جگہ جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا اَپنے نام کو وہاں قائِم کرنے کے لیٔے مُنتخب کریں، جو تمہارے گھر سے کافی دُورہو، (اَور تمہارے لیٔے وہاں دہ یکی لے جانا مُشکل ہو)، \v 25 تو تُم اَپنی دہ یکی کے عِوض میں چاندی حاصل کرنا اَور اُس چاندی کو اَپنے ساتھ لے کر اُس مقام پر جانا جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا نے مُنتخب کیا ہو۔ \v 26 اَور تُم اُس چاندی سے جو دِل چاہے خریدنا خواہ گائے، بَیل بھیڑ، بکری نئے انگوری شِیرے یا مَے یا اَپنی مرضی کی کویٔی اَور چیز۔ تَب اُسے اَپنے خاندان سمیت یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور کھانا اَور خُوشی منانا۔ \v 27 اَور اَپنے شہر میں رہنے والے لیویوں کو فراموش نہ کرنا کیونکہ اُن کا اَپنا کویٔی حِصّہ یا مِیراث نہیں ہے۔ \p \v 28 ہر تین سال کے اِختتام پر ضروُری ہے کہ تُم اَپنی پیداوار کی تمام دہ یکیاں لاکر اَپنے شہر میں جمع کر لینا۔ \v 29 تَب لیوی (جِن کا تمہارے درمیان اَپنا کویٔی حِصّہ یا مِیراث نہیں ہے)، اَور پردیسی، یتیم اَور بیوائیں جو تمہارے ہی شہروں میں رہتی ہیں آئیں گے اَور اِس میں سے اَپنے کھانے کے لیٔے لے جا سکیں گے اَور کھا کر مطمئن ہو جایٔیں گے تَب یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے ہاتھ کے سَب کاموں میں تُمہیں برکت بخشیں گے۔ \c 15 \s1 قرض مُعاف کرنے کا سال \p \v 1 ہر سات سال کے پُورا ہونے پر تُم قرض ضروُر مُعاف کیا کرنا۔ \v 2 اَور مُعاف کرنے کا طریقہ یہ ہو: اگر کسی نے اَپنے اِسرائیلی پڑوسی کو کچھ قرض دیا ہو تو وہ اُسے منسُوخ کر دے؛ وہ اَپنے اِسرائیلی پڑوسی یا بھایٔی سے اُس کا مطالبہ نہ کرے کیونکہ قرض مُعاف کرنے کے لیٔے یَاہوِہ کے مُعیّنہ وقت کا اعلان کیا جا چُکاہے۔ \v 3 ہاں، تُم کسی پردیسی سے تو اُس کا مطالبہ کر سکتے ہو لیکن جو قرض تمہارے بھایٔی کے پاس واجِبُ الادا ہو، وہ ضروُر مُعاف کر دیا جائے۔ \v 4 مگر تمہارے درمیان کویٔی کنگال نہ رہے کیونکہ جِس مُلک کو یَاہوِہ تمہارے خُدا مِیراث کے طور پر تمہارے قبضہ میں دے رہے ہیں اُس میں وہ تُمہیں بہت برکت بخشیں گے، \v 5 بشرطیکہ تُم پُورے طور سے یَاہوِہ اَپنے خُدا کی بات مان کر اُن تمام اَحکام پرجو میں آج تُمہیں دے رہا ہُوں نہایت احتیاط کے ساتھ عَمل کرو۔ \v 6 کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا اَپنے وعدہ کے مُطابق تُمہیں برکت بخشیں گے اَور تُم بہت سِی قوموں کو قرض دوگے لیکن تُم کسی سے قرض نہیں لوگے۔ تُم بہت سِی قوموں پر حُکمرانی کروگے لیکن تُم پر کویٔی حُکمرانی کرنے نہ پایٔےگا۔ \p \v 7 جو مُلک یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں، اَور اگر اُس مُلک کے کسی شہر میں تمہارے اِسرائیلی بھائیوں میں کُچھ غریب ہُوں، تو اُن غریب بھائیوں کی طرف نہ تو اَپنا دِل سخت کرنا اَور نہ اَپنی مُٹّھی بند رکھنا۔ \v 8 بَلکہ اُن کی جو بھی ضروُرت ہو اُسے پُورا کرنے کے لیٔے اُسے نہایت ہی کھُلے دِل سے مدد کرنا یا بے تکلّفی سے قرض دینا۔ \v 9 خبردار رہو کہ کہیں تمہارے ذہن میں یہ بُرا خیال نہ آئے: ”ساتواں سال جو قرضوں کے مُعاف کرنے کا سال ہے، وہ نزدیک ہے،“ اَور تُم اَپنے حاجت مند اِسرائیلی بھایٔی کی طرف بُری نیّت سے دیکھو اَور اُسے کچھ نہ دو؛ اَور وہ یَاہوِہ سے تمہارے خِلاف فریاد کرے اَور تُم مُجرم ٹھہرو۔ \v 10 تُم اُسے نہایت فراخدلی سے دو اَور اُس کو دیتے وقت تمہارے دِل میں کویٔی گُریز بھی نہ ہو؛ تَب اِس سبب سے یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے سَب کاموں میں اَور سَب مُعاملوں میں جنہیں تُم اَپنے ہاتھ میں لوگے، تُمہیں برکت بخشیں گے۔ \v 11 اَور حالانکہ مُلک میں تو غریب ہمیشہ پایٔے جایٔیں گے۔ اِس لیٔے میں تُمہیں حُکم دیتا ہُوں کہ تُم اَپنے مُلک میں اَپنے بھائیوں اَور مفلسوں اَور مُحتاجوں کے لیٔے اَپنی مُٹّھی کھُلی رکھنا۔ \s1 غُلاموں کو آزاد کرنا \p \v 12 اگر کویٔی تمہارا عِبرانی بھایٔی خواہ مَرد ہو یا عورت تُمہیں بیچی گئی ہے، اَور وہ چھ سال تک تمہاری خدمت کر چُکے ہُوں، تو تُم ساتویں سال میں اُنہیں آزاد کردینا۔ \v 13 اَور جَب تُم اُسے آزاد کرو تو اُسے خالی ہاتھ رخصت نہ کرنا۔ \v 14 بَلکہ اَپنے گلّے، کھلیان اَور مے کے حوض میں سے اُنہیں دِل کھول کر جَیسی برکت تُمہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا نے بخشی ہے اُسی کے مُطابق اُنہیں دینا۔ \v 15 اَور یاد رکھنا کہ مِصر میں تُم بھی غُلام تھے اَور یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں اُس سے مخلصی بخشی۔ اِس لیٔے آج مَیں تُمہیں یہ حُکم دیتا ہُوں۔ \p \v 16 لیکن اگر تمہارا غُلام تُم سے کہے، ”مَیں تمہارے پاس سے جانا نہیں چاہتا،“ کیونکہ مُجھے تُم سے اَور تمہارے خاندان سے مَحَبّت ہے اَور مَیں تمہارے ساتھ رہ کر خُوشحال ہُوں، \v 17 تَب تُم ایک سُوئے سے دروازہ کی چوکھٹ پر اُس کا کان چھید ڈالنا تو وہ زندگی بھر تمہارا غُلام بنا رہے گا۔ تُم اَپنی لونڈیوں کے ساتھ بھی اَیسا ہی کرنا۔ \p \v 18 اَپنے غُلام کو آزاد کرنا اَپنے لیٔے بوجھ نہ سمجھنا کیونکہ اُس نے چھ سال دو مزدُوروں کے برابر تمہاری خدمت کی ہے اَور یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے ہر کام میں تُمہیں برکت بخشیں گے۔ \s1 جانوروں کے پہلوٹھے \p \v 19 اَپنے ریوڑوں اَور گلّوں کے جتنے پہلوٹھے نر ہُوں اُنہیں یَاہوِہ اَپنے خُدا کے واسطے مخصُوص کردینا۔ اَپنے گایوں کے پہلوٹھوں سے کویٔی کام نہ لینا اَور نہ ہی اَپنی بھیڑوں کے پہلوٹھوں کی اُون کترنا۔ \v 20 تُم اُسے ہر سال اَپنے خاندان کے ساتھ یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور اُس مقام میں کھایا کرنا، جسے وہ مُنتخب کریں گے۔ \v 21 اگر کسی جانور میں کویٔی نُقص ہو، مثلاً وہ لنگڑا یا اَندھا ہو یا اُس میں کویٔی اَور بُرا عیب ہو، تو اُسے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے واسطے قُربان نہ کرنا۔ \v 22 تُم اُسے اَپنے اَپنے شہر میں کھانا۔ رسمی طور سے ناپاک اَور پاک دونوں طرح کے آدمی اُسے کھایٔیں جَیسے وہ غزال یا ہِرن کا گوشت کھاتے ہیں۔ \v 23 لیکن اُس کا خُون ہرگز نہ کھانا؛ بَلکہ اُسے پانی کی طرح زمین پر اُنڈیل دینا۔ \c 16 \s1 عیدِفسح \p \v 1 ابیبؔ مہینے کو یاد رکھنا اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کا فسح منانا کیونکہ ابیبؔ کے مہینے میں ہی وہ رات کے وقت تُمہیں مِصر سے نکال لایٔے تھے۔ \v 2 اَورجو جگہ یَاہوِہ اَپنے نام کے قِیام کے لیٔے مُنتخب کریں گے وہیں تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے واسطے گائے، بَیل اَور بھیڑ بکریوں میں سے فسح کی قُربانی کرنا۔ \v 3 اُسے خمیری روٹی کے ساتھ نہ کھانا بَلکہ سات دِن تک بے خمیری روٹی ہی کھانا جو مُصیبت کی روٹی ہے کیونکہ تُم مِصر سے جلدبازی میں نکلے تھے۔ اِس عید کا ایک مقصد یہ ہے کہ تُم زندگی بھر مِصر سے نکلنے کے وقت کو یاد رکھ سکو۔ \v 4 اِن سات دِنوں تک تمہارے سارے مُلک میں اَور تمہارے پاس خمیر نظر نہ آئے۔ اَور پہلے دِن کی شام کو تُم جِس برّہ کی قُربانی کرو اُس کا گوشت صُبح تک باقی نہ رہنے پایٔے۔ \p \v 5 تُم فسح کی قُربانی کو کسی بھی شہر میں نہ کرنا جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں، \v 6 سِوا اُس مقام کے، جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا نے اَپنے نام کے قِیام کے واسطے مُنتخب کریں گے، وہیں تُم فسح کی قُربانی کو شام کو آفتاب غروب ہونے کے وقت اَپنے مِصر سے روانگی کی سالگرہ پر نذر کرنا۔ \v 7 اَورجو جگہ یَاہوِہ تمہارے خُدا مُنتخب کریں گے۔ اُسی جگہ اُس قُربانی کو بھُون کر کھانا اَور صُبح کو تُم اَپنے اَپنے خیمہ میں لَوٹ جانا۔ \v 8 تُم چھ دِن تک بے خمیری روٹی کھایا کرنا اَور ساتویں دِن یَاہوِہ تمہارے خُدا کے واسطے مُقدّس اِجتماع ہو، اَور اُس دِن تُم کویٔی کام نہ کرنا۔ \s1 ہفتوں کی عید \p \v 9 جَب سے تُم درانتی لے کر فصل کاٹنا شروع کرو، تَب سے سات ہفتے گِن کر۔ \v 10 یَاہوِہ تمہارے خُدا کی دی ہُوئی برکت کے مُطابق اُن کے واسطے رضا کی قُربانی گزراننا اَور ہفتوں کی عید منانا۔ \v 11 اَورجو جگہ یَاہوِہ تمہارے خُدا اَپنے نام کے قِیام کے واسطے مُنتخب کریں گے وہاں تُم اَپنے بیٹے اَور بیٹیاں، خادِم اَور خادِمائیں، تمہارے شہر کے لیوی اَور پردیسی، تمہارے درمیان رہنے والے یتیم اَور بیوائیں سَب مِل کر یَاہوِہ کے حُضُور خُوشیاں منانا۔ \v 12 یاد رہے کہ تُم مِصر میں غُلام تھے اَور اِن قوانین پر احتیاط کے ساتھ عَمل کرنا۔ \s1 خیموں کی عید \p \v 13 جَب تُم اَپنے کھلیان اَور مے کے حوض سے پیداوار جمع کر چُکو، تَب سات دِن تک خیموں کی عید منانا۔ \v 14 اَور تُم اَپنے بیٹے اَور بیٹیاں، خادِم اَور خادِمائیں، تمہارے شہر کے لیوی اَور پردیسی، تمہارے درمیان رہنے والے یتیم اَور بیوائیں سَب مِل کر یَاہوِہ کے حُضُور اِس عید کی خُوشیوں میں شامل ہونا۔ \v 15 تُم سات دِن تک یَاہوِہ اَپنے خُدا کے واسطے یَاہوِہ کے مُنتخب کیٔے ہویٔے مقام پر یَاہوِہ کی عید منانا۔ کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہاری ساری فصل اَور تمہارے ہاتھوں کے سَب کاموں میں برکت بخشیں گے اَور تمہاری خُوشی مُکمّل ہو جایٔےگی۔ \p \v 16 اَور سال میں تین بار یعنی بے خمیری روٹی کی عید، ہفتوں کی عید اَور خیموں کی عید کے موقعوں پر تمہارے سَب آدمی یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور اُسی مقام مَیں حاضِر ہُوا کریں جسے وہ مُنتخب کریں گے۔ اَور کویٔی شخص یَاہوِہ کے حُضُور خالی ہاتھ نہ آئے۔ \v 17 تُم میں سے ہر ایک شخص اُس برکت کے مُطابق جو اُس نے یَاہوِہ اَپنے خُدا سے پائی ہے اُسے خُدا کے واسطے ہدیہ لے آئے۔ \s1 قاضی \p \v 18 تُم اَپنے قبیلوں کے ہر شہروں میں جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا دے رہے ہیں، قاضی اَور منصبدار مُقرّر کرنا جو سچّائی سے لوگوں کا اِنصاف کیا کریں۔ \v 19 تُم اِنصاف کا خُون نہ کرنا اَور نہ طرفداری کرنا۔ تُم رشوت نہ لینا کیونکہ رشوت دانشمند کی آنکھوں کو اَندھا کردیتی ہے اَور صادقوں کی باتوں کو بدل ڈالتی ہے۔ \v 20 ہمیشہ اِنصاف ہی پر قائِم رہنا تاکہ تُم زندہ رہو اَور اُس مُلک پر قابض ہو جاؤ جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں۔ \s1 غَیر معبُودوں کی پرستش \p \v 21 تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے واسطے جو مذبح بناؤ اُس کے قریب کسی بھی طرح کا لکڑی کا اشیراہؔ کا سُتون کھڑا نہ کرنا۔ \v 22 اَور نہ کسی پتّھر کو مُقدّس پتّھر کے طور پر نصب کرنا کیونکہ اُن سے یَاہوِہ تمہارے خُدا کو سخت نفرت ہے۔ \c 17 \p \v 1 تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے واسطے کویٔی اَیسا بَیل یا بھیڑ قُربان نہ کرنا جِس میں کویٔی نُقص یا عیب ہو کیونکہ یہ یَاہوِہ تمہارے خُدا کے حُضُور مکرُوہ ہے۔ \p \v 2 اگر یَاہوِہ تمہارے خُدا کے ذریعے تُمہیں مُہیّا کیٔے گیٔے شہروں میں تمہارے درمیان کویٔی اَیسا مَرد یا عورت ہو، جِس نے یَاہوِہ تمہارے خُدا کا عہد توڑ کر کویٔی اَیسا کام کیا ہے جو اُن کی نظر میں بُرا ہے، \v 3 اَور میرے حُکم کے خِلاف غَیر معبُودوں، آفتاب یا چاند یا آسمان کے سِتاروں کے آگے جھُک کر سَجدہ اَور اُن کی عبادت کی ہے، \v 4 اَور یہ بات تُمہیں بتایٔی جایٔے اَور تمہارے سُننے میں آئے تو تُم اِس کی پُوری باریکی سے تحقیقات کرنا اَور اگر یہ سچ ثابت ہو جائے کہ اِسرائیل میں اَیسا مکرُوہ فعل سرزد ہُواہے، \v 5 تو جِس مَرد یا عورت نے یہ مکرُوہ کام کیا ہو اُسے شہر کے پھاٹک پر لے جانا اَور سنگسار کرکے ہلاک کردینا۔ \v 6 دو یا تین گواہوں کی شہادت پر ہی کویٔی شخص جان سے ماراجائے۔ صرف ایک ہی آدمی کی گواہی سے کویٔی شخص جان سے نہ ماراجائے۔ \v 7 اُسے قتل کرتے وقت سَب سے پہلے گواہوں کے ہاتھ اُس پر اُٹھیں اَور اُس کے بعد ہی باقی لوگوں کے ہاتھ اُٹھیں۔ تُمہیں اَپنے درمیان سے اَیسی بدکاری کو ختم کرنا ضروُری ہے۔ \s1 عدالتیں \p \v 8 اگر تمہاری عدالتوں میں اَیسے مُعاملے پیش آئیں جِن کا اِنصاف کرنا تمہارے لیٔے مُشکل ہو خواہ وہ فَوجداری، دیوانی یا مُختلف قِسم کے مُقدّمہ ہُوں، اُنہیں اُس جگہ لے جانا جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا مُنتخب کریں گے۔ \v 9 وہاں تُم لیوی کاہِنوں اَور اُن دِنوں کے قاضی کے پاس جانا جو اُس دَوران اَپنے دفتر میں کام کرتے ہوں گے۔ اُن سے دریافت کرنا اَور وہ تُمہیں فیصلہ سُنائیں گے۔ \v 10 یَاہوِہ کے مُنتخب کیٔے ہویٔے مقام پر وہ جو فیصلہ تُمہیں سُنائیں، اُسی فیصلہ کو عَمل میں لانا۔ وہ جو کچھ کرنے کی تُمہیں ہدایت دیں، تُم بڑے احتیاط کے ساتھ اُس پر عَمل کرنا۔ \v 11 شَریعت کی جو بھی تعلیم وہ تُمہیں دیں اَورجو فیصلے وہ تُمہیں سُنائیں اُن ہی کے مُطابق عَمل کرنا۔ وہ جو کچھ تُمہیں بتائیں اُس سے ہرگز نہ تو داہنے اَور نہ بائیں مُڑنا۔ \v 12 اَورجو شخص قاضی کی یا اُس کاہِنؔ کی جو وہاں یَاہوِہ تمہارے خُدا کی خدمت میں مشغُول رہتے ہیں توہین کرے اَور اُن کے فیصلہ کو نہ مانے۔ تو وہ ضروُر جان سے مار ڈالا جائے۔ اَور تُم اِسرائیل سے اَیسی بدکاری کو ضروُر ختم کردینا۔ \v 13 تَب سَب لوگ سُن کر ڈر جایٔیں گے اَور پھر توہین نہ کریں گے۔ \s1 بادشاہ کی بابت ہدایات \p \v 14 جَب تُم اُس مُلک میں جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہیں ہیں، داخل ہو جاؤ اَور اُس میں قابض ہوکر بس جاؤ، اَور پھر یہ کہنے لگو، ”آؤ ہم اَپنے اِردگرد کی قوموں کی طرح اَپنے واسطے کسی کو بادشاہ بنایٔیں،“ \v 15 تو جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا مُنتخب کریں صرف اُسی کو اَپنا بادشاہ مُقرّر کرنا۔ وہ تمہارے اَپنے اِسرائیلی بھائیوں میں سے ہی ہو۔ کسی پردیسی کو جو تمہارا اِسرائیلی بھایٔی نہیں ہے، اُسے اَپنے اُوپر بادشاہ مُقرّر نہ کرنا۔ \v 16 اِس کے علاوہ، بادشاہ تعداد میں زِیادہ گھوڑے نہ رکھّے یا لوگوں کو مِصر میں گھوڑے خریدنے بھیجے کیونکہ یَاہوِہ نے تُم سے فرمایاہے، ”تُم مِصر میں کبھی واپس نہ جانا۔“ \v 17 بادشاہ اَپنے واسطے بہت سِی بیویاں بھی نہ رکھّے ورنہ اُس کا دِل بہک جائے گا۔ وہ زِیادہ مقدار میں چاندی اَور سونا بھی جمع نہ کرے۔ \p \v 18 اَور جَب وہ تختِ شاہی پر بیٹھے، تَب وہ اَپنے ہاتھوں سے اَپنے لیٔے اِس آئین کی ایک نقل ایک طُومار پر لکھے، جو لیوی کاہِنوں کے پاس مَوجُود ہے۔ \v 19 اُس طُومار کو بادشاہ اَپنے پاس رکھّے اَور اَپنی ساری عمر اُسے پڑھا کرے تاکہ وہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کا خوف اَور اُس آئین اَور فرمانوں کی سَب باتوں کو بڑے احتیاط سے ماننا سیکھ سکے، \v 20 اَور بادشاہ اَپنے آپ کو اَپنے اِسرائیلی بھائیوں سے بہتر نہ سمجھے اَور نہ آئین سے داہنے یا بائیں مُڑے۔ تَب وہ اَور اُس کی اَولاد بنی اِسرائیل پر کافی عرصہ تک سلطنت کرتے رہیں گے۔ \c 18 \s1 کاہِنوں اَور لیویوں کے لیٔے ہدیہ \p \v 1 لیوی کاہِنوں کا یعنی سارے لیوی قبیلہ کا اِسرائیل کے ساتھ کویٔی حِصّہ یا مِیراث نہیں دیا گیا ہے۔ وہ یَاہوِہ کے حُضُور میں پیش کی جانے والی آتِشی قُربانیوں پر گزارا کریں گے کیونکہ وُہی اُن کی مِیراث ہے۔ \v 2 اُن کی اَپنے اِسرائیلی بھائیوں کے درمیان کویٔی مِیراث نہ ہوگی؛ یَاہوِہ ہی اُن کی مِیراث ہیں جَیسا کہ یَاہوِہ نے اُن سے وعدہ کیا ہے۔ \p \v 3 جَب لوگ بَیل یا بھیڑ کی قُربانی کرتے ہیں تو لوگ اُس قُربانی میں سے کاہِنوں کو یہ حِصّہ مُہیّا کریں جِس کے وہ حقدار ہیں یعنی کندھا، سَر اَور اَندرونی اَعضا۔ \v 4 تُم کاہِنوں کو اَپنے اناج کا پہلا پھل، نئے انگوری شِیرے اَور زَیتُون کا تیل، اَور اَپنی بھیڑوں کی وہ اُون دینا جو پہلی بار کتری گئی ہو، \v 5 کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے اُنہیں اَور اُن کی اَولاد کو تمہارے سَب قبیلوں میں سے مُنتخب کیا ہے تاکہ وہ ہمیشہ یَاہوِہ کے نام سے خدمت کے لیٔے حاضِر رہیں۔ \p \v 6 اگر کویٔی لیوی اِسرائیل کے کسی بھی شہر سے اَپنی مرضی سے اَپنا گھر چھوڑکر اُس مقام پر پُوری چاہت سے چلا آئے جسے یَاہوِہ نے مُنتخب کیا ہے، \v 7 تو وہ بھی یَاہوِہ اَپنے خُدا کے نام سے اَپنے سَب لیوی بھائیوں کی مانند خدمت کر سکتا ہے، جو وہاں یَاہوِہ کے حُضُور خدمت کرتے ہیں۔ \v 8 اُسے باقی سَب کاہِنوں کے برابر کا حِصّہ ملے خواہ اُسے اَپنے خاندانی مِیراث بیچنے سے رقم ہی کیوں نہ مِلا ہو۔ \s1 جادُوگری کا عَمل \p \v 9 جَب تُم اُس مُلک میں داخل ہو جاؤ جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں تو وہاں کی قوموں کی طرح مکرُوہ رواجوں کی نقل کرنا مت سیکھنا۔ \v 10 تُم میں ہرگز اَیسا کویٔی شخص نہ پایا جائے جو اَپنے بیٹے یا بیٹی کی آتِشی قُربانی کرے، جو فال کھولے، جادُو ٹونا کرے، اَور مُستقبِل بتائے، \v 11 یا منتر پڑھنے والا ہو یا اَرواح پرست ہو یا جو مُردوں سے مشورہ کرتا ہو۔ \v 12 جو شخص اَیسے کام کرتا ہے وہ یَاہوِہ کے حُضُور مکرُوہ کام ہیں؛ اِن ہی مکرُوہ کاموں کی وجہ سے یَاہوِہ تمہارے خُدا اُن قوموں کو تمہارے سامنے سے کھدیڑ دیں گے۔ \v 13 تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور بے عیب رہنا۔ \s1 نبیوں کا سردار \p \v 14 جِن قوموں کو تُم بے دخل کرکے اُن کے مُلک پر قبضہ کروگے وہ جادُوگروں اَور فالگیروں کی باتیں سُنتی رہی ہیں۔ لیکن تُمہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا نے اَیسی حرکت کرنے سے منع کیا ہے۔ \v 15 یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے لیٔے تمہارے درمیان سے، تمہارے اِسرائیلی بھائیوں میں سے میری مانِند ایک نبی بھیجیں گے۔ اَور تُم اُس کی ہر بات ضروُر ماننا۔ \v 16 کیونکہ یہی درخواست تُم نے یَاہوِہ اَپنے خُدا سے کوہِ حورِبؔ پر مُقدّس اِجتماع کے دِن کی تھی۔ تُم نے کہاتھا، ”ہمیں نہ تو یَاہوِہ ہمارے خُدا کی آواز دوبارہ سننی پڑے اَور نہ پھر کبھی اَیسی خوفناک آگ دیکھنی پڑے، ورنہ ہم ہلاک ہو جایٔیں گے۔“ \p \v 17 اَور یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا: ”وہ جو کچھ کہتے ہیں ٹھیک ہی کہتے ہیں۔ \v 18 میں اُن کے لیٔے اُن ہی کے اِسرائیلی بھائیوں میں سے تمہاری مانند ایک نبی بھیجوں گا اَور مَیں اَپنا کلام اُس کے مُنہ میں ڈالوں گا۔ اَورجو کُچھ میں اُسے حُکم دُوں گا وُہی سَب کچھ اُن سے بَیان کرےگا۔ \v 19 جو کویٔی میری بات جسے وہ میرے نام سے کہے گا، نہ سُنے گا؛ تو میں خُود اُن سے حِساب لُوں گا۔ \v 20 لیکن اگر کویٔی نبی جھُوٹے دعویٰ کرکے میرے نام سے اَیسا کلام کرتا ہے جِس کا مَیں نے اُسے حُکم نہیں دیا تھا، یا کویٔی نبی غَیر معبُودوں کے نام سے کلام کرے، تو وہ ضروُر جان سے ماراجائے۔“ \p \v 21 تُم شاید اَپنے دِل میں یہ خیال لا سکتے ہو، ”ہمیں یہ مَعلُوم کیسے ہوگا کہ یہ پیغام یَاہوِہ کی طرف سے بھیجا گیا ہے کہ نہیں؟“ \v 22 جَب کویٔی نبی یَاہوِہ کے نام سے کلام کرے اَور وہ کلام واقعی پُورا نہ ہو یا سچ ثابت نہ ہو، تو جان لینا کہ وہ پیغام یَاہوِہ کی طرف سے نہیں تھا۔ اُس نبی نے وہ کلام گستاخی سے کیا تھا۔ تُم اُس نبی سے بالکُل خوف نہ کھانا۔ \c 19 \s1 پناہ لینے کا شہر \p \v 1 جَب یَاہوِہ تمہارے خُدا اُن قوموں کو نِیست و نابود کر چُکے، جِن کا مُلک وہ تُمہیں دے رہے ہیں، اَور جَب تُم اُن کو کھدیڑ چُکو اَور اُن کے شہروں اَور مکانوں میں رہنے لگو، \v 2 تَب تُم اُس مُلک کے درمیان سے اَپنے لیٔے تین شہر الگ کر لینا جِس مُلک کو یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے قبضہ میں دے رہے ہیں۔ \v 3 اَور تُم اُن شہروں تک جانے کے لیٔے راستے بنانا اَور اُس پُورے مُلک کو جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں مِیراث کے طور پر دے رہے ہیں اُسے تین حِصّوں میں تقسیم کرنا تاکہ وہ شخص جِس نے کسی کا خُون کیا ہو وہاں بھاگ کر اَپنی جان بچانے کے واسطے پناہ لے سکے۔ \p \v 4 جو شخص کسی کا خُون کرکے اَپنی جان بچانے کے لیٔے اُن شہروں میں بھاگ جائے تاکہ وہ زندہ رہ سکے، اُس کا یہ قانُون ہے؛ اگر کسی نے شخص اَپنے پڑوسی کو غَیر اِرادتاً اَور بغیر کسی پُرانی عداوت کے خیال سے مار ڈالا ہو۔ \v 5 مثلاً کویٔی شخص اَپنے پڑوسی کے ساتھ جنگل میں لکڑی کاٹنے گیا ہو، اَور جوں ہی اُس نے درخت کاٹنے کے لیٔے کُلہاڑی سے درخت پر وار کیا ہو اَور کُلہاڑی دستے سے اُچھل کر اُس کے پڑوسی کو جا لگے اَور وہ مَر جایٔے۔ تو اَیسی صورت میں وہ شخص اُن شہروں میں سے کسی بھی شہر کو بھاگ جایٔے اَور اَپنی جان بچائے۔ \v 6 نہیں تو، کہیں اَیسا نہ ہو کہ خُون کا اِنتقام لینے والا اَپنے جوشِ غضب میں اُس کا تعاقب کرے اَور پناہ گاہ کے شہر سے کافی دُور ہونے کے باعث اُسے راستہ ہی میں پکڑکر قتل کر ڈالے، حالانکہ وہ قتل کے لائق نہ تھا کیونکہ اُس کے ذہن میں اَپنے پڑوسی کی بابت کویٔی عداوت تھی ہی نہیں۔ \v 7 اِس لیٔے میں تُمہیں یہ حُکم دیتا ہُوں کہ اَپنے واسطے تین شہر الگ کر لینا۔ \p \v 8 اگر یَاہوِہ تمہارے خُدا اُس وعدہ کے مُطابق جو اُنہُوں نے تمہارے آباؤاَجداد سے قَسم کھا کر کیا تھا، تمہاری سرحد کو بڑھا دیں اَور پُورا مُلک تُمہیں مُہیّا کرائیں جِس کے دینے کا وعدہ یَاہوِہ نے تمہارے آباؤاَجداد سے کیا تھا۔ \v 9 اگر تُم نہایت احتیاط سے اِن سَب آئین پر عَمل کرتے ہو، جو آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں، یعنی یَاہوِہ اَپنے خُدا سے مَحَبّت رکھّو اَور ہمیشہ اُن کی راہوں پر چلتے رہو، تو تُم اِن تین شہروں کے علاوہ تین اَور شہر بھی الگ کر لینا۔ \v 10 تُم یہ ضروُر کرنا تاکہ تمہارے مُلک میں جو یَاہوِہ تمہارے خُدا مِیراث کے طور پر تُمہیں دے رہے ہیں، کسی بےگُناہ کا خُون بہایا نہ جائے اَور تُم اُس خُون کے مُجرم نہ ٹھہرو۔ \p \v 11 لیکن اگر کویٔی شخص اَپنے پڑوسی سے عداوت رکھتا ہو اَور اُس کی گھات میں بیٹھے اَور اُس پر حملہ کرکے اُسے مار ڈالے، اَور پھر اُن شہروں میں سے کسی ایک شہر میں بھاگ جائے، \v 12 تَب اُس شہر کے بُزرگ اُسے وہاں سے واپس بُلوا لیں اَور اُسے اِنتقام لینے والے کے سُپرد کر دیں تاکہ وہ قتل کیا جائے۔ \v 13 اُس پر رحم مت کھانا۔ بَلکہ تُم اِسرائیل سے بےگُناہ شخص کا خُون بہانے کے جُرم کو ختم کردینا تاکہ تمہاری خیر ہو۔ \p \v 14 تُم اُس مُلک میں جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے قبضہ میں دے رہے ہیں، اَپنے ہمسایہ کی حدّ کا وہ نِشان نہ ہٹانا جسے تمہارے باپ دادوں نے مِیراث کے حِصّہ میں ٹھہرایا ہو۔ \s1 گواہ \p \v 15 اگر کسی شخص پر کسی جُرم یا گُناہ کا اِلزام ہو جو اُس سے سرزد ہُوا ہو، تو اُسے گُنہگار قرار دینے کے لیٔے ایک گواہ کافی نہیں ہے۔ بَلکہ دو یا تین گواہوں کی گواہی سے ہی کویٔی بات سچ ثابت ہوگی۔ \p \v 16 اگر کویٔی جھُوٹا گواہ کسی آدمی پر کسی جُرم کا اِلزام لگانے کے لیٔے کھڑا ہو، \v 17 تو دونوں فریق جو اُس مُقدّمہ میں اُلجھے ہُوں، یَاہوِہ کے حُضُور کاہِنوں اَور اُن قاضیوں کے آگے کھڑے ہُوں جو اُن دِنوں میں اَپنے دفتر میں بیٹھے ہُوں۔ \v 18 قاضی پُوری باریکی سے تحقیقات کریں اَور اگر گواہ جھُوٹا ثابت ہو، اَور اُس نے اَپنے اِسرائیلی بھایٔی کے خِلاف جھُوٹی گواہی دی ہو، \v 19 تَب اُس جھُوٹے گواہ کے ساتھ وَیسا ہی سلُوک کرنا جَیسا وہ اَپنے بھایٔی کے ساتھ کرنا چاہتا تھا۔ تُم اَپنے درمیان سے اَیسی بدکاری کو ضروُر ختم کردینا۔ \v 20 تَب باقی لوگ یہ سُن کر ڈریں گے اَور پھر کبھی اَیسی بدکاری تمہارے درمیان نہ ہوگی۔ \v 21 تُم اَیسے مسئلہ میں مُجرم پر کبھی رحم مت کھانا، جان کے بدلے جان، آنکھ کے بدلے آنکھ، دانت کے بدلے دانت، ہاتھ کے بدلے ہاتھ، اَور پاؤں کے بدلے پاؤں ہو۔ \c 20 \s1 جنگ کے بارے میں ہدایات \p \v 1 جَب تُم اَپنے دُشمنوں سے جنگ کرنے جاؤ اَور گھوڑوں اَور رتھوں اَور اَپنے سے بھی بڑے لشکر کو دیکھو، تو اُن سے خوفزدہ مت ہونا، کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا جو تُمہیں مِصر سے نکال لایٔے ہیں وہ تمہارے ساتھ رہیں گے۔ \v 2 اَور جَب تُم میدانِ جنگ میں جانے کو ہو، تَب کاہِنؔ آگے بڑھ کر فَوج سے مُخاطِب ہُوں۔ \v 3 اَور کاہِنؔ یُوں کہے: ”اَے اِسرائیلیوں سُنو! آج تُم اَپنے دُشمنوں سے لڑنے کے لیٔے میدانِ جنگ میں جا رہے ہو۔ لہٰذا بُزدل مت بنو یا خوف نہ کھاؤ؛ نہ تو گھبراؤ اَور نہ ہی اُن کے سامنے تُم پر دہشت طاری ہو۔ \v 4 کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہاری خاطِر تمہارے دُشمنوں سے لڑ کر تُمہیں فتح دِلانے کے لیٔے تمہارے ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔“ \p \v 5 پھر فَوجی افسران فَوج سے یُوں مُخاطِب ہُوئے: ”کیا کسی نے نیا گھر تعمیر کیا ہے اَور اُسے مخصُوص نہیں کیا ہے؟ تو وہ گھر لَوٹ جائے؛ کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ جنگ میں ماراجائے اَور کویٔی دُوسرا شخص اُسے مخصُوص کرے۔ \v 6 کیا کسی نے انگوری باغ لگایا ہے اَور اَب تک اُس کا پھل کھانا شروع نہیں کیا؟ تو وہ بھی گھر لَوٹ جائے۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ جنگ میں ماراجائے اَور کویٔی دُوسرا شخص اُس کا پھل کھائے۔ \v 7 کیا کویٔی شخص کسی لڑکی سے منگنی کر چُکاہے لیکن اُس سے شادی کرکے نہیں لایا وہ بھی گھر لَوٹ جائے۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ جنگ میں ماراجائے اَور کویٔی اَور اُس سے شادی کر لے۔“ \v 8 تَب فَوجی افسران یہ بھی کہیں، ”جو آدمی ڈرپوک یا بُزدل ہے وہ بھی گھر لَوٹ جائے تاکہ اُس کے بھائیوں کے حوصلے بھی پست نہ ہو جائیں۔“ \v 9 جَب فَوجی افسران فَوجیوں سے بات کر چکیں، تو فَوج کے اُوپر سپہ سالار مُقرّر کر دیں۔ \p \v 10 جَب تُم کسی شہر پر حملہ کرنے کے لیٔے اُس کے قریب پہُنچو، تو اُس کے باشِندوں کو اَمن کی پیشکش کرو۔ \v 11 اگر وہ اَمن کی پیشکش قبُول کرتے ہیں اَور اَپنے پھاٹک کھول دیں، تو وہاں کے سَب باشِندے بیگار میں کام کرنے والے ہوں گے جو تمہارے خدمت گزار ہوں گے۔ \v 12 لیکن اگر وہ صُلح کرنے سے اِنکار کریں اَور جنگ پر اُتر آئیں تو تُم اُس شہر کا محاصرہ کرنا۔ \v 13 اَور جَب یَاہوِہ تمہارے خُدا اُس شہر کو تمہارے ہاتھ میں کر دیں تو اُس میں کے سَب مَردوں کو تلوار سے قتل کردینا۔ \v 14 لیکن عورتوں، بچّوں اَور مویشیوں اَور اُس شہر کی دُوسری چیزوں کو تُم مالِ غنیمت کے طور پر اَپنے لیٔے لے لینا۔ اَورجو مالِ غنیمت یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے دُشمنوں سے تُمہیں دِلائیں اُسے تُم اَپنے کام میں لانا۔ \v 15 اُن تمام شہروں کا بھی یہی حال کرنا جو تُم سے بہت دُور ہیں، اُن قوموں کے شہروں کے ساتھ اَیسا مت کرنا جِس میں تُم ابھی داخل ہونے والے ہو۔ \p \v 16 صرف اُن شہروں میں جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا مِیراث کے طور پر تُمہیں دے رہے ہیں، تُم کسی جاندار کو زندہ نہ چھوڑنا۔ \v 17 بَلکہ جَیسا یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں حُکم دیا ہے تُم حِتّیوں، امُوریوں، کنعانیوں، پَرزّیوں، حِوّیوں اَور یبُوسیوں کو بالکُل نِیست و نابود کردینا \v 18 ورنہ وہ سَب مکرُوہ کام جو وہ اَپنے معبُودوں کی پرستش کے وقت کرتے ہیں، تُمہیں بھی سکھائیں گے اَور تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے خِلاف گُناہ کرنے لگوگے۔ \p \v 19 جَب تُم کسی شہر کو فتح کرنے کے لیٔے اُس سے جنگ کرو اَور کافی عرصہ تک اُس کا محاصرہ کئے رہو، تو اُن کے درختوں کو کُلہاڑی سے نہ کاٹنا کیونکہ اُن کا پھل تمہارے کھانے کے کام آسکتا ہے۔ تُم اُنہیں ہرگز نہ کاٹنا۔ کیونکہ میدان کے درخت اِنسان نہیں ہیں کہ تُم اُنہیں کاٹ ڈالو؟ \v 20 بہرحال جِن درختوں کو تُم جانتے ہو کہ وہ پھل نہیں لاتے ہیں، اُنہیں کاٹ ڈالنا اَور اُن کی لکڑی محاصرہ کے بُرج بنانے کے لیٔے اِستعمال کرنا جَب تک کہ وہ شہر جو تمہارے خِلاف جنگ کر رہاہے اَپنی شِکست قبُول نہ کر لے۔ \c 21 \s1 بےگُناہ کے خُون کا کفّارہ \p \v 1 اگر اُس مُلک میں جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے قبضہ میں دے رہے ہیں، کسی مقتول کی لاش میدان میں پڑی ہُوئی ملے اَور یہ مَعلُوم نہ ہو کہ اُس کا قاتل کون ہے، \v 2 تو تمہارے بُزرگ اَور قاضی باہر نکل کر اُس لاش کے چاروں طرف کے نزدیکی شہروں کا فاصلہ ناپیں۔ \v 3 تَب جو شہر اُس مقتول لاش کے بالکُل قریب ہو، وہاں کے بُزرگ ایک بچھیا لیں جِس سے کبھی کویٔی کام نہ لیا گیا ہو نہ ہل جوتنے میں اَور نہ بیج بونے میں۔ \v 4 پھر وہ بُزرگ اُس بچھیا کو ایک اَیسی وادی میں لے جایٔیں جہاں نہ ہل چلایا گیا ہو اَور نہ کچھ بویا گیا ہو اَور جہاں بہتے ہویٔے پانی کا چشمہ ہو۔ اَور وہاں اُس وادی میں اُس بچھیا کی گردن توڑ دیں۔ \v 5 تَب بنی لیوی جو کاہِنؔ ہیں نزدیک آئیں کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے اُنہیں خدمت کرنے اَور یَاہوِہ کے نام سے برکت دینے اَور تمام تنازعوں اَور جھگڑوں کے مُعاملوں کا فیصلہ کرنے کے لیٔے مُنتخب کیا ہے۔ \v 6 تَب اُس شہر کے سَب بُزرگ جو اُس مقتول لاش کے سَب سے قریب رہنے والے ہُوں، اُس بچھیا کے اُوپر اَپنے اَپنے ہاتھ دھوئیں، جِس کی گردن اُس وادی میں توڑی گئی ہو، \v 7 اَور وہ یُوں اعلان کریں: ”یہ خُون ہمارے ہاتھوں نہیں ہُواہے اَور نہ اِسے ہماری آنکھوں نے ہوتے ہویٔے دیکھاہے۔ \v 8 لہٰذا اَے یَاہوِہ! اَپنی قوم اِسرائیل کے واسطے جسے آپ نے چھُڑایا ہے یہ فدیہ قبُول فرمائیں، اَور کسی بےگُناہ کے خُون کے لیٔے اَپنی قوم کو مُجرم نہ قرار دیں۔“ تَب اُنہیں خُون کے جُرم سے کفّارہ مِل جایٔےگا، \v 9 اِس طرح تُم بےگُناہ کے خُون کا اِلزام اَپنے اُوپر سے دُور کر دوگے کیونکہ تُم نے وہ کام کیا ہے جو یَاہوِہ کی نظر میں دُرست ہے۔ \s1 جنگ میں قَیدی عورت سے شادی کرنا \p \v 10 جَب تُم اَپنے دُشمنوں سے جنگ کرنے نکلو اَور یَاہوِہ تمہارے خُدا اُنہیں تمہارے ہاتھ میں کر دیں اَور تُم اُنہیں غُلام بنا کے لاؤ، \v 11 اَور اُن غُلاموں میں کویٔی حسین عورت دیکھ کر تُم اُس پر فریفتہ ہو جاؤ، تو تُم اُسے اَپنی بیوی بنا سکتے ہو۔ \v 12 تُم اُسے اَپنے گھر لے آنا اَور اُس کا سَر مُنڈوانا اَور ناخون کٹوانا، \v 13 اَور اسیری کے وقت جو کپڑے وہ پہنے ہویٔے تھی اُنہیں الگ کردینا۔ اَور جَب وہ تمہارے گھر میں رہ کر مُکمّل ایک ماہ تک اَپنے ماں باپ کے لیٔے ماتم کر چُکے، تَب تُم اُس کے پاس جانا اَور اُس کا خَاوند ہو جانا اَور وہ تمہاری بیوی ہوگی۔ \v 14 اَور اگر تُم اُس سے خُوش نہ ہو، تو جہاں وہ جانا چاہے اُسے جانے دینا۔ تُم اُسے قیمت میں ہرگز نہ بیچنا اَور نہ ہی اُس کے ساتھ غُلام کا سا سلُوک کرنا، کیونکہ تُم نے اُسے بےحُرمت کیا ہے۔ \s1 پہلوٹھے کا حق \p \v 15 اگر کسی مَرد کی دو بیویاں ہوں، اَور وہ ایک سے مَحَبّت کرتا ہو اَور دُوسری سے نہیں، اَور دونوں سے اُس کے بیٹے پیدا ہوں، لیکن پہلوٹھا اُس بیوی کا بیٹاہو جِس سے وہ مَحَبّت نہیں کرتا۔ \v 16 تو جَب وہ اَپنے بیٹوں کو اَپنی جائداد کا وارِث بنانے لگے تَب وہ اَپنی محبُوبہ بیوی کے بیٹے کو غَیر محبُوبہ کے پہلوٹھے بیٹے پرجو اُس کا حقیقی پہلوٹھا ہے ترجیح دے کر پہلوٹھا نہ بنائے۔ \v 17 بَلکہ وہ اَپنے غَیر محبُوبہ بیوی کے بیٹے کو پہلوٹھا مان کر اُسے اَپنی جائداد میں سے دُگنا حِصّہ دے۔ کیونکہ وہ بیٹا اَپنے باپ کی قُوّت کا پہلا نِشان ہے۔ اَور پہلوٹھے کا حق اُسی کا ہے۔ \s1 باغی بیٹا \p \v 18 اگر کسی شخص کا ضِدّی اَور باغی بیٹاہو، جو اَپنے والدین کی فرمانبرداری نہیں کرتا ہے اَور جَب والدین اُسے تنبیہ کرتے ہیں تو اُن کی نہیں سُنتا، \v 19 تو اُس کے والدین اُسے پکڑکر شہر کے پھاٹک پر بُزرگوں کے پاس لے جایٔیں۔ \v 20 اَور اُس کے والدین شہر کے بُزرگوں سے کہیں، ”ہمارا یہ بیٹا ضِدّی اَور باغی ہے۔ وہ ہمارے حُکموں پر نہیں چلتا۔ وہ پیٹو اَور شرابی ہے۔“ \v 21 تَب اُس کے شہر کے سَب لوگ اُسے سنگسار کرکے مار ڈالیں۔ تُم اَیسی بدکاری کو اَپنے بیچ میں سے ختم کردینا۔ تَب سَب اِسرائیلی اُس کے بارے میں سُن کر خوف کھایٔیں گے۔ \s1 مُختلف آئین \p \v 22 اگر کسی شخص سے کویٔی سنگین جُرم سرزد ہُوا ہو اَور اُسے قتل کرکے، اُس کی لاش کو درخت سے لٹکا دیا گیا ہو، \v 23 تو دیکھنا کہ اُس کی لاش رات بھر درخت پر لٹکتی نہ رہے۔ تُم اُسے اُسی دِن ضروُر دفن کردینا، کیونکہ جو درخت پر لٹکایا گیا ہے وہ خُدا کی طرف سے لعنتی ہے۔ لہٰذا تُم اُس مُلک کو ناپاک نہ کرنا جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا مِیراث کے طور پر تُمہیں دے رہے ہیں۔ \c 22 \p \v 1 اگر تُم اَپنے اِسرائیلی بھایٔی کے بَیل یا بھیڑ کو بھٹکتے دیکھو تو اُسے نظرانداز نہ کرنا بَلکہ اُسے اُس کے مالک کے پاس ضروُر پہُنچا دینا۔ \v 2 اگر تمہارا اِسرائیلی بھایٔی تمہارے نزدیک نہ رہتا ہو یا تُمہیں مَعلُوم نہ ہو کہ وہ کون ہے، تو اُس جانور کو اَپنے ساتھ گھر لے آنا اَور اُسے اُس وقت تک رکھے رہنا جَب تک کہ وہ اُسے تلاش کرتا ہُوا تمہارے پاس نہ آئے۔ تَب تُم اُسے اُس کا جانور واپس لَوٹا دینا۔ \v 3 اگر تُمہیں اَپنے اِسرائیلی بھایٔی کا گدھا، کُرتہ یا اُس کی کھوئی ہُوئی کویٔی بھی شَے مِلے، تو اَیسا ہی کرنا۔ اُسے نظرانداز نہ کرنا۔ \p \v 4 اگر تُمہیں اَپنے اِسرائیلی بھایٔی کا گدھا یا بَیل راستہ میں گرا ہُوا مِلے تو اُسے نظرانداز نہ کرنا۔ بَلکہ تُم اُس کے مالک کی مدد اُنہیں اُٹھانے میں ضروُر کرنا۔ \p \v 5 کویٔی بھی عورت مَرد کا لباس نہ پہنے، اَور نہ مَرد عورت کا کیونکہ جو اَیسا کرتا ہے تو وہ یَاہوِہ تمہارے خُدا کے نزدیک مکرُوہ ہے۔ \p \v 6 اگر تُمہیں راہ کے کنارے درخت میں یا زمین پر کسی پرندہ کا گھونسلا ملے، اَور ماں بچّوں یا اَنڈوں پر بیٹھی ہُوئی ہو، تو تُم ماں کو بچّوں کے ساتھ نہ پکڑ لینا۔ \v 7 تُم اگر چاہو تو بچّوں کو لے لینا لیکن ماں کو ضروُر چھوڑ دینا تاکہ تمہاری خیر ہو اَور تمہاری عمر دراز ہو۔ \p \v 8 جَب تُم کویٔی نیا مکان تعمیر کرو، تو اَپنی چھت کے چاروں طرف منڈیر ضروُر لگاؤ تاکہ اگر کویٔی چھت پر سے گِر جائے تو تمہاری وجہ سے تمہارے گھر پر خُون کا اِلزام نہ لگے۔ \p \v 9 اَپنے انگوری باغ میں دو قِسم کے بیج نہ بونا؛ اگر تُم اَیسا کروگے تو نہ صِرف ایک بیج کا بَلکہ انگوری باغ کا سارا پھل بھی پاک نہ ٹھہرے گا۔ \p \v 10 تُم بَیل اَور گدھے دونوں کو ایک ساتھ جوت کر ہل مت چلانا۔ \p \v 11 تُم اُون اَور کتان دونوں دھاگوں کی مِلاوٹ سے بُنا ہُوا کپڑا نہ پہننا۔ \p \v 12 اَپنے پہننے والے باہری کپڑے کے چاروں کناروں پر جھالر لگایا کرنا۔ \s1 شادی کے آئین کی خِلاف ورزی \p \v 13 اگر کویٔی شخص کسی عورت سے شادی کرتا ہے اَور اُس سے ہم بِستر ہونے کے بعد اُس سے نفرت کرنے لگتا ہے، \v 14 اَور اُس پر تہمت لگا کر، اُسے یہ کہہ کر بدنام کرتا ہے، ”مَیں نے اِس عورت سے شادی کی لیکن جَب مَیں اُس سے ہم بِستر ہُوا تو مُجھے اُس کے کنواری ہونے کا ثبوت نہیں مِلا۔“ \v 15 تَب اُس لڑکی کے ماں باپ اُس کے کنوارےپن کا ثبوت لے کر شہر کے بُزرگوں کے پاس پھاٹک پر جایٔیں۔ \v 16 اَور لڑکی کا باپ بُزرگوں سے کہے، ”مَیں نے اَپنی بیٹی کی شادی اِس شخص سے کی تھی لیکن یہ اُسے اَب نہیں چاہتاہے۔ \v 17 اَور اَب اُس پر تہمت لگاتا اَور کہتاہے، ’مَیں نے تمہاری بیٹی کو کنواری نہیں پایا۔‘ حالانکہ میری بیٹی کے کنوارےپن کا یہ ثبوت ہے۔“ اَور والدین اُس کپڑے کو شہر کے بُزرگوں کے سامنے پھیلا دیں، \v 18 تَب شہر کے بُزرگ اُس شخص کو پکڑکر کوڑے لگائیں۔ \v 19 اَور اُس سے چاندی کی سَو ثاقل\f + \fr 22‏:19 \fr*\fq سَو ثاقل \fq*\ft تقریباً تین ایک کِلو دو سَو گرام\ft*\f* جُرمانہ کے طور پر وصول کرکے لڑکی کے باپ کو دیں کیونکہ اُس آدمی نے ایک اِسرائیلی کنواری کو بدنام کیا تھا۔ وہ لڑکی اُس کی بیوی بنی رہے گی؛ اَور اُس مَرد کو زندگی بھر اُسے طلاق دینے کا حق نہ ہوگا۔ \p \v 20 لیکن اگر اِلزام سچ ہو اَور اُس لڑکی کے کنوارےپن کا ثبوت نہ مِل پایٔے، \v 21 تو اُسے اُس کے باپ کے گھر کے دروازہ پر لایا جائے اَور وہاں اُس کے شہر کے لوگ اُسے سنگسار کریں تاکہ وہ مَر جائے۔ کیونکہ وہ ابھی اَپنے باپ کے گھر ہی میں تھی کہ اُس نے فاحِشہ پن کرکے اِسرائیل میں نہایت شرمناک کام کیا۔ اِس طرح سے تُم اَپنے درمیان سے اَیسی بدکاری ضروُر ختم کردینا۔ \p \v 22 اگر کویٔی آدمی کسی دُوسرے آدمی کی بیوی کے ساتھ زنا کرتے ہویٔے پکڑا جائے، تو وہ زناکار آدمی، اَور وہ عورت دونوں مار ڈالے جایٔیں۔ اِس طرح تُم اَیسی بدکاری اِسرائیل میں سے ختم کردینا۔ \p \v 23 اگر کسی کنواری لڑکی کی منگنی طے ہو چُکی ہو اَور کویٔی دُوسرا آدمی اُس کی مرضی سے شہر کے اَندر ہی اُس سے صحبت کرتا ہے، \v 24 تو تُم اُن دونوں کو اُس شہر کے پھاٹک پر لے آنا اَور اُنہیں سنگسار کرکے مار ڈالنا۔ لڑکی کو اِس لیٔے کہ وہ شہر میں ہوتے ہویٔے بھی مدد کے لیٔے نہیں چِلّائی اَور آدمی کو اِس لیٔے کہ اُس نے دُوسرے شخص کی بیوی کو بےحُرمت کیا۔ اِس طرح سے تُم اَپنے درمیان سے اَیسی بدکاری دُور کردینا۔ \p \v 25 لیکن اگر کویٔی آدمی کسی لڑکی کو جِس کی منگنی طے ہو چُکی ہو، کسی میدان میں پا کر اُس کے ساتھ زبردستی صحبت کرتا ہے تو صِرف وہ آدمی جِس نے یہ کیا ہو مار ڈالا جائے۔ \v 26 اَور اُس لڑکی کو کویٔی سزا مت دینا؛ اُس نے اَیسا کویٔی گُناہ نہیں کیا کہ وہ سزائے موت کی مُستحق ٹھہرے۔ یہ مُعاملہ کچھ اَیسا ہے جَیسے کویٔی اَپنے ہمسایہ پر حملہ کرکے اُسے مار ڈالے، \v 27 کیونکہ اُس آدمی نے لڑکی کو کھُلے میدان میں پایا اَور حالانکہ وہ منگنی کی ہویٔی لڑکی چِلّائی تھی لیکن وہاں کویٔی نہ تھا جو اُسے بچاتا۔ \p \v 28 اگر کسی آدمی کو کویٔی کنواری لڑکی مِل جاتی ہے جِس کی منگنی نہیں ہُوئی ہے اَور وہ اُس کے ساتھ زبردستی صحبت کرتا ہے اَور وہ دونوں پکڑے جاتے ہیں، \v 29 تو وہ آدمی لڑکی کے باپ کو پچاس ثاقل\f + \fr 22‏:29 \fr*\fq پچاس ثاقل \fq*\ft تقریباً چھ سَو گرام\ft*\f* چاندی اَدا کرے۔ اَور لڑکی سے ضروُر شادی کر لے کیونکہ اُس نے اُس کی بےحُرمتی کی ہے۔ اَور اُس مَرد کو عمر بھر اُسے طلاق دینے کا حق نہ ہوگا۔ \p \v 30 کویٔی شخص اَپنے باپ کی بیوی سے شادی نہ کرے؛ یعنی اَپنے باپ کے ہم بِستر کی بےحُرمتی نہ کرے۔ \c 23 \s1 جماعت سے خارج کیاجانا \p \v 1 کویٔی بھی شخص جو نامرد ہے جِس کے اعضائے تناسل کُچل دئیے یا کاٹ دئیے گیٔے ہُوں، وہ یَاہوِہ کی جماعت میں داخل نہ ہونے پایٔے۔ \p \v 2 کویٔی بھی ناجائز اَولاد اَور نہ اُس کی اَولادیں دسویں پُشت تک، اُس نَسل میں سے کویٔی شخص یَاہوِہ کی جماعت میں داخل ہونے نہ پایٔے۔ \p \v 3 کویٔی بھی عمُّونی یا مُوآبی یَاہوِہ کی جماعت میں داخل نہ ہونے پایٔے، دسویں پُشت تک اُن کی نَسل میں سے کویٔی شخص یَاہوِہ کی جماعت میں داخل نہ ہونے پایٔے۔ \v 4 کیونکہ جَب تُم مِصر سے نکل کر آ رہے تھے تو وہ راستہ میں روٹی اَور پانی لے کر تمہارے اِستِقبال کو نہیں آئےتھے اَور اُنہُوں نے مسوپتامیہؔ\f + \fr 23‏:4 \fr*\fq مسوپتامیہؔ \fq*\ft اصل عِبرانی زبان میں ارام نحرائیمؔ\ft*\f* کے پتھورؔ شہر سے بِلعاؔم بِن بعورؔ کو اُجرت پر بُلایا تاکہ وہ تُم پر لعنت بھیجے۔ \v 5 لیکن یَاہوِہ تمہارے خُدا نے بِلعاؔم کی نہ سُنی بَلکہ اُس لعنت کو تمہارے لیٔے برکت میں تبدیل کر دیا، کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا تُم سے مَحَبّت رکھتے ہیں۔ \v 6 تُم زندگی بھر اُن کے ساتھ دوستی کا عہد مت کرنا۔ \p \v 7 تُم کسی اِدُومی آدمی کو حقارت کی نظر سے نہ دیکھنا کیونکہ وہ تمہارا بھایٔی ہی ہے۔ کسی مِصری کو بھی حقیر نہ جاننا کیونکہ تُم اُن کے مُلک میں ایک پردیسی کی مانند رہتے تھے۔ \v 8 اُن کی تیسری پُشت کے جو بچّے پیدا ہوں وہ یَاہوِہ کی جماعت میں داخل ہو سکتے ہیں۔ \s1 چھاؤنی میں ناپاکی \p \v 9 جَب تُم اَپنے دُشمنوں کے خِلاف خیمہ زن ہو، تو ہر طرح کی ناپاکی سے بچے رہنا۔ \v 10 اگر تُم میں سے کویٔی آدمی رات کے وقت احتلامِ شبینہ سے پاک نہیں رہتاہے تو وہ چھاؤنی کے باہر جائے اَور وہیں رہے۔ \v 11 لیکن جَب شام ہونے لگے تو وہ غُسل کر لے اَور غروب آفتاب کے وقت چھاؤنی میں ضروُر لَوٹ آئے۔ \p \v 12 چھاؤنی کے باہر تُم ایک جگہ مُقرّر کر لینا جہاں اَپنی حاجت رفع کرنے کے لیٔے جا سکو۔ \v 13 اَپنے ہتھیاروں میں کھودنے کا کویٔی آلہ بھی رکھنا اَور جَب تُم حاجت رفع کر چُکو تو ایک گڑھا کھود کر اَپنے فُضلہ کو مٹّی سے ڈھانک دینا۔ \v 14 کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہاری چھاؤنی میں چلتے پھرتے ہیں تاکہ تمہاری حِفاظت کریں اَور تمہارے دُشمنوں کو تمہارے حوالہ کر دیں۔ تمہاری کا پاک ہونا ضروُری ہے۔ اَیسا نہ ہو کہ وہ تمہارے درمیان کویٔی نَجاست دیکھے اَور تُم سے دُور چلے جائیں۔ \s1 متفرّق آئین \p \v 15 اگر کسی غُلام نے تمہارے پاس پناہ لی ہو، تو اُسے اُس کے آقا کے حوالہ نہ کرنا۔ \v 16 اُسے اَپنے درمیان جہاں وہ چاہے اَور جِس شہر کو وہ پسند کرے وہیں رہنے دینا۔ اَور تُم اُس پر ظُلم نہ ڈھانا۔ \p \v 17 کسی معبُود کے واسطے کویٔی اِسرائیلی عورت یا آدمی بدفعلی کا کام نہ کرے۔ \v 18 تُم کسی عورت یا کسی مَرد کی جِسم فروشی کی کمائی کو کسی مَنّت کو پُورا کرنے کے لیٔے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے گھر میں نہ لانا کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا کو اُن دونوں سے سخت نفرت ہے۔ \p \v 19 تُم اَپنے اِسرائیلی بھایٔی سے سُود وصول نہ کرنا خواہ وہ رُوپیَوں پر، اناج پر یا کسی اَیسی شَے پر ہو جِس پر سُود لیا جاتا ہو۔ \v 20 تُم چاہو تو پردیسیوں سے سُود وصول کر سکتے ہو، لیکن کسی اِسرائیلی بھایٔی سے نہیں تاکہ جِس مُلک پر قبضہ کرنے کے لیٔے تُم داخل ہو رہے ہو وہاں جِس جِس کام میں تُم اَپنا ہاتھ ڈالو اُن سَب میں یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں برکت دیں۔ \p \v 21 اگر تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی خاطِر مَنّت مانو، تو اُسے پُورا کرنے میں تاخیر نہ کرنا کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا ضروُر اُسے تُم سے طلب کریں گے اَور تَب تُم مُجرم ٹھہروگے۔ \v 22 لیکن اگر تُم مَنّت نہ مانو، تو مُجرم نہ ٹھہروگے۔ \v 23 جو کچھ تمہارے لبوں سے نکلے اُسے ضروُر پُورا کرنا کیونکہ تُم نے خُود اَپنے مُنہ سے رضا کی قُربانی کے طور پر یَاہوِہ اَپنے خُدا کے واسطے مَنّت مانی تھی۔ \p \v 24 اگر تُم اَپنے ہمسایہ کے انگوری باغ میں داخل ہو، تو جتنے چاہو اُتنے انگور کھا لینا لیکن اَپنی ٹوکری میں کچھ نہ رکھنا۔ \v 25 اگر تُم اَپنے ہمسایہ کے اناج کے کھیت میں داخل ہو، تو تُم اَپنے ہاتھوں سے بالیں توڑ سکتے ہو لیکن اُس کی کھڑی فصل کو درانتی مت لگانا۔ \c 24 \p \v 1 اگر کویٔی مَرد کسی عورت سے شادی کر لے لیکن بعد میں اُس میں کویٔی اَیسی شرمناک حرکت کے باعث اُس کے ساتھ رہنے پر راضی نہ ہو، تو وہ طلاق نامہ لِکھ کر اُس کے حوالہ کر دے اَور اُسے اَپنے گھر سے بے دخل کر دے۔ \v 2 اَور اگر اَپنے پہلے شوہر کا گھر چھوڑنے کے بعد وہ کسی دُوسرے آدمی کی بیوی بَن جاتی ہے، \v 3 اَور اُس کا دُوسرا خَاوند بھی اُسے نا پسند کرے اَور طلاق نامہ لِکھ کر اُس کے حوالہ کرے اَور اُسے اَپنے گھر سے بے دخل کر دے یا خُود مَر جائے، \v 4 تَب اُس عورت کا پہلا خَاوند جِس نے اُسے طلاق دیا تھا اُس عورت کے ناپاک ہو جانے کے بعد اُس سے دوبارہ شادی نہ کرنے پایٔے، کیونکہ اَیسا کام یَاہوِہ کی نظر میں مکرُوہ ہے۔ تُم اُس مُلک پر گُناہ نہ لانا جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا مِیراث کے طور پر تُمہیں دے رہے ہیں۔ \p \v 5 اگر کسی آدمی کی ابھی حال ہی میں شادی ہُوئی ہے تو اُسے جنگ کے لیٔے ہرگز نہ بھیجا جائے۔ اَور نہ ہی اُسے کویٔی اَور ذمّہ داری سُپرد کی جائے۔ وہ ایک سال تک آزادی سے گھر میں رہے اَور اَپنی نئی بیوی کو خُوش رکھّے۔ \p \v 6 چکّی کو یا اُس کے اُوپر کے پاٹ کو گِروی نہ رکھنا کیونکہ اَیسا کرنا تو گویا اِنسان کی کمائی کے ذریعہ کو ہی رہن رکھنے کے برابر ہوگا۔ \p \v 7 اگر کویٔی شخص اَپنے اِسرائیلی بھائیوں میں سے کسی کو اِغوا کرکے غُلام بنا لے یا بیچ ڈالے اَور پکڑا جائے تو وہ اِغوا کرنے والا شخص مار ڈالا جائے۔ تُم اَیسی بدکاری اَپنے درمیان سے ضروُر دُور کردینا۔ \p \v 8 کوڑھ کی بیماریوں کے بارے میں لیوی کاہِنؔ جو ہدایات دیں، ٹھیک اُن ہی کے مُطابق احتیاط سے عَمل کرنا۔ مَیں نے اُنہیں جو حُکم دیئے ہیں اُن ہی کے مُطابق غور فرما کر عَمل کرنا۔ \v 9 جَب تُم مِصر سے نکل کر آ رہے تھے تَب یَاہوِہ تمہارے خُدا نے راستہ میں مِریمؔ کے ساتھ جو کچھ کیا اُسے یاد رکھنا۔ \p \v 10 جَب تُم اَپنے ہمسایہ کو کسی قِسم کا قرض دو تو جو شَے وہ رہن رکھنا چاہے اُسے لینے کے لیٔے اُس کے گھر میں داخل نہ ہونا۔ \v 11 بَلکہ تُم باہر ہی کھڑے رہنا اَور وہ شخص جسے تُم قرض دے رہے ہو خُود اُس رہن رکھی جانے والی چیز کو تمہارے پاس باہر لایٔے۔ \v 12 اگر وہ شخص مسکین ہو تو اُس کی رہن رکھی ہُوئی چادر کو اوڑھ کر نہ سو جانا۔ \v 13 بَلکہ آفتاب کے غروب ہونے تک اُس کا باہری لباس اُسے لَوٹا دینا تاکہ وہ اُسے اوڑھ کر سو سکے۔ تَب وہ تمہارا شُکرگزار ہوگا اَور یہ یَاہوِہ تمہارے خُدا کی نظر میں تمہارے حق میں راستبازی کا کام گِنا جائے گا۔ \p \v 14 تُم مزدُور کی مفلسی اَور مُحتاجی کا ناجائز فائدہ نہ اُٹھانا خواہ وہ اِسرائیلی بھایٔی ہو یا کویٔی پردیسی ہو جو تمہارے کسی شہر میں رہتا ہو۔ \v 15 تُم ہر روز آفتاب کے غروب ہونے سے پہلے ہی اُس کی مزدُوری دے دیا کرو کیونکہ وہ غریب ہے اَور اُس پر اُس کی آس لگی ہُوئی ہوتی ہے۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ یَاہوِہ سے تمہارے خِلاف فریاد کرے اَور تُم مُجرم ٹھہرو۔ \p \v 16 والدین اَپنے بچّوں کے عِوض میں نہ مارے جایٔیں۔ نہ ہی بچّے اَپنے والدین کی خاطِر مارے جایٔیں۔ ہر ایک اَپنے ہی گُناہ کے سبب سے ماراجائے۔ \p \v 17 کویٔی پردیسی یا یتیم اِنصاف سے محروم نہ رہے اَور نہ کسی بِیوہ کے کپڑے رہن رکھّے جایٔیں۔ \v 18 یاد رکھو کہ تُم مِصر میں غُلام تھے اَور یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں وہاں سے چھُڑایا۔ اِس لیٔے میں تُمہیں یہ کام کرنے کا حُکم دے رہا ہُوں۔ \p \v 19 جَب تُم اَپنے کھیت کی فصل کاٹ رہے ہو اَور کویٔی پُولا بھُول سے کھیت میں چھُوٹ جائے تو اُسے لینے کے لیٔے لَوٹ کر واپس نہ جانا۔ اُسے پردیسی، یتیم اَور بِیوہ کے لیٔے رہنے دینا تاکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے سَب کاموں میں جنہیں تُم ہاتھ لگاؤ برکت بخشیں۔ \v 20 جَب تُم اَپنے زَیتُون کے درختوں کو جھاڑو تو شاخوں کو دوبارہ نہ جھاڑنا بَلکہ جو بچا ہو اُسے پردیسی، یتیم اَور بِیوہ کے لیٔے چھوڑ دینا۔ \v 21 جَب تُم اَپنے انگوری باغ کے انگور جمع کرو تو اُس کے بَیلوں کو دوبارہ نہ ٹٹولنا بَلکہ جو بچا ہے اُسے پردیسی، یتیم اَور بِیوہ کے لیٔے چھوڑ دینا۔ \v 22 یاد رکھو کہ تُم مِصر میں غُلام تھے۔ اِس لیٔے میں تُمہیں یہ کام کرنے کا حُکم دے رہا ہُوں۔ \c 25 \p \v 1 اگر لوگوں میں کسی طرح کا جھگڑا ہو، تو وہ اُسے عدالت میں پیش کریں اَور قاضی مُقدّمہ کا فیصلہ کریں جو بے قُصُور کو بَری کر دیں اَور مُجرم کو سزا دیں۔ \v 2 اگر مُلزم پیٹے جانے کا مُستحق ہو تو قاضی اُسے لٹاکر اَپنی آنکھوں کے سامنے اُس کے جُرم کی سنگینی کے مُطابق گِن کر کوڑے لگوائے۔ \v 3 لیکن وہ اُسے چالیس سے زِیادہ کوڑے نہ لگوائے۔ اگر اُسے اُس سے زِیادہ کوڑے لگوائے گیٔے تو تمہارا بھایٔی تمہاری نظروں میں ذلیل ہو جایٔےگا۔ \p \v 4 تُم فصل گاہتے وقت بَیل کا مُنہ نہ باندھنا۔ \p \v 5 اگر سَب بھایٔی ایک ہی خاندان میں ساتھ مِل کر رہتے ہُوں اَور اُن میں سے ایک بھایٔی بے اَولاد مَر جائے تو اُس کی بِیوہ کی شادی کسی اجنبی آدمی سے نہ کی جایٔے جو اُس خاندان سے تعلّق نہ رکھتا ہو۔ اُس کے خَاوند کا بھایٔی اُسے اَپنی بیوی کے طور پر قبُول کرکے اُس سے شادی کر لے اَور اُس کے ساتھ دیور کا حق اَدا کرے۔ \v 6 اَور اُس عورت کے جو پہلا بیٹا ہوگا وہ اُس مرحُوم بھایٔی کے نام کا کَہلایٔےگا تاکہ مرحُوم کا نام اِسرائیل سے مِٹ نہ جایٔے۔ \p \v 7 لیکن اگر وہ آدمی اَپنی بھاوج سے شادی کرنا نہ چاہے تو وہ عورت پھاٹک پر بُزرگوں کے پاس جائے اَور کہے، ”میرا دیور اَپنے بھایٔی کا نام اِسرائیل میں قائِم رکھنے سے اِنکار کر رہاہے اَور میرے ساتھ دیور کا حق اَدا کرنا نہیں چاہتا۔“ \v 8 تَب اُس شہر کے بُزرگ اُس آدمی کو بُلوا کر اُسے سمجھائیں۔ لیکن اگر وہ اَپنی بات پر قائِم رہے اَور کہے، ”میں اِس عورت سے شادی نہیں کرنا چاہتا ہُوں،“ \v 9 تَب اُس کے بھایٔی کی بِیوہ بُزرگوں کے سامنے اُس کے پاس جا کر اُس کی ایک جُوتی اُتار لے اَور اُس کے مُنہ پر تھُوک دے اَور کہے، ”جو آدمی اَپنے بھایٔی کا گھر آباد نہیں کرنا چاہتا اُس کے ساتھ اَیسا ہی سلُوک کیا جاتا ہے۔“ \v 10 تَب اِسرائیلیوں میں اُس کا نام یُوں جانا جائے گا، یہ اُس آدمی کا گھر ہے جِس کی جُوتی اُتاری گئی ہے۔ \p \v 11 جَب دو آدمی آپَس میں لڑ رہے ہوں اَور اُن میں سے ایک کی بیوی اَپنے خَاوند کو اُس کے حملہ آور کے ہاتھ سے بچانے کے لیٔے آ جائے اَور اَپنا ہاتھ بڑھا کر اُس کی شرم گاہ کو پکڑ لے، \v 12 تو تُم اُس عورت کا ہاتھ کاٹ ڈالنا اَور اُس پر رحم نہ کھانا۔ \p \v 13 تُم اَپنی تھیلی میں ایک ہی طرح کے اَیسے دو باٹ نہ رکھنا کہ ایک بھاری اَور دُوسرا وزن میں ہلکا ہو۔ \v 14 تُم اَپنے گھر میں ایک ہی طرح کے دو پیمانے نہ رکھنا کہ ایک کم ناپ کا ہو اَور دُوسرا زِیادہ کا۔ \v 15 تمہارے وزن کرنے کے باٹ اَور پیمانے صحیح اَور دیانتدارانہ ہوں تاکہ اُس مُلک میں جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں، تمہاری عمر دراز ہو۔ \v 16 کیونکہ اَیسے لوگ جو فریب سے کام لیتے ہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا کی نظر میں مکرُوہ ہیں۔ \p \v 17 یاد رکھو کہ جَب تُم مِصر سے نکل کر آ رہے تھے تَب راستہ میں عمالیقیوں نے تمہارے ساتھ کیا کیا؟ \v 18 جَب تُم تھکے ماندے اَور نڈھال تھے تَب اُنہُوں نے تُم پر حملہ کیا اَورجو سَب سے پیچھے تھے اُنہیں قتل کیا اَور اُن کے اَندر خُدا کا خوف نہ تھا۔ \v 19 اِس لیٔے جَب یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں اُس مُلک میں جسے وہ مِیراث کے طور پر تمہارے قبضہ میں دے رہے ہیں، اَور جَب وہ تمہارے اِردگرد کے سَب دُشمنوں سے راحت بخشیں، تو تُم عمالیقیوں کا نام و نِشان آسمان کے نیچے سے مٹا دینا۔ تُم اِس بات کو ہرگز نہ بھُولنا۔ \c 26 \s1 پہلے پھل اَور دہ یکیاں \p \v 1 جَب تُم اُس مُلک میں داخل ہو جاؤ، جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں مِیراث کے طور پر دے رہے ہیں اَور اُس پر قبضہ کرکے اُس میں بس جاؤ، \v 2 تَب جو مُلک یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں، اُن کی زمین میں جو کچھ تُم اُگاؤ، تو اُن سَب کے کچھ پہلے پھل ٹوکری میں رکھ کر اُس جگہ لے جانا جو یَاہوِہ تمہارے خُدا اَپنے نام کے قِیام کے واسطے مُنتخب کریں گے۔ \v 3 اَور اُس وقت کے کاہِنؔ کے پاس جا کر اُس سے یہ کہنا، ”آج کے دِن میں یَاہوِہ تمہارے خُدا کے حُضُور اقرار کرتا ہُوں کہ میں اُس مُلک میں آ چُکا ہُوں جسے دینے کی قَسم یَاہوِہ نے ہمارے آباؤاَجداد سے کھائی تھی۔“ \v 4 تَب کاہِنؔ تمہارے ہاتھ سے ٹوکری لے کر اُسے یَاہوِہ تمہارے خُدا کے مذبح کے سامنے رکھ دے۔ \v 5 تَب تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور یُوں کہنا: ”میرے آباؤاَجداد ایک خانہ بدوش ارامی تھے جو چند لوگوں کے ساتھ مِصر میں پردیسی ہوکر گیٔے تھے اَور وہاں بس گیٔے اَور اُن سے ایک بڑی قوم بَن گئی جو نہایت زورآور اَور کثیرُالتعداد تھی \v 6 لیکن مِصریوں نے ہمارے ساتھ بُرا سلُوک کیا اَور ہمیں اَذیّت پہُنچائی، اَور ہم سے سخت خدمت لی۔ \v 7 تَب ہم نے یَاہوِہ ہمارے آباؤاَجداد کے خُدا سے فریاد کی اَور یَاہوِہ نے ہماری آواز سُنی اَور ہماری مُصیبت محنت اَور مظلومی دیکھی۔ \v 8 چنانچہ یَاہوِہ نے اَپنے قوی ہاتھ اَور پھیلے ہویٔے بازو سے بڑے معجزوں اَور حیرت اَنگیز نِشانات اَور عجائب کے ساتھ ہمیں مِصر سے باہر نکالا۔ \v 9 اَور یَاہوِہ نے ہمیں اِس جگہ پر لاکر ہمیں یہ مُلک عطا فرمایا جِس میں دُودھ اَور شہد کی بھرپوری ہے۔ \v 10 اِس لیٔے اَب اَے یَاہوِہ دیکھو، جو زمین آپ نے مُجھے عطا فرمائی ہے، اُس کا پہلا پھل مَیں آپ کے پاس لے آیا ہُوں۔“ پھر تُم اُس ٹوکری کو یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور رکھ دینا اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کو سَجدہ کرنا۔ \v 11 اَور تُم اَور لیوی اَور تمہارے ساتھ رہنے والے پردیسی، سَب مِل کر اُن سَب نِعمتوں کے لیٔے جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں اَور تمہارے خاندان کو بخشا ہے، خُوشی منانا۔ \p \v 12 جَب تُم تیسرے سال جو دہ یکی کا سال ہے اَپنی پیداوار کا دسواں حِصّہ الگ کر چُکو، تو اُسے لیوی، پردیسی، یتیم اَور بِیوہ کو دے دینا تاکہ وہ اُسے تمہارے شہروں میں کھایٔیں اَور مطمئن ہوں۔ \v 13 تَب تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور یُوں کہنا: ”مَیں نے آپ کے سَب اَحکام کے مُطابق مُقدّس حِصّہ اَپنے گھر سے نکالا اَور اُسے لیوی، پردیسی، یتیم اَور بِیوہ کو دے دیا ہے۔ مَیں نے آپ کے کسی حُکم کو نہیں ٹالا ہے اَور نہ ہی اُنہیں بھُلایا ہے۔ \v 14 مَیں نے اَپنے ماتم کے دِنوں میں بھی مُقدّس حِصّہ میں سے کچھ نہ کھایا اَور نہ ہی مَیں نے اُنہیں ناپاکی کی حالت میں الگ کیا اَور نہ مَیں نے اُس میں سے کچھ مُردوں کو نذر کی۔ مَیں نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کی اِطاعت کی ہے اَور آپ کے ہر حُکم کے مُطابق عَمل کیا ہے۔ \v 15 آسمان پر سے جو آپ کی مُقدّس قِیام گاہ ہے نظر کریں اَور اَپنی قوم اِسرائیل کو اَور اُس مُلک کو برکت دیں، جسے آپ نے اُس وعدہ کے مُطابق ہمیں عنایت کیا ہے جِس میں دُودھ اَور شہد کی بھرپوری ہے اَور جِس کو آپ نے اُس قَسم کے مُطابق جو آپ نے ہمارے آباؤاَجداد سے کھائی تھی ہمیں عطا کیا ہے۔“ \s1 یَاہوِہ کے اَحکام پر عَمل کرنا \p \v 16 یَاہوِہ تمہارے خُدا، آج تُمہیں اِن قوانین اَور آئین کو ماننے کا اَور اَپنے سارے دِل اَور اَپنی ساری جان سے اُن پر عَمل کرنے کا حُکم دے رہے ہیں۔ \v 17 تُم نے آج کے دِن اقرار کیا ہے کہ یَاہوِہ ہی تمہارے خُدا ہیں اَور تُم اُن کی راہوں پر چلوگے اَور تُم اُن کے قوانین، اَحکام اَور آئین کو مانوگے اَور اُن کی اِطاعت کروگے۔ \v 18 اَور یَاہوِہ نے بھی آج کے دِن تُمہیں اَپنے وعدہ کے مُطابق اَپنی خاص قوم اَور بیش قیمت مِیراث قرار دیا ہے تاکہ تُم اُن کے تمام اَحکام کو مانو۔ \v 19 یَاہوِہ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ سَب قوموں میں سے جو اُن کی بنائی ہُوئی ہیں، وہ تُمہیں تعریف، شہرت اَور عزّت میں ممتاز کریں گے اَور اُن کے وعدہ کے مُطابق تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی مُقدّس قوم بَن جاؤگے۔ \c 27 \s1 کوہِ عیبالؔ کا مذبح \p \v 1 پھر مَوشہ اَور بنی اِسرائیل کے بُزرگوں نے لوگوں کو حُکم دیا: ”یہ سَب اَحکام جو آج کے دِن میں تُمہیں دے رہا ہُوں اُنہیں ماَننا۔ \v 2 جَب تُم دریائے یردنؔ پار کرکے اُس مُلک میں پہُنچو جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں، تَب چند بڑے بڑے پتّھر کھڑے کرکے اُن پر چُونا پوت دینا، \v 3 اَور جَب تُم اُس مُلک میں داخل ہوکر یردنؔ پار پہُنچ جاؤ، تو اُن پتّھروں پر اِس آئین کی سَب باتیں لِکھنا، جِس مَیں یَاہوِہ تمہارے آباؤاَجداد کے خُدا کے وعدہ کے مُطابق دُودھ اَور شہد کی بھرپوری ہے، جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں۔ \v 4 اَور جَب تُم یردنؔ پار کر چُکو تو جَیسا مَیں نے آج تُمہیں حُکم دیا ہے اُسی کے مُطابق اُن پتّھروں کو کوہِ عیبالؔ پر نصب کردینا اَور اُن پر چُونا پوتنا۔ \v 5 اَور وہاں یَاہوِہ اَپنے خُدا کے واسطے پتّھروں کا ایک مذبح بنانا لیکن اُن پر لوہے کا کویٔی اوزار اِستعمال نہ کرنا۔ \v 6 یَاہوِہ اَپنے خُدا کا مذبح بے تراشے پتّھروں سے بنانا اَور اُس پر یَاہوِہ اَپنے خُدا کے واسطے سوختنی نذر پیش کرنا۔ \v 7 اَور وہیں سلامتی کی نذریں گزراننا اَور اُنہیں کھانا اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور خُوشی منانا۔ \v 8 اَور اُن پتّھروں پر جنہیں تُم نصب کروگے آئین کی اِن باتوں کو صَاف صَاف لِکھنا۔“ \s1 کوہِ عیبالؔ پر سے لعنتیں \p \v 9 پھر مَوشہ اَور لیوی کاہِنوں نے تمام بنی اِسرائیل سے فرمایا، ”اَے اِسرائیل! خاموش ہو جا اَور سُن! تُم اَب یَاہوِہ اَپنے خُدا کی قوم بَن گیٔے ہو۔ \v 10 یَاہوِہ اَپنے خُدا کی اِطاعت کرو اَور اُن کے اَحکام اَور قوانین پرجو آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں عَمل کرو۔“ \p \v 11 اَور اُسی دِن مَوشہ نے لوگوں کو حُکم دیا، \p \v 12 جَب تُم یردنؔ پار کر چُکو، تو شمعُونؔ، لیوی، یہُوداہؔ، یِسَّکاؔر، یُوسیفؔ اَور بِنیامین کے قبیلے لوگوں کو برکت دینے کے لیٔے کوہِ گِرزِیمؔ پر کھڑے ہو جایٔیں۔ \v 13 اَور رُوبِنؔ، گادؔ، آشیر، زبُولُون، دانؔ اَور نفتالی کے قبیلے لعنت کرنے کے لیٔے کوہِ عیبالؔ پر کھڑے ہو جایٔیں۔ \p \v 14 اَور لیوی سَب اِسرائیلی لوگوں کے سامنے بُلند آواز سے یہ اعلان کریں: \p \v 15 ”لعنت ہے اُس آدمی پرجو اَپنی صنعت کاری سے اَیسی بُت تراشے یا بُت ڈھالے جو یَاہوِہ کی نظر میں مکرُوہ ہے اَور اُسے کسی پوشیدہ جگہ میں نصب کرے۔“ \pr تَب ساری جماعت جَواب میں کہے، ”آمین!“ \p \v 16 ”لعنت ہے اُس آدمی پرجو اَپنے باپ یا ماں کو بے عزّت کرے۔“ \pr تَب ساری جماعت جَواب میں کہے، ”آمین!“ \p \v 17 ”لعنت ہے اُس آدمی پرجو اَپنے ہمسایہ کی سرحد کا پتّھر کھسکائے۔“ \pr تَب ساری جماعت جَواب میں کہے، ”آمین!“ \p \v 18 ”لعنت ہے اُس آدمی پرجو کسی نابینا شخص کو راستہ سے گُمراہ کرے۔“ \pr تَب ساری جماعت جَواب میں کہے، ”آمین!“ \p \v 19 ”لعنت ہے اُس آدمی پرجو کسی پردیسی، یتیم یا بِیوہ کو اِنصاف سے محروم رکھّے۔“ \pr تَب ساری جماعت جَواب میں کہے، ”آمین!“ \p \v 20 ”لعنت ہے اُس آدمی پرجو اَپنے باپ کی سابقہ بیوی سے ہم بِستری کرے کیونکہ وہ اَپنے باپ کے مال پر ہاتھ ڈالتا ہے۔“ \pr تَب ساری جماعت جَواب میں کہے، ”آمین!“ \p \v 21 ”لعنت ہے اُس آدمی پرجو کسی جانور کے ساتھ جنسی تعلّقات رکھّے۔“ \pr تَب ساری جماعت جَواب میں کہے، ”آمین!“ \p \v 22 ”لعنت ہے اُس آدمی پرجو اَپنی سَوتیلی بہن سے صحبت کرے خواہ وہ اُس کے باپ کی بیٹی ہو خواہ اُس کی ماں کی بیٹی ہو۔“ \pr تَب ساری جماعت جَواب میں کہے، ”آمین!“ \p \v 23 ”لعنت ہے اُس آدمی پرجو اَپنی ساس کے ساتھ صحبت کرے۔“ \pr تَب ساری جماعت جَواب میں کہے، ”آمین!“ \p \v 24 ”لعنت ہے اُس آدمی پرجو اَپنے ہمسایہ کو پوشیدگی میں مار ڈالے۔“ \pr تَب ساری جماعت جَواب میں کہے، ”آمین!“ \p \v 25 ”لعنت ہے اُس آدمی پرجو کسی بےگُناہ کو قتل کرنے کے لیٔے رشوت لے۔“ \pr تَب ساری جماعت جَواب میں کہے، ”آمین!“ \p \v 26 ”لعنت ہے اُس آدمی پرجو اِس آئین کی باتوں پر عَمل کرنے کے لیٔے اُن پر قائِم نہ رہے۔“ \pr تَب ساری جماعت جَواب میں کہے، ”آمین!“ \c 28 \s1 فرمانبرداری کی برکتیں \p \v 1 اگر تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی پُوری طور سے اِطاعت کروگے اَورجو اَحکام میں آج تُمہیں دے رہا ہُوں اُن پر احتیاط سے عَمل کروگے تو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دُنیا کی سَب قوموں سے زِیادہ سرفراز کریں گے۔ \v 2 اَور اگر تُم واقعی یَاہوِہ اَپنے خُدا کی اِطاعت کروگے تو یہ ساری برکتیں تُم پر نازل ہوں گی اَور تمہارے ساتھ رہیں گی: \pm \v 3 تُم شہر اَور کھیت میں کام کرتے ہُوئے مُبارک ہوگے۔ \pm \v 4 تمہاری اَولاد مُبارک ہوگی، تمہاری زمین کی پیداوار اَور تمہارے چَوپایوں کے بچّے یعنی گائے بَیل کے بچھڑے اَور بھیڑ بکریوں کے برّے مُبارک ہوں گے۔ \pm \v 5 تمہارا ٹوکرا اَور تمہاری کٹھوتی دونوں مُبارک ہوں گے۔ \pm \v 6 اَور تُم گھر کے اَندر آتے وقت اَور باہر جاتے وقت بھی مُبارک ہوگے۔ \p \v 7 یَاہوِہ تمہارے دُشمنوں کو جو تمہارے خِلاف سَر اُٹھائیں گے تمہارے سامنے شِکست دِلائیں گے۔ وہ ایک سمت سے آکر تُم پر حملہ کریں گے لیکن سات سمتوں کی طرف تمہارے سامنے سے بھاگ جایٔیں گے۔ \p \v 8 یَاہوِہ تمہارے اناج کے ذخیروں میں اَور ہر اُس چیز پر جِس میں تُم ہاتھ لگاؤگے برکت نازل کریں گے۔ اَور یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں اُس مُلک میں جسے وہ تُمہیں عنایت کر رہے ہیں برکت بخشیں گے۔ \p \v 9 اگر تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے اَحکام کو مانوگے اَور اُن کی راہوں پر چلوگے تو یَاہوِہ اَپنی اُس قَسم کے مُطابق جو اُنہُوں نے تُم سے کھائی تھی تُمہیں اَپنی پاک قوم بنا کر قائِم کریں گے۔ \v 10 تَب دُنیا کی سَب قومیں دیکھیں گی کہ تُم یَاہوِہ کی قوم ہو اَور وہ تُم سے ڈریں گی۔ \v 11 جِس مُلک کو تُمہیں دینے کی قَسم یَاہوِہ نے تمہارے آباؤاَجداد سے کھائی تھی اُس میں یَاہوِہ تمہاری اَولاد کو، تمہارے مویشیوں کے بچّوں کو اَور تمہاری زمین کی فصل کو خُوب بڑھا کر تُمہیں کثرت سے ترقّی بخشیں گے۔ \p \v 12 یَاہوِہ آسمان کو جو اُن کا عظیم مخزن ہے تمہارے لیٔے کھول دیں گے تاکہ تمہارے مُلک میں وقت پر مینہ برسے اَور تمہارے ہاتھ کے سَب کاموں کو جِن میں تُم ہاتھ لگاؤ برکت دیں گے؛ اَور تُم بہت سِی قوموں کو قرض دوگے لیکن آپ کسی کے مقروض نہ ہوگے۔ \v 13 اَور یَاہوِہ تُمہیں دُم نہیں بَلکہ سَر ٹھہرائیں گے؛ بشرطیکہ تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے اُن اَحکام کو جنہیں آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں، نہایت احتیاط سے اُن پر غور کرو اَور عَمل کرو، تو تُم ہمیشہ سرفراز رہوگے اَور کبھی نیچے نہ ہوگے۔ \v 14 اَورجو اَحکام میں آج تُمہیں دے رہا ہُوں اُن میں سے کسی سے تُم داہنے یا بائیں نہ مُڑنا اَور نہ ہی غَیر معبُودوں کی پیروی اَور خدمت کرنا۔ \s1 نافرمانی کی لعنتیں \p \v 15 اگر تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی اِطاعت نہ کروگے اَور اُن کے سَب اَحکام اَور قوانین پرجو آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں نہایت احتیاط سے عَمل نہ کروگے، تو تُم پر یہ سَب لعنتیں نازل ہوں گی اَور تمہارا یہ حال ہوگا: \pm \v 16 تُم شہر میں اَور کھیت میں کام کرتے وقت بھی لعنتی ہوگے۔ \pm \v 17 تمہارا ٹوکرا اَور تمہاری کٹھوتی دونوں لعنتی ہوں گے۔ \pm \v 18 تمہاری اَولاد لعنتی ہوگی اَور تمہاری زمین کی پیداوار اَور تمہارے گائے، بَیل کے بچھڑے اَور تمہاری بھیڑ بکریوں کے برّے لعنتی ہوں گے۔ \pm \v 19 تُم گھر کے اَندر آتے وقت اَور باہر جاتے وقت بھی لعنتی ہوگے۔ \p \v 20 تُم نے یَاہوِہ کو ترک کرکے جو بدکاری کی ہے اُس کے سبب سے یَاہوِہ اُن سَب کاموں پر جِن کو تُم ہاتھ لگاؤگے، لعنتیں، اُلجھن اَور ملامت بھیجتے رہیں گے، جَب تک کہ تُم ہلاک نہ ہو جاؤ اَور جلدی برباد نہ ہو جاؤ۔ \v 21 یَاہوِہ اُس وقت تک تُم پر وبَائیں نازل کرتے رہیں گے، جَب تک کہ وہ تُمہیں اُس مُلک سے جِس پر قبضہ کرنے کے لیٔے تُم اُس میں داخل ہو رہے ہو، نِیست و نابود نہ کر دیں۔ \v 22 یَاہوِہ تُم پر تپِ دِق، بُخار اَور سوزِش، شدید تپش اَور خشک سالی کی مار اَور پالا اَور پھپھُوندی نازل کریں گے جو تمہارے مرنے تک پیچھے لگی رہیں گی۔ \v 23 اَور تمہارے سَر کے اُوپر کا آسمان کانسے کا اَور تمہارے نیچے کی زمین لوہے کی ہو جایٔےگی۔ \v 24 اَور یَاہوِہ تمہارے مُلک میں دُھول اَور ریت کی بارش کو بھیجیں گے؛ اَور جَب تک تُم نِیست و نابود نہیں ہو جاتے یہ آسمان سے برستی ہی رہیں گی۔ \p \v 25 یَاہوِہ تُمہیں تمہارے دُشمنوں سے شِکست دِلائیں گے۔ تُم اُن پر ایک سمت سے حملہ کروگے لیکن سات سمتوں کی جانِب اُن کے سامنے سے بھاگ جاؤگے؛ اَور دُنیا کی تمام سلطنتوں کے لوگ تمہاری حالت دیکھ کر دہشت کھایٔیں گے۔ \v 26 تمہاری لاشیں ہَوا کے تمام پرندوں اَور زمین کے جنگلی جانوروں کی خُوراک ہوں گی اَور کویٔی نہ ہوگا جو اُنہیں ڈرا کر بھگا سکے۔ \v 27 یَاہوِہ تُمہیں مِصر کے پھوڑوں، گلٹیوں، ناسور اَور خارِش میں اِس طرح مُبتلا کر دیں گے کہ تُم کبھی شفایاب نہ ہو پاؤگے۔ \v 28 یَاہوِہ تُمہیں پاگل پن، نابینائی اَور دِل کی گھبراہٹ میں بھی مُبتلا کر دیں گے۔ \v 29 اَور جَیسا نابینا اَندھیرے میں ٹٹولتا ہے وَیسے ہی تُم دوپہر کے وقت ٹٹولتے پھروگے۔ اَور تُم جو کچھ کروگے اُس میں ناکام رہوگے۔ دِن بہ دِن تُم پر ظُلم ڈھائے جایٔیں گے اَور تُم لُٹتے ہی رہوگے اَور تُمہیں بچانے والا کویٔی نہ ہوگا۔ \p \v 30 جِس عورت سے تمہاری منگنی ہوگی، کویٔی دُوسرا شخص اُسے اَپنا بنا لے گا اَور اُس سے ہم بِستر ہوگا۔ تُم گھر بناؤگے لیکن اُس میں بسنے نہ پاؤگے۔ تُم انگوری باغ لگاؤگے لیکن اُس کے پھل کا لُطف نہ اُٹھا پاؤگے۔ \v 31 تمہارا بَیل تمہاری آنکھوں کے سامنے ذبح کیا جائے گا لیکن تُم اُس کا گوشت کھانے نہ پاؤگے۔ تمہارا گدھا تُم سے زبردستی چھین لیا جائے گا اَور لَوٹایا نہ جائے گا۔ تمہاری بھیڑیں تمہارے دُشمنوں کو دے دی جایٔیں گی اَور کویٔی اُنہیں بچا نہ پایٔےگا۔ \v 32 تمہارے بیٹے اَور بیٹیاں دُوسری قوم کو دئیے جایٔیں گے اَور تمہاری آنکھیں دِن بہ دِن اُن کا اِنتظار کرتے کرتے تھک جایٔیں گی مگر تمہارا کچھ بس نہ چلے گا۔ \v 33 تمہاری زمین کی پیداوار اَور تمہاری محنت و مشقّت کی کمائی ایک اَیسی قوم کھائے گی جِس سے تُم واقف نہیں ہو اَور عمر بھر شدید ظُلم ہی تمہارے پَلّے پڑےگا۔ \v 34 جو منظر تُم اَپنی آنکھوں سے دیکھوگے وہ تُمہیں پاگل بنا دیں گے۔ \v 35 یَاہوِہ تمہارے گھٹنوں اَور ٹانگوں میں اَیسے دردناک پھوڑے پیدا کریں گے جو لاعلاج ہوں گے اَورجو تمہارے پاؤں کے تلووں سے لے کر سَر کی چاند تک پھیلے ہوں گے۔ \p \v 36 یَاہوِہ تُمہیں اُس بادشاہ سمیت جسے تُم اَپنے اُوپر مُقرّر کروگے ایک اَیسی قوم میں دفع کریں گے جِس سے تُم اَور تمہارے آباؤاَجداد ناواقِف ہوں گے۔ وہاں تُم غَیر معبُودوں کی عبادت کروگے جو لکڑی اَور پتّھر کے بنے ہویٔے ہیں۔ \v 37 تَب تُم اُن سَب قوموں کے درمیان جہاں یَاہوِہ تُمہیں دفع کریں گے، تُم لوگوں کے لیٔے ایک دہشت کی شَے، ضرب المثل اَور ایک مذاق کا باعث بنوگے۔ \p \v 38 تُم کھیت میں کافی بیج ڈالوگے لیکن بہت ہی کم فصل کاٹوگے کیونکہ ٹِڈّیاں اُسے کھا جایٔیں گی۔ \v 39 تُم انگوری باغ لگاؤگے اَور اُن میں کاشتکاری کروگے لیکن تُم اُس کا انگوری شِیرہ نہ پیوگے اَور نہ انگور جمع کر پاؤگے کیونکہ اُنہیں کیڑے کھا جایٔیں گے۔ \v 40 تمہارے سارے مُلک میں زَیتُون کے درخت لگے ہوں گے، لیکن تُم زَیتُون کا تیل اِستعمال نہ کر پاؤگے کیونکہ زَیتُون کے پھل جھڑ جایٔیں گے۔ \v 41 تمہارے ہاں بیٹے اَور بیٹیاں پیدا ہوں گی لیکن تُم اُنہیں اَپنے پاس رکھ نہ پاؤگے کیونکہ وہ اسیر ہوکر چلے جایٔیں گے۔ \v 42 تمہارے سَب درختوں اَور تمہاری زمین کی ساری فصلوں پر ٹِڈّیوں کے غول قبضہ کر لیں گے۔ \p \v 43 تمہارے درمیان رہنے والا پردیسی تُم سے زِیادہ ترقّی کرتا اَور سرفراز ہوتا جائے گا لیکن تُم روز بروز ناکامیاب اَور برباد ہوتے چلے جاؤگے۔ \v 44 وہ پردیسی تُمہیں قرض دیں گے لیکن تُم اُنہیں قرض نہ دے سکوگے۔ اَور وہ سَر ہوں گے اَور تُم دُم ٹھہروگے۔ \p \v 45 یہ سَب لعنتیں تُم پر نازل ہوں گی۔ وہ تمہارا تعاقب کریں گی اَور تُمہیں دبوچ لیں گی تاکہ تُم فنا ہو جاؤ، کیونکہ تُم نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کی اِطاعت نہ کی اَور اُن اَحکام اَور قوانین پر عَمل نہ کیا جو اُنہُوں نے تُمہیں دئیے تھے۔ \v 46 یہ لعنتیں تمہارے اَور تمہاری نَسل کے لیٔے ہمیشہ تک نِشان اَور معجزہ بَن کر رہیں گے۔ \v 47 کیونکہ تُم نے خُوشحالی کے ایّام میں یَاہوِہ اَپنے خُدا کی خُوشی اَور شادمانی کے ساتھ خدمت نہ کی، \v 48 اِس لیٔے تُم بھُوکے اَور پیاسے اَور عُریانی اَور غربت کی حالت میں، اَپنے دُشمنوں کی خدمت کروگے جنہیں یَاہوِہ تمہارے خِلاف بھیجیں گے اَور وہ تمہاری گردن پر لوہے کا جُوا رکھّے رہیں گے، جَب تک تُمہیں نِیست و نابود نہ کر دیں۔ \p \v 49 جِس طرح عُقاب جھپٹ کر نیچے آتا ہے اُسی طرح یَاہوِہ دُور دراز سے بَلکہ زمین کے اِنتہا سے ایک اَیسی قوم کو تمہارے اُوپر چڑھا لائیں گے جِس کی زبان کو تُم سمجھ نہ پاؤگے۔ \v 50 وہ ایک غضبناک اَور پتّھر دِل قوم ہوگی جو نہ ضعیفوں کا اِحترام کرےگی اَور نہ جَوانوں پر رحم کھائے گی۔ \v 51 اِس کے علاوہ وہ قوم تَب تک تمہارے مویشیوں کے بچّے اَور تمہاری زمین کی فصل کو کھاتے رہیں گے جَب تک کہ تُم تباہ نہ ہو جاؤ، یعنی وہ تمہارے لیٔے نہ اناج، نہ نئے انگوری شِیرے یا زَیتُون کا تیل نہ گائے، بَیلوں کے بچھڑے یا تمہاری بھیڑ بکریوں کے برّے چھوڑیں گے، جَب تک کہ تُم فنا نہ ہو جاؤ۔ \v 52 وہ تمہارے مُلک کے تمام شہروں کا محاصرہ کئے رہیں گے؛ جَب تک کہ تمہاری اُونچی اُونچی اَور مضبُوط فصیلیں جِن پر تُمہیں بھروسا ہے گِر نہ جایٔیں۔ وہ تمہارے مُلک کے سَب شہروں کا محاصرہ کر لیں گے، جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں۔ \p \v 53 محاصرہ کے دَوران اَپنے دُشمنوں سے پہُنچی ہُوئی اَذیّت سے تنگ آکر تُم اَپنی اَولاد یعنی اَپنے بیٹوں اَور بیٹیوں کا گوشت کھاؤگے، جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں دیا ہے۔ \v 54 اُس وقت تمہارے درمیان کا سَب سے نرم دِل اَور حسّاس آدمی بھی اَپنے بھایٔی، اَپنی چہیتی بیوی اَور اَپنے باقی بچے بچّوں پر رحم نہ کھائے گا، \v 55 اَور وہ اُن میں سے کسی کو بھی اَپنے بچّوں کے گوشت میں سے جو وہ خُود کھا رہا ہوگا کچھ نہ دے گا کیونکہ تمہارے تمام شہروں کے محاصرہ کے دَوران تمہارے دُشمنوں کی نازل کی ہُوئی مُصیبتوں کی وجہ سے اُس کے پاس صِرف وُہی چیز باقی بچی ہوگی۔ \v 56 تمہارے درمیان وہ عورت بھی جو یہاں تک نرم دِل اَور حسّاس ہو کہ اَپنی نزاکت کی وجہ سے اَپنے پاؤں کا تلوا بھی زمین سے لگانے کی جُرأت نہ کرتی ہو، تو بھی وہ اَپنے محبُوب خَاوند اَور اَپنے بیٹے اَور بیٹی کے خِلاف خُود غرض ہو جایٔےگی۔ \v 57 وہ اَپنے رِحم سے نکلی ہُوئی نَوزائیدہ بچّہ کو اَور اَپنے فرزند کو چھُپ چھُپ کر کھانا چاہے گی کیونکہ دُشمنوں کی طرف سے اَذیّت ناک محاصرہ کے دَوران تمام اشیائے خُوردنی کی قِلّت ہو جائے گی۔ \p \v 58 اگر تُم اِس آئین کی تمام باتوں پرجو اِس کِتاب میں لکھی گئی ہیں نہایت احتیاط سے عَمل نہ کروگے اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کے جلالی اَور مُہیب نام کا خوف نہ مانوگے، \v 59 تَب یَاہوِہ تُم پر اَور تمہاری اَولاد پر خوفناک بَلائیں نازل کریں گے جو سخت اَور لمبے عرصہ کی آفتیں، لمبی اَور شدید عالمی وبَائیں ہوں گی۔ \v 60 وہ تُمہیں مِصر کی اُن سَب بیماریوں میں مبتلا کر دیں گے جِن سے تُم ڈرتے تھے اَور وہ تُمہیں لگی رہیں گی۔ \v 61 اَور جَب تک تُم فنا نہ ہو جاؤ، یَاہوِہ تُم پر اَور بھی طرح طرح کی ناتوانیاں اَور آفتیں نازل کریں گے جِن کا ذِکر اِس کِتاب تورہ میں نہیں کیا گیا ہے۔ \v 62 تُم جو تعداد میں آسمان کے تاروں کی مانند تھے شُمار میں چند ہی رہ جاؤگے کیونکہ تُم نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کی اِطاعت نہ کی۔ \v 63 جَیسے یَاہوِہ تُمہیں خُوشحال کرکے اَور تمہاری تعداد میں اِضافہ کرکے خُوش ہویٔے تھے وَیسے ہی اَب تُمہیں تباہ و برباد کرکے اُنہیں خُوشی ہوگی۔ تُم اُس مُلک سے بے دخل کر دئیے جاؤگے جِس پر قبضہ کرنے کے لیٔے جا رہے ہو۔ \p \v 64 تَب یَاہوِہ تُمہیں زمین کے ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک سَب قوموں میں پراگندہ کر دیں گے، جہاں تُم لکڑی اَور پتّھر کے بنے ہویٔے معبُودوں کی عبادت کروگے جِن سے نہ تُم اَور نہ تمہارے آباؤاَجداد ہی واقف تھے۔ \v 65 اُن قوموں میں تُمہیں نہ تو راحت ملے گی اَور نہ ہی تمہارے پاؤں کو آرام کی جگہ نصیب ہوگی۔ وہاں یَاہوِہ کی طرف سے تُمہیں فِکرمند دِل، دھُندھلی آنکھیں اَور غمگین رُوح دی جائے گی۔ \v 66 تمہاری جان مُستقِل شک میں مُبتلا رہے گی۔ تُم رات دِن خوفزدہ رہوگے اَور تُمہیں اَپنی زندگی کا کویٔی بھروسا نہ ہوگا۔ \v 67 اُس خوف کے باعث جو تمہارے دِلوں میں سمایا ہوگا اَور اُن نظاروں کے سبب سے جنہیں تمہاری آنکھیں دیکھیں گی تُم صُبح کو کہو گے، ”کاش کہ یہ شام ہوتی!“ اَور شام کو کہو گے، ”کاش یہ صُبح ہوتی!“ \v 68 اَور یَاہوِہ تُمہیں کشتیوں پر سوار کرکے اُس راستہ سے مِصر لَوٹائے گا، جِس کے بارے میں، مَیں نے تُم سے فرمایا تھا کہ اَب تُم اِسے پھر کبھی نہ دیکھوگے۔ تَب تُم وہاں خُود کو اَپنے دُشمنوں کے سامنے غُلاموں اَور لونڈیوں کی طرح بیچنے کے لیٔے پیش کروگے لیکن تمہارا کویٔی خریدار نہ ہوگا۔ \c 29 \s1 عہد کا دوبارہ استحکام \p \v 1 اِسرائیلیوں سے جِس عہد کے باندھنے کا حُکم یَاہوِہ نے مَوشہ کو مُوآب میں دئیے تھے جو اُس عہد کے علاوہ تھا جو یَاہوِہ نے اُن کے ساتھ حورِبؔ میں باندھا تھا اُس کی شرائط یہ ہیں: \p \v 2 پھر مَوشہ نے تمام بنی اِسرائیل کو بُلوا کر اُن سے فرمایا: \b \p یَاہوِہ نے مِصر میں فَرعوہؔ اَور اُس کے سَب اہلکاروں اَور اُس کے سارے مُلک کے ساتھ جو کچھ کیا تھا، اُسے تمہاری آنکھوں نے دیکھاہے۔ \v 3 تُم نے خُود اَپنی آنکھوں سے اُن عظیم آفتوں، حیرت اَنگیز نِشانات اَور عظیم کارناموں کو دیکھاہے۔ \v 4 لیکن یَاہوِہ نے آج کے دِن تک تُمہیں نہ تو اَیسا دماغ عطا کیا جو سمجھ سکے نہ وہ آنکھیں بخشیں جو دیکھ سکیں اَور نہ وہ کان بخشے جو سُن سکیں۔ \v 5 پھر بھی یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”چالیس سال تک میں بیابان میں تمہاری رہبری کرتا رہا، اُس دَوران نہ تو تمہارے بَدن کے کپڑے پرانے ہوکر پھٹے اَور نہ تمہارے پاؤں کی جُوتیاں پھٹنے پائیں۔ \v 6 اَور اُس دَوران تُم نے نہ تو دُنیاوی روٹی کھائی نہ انگوری شِیرہ پیا اَور نہ ہی مَے پی۔ مَیں نے یہ اِس لیٔے کیا تاکہ تُم اقرار کر سکو کہ میں ہی یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔“ \p \v 7 جَب تُم اِس مقام پر پہُنچے، تو حِشبونؔ کا بادشاہ سیحونؔ اَور باشانؔ کا بادشاہ عوگؔ ہم سے جنگ کرنے کو نکلے، لیکن ہم نے اُنہیں شِکست دی۔ \v 8 ہم نے اُن کے مُلک پر قبضہ کرکے اُسے مِیراث کے طور پر رُوبِنیوں، گادیوں اَور منشّہیوں کے نِصف قبیلوں کو دے دیا۔ \p \v 9 لہٰذا اِس عہد کی شرائط پر احتیاط کے ساتھ عَمل کرنا تاکہ جو کچھ تُم کرو اُس میں کامیاب ہو سکو۔ \v 10 آج کے دِن تُم سبھی یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور کھڑے ہُوئے ہو جِن میں تمہارے سربراہ اَور نُمائندے، تمہارے بُزرگ اَور تمہارے افسران اَور اِسرائیل کے تمام مَرد، \v 11 تمہارے بچّے، تمہاری بیویاں اَور تمہاری چھاؤنی میں رہنے والے پردیسی جو تمہاری لکڑیاں کاٹتے اَور پانی بھرتے ہیں۔ \v 12 تُم یہاں اِس لیٔے کھڑے ہو کہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کے ساتھ اُس عہد میں شریک ہو جاؤ، جسے یَاہوِہ آج کے دِن تمہارے ساتھ قَسم کھا کر باندھ رہے ہیں۔ \v 13 تاکہ وہ تُمہیں آج کے دِن اَپنی قوم قرار دیں اَور تمہارے خُدا ہوں، جَیسا کہ یَاہوِہ نے تُم سے وعدہ کیا تھا اَور تمہارے آباؤاَجداد، اَبراہامؔ اِصحاقؔ اَور یعقوب سے قَسم کھائی تھی۔ \v 14 اَور مَیں یہ عہد قَسم کے ساتھ نہ صِرف تمہارے ساتھ باندھ رہا ہُوں، \v 15 جو آج یہاں ہمارے ساتھ یَاہوِہ ہمارے خُدا کے حُضُور کھڑے ہو بَلکہ اُن سَب کے ساتھ بھی جو آج ہمارے ساتھ یہاں مَوجُود نہیں ہیں۔ \p \v 16 تُم تو خُود جانتے ہو کہ مُلک مِصر میں ہماری زندگی کیسی تھی اَور یہاں آتے وقت ہم راہ میں کِس طرح مُختلف اَقوام میں سے ہوکر گزرے۔ \v 17 اَور تُم نے مِصریوں کے درمیان اُن کی لکڑی، پتّھر، چاندی اَور سونے کی مکرُوہ شَبیہ اَور بُت دیکھے۔ \v 18 لہٰذا خبردار! کہیں اَیسا نہ ہو کہ آج تمہارے درمیان کویٔی مَرد یا عورت، کویٔی برادری یا قبیلہ اَیسا ہو جِس کا دِل یَاہوِہ ہمارے خُدا کی طرف سے برگشتہ ہو، اَور وہ جا کر اُن قوموں کے معبُودوں کی عبادت کرنے لگے؛ یا اَیسا نہ ہو کہ تمہارے درمیان کویٔی اَیسی جڑ ہو جو تلخ اَور زہریلا پھل پیدا کرے۔ \p \v 19 جَب اَیسا آدمی قَسم کے اِن الفاظ کو سُن کر اَپنے دِل میں خُود کو مُبارک سمجھتے ہیں اَور سوچتے ہیں، ”ہم تو اَپنی مَن مانی کرتے ہویٔے بھی سلامت رہیں گے،“ اَیسا کرکے وہ آدمی سیراب شُدہ زمین اَور خُشک زمین دونوں پر تباہی لے آئیں گے۔ \v 20 لیکن یَاہوِہ اُسے ہرگز مُعاف نہ کریں گے بَلکہ اُن کا غضب اَور غیرت اُن تمام اَشخاص پر نازل ہوگا۔ اَور اِس کِتاب میں درج کی ہُوئی سَب لعنتیں اُن پر آ پڑیں گی اَور یَاہوِہ آسمان کے نیچے سے اُن سَب کا نام و نِشان مٹا دیں گے۔ \v 21 اَور یَاہوِہ اِس عہد کی اُن سَب لعنتوں کے مُطابق جو اِس کِتاب تورہ میں درج ہیں، اُن تمام لوگوں کو اِسرائیل کے سَب قبیلوں میں سے سخت سزا دینے کے لیٔے جُدا کریں گے۔ \p \v 22 تَب آنے والی پُشتوں میں تمہارے بال بچّے جو تمہارے بعد پیدا ہوں گے اَور وہ پردیسی بھی جو دُور دراز مُلکوں سے آئیں گے، اَور جَب وہ اِس مُلک پر نازل ہویٔی بَلاؤں اَور یَاہوِہ کی پھیلائی ہُوئی بیماریوں کو دیکھیں گے۔ \v 23 اَور یہ بھی دیکھیں گے کہ تمام مُلک نمک اَور گندھک بنا پڑا ہے اَور اَیسا جَل گیا ہے کہ نہ تو کچھ بویا جا سکتا ہے، نہ کُچھ اُگتا ہے اَور نہ کسی قِسم کی نباتات پیدا ہوتی ہے۔ اَور وہ ٹھیک سدُومؔ اَور عمورہؔ، اَدمہؔ اَور ضبوئیمؔ کی مانند تباہ ہو گیا ہے جنہیں یَاہوِہ نے اَپنے قہرِ شدید میں تباہ کر دیا تھا۔ \v 24 تَب سَب قومیں پوچھیں گی: ”یَاہوِہ نے اِس مُلک کے ساتھ اَیسا کیوں کیا؟ اَور اِس قدر قہرِ شدید کے بھڑکنے کا کیا سبب ہے؟“ \p \v 25 اَور جَواب یہ ہوگا: ”اُنہُوں نے یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا کے ساتھ باندھے ہُوئے عہد کو توڑ دیا تھا جو یَاہوِہ نے اُن سے مِصر سے نکالتے وقت باندھا تھا۔ \v 26 اُنہُوں نے نافرمانی کرکے اَیسے معبُودوں کی عبادت اَور سَجدہ کیا جِن سے وہ ناواقِف تھے اَور جِن کے بارے میں یَاہوِہ نے سخت منع کیا تھا۔ \v 27 چنانچہ یَاہوِہ کا غضب اِس مُلک پر بھڑکا اَور اُس نے اِس کِتاب میں درج سَب لعنتیں نازل کیں۔ \v 28 اَور یَاہوِہ نے قہرِ شدید اَور اَپنے بڑے غضب میں اُنہیں اُن کے مُلک سے اُکھاڑ پھینکا اَور جَلاوطن کر دیا جَیسا کہ آج کے دِن تک ظاہر ہے۔“ \p \v 29 غیب کی باتیں تو یَاہوِہ ہمارے خُدا کے لیٔے ہی ہیں لیکن جو باتیں ظاہر کی گئی ہیں وہ ہمیشہ کے لیٔے ہمارے اَور ہماری اَولاد کے لیٔے ہیں تاکہ ہم اُس آئین کی سَب باتوں پر عَمل کریں۔ \c 30 \s1 تَوبہ کے بعد خُوشحالی \p \v 1 جَب یہ سَب برکتیں اَور لعنتیں جنہیں مَیں نے تمہارے سامنے رکھّی ہیں تُم پر نازل ہو جایٔیں اَور جِن قوموں مَیں یَاہوِہ تُمہیں پراگندہ کریں، اَور اِن سَب باتوں کی اُن مُلکوں میں تُمہیں یاد آئے، \v 2 اَور جَب تُم اَور تمہاری اَولاد دونوں یَاہوِہ اَپنے خُدا کی طرف رُجُوع کرو اَور اَپنے سارے دِل اَور اَپنی ساری جان سے اُن کے اَحکام پرجو آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں عَمل کرو، \v 3 تَب یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہاری آزادی کو بحال کریں گے، اَور تُم پر رحم کریں گے اَور تُمہیں اُن تمام قوموں میں سے پھر سے جمع کریں گے جِن میں اُنہُوں نے تُمہیں پراگندہ کیا تھا۔ \v 4 اگر تمہارے لوگ دُنیا کے اِنتہائی حِصّوں میں بھی جَلاوطن کیٔے گیٔے ہوں، تو بھی وہاں سے یعنی آسمان کے نیچے سے یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں جمع کرکے واپس لے آئیں گے۔ \v 5 یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں اُس مُلک میں لے آئیں گے جو تمہارے آباؤاَجداد کے قبضہ میں تھا، اَور تُم اُس پر قابض ہو جاؤگے اَور یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں تمہارے آباؤاَجداد سے زِیادہ خُوشحال کریں گے اَور اُن سے زِیادہ تمہاری تعداد بھی بڑھائیں گے۔ \v 6 یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے اَور تمہاری اَولاد کے دِلوں کا ختنہ کریں گے تاکہ تُم اُن سے اَپنے سارے دِل اَور اَپنی ساری جان سے مَحَبّت رکھّو اَور زندہ رہو۔ \v 7 تَب یَاہوِہ تمہارے خُدا یہ سَب لعنتیں تمہارے دُشمنوں پرجو تُم سے نفرت کرتے ہیں اَور تُمہیں ستاتے ہیں، نازل کریں گے۔ \v 8 اَور تُم پھر یَاہوِہ کی طرف رُجُوع کروگے اَور اُن کے تمام اَحکام پر عَمل کروگے جو آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں۔ \v 9 تَب یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں اَپنے ہاتھوں کے سَب کاموں میں، تمہاری اَولاد، تمہارے مویشیوں کے بچّوں اَور تمہاری زمین کی فصل پر بڑی برکت نازل فرمائیں گے۔ کیونکہ جَیسے وہ تمہارے آباؤاَجداد سے خُوش تھے وَیسے ہی یَاہوِہ پھر تُم سے خُوش ہوں گے اَور تُمہیں سرفراز کریں گے۔ \v 10 بشرطیکہ تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی اِطاعت کرو اَور اُن کے اَحکام اَور قوانین پرجو اِس کِتاب تورہ میں درج ہیں عَمل کرو اَور اَپنے سارے دِل اَور اَپنی ساری جان سے یَاہوِہ اَپنے خُدا کی طرف رُجُوع کرو۔ \s1 زندگی اَور موت کی پیشکش \p \v 11 اَب جو حُکم میں آج تُمہیں دے رہا ہُوں وہ نہ تو تمہارے لیٔے بہت مُشکل ہے اَور نہ ہی تمہاری پہُنچ سے باہر ہے۔ \v 12 اَور نہ ہی وہ آسمان میں ہے کہ تُمہیں کسی سے پُوچھنا پڑے، ”ہمارے لئے آسمان پر کون چڑھے گا تاکہ اُسے ہمارے پاس لے آئے اَور ہمیں سُنائے تاکہ ہم اُس پر عَمل کریں؟“ \v 13 نہ ہی وہ سمُندر کے پار ہے کہ تُمہیں کسی سے پُوچھنا پڑے، ”کون ہمارے لیٔے سمُندر کو عبور کرکے جائے گا اَور اُسے ہمارے پاس لاکر ہمیں سُنائے گا تاکہ ہم اُس پر عَمل کریں؟“ \v 14 نہیں، بَلکہ خُدا کا کلام تمہارے پاس ہی ہے؛ بَلکہ وہ تمہارے زبان پر اَور تمہارے دِل میں ہے تاکہ تُم اُس پر عَمل کر سکو۔ \p \v 15 دیکھو، آج مَیں تمہارے سامنے زندگی اَور خُوشحالی، موت اَور تباہی رکھتا ہُوں۔ \v 16 کیونکہ آج مَیں تُمہیں حُکم دیتا ہُوں کہ تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا سے مَحَبّت رکھّو اُن کی راہوں پر فرمانبرداری سے چلو اَور اُن کے اَحکام، قوانین اَور آئین پر عَمل کرو؛ تَب تُم زندہ رہوگے اَور شُمار میں بڑھوگے اَور یَاہوِہ تمہارے خُدا اُس مُلک میں تُمہیں برکت بخشیں گے جِس پر تُم قبضہ کرنے کو جا رہے ہو۔ \p \v 17 لیکن اگر تمہارا دِل برگشتہ ہو جائے اَور تُم فرمانبردار نہ بنو، اَور بہک کر غَیر معبُودوں کے آگے سَجدہ اَور اُن کی عبادت کرنے لگو، \v 18 تو میں آج کے دِن تمہارے سامنے یہ اعلان کئے دیتا ہُوں کہ تُم یقیناً فنا ہو جاؤگے اَور اُس مُلک میں جِس پر تُم قبضہ کرنے یردنؔ پار جا رہے ہو، وہاں تمہاری عمر دراز نہ ہوگی۔ \p \v 19 آج کے دِن میں آسمان اَور زمین کو تمہارے برخلاف گواہ ٹھہراتا ہُوں کہ مَیں نے زندگی اَور موت، برکتوں اَور لعنتوں کو تمہارے سامنے رکھّا ہے۔ پس تُم زندگی کا اِنتخاب کرو تاکہ تُم اَور تمہاری اَولاد دونوں زندہ رہو، \v 20 اَور تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا سے مَحَبّت رکھّو، اُن کی آواز سُنو اَور اُن سے لپٹے رہو۔ کیونکہ یَاہوِہ ہی تمہاری زندگی ہیں اَور وہ تُمہیں اُس مُلک میں عمر درازی بخشیں جِس کو دینے کا وعدہ یَاہوِہ نے قَسم کھا کر تمہارے آباؤاَجداد اَبراہامؔ اِصحاقؔ اَور یعقوب سے کیا تھا۔ \c 31 \s1 مُوسیٰ کا جانشین یہوشُعؔ \p \v 1 جَب مَوشہ اِن تمام ہدایات کو سَب اِسرائیلیوں کو دے چُکے: \v 2 ”تَب مَوشہ نے اِسرائیلیوں سے فرمایا کہ مَیں ایک سَو بیس سال کا ہو چُکا ہُوں اَور اَب مَیں تمہاری رہبری کرنے کے قابل نہیں ہُوں، کیونکہ اَب مُجھ میں پہلے جَیسی طاقت نہیں رہی۔ اَور یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایاہے، ’تُم اِس دریائے یردنؔ کے پار نہیں جاؤگے۔‘ \v 3 اِس لیٔے یَاہوِہ تمہارے خُدا خُود تمہارے آگے آگے پار جایٔیں گے۔ اَور وُہی اُن قوموں کو تمہارے سامنے سے نِیست و نابود کریں گے اَور تُم اُن کے مُلک پر قابض ہو جاؤگے۔ اَور جَیسا یَاہوِہ نے فرمایاہے، یہوشُعؔ بھی تمہارے آگے آگے پار جائے گا۔ \v 4 اَور یَاہوِہ اُن کے ساتھ وَیسا ہی کریں گے جَیسا اُنہُوں نے امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ اَور عوگؔ کے ساتھ کیا تھا، جنہیں اُنہُوں نے اُن کے مُلک کے ساتھ فنا کر دیا تھا۔ \v 5 یَاہوِہ اُنہیں تمہارے حوالہ کر دیں گے اَور تُم اُن کے ساتھ وُہی سَب کرنا جِس کا حُکم مَیں نے تُمہیں دیا ہے۔ \v 6 لہٰذا تُم مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو؛ مت ڈرو اَور اُن سے خوف نہ کھاؤ، کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے ساتھ چل رہے ہیں۔ وہ تُمہیں نہیں چھوڑیں گے اَور نہ تُم سے دست بردار ہوں گے۔“ \p \v 7 تَب مَوشہ نے یہوشُعؔ کو بُلاکر سَب اِسرائیلیوں کے سامنے اُسے حُکم دیا، ”تُم مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو، کیونکہ تُم اِن لوگوں کے ساتھ اُس مُلک میں جاؤگے جسے یَاہوِہ نے اُن کے آباؤاَجداد کو دینے کی قَسم کھائی تھی اَور تُم اُس مُلک کو اُن کی مِیراث کے طور پر اُن میں ضروُر تقسیم کردینا۔ \v 8 یَاہوِہ خُود تمہارے آگے آگے جا رہے ہیں اَور وہ تمہارے ساتھ رہیں گے؛ وہ تُمہیں نہیں چھوڑیں گے اَور نہ تُم سے دست بردار ہوں گے۔ لہٰذا ڈرو مت اَور نہ ہمّت ہارو۔“ \s1 آئین کا سرعام مطالعہ \p \v 9 چنانچہ مَوشہ نے اِس آئین کو لِکھ کر اُسے کاہِنوں کو جو بنی لیوی تھے اَورجو یَاہوِہ کے عہد کا صندُوق اُٹھایا کرتے تھے اَور اِسرائیل کے سَب بُزرگوں کے سُپرد کر دیا۔ \v 10 تَب مَوشہ نے اُنہیں حُکم دیا: ”ہر سات سال کے اِختتام پرجو قرض مُعاف کرنے کا سال ہے، خیموں کی عید کے موقع پر، \v 11 جَب سَب اِسرائیلی یَاہوِہ تمہارے خُدا کے حُضُور اُن کے مُنتخب مقام پر آکر حاضِر ہوں، تَب تُم یہ آئین اُن کے سامنے پڑھ کر سُنانا۔ \v 12 تُم لوگوں کو یعنی مَرد، عورتوں، بچّوں اَور اَپنے شہروں میں رہنے والے پردیسیوں کو جمع کرو، تاکہ وہ سُنیں اَور یَاہوِہ تمہارے خُدا کا خوف ماَننا سیکھیں اَور اِس آئین کی سَب باتوں پر احتیاط سے عَمل کریں۔ \v 13 اَور اُن کے بچّے جو اِس آئین سے ناواقِف ہیں، اِسے ضروُر سُنیں، اَور جَب تک تُم اُس مُلک میں زندہ رہو، تَب تک وہ یَاہوِہ تمہارے خُدا کا خوف ماَننا سیکھ سکیں، جِس پر تُم قبضہ کرنے کے لیٔے یردنؔ پار جا رہے ہو۔“ \s1 بنی اِسرائیل کی بغاوت کی پیشین گوئی \p \v 14 پھر یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”اَب تمہاری وفات کا دِن قریب ہے لہٰذا یہوشُعؔ کو بُلا لے اَور تُم دونوں خیمہ اِجتماع مَیں حاضِر ہو جاؤ، جہاں میں یہوشُعؔ کو تمہاری جگہ پر مُقرّر کروں۔“ لہٰذا مَوشہ اَور یہوشُعؔ خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر حاضِر ہویٔے۔ \p \v 15 تَب یَاہوِہ بادل کے سُتون میں ہوکر خیمہ میں ظاہر ہُوئے اَور وہ بادل خیمہ کے دروازہ کے اُوپر ٹھہرگیا۔ \v 16 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا: ”تُم اَب اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو جاؤگے اَور یہ لوگ بہت جلد ہی جِس مُلک میں وہ داخل ہو رہے ہیں وہاں کے غَیر معبُودوں کی پرستش کرنے لگیں گے اَور مُجھ سے دغابازی کریں گے۔ اَور مُجھ سے برگشتہ ہوکر اُس عہد کو توڑ دیں گے جو مَیں نے اُن کے ساتھ باندھا ہے۔ \v 17 اُس دِن میرا قہر اُن پر نازل ہوگا اَور مَیں اُنہیں ترک کر دُوں گا اَور اُن سے اَپنا مُنہ موڑ لُوں گا؛ اَور وہ فنا ہو جایٔیں گے۔ اَور کیٔی آفتیں اَور مُصیبتیں اُن پر آ پڑیں گی اَور اُس دِن وہ پوچھیں گے، ’کیا یہ آفتیں ہم پر اِس لیٔے نہیں آئیں کیونکہ ہمارا خُدا ہمارے ساتھ نہیں ہے؟‘ \v 18 اَور اُس دِن میں یقیناً اَپنا چہرہ اُن سے چھُپا لُوں گا کیونکہ اُنہُوں نے غَیر معبُودوں کی پرستش کرکے تمام بدکاریاں کی ہیں۔ \p \v 19 ”لہٰذا تُم یہ نغمہ اَپنے واسطے لِکھ لو اَور اُسے اِسرائیلیوں کو سِکھانا اَور اُنہیں حِفظ کروا دینا تاکہ یہ نغمہ بنی اِسرائیل کے خِلاف میرا گواہ رہے۔ \v 20 جَب مَیں اُنہیں اُس مُلک میں پہُنچا دُوں گا جِس میں دُودھ اَور شہد کی بھرپوری ہے، جسے دینے کا وعدہ مَیں نے قَسم کھا کر اُن کے آباؤاَجداد سے کیا تھا اَور جَب وہ پیٹ بھر کھا کر موٹے ہو جایٔیں گے، تَب وہ مُجھے ترک کرکے اَور میرے عہد کو توڑ کر غَیر معبُودوں کی طرف پھر جایٔیں گے اَور اُن کی پرستش کرنے لگیں گے۔ \v 21 اَور جَب اُن پر کیٔی آفتیں اَور مُصیبتیں آ پڑیں گی، تَب یہ نغمہ اُن کے خِلاف گواہی دے گا کیونکہ یہ نغمہ اُن کی نَسل بھلا نہ پایٔے گی۔ کیونکہ اُس مُلک میں اُنہیں پہُنچانے سے پہلے ہی، جسے دینے کا وعدہ مَیں نے قَسم کھا کر اُن سے کیا تھا، مُجھے تو یہ مَعلُوم ہے کہ اُن کا کیا اِرادہ ہے۔“ \v 22 لہٰذا مَوشہ نے اُس دِن یہ نغمہ لِکھ دیا اَور اُسے اِسرائیلیوں کو سِکھایا۔ \p \v 23 اِس کے بعد یَاہوِہ نے یہوشُعؔ بِن نُونؔ یہوشُعؔ کو یہ حُکم دیا: ”تُم مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو کیونکہ تُم اِسرائیلیوں کو اُس مُلک میں لے جاؤگے جِس کا وعدہ مَیں نے قَسم کھا کر اُن سے کیا ہے، اَور مَیں خُود تمہارے ساتھ رہُوں گا۔“ \p \v 24 جَب مَوشہ اِس آئین کی باتوں کو شروع سے لے کر آخِر تک ایک کِتاب میں لِکھ چُکے، \v 25 تَب مَوشہ نے لیویوں کو جو یَاہوِہ کے عہد کا صندُوق اُٹھایا کرتے تھے یہ حُکم دیا، \v 26 ”اِس کِتاب تورہ کو لو اَور اُسے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے عہد کے صندُوق کے پاس رکھ دو، وہاں وہ تمہارے خِلاف گواہ کے طور پر رکھّی رہے گی۔ \v 27 کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تُم لوگ کس قدر باغی اَور ضِدّی ہو۔ ابھی جَب مَیں تمہارے ساتھ ہُوں اَور میرے زندہ رہتے ہویٔے بھی تُم یَاہوِہ کے خِلاف بغاوت کرتے آئے ہو، تو میری وفات کے بعد تو تُم لوگ اَور بھی زِیادہ باغی ہو جاؤگے۔ \v 28 اَپنے قبیلوں کے سَب بُزرگوں اَور اَپنے سَب منصبداروں کو میرے سامنے حاضِر کرو تاکہ میں یہ باتیں اُنہیں سُناؤں اَور آسمان اَور زمین کو اُن کے برخلاف گواہ بناؤں۔ \v 29 کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ میرے مرنے کے بعد تُم بالکُل بگڑ جاؤگے اَور اُس راہ سے پھر جاؤگے جِس پر چلنے کا مَیں نے تُمہیں حُکم دیا ہے۔ اَور آنے والے دِنوں میں تُم پر آفتیں نازل ہوں گی کیونکہ تُم اَپنے بدکاری سے یَاہوِہ کو غُصّہ دِلانے کے لیٔے وہ کام کروگے جو اُن کی نظر میں بُرا ہے۔“ \p \v 30 اَور مَوشہ نے بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کے سامنے اِس نغمہ کے الفاظ کو شروع سے لے کر آخِر تک سُنایا۔ \c 32 \s1 مُوسیٰ کا نغمہ \q1 \v 1 اَے آسمانوں، کان لگاؤ کہ میں بولُوں؛ \q2 اَور اَے زمین! میرے مُنہ کی باتیں سُن۔ \q1 \v 2 میری تعلیم مینہ کی مانند برسے، \q2 اَور میری تقریر شبنم کی مانند ٹپکے، \q1 جَیسے نئی گھاس پر پھوہار پڑتی ہے، \q2 اَور نازک پَودوں پر بارش کی جھڑی۔ \b \q1 \v 3 مَیں یَاہوِہ کے نام کا اعلان کروں گا۔ \q2 ہمارے خُدا کی عظمت کی تعظیم کرو! \q1 \v 4 وہ ہماری چٹّان ہیں، اُن کی صنعت کامل ہے، \q2 کیونکہ اُن کی سَب راہیں اِنصاف والی ہیں۔ \q1 وہ وفادار خُدا ہیں جو بدی سے مُبرّا ہیں، \q2 وہ راستباز اَور عادل ہیں۔ \b \q1 \v 5 وہ یَاہوِہ کے ساتھ بداخلاقی سے پیش آئے یہ اُن کے فرزند نہیں؛ \q2 شرم کی بات ہے کہ وہ ایک کجرو اَور ٹیڑھی پُشت ہیں۔ \q1 \v 6 اَے احمق اَور کم عقل قوم! \q2 کیا تُم یَاہوِہ کو اِس طرح بدلہ دوگے؟ \q1 کیا وہ تمہارے باپ اَور تمہارے خالق نہیں، \q2 جِس نے تُمہیں بنایا اَور تشکیل کیا؟ \b \q1 \v 7 قدیم ایّام کو یاد کرو؛ \q2 اَور نَسل در نَسل گزرے زمانہ پر غور کرو۔ \q1 اَپنے باپ سے پُوچھو اَور وہ تُمہیں بتائیں گے، \q2 اَور اَپنے بُزرگوں سے دریافت کرو تو وہ تُمہیں سمجھائیں گے۔ \q1 \v 8 جَب خُداتعالیٰ نے قوموں کو اُن کی مِیراث بانٹی، \q2 جَب اُنہُوں نے بنی آدمؔ کو جُدا کیا، \q1 تَب اُنہُوں نے اِسرائیل کے بیٹوں کی تعداد کے مُطابق \q2 مُختلف لوگوں کی سرحدیں مُقرّر کیں۔ \q1 \v 9 کیونکہ یَاہوِہ کا حِصّہ اُن کے لوگ ہیں، \q2 اَور یعقوب اُن کی مخصُوص مِیراث ہے۔ \b \q1 \v 10 اُنہُوں نے اُسے بیابان میں، \q2 بنجر اَور ہیبت ناک ویرانے میں پایا۔ \q1 اُنہُوں نے اُس کی حِفاظت کی اَور اُس کی خبر لی؛ \q2 اَور اَپنی آنکھ کی پتلی کی طرح اُسے محفوظ رکھّا۔ \q1 \v 11 جَیسے عُقاب اَپنے گھونسلے کو ہلاتا ہے \q2 اَور اَپنے بچّوں کے اُوپر منڈلاتا ہے، \q1 اَور اُنہیں سنبھالنے کے لیٔے اَپنے بازو پھیلاتا ہے، \q2 اَور اُنہیں اَپنے پروں پر اُٹھا لیتا ہے۔ \q1 \v 12 صِرف یَاہوِہ ہی اُن کی رہبری کرتے رہے؛ \q2 اَور کویٔی غَیر معبُود اُن کے ساتھ نہ تھا۔ \b \q1 \v 13 یَاہوِہ نے اُسے مُلک کی اُونچی جگہوں پر بِٹھایا \q2 اَور کھیتوں کی پیداوار سے اُس کی ضیافت کی۔ \q1 یَاہوِہ نے اُس کی پرورش چٹّان کے شہد سے، \q2 اَور چقماق کی چٹّان کے تیل سے، \q1 \v 14 ریوڑ اَور گلّے کے دہی اَور دُودھ سے \q2 اَور برّوں اَور بکریوں کی چربی سے، \q1 اَور باشانؔ کے بہترین مینڈھوں سے \q2 اَور گندُم کے بہترین آٹے سے کی۔ \q1 اَور تُم نے لال رنگ والا بہترین انگوری شِیرہ پیا۔ \b \q1 \v 15 یسُورُونؔ\f + \fr 32‏:15 \fr*\fq یسُورُونؔ \fq*\ft یعنی راستباز، یہ اِسرائیل قوم ایک نام ہے دیکھئے \+xt یَشع 44‏:22؛ اِست 33‏:5؛ 26؛ 32‏:15‏\+xt*\ft*\f* موٹا ہوکر لات مارنے لگا؛ \q2 کھا پی کر وہ بھاری اَور چکنا ہو گیا۔ \q1 اَور اُس خُدا کو ترک کیا جِس نے اُسے بنایا \q2 اَور اَپنے مُنجّی چٹّان کو خارج کیا۔ \q1 \v 16 اُنہُوں نے اَپنے غَیر معبُودوں کے باعث اُسے غیرت دِلائی \q2 اَور اَپنے مکرُوہ بُتوں سے اُنہیں غُصّہ دِلایا۔ \q1 \v 17 اُنہُوں نے بدرُوحوں کے لیٔے قُربانی گذرانی جو برحق خُدا نہیں ہیں۔ \q2 بَلکہ وہ اَیسے معبُود ہیں جِن سے وہ ناواقِف تھے، \q2 یعنی نئے معبُود جو حال ہی میں ظاہر ہویٔے، \q2 اَور اَیسے معبُود جِن سے تمہارے آباؤاَجداد کبھی نہ ڈرے۔ \q1 \v 18 تُم نے اُس چٹّان کو ترک کر دیا جِس نے تُمہیں پیدا کیا؛ \q2 تُم اُس خُدا کو بھُول گیٔے جِس نے تُمہیں خلق کیا۔ \b \q1 \v 19 یَاہوِہ نے یہ دیکھا اَور اُنہیں ترک کر دیا \q2 کیونکہ اُس کے بیٹوں اَور بیٹیوں نے اُنہیں غُصّہ دِلایا تھا۔ \q1 \v 20 تَب یَاہوِہ نے فرمایا، ”میں اُن سے اَپنا مُنہ چھُپا لُوں گا، \q2 اَور دیکھوں گا کہ اُن کا اَنجام کیا ہوگا؛ \q1 کیونکہ وہ ایک باغی پُشت ہیں، \q2 اَیسا فرزند جو وفادار نہیں ہے۔ \q1 \v 21 اُنہُوں نے مُجھے ایک اَیسی شَے سے غیرت دِلائی جو خُدا نہیں \q2 اَور اَپنے نکمّے بُتوں سے مُجھے غُصّہ دِلایا۔ \q1 اَب مَیں تُمہیں اُن سے غیرت دِلاؤں گا جنہیں قوم کا درجہ حاصل نہیں؛ \q2 اَور ایک نادان قوم سے اُنہیں غُصّہ دِلاؤں گا۔ \q1 \v 22 کیونکہ میرے غُصّہ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی ہے، \q2 جو عالمِ اَرواح کی تہہ تک جلتی جایٔےگی۔ \q1 وہ زمین اَور اُس کی فصلوں کو کھا جائے گی \q2 اَور پہاڑوں کی بُنیادوں میں بھی آگ لگا دے گی۔ \b \q1 \v 23 ”میں اُن پر آفتوں کا انبار لگا دُوں گا \q2 اَور اَپنے سارے تیر اُن پر برسا دُوں گا۔ \q1 \v 24 میں اُن کے خِلاف تباہ کُن قحط، \q2 فنا کرنے والی بیماریاں اَور وَبا بھیجوں گا۔ \q1 میں اُن کے درمیان پھاڑ کھانے والے جنگلی جانور، \q2 اَور زمین پر رینگنے والے زہریلے سانپوں کو بھیجوں گا۔ \q1 \v 25 نوجوان مَرد، اَور نوجوان عورتیں، \q2 دُودھ پیتے بچّے اَور پکے بال والے، \q1 گھروں میں دہشت سے، \q2 اَور گلیوں میں تلوار سے بے اَولاد ہوں گے۔ \q1 \v 26 مَیں نے کہا کہ میں اُنہیں پراگندہ کروں گا \q2 اَور نَوع اِنسان میں سے اُن کی یاد مٹا دُوں گا، \q1 \v 27 لیکن مُجھے دُشمن کے طعنے کا خوف تھا، \q2 کہ کہیں رقیب غلط اَندیشہ لگا کر \q1 یہ نہ کہنے لگیں، ’یَاہوِہ نے نہیں \q2 بَلکہ ہمارے ہی ہاتھوں نے فتح دِلائی ہے۔‘ “ \b \q1 \v 28 وہ ایک بے عقل قوم ہیں، \q2 وہ سمجھ سے خالی ہیں۔ \q1 \v 29 کاش کہ وہ عقلمند ہوتے اَور اِسے سمجھتے \q2 اَور جانتے کہ اُن کا اَنجام کیا ہوگا! \q1 \v 30 بھلا یہ کیسے ممکن ہوتا کہ اُن کا ایک دُشمن ہزار کو، \q2 اَور دو دُشمن دس ہزار کو کھدیڑ دیتے، \q1 جَب تک بنی اِسرائیل کی چٹّان ہی اُنہیں دُشمنوں کے حوالہ نہ کرتی، \q2 اَور یَاہوِہ ہی اُنہیں دُشمنوں سے شِکست نہ دِلاتے؟ \q1 \v 31 کیونکہ دُشمنوں کی چٹّان ہماری چٹّان کی مانند نہیں ہے، \q2 اِسے تو خُود ہمارے دُشمن بھی تسلیم کرتے ہیں۔ \q1 \v 32 کیونکہ اُن کے تاکستان سدُومؔ \q2 اَور عمورہؔ کے کھیتوں سے ہیں۔ \q1 اُن کے انگور زہریلے، \q2 اَور اُن کے گُچّھے کڑوے ہیں۔ \q1 \v 33 اُن کی مَے سانپوں کا زہر، \q2 اَور کالے ناگوں کا جان لیوا زہر ہے۔ \b \q1 \v 34 ”کیا یہ میرے گودام میں جمع نہیں ہے \q2 اَور میرے خزانہ میں مُہر بند نہیں؟ \q1 \v 35 اِنتقام لینا میرا کام ہے؛ بدلہ میں ہی دُوں گا۔ \q2 مُقرّر وقت پر اُن کا پاؤں پھسل جائے گا؛ \q1 اُن کی تباہی کا دِن نزدیک ہے \q2 اَور اُن کی بربادی رفتار کے ساتھ اُن پر آ رہی ہے۔“ \b \q1 \v 36 جَب یَاہوِہ دیکھیں گے کہ اُن کی قُوّت جاتی رہی \q2 اَور کویٔی بھی باقی نہ بچا، نہ غُلام، نہ آزاد، \q1 تو وہ اَپنے لوگوں کا اِنصاف کریں گے \q2 اَور اَپنے خادِموں پر رحم کھائیں گے۔ \q1 \v 37 اَور وہ کہیں گے: ”اَب اُن کے معبُود کہاں ہیں، \q2 وہ چٹّان جِس میں اُنہُوں نے پناہ لی تھی، \q1 \v 38 وہ معبُود جو اُن کے قُربانیوں کی چربی کھاتے تھے \q2 اَور اُن کی تپاون کی نذروں کی مَے پیتے تھے؟ \q1 وُہی تمہاری مدد کے لیٔے اُٹھیں! \q2 اَور تُمہیں پناہ دیں! \b \q1 \v 39 ”لہٰذا اَب تُم غور سے دیکھ لو کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں! \q2 میرے سِوا کویٔی اَور معبُود نہیں۔ \q1 میں ہی مارتا اَور مَیں ہی جِلاتا ہُوں \q2 میں ہی زخمی کرتا اَور مَیں ہی شفا بخشتا ہُوں، \q2 اَور میرے ہاتھ سے کویٔی نہیں چھُڑا سَکتا۔ \q1 \v 40 میں ہی ہُوں جو آسمان کی طرف اَپنا ہاتھ اُٹھاکر قَسم کھاتا ہُوں: \q2 یقیناً تا اَبد تک میں زندہ ہُوں، \q1 \v 41 جَب مَیں اَپنی چمکنے والی تلوار کو تیز کرکے \q2 اِنصاف کرنے کے لیٔے اُسے اَپنے ہاتھ میں لُوں گا، \q1 تو میں اَپنے رقیبوں سے اِنتقام لُوں گا \q2 اَور مُجھ سے نفرت رکھنے والوں کو میں سزا دُوں گا۔ \q1 \v 42 میں اَپنے تیروں کو خُون پلا کر \q2 اَور تلوار کو مقتولوں اَور اسیروں کا خُون پلا کر، \q1 اَور دُشمن رہنماؤں کے سَر کا، \q2 گوشت کھِلا کر مدمست کر دُوں گا۔“ \b \q1 \v 43 اَے قومو! یَاہوِہ کے لوگوں کے ساتھ خُوشی مناؤ، \q2 کیونکہ وہ اَپنے خادِموں کے خُون کا اِنتقام لیں گے؛ \q1 اَور اَپنے دُشمنوں سے بدلہ لیں گے \q2 اَور اَپنے مُلک اَور لوگوں کے لیٔے کفّارہ دیں گے۔ \p \v 44 مَوشہ نے ہوشِیعؔ یعنی یہوشُعؔ بِن نُونؔ کے ساتھ آکر اِس نغمہ کے سَب الفاظ کو لوگوں کو سُنایا۔ \v 45 جَب مَوشہ یہ سَب الفاظ سارے اِسرائیلیوں کو سُنا چُکے \v 46 تَب مَوشہ نے اُن سے کہا، ”آج کے دِن مَیں نے تمہارے سامنے جِن باتوں کا اِنتباہ کے طور پر اعلان کیا ہے اُنہیں دِل میں رکھّو تاکہ تُم اَپنے بچّوں کو حُکم دے سکو کہ وہ اِس آئین کی تمام باتوں پر نہایت احتیاط کے ساتھ عَمل کرتے رہیں۔ \v 47 یہ تمہارے لیٔے فُضول باتیں نہیں بَلکہ تمہاری زندگی ہیں اَور اِن کے باعث اُس مُلک میں جِس پر قابض ہونے کے لیٔے تُم یردنؔ پار کر رہے ہو تمہاری عمر دراز ہوگی۔“ \s1 کوہِ نبوؔ پر مُوسیٰ کی وفات \p \v 48 اُسی دِن یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، \v 49 ”تُم اِس کوہِ عباریمؔ پر چڑھ کر نبوؔ کی چوٹی پر جاؤ جو مُلک مُوآب میں یریحوؔ کے مقابل ہے اَور کنعانؔ کے مُلک کو دیکھ لے، جسے میں بنی اِسرائیل کو اُن کی مِیراث کے طور پر دے رہا ہُوں۔ \v 50 جَیسے تمہارا بھایٔی اَہرونؔ کوہِ ہُورؔ پر مَر گیا اَور اَپنے لوگوں میں جا مِلا، وَیسے ہی تُم بھی جِس پہاڑ پر چڑھوگے وہیں وفات پاؤگے اَور اَپنے آباؤاَجداد سے جا ملوگے۔ \v 51 اِس لیٔے کہ تُم دونوں نے صینؔ کے بیابان کے قادِسؔ میں مریبہؔ کے چشمہ کے پاس بنی اِسرائیل کے سامنے مُجھ سے دغابازی کی اَور تُم نے اِسرائیلیوں کے درمیان میری تقدیس کو برقرار نہیں رکھا۔ \v 52 اِس لیٔے تُم اُس مُلک کو صِرف دُور ہی سے دیکھ پاؤگے لیکن اُس میں داخل نہ ہو پاؤگے، جسے میں بنی اِسرائیل کو دے رہا ہُوں۔“ \c 33 \s1 مُوسیٰ کا قبیلوں کو برکت دینا \p \v 1 مَرد خُدا مَوشہ نے اَپنی وفات سے پہلے بنی اِسرائیل کو یہ برکت دی: \v 2 مَوشہ نے کہا: \q1 ”یَاہوِہ سِینؔائی سے تشریف لایٔے \q2 اَور سِعِیؔر سے ہم پر ظاہر ہُوئے؛ \q2 اَور کوہِ پارانؔ سے جلوہ گِر ہویٔے۔ \q1 وہ جُنوب سے اَپنی پہاڑی ڈھلانوں سے \q2 لاکھوں مُقدّس فرشتوں کے ساتھ تشریف لایٔے۔ \q1 \v 3 بے شک خُدا تو اَپنی قوم سے مَحَبّت رکھتے ہیں؛ \q2 سَب مُقدّسین آپ کے تابع میں ہیں، \q1 وہ آپ کے قدموں میں سَجدہ کرتے ہیں، \q2 اَور آپ سے ہی ہدایت پاتے ہیں، \q1 \v 4 مَوشہ سے ہمیں آئین مِلا، \q2 جو یعقوب کی نَسل کی خاص مِیراث ہے۔ \q1 \v 5 جَب سَب لوگوں کے رہنما جمع ہویٔے تھے، \q2 اَور اِسرائیل کے سَب قبیلے ایک ساتھ تھے، \q2 اُس وقت یَاہوِہ یسُورُونؔ میں بادشاہ تھے۔ \b \q1 \v 6 ”رُوبِنؔ کا قبیلہ زندہ رہے اَور فنا نہ ہو، \q2 حالانکہ وہ ابھی شُمار میں کم ہیں۔“ \p \v 7 اَور مَوشہ نے بنی یہُوداہؔ کے متعلّق یہ فرمایا: \q1 ”اَے یَاہوِہ! آپ بنی یہُوداہؔ کی فریاد سُنیں؛ \q2 اَور اُسے ایک قوم کے طور پر ایک ساتھ لے آئیں۔ \q1 اُنہیں اَپنے مقصد کو پُورا کرنے کی طاقت دیں، \q2 اَور دُشمنوں کے خِلاف اُن کے مددگار ہوں!“ \p \v 8 لیوی کے متعلّق مَوشہ نے یہ فرمایا: \q1 ”اَے یَاہوِہ! آپ کا تُمّیمؔ اَور اُوریمؔ \q2 آپ کے وفادار خادِم بنی لیوی کے پاس ہے۔ \q1 آپ نے اُسے مَسّہؔ میں آزمایا؛ \q2 آپ نے اُس سے مریبہؔ کے چشمہ پر جدّوجہد کی۔ \q1 \v 9 اُس نے اَپنے والدین کے متعلّق اعلان کیا، \q2 ’میرے دِل میں اُن کے لیٔے کویٔی عِزّت نہیں۔‘ \q1 اُس نے اَپنے بھائیوں کو نہیں پہچانا \q2 اَور نہ اَپنے بچّوں کو تسلیم کیا، \q1 لیکن بنی لیوی نے آپ کے کلام کی فرمانبرداری کی \q2 اَور آپ کے عہد کی حِفاظت کی۔ \q1 \v 10 وہ یعقوب کو آپ کا اَحکام \q2 اَور اِسرائیل کو آپ کے آئین سِکھاتے ہیں۔ \q1 وہ آپ کے حُضُور بخُور \q2 اَور مذبح پر مُکمّل آتِشی قُربانی پیش کرتا ہے۔ \q1 \v 11 اَے یَاہوِہ! اُس کی تمام ہُنرمندی پر برکت بخشیں، \q2 اَور اُس کے ہاتھوں کی خدمت کو قبُول فرمائیں۔ \q1 اَور اُس کے دُشمنوں کو فنا کر دیں، \q2 تاکہ وہ دوبارہ کبھی اُٹھ نہ سکیں۔“ \p \v 12 بِنیامین کے متعلّق مَوشہ نے فرمایا: \q1 ”یَاہوِہ کا پیارا اُن کی سلامتی میں رہے، \q2 کیونکہ وہ اُسے دِن بھر بچائے رکھتے ہیں، \q2 اَور جِس سے یَاہوِہ مَحَبّت رکھتے ہیں وہ اُن کے کندھوں کے درمیان سکونت کرتا ہے۔“ \p \v 13 یُوسیفؔ کے متعلّق مَوشہ نے فرمایا: \q1 ”اُس کی زمین یَاہوِہ کی طرف سے مُبارک ہو \q2 اَور اُس پر آسمان کی بیش قیمتی شبنم گِرے \q2 اَور زمین کے نیچے کا گہرا پانی اُسے ملے؛ \q1 \v 14 اُن بہترین اَشیا سے جنہیں آفتاب وُجُود میں لاتا ہے \q2 اَور اُن نفیس چیزوں سے جو موسم میں پیدا ہوتی ہیں؛ \q1 \v 15 قدیم پہاڑوں کے بہترین پھلوں سے \q2 اَور اَبدی پہاڑیوں کی بیش قیمتی چیزوں سے؛ \q1 \v 16 زمین کے بہترین تحفوں اَور اُس کی معموُری سے \q2 اَور جلتی ہُوئی جھاڑی میں ظاہر ہونے والے کی رضا سے۔ \q1 یہ سَب برکتیں یُوسیفؔ کے اُوپر قائِم رہے، \q2 اَور اُس کی پیشانی پر رہیں جو اَپنے بھائیوں میں شہزادہ ہے۔ \q1 \v 17 شان و شوکت میں وہ گویا پہلوٹھے بَیل کی مانند ہے؛ \q2 اُس کے سینگ جنگلی سانڈ کی مانند ہیں۔ \q1 اِن ہی سے وہ دُور دراز قوموں کو، \q2 زمین کی اِنتہا تک زخمی کر ڈالے گا۔ \q1 اِفرائیمؔ کے لاکھوں لاکھ لشکر؛ \q2 اَور منشّہ کے ہزاروں ہزار لشکر اَیسے ہیں۔“ \p \v 18 زبُولُون کے متعلّق مَوشہ نے فرمایا: \q1 ”اَے زبُولُون! تُو باہر سفر کرتے وقت ترقّی کرکے خُوش رہ، \q2 اَور اَے یِسَّکاؔر! تُو اَپنے خیمہ میں اَپنے گھر کے اَندر ترقّی کر اَور خُوش رہ۔ \q1 \v 19 وہ لوگوں کو پہاڑ پر بُلائیں گے \q2 تاکہ وہاں راستبازی کی قُربانیاں پیش کریں؛ \q1 وہ سمُندر کی دولت سے، \q2 اَور ریت میں چھُپے خزانوں سے مالا مال ہوں گے۔“ \p \v 20 گادؔ کے متعلّق مَوشہ نے فرمایا: \q1 ”مُبارک ہے وہ جو گادؔ کی سلطنت کو بڑا کرے! \q2 گادؔ وہاں شیر کی مانند رہتاہے، \q2 وہ بازو اَور سَر تک کو بھی پھاڑ ڈالتا ہے۔ \q1 \v 21 اُس نے اَپنے لیٔے بہترین زمین مُنتخب کی؛ \q2 کیونکہ رئیس کا حِصّہ اُس کے لیٔے رکھا گیا تھا۔ \q1 جَب لوگوں کے سردار جمع ہویٔے، \q2 تَب اُس نے یَاہوِہ کے راستی کو، \q2 اَور اِسرائیل کے لیٔے یَاہوِہ کے حُکموں پر عَمل کیا۔“ \p \v 22 اَور دانؔ کے متعلّق مَوشہ نے فرمایا: \q1 ”دانؔ اُس شیرببر کا بچّہ ہے، \q2 جو باشانؔ سے کود کر آتا ہے۔“ \p \v 23 نفتالی کے متعلّق مَوشہ نے فرمایا: \q1 ”نفتالی یَاہوِہ کے فیض سے لبریز؛ \q2 اَور اُن کی برکتوں سے معموُر ہے؛ \q2 وہ جُنوب کی طرف جھیل تک کے علاقہ کا وارِث ہوگا۔“ \p \v 24 آشیر کے متعلّق مَوشہ نے فرمایا: \q1 ”بیٹوں میں سَب سے زِیادہ بابرکت آشیر ہے؛ \q2 وہ اَپنے بھائیوں میں مقبُول ہو، \q2 اَور وہ اَپنے پاؤں زَیتُون کے تیل میں ڈبوئے۔ \q1 \v 25 تمہارے پھاٹکوں کی چٹخنیاں لوہے اَور کانسے کی ہُوں گی، \q2 اَور تمہاری قُوّت تمہاری عمر کے مساوی ہوگی۔ \b \q1 \v 26 ”یسُورُونؔ کے خُدا کی مانند کویٔی اَور نہیں، \q2 جو تمہاری مدد کے لیٔے آسمان سے \q2 بادلوں پر اَپنے جلال میں سواری کر تشریف لاتے ہیں۔ \q1 \v 27 اَبدی خُدا تمہاری پناہ گاہ ہے، \q2 اَور تُم اُن کے دائمی بازو کے آغوش میں ہو۔ \q1 وہ تمہارے سامنے تمہارے دُشمنوں کو کھدیڑ دیں گے، \q2 ’اَور اُنہیں فنا کرنے کا حُکم دیں گے،‘ \q1 \v 28 لہٰذا اناج اَور نئے انگوری شِیرے کے مُلک میں؛ \q2 جہاں آسمانوں سے شبنم گرتا ہے، \q1 اِسرائیل سلامتی کے ساتھ سکونت کرےگا؛ \q2 اَور یعقوب کی نَسل بغیر پریشانی کے محفوظ رہے گی۔ \q1 \v 29 اَے اِسرائیل! تُو مُبارک ہے \q2 تمہاری مانند کون ہے، \q2 ایک اَیسی قوم جسے یَاہوِہ نے چھُڑایا ہے، \q1 یَاہوِہ ہی تمہاری سِپر اَور مددگار \q2 اَور تمہاری جلالی تلوار ہے۔ \q1 تمہارے دُشمن تمہارے سامنے جھُکیں گے، \q2 اَور تُم اُن کے اُونچے مقامات کو روند ڈالوگے۔“ \c 34 \s1 مُوسیٰ کی وفات \p \v 1 اِس کے بعد مَوشہ مُوآب کے میدانوں سے کوہِ نبوؔ کے اُوپر پِسگہؔ کی چوٹی پرجو یریحوؔ کے مقابل ہے چڑھ گیٔے۔ وہاں یَاہوِہ نے اُسے گِلعادؔ سے دانؔ تک کا سارا مُلک، \v 2 نفتالی کا سارا مُلک، اِفرائیمؔ اَور منشّہ کا علاقہ اَور مغربی سمُندر تک کا یہُودیؔہ کا مُلک، \v 3 جُنوبی مُلک اَور کھجوروں کے شہر یریحوؔ کی وادی سے لے کر ضُعَرؔ تک کا سارا علاقہ دِکھا دیا۔ \v 4 تَب یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”یہ وہ مُلک ہے جِس کا وعدہ مَیں نے قَسم کھا کر اَبراہامؔ اِصحاقؔ اَور یعقوب سے کیا تھا اَور فرمایا تھا، ’اِسے مَیں تمہاری نَسل کو دُوں گا۔‘ مَیں نے اُس مُلک کو تُمہیں اَپنی آنکھوں سے دیکھنے کا موقع تو دے دیا لیکن تُم اُس پار جا کر اُس میں داخل نہ ہو پاؤگے۔“ \p \v 5 اَور یَاہوِہ کے کہنے کے مُطابق یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے وہاں مُوآب میں وفات پائی۔ \v 6 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ کو مُلک مُوآب میں بیت پعورؔ کے مقابل کی وادی میں دفن کیا لیکن آج کے دِن تک کویٔی نہیں جانتا کہ مَوشہ کی قبر کہاں ہے؟ \v 7 مَوشہ اَپنی وفات کے وقت ایک سَو بیس سال کے تھے، پھر بھی نہ تو اُن کی آنکھیں دھُندھلی ہُوئیں تھیں اَور نہ اُن کی قُوّت میں کویٔی کمی آئی تھی۔ \v 8 اَور بنی اِسرائیل مُوآب کے میدانوں میں مَوشہ کے لیٔے تیس دِن تک روتے رہے، اَور تیس دِن کے بعد اُن کا مَوشہ کے لیٔے ماتم کرنے اَور رونے کا وقت ختم ہُوا۔ \p \v 9 اَور یہوشُعؔ بِن نُونؔ دانائی کی رُوح سے معموُر ہو چُکے تھے کیونکہ مَوشہ نے اُن پر اَپنے ہاتھ رکھّے تھے اَور بنی اِسرائیل اُن کا حُکم مانتے رہے اَور جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا یہوشُعؔ نے وَیسا ہی کیا۔ \p \v 10 اِس کے بعد اِسرائیل میں مَوشہ جَیسا کویٔی نبی برپا نہیں ہُوا، جِس سے یَاہوِہ نے رُوبرو باتیں کی ہوں، \v 11 اَور جسے یَاہوِہ نے مِصر میں فَرعوہؔ اَور اُس کے سَب اہلکاروں اَور اُس کے سارے مُلک کے سامنے تمام حیرت اَنگیز نِشانات اَور عجائب دِکھانے کو بھیجا تھا۔ \v 12 کیونکہ کبھی کسی نے اَیسی زبردست قُدرت اَور مُہیب کارناموں کا مظاہرہ نہیں کیا جَیسا مَوشہ نے تمام بنی اِسرائیل کے سامنے کیٔے تھے۔