\id COL - Biblica® Open Urdu Contemporary Version \usfm 3.0 \ide UTF-8 \h کلُسّیِوں \toc1 کلُسّیِوں کے نام پَولُسؔ کا خط \toc2 کلُسّیِوں \toc3 کُل \mt1 کلُسّیِوں \mt2 کے نام پَولُسؔ کا خط \c 1 \po \v 1 یہ خط خُدا کی مرضی سے المسیح یِسوعؔ کے رسول پَولُسؔ\f + \fr 1‏:1 \fr*\fq رسول پَولُسؔ \fq*\ft یہ پَولُسؔ رسول ہی ہیں جنہوں نے یہ خط لِکھّا تھا جَب کہ تِیمُتھِیُس صِرف آداب تسلیمات میں ہی پَولُسؔ کے ساتھ شامل ہویٔے تھے۔‏\ft*\f* اَور بھایٔی تِیمُتھِیُس کی جانِب سے، \po \v 2 کُلُسّے شہر کے اُن مُقدّس اَور المسیح میں وفادار ساتھی مُومِن بھائیوں اَور بہنوں کے نام لِکھّا ہُوا خط: \po ہمارے خُدا باپ\f + \fr 1‏:2 \fr*\fq باپ \fq*\ft کچھ مخطوطات میں باپ اَور خُداوؔند یِسوعؔ المسیح لِکھّا ہے۔‏\ft*\f* کی طرف سے تُمہیں فضل اَور اِطمینان حاصل ہوتا رہے۔ \s1 شُکر گُزاری اَور دعا \p \v 3 جَب ہم تمہارے لیٔے دعا کرتے ہیں تو ہمیشہ اَپنے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے باپ، یعنی خُدا کا شُکر اَدا کرتے ہیں، \v 4 کیونکہ ہم نے سُنا ہے کہ تُم خُداوؔند المسیح یِسوعؔ پر ایمان رکھتے ہو اَور سَب مُقدّسین سے کِس قدر مَحَبّت کرتے ہو۔ \v 5 تمہارا یہ ایمان اَور مَحَبّت اُس چیز کی اُمّید کے سبب سے ہے جو تمہارے لیٔے آسمان پر جمع کرکے رکھی ہُوئی ہے اَور جِس کا ذِکر تُم نے پہلے ہی انجیل کے برحق کلام میں سُنا تھا \v 6 یہ پیغام جو تمہارے پاس پہُنچ چُکاہے۔ ٹھیک اُسی طرح پُوری دُنیا میں پھیل رہا اَور ترقّی کر رہاہے، جِس طرح یہ تمہارے درمیان بھی اُسی دِن سے کام کر رہاہے جِس دِن تُم نے پہلی مرتبہ اِسے سُن کر خُدا کے فضل کی پُوری حقیقت سمجھ لی تھی۔ \v 7 تُم نے اُس کی تعلیم ہمارے عزیز ہم خدمت اِپفِراسؔ سے سیکھی، جو ہماری طرف سے تمہارے درمیان المسیح کا وفادار خادِم ہے۔ \v 8 اِپفِراسؔ نے ہمیں بتایا کہ پاک رُوح نے تمہارے اَندر کیسی مَحَبّت پیدا کی ہے۔ \p \v 9 اِس لیٔے جِس دِن سے ہم نے آپ لوگوں سے یہ سَب باتیں سُنی ہیں، ہم بھی تمہارے واسطے خُدا سے بلاناغہ دعا کرتے اَور درخواست کرنے سے باز نہیں آتے کہ تُمہیں خُدا اَپنی مرضی کے علم سے، رُوحانی حِکمت اَور سمجھ سے معموُر کر دے جسے پاک رُوح مُہیّا کرتا ہے۔ \v 10 تاکہ تمہاری زندگی خُداوؔند کے لائق ہو اَور خُداوؔند کو ہر طرح سے خُوش کرنے والی ہو: اَور سَب نیک کام میں پھلدار بنو، اَور خُدا کے علم و عِرفان میں بڑھتے چلے جاؤ، \v 11 تُم لوگوں کے لیٔے ہماری دعا ہے کہ تُم خُدا کی جلالی قُدرت سے مِلنے والی ہر طرح کی قُوّت سے مضبُوط ہوتے جاؤ تاکہ تُم میں بےحد تحمُّل اَور صبر پیدا ہو، \v 12 اَور خُوشی سے خُدا باپ کا شُکر کرتے رہو جِس نے تُمہیں\f + \fr 1‏:12 \fr*\fq تُمہیں \fq*\ft کُچھ قدیمی مخطوطات میں \ft*\fqa ہم لِکھّا ہے۔\fqa*\f* نُور کی بادشاہی میں اَپنے مُقدّس لوگوں کی مِیراث میں شامل ہونے کے لائق بنایا، \v 13 کیونکہ خُدا نے ہمیں تاریکی کے قبضہ سے چُھڑا کر اَپنے عزیز بیٹے کی بادشاہی میں داخل کیا ہے، \v 14 اُسی عزیز بیٹے کے ذریعہ ہمیں مخلصی، یعنی گُناہوں کی مُعافی مِلی ہے۔ \s1 حُضُور یِسوعؔ المسیح کی عظمت \p \v 15 اِبن خُدا پوشیدہ خُدا کی صورت اَور تمام مخلُوقات میں پہلوٹھے ہیں۔ \v 16 کیونکہ المسیح کے وسیلہ سے سَب کچھ خلق کیا گیا: چاہے وہ چیزیں آسمان کی ہوں یا زمین کی، نموُدار ہوں یا پوشیدہ، شاہی تخت ہوں یا اُن کی قُوّتیں، حُکمران ہوں یا تمام صاحبِ اِختیار؛ سَب چیزیں المسیح کے ذریعہ اَور اُن ہی کے خاطِر پیدا ہُوئی ہیں۔ \v 17 وہ سَب چیزوں سے پہلے ہیں اَور المسیح میں ہی سَب چیزیں قائِم ہیں۔ \v 18 اَور وُہی بَدن یعنی جماعت کا سَر ہیں اَور وُہی پہلے مُردوں میں سے جی اُٹھنے والوں میں پہلوٹھے ہیں تاکہ سَب چیزوں میں پہلا درجہ اُن ہی کا ہو۔ \v 19 کیونکہ خُدا کو یہ پسند آیا کہ خُدا کی ساری معموُری المسیح میں سکونت کرے، \v 20 اَور المسیح کے صلیب پر بہائے گیٔے خُون کے وسیلے سے، سَب چیزوں کا چاہے وہ آسمان کی ہوں، یا زمین کی، اَپنے ساتھ صُلح کر لے۔ \p \v 21 کسی وقت تُم خُدا سے بہت دُور تھے، اَور اَپنے ذہنوں میں دُشمنی رکھ کر بُرے کاموں میں مشغُول تھے۔ \v 22 لیکن اَب اُس نے المسیح کی جِسمانی موت کے وسیلہ سے تمہارے ساتھ صُلح کرلی ہے تاکہ وہ تُمہیں پاک، بے عیب اَور بے اِلزام بنا کر اَپنے حُضُور میں پیش کرے۔ \v 23 بشرطیکہ تُم اَپنے ایمان کی پُختہ بُنیاد پر قائِم رہو، اَور اُس خُوشخبری کی اُمّید کو جسے تُم نے سُنا تھا، نہ چھوڑو، جِس کی مُنادی آسمان کے نیچے ساری مخلُوق میں کی گئی، اَور مَیں پَولُسؔ اُسی کا خادِم بنا۔ \s1 جماعت قائِم کرنے میں پَولُسؔ کی محنت \p \v 24 اَب تمہاری خاطِر دُکھ اُٹھانا بھی میرے لئے خُوشی کا باعث ہے، کیونکہ مَیں اَپنے جِسم میں المسیح کی مُصیبتوں کی کمی کو اُس کے بَدن، یعنی جماعت کی خاطِر پُورا کر رہا ہُوں۔ \v 25 خُدا نے اَپنے کلام کو پُورے طور پر تُمہیں مُنادی کرنے کی ذمّہ داری میرے سُپرد کی اَور مُجھے اَپنی جماعت کا خادِم مُقرّر کیا \v 26 یعنی وہ راز جو تمام زمانوں اَور پُشتوں سے پوشیدہ رہا، لیکن اَب خُدا کے مُقدّسین پر ظاہر ہُواہے۔ \v 27 جنہیں خُدا نے مُنتخب کیا کہ غَیریہُودیوں کے درمیان اُس بیش قیمتی اَور جلالی راز کو ظاہر کرے، وہ راز المسیح ہیں جو جلال کی اُمّید ہیں، اَور تُم میں بسے ہویٔے ہیں۔ \p \v 28 ہم اُسی المسیح کی مُنادی کرتے، اَور کمال دانائی سے ہر ایک کو نصیحت کرتے اَور تعلیم دیتے ہیں، تاکہ ہر شخص کو المسیح میں کامِل کرکے اُسے خُدا کے حُضُور پیش کر سکیں۔ \v 29 اَور اِسی مقصد سے میں المسیح کی اُس عظیم قُوّت کے مُوافق جو مُجھ میں تاثیر کرتی ہے، جانفشانی سے سخت محنت اَور جدّوجہد کرتا ہُوں۔ \c 2 \p \v 1 میں چاہتا ہُوں کہ تُم جان لو کہ میں نہ صِرف تمہارے لیٔے بَلکہ لَودِیکیہؔ شہر والوں کے لیٔے، اَور اُن تمام مُومِنین کے لیٔے بھی کتنی سخت جدّوجہد کر رہا ہوں اَور جِن لوگوں سے میں ذاتی طور سے نہیں مِلا۔ \v 2 میری کوشش یہ ہے کہ اُن کی دِلی حوصلہ اَفزائی کرکے آپسی مَحَبّت میں ایک کیا جائے، تاکہ وہ عقل و دانش کی ساری دولت پائیں اَور خُدا کے راز کو، جان لیں یعنی المسیح کو، \v 3 المسیح میں ہی حِکمت اَور علم و عِرفان کے سَب خزانے پوشیدہ ہیں۔ \v 4 میں یہ اِس لیٔے کہتا ہُوں تاکہ کویٔی تُمہیں جھُوٹی دلیلوں سے گُمراہ نہ کر دے۔ \v 5 اگرچہ میں جِسمانی طور پر تُم سے دُور ہُوں مگر رُوحانی طور پر تمہارے نزدیک، اَور یہ دیکھ کر خُوش ہوتا ہُوں کہ تُم کتنی مُنطّم زندگی گزارتے ہو، اَور تمہارا المسیح پر ایمان کتنا پُختہ ہے۔ \s1 المسیح میں رُوحانی زندگی \p \v 6 پس جَب تُم نے المسیح یِسوعؔ کو اَپنا خُداوؔند قبُول کر لیا ہے، تو اَب المسیح میں زندگی بھی گُزارو، \v 7 اَور المسیح میں جڑ پکڑتے اَور اَپنی زندگی تعمیر کرتے جاؤ، اَور جِس طرح تُم نے تعلیم پائی ہے اُسی طرح ایمان میں مضبُوط رہو، اَور خُدا کی بےحد شُکر گُزاری کیا کرو۔ \p \v 8 خبردار، کویٔی شخص تُمہیں اُن فَلسفیانہ اَور پُر فریب خیالات کا شِکار نہ بنانے پایٔے، جِن کی بُنیاد المسیح پر نہیں بَلکہ اِنسانی روایتوں اَور دُنیوی اِبتدائی باتوں پر ہے۔ \p \v 9 کیونکہ اُلُوہیّت کی ساری معموُری المسیح میں مُجسّم ہوکر سکونت کرتی ہے، \v 10 اَور تُمہیں المسیح کی معموُری میں شریک کر دیا گیا ہے۔ وُہی ہر طرح کی حُکمرانی اَور اِختیار والے کا سَر ہیں۔ \v 11 المسیح میں تمہارا اَیسا ختنہ ہُواہے جو اِنسانی ہاتھ کا نہیں۔ بَلکہ المسیح کے وسیلہ سے تمہاری پُرانی گُناہ آلُودہ اِنسانیّت کو تُم سے جُدا کر دیا گیا، \v 12 جَب تُم پاک غُسل لے کر گویا المسیح کے ساتھ دفن ہو گیٔے، اَور تُم ایمان کے ذریعہ زندہ بھی کیٔے گئے کیونکہ تُم خُدا کی اُس قُدرت پر ایمان لائے، جِس نے المسیح کو مُردوں میں سے زندہ کیا۔ \p \v 13 اَور تُم تو اَپنے گُناہوں اَور نامختون جِسمانی حالت کی وجہ سے مُردہ تھے لیکن خُدا نے المسیح کے ساتھ تُمہیں بھی زندہ کر دیا۔ اَور اُس نے ہمارے سارے قُصُور مُعاف کر دئیے، \v 14 اَور اَحکام کے قانُونی دستاویز کو جو ہمارے خِلاف لکھے گیٔے تھے، اَور ہمیں مُجرم ٹھہراتے تھے اُسے المسیح نے موقُوف کرکے صلیب پر کیلوں سے جڑ کر، ہماری نظروں سے دُور کر دیا۔ \v 15 اَور خُدا نے رُوحانی حُکمرانوں اَور اِختیار والوں کے اسلحہ کو چھین کر اُن کا اعلانیہ تماشا بنایا، اَور المسیح نے صلیب\f + \fr 2‏:15 \fr*\fq صلیب \fq*\ft یا اُنہُوں نے \ft*\fqa خُود ہی‏\fqa*\f* کے سبب سے اُن پر ظفریابی کا شادِیانہ بجایا۔ \s1 اِنسانی قوانین سے آزادی \p \v 16 پس کسی کو موقع نہ دو کہ وہ تمہارے کھانے پینے، مَذہَبی تہوار منانے، نئے چاند یا سَبت منانے کے بارے میں تُمہیں قُصُوروار ٹھہرائے۔ \v 17 یہ سَب چیزیں تو صِرف مُستقبِل میں آنے والی حقیقت کا سایہ ہیں؛ مگر، المسیح تو خُود ہی حقیقت ہیں۔ \v 18 اگر کویٔی شخص ظاہری خاکساری اَور فرشتوں کی عبادت کرنے سے خُوش ہوتاہے۔ اَیسا شخص بڑی تفصیل سے اَپنی رُویاؤں میں دیکھی ہُوئی چیزوں کا بَیان کرتا ہے؛ اَور اَپنی غَیر رُوحانی عقل پر بے فائدہ پھُول جاتا ہے۔ \v 19 وہ شخص سَر یعنی المسیح سے اَپنا تعلّق کھو بیٹھتا ہے جِس سے سارا بَدن جوڑوں اَور پَٹھّوں کے وسیلہ سے پرورِش پا کر، اَور باہم پیوستہ ہوکر، خُدا کی مرضی کے مُطابق بڑھتا چلا جاتا ہے۔ \p \v 20 جَب تُم المسیح کے ساتھ اِس دُنیا کی رُوحانی قُوّتوں کے لیٔے، مَر چُکے ہو تو اَب دُنیاداروں کی طرح، زندگی کیوں گزارتے ہو؟ گویا تُم ابھی بھی دُنیا کے اَحکام کے تابع ہو مثلاً: \v 21 ”اِسے ہاتھ نہ لگانا! اُسے نہ چکھنا! اَور اُسے نہ چھُونا؟“ \v 22 یہ اُصُول صِرف اِنسانی اَحکام اَور تعلیمات ہیں، اَور یہ ساری چیزیں اِستعمال ہوکر فنا ہو جاتی ہیں۔ \v 23 یہ خُود ساختہ عبادت، قاعدے اَور قانُون ظاہری میں تو مَعقُول لگتے ہیں، کیونکہ اِن میں جِسمانی رِیاضت اَور ظاہری فروتنی پر زور دیا گیا، مگر جِسمانی خواہشوں پر قابُو پانے میں اِن سے کویٔی مدد نہیں ملتی۔ \c 3 \s1 المسیح میں نئی طرزِ زندگی \p \v 1 لہٰذا جَب تُم المسیح کے ساتھ زندہ کیٔے گیٔے تو عالمِ بالا کی چیزوں کی جُستُجو میں رہو، جہاں المسیح خُدا کی داہنی طرف تخت نشین ہیں۔ \v 2 عالمِ بالا کی چیزوں کے خیال میں رہو، نہ کہ زمین پر کی چیزوں کے۔ \v 3 کیونکہ تُم مَر گیٔے، اَور اَب تمہاری زندگی المسیح کے ساتھ خُدا میں پوشیدہ ہے۔ \v 4 اَور جَب المسیح جو ہماری زندگی ہیں، ظاہر ہوں گے، تو تُم بھی اُن کے ساتھ اُن کے جلال میں ظاہر کیٔے جاؤگے۔ \p \v 5 پس تُم اَپنی دُنیوی فطرت کو مار ڈالو مثلاً: جنسی بدفعلی، ناپاکی، شہوت پرستی، بُری خواہشات اَور لالچ کو جو بُت پرستی کے برابر ہے۔ \v 6 کیونکہ اِن ہی کے سبب سے، خُدا کا غضب نازل ہوتاہے۔ \v 7 ایک وقت تھا، جَب تُم بھی اَپنی پچھلی زندگی اِسی طرح کی غُلامی میں گزارتے تھے۔ \v 8 مگر اَب اِن سَب چیزوں کو: یعنی غُصّہ، قہر، کینہ، کُفر اَور اَپنے مُنہ سے گالی بکنا چھوڑ دو۔ \v 9 ایک دُوسرے سے جھُوٹ مت بولو، کیونکہ تُم نے اَپنی پُرانی فطرت کو اُس کی بُری عادتوں سمیت اُتار پھینکا ہے \v 10 اَور نئی اِنسانیّت کو پہن لیا ہے، جسے خُدا نے اَپنی صورت پر پیدا کیا ہے تاکہ تُم اُس کے عِرفان میں بڑھتے اَور اُس کے مانند بنتے جاؤ۔ \v 11 چنانچہ اِس نئی زندگی میں نہ تو کویٔی یُونانی ہے نہ یہُودی، نہ ختنہ والا نہ نامختون، نہ وحشی نہ سکوتی، نہ غُلام نہ آزاد، صِرف المسیح ہی سَب کچھ اَور سَب میں اہم ہیں۔ \p \v 12 پس خُدا کے مُنتخب کیٔے ہُوئے مُقدّس اَور عزیز برگُزیدوں کی طرح ترس، مہربانی، فروتنی، نرمی اَور تحمُّل کا لباس پہن لو۔ \v 13 ایک دُوسرے کی برداشت کرو اَور ایک دُوسرے کو مُعاف کرو اگر کسی کو کسی سے شکایت ہے۔ اُسے وَیسے ہی مُعاف کرو جَیسے خُداوؔند نے تُمہیں مُعاف کیا ہے۔ \v 14 اَور اِن سَب خُوبیوں سے بڑھ کر مَحَبّت کو پہن لو، جو سَب کچھ ایک ساتھ باندھ کر کامل اِتّحاد قائِم کرتی ہے۔ \p \v 15 المسیح کا اِطمینان تمہارے دِلوں پر حُکومت کرے، جِس کے لیٔے تُم ایک ہی بَدن کے اَعضا ہونے کی حیثیت سے خُدا کے ذریعہ بُلائے گیٔے ہو، اَور تُم شُکر گزاری بھی کرتے رہو۔ \v 16 المسیح کے کلام کو اَپنے دِلوں میں کثرت سے بسنے دو اَور پُوری دانائی کے ساتھ ایک دُوسرے کو تعلیم دو اَور نصیحت کرتے رہو، اَور اَپنے دِلوں میں خُدا کی شُکر گُزاری کرتے ہویٔے زبُور، حَمد و ثنا اَور رُوحانی غزلیں گایا کرو۔ \v 17 اَورجو کچھ تُم کہتے یا کرتے ہو وہ سَب خُداوؔند یِسوعؔ کے نام سے کرو، اَور خُدا باپ کا شُکر کرتے رہو۔ \s1 مسیحی خاندانوں کے لیٔے ہدایات \p \v 18 اَے بیویو! خُداوؔند میں مُناسب ہے کہ تُم اَپنے شوہروں کی تابع رہو۔ \p \v 19 اَے شوہروں! اَپنی بیویوں سے مَحَبّت رکھو اَور اُن پر سختی نہ کرو۔ \p \v 20 اَے بچّو! تمہارا فرض ہے کہ ہر بات میں والدین کے فرمانبردار رہو، کیونکہ خُداوؔند کو یہ پسند ہے۔ \p \v 21 اَے اَولاد والو! اَپنے بچّوں پر اِتنی بھی سختی نہ کرو کہ وہ بے دِل ہو جایٔیں۔ \p \v 22 اَے غُلاموں! سَب باتوں میں اَپنے دُنیوی مالکوں کے فرمانبردار رہو؛ نہ صِرف ظاہری طور پر اُنہیں خُوش کرنے کے لیٔے خدمت کرو، بَلکہ اُسے خُوش دِلی سے اَور خُداوؔند کا خوف مانتے ہویٔے اَنجام دو۔ \v 23 جو بھی کام کرو اُسے دِل و جان سے کرو، گویا یہ جان کر کہ خُداوؔند کے لیٔے کر رہے ہو، نہ کہ کسی اِنسان کے لیٔے۔ \v 24 کیونکہ تُم جانتے ہو کہ خُداوؔند تُمہیں اِس کے عوض میں وعدہ کی ہُوئی مِیراث دے گا۔ کیونکہ تُم واقعی المسیح کی خدمت کر رہے ہو۔ \v 25 لیکن ہر کویٔی جو بدی کرتا ہے اَپنی بدی کا بدلہ پایٔےگا، کیونکہ خُدا کسی کی طرفداری نہیں کرتا۔ \c 4 \p \v 1 اَے مالِکو! اَپنے غُلاموں کے ساتھ جائز اَور منصفانہ سلُوک کریں، کیونکہ تُم جانتے ہو کہ آسمان پر تمہارا بھی ایک مالک ہے۔ \s1 مزید ہدایات \p \v 2 محتاط ہوکر، اَور شُکر گُزاری کے ساتھ دعا کرنے میں مشغُول رہو۔ \v 3 اَور ہمارے لیٔے بھی دعا کرو، تاکہ خُدا ہمارے لئے کلام سُنانے کا دروازہ کھول دے اَور ہم المسیح کے پیغام کے اُس راز کو بَیان کر سکیں، جِس کی وجہ سے میں زنجیروں سے جکڑا ہُوں۔ \v 4 دعا کرو کہ میں اُسے صَاف گوئی سے بَیان کر سکوں، جَیسا کہ مُجھے کرنا لازِم ہے۔ \v 5 ہر موقع کو غنیمت سمجھ کر؛ غَیر مسیحیوں کے ساتھ دانشمندانہ سلُوک کرو۔ \v 6 تمہاری گُفتگو اَیسی پُرفضل اَور پُر کشش ہو، تاکہ تُم ہر شخص کو مُناسب جَواب دے سکو۔ \b \s1 سلام و مُبارکبادی \p \v 7 عزیز بھایٔی تُخِکسؔ جو وفادار خادِم اَور خُداوؔند میں ہم خدمت رہاہے، میرا سارا حال تُمہیں بَیان کرےگا۔ \v 8 میں اُسے تمہارے پاس اِس غرض سے بھیج رہا ہُوں تاکہ تُمہیں ہمارا\f + \fr 4‏:8 \fr*\fq ہمارا \fq*\ft کچھ مخطوطات میں تمہارا‏ درج ہے۔\ft*\f* سارا حال مَعلُوم ہو جائے اَور وہ تمہارے دِلوں کو تسلّی دے سکے۔ \v 9 وہ اُنیسمُسؔ ہمارے وفادار اَور عزیز بھایٔی کے ساتھ آ رہاہے، جو تمہاری ہی جماعت سے ہے۔ یہ دونوں تُمہیں یہاں کا سارا حال بَیان کر دیں گے۔ \b \p \v 10 ارِسترخُسؔ جو میرے ساتھ قَید میں ہے تُمہیں سلام کہتاہے اَور مرقُسؔ، جو بَرنباسؔ کا چچیرا بھایٔی ہے تُمہیں سلام کہتاہے۔ (تُمہیں مرقُسؔ کے بارے میں ہدایات دی جا چُکی ہے؛ اگر وہ تمہارے پاس آئے، تو اُس کا خیرمقدم کرنا)۔ \p \v 11 اَور یِسوعؔ جو یُوستُسؔ بھی کہلاتا ہے، تُمہیں سلام کہتاہے۔ مختون\f + \fr 4‏:11 \fr*\fq مختون \fq*\ft ختنہ کیا ہُوا\ft*\f* یہُودی مسیحیوں میں سے صِرف یہی تین شخص ہیں جو خُدا کی بادشاہی کا پیغام پھیلانے میں میرے ہم خدمت، اَور میری تسلّی کا باعث رہے ہیں۔ \p \v 12 المسیح یِسوعؔ کا خادِم اِپفِراسؔ بھی، جو تمہاری ہی جماعت سے ہے تُمہیں سلام کہتاہے۔ وہ بڑی جانفشانی سے تمہارے لیٔے دعا کرتا ہے کہ تُم کامِل بنو، اَور ایمان کی پُوری پُختگی سے خُدا کی مرضی کے مُطابق چلو۔ \v 13 میں خُود اُس کے حق میں گواہی دیتا ہُوں کہ وہ تمہارے اَور لَودِیکیہؔ اَور ہِیراپُلسؔ شہروں کے لوگوں کے لیٔے کِس قدر محنت کرتا ہے۔ \p \v 14 ہمارے عزیز طبیب، لُوقا، اَور دیماسؔ تُمہیں سلام کہتے ہیں۔ \p \v 15 لَودِیکیہؔ شہر کے مسیحی بھائیوں اَور بہنوں کو، اَور بہن نُمفاسؔ اَور اُس کے گھر کی جماعت کو میرا سلام کہنا۔ \b \p \v 16 جَب تُم یہ خط پڑھ چُکو تو دیکھنا کہ یہ لَودِیکیہؔ کی جماعت میں بھی پڑھا جائے اَور لَودِیکیہؔ سے آئے اُس خط کو تُم بھی پڑھ لینا۔ \b \p \v 17 اَرخِپُّسؔ سے کہنا: ”جو خدمت خُداوؔند نے تمہارے سُپرد کی ہے وہ اُسے ہوشیاری سے اَنجام دے۔“ \b \p \v 18 میں پَولُسؔ اَپنے ہاتھ سے یہ سلام لِکھتا ہُوں۔ یہ مت بھُولنا کہ میں زنجیروں میں جکڑا یعنی قَیدخانہ میں ہُوں۔ خُدا کا فضل تُم پر ہوتا رہے۔