\id AMO - Biblica® Open Urdu Contemporary Version \ide UTF-8 \h عامُوسؔ \toc1 عامُوسؔ کی نبُوّت \toc2 عامُوسؔ \toc3 عامُوسؔ \mt1 عامُوسؔ \mt2 کی نبُوّت \c 1 \p \v 1 عامُوسؔ نبی کا کلام جو تقوعؔ کے ایک چرواہے تھے۔ اُنہُوں نے زلزلہ سے دو سال پہلے بنی اِسرائیل کی بابت رُویا دیکھی، جَب شاہِ یہُودیؔہ عُزّیاہؔ اَور یرُبعامؔ بِن یہُوآشؔ مُلکِ اِسرائیل کا بادشاہ تھا۔ \b \b \p \v 2 عامُوسؔ نبی نے فرمایا، \q1 یَاہوِہ صِیّونؔ سے دہاڑتے ہیں \q2 اَور یروشلیمؔ سے گرجتے ہیں، \q1 چرواہوں کی چراگاہیں سُوکھ رہی ہیں، \q2 اَور کرمِلؔ کی چوٹی مُرجھا رہی ہے۔ \s1 بنی اِسرائیل کے ہمسایوں پر فیصلہ \p \v 3 یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، \q1 دَمشق شہر کے تین \q2 نہیں بَلکہ چار گُناہوں کے باعث، مَیں اُسے بے سزا نہیں چھوڑوں گا۔ \q2 کیونکہ اُس نے گِلعادؔ کو \q2 لوہے کے دھاردار آہنی اوزار سے روند ڈالا۔ \q1 \v 4 میں حزائیلؔ کے گھرانے پر آگ نازل کروں گا \q2 جو بِن ہددؔ کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔ \q1 \v 5 میں دَمشق کے پھاٹکوں کو توڑ دُوں گا؛ \q2 اَور آوِنؔ کی وادی\f + \fr 1‏:5 \fr*\fq آوِنؔ کی وادی \fq*\ft یعنی شرارت\ft*\f* کے بادشاہ کو \q1 اَور اُس کو جو بیت عدنؔ پر حُکمرانی کرتا ہے ہلاک کر دُوں گا \q2 اَور ارامی لوگ جَلاوطن ہوکر قیرؔ کو جایٔیں گے۔ \q2 یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ \p \v 6 یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، \q1 غزّہؔ کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث، \q2 مَیں اُسے سزا دینے سے باز نہیں آؤں گا۔ \q1 کیونکہ اُس نے پُوری قوم کو اسیر کر لیا \q2 اَور اُنہیں اِدُوم کے ہاتھ بیچ دیا۔ \q1 \v 7 اِس لئے مَیں غزّہؔ کے شہرپناہ پر آگ بھیجوں گا \q2 جو اُس کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔ \q1 \v 8 مَیں شاہِ اشدُودؔ کو \q2 اَور شاہِ اشقلونؔ کو ہلاک کر دُوں گا۔ \q1 مَیں عقرونؔ کے خِلاف اَپنا ہاتھ بڑھاؤں گا، \q2 جَب تک کہ آخِری فلسطینی ہلاک نہ ہو جائے، \q2 یہی یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔ \p \v 9 یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، \q1 مَیں صُورؔ کے تین بَلکہ اُس کے چار گُناہوں کے باعث، \q2 مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔ \q1 کیونکہ اُس نے سَب کو اسیر کرکے اُنہیں اِدُوم کو بیچ دیا، \q2 اَور برادرانہ عہد کا لحاظ نہ کیا، \q1 \v 10 اِس لیٔے مَیں صُورؔ کی شہرپناہ پر آگ نازل کروں گا \q2 جو اُس کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔ \p \v 11 یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، \q1 اِدُوم کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث، \q2 مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔ \q1 کیونکہ اُس نے بےرحم ہوکر، اَپنے بھائیوں کو تلوار لے کر رگیدا، \q2 اَور مُلک کی عورتوں کا قتل عام کیا \q1 اَور اُس کا قہر ہمیشہ بھڑکتا رہا، \q2 اَور اُس کا غضب کبھی ختم نہ ہُوا۔ \q1 \v 12 مَیں تیمانؔ پر آگ نازل کروں گا، \q2 جو بُضراؔہ کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔ \p \v 13 یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، \q1 عمُّون کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث \q2 مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔ \q1 کیونکہ اُس نے اَپنی سرحدوں کو بڑھانے کے لیٔے \q2 گِلعادؔ کی حاملہ عورتوں کے پیٹ چاک کئے، \q1 \v 14 جَب جنگ کے وقت شوروغل ہو رہے ہوں گے، \q2 جَب زبردست طُوفان اَور قتل عام ہو رہے ہوں گے \q1 اُس وقت، مَیں ربّہؔ کی شہرپناہ پر آگ نازل کروں گا \q2 جو اُس کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔ \q1 \v 15 یَاہوِہ فرماتے ہیں، \q2 عمُّون کا بادشاہ اَپنے حاکموں کے ساتھ، \q2 اسیری میں جائے گا۔ \c 2 \p \v 1 یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، \q1 مُوآب کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث \q2 مَیں اُسے بے سزا نہیں چھوڑوں گا۔ \q1 کیونکہ اُس نے اِدُوم کے بادشاہ کی ہڈّیوں کو \q2 جَلا کر راکھ کر دیا تھا۔ \q1 \v 2 اِس لئے مَیں مُوآب پر بڑی آگ نازل کروں گا \q2 جو قِریوتؔ کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔ \q1 مُوآب جنگ کی للکار \q2 اَور نرسنگوں کی آواز کے شور و غُل کے درمیان مَرے گا۔ \q1 \v 3 یَاہوِہ فرماتے ہیں، \q2 مَیں اُس کے حُکمران کو \q2 اُس کے حاکموں کے ساتھ غارت کروں گا۔ \p \v 4 یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، \q1 مَیں بنی یہُوداہؔ کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث \q2 مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔ \q1 کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے آئین کو ترک کر دیا \q2 اَور اُن کے قوانین پر عَمل نہیں کیا، \q1 اُن کے جھُوٹے معبُودوں نے ہی اُنہیں \q2 جِن کی اُن کے آباؤاَجداد پیروی کرتے تھے گُمراہ کیا۔ \q1 \v 5 مَیں یہُوداہؔ پر آگ نازل کروں گا \q2 جو یروشلیمؔ کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔ \s1 بنی اِسرائیل کا اِنصاف \p \v 6 یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، \q1 بنی اِسرائیل کے تین بَلکہ چار گُناہوں کی باعث \q2 مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔ \q1 وہ چاندی کے لیٔے راستباز کو، \q2 اَور ایک جوڑی جُوتی کی خاطِر حاجت مند کو بیچ دیتے ہیں۔ \q1 \v 7 وہ کنگال کے سَر کو اَیسا کُچلتے ہیں \q2 جَیسے زمین پر دُھول کو روندا جاتا ہے \q2 وہ مظلوموں کو اِنصاف نہیں دیتے۔ \q1 باپ اَور بیٹا دونوں ایک ہی لڑکی سے ہم بِستر ہوتے ہیں، \q2 اَور اَیسا کرکے وہ میرے پاک نام کو ناپاک کرتے ہیں۔ \q1 \v 8 وہ ہر مذبح کے بازو میں \q2 گروی رکھے ہُوئے کپڑوں پر لیٹتے ہیں۔ \q1 اَور اَپنے معبُودوں کے گھر میں \q2 جرمانے کی رقم سے مَے نوشی کرتے ہیں۔ \b \q1 \v 9 مَیں نے ہی اُن کے سامنے امُوریوں کو نِیست و نابود کیا، \q2 حالانکہ امُوری دیودار کی طرح اُونچے \q2 اَور بلُوط کے درخت کی مانند مضبُوط تھے۔ \q1 ہاں مَیں نے ہی اُوپر سے اُن کا پھل \q2 اَور نیچے سے اُن کی جڑیں کاٹ دی۔ \q1 \v 10 اَور مَیں ہی تُمہیں مِصر سے باہر نکال کر لایا، \q2 اَور چالیس بَرس تک بیابان میں تمہاری رہبری کرتا رہا، \q2 تاکہ تُم امُوریوں کے مُلک پر قابض ہو جاؤ۔ \b \q1 \v 11 یَاہوِہ فرماتے ہیں، \q2 مَیں نے ہی تمہارے بیٹوں میں سے نبی \q1 اَور تمہارے جَوانوں میں سے نذیر برپا کئے۔ \q2 اَے بنی اِسرائیل، کیا یہ سچ نہیں ہے؟ \q1 \v 12 لیکن تُم نے نذیروں کو مَے پلائی \q2 اَور نبیوں کو حُکم دیا کہ نبُوّت نہ کریں۔ \b \q1 \v 13 اِس لئے اَب مَیں تُم کو اَیسا کُچل دُوں گا \q2 جَیسے گلّے سے بھری ہُوئی گاڑی کُچلتی ہے۔ \q1 \v 14 تیز رفتار سے دَوڑنے والا بھی نہ بچنے پایٔےگا، \q2 اَور زورآور کی طاقت جاتی رہے گی، \q2 اَور سُورما بھی اَپنی جان بچا نہ سکےگا۔ \q1 \v 15 تیر اَنداز کھڑا نہ رہ سکےگا، \q2 اَور تیز دَوڑنے والا فَوجی بھی بھاگ نہ پائے گا، \q2 اَور گُھڑسوار بھی اَپنی جان نہ بچا سکےگا۔ \q1 \v 16 اُس دِن بڑے بڑے سُورما بھی \q2 اَپنے کپڑے چھوڑکر بھاگ جائیں گے۔ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ \c 3 \s1 بنی اِسرائیل کے خِلاف گواہوں کا بُلایا جانا \p \v 1 اَے بنی اِسرائیل، یَاہوِہ کا یہ کلام سُنو اِس پُورے خاندان کے خِلاف جسے مَیں مِصر سے باہر نکال کر لایا: \q1 \v 2 ”دُنیا کے سَب گھرانوں میں سے \q2 مَیں نے صِرف تُمہیں مُنتخب کیا ہے؛ \q1 اِس لیٔے مَیں تُمہیں تمہارے سارے \q2 گُناہوں کی سزا دُوں گا۔“ \b \q1 \v 3 کیا یہ ممکن ہے کہ بغیر آپسی رضامندی کے \q2 دو شخص ایک ساتھ چل سکتے ہیں؟ \q1 \v 4 کیا شیر بغیر شِکار پائے \q2 جنگل میں گرجتا ہے؟ \q1 اگر شیر نے کچھ شِکار نہ کیا ہو \q2 تو کیا وہ اَپنی ماند میں غُرّا سَکتا ہے؟ \q1 \v 5 اگر جال نہ لگایا گیا ہو \q2 تو کیا پرندہ اُس میں پھنس سکتا ہے؟ \q1 کیا پھندا جَب تک کہ اُس میں کچھ پھنسا نہ ہو \q2 زمین پر سے اُچھل سَکتا ہے؟ \q1 \v 6 جَب شہر میں نرسنگے کی آواز بُلند ہوتی ہے، \q2 تو کیا لوگ کانپ نہیں جاتے؟ \q1 کیا یَاہوِہ کے بھیجے بغیر ہی \q2 کسی شہر پر آفت آتی ہے۔ \b \q1 \v 7 یقیناً، یَاہوِہ قادر اَپنے خادِم نبیوں پر \q2 اَپنا منصُوبہ ظاہر کئے بغیر \q2 کچھ بھی نہیں کرتے۔ \b \q1 \v 8 جَب شیر گرجتا ہے۔ \q2 تو کون ہے جو خوف نہ کھائے گا؟ \q1 یَاہوِہ قادر نے کلام کیا ہے۔ \q2 تُو کون ہے جو نبُوّت نہ کرےگا؟ \b \q1 \v 9 اشدُودؔ کے شاہی محلوں \q2 اَور مِصر کے شاہی محلوں میں مُنادی کرو \q1 سَب کوہِ سامریہؔ پر جمع ہو جاؤ؛ \q2 اَور دیکھو اُس میں کیسا ہنگامہ \q2 اَور اُس کے لوگوں کے درمیان کیسا ظُلم ہے۔ \b \q1 \v 10 یَاہوِہ فرماتے ہیں: جو لوگ اَپنے شاہی محلوں میں لُوٹ مار کرتے ہیں \q2 اَور مالِ غنیمت جمع کرتے ہیں، \q2 وہ نیکی کرنا جانتے ہی نہیں۔ \p \v 11 چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں، \q1 ایک دُشمن تمہارے مُلک کا محاصرہ کرےگا؛ \q2 وہ تمہارے شاہی قلعوں کو ڈھا دے گا، \q2 اَور تمہارے شاہی محلوں کو لُوٹ لے گا۔ \p \v 12 یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، \q1 جِس طرح سے چرواہا ٹانگوں کی دو ہڈّی یا کان کا ایک ٹکڑا ہی، \q2 شیر کے مُنہ سے چُھڑا پاتاہے، \q1 اُسی طرح بنی اِسرائیل بھی جو سامریہؔ میں سکونت کرتے ہیں، \q2 اَیسے بچائے جائیں گے جَیسے پلنگ کا گوشہ \q2 اَور پلنگ سے کپڑے کا ایک ٹکڑا۔ \p \v 13 یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا فرماتے ہیں، سُنو اَور یعقوب کے گھرانے کے خِلاف گواہی دو۔ \q1 \v 14 جِس دِن مَیں بنی اِسرائیل کو اُس کے گُناہوں کی سزا دُوں گا، \q2 تو مَیں بیت ایل کے مذبحوں کو نِیست و نابود کر دُوں گا؛ \q1 اَور مذبح کے سینگ کاٹ کر \q2 زمین پر گرا دئیے جایٔیں گے۔ \q1 \v 15 یَاہوِہ اعلان فرماتے ہیں، \q2 مَیں سردیوں اَور گرمیوں کے \q1 رِہائشی گھروں کو نِیست و نابود کر دُوں گا؛ \q2 اَور ہاتھی دانت سے سجائے ہُوئے گھر ویران کر دئیے جایٔیں گے، \q1 اَور محلوں کو گرا دیا جائے گا۔ \c 4 \s1 بنی اِسرائیل کا خُدا کی طرف رُجُوع نہ ہونا \q1 \v 1 اَے باشانؔ کی گایوں، ”تُم یہ کلام سُنو! تُم جو کوہِ سامریہؔ پر رہتی ہو، \q2 اَے عورتوں تُم جو غریبوں کو ستاتی ہو اَور ضروُرت مندوں کو کُچلتی ہو \q2 اَور اَپنے شوہروں سے کہتی ہو کہ ہماری مَے نوشی کے لیٔے کچھ لاؤ!“ \q1 \v 2 یَاہوِہ قادر اَپنی پاکیزگی کی قَسم کھا کر فرماتے ہیں \q2 دیکھو، مُستقبِل میں تُم پر اَیسے دِن ضروُر آنے والے ہیں، \q1 جَب تمہاری ناک میں کانٹا پھنسا کر لے جایا جائے گا، \q2 اَور تمہاری اَولادوں کو مچھلی پکڑنے والے کانٹے میں پھنسا کر لے جایا جائے گا۔ \q1 \v 3 یَاہوِہ فرماتے ہیں، \q2 تُم مَیں سے ہر ایک دیوار کی دراڑوں سے ہوکر \q1 سیدھے باہر فرار ہو جاؤگے \q2 اَور تُمہیں حرمُونؔ کی طرف پھینک دیا جائے گا۔ \q1 \v 4 بیت ایل میں جاؤ اَور گُناہ کرو؛ \q2 گِلگالؔ میں جا کر اَور زِیادہ گُناہ کرو۔ \q1 ہر صُبح کو اَپنی قُربانیاں، \q2 اَور ہر تیسرے روز اَپنی دہ یکی لاؤ۔ \q1 \v 5 یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں، \q2 خمیری روٹی کے شُکر گُزاری کی نذر آگ میں گذرانو \q1 اَور اَپنی رضا کی قُربانیاں پر فخر کرو، \q2 اَور اَے بنی اِسرائیل اُن قُربانیوں پر فخر کرو، \q2 کیونکہ تُم کو اَیسا کرنا پسند ہے۔ \b \q1 \v 6 یَاہوِہ فرماتے ہیں، \q2 مَیں نے تُمہیں ہر شہر میں خالی پیٹ رکھا \q1 اَور ہر شہر میں روٹی کی کمی دی، \q2 پھر بھی تُم میری طرف رُجُوع نہ لائے۔ \b \q1 \v 7 اگرچہ مَیں نے بارش کو اُس وقت تک روک دیا \q2 جَب فصل پکنے میں تین مہینے باقی تھے۔ \q1 تَب مَیں نے بارش روکے رکھی، \q2 مَیں نے ایک شہر پر بارش کی اَور دُوسرے سے روک رکھی۔ \q1 ایک کھیت پر بارش ہوئی؛ \q2 اَور دُوسرا کھیت بارش نہ ہونے کے باعث سُوکھ گیا۔ \q1 \v 8 لوگ پانی کی تلاش میں ایک بستی سے دُوسری بستی میں مارے مارے پھرتے رہے، \q2 لیکن اُنہیں پینے کا پانی نہیں مِلا، \q1 یَاہوِہ فرماتے ہیں، \q2 پھر بھی تُم میری طرف رُجُوع نہ ہُوئے۔ \b \q1 \v 9 کیٔی مرتبہ مَیں نے تمہارے باغوں اَور تاکستانوں پر، \q2 بادِ سموم اَور پھپھُوندی سے مارا۔ \q1 ٹِڈّیوں نے تمہارے اَنجیر اَور زَیتُون کے درختوں کو چٹ کر لیا، \q2 یَاہوِہ کا فرمان ہے، \q2 تو بھی تُم میری طرف رُجُوع نہ ہُوئے، \b \q1 \v 10 مَیں نے تمہارے اُوپر وَبا بھیجی \q2 جَیسی کہ مِصر میں بھیجی تھی۔ \q1 مَیں نے تمہارے جَوانوں کو تلوار سے قتل کیا \q2 اَور تمہارے گھوڑے چھین لئے۔ \q1 مَیں نے تمہارے نتھنوں کو لشکرگاہ کی بدبُو سے بھر دیا، \q2 یَاہوِہ کا فرمان ہے، \q2 تو بھی تُم میری طرف رُجُوع نہ ہُوئے۔ \b \q1 \v 11 مَیں نے تُم میں سے بعض کو \q2 سدُومؔ اَور عمورہؔ کی طرح نِیست و نابود کر دیا۔ \q1 تُم اُس جلتی ہُوئی لکڑی کی مانند تھے جو گویا آگ میں سے نکالی گئی ہو، \q2 تو بھی تُم میری طرف رُجُوع نہ ہُوئے، \q2 یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ \b \q1 \v 12 اِس لیٔے، اَے بنی اِسرائیل مَیں تمہارے ساتھ یہ کروں گا، \q2 اَور چونکہ مَیں تمہارے ساتھ یہ کروں گا، \q2 اِس لیٔے، اَے بنی اِسرائیل تُو اَپنے خُدا سے مِلنے کی تیّاری کر۔ \b \q1 \v 13 جِس نے پہاڑوں کو، \q2 اَور ہَوا کو خلق کیا، \q2 اَورجو اَپنے خیالات اِنسانوں پر ظاہر کرتے ہیں، \q1 جو صُبح کو تاریکی میں تبدیل کرتے ہیں، \q2 اَور زمین کے اُونچے مقامات پر چلتے ہیں، \q2 اُن کا نام یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا ہے۔ \c 5 \s1 نوحہ اَور تَوبہ کے لیٔے بُلانا \p \v 1 اَے بنی اِسرائیل یہ کلام سُنو۔ مَیں یہ نوحہ تمہاری بابت کر رہا ہُوں، \q1 \v 2 کنواری اِسرائیل گِر گئی \q2 اَور پھر کبھی نہیں اُٹھے گی، \q1 وہ اَپنے ہی مُلک میں تنہا چھوڑ دی گئی \q2 اَور کویٔی اُس کو اُٹھانے والا نہیں۔ \p \v 3 یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں، \q1 تمہارا شہر اِسرائیل جو ایک ہزار سُورماؤں کو لے کر آگے کوچ کرتا تھا \q2 اُس میں سے صِرف سَو باقی رہ جایٔیں گے؛ \q1 اَور تمہارے قصبے جِس میں سے سَو نکلتے تھے \q2 اُس میں دس ہی باقی رہ جایٔیں گے۔ \p \v 4 یَاہوِہ بنی اِسرائیل سے یُوں فرماتے ہیں، \q1 تُم میری تلاش کرو اَور زندہ رہو؛ \q2 \v 5 بیت ایل کے طالب نہ بنو، \q1 گِلگالؔ میں داخل مت ہو، \q2 بیرشبعؔ کو نہ جاؤ، \q1 کیونکہ گِلگالؔ ضروُر اسیری میں جائے گا، \q2 اَور بیت ایل کا نام و نِشان مِٹ جائے گا۔ \q1 \v 6 یَاہوِہ کی تلاش کرو اَور زندہ رہو، \q2 اَیسا نہ ہو کہ وہ آگ کی مانند بنی یُوسیفؔ پر بھڑکے؛ \q1 اَور اُسے نگل جائے، \q2 اَور بیت ایل میں اُسے بُجھانے والا کوئی نہ ہو۔ \b \q1 \v 7 اَیسے لوگ ہیں جو اِنصاف کو تلخی میں بدل دیتے ہیں، \q2 اَور راستبازی کو خاک میں مِلانے والوں، \b \q1 \v 8 جِس نے ثریّا اَور جبّار بنایا ہے، \q2 جو اَندھیرے کو صُبح کی رَوشنی میں، \q2 اَور دِن کو رات کے اَندھیرے میں تبدیل کرتے ہیں، \q1 جو سمُندر کے پانی کو بُلاتے ہیں \q2 اَور روئے زمین پر اُنڈیل دیتے ہیں۔ \q2 اُن کا نام یَاہوِہ ہے۔ \q1 \v 9 وہ پَلک جھپکتے ہی قلعہ کو نِیست و نابود کر دیتے ہیں، \q2 اَور فصیلدار شہر کو تباہ کر دیتے ہیں۔ \b \q1 \v 10 اَیسے لوگ ہیں جو عدالت میں اِنصاف کو قائِم کرنے والوں سے عداوت رکھتے ہیں، \q2 اَورجو سچ کہتاہے اُسے حقیر سمجھتے ہیں۔ \b \q1 \v 11 تُم غریبوں کے بھُوسے پر بھی محصُول لیتے ہو، \q2 اَور اُن کے اناج پر بھی زبردستی محصُول لگاتے ہو۔ \q1 اِس لئے اگر تُم نے اَپنے لئے پتّھروں کے محلوں کو بھی تعمیر کیا ہو تو بھی، \q2 تُم اُس میں رہنے نہ پاؤگے؛ \q1 اگرچہ تُم نے نفیس تاکستان بھی لگائے ہوں \q2 تو بھی تُم اُن کی مَے نہ پی سکوگے۔ \q1 \v 12 کیونکہ مَیں تمہاری بے شُمار خطاؤں \q2 اَور گُناہِ عظیم سے واقف ہُوں۔ \b \q1 تُم نیکوکار کو ستاتے ہو اَور رشوت لیتے ہو \q2 اَور اَپنی عدالت میں غریبوں کو اِنصاف سے محروم رکھتے ہو۔ \q1 \v 13 اِس لیٔے اَیسے وقت میں دانا چُپ رہتاہے \q2 کیونکہ وقت بُرا ہے۔ \b \q1 \v 14 بدی کے نہیں بَلکہ نیکی کے طالب ہو \q2 تاکہ تُم زندہ رہو۔ \q1 تَب یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا تمہارے ساتھ رہیں گے، \q2 جَیسا کہ تمہارا دعویٰ ہے کہ وہ تمہارے ساتھ ہیں۔ \q1 \v 15 بدی سے نفرت رکھو اَور نیکی سے مَحَبّت؛ \q2 عدالت میں اِنصاف قائِم کرو۔ \q1 شاید یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا بنی یُوسیفؔ کے \q2 بقیّہ پر رحم کرے۔ \p \v 16 اِس لیٔے خُداوؔند یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا فرماتے ہیں: \q1 سَب گلیوں میں نوحہ ہوگا \q2 اَور ہر چوراہے پر آہ و ماتم ہوگا۔ \q1 کِسانوں کو ماتم کرنے کے لیٔے \q2 اَور نوحہ گِر، نوحہ کرنے کے لیٔے بُلائے جایٔیں گے۔ \q1 \v 17 سَب تاکستانوں میں ماتم ہوگا، \q2 کیونکہ مَیں تمہارے درمیان ہوکر گزروں گا، \q2 یَاہوِہ کا یہ فرمان ہے، \s1 یَاہوِہ کا دِن \q1 \v 18 تُم پر ہائے، \q2 جو یَاہوِہ کے دِن کی آرزُو کرتے ہو، \q1 تُم یَاہوِہ کے دِن کی آرزُو کیوں کرتے ہو؟ \q2 وہ تو تاریکی کا دِن ہوگا، رَوشنی کا نہیں۔ \q1 \v 19 وہ دِن اَیسا ہوگا گویا کویٔی آدمی شیرببر سے اَپنی جان بچا کے بھاگے \q2 اَور راستہ میں اُسے ریچھ مِل جائے، \q1 یا اَپنے گھر میں داخل ہو جائے \q2 اَور آرام فرمانے کو اَپنا ہاتھ دیوار پر ٹیکے \q2 اَور سانپ اُسے کاٹ لے۔ \q1 \v 20 کیا یَاہوِہ کا دِن سخت تاریکی کا نہ ہوگا، رَوشنی کا نہیں۔ \q2 گہری تاریکی جِس میں رَوشنی کی ایک کِرن بھی نہ ہوگی؟ \b \q1 \v 21 مَیں تمہاری عیدوں کو مکرُوہ سمجھتا ہُوں، مُجھے اُن سے نفرت ہے؛ \q2 اَور تمہارا اِجتماعات میرے لیے بدبودار ہیں۔ \q1 \v 22 اگرچہ تُم میرے لیٔے سوختنی نذریں اَور اناج کی نذریں گزرانتے ہو، \q2 لیکن مَیں اُنہیں قبُول نہیں کروں گا۔ \q1 اگر تُم بہترین سلامتی کی نذر کی قُربانیاں گزرانو، \q2 تو بھی مَیں اُن کا کویٔی لحاظ نہ کروں گا۔ \q1 \v 23 اَپنے نغموں کی آواز مُجھ سے دُور کرو! \q2 مَیں تمہاری بربط کی آواز نہ سُنوں گا۔ \q1 \v 24 بَلکہ اِنصاف کو دریا کی مانند، \q2 اَور صداقت کو کبھی نہ سوکھنے والے چشمے کی مانند جاری رکھو! \b \q1 \v 25 ”اَے بنی اِسرائیل کیا تُم چالیس بَرس تک بیابان میں \q2 میرے لیٔے قُربانیاں کرتے اَور نذریں لاتے رہے؟ \q1 \v 26 تُم تو اَپنے بادشاہ کا مزار، \q2 اَور اَپنے بُتوں کا سُتون \q2 اَور اَپنے معبُودوں کے سِتارے کو لیٔے پھرتے تھے، \q2 جنہیں تُم نے اَپنے لیٔے بنایا تھا۔ \q1 \v 27 لہٰذا مَیں تُمہیں دَمشق سے بھی آگے جَلاوطن کرکے بھیجوں گا،“ \q2 یَاہوِہ کا یہ فرمان ہے، جِن کا نام قادرمُطلق خُدا ہے۔ \c 6 \s1 مطمئن لوگوں پر افسوس \q1 \v 1 افسوس تُم پر، جو صِیّونؔ میں عیش و آرام سے زندگی بسر کرتے ہو، \q2 اَور ہائے تُم پرجو کوہِ سامریہؔ پر محفوظ محسُوس کرتے ہو، \q1 اَور تُم سوچتے ہو کہ تُم اعلیٰ قوم کے مشہُور لوگ ہو، \q2 جِن کے پاس بنی اِسرائیل آتے ہیں! \q1 \v 2 تُم کَلنہؔ کو جاؤ اَور اُس پر نظر کرو؛ \q2 پھر وہاں سے بڑے حماتؔ شہر کو جاؤ، \q2 اَور پھر نیچے فلسطینیوں کے گاتؔھ کو جاؤ۔ \q1 کیا وہ تمہاری دو مملکتوں سے بہتر ہیں؟ \q2 کیا اُن کا مُلک تمہارے مُلک سے بڑا ہے؟ \q1 \v 3 تُم میرے قہر کے دِن کو مُلتوی کرتے ہو \q2 اَور دہشت کی سلطنت کو نزدیک لے آتے ہو۔ \q1 \v 4 تُم ہاتھی دانت سے مُزیّن پلنگ پر لیٹتے ہو \q2 اَور اَپنے بِستر پر آرام طلبی سے پاؤں پھیلاتے ہو۔ \q1 اَور اَپنے پسندیدہ برّے \q2 اَور فربہ بچھڑے کھاتے ہو۔ \q1 \v 5 تُم داویؔد کی مانند اَپنے بربط پر گاتے ہو \q2 اَور موسیقی کے ساز ایجاد کرتے ہو۔ \q1 \v 6 تُم لبریز پیالوں سے مَے نوشی کرتے ہو \q2 اَور بہترین عطر اِستعمال کرتے ہو، \q2 لیکن تُم بنی یُوسیفؔ کی تباہی پر غم نہیں کرتے۔ \q1 \v 7 اِس لیٔے تُم لوگ سَب سے پہلے اسیری میں جاؤگے؛ \q2 تمہاری دعوت و عشرت کا خاتِمہ ہو جائے گا۔ \s1 یَاہوِہ کا اِسرائیل کے غُرور سے نفرت کرنا \p \v 8 یَاہوِہ قادر نے اَپنی ہی ذات کی قَسم کھائی ہے، اَور یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا یہ اعلان کرتے ہیں، \q1 مَیں یعقوب کے غُرور سے عداوت رکھتا ہُوں \q2 اُس کے شاہی محلوں سے مُجھے نفرت ہے؛ \q1 مَیں اِس شہر اَور اِس کے باشِندوں کو \q2 اَور اِس کی سبھی چیزوں کو اُس کے دُشمنوں کے حوالہ کر دُوں گا۔ \p \v 9 اگر کسی گھر میں دس آدمی بھی باقی ہوں گے تو بھی وہ مَر جایٔیں گے۔ \v 10 اَور جَب کوئی رشتہ دار اُن کی لاشوں کو جَلانے کے لیٔے گھر سے باہر لے جانے کو آئے اَور وہاں چھُپے ہُوئے کسی آدمی سے پُوچھے، ”کیا تمہارے ساتھ کویٔی اَور ہے؟“ اَور وہ جَواب دے، نہیں، تَب وہ کہے، ”چُپ رہ۔ ہمیں یَاہوِہ کا نام نہیں لیناہے۔“ \q1 \v 11 کیونکہ یَاہوِہ نے حُکم دیا ہے، \q2 اَور وہ بڑے گھر کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا \q2 اَور چُھوٹے گھر کو چکنا چُور کر دے گا۔ \b \q1 \v 12 کیا چٹّانوں پر گھوڑے دَوڑتے ہیں؟ \q2 کیا وہاں بَیلوں سے ہل چلایا جاتا ہے؟ \q1 لیکن تُم نے اِنصاف کو زہر میں \q2 اَور صداقت کو تلخی میں بدل دیا ہے۔ \q1 \v 13 تُم جو لُو دِبارؔ\f + \fr 6‏:13 \fr*\fq لُو دِبارؔ \fq*\ft یعنی بے فُضول\ft*\f* کی فتح پر خُوش ہو۔ \q2 اَور کہتے ہو کیا، ”ہم نے اَپنی طاقت سے قرنَیمؔ\f + \fr 6‏:13 \fr*\fq قرنَیمؔ \fq*\ft یعنی \ft*\fqa سینگ \fqa*\ft یہاں طاقت کی علامت ہے۔\ft*\f* نہیں لیا؟“ \b \q1 \v 14 کیونکہ یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا اعلان کرتے ہیں، \q2 اَے بنی اِسرائیل، مَیں تمہارے خِلاف ایک قوم کو بھڑکاؤں گا، \q1 جو تُمہیں لیبو حماتؔ سے لے کر \q2 عراباہؔ کی وادی تک ستائے گی۔ \c 7 \s1 ٹِڈّیاں، آگ اَور ایک ساہول \p \v 1 یَاہوِہ قادر نے مُجھے یہ دِکھایا: شاہی حِصّے کی فصل کٹنے کے بعد، جَب دُوسری فصل آنے والی تھی، تَب یَاہوِہ ٹِڈّیوں کا ایک غول تیّار کر رہے تھے۔ \v 2 جَب ٹِڈّیاں زمین کی سَب گھاس کو بالکُل چٹ کر گئیں، تَب مَیں نے زور سے چِلّاکر فریاد کی، ”اَے یَاہوِہ قادر، مُعاف کریں، یعقوب کیسے زندہ رہ سَکتا ہے؟ وہ تو بہت ہی چھوٹاہے!“ \p \v 3 پس یَاہوِہ نے رحم کیا اَور اَپنے کام کو روک دیا۔ \p اَور فرمایا، ”اَب اَیسا نہیں ہوگا۔“ \p \v 4 یَاہوِہ قادر نے مُجھے یہ دِکھایا: یَاہوِہ قادر نے اِنصاف کرنے کے لیٔے آگ کو بُلایا۔ اَور اُس آگ نے گہرے سمُندر کو سُکھا دیا اَور زمین کو نگل گئی۔ \v 5 تَب مَیں چِلّایا، ”اَے یَاہوِہ قادر، مَیں آپ سے مِنّت کرتا ہُوں، اِسے روک دیجئے! یعقوب کیسے زندہ رہ سَکتا ہے؟ وہ تو بہت ہی چھوٹاہے۔“ \p \v 6 تَب یَاہوِہ نے اُس آفت کو ٹال دیا، \p اَور پھر یَاہوِہ قادر نے فرمایا، ”اَب اَیسا نہیں ہوگا۔“ \b \p \v 7 پھر خُداوؔند نے مُجھے یہ دِکھایا: خُداوؔند اَپنے ایک ہاتھ میں ایک ساہول لئے ہُوئے ساہول کی ایک دیوار پر کھڑے ہیں۔ \v 8 اَور یَاہوِہ نے مُجھ سے پُوچھا، ”اَے عامُوسؔ، تُمہیں کیا دِکھائی دے رہاہے؟“ \p مَیں نے جَواب دیا، ”ایک ساہول،“ \p تَب خُداوؔند نے مُجھ سے فرمایا، ”دیکھو، مَیں اَپنی قوم بنی اِسرائیل میں ساہول لگاؤں گا اَور اَب مَیں اُن کو سزا دئیے بغیر نہ چھوڑوں گا۔ \q1 \v 9 ”اِصحاقؔ کے اُونچے مقامات تباہ کئے جایٔیں گے \q2 اَور بنی اِسرائیل کے مُقدّس مقام ویران ہو جایٔیں گے؛ \q2 اَور مَیں تلوار لے کر بنی یرُبعامؔ پر حملہ کروں گا۔“ \s1 عامُوسؔ اَور اماضیاہؔ \p \v 10 تَب بیت ایل کے کاہِنؔ اماضیاہؔ نے شاہِ اِسرائیل یرُبعامؔ کو خبر بھیجی: ”عامُوسؔ نبی بنی اِسرائیل کے دِل میں آپ کے خِلاف فتنہ کھڑا کر رہاہے۔ مُلک اُس کی سَب باتوں کو برداشت نہیں کر سَکتا۔ \v 11 کیونکہ عامُوسؔ یُوں کہہ رہاہے، \q1 ” ’یرُبعامؔ تلوار سے ماراجائے گا، \q2 اَور بنی اِسرائیل یقیناً! اَپنے وطن سے دُور ہوکر \q2 اسیری میں چلا جائے گا۔‘ “ \p \v 12 تَب اماضیاہؔ نے عامُوسؔ سے کہا، ”اَے نبی یعنی غیب کی باتیں کہنے والے، یہاں سے دفع ہو جا، اَور مُلکِ یہُودیؔہ کو بھاگ جا، وہیں اَپنی روٹی کما اَور وہیں اَپنی نبُوّت کر۔ \v 13 اَب بیت ایل میں اَور نبُوّت نہ کرنا کیونکہ یہ بادشاہ کا پاک مَقدِس اَور سلطنت کی عبادت گاہ ہے۔“ \p \v 14 عامُوسؔ نبی نے اماضیاہؔ کو جَواب دیا، ”مَیں نہ نبی تھا اَور نہ نبی کا بیٹا ہُوں، مَیں تو ایک چرواہا اَور گُولر کے درختوں کی دیکھ بھال کرنے والا تھا۔ \v 15 لیکن یَاہوِہ نے مُجھے ریوڑ کی دیکھ بھال کرنے کے کام سے بُلاکر مُجھ سے فرمایا، ’جاؤ، میری قوم بنی اِسرائیل سے نبُوّت کرو۔‘ \v 16 اِس لئے اَب تُم یَاہوِہ کا کلام سُن، تُم کہتے ہو، \q1 ” ’بنی اِسرائیل کے خِلاف نبُوّت نہ کر، \q2 اَور بنی اِصحاقؔ کے خِلاف کلام کرنا بند کر۔‘ \p \v 17 ”اِس لیٔے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، \q1 ” ’تمہاری بیوی شہر میں فاحِشہ بَن جائے گی، \q2 اَور تمہارے بیٹے اَور بیٹیاں تلوار سے قتل کئے جایٔیں گے۔ \q1 تمہاری زمین ناپ کر تقسیم کی جائے گی، \q2 اَور تُم خُود ایک بُت پرست مُلک میں مروگے۔ \q1 اَور یقیناً بنی اِسرائیل اَپنے وطن سے دُور، \q2 جَلاوطنی میں چلا جائے گا۔‘ “ \c 8 \s1 پکے ہُوئے پھلوں کا رُویا \p \v 1 یَاہوِہ قادر نے مُجھے پکے ہُوئے پھلوں کی ایک ٹوکری دِکھائی۔ \v 2 اُنہُوں نے مُجھ سے پُوچھا، ”اَے عامُوسؔ، تُو کیا دیکھتا ہے؟“ \p مَیں نے جَواب دیا، ”پکے ہُوئے پھلوں کی ایک ٹوکری۔“ \p تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”میری قوم بنی اِسرائیل کا وقت پُورا\f + \fr 8‏:2 \fr*\fq وقت پُورا \fq*\ft اصل عِبرانی میں وقت پک چُکاہے\ft*\f* ہو گیا ہے؛ اَب مَیں اُنہیں نہیں چھوڑوں گا۔“ \p \v 3 یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں، ”اُس دِن، بیت المُقدّس کے نغمے ماتم میں تبدیل ہو جایٔیں گے۔ ہر طرف بہت سِی لاشیں پڑی ہوں گی اَور خاموشی چھائی ہوگی!“ \q1 \v 4 تُم جو ضروُرت مندوں کو کُچلتے رہتے ہو \q2 اَور مُلک کے مسکینوں کو مٹاتے رہتے ہو، یہ کلام سُنو۔ \p \v 5 تُم کہتے ہو، \q1 ”نئے چاند کی عید کب گزرے گی \q2 تاکہ ہم اَپنا اناج فروخت کریں، \q1 سَبت کا دِن کب ختم ہوگا \q2 تاکہ ہم گیہُوں کے فروخت کے واسطے اَپنے کھتّے کھولیں؟“ \q1 تُم ایفہ کو چھوٹا \q2 اَور ثاقل کو ناپ میں بڑا کرتے ہو، \q2 اَور دغابازی کے ترازو سے ٹھگتے ہو، \q1 \v 6 تُم مسکینوں کو رُوپیہ سے \q2 اَور حاجت مند کو ایک جوڑی جُوتے سے خریدتے ہو، \q2 اَور گیہُوں کے ساتھ پھٹکن بھی بیچتے ہو۔ \p \v 7 یَاہوِہ یعقوب کی حشمت کی قَسم کھا کر فرماتے ہیں، ”جو کچھ اُنہُوں نے کیا ہے، مَیں اُن میں سے ایک کو بھی نہ بھُولوں گا۔ \q1 \v 8 ”کیا اِس سبب سے زمین نہ تھرتھرائے گی، \q2 اَور اُن کے ہر باشِندے ماتم نہ کریں گے؟ \q1 سارا مُلک دریائے نیل کی مانند ہوگا \q2 جو اُفنے گی، پھر اُس میں لہریں اُٹھے گا، \q2 اَور پھر وہ مُلک مِصر کے دریائے کی مانند بالکُل پُرسکون ہو جایٔےگا۔“ \p \v 9 یَاہوِہ قادر اعلان کرتے ہیں، \q1 ”اُس دِن، مَیں آفتاب کو دوپہر کے وقت غروب کروں گا \q2 اَور زمین پر دِن میں ہی تاریکی کر دُوں گا۔ \q1 \v 10 مَیں تمہاری عیدوں کو ماتم میں \q2 اَور تمہارے نغموں کو نوحے میں تبدیل کر دُوں گا۔ \q1 اَور تُم سَب کو ٹاٹ پہناؤں گا \q2 اَور تُم سَب کے سَر کو گنجا کر دُوں گا۔ \q1 اَور اَیسا ماتم برپا کروں گا جَیسے اِکلوتے بیٹے کی خاطِر ہوتاہے \q2 اَور اُس کا اَنجام روزِ تلخ جَیسا ہوگا۔“ \b \q1 \v 11 یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں، ”وہ دِن آ رہے ہیں، \q2 جَب مَیں اُس مُلک میں قحط نازل کروں گا، \q1 جو نہ روٹی کا نہ پانی کا، \q2 بَلکہ خُدا کے کلام کا قحط ہوگا۔ \q1 \v 12 لوگ یَاہوِہ کے کلام کی تلاش میں، \q2 سمُندر سے سمُندر تک \q1 اَور شمال سے مشرق تک بھٹکتے پھریں گے؛ \q2 لیکن کہیں نہ پائیں گے۔ \p \v 13 ”اُس دِن \q1 ”حسین عورتیں اَور جَوان مَرد \q2 پیاس سے بے ہوش ہو جایٔیں گے۔ \q1 \v 14 جو لوگ سامریہؔ کے خطا کی قَسم کھا کر کہتے ہیں، \q2 ’دانؔ کے معبُود کے حیات کی قَسم،‘ \q2 یا ’بیرشبعؔ کے معبُود کے حیات کی قَسم،‘ \q2 وہ اَیسے گریں گے گویا پھر کبھی نہ اُٹھیں گے۔“ \c 9 \s1 بنی اِسرائیل کا ہلاک کیاجانا \p \v 1 مَیں نے خُداوؔند کو مذبح کے پاس کھڑے دیکھا، اَور اُنہُوں نے فرمایا، \q1 سُتونوں کے سَر پر اَیسا مارو \q2 کہ دہلیز ہِل جایٔیں۔ \q1 اَور اُن کو سَب لوگوں کے سَروں پر گرا دو؛ \q2 اَورجو باقی بچیں گے، اُنہیں مَیں تلوار سے قتل کروں گا۔ \q1 اُن میں سے ایک بھی بھاگ نہ سکےگا \q2 اَورجو بچنے کی کوشش کرےگا وہ بھی بچ نہ پایٔےگا۔ \q1 \v 2 اگر وہ (پاتال) کی گہرائی میں بھی چلے جایٔیں، \q2 تو میرا ہاتھ اُنہیں وہاں سے کھینچ نکالے گا۔ \q1 اگر وہ آسمان پر چڑھ جایٔیں، \q2 تو مَیں وہاں سے بھی اُن کو اُتار لاؤں گا اَور پکڑ لُوں گا۔ \q1 \v 3 اگر وہ کوہِ کرمِلؔ کی چوٹی پر جا چھپیں، \q2 تو بھی مَیں اُن کو وہاں سے ڈھونڈ کر پکڑ لُوں گا۔ \q1 اگرچہ وہ سمُندر کی تہہ میں چھُپ جائیں، \q2 تو وہاں مَیں سانپ کو اُنہیں ڈسنے کا حُکم دُوں گا۔ \q1 \v 4 اگر اُن کے دُشمن اُن کو اسیر کرکے لے جایٔیں، \q2 تو مَیں وہاں تلوار کو حُکم دُوں گا کہ اُنہیں قتل کرے۔ \b \q1 مَیں اُن کی بھلائی کے لیٔے نہیں \q2 بَلکہ اُن کی بُرائی کے لیٔے اُن پر نگاہ رکھوں گا۔ \b \q1 \v 5 خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ، \q1 جو زمین کو چھُوتے ہیں تو وہ پگھل جاتی ہے، \q2 اَور اُن کے سَب باشِندے ماتم کرتے ہیں؛ \q1 سارا مُلک دریائے نیل کی مانند اُفان مارتا ہے، \q2 اَور پھر دریائے مِصر کی مانند پُرسکون ہو جاتا ہے۔ \q1 \v 6 خُدا آسمان پر اَپنے بالاخانے تعمیر کرتے ہیں، \q2 اَور اُنہُوں نے زمین پر اَپنے گُنبَد کی بُنیاد رکھی ہے، \q1 جو سمُندر کے پانی کو بُلاتے ہیں \q2 اَور رُوئے زمین پر بارش کرتے ہیں۔ \q2 اُن کا نام یَاہوِہ ہے۔ \b \q1 \v 7 اَے بنی اِسرائیل، \q2 کیا تُم میرے لیٔے اہلِ کُوشؔ کی مانند نہیں ہو؟ \q2 یَاہوِہ اعلان کرتے ہیں، \q1 کیا مَیں بنی اِسرائیل کو مُلک مِصر سے، \q2 فلسطینیوں کو مُلک کفتُور سے، \q2 اَور ارامیوں کو مُلک قیرؔ سے باہر نہیں نکال لایا ہُوں؟ \b \q1 \v 8 یقیناً یَاہوِہ قادر کی آنکھیں \q2 اُن گُنہگار مُلکوں پر لگی ہُوئیں ہیں۔ \q1 یَاہوِہ فرماتے ہیں، \q2 مَیں اُنہیں رُوئے زمین سے \q1 نِیست و نابود کر دُوں گا۔ \q2 مگر بنی یعقوب کو پُوری طرح \q2 نِیست و نابود نہیں کروں گا۔ \q1 \v 9 کیونکہ مَیں حُکم دُوں گا، \q2 اَور مَیں سَب قوموں کے درمیان \q2 بنی اِسرائیل کو اَیسا جھاڑوں گا \q1 گویا کسی چھلنی میں اناج کو چھانا جاتا ہے، \q2 اَور ایک دانہ بھی زمین پر نہیں گرتا ہے۔ \q1 \v 10 میرے لوگوں کے درمیان سے تمام گُنہگار \q2 جو یہ کہتے ہیں، \q1 نہ تو ہمارے اُوپر کوئی آفت آئے گی اَور نہ ہی آفت سے ہمارا سامنا ہوگا، \q2 وہ سَب کے سَب تلوار سے ہلاک کئے جایٔیں گے۔ \s1 بنی اِسرائیل کی بحالی \p \v 11 اُس دِن \q1 مَیں داویؔد کے گِرے ہُوئے خیمہ کو کھڑا کروں گا۔ \q2 اَور اُس کی تمام ٹُوٹی دیواروں کی مرمّت کروں گا، \q2 اَور اُس کے کھنڈروں کو \q2 پھر سے پہلے جَیسا تعمیر کروں گا۔ \q1 \v 12 تاکہ وہ اِدُوم کے بچے ہُوئے لوگوں کو، \q2 اَور اُن سَب غَیریہُودی قوموں کو اَپنے قبضے میں کر لے جو میری ہیں، \q2 یہ اُن ہی یَاہوِہ کا اعلان ہے جو یہ سَب کام کرنے والے ہیں۔ \p \v 13 یَاہوِہ فرماتے ہیں، اَیسے دِن آ رہے ہیں، \q1 جَب ہل جوتنے والا فصل کاٹنے والے سے \q2 اَور انگور روندنے والا، پَودا لگانے والے سے آگے نکل جائے گا۔ \q1 اَور پہاڑوں سے نئی مَے ٹپکے گی \q2 اَور ساری پہاڑیوں سے بہہ جائے گا۔ \q2 \v 14 اَور مَیں اَپنی قوم بنی اِسرائیل کو اسیری سے واپس لَوٹا لاؤں گا۔ \b \q1 وہ اُجڑے شہروں کو تعمیر کرکے اُن میں سکونت کریں گے۔ \q2 وہ تاکستان لگائیں گے اَور اُن کی مَے پیئیں گے؛ \q2 وہ باغ لگائیں گے اَور اُن کے پھل کھایٔیں گے۔ \q1 \v 15 مَیں بنی اِسرائیل کو اُنہیں کے مُلک میں قائِم کروں گا، \q2 اَور وہ پھر کبھی اَپنے وطن سے جو مَیں نے اُنہیں بخشا ہے \q2 نکالے نہ جایٔیں گے، \m یہی یَاہوِہ تمہارے خُدا کا فرمان ہے۔