\id 3JN - Biblica® Open Urdu Contemporary Version \usfm 3.0 \ide UTF-8 \h 3 یُوحنّا \toc1 یُوحنّا کا تیسرا خط \toc2 3 یُوحنّا \toc3 3 یُوح \mt1 یُوحنّا \mt2 کا تیسرا خط \c 1 \po \v 1 مُجھ بُزرگ کی جانِب سے، \po میرے عزیز گیُسؔ کے نام خط جِس سے میں نہایت سچّی مَحَبّت رکھتا ہُوں۔ \b \p \v 2 میرے عزیز! میں یہ دعا کرتا ہُوں کہ جِس طرح تو رُوحانی طور پر ترقّی کر رہاہے اُسی طرح سَب باتوں میں ترقّی کرے اَور تندرست رہے۔ \v 3 مُجھے اِس بات سے نہایت خُوشی ہُوئی، جَب بعض کچھ مُومِنین بھائیوں نے آکر تمہارے بارے میں گواہی دی کہ تو حق پرستی میں وفادار ہے اَور اُسی کے مُطابق زندگی بھی گزار رہاہے۔ \v 4 میرے لیٔے اِس سے بڑھ کر اَور کویٔی خُوشی نہیں کہ میں یہ سُنوں کہ میرے بچّے حق پر چل رہے ہیں۔ \p \v 5 اَے میرے عزیز! تُو جِس قدر مُومِنین بھائیوں اَور بہنوں کی خدمت بڑی وفاداری سے کرتا ہے ٹھیک اُسی طرح سے تُو اُن کی بھی خدمت کر رہاہے جو تیرے لیٔے اجنبی مُومِن بھایٔی ہیں۔ \v 6 اُنہُوں نے جماعت کے سامنے تیری مَحَبّت کی گواہی دی تھی۔ مہربانی سے خُدا کے اُن خادِموں کو آگے سفر پر اِس قدر روانہ کرجو خُدا کی نظر میں مُناسب ہے۔ \v 7 کیونکہ وہ المسیح کے نام کی خاطِر خدمت کرنے نکلے ہیں اَور غَیریہُودیوں سے کچھ بھی مدد نہیں لیتے ہیں \v 8 اِس لیٔے ہمارا فرض ہے کہ اَیسے لوگوں کی مدد اَور خاطرداری کریں تاکہ ہم اُس حق کے ہم خدمت ہو سکیں۔ \p \v 9 مَیں نے جماعت کو کچھ لِکھّا تو تھا لیکن دِیُترِفیسؔ جو جماعت کا ہمیشہ ہی مالک بننا چاہتاہے، وہ ہماری باتوں کو نہیں مانتا ہے۔ \v 10 پس جَب مَیں آؤں گا تو تمہارے سامنے اُس کے سارے کاموں کو جو وہ کر رہاہے ظاہر کروں گا کہ وہ ہمارے خِلاف بُری بُری باتیں کرتا ہے۔ اَور جَب وہ آتے ہیں تو خُود بھی قبُول نہیں کرتا اَور دُوسرے مُومِنین بھائیوں کو جو اُسے قبُول کرنا چاہتے ہیں، اُن کو منع کرتا ہے اَور جماعت سے باہر نکال دیتاہے۔ \p \v 11 میرے عزیز! بدی کی نہیں بَلکہ نیکی کی پیروی کرو۔ نیکی کرنے والا خُدا سے ہے اَورجو بدی کرتا ہے اُس نے خُدا کو نہ تو پہچانا ہے اَور نہ ہی جانتا ہے۔ \v 12 دیمیترِیُسؔ کی سَب لوگ تعریف کرتے ہیں اَور یہاں تک کہ حق بھی اُس کی گواہی دیتاہے۔ اَور ہم بھی یہی گواہی دیتے ہیں اَور تُو جانتا ہے کہ ہماری گواہی سچّی ہے۔ \b \b \p \v 13 مُجھے بہت سِی باتیں تُم کو لِکھنا ہیں، مگر میں اُنہیں قلم اَور روشنائی سے لِکھنا نہیں چاہتا۔ \v 14 مُجھے اُمّید ہے کہ تُم سے جلد ہی مُلاقات ہوگی اَور تَب ہم رُوبرو گُفتگو کریں گے۔ \b \p \v 15 تُجھ پر سلامتی ہو۔ \b \p یہاں کے ساتھی مُومِنین تُجھے سلام کہتے ہیں۔ وہاں کے مُومِنین ساتھیوں کو نام بنام سلام کہنا۔