\id 2PE - Biblica® Open Urdu Contemporary Version \usfm 3.0 \ide UTF-8 \h 2 پطرس \toc1 پطرس کا دُوسرا خط \toc2 2 پطرس \toc3 2 پطر \mt1 پطرس \mt2 کا دُوسرا خط \c 1 \po \v 1 شمعُونؔ پطرس کی جانِب سے جو یِسوعؔ المسیح کا خادِم اَور رسول ہے، \po اُن لوگوں کے نام خط، جنہوں نے ہمارے خُدا اَور مُنجّی یِسوعؔ المسیح کی راستبازی کے وسیلہ سے ہماری طرح بیش قیمتی ایمان پایا ہے۔ \po \v 2 خُدا باپ اَور ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ کی پہچان کے سبب سے تُمہیں فضل اَور اِطمینان کثرت سے حاصل ہوتا رہے۔ \s1 مُومِنین کا بُلایا جانا اَور مُنتخب کرنا \p \v 3 خُدا کی الٰہی قُدرت نے ہمیں وہ سَب کچھ عطا کیا ہے جو خُداپرست زندگی کے لیٔے ضروُری ہے، اَور ہمیں یہ سَب کچھ اُن کی پہچان کے وسیلہ سے بخشا گیا ہے، جِس نے ہمیں اَپنے خاص جلال اَور نیکی کے ذریعہ بُلایا ہے۔ \v 4 اِنہیں کے ذریعہ خُدا نے ہم سے عظیم اَور بیش قیمتی وعدے کیٔے ہیں تاکہ تُم دُنیا کی بُری خواہشات سے پیدا ہونے والی خرابی سے آزاد ہوکر ذاتِ الٰہی میں شریک ہو سکو۔ \p \v 5 لہٰذا ہر ممکن کوشش کرو کہ تمہارے ایمان میں اَخلاق کا، اَخلاق میں علم کا، \v 6 علم میں پرہیزگاری کا، پرہیزگاری میں صبر کا، صبر میں خُدا پرستی کا، \v 7 خُدا پرستی میں برادرانہ اُلفت کا اَور برادرانہ اُلفت میں مَحَبّت کا اِضافہ کرتے چلے جاؤ۔ \v 8 کیونکہ اگر یہ خُوبیاں تمہارے اَندر مَوجُود ہیں اَور اِن میں اِضافہ ہوتا جا رہاہے تو تُم ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے مُکمّل علم میں بیکار اَور بے پھل نہیں ہوگے۔ \v 9 لیکن جِس میں یہ خُوبیاں مَوجُود نہیں ہیں وہ اَندھا یا کوتاہ نظر والا ہے اَور بھُول بیٹھا ہے کہ اُس کے پچھلے گُناہوں سے اُسے پاک صَاف کیا جا چُکاہے۔ \p \v 10 چنانچہ اَے بھائیوں اَور بہنوں! اَپنے بُلائے جانے اَور مُنتخب کیٔے جانے کو ثابت کرنے کے لیٔے پُوری کوشش کرتے رہو، کیونکہ اگر اَیسا کروگے تو کبھی ٹھوکر نہ کھاؤگے۔ \v 11 بَلکہ اِس سے تُم ہمارے خُداوؔند اَور مُنجّی یِسوعؔ المسیح کی اَبدی بادشاہی میں بڑی عزّت کے ساتھ داخل کیٔے جاؤگے۔ \s1 کِتاب مُقدّس کی نبُوّت \p \v 12 اِس لیٔے میں تُمہیں ہمیشہ اِن باتوں کو یاد دِلاتا رہُوں گا، حالانکہ تُم اِن سے واقف ہو اَور مضبُوطی سے اُس حق پر قائِم ہو، جو تُمہیں حاصل ہے۔ \v 13 بَلکہ میں اَپنا فرض سمجھتا ہُوں کہ جَب تک میں اِس جِسمانی خیمہ میں زندہ ہُوں، اِن باتوں کو یاد دِلا دِلا کر تُمہیں اُبھارنا واجِب سمجھتا ہُوں، \v 14 کیونکہ ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے قول کے مُطابق، میں جانتا ہُوں کہ میرے جِسمانی خیمہ کے گرائے جانے کا وقت جلد آنے والا ہے۔ \v 15 لہٰذا میں پُوری کوشش کروں گا کہ میرے اِنتقال کے بعد بھی تُم اِن باتوں کو ہمیشہ یاد رکھ سکو۔ \p \v 16 کیونکہ جَب ہم نے اَپنے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کی قُدرت اَور اُن کی آمد کے بارے میں تُمہیں واقف کیا تھا، تو دغابازی سے گڑھے ہویٔے قِصّوں کا سہارا نہیں لیا تھا بَلکہ ہم نے اُن کی عظمت کو خُود اَپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔ \v 17 جَب المسیح نے خُدا باپ سے عزّت اَور جلال پایا اَور اُس افضل جلال میں سے حُضُور کے لیٔے یہ آواز آئی، ”یہ میرا پیارا بیٹا ہے، جِس سے میں مَحَبّت رکھتا ہُوں اَور جِس سے میں بہت خُوش ہُوں۔“\f + \fr 1‏:17 \fr*\ft \+xt مت 17‏:5؛ مرقُ 9‏:7؛ لُوق 9‏:35‏\+xt*‏\ft*\f* \v 18 اَور جَب ہم حُضُور کے ساتھ اُس مُقدّس پہاڑ پر مَوجُود تھے تو ہم نے خُود یہ آواز آسمان سے آتی ہُوئی سُنی تھی۔\f + \fr 1‏:18 \+xt مت 17‏:1‏‑5‏\+xt*‏\fr*\f* \p \v 19 اَور اُس تجربہ سے زِیادہ ہمارے پاس نبیوں کا وہ کلام ہے جو بڑا مُعتبر ہے اَور تُم اَچھّا کرتے ہو جو یہ سمجھ کر اُس پر غور کرتے رہتے ہو کہ وہ ایک چراغ ہے جو تاریکی میں رَوشنی دیتاہے جَب تک صُبح نہ ہو اَور صُبح کا سِتارا المسیح تمہارے دِلوں میں چمکنے نہ لگے۔ \v 20 مگر سَب سے پہلے یہ جان لو کہ کِتاب مُقدّس کی کویٔی بھی نبُوّت کی بات کی تفسیر اَپنے ذاتی طور پر نہیں کر سَکتا۔ \v 21 کیونکہ نبُوّت کی کویٔی بھی بات اِنسان کی اَپنی خواہش سے کبھی نہیں ہُوئی بَلکہ لوگ پاک رُوح کے اِلہام سے خُدا کی طرف سے بولتے تھے۔ \c 2 \s1 جھُوٹے اُستاد اَور اُن کی تباہی \p \v 1 جِس طرح بنی اِسرائیلؔ میں جھُوٹے نبی مَوجُود تھے اُسی طرح تمہارے درمیان بھی جھُوٹے اُستاد ہوں گے۔ جو پوشیدہ طور پر ہلاک کرنے والی بِدعتیں شروع کریں گے اَور اُس آقا المسیح کا بھی اِنکار کریں گے جِس نے اُنہیں قیمت اَدا کرکے چھُڑایا ہے۔ اَیسی باتوں سے یہ لوگ جلد ہی اَپنے اُوپر ہلاکت لائیں گے۔ \v 2 اَور بہت سے لوگ اُن کی شہوت پرستی کی پیروی کریں گے جِن کی وجہ سے راہِ حق کی بدنامی ہوگی۔ \v 3 اَور لالچ کے سبب سے اَیسے اُستاد تُمہیں فرضی قصّے سُنا کر تُم سے ناجائز فائدہ اُٹھائیں گے۔ لیکن اُن پر بہت پہلے ہی سزا کا حُکم ہو چُکاہے اَور اُن کی ہلاکت جلد ہونے والی ہے۔ \p \v 4 کیونکہ جَب خُدا نے گُناہ کرنے والے فرشتوں کو نہیں بخشا بَلکہ جہنّم میں بھیج کر تاریکی کی زنجیروں میں جکڑ دیا تاکہ عدالت کے دِن تک حِراست میں رہیں۔\f + \fr 2‏:4 \fr*\ft \+xt پیدا 6‏:1‏‑4‏\+xt*‏\ft*\f* \v 5 اَور نہ قدیم زمانے کے لوگوں کو بخشا، بَلکہ بے دین دُنیا پر سیلاب بھیج کر ہلاک کر دیا اَور صِرف راستبازی کی مُنادی کرنے والے حضرت نُوح اَور سات دیگر اَشخاص کو بچا لیا۔ \v 6 اَور خُدا نے سدُومؔ اَور عمورہؔ کے شہروں کو مُجرم قرار دے کر جَلا کر راکھ کر دیا تاکہ آئندہ زمانہ کے بےدینوں کے لیٔے عِبرت ہو کہ اُن کے ساتھ کیسا سلُوک کیا جایٔےگا۔ \v 7 اَور خُدا نے راستباز حضرت لُوطؔ کو جو بےدینوں کے ناپاک چال چلن سے تنگ آ چُکے تھے، بچا لیا۔ \v 8 کیونکہ وہ راستباز شخص اُن کے درمیان رہ کر اُن کے بےشَرع کاموں کو دِن رات دیکھتا اَور سُنتا رہتا تھا اَور اُس کا پاک دِل اَندر ہی اَندر سخت تکلیف میں رہتا تھا۔ \v 9 تو یہ ظاہر ہے کہ خُداوؔند راستبازوں کو آزمائشوں سے بچانا جانتا ہے اَور بدکاروں کو روزِ عدالت تک سزا میں گِرفتار رکھنا بھی جانتا ہے۔ \v 10 خصوصاً اُن کو جو جِسم کی ناپاک شَہوتوں کے غُلام ہو جاتے ہیں اَور اِختیار والوں کو ناچیز جانتے ہیں۔ \p یہ لوگ گُستاخ اَور مغروُر ہیں اَور آسمانی مخلُوق پر کُفر بکنے سے نہیں ڈرتے، \v 11 اگرچہ فرشتے طاقت اَور قُدرت میں اِن سے افضل ہیں لیکن وہ بھی خُداوؔند کے حُضُور میں اُن پر لَعن طَعن کے ساتھ اِلزام لگانے کی جُرأت نہیں کرتے۔ \v 12 مگر یہ جھُوٹے اُستاد جِن باتوں کا علم بھی نہیں رکھتے، اُن پر بھی لعنت بھیجتے ہیں۔ یہ لوگ بے عقل جانوروں کی مانند ہیں جو فطری طور پر شِکار کیٔے جانے اَور ہلاک ہونے کے لیٔے پیدا ہویٔے ہیں اَور یہ لوگ جانوروں کی مانند ہلاک ہو جایٔیں گے۔ \p \v 13 یہ اَپنے بُرے کاموں کا بدلہ پائیں گے۔ اِن کو دِن دہاڑے عیّاشی کرنے میں مزا آتا ہے۔ یہ لوگ مکرُوہ داغ اَور عیب والے ہیں، یہ تمہارے ساتھ مَحَبّت کی ضیافتوں میں شریک ہوکر اَپنی دغابازیوں سے عیش و عشرت کرتے ہیں۔ \v 14 اِن کی آنکھوں میں زناکاری بَسی رہتی ہیں۔ یہ گُناہ سے باز نہیں رہ سکتے۔ یہ کمزور دِلوں کو پھانسنا خُوب جانتے ہیں؛ اِن کے دِل لالچ سے بھرے ہویٔے ہیں۔ یہ لعنت کے فرزند ہیں۔ \v 15 یہ لوگ سیدھی راہ چھوڑکر گمراہ ہو گیٔے ہیں اَور بعورؔ کے بیٹے بِلعاؔم کی راہ چل پڑے ہیں جِس نے ناراستی کی کمائی کو عزیز جانا۔ \v 16 لیکن اُس کی بے زبان گدھی نے اُس کی خطا پر اُسے ملامت کی اَور اِنسان کی طرح کلام کرکے اُسے اُس نبی کی دیوانگی سے باز رکھا۔\f + \fr 2‏:16 \fr*\ft \+xt گِن 22‏:21‏‑35‏\+xt*‏\ft*\f* \p \v 17 یہ لوگ اَندھے کنوئیں ہیں اَور اُس کُہر کی مانند ہیں جسے تیز ہَوا اُڑا لے جاتی ہے۔ جہنّم کی سخت تاریکی اُن کے لئے مُقرّر کر دی گئی ہے۔ \v 18 یہ لوگ مغروُر ہیں، بےہوُدہ بکواس کرتے رہتے ہیں اَور شہوت پرستی کے ذریعہ اُن لوگوں کو پھر سے نَفسانی خواہشات میں پھنسا دیتے ہیں جو ابھی گمراہی میں سے بچ کر نکل ہی رہے ہیں۔ \v 19 یہ اُن سے تو آزادی کا وعدہ کرتے ہیں مگر خُود بدی کے غُلام ہیں کیونکہ جو شخص جِس سے مغلُوب ہے وہ اُسی کا غُلام ہے۔ \v 20 اگر اَیسے لوگ جو اَپنے خُداوؔند اَور مُنجّی یِسوعؔ المسیح کو پہچان کر دُنیا کی خرابیوں سے بچ نکلنے کے باوُجُود بھی، پھر سے اُن میں پھنس کر اُن کا شِکار ہونے لگیں تو اُن کی بعد کی حالت پہلی حالت سے زِیادہ بدتر ہوتی ہے۔ \v 21 کیونکہ اُن کے لیٔے تو یہی بہتر تھا کہ وہ راستبازی کی راہ سے کبھی واقف ہی نہیں ہوتے، مُقابلے اِس کے راستبازی کی راہ جان لینے کے بعد بھی اُس پاک حُکم سے پھر گیٔے جو اُنہیں دیا گیا تھا۔ \v 22 اُن پر تو یہ مثال صادق آتی ہے، ”کُتّا اَپنی قَے کو پھر سے چٹ کر جاتا ہے،“\f + \fr 2‏:22 \fr*\ft \+xt امثا 26‏:11‏\+xt*‏\ft*\f*‏ اَور ”نہلائی ہُوئی سُؤرنی لَوٹنے کے لیٔے کیچڑ کی طرف۔“ \c 3 \s1 خُداوؔند کی دُوسری آمد کا دِن \p \v 1 اَے عزیزو! اَب مَیں تُمہیں یہ دُوسرا خط لِکھ رہا ہُوں۔ مَیں نے دونوں خُطوط میں تمہاری یادداشت کو تازہ کرنے اَور تمہارے صَاف دِلوں کی حوصلہ اَفزائی کرنے کی کوشش کی ہے۔ \v 2 تاکہ تُم اُن نبُوّتوں کو جو پاک نبیوں نے قدیم زمانے سے کی ہیں اَور ہمارے خُداوؔند اَور مُنجّی کے اُس حُکم کو یاد رکھو جو تمہارے رسولوں کی مَعرفت سے تُم تک پہُنچا ہے۔ \p \v 3 سَب سے پہلے تُمہیں یہ جان لینا چاہیے کہ آخِری دِنوں میں راہِ حق کا مذاق اُڑانے والے آئیں گے جو اَپنی نَفسانی بدخواہشات کے مُطابق زندگی گُزاریں گے۔ \v 4 اَور کہیں گے، ”المسیح کے ’آمد کا‘ وعدہ کہاں گیا؟ کیونکہ ہمارے آباؤاَجداد کی وفات سے لے کر اَب تَب سَب کچھ وَیسا ہی چلا آ رہاہے جَیسا کہ دُنیا کی تخلیق کے وقت تھا۔“ \v 5 وہ تو جان بوجھ کر اِس حقیقت کو نظرانداز کرتے ہیں کہ آسمان خُدا کے کلام کے ذریعہ سے قدیم زمانہ سے مَوجُود ہے اَور زمین پانی میں سے بنی اَور پانی میں قائِم ہے۔ \v 6 اَور پانی ہی سے اُس وقت کی قدیم دُنیا سیلاب میں ڈُوب کر تباہ ہو گئی۔ \v 7 مگر اِس وقت کے آسمان اَور زمین اُسی خُدا کے کلام کے ذریعہ سے اِس لیٔے رکھے گیٔے ہیں کہ آگ میں جَلائے جایٔیں؛ اَور یہ بے دین اِنسانوں کی عدالت اَور ہلاکت کے دِن تک محفوظ رہیں گے۔ \p \v 8 لیکن اَے عزیزوں! اِس بات کو کبھی نہ بھُولو کہ خُداوؔند کے یہاں ایک دِن ہزار بَرس اَور ہزار بَرس ایک دِن کے برابر ہیں۔\f + \fr 3‏:8 \fr*\ft \+xt زبُور 90‏:4‏\+xt*‏\ft*\f* \v 9 خُداوؔند اَپنا وعدہ پُورا کرنے میں دیر نہیں کرتا، جِس طرح بعض لوگ سمجھتے ہیں بَلکہ وہ تمہارے لیٔے صبر کر رہاہے اَور نہیں چاہتا کہ کویٔی شخص ہلاک ہو بَلکہ چاہتاہے کہ سَب لوگوں کو تَوبہ کرنے کا موقع ملے۔ \p \v 10 لیکن خُداوؔند کے لَوٹنے کا دِن چور کی مانند اَچانک آ جائے گا۔ اُس دِن آسمان بڑے شور و غُل کے ساتھ غائب ہو جایٔیں گے اَور اجرامِ فلکی شدید حرارت سے پگھل جایٔیں گے اَور زمین اَور اُس پر کی تمام چیزیں جَل جایٔیں گی۔ \p \v 11 جَب تمام چیزیں اِس طرح تباہ و برباد ہونے والی ہیں تو تُمہیں کیسا شخص ہونا چاہیے؟ تُمہیں تو نہایت ہی پاکیزگی اَور خُدا پرستی کی زندگی گزارنی چاہیے۔ \v 12 اَور خُدا کے اُس دِن کا نہایت مُشتاق اَور مُنتظر رہنا چاہیے جِس کے باعث افلاک جَل کر تباہ ہو جایٔیں گے اَور اجرامِ فلکی شدید حرارت سے پگھل جایٔیں گے۔ \v 13 لیکن ہم خُدا کے وعدوں کے مُوافق نئے آسمان اَور نئی زمین کے اِنتظار میں ہیں جِس میں راستبازی سکونت کرتی ہے۔ \p \v 14 چنانچہ اَے عزیزوں! جَب کہ تُم اِن باتوں کے مُنتظر ہو اِس لیٔے پُوری کوشش کرو کہ خُداوؔند کی حُضُوری میں اَپنے آپ کو بے داغ، بے عیب اَور صُلح کے ساتھ پایٔے جاؤ۔ \v 15 اَور ہمارے خُداوؔند کا تحمُّل لوگوں کو نَجات پانے کا موقع دیتاہے۔ چنانچہ ہمارے پیارے بھایٔی پَولُسؔ نے بھی اُس عِرفان کے مُوافق جو اُسے دیا گیا ہے تُمہیں یہی لِکھّا ہے۔ \v 16 اُس نے اَپنے تمام خُطوط میں اِن باتوں کا ذِکر کیا ہے۔ اُس کے خُطوط میں بعض باتیں اَیسی بھی ہیں جِن کا سمجھنا مُشکل ہے اَور جنہیں جاہل اَور بے قِیام لوگ اُن کے معنی کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں جَیسا وہ باقی صحیفوں کے ساتھ بھی کرتے ہیں اَور اَیسا کرکے اَپنے اُوپر تباہی لاتے ہیں۔ \p \v 17 اِس لیٔے اَے عزیز دوستوں! مَیں نے تُمہیں اِن باتوں سے پہلے ہی سے آگاہ کر دیا ہے تاکہ تُم ہوشیار رہو، اَور بےدینوں کی گمراہی میں پھنس کر خُود ہی محفوظ مقام سے گِر نہ جاؤ۔ \v 18 بَلکہ ہمارے خُداوؔند اَور مُنجّی یِسوعؔ المسیح کے فضل اَور عِرفان میں بڑھتے جاؤ۔ \b \b \p اُسی کی تمجید اَب بھی ہو اَور اَبد تک ہوتی رہے۔ آمین۔