\id 1TI - Biblica® Open Urdu Contemporary Version \usfm 3.0 \ide UTF-8 \h 1 تِیمُتھِیُس \toc1 تِیمُتھِیُس کے نام پَولُسؔ کا پہلا خط \toc2 1 تِیمُتھِیُس \toc3 1 تِیم \mt1 تِیمُتھِیُس \mt2 کے نام پَولُسؔ کا پہلا خط \c 1 \po \v 1 پَولُسؔ کی جانِب سے، ہمارے مُنجّی خُدا اَور ہماری اُمّید المسیح یِسوعؔ کے حُکم کے مُوافق المسیح یِسوعؔ کے رسول ہیں، \po \v 2 تِیمُتھِیُس کے نام خط جو ایمان کے لِحاظ سے میرا حقیقی بیٹا ہے۔ \po خُدا باپ اَور ہمارے المسیح یِسوعؔ کی طرف سے تُمہیں فضل، رحم اَور سلامتی حاصل ہوتی رہے۔ \s1 تِیمُتھِیُس کو جھُوٹے اُستادوں کی مُخالفت کرنے کا فرمان \p \v 3 مَیں نے صُوبہ مَکِدُنیہؔ جاتے وقت تُجھے نصیحت کی تھی کہ تُو اِفِسُسؔ شہر میں رہ کر جھُوٹی تعلیم دینے والے بعض شَخصُوں کو تاکید کر کہ وہ آئندہ اَیسا نہ کریں۔ \v 4 اَور اُن فرضی داستانوں اَور بے اِنتہا نَسب ناموں کا لِحاظ نہ کریں اِن سے ایمان پر مَبنی نَجات بخش الٰہی کام آگے نہیں بڑھتا لیکن محض جھگڑے پیدا ہوتے ہیں۔ \v 5 میرے اِس حُکم کا مقصد یہ ہے کہ سبھی مسیحی مُومِنین کے اَندر ایک دُوسرے کے لیٔے مَحَبّت پیدا ہو جو خُلوص دِل، نیک نیّت اَور حقیقی ایمان سے پیدا ہوتی ہے۔ \v 6 کچھ لوگ اِن سے کنارہ کرکے فُضول باتوں کی طرف مُتوجّہ ہو گیٔے ہیں۔ \v 7 وہ شَریعت کے مُعلّم بننا چاہتے ہیں، حالانکہ وہ جو باتیں کہتے ہیں اَور جِن کا یقینی طور سے دعویٰ کرتے ہیں اُنہیں سمجھتے بھی نہیں ہیں۔ \p \v 8 ہم جانتے ہیں کہ شَریعت اَچھّی ہے بشرطیکہ اُسے صحیح طور پر اِستعمال کیا جائے۔ \v 9 ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ شَریعت راستبازوں کے لیٔے نہیں بَلکہ بےشَرع لوگوں، سَرکشوں، بےدینوں، گُنہگاروں، ناپاک لوگوں، ناراستوں اَور ماں باپ کے قاتلوں اَور خُونیوں، \v 10 اَور زناکاروں، لَونڈے بازوں، غُلام فروشوں، جھُوٹ بولنے والے، جھُوٹی قَسمیں کھانے والے اَور اَیسے تمام کام ہیں جو اُس صحیح تعلیم کے خِلاف میں ہیں، \v 11 اَور یہ پُرجلال خُوشخبری میں پائی جاتی ہے، جسے خُدائے مُبارک نے میرے سُپرد کیا ہے۔ \s1 پَولُسؔ کے لئے خُداوؔند کا فضل \p \v 12 میں اَپنے خُداوؔند المسیح یِسوعؔ کا شُکر اَدا کرتا ہُوں جِس نے مُجھے قُوّت عطا کی اَور وفادار سمجھ کر اَپنی خدمت کے لیٔے مُقرّر کیا۔ \v 13 حالانکہ میں پہلے کُفر بکنے والا، لوگوں کو اِیذا دینے والا اَور ایک ظالِم آدمی تھا، لیکن مُجھ پر رحم ہُوا کیونکہ مَیں نے نادانی اَور بےاِعتقادی کی حالت میں یہ سَب کچھ کیا تھا۔ \v 14 اَور ہمارے خُداوؔند کا فضل اُس ایمان اَور مَحَبّت کے ساتھ جو المسیح یِسوعؔ میں ہے، مُجھ پر بہت کثرت سے ہُوا۔ \p \v 15 یہ بات سچ اَور پُوری طرح قبُول کرنے کے لائق ہے کہ المسیح یِسوعؔ گُنہگاروں کو نَجات دینے دُنیا میں آئے، جِن میں سَب سے بڑا گُنہگار میں ہُوں۔ \v 16 لیکن مُجھ پر اِس لیٔے مہربانی ہویٔی کہ المسیح یِسوعؔ مُجھ جَیسے بڑے گُنہگار کے ساتھ تحمُّل سے پیش آئیں تاکہ میں اُن کے لیٔے نمونہ بَن سکوں جو المسیح پر ایمان لاکر اَبدی زندگی پائیں گے۔ \v 17 اَب اَزلی بادشاہ یعنی اُس غَیر فانی، نادیدہ، واحد خُدا کی عزّت اَور خُدا کی تمجید ہمیشہ تک ہوتی رہے۔ آمین! \s1 تِیمُتھِیُس کی ذمّہ داری \p \v 18 میرے بیٹے تِیمُتھِیُس! مَیں تُجھے یہ ہدایت اُن پیشن گوئیوں کے مُطابق دے رہا ہوں جو تیرے بارے میں پہلے سے کی گئی تھیں، تاکہ تُم اُن پیشن گوئیوں کو یاد رکھو اَور اَچھّی لڑائی لڑتے رہو۔ \v 19 اَور ایمان اَور نیک نیّتی پر قائِم رہو۔ جِس کو دُور کرنے کے سبب سے بعض لوگوں نے اَیسا ہی کیا اَور اُن کے ایمان کا جہاز غرق ہو گیا۔ \v 20 اُن ہی میں سے ہِمنِیُسؔ اَور سِکندرؔ بھی ہیں جنہیں مَیں نے شیطان کے حوالہ کر دیا تاکہ وہ کُفر بکنے سے باز رہنا سیکھیں۔ \c 2 \s1 عبادت سے متعلّق ہدایات \p \v 1 سَب سے پہلے میں یہ اِلتجا کرتا ہُوں کہ خُدا کے حُضُور میں دَرخواستیں، دعائیں، سفارشیں اَور شُکرگُزاریاں سَب کے لیٔے کی جایٔیں۔ \v 2 بادشاہوں اَور سَب صاحبِ اِختیاروں کے لیٔے بھی اِس غرض سے کہ ہم کمال دینداری اَور پاکیزگی سے اَمن اَور سلامتی کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں۔ \v 3 یہ بات ہمارے مُنجّی خُدا کے نزدیک خُوب اَور پسندِیدہ ہے، \v 4 خُدا چاہتاہے کہ سارے اِنسان نَجات پائیں اَور سچّائی کی پہچان تک پہُنچیں۔ \v 5 کیونکہ ایک ہی خُدا ہے اَور خُدا اَور اِنسانوں کے بیچ میں صِرف ایک ہی درمیانی ہے یعنی المسیح یِسوعؔ جو اِنسان ہیں، \v 6 جِس نے خُود کو سَب کی رِہائی کی خاطِر فدیہ کے طور پر قُربان کر دیا تاکہ اُن کی قُربانی کی مُناسب وقتوں پر ایک ثبوت کے طور پر گواہی دی جائے۔ \v 7 اَور اِسی مقصد کے لئے مُجھے مُنّاد، رسول اَور غَیریہُودیوں کو ایمان اَور سچّائی کی باتیں سِکھانے والا اُستاد مُقرّر کیا گیا۔ میں جھُوٹ نہیں بولتا، سچ کہہ رہا ہُوں۔ \p \v 8 پس میں چاہتا ہُوں کہ ہر جماعتوں کے مُومِن مَرد بغیر غُصّہ اَور تکرار کے، مُقدّس ہاتھوں کو اُٹھاکر دعا کیا کریں۔ \v 9 اِسی طرح میں چاہتا ہُوں کہ خواتین بھی حیا دار لباس پہن کر اَپنے آپ کو شرافت اَور شائِستگی سے آراستہ کریں نہ کہ بال گُوندھنے، سونے یا موتیوں کے زیورات، یا بےحد قیمتی لباس سے، \v 10 بَلکہ وہ اَپنے آپ کو نیک کاموں سے آراستہ کریں جَیسا کہ خُداپرست عورتوں کو کرنا مُناسب ہے۔ \p \v 11 اِسی طرح خاتُون کو پُوری خاموشی اَور کمال تابِعداری کے ساتھ سیکھنا چاہئے۔ \v 12 میں عورت کو اِجازت نہیں دیتا کہ وہ تعلیم دے یا مَرد پر حُکم چلائے بَلکہ خاموش رہے۔ \v 13 کیونکہ پہلے حضرت آدمؔ کو خلق کیا، پھر بعد میں حوّاؔ کو۔ \v 14 اَور حضرت آدمؔ نے فریب نہیں کھایا بَلکہ عورت فریب کھا کر گُنہگار ٹھہری۔ \v 15 لیکن خواتین اَولاد پیدا کرنے سے نَجات پائیں گی بشرطیکہ وہ ایمان، مَحَبّت، پاکیزگی اَور پرہیزگاری کے ساتھ زندگی گُزاریں۔ \c 3 \s1 جماعت کے رہنما \p \v 1 یہ بات سچ ہے کہ جو شخص جماعت میں نگہبان کا عہدہ چاہتاہے وہ اَچھّے کام کی خواہش کرتا ہے۔ \v 2 لہٰذا نگہبان کو چاہئے کہ وہ بے اِلزام، ایک بیوی کا شوہر، پرہیزگار، خُود پر قابُو رکھنے والا، قابل اِحترام، مُسافر پرور اَور تعلیم دینے کے قابل ہو۔ \v 3 وہ شرابی اَور مارپیٹ کرنے والا نہ ہو، بَلکہ نرم مِزاج ہو، وہ تکرار کرنے والا اَور زَر دوست نہ ہو۔ \v 4 وہ اَپنے گھر کا بخُوبی بندوبست کرنے والا اَور اَپنے بچّوں کو بڑی سنجِیدگی کے ساتھ تابع رکھتا ہو۔ \v 5 کیونکہ اگر کویٔی اَپنے ہی گھر کا بندوبست کرنا نہیں جانتا تو، وہ خُدا کی جماعت کی خبرگیری کیسے کرےگا؟ \v 6 وہ نَو مُرید نہ ہو، کہ تکبُّر کرکے کہیں وہ اِبلیس کی سِی سزا نہ پایٔے۔ \v 7 اَور باہر والوں یعنی غَیر مسیحیوں میں بھی اُس کی اَچھّی گواہی ہو، تاکہ کہیں اَیسا نہ ہو کہ کویٔی اُسے ملامت کرے اَور وہ اِبلیس کے پھندے میں پھنس جائے۔ \p \v 8 اِسی طرح جماعت کے خادِموں کو چاہیے کہ وہ سنجِیدہ مِزاج ہوں، دو رُخے، شرابی اَور ناجائز کمائی کے لالچی نہ ہوں۔ \v 9 لازِم ہے کہ وہ صَاف ضمیر سے ایمان کی پُراسرار سچّائیاں اَپنے پاک دِل میں محفوظ رکھیں۔ \v 10 ضروُری ہے کہ اُنہیں پہلے آزمایا جائے، پھر اگر بے اِلزام نکلیں تو ایک خادِم کے طور پر خدمت کا کام اُن کے سُپرد کیا جائے۔ \p \v 11 ٹھیک اِسی طرح خواتین بھی قابل اِحترام، دُوسروں پر تہمت لگانے والی نہ ہوں بَلکہ ہوش مند اَور ہر بات میں وفادار ہوں۔ \p \v 12 خادِم ایک بیوی کے شوہر، اَور اَپنے بچّوں اَور گھروں کو اَچھّی طرح سے بندوبست کرنے والے ہوں۔ \v 13 کیونکہ جو خدمت کا کام بخُوبی اَنجام دیتے ہیں، وہ اَپنے لیٔے اَچھّا مرتبہ اَور اُس ایمان میں جو المسیح یِسوعؔ پر ہے، بڑی دِلیری حاصل کرتے ہیں۔ \s1 حضرت پَولُسؔ کی ہدایات کی وجہ \p \v 14 مَیں تیرے پاس جلد ہی آنے کی اُمّید کر رہا ہُوں، پھر بھی تُجھے یہ باتیں لِکھ رہا ہُوں، \v 15 تاکہ اگر مُجھے آنے میں دیر ہو جائے تو، تُجھے مَعلُوم ہو کہ خُدا کے گھر میں، یعنی زندہ خُدا کی جماعت میں جو حق کا سُتون اَور بُنیاد ہے، لوگوں کو اُس کے ساتھ کِس طرح پیش آنا چاہیے۔ \v 16 اِس میں کویٔی شک نہیں کہ حقیقی دینداری کا سرچشمہ عظیم ہے یعنی: \q1 وہ جو جِسم میں ظاہر ہویٔے، \q2 اَور پاک رُوح کے وسیلہ سے صادق ٹھہرے، \q1 اَور فرشتوں کو دِکھائی دئیے، \q2 غَیریہُودیوں میں اُن کی مُنادی ہُوئی، \q1 اَور ساری دُنیا میں لوگ اُن پر ایمان لائے، \q2 اَور خُدا نے یِسوعؔ کو اَپنے ساتھ رہنے کے لیٔے جلال میں آسمان پر اُٹھالیا۔ \c 4 \p \v 1 پاک رُوح صَاف طور پر فرماتا ہے کہ آنے والے دِنوں میں بعض لوگ مسیحی ایمان سے مُنہ موڑکر گُمراہ کرنے والی رُوحوں اَور شَیاطِین کی تعلیمات کی طرف مُتوجّہ ہونے لگیں گے۔ \v 2 یہ باتیں اُن جھُوٹے آدمیوں کی ریاکاری کے باعث ہوں گی جِن کا ضمیر گویا گَرم لوہے سے داغاگیا ہو۔ \v 3 یہ لوگ بیاہ کرنے سے منع کرتے ہیں اَور اُن بعض کھانوں سے پرہیز کرنے کا حُکم دیتے ہیں جنہیں خُدا نے اِس لیٔے پیدا کیا ہے کہ مُومِنین اَور حق کو جاننے والے اُنہیں شُکر گُزاری کے ساتھ کھایٔیں۔ \v 4 کیونکہ ہر چیز جو خُدا نے بنائی ہے، اَچھّی ہے، اَور کویٔی چیز اِنکار کے لائق نہیں؛ بشرطیکہ شُکر گُزاری کے ساتھ کھائی جائے۔ \v 5 کیونکہ اُسے خُدا کے کلام اَور دعا سے مُقدّس کیا گیا ہے۔ \p \v 6 اگر تُو بھائیوں اَور بہنوں کو، یہ باتیں یاد دِلائے گا تو المسیح یِسوعؔ کا عُمدہ خادِم ٹھہرے گا اَور ساتھ ہی اُس ایمان اَور اَچھّی تعلیم سے پرورِش پایٔےگا جِس پر تُو عَمل کرتا آیا ہے۔ \v 7 لیکن اُن فُضول قِصّوں اَور کہانیوں سے کنارہ کرجو بُوڑھی عورتوں کی زبان پر رہتی ہیں اِن کی بجائے خُدا پرستی کی زندگی گُزارنے کے لیٔے خُود کی تربّیت کر۔ \v 8 کیونکہ جِسمانی مشقّت سے تھوڑا فائدہ تو ہوتاہے لیکن خُدا پرستی سَب چیزوں کے لیٔے فائدہ مند ہوتی ہے کیونکہ اِس میں نہ صِرف مَوجُودہ زندگی کا بَلکہ مُستقبِل زندگی کا وعدہ بھی مَوجُود ہے۔ \v 9 یہ بات سچ ہے اَور ہر طرح سے قبُول کرنے کے لائق ہے۔ \v 10 اِس لیٔے ہم سخت محنت اَور کوشش کرتے ہیں کیونکہ ہم نے اَپنی اُمّید اُس زندہ خُدا پر لگا رکھی ہے جو سَب اِنسانوں کا مُنجّی، خاص کر اُن کا جو مُومِنین ہیں۔ \p \v 11 یہ باتیں سِکھا اَور اُن پر عَمل کرنے کا حُکم دے۔ \v 12 کویٔی بھی تیری جَوانی کی حقارت نہ کرنے پایٔے بَلکہ تُو ایمان والوں کے لیٔے گُفتگو، چال چلن، مَحَبّت، ایمان اَور پاکیزگی میں نمونہ بَن۔ \v 13 جَب تک میں نہیں آ جاتا، وہاں میرے آنے تک تُو جماعت میں پاک کلامِ کی تِلاوت کرنے، نصیحت کرنے اَور تعلیم دینے میں مشغُول رہ۔ \v 14 اَپنی اُس نِعمت سے غافل نہ رہنا جو تُجھے نبُوّت کے ذریعہ اُس وقت مِلی تھی جَب بُزرگوں کی جماعت نے تُجھ پر ہاتھ رکھے تھے۔ \p \v 15 اِن باتوں پر خاص طور سے غور کر۔ اَور اِن پر پُوری طرح عَمل کر؛ تاکہ سَب لوگ تُجھے ترقّی کرتا دیکھ سکیں۔ \v 16 اَپنے کِردار اَور اَپنی تعلیم پر نظر رکھ۔ اِن باتوں پر عَمل کیٔے جا کیونکہ اَیسا کرنے سے تو اَپنی اَور اَپنے سُننے والوں کی نَجات کا باعث ہوگا۔ \c 5 \s1 بِیوہ، بُزرگ اَور غُلام \p \v 1 کسی عمر رسیدہ شخص کو سختی سے نہ ڈانٹنا، بَلکہ اُسے اَپنا باپ سمجھ کر نصیحت دے اَور جَوانوں کو بھائیوں کی طرح سمجھا۔ \v 2 اَور بُزرگ عورتوں کو ماں اَور جَوان خواتین کو پاکیزگی سے بہن جان کر سمجھا۔ \p \v 3 اُن بیواؤں کی جو سچ مُچ ضروُرت مند ہیں، اُن کی مُناسب دیکھ بھال کر۔ \v 4 اَور اگر کسی بِیوہ کے لڑکے یا پوتے ہوں تو اُن کی پہلی ذمّہ داری اَپنے گھر والوں کے تئیں اَپنا فرائض پہچانتے ہُوئے خُدا کا بندہ بننا سیکھیں اِس طرح اَپنے والدین اَور دادا دادی کے حق اَدا کرنا سیکھیں کیونکہ یہ خُدا کی نظر میں پسندِیدہ ہے۔ \v 5 جو عورت واقعی ضروُرت مند بِیوہ ہے اَور اُس کا کویٔی نہیں ہے اَور وہ خُدا پر اُمّید رکھتی ہے، اَور رات دِن خُدا کے ساتھ دعاؤں اَور اِلتجاؤں میں مشغُول رہتی ہے۔ \v 6 لیکن جو بِیوہ عیّاشی میں زندگی گزارتی ہے وہ جیتے جی مُردہ ہے۔ \v 7 اِن ہدایات کو لوگوں کو دے تاکہ کویٔی اُن پر کھُلے عام اُنگلی نہ اُٹھا سکے۔ \v 8 جو شخص اَپنے عزیزوں کی، اَور خاص کر اَپنے گھرانے کی خبرگیری نہیں کرتا، تو وہ ایمان کا مُنکر ہے اَور بےاِعتقادوں سے بھی بدتر ہے۔ \p \v 9 جِس بِیوہ کی عمر ساٹھ بَرس سے زِیادہ ہو اُسی کا نام بیواؤں کی فہرست میں درج کیا جائے اَور لازِم ہے کہ وہ ایک ہی شوہر کی بیوی رہی ہو۔ \v 10 اَور وہ نیک کام کرنے میں مشہُور رہی ہو، اَور اُس نے اَپنے بچّوں کی تربّیت کی ہو، پردیسیوں کی مہمان نوازی کی ہو، مُقدّسین کے پاؤں دھوئے ہوں، مُصیبت زدوں کی مدد کی ہو اَور ہر نیک کام کرنے میں مشغُول رہی ہو۔ \p \v 11 مگر جَوان بیواؤں کو اِس فہرست میں شامل نہ کرنا کیونکہ جَب اُن کی جِسمانی خواہشات اُن پر غالب آتی ہیں تو وہ المسیح سے دُور ہوکر پھر سے بیاہ کرنا چاہتی ہیں۔ \v 12 یُوں وہ خُود عدالتی سزا کے لائق ٹھہرتی ہیں کیونکہ اُنہُوں نے المسیح سے کیٔے گیٔے اَپنے پہلے عہد کو توڑ دیا۔ \v 13 اِس کے علاوہ وہ کاہل ہو جاتی ہیں اَور گھر گھر پِھرتی رہتی ہیں، وہ نہ صِرف کاہل بَن جاتی ہیں بَلکہ بَک بَک کرتی رہتی ہیں اَور دُوسروں کے مُعاملوں میں دخل دیتی ہیں اَور فالتو باتیں کرتی رہتی ہیں۔ \v 14 اِس لیٔے میں جَوان بیواؤں کو مشورہ دیتا ہُوں کہ وہ بیاہ کریں، اُن کے اَولاد ہوں، اَور اَپنا گھر بار سنبھالیں اَور کسی مُخالف کو موقع نہ دیں کہ وہ اُنہیں بدنام کرتا پھرے۔ \v 15 اصل میں بعض بیوائیں گُمراہ ہوکر شیطان کی پیروی کرنے لگی ہیں۔ \p \v 16 اگر کسی مُومِن خاتُون کے گھر میں بیوائیں ہوں تو وہ اُن کی مدد کرے تاکہ جماعت پر اُن کا بوجھ نہ پڑے تاکہ جماعت اُن کی مدد کر سکے جو واقعی بے سہارا ہیں۔ \p \v 17 جو بُزرگ جماعت کی رہنمائی کا کام اَچھّی طرح سے کرتے ہیں، خاص کر وہ جو کلام سُناتے اَور تعلیم دیتے ہیں، اُنہیں دُگنی عزّت کے لائق سمجھا جائے۔ \v 18 کیونکہ کِتاب مُقدّس کا بَیان ہے، ”گاہتے وقت بَیل کا مُنہ نہ باندھنا،“ اَور یہ بھی ”مزدُور اَپنی مزدُوری کا حقدار ہے۔“\f + \fr 5‏:18 \fr*\ft \+xt اِست 25‏:4‏\+xt*‏\ft*\f* \v 19 اگر کسی پاسبان پر اِلزام لگایا جاتا ہے تو دو یا تین گواہوں کے بغیر تصدیق کیٔے؛ اُن پر غور نہ کر۔ \v 20 مگر گُناہ کرنے والے پاسبان کو سَب کے سامنے ملامت کر، تاکہ دُوسرے اَیسی حرکت کرنے سے خوف کھایٔیں۔ \v 21 مَیں خُداتعالیٰ اَور المسیح یِسوعؔ کو اَور برگُزیدہ فرشتوں کو گواہ مان کر تُجھے تاکید کرتا ہُوں کہ اِن ہدایات پر بغیر تعصُّب اَور طرفداری کیٔے عَمل کرنا۔ \p \v 22 کسی شخص کو مخصُوص کرنے کے واسطے اُس پر ہاتھ رکھنے میں جلدی نہ کرنا اَور نہ دُوسروں کے گُناہوں میں شریک ہونا۔ اَپنے آپ کو پاک رکھنا۔ \p \v 23 آئندہ کو صِرف پانی ہی نہ پیا کر بَلکہ اکثر بیمار پڑنے اَور تیرے معدہ کے ٹھیک نہ رہنے کے سبب سے تھوڑی سِی مَے\f + \fr 5‏:23 \fr*\fq مَے \fq*\ft قدیم زمانہ میں مَے کا اِستعمال تریاق کی شکل میں کیا جاتا تھا۔‏\ft*\f* بھی پی لیا کر۔ \p \v 24 بعض لوگوں کے گُناہ اُن کے عدالت مَیں حاضِر ہونے سے پہلے ہی ظاہر ہو جاتے ہیں اَور بعض کے گُناہ بعد میں۔ \v 25 اِسی طرح بعض لوگوں کے نیک کام بھی ظاہر ہو جاتے ہیں مگر بعض نہیں ہوتے، لیکن وہ ہمیشہ تک چھپایٔے بھی نہیں جا سکتے۔ \c 6 \p \v 1 جتنے غُلام ابھی تک غُلامی کے جُوئے میں ہیں وہ اَپنے مالکوں کو بڑی عزّت کے لائق سمجھیں تاکہ کویٔی خُدا کے نام کی اَور ہماری تعلیم کی توہین نہ کرے۔ \v 2 لیکن جِن غُلاموں کے مالک مُومِن ہیں وہ اِس خیال سے کہ اَب وہ اُن کے مُومِنین بھایٔی ہیں، اُنہیں حقیر نہ جانیں بَلکہ اُن کی اَور زِیادہ خدمت کریں کیونکہ اَب اُن کی خدمت سے اُن کے عزیز مُومِنین بھائیوں کو ہی فائدہ پہُنچے گا۔ \s1 جھُوٹے اُستاد اَور زردوست \p تُو اُنہیں اِن ہی باتوں کی تعلیم دے اَور نصیحت کر۔ \v 3 اگر کویٔی شخص ہماری تعلیم سے فرق تعلیم دیتاہے اَور ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کی صحیح ہدایات کو اَور اُن کی تعلیم کو نہیں مانتا جو خُداپرست زندگی کے مُطابق ہے، \v 4 تو وہ مغروُر ہیں اَور کُچھ نہیں جانتے۔ بَلکہ اُنہیں صِرف فُضول بحث اَور لَفظی تکرار کرنے کا شوق ہے جِن کا نتیجہ حَسد، جھگڑے، بدگوئی اَور بدزبانی ہے۔ \v 5 اَور جِن سے اُن لوگوں میں تنازعہ پیدا ہوتاہے جِس سے اُن کی عقل بگڑ گئی ہے، اَور وہ حق سے محروم ہو گیٔے ہیں اَور خُدا پرستی کو مالی نفع کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ \p \v 6 ہاں اگر خُدا پرستی قناعت کے ساتھ ہو، تو بڑے نفع کا ذریعہ ہے۔ \v 7 کیونکہ ہم دُنیا میں نہ تو کچھ لے کر آئے ہیں اَور نہ کچھ اُس میں سے لے جا سکتے ہیں۔ \v 8 چنانچہ اگر ہمارے پاس کھانے کو کھانا اَور پہننے کو لباس ہے، تو اُسی پر صبر کریں۔ \v 9 جو لوگ دولتمند ہونا چاہتے ہیں وہ کیٔی طرح کی آزمائشوں پھندوں اَور بےہوُدہ اَور مُضِر خواہشوں میں پھنس جاتے ہیں جو لوگوں کو تباہی اَور ہلاکت میں غرق کردیتی ہیں۔ \v 10 کیونکہ زَر دوستی ہر قِسم کی بُرائی کی جڑ ہے اَور بعض لوگوں نے دولت کے لالچ میں آکر اَپنا ایمان کھو دیا اَور خُود کو کافی اَذیّت پہُنچائی ہے۔ \s1 تِیمُتھِیُس کو آخِری ہدایات \p \v 11 مگر اَے مَرد خُدا! تُو اِن سَب باتوں سے بھاگ اَور راستبازی، خُدا پرستی، مَحَبّت، صبر اَور نرمی کا طالب ہو۔ \v 12 ایمان کی اَچھّی کُشتی لڑ، اَبدی زندگی کو تھامے رہ جسے پانے کے واسطے تُجھے بُلایا گیا تھا اَور تُونے بہت سے گواہوں کے رُوبرو بخُوبی اقرار بھی کیا تھا۔ \v 13 خُداتعالیٰ کے نزدیک، جو سَب کو زندگی بخشتا ہے اَور المسیح یِسوعؔ کو جِس نے پُنطِیُس پِیلاطُسؔ کے سامنے اَچھّی گواہی دی، اِنہیں کو گواہ مان کر تُجھے تاکید کرتا ہُوں کہ \v 14 ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے دوبارہ ظاہر ہونے تک تُم اِس حُکم کو بے داغ اَور بے اِلزام رکھو، \v 15 جسے خُداتعالیٰ اَپنے مُناسب وقت پر پُورا کرےگا، جو مُبارک اَور واحد حُکمراں ہے، جو بادشاہوں کا بادشاہ اَور خُداوندوں کا خُداوؔند ہے، \v 16 بَقا صِرف اُسی کی ہے اَور اَیسے نُور میں رہتاہے جِس کے قریب کویٔی نہیں پہُنچ سَکتا، اُسے کسی اِنسان نے نہیں دیکھاہے اَور نہ دیکھ سَکتا ہے۔ اُس کی عزّت اَور قُدرت ابدُالآباد رہے۔ آمین۔ \p \v 17 اِس مَوجُودہ جہان کے دولتمندوں کو حُکم دے کہ وہ مغروُر نہ ہوں، اَور ناپائیدار دولت پر نہیں بَلکہ خُدا پر اُمّید رکھیں، جو ہمیں سَب چیزیں فیّاضی سے مُہیّا کرتا ہے تاکہ ہم مزہ سے زندگی گُزاریں۔ \v 18 اُنہیں حُکم دے کہ وہ نیکی کریں اَور نیک کاموں کے لِحاظ سے دولتمند بنیں، اَور سخاوت پر تیّار اَور دُوسروں کی مدد کرنے پر آمادہ رہیں۔ \v 19 اِس طرح وہ اَپنے لیٔے اَیسا خزانہ جمع کریں گے جو آنے والے جہان کے لیٔے ایک مضبُوط بُنیاد قائِم کرےگی، تاکہ وہ اُس زندگی کو جو اصل میں حقیقی زندگی ہے تھامے رہ سکیں۔ \p \v 20 اَے تِیمُتھِیُس، اِس اَمانت کو جو تیرے سُپرد کی گئی ہے حِفاظت سے رکھ۔ اَور جِس چیز کو علم کہنا ہی غلط ہے اُس پر توجّہ نہ کر کیونکہ اُس میں بےہوُدہ باتیں اَور اِختلافات پایٔے جاتے ہیں، \v 21 بعض لوگ اَیسے علم کا اقرار کرکے اَپنے ایمان سے برگشتہ ہو گیٔے ہیں۔ \b \b \p تُم سَب پر خُدا کا فضل ہوتا رہے۔