\id 1TH - Biblica® Open Urdu Contemporary Version \usfm 3.0 \ide UTF-8 \h 1 تھِسّلُنیِکیوں \toc1 تھِسّلُنیِکیوں کے نام پَولُسؔ کا پہلا خط \toc2 1 تھِسّلُنیِکیوں \toc3 1 تھِسّ \mt1 تھِسّلُنیِکیوں \mt2 کے نام پَولُسؔ کا پہلا خط \c 1 \po \v 1 پَولُسؔ اَور سِیلاسؔ\f + \fr 1‏:1 \fr*\fq سِیلاسؔ \fq*\ft یہاں اَور دُوسری جگہوں پر کہا گیا ہے لیکن \+xt 2 کُرن 1‏:19‏\+xt* میں پَولُسؔ نے اَپنے ایک ساتھی کو سِلوانُسؔ کہا ہے، لیکن اِس میں کویٔی شک نہیں کہ یہ وُہی شخص ہے جسے اعمال کی کِتاب میں سِیلاسؔ کہا گیا ہے۔‏\ft*\f* اَور تِیمُتھِیُس کی طرف سے، \po تھِسلُنِیکے شہر کی جماعت کے نام لِکھّا ہُوا خط\f + \fr 1‏:1 \fr*\ft پَولُسؔ ہی ہے جِس نے یہ خط لِکھّا تھا۔ اَور سِلوانُسؔ اَور تِیمُتھِیُس صِرف آداب و تسلیمات میں پَولُسؔ کے ساتھ شامل ہُوئے تھے۔‏\ft*\f* جو خُدا باپ اَور خُداوؔند یِسوعؔ المسیح میں ہے: \po تُمہیں فضل اَور اِطمینان حاصل ہوتا رہے۔ \s1 تھِسلُنِیکے کی جماعت کے ایمان کے لیٔے شُکر گُزاری \p \v 2 تُم سَب کے لیٔے ہم ہمیشہ خُدا کا شُکر کرتے اَور تُمہیں اَپنی دعاؤں میں بھی یاد رکھتے ہیں۔ \v 3 اَور ہم اَپنے خُدا اَور آسمانی باپ کی حُضُوری میں تمہارے ایمان کے کام اَور محنت کو جو مَحَبّت کا نتیجہ ہے اَور تمہارے اُس صبر کو یاد رکھتے ہیں، جو ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح میں اُمّید کی بابت ہے۔ \p \v 4 اَے خُدا کے عزیز بھائیوں اَور بہنوں! ہمیں مَعلُوم ہے کہ خُدا نے تُمہیں مُنتخب کر لیا ہے، \v 5 کیونکہ تمہارے پاس ہماری خُوشخبری محض لَفظی طور پر ہی نہیں بَلکہ قُدرت، پاک رُوح اَور پُورے یقین کے ساتھ تُم تک پہُنچی؛ چنانچہ تُم جانتے ہو کہ ہم تمہاری خاطِر تمہارے درمیان کس طرح زندگی گُزارتے تھے۔ \v 6 اَور تُم ہمارے اَور خُداوؔند کے نقش قدم پر چلنے والے بَن گیٔے، کیونکہ تُم نے سخت مُصیبت کے درمیان بھی کلام کو پاک رُوح سے مِلنے والی خُوشی کے ساتھ قبُول کیا۔ \v 7 اِس کا نتیجہ یہ ہُوا کہ تُم مَکِدُنیہؔ اَور صُوبہ اَخیہؔ کے علاقوں کے سارے مُومِنین کے لیٔے نمونہ بَن گیٔے۔ \v 8 خُداوؔند کا پیغام تمہارے ذریعہ نہ صِرف مَکِدُنیہؔ اَور صُوبہ اَخیہؔ میں پھیلا بَلکہ خُدا پر تمہارا ایمان چاروں طرف اَیسا مشہُور ہو گیا کہ اَب ہمیں اُس کا ذِکر کرنے کی ضروُرت نہیں ہے۔ \v 9 کیونکہ یہ ساری باتیں خُود ہی بَیان کرتی ہیں کہ جَب ہم تمہارے یہاں تشریف لایٔے تو تُم نے کِس طرح ہمارا اِستِقبال کیا۔ اَور کِس طرح بُتوں کی پرستش چھوڑکر سچّے اَور زندہ خُدا کی عبادت کرنے کے لیٔے رُجُوع ہویٔے۔ \v 10 اَور خُدا کے بیٹے یِسوعؔ کے آسمان سے لَوٹنے کے مُنتظر رہو، جنہیں اُس نے مُردوں میں سے زندہ کیا اَورجو ہمیں آنے والے الٰہی غضب سے بَچاتے ہیں۔ \c 2 \s1 تھِسلُنِیکے میں پَولُسؔ کی خدمت \p \v 1 اَے بھائیوں اَور بہنوں! تُم جانتے ہو کہ ہمارا تمہارے پاس آنا بے فائدہ نہ ہُوا۔ \v 2 تُم تو جانتے ہو کہ ہم نے فِلپّی شہر میں بھی کافی تکلیف اُٹھائی اَور بے عزّتی کا سامنا کیا۔ لیکن ہمارے خُدا نے ہمیں یہ جُرأت بخشی کہ بڑی مُخالفت کے باوُجُود بھی ہم تُمہیں اُس کی طرف سے خُوشخبری سُنائیں۔ \v 3 چنانچہ ہم جو کچھ بھی عرض کرتے ہیں اُس میں نہ تو کوئی غلطی یا ناپاک مقصد ہے اَور نہ ہی ہم تُمہیں فریب دینے کی کوشش میں ہیں۔ \v 4 بَلکہ اِس کے برعکس، جَیسے خُدا نے ہمیں مقبُول کرکے خُوشخبری ہمارے سُپرد کی وَیسے ہی ہم بَیان کرتے ہیں؛ ہم آدمیوں کو نہیں بَلکہ خُدا کو خُوش کرنے کی کوشش میں ہیں، جو ہمارے دِلوں کو آزمانے والا ہے۔ \v 5 کیونکہ تُم جانتے ہو کہ ہم نے کلام میں کبھی بھی نہ تو خُوشامد کا سہارا لیا اَور نہ ہی وہ لالچ کا پردہ بنا، خُدا اِس بات کا گواہ ہے۔ \v 6‏-7 ہم نہ تو آدمیوں سے اَور نہ ہی تُم سے اَور نہ کسی اَور سے اَپنی تعریف چاہتے تھے، اگرچہ ہم خُداوؔند المسیح کے رسولوں کی حیثیت سے تُم پر اَپنا مالی بوجھ ڈال سکتے تھے۔ لیکن جِس طرح ایک ماں اَپنے بچّوں کو بڑے نرمی سے پالتی ہے۔ \p اُسی طرح ہمارا بھی سلُوک تمہارے ساتھ بڑی نرمی والا تھا۔ \v 8 اَور تمہاری دیکھ بھال کی۔ کیونکہ ہم تُمہیں اِتنا زِیادہ چاہنے لگے تھے، کہ نہ صِرف خُدا کی خُوشخبری بَلکہ ہم اَپنی جان تک بھی تُمہیں دینے کو راضی تھے۔ \v 9 اَے بھائیوں اَور بہنوں! جَب ہم تمہارے درمیان رہ کر الٰہی خُوشخبری سُنا رہے تھے تو تُمہیں ہماری وہ محنت اَور مشقّت ضروُر یاد ہوگی جَب ہم روز رات دِن اَپنے ہاتھوں سے کام کرتے تھے تاکہ کسی پر بوجھ نہ بنیں۔ \v 10 تُم بھی گواہ ہو اَور خُدا بھی گواہ ہے کہ ہم نے تُم سبھی مُومِنین کے درمیان کیسی پاک، راستباز اَور بے عیب زندگی گُزاری۔ \v 11 چنانچہ تُم جانتے ہو کہ جَیسا سلُوک ایک باپ اَپنے بچّوں کے ساتھ کرتا ہے وَیسا ہی ہم تمہارے ساتھ کرتے رہے، \v 12 اَور تُم ہر ایک کو حوصلہ اَور تسکین دیتے اَور سمجھاتے رہو تاکہ تمہارا چال چلن خُدا کے لائق ہو، جو تُمہیں اَپنے جلال اَور بادشاہی میں شریک ہونے کے لیٔے بُلاتا ہے۔ \p \v 13 اِس لیٔے ہم ہمیشہ خُدا کا شُکر کرتے ہیں کہ جَب تُم نے ہماری زبانی خُدا کے پیغام کو سُنا تو اُسے آدمیوں کا کلام نہیں بَلکہ خُدا کا کلام سمجھ کر قبُول کیا، جَیسا کہ وہ حقیقت میں ہے، اَور وہ تُم میں جو ایمان لایٔے ہو، تاثیر بھی کر رہاہے۔ \v 14 اِس لیٔے اَے بھائیوں اَور بہنوں! تُم بھی خُدا کی اُن جماعتوں کی طرح بَن گیٔے ہو جو یہُودیؔہ میں خُداوؔند المسیح یِسوعؔ میں ہیں: کیونکہ تُم نے بھی اَپنی قوم والوں سے وُہی تکلیفیں اُٹھائیں جو اُنہُوں نے اَپنے ہم وطن یہُودیوں سے پائی تھیں، \v 15 جنہوں نے خُداوؔند یِسوعؔ اَور اُن نبیوں کو بھی مار ڈالا اَور ہمیں بھی ستا کر در بدر کر دیا۔ اَور خُدا بھی اُن سے ناراض ہے اَور وہ سارے لوگوں کے دُشمن بنے ہویٔے ہیں۔ \v 16 کیونکہ وہ ہمیں غَیریہُودیوں کو خُدا کا کلام سُنانے سے روکتے تھے تاکہ اُن میں کویٔی نَجات نہ پا سکے۔ اَور اَیسا کرکے وہ اَپنے گُناہوں کا پیمانہ ہمیشہ بھرتے رہے۔ لیکن آخِرکار خُدا کا قہر اُن پر آ گیا ہے۔ \s1 پَولُسؔ کی تھِسلُنِیکے کے مُومِنین سے مِلنے کی تمنّا \p \v 17 اَے بھائیوں اَور بہنوں! جَب ہم تھوڑے عرصہ کے لیٔے تُم سے جُدا ہویٔے تھے نہ کہ دِل سے (جِسمانی نہ کہ رُوحانی طور پر) تو تُم سے دوبارہ مِلنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ \v 18 اِس لیٔے ہم نے (خصوصاً مُجھ پَولُسؔ نے) تمہارے پاس آنے کی بار بار کوشش کی مگر شیطان نے ہمیں روکے رکھا۔ \v 19 بھلا ہماری اُمّید، خُوشی اَور فخر کا تاج کون ہے؟ کیا ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ کی دُوسری آمد پر اُن کی حُضُوری میں تُم ہی نہ ہوگے۔ \v 20 یقیناً ہمارا جلال اَور ہماری خُوشی تُم ہی ہو۔ \c 3 \p \v 1 آخِرکار جَب ہم سے اَور برداشت نہ ہو سَکا تو ہم نے اتھینؔے شہر میں تنہا ٹھہرنا بہتر سمجھا۔ \v 2 ہم نے المسیح کی خُوشخبری پھیلانے میں خُدا کے ہم خدمت اَور ہمارے بھایٔی تِیمُتھِیُس کو تمہارے پاس اِس لیٔے بھیجا، تاکہ وہ تُمہیں ایمان میں مضبُوط کرے اَور تمہارا حوصلہ بڑھائے، \v 3 تاکہ اِن مُصیبتوں کی وجہ سے کویٔی گھبرا نہ جائے۔ کیونکہ تُم خُود جانتے ہو کہ ہم پر مُصیبتوں کا آنا ضروُری ہے۔ \v 4 حقیقت تو یہ ہے کہ جَب ہم تمہارے پاس تھے تو تُم سے کہا کرتے تھے کہ ہم ستائے جایٔیں گے۔ چنانچہ جَیسا کہ تُم جانتے ہو کہ اَیسا ہی ہُوا۔ \v 5 اِسی سبب سے جَب مَیں اَور زِیادہ برداشت نہ کر سَکا تو تمہارے ایمان کا حال دریافت کرنے کو بھیجا؛ مُجھے ڈر تھا کہ کہیں اَیسا نہ ہُوا ہو کہ شیطان نے تُمہیں آزمایا ہو اَور ہماری محنت بے فائدہ ہو گئی۔ \s1 تِیمُتھِیُس کا حوصلہ اَفزا خبر لانا \p \v 6 لیکن ابھی تِیمُتھِیُس تمہارے پاس سے ہمارے یہاں آیا ہے اَور اُس نے تمہارے ایمان اَور مَحَبّت اَور اِس بات کی ہمیں یہ خُوشخبری دی ہے کہ تُم ہمارا ذِکر خیر ہمیشہ کرتے ہو اَور ہم سے مِلنے کے اَیسے مُشتاق ہو جَیسا کہ ہم تُم سَب سے مِلنے کی آرزُو رکھتے ہیں۔ \v 7 اِس لیٔے، اَے بھائیوں اَور بہنوں! ہم نے اَپنی ساری تنگی اَور مُصیبت میں تمہارے بارے میں تمہارے ایمان کے سبب سے تسلّی پائی۔ \v 8 اَور اَب چونکہ تُم خُداوؔند میں قائِم ہو، اِس لیٔے ہم زندہ ہیں۔ \v 9 اَور تمہاری وجہ سے اَپنے خُدا کے سامنے ہمیں جِس قدر خُوشی حاصل ہُوئی ہے، اُس کے بدلے میں کِس طرح تمہارے ذریعہ ہم خُدا کا شُکر اَدا کریں؟ \v 10 ہم رات اَور دِن خُوب دعا کرتے ہیں کہ تُم سے پھر ملیں اَور تمہارے ایمان میں جو کمی ہے اُسے پُورا کر دیں! \p \v 11 اَب کاش ہمارا خُدا اَور باپ خُود اَور ہمارا خُداوؔند یِسوعؔ ہمارے لیٔے راستہ کھول دے کہ ہم تمہارے پاس آ سکیں! \v 12 اَور خُداوؔند اَیسا کرے کہ جِس طرح ہمیں تُم سے مَحَبّت ہے اُسی طرح تمہاری مَحَبّت بھی آپَس میں اَور سَب لوگوں کے ساتھ بڑھے اَور چھلکتی جائے۔ \v 13 تاکہ وہ تمہارے دِلوں کو اَیسا مضبُوط کرے کہ جَب ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ اَپنے سَب مُقدّسین کے ساتھ دوبارہ لَوٹیں، تو تُم ہمارے خُدا باپ کے سامنے پاک اَور بے عیب ٹھہرو۔ \c 4 \s1 خُدا کو خُوش رکھنے والی زندگی جینا \p \v 1 غرض، اَے بھائیوں اَور بہنوں! ہم تُم سے درخواست کرتے ہیں اَور خُداوؔند یِسوعؔ میں تمہاری حوصلہ اَفزائی کرتے ہیں کہ جِس طرح تُم نے ہم سے خُدا کو خُوش کرنے کی لیٔے مُناسب چال چلنا سیکھا ہے، اَور تُم وَیسی ہی زندگی گزار بھی رہے ہو۔ اَور اَب اُسی طرح اَور ترقّی کرتے جاؤ۔ \v 2 کیونکہ تُم جانتے ہو کہ ہم نے خُداوؔند یِسوعؔ کی طرف سے تُمہیں کون کون سے حُکم پہُنچائے۔ \p \v 3 چنانچہ خُدا کی مرضی یہ ہے کہ تُم پاک بنو یعنی جنسی بدفعلی سے بچے رہو۔ \v 4 اَور تُم میں سے ہر ایک اَپنے جِسم کو پاکیزہ اَور باعزّت طریقے سے قابُو کرنا سیکھے۔ \v 5 اَور یہ کام شہوت پرستی سے نہیں اَور نہ غَیریہُودیوں کی طرح جو خُدا کو نہیں جانتی ہیں۔ \v 6 اَور اِس مُعاملہ میں کویٔی شخص اَپنے مُومِن بھایٔی یا بہن کو نہ تو نُقصان پہُنچائے اَور نہ اُسے دغا دے کیونکہ خُداوؔند اِن سَب کاموں کا بدلہ لینے والا ہے جَیسا کہ ہم تُمہیں پہلے بھی تاکید کرکے بتا چُکے ہیں۔ \v 7 اِس لئے خُدا نے ہمیں ناپاکی کے لیٔے نہیں بَلکہ پاکیزہ زندگی گُزارنے کے لیٔے بُلایا ہے۔ \v 8 چنانچہ جو اِن باتوں کو نہیں مانتا وہ نہ صِرف اِنسان کی بَلکہ خُدا کی نافرمانی کرتا ہے جو تُمہیں پاک رُوح عطا فرماتے ہیں۔ \p \v 9 اَب برادرانہ مَحَبّت کے بارے میں مُجھے تُم کو کچھ لکھنے کی ضروُرت نہیں؛ کیونکہ آپَس میں مَحَبّت کرنے کی تعلیم تُم نے خُدا سے پائی ہے۔ \v 10 اَور تُم صُوبہ مَکِدُنیہؔ کے سارے مسیحی مُومِنین سے اَیسی ہی مَحَبّت کرتے ہو۔ پھر بھی اَے بھائیوں اَور بہنوں! ہم تُمہیں نصیحت کرتے ہیں کہ تُم اِس میں اَور بھی ترقّی کرتے جاؤ۔ \v 11 اَور جَیسا ہم پہلے ہی تُمہیں حُکم دے چُکے ہیں، ہر شخص خاموشی سے اَپنے کام میں لگا رہے اَور اَپنے ہاتھوں سے محنت کرے، \v 12 تاکہ غَیر مسیحی لوگ تمہاری روزمرّہ کی زندگی کو دیکھ کر تُمہیں عزّت دیں اَور تُم کسی چیز کے مُحتاج نہ رہو۔ \s1 المسیح کی دُوسری آمد \p \v 13 بھائیوں اَور بہنوں! ہم نہیں چاہتے کہ تُم اُن کے حال سے ناواقِف رہو جو موت کی نیند سو چُکے ہیں تاکہ تُم باقی اِنسانوں کی مانند غم نہ کرو جِن کے پاس کویٔی اُمّید ہی نہیں۔ \v 14 کیونکہ ہمارا ایمان ہے کہ جِس طرح یِسوعؔ مَرے اَور پھر زندہ ہو گیٔے، ٹھیک اُسی طرح خُدا یِسوعؔ کی آمد پر اُنہیں بھی زندہ کر دے گا جو یِسوعؔ میں سو گیٔے ہیں۔ \v 15 چنانچہ ہم خُدا کے کلام کے مُطابق تُم سے فرماتے ہیں کہ ہم جو خُداوؔند کے دُوسری آمد کے وقت تک زندہ باقی رہیں گے، سوئے ہوؤں سے پہلے ہرگز خُداوؔند سے نہیں ملیں گے۔ \v 16 کیونکہ خُداوؔند خُود بڑی للکار کے ساتھ اَور مُقرّب فرشتہ کی آواز اَور خُدا کی نرسنگے کی آواز کے ساتھ آسمان سے نازل ہوں گے اَور خُداوؔند المسیح میں جو لوگ مَر چُکے، سَب سے پہلے زندہ ہو جایٔیں گے۔ \v 17 اُس کے بعد پھر ہم جو اُس وقت زندہ باقی ہوں گے، اُن کے ساتھ بادلوں پر اُٹھا لیٔے جایٔیں گے تاکہ آسمان میں خُداوؔند کا اِستِقبال کریں گے اَور ہمیشہ خُداوؔند کے ساتھ رہیں گے۔ \v 18 پس تُم اِن باتوں سے ایک دُوسرے کو تسلّی دیا کرو۔ \c 5 \s1 المسیح کی آمد کا دِن \p \v 1 اَب، اَے بھائیوں اَور بہنوں! ہمیں وقت اَور تاریخوں کی بابت تُمہیں لکھنے کی کویٔی ضروُرت نہیں۔ \v 2 کیونکہ تُم اَچھّی طرح جانتے ہو کہ خُداوؔند کے لَوٹنے کا دِن رات کے چور کی مانند اَچانک آ جایٔےگا۔ \v 3 جَب لوگ کہہ رہے ہوں گے کہ اَب، ”اَمن اَور سلامتی ہے،“ اُسی وقت اُن پر اَچانک ہلاکت اِس طرح آ جائے گی جِس طرح حاملہ عورت کو دردِزہ شروع ہو جاتا ہے اَور وہ ہرگز نہ بچیں گے۔ \p \v 4 لیکن اَے بھائیوں اَور بہنوں! تُم تاریکی میں نہ رہو کہ وہ دِن چور کی مانند اَچانک تُم پر آ جائے اَور تُمہیں حیرت میں ڈال دے۔ \v 5 کیونکہ تُم سَب نُور کے فرزند اَور دِن کے فرزند ہو؛ ہم نہ تو رات کے ہیں اَور نہ تاریکی کے ہیں۔ \v 6 لہٰذا ہم دُوسروں کی طرح سوتے نہ رہیں بَلکہ جاگتے اَور ہوشیار رہیں۔ \v 7 کیونکہ جو سوتے ہیں وہ رات کو سوتے ہیں اَورجو متوالے ہوتے ہیں وہ بھی رات کو ہوتے ہیں۔ \v 8 چونکہ ہم دِن کے ہیں اِس لیٔے ہم ایمان اَور مَحَبّت کا بکتر لگا کر اَور نَجات کی اُمّید کا خود یعنی ٹوپی\f + \fr 5‏:8 \fr*\fq نَجات کی اُمّید کا خود یعنی ٹوپی \fq*\ft اِسے خود بھی کہتے ہیں یعنی لوہے کی ٹوپی جسے فَوجی جنگ لڑتے وقت پہنتے تھے\ft*\f* پہن کر ہوشیار رہیں۔ \v 9 کیونکہ خُدا نے ہمیں اَپنے غضب کے لیٔے نہیں بَلکہ ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے نَجات حاصل کرنے کے لیٔے مُقرّر کیا ہے۔ \v 10 اَور یِسوعؔ المسیح نے ہماری خاطِر اِس لیٔے جان دی کہ خواہ ہم زندہ ہوں یا مُردہ، ہم سَب مِل کر یِسوعؔ کے ساتھ ہی جئیں۔ \v 11 اِس لیٔے تُم ایک دُوسرے کی حوصلہ اَفزائی کرو اَور ترقّی کا باعث بنو، جَیسا کہ تُم کر بھی رہے ہو۔ \s1 آخِری نصیحت \p \v 12 اَب اَے بھائیوں اَور بہنوں! ہم تُم سے درخواست کرتے ہیں کہ اُن لوگوں کی قدر کرو جو تمہارے درمیان سخت محنت کرتے ہیں اَور خُداوؔند میں جو تمہارے پیشوا ہیں اَور تُمہیں نصیحت کرتے ہیں۔ \v 13 اُن کی خدمت کے سبب سے مَحَبّت کے ساتھ اُن کی خُوب عزّت کیا کرو۔ اَور آپَس میں ایک دُوسرے کے ساتھ اَمن اَور سلامتی سے رہو۔ \v 14 اَور اَے بھائیوں اَور بہنوں! ہم تُمہیں نصیحت کرتے ہیں کہ کاہل اَور بے قاعدہ چلنے والوں کو سمجھاؤ، بُزدل کو ہِمّت دو اَور کمزوروں کی مدد کرو اَور سَب کے ساتھ تحمُّل سے پیش آؤ۔ \v 15 خبردار! کویٔی شخص کسی سے بدی کے بدلے بدی نہ کرے بَلکہ ہر وقت آپَس میں اَور سَب کے ساتھ نیکی کرنے کی کوشش میں لگے رہو۔ \p \v 16 ہر وقت خُوش رہو۔ \v 17 بِلا ناغہ دعا کرو۔ \v 18 ہر حالات میں شُکر گُزاری کرو کیونکہ خُداوؔند المسیح یِسوعؔ میں تمہارے لیٔے خُدا کی یہی مرضی ہے۔ \p \v 19 پاک رُوح کو مت بُجھاؤ۔ \v 20 نبُوّتوں کی حقارت نہ کرو۔ \v 21 ہر بات کو آزماؤ، جو اَچھّی ہو اُسے پکڑے رہو۔ \v 22 ہر طرح کی بدی سے دُور رہو۔ \p \v 23 اَمن کا خُدا خُود ہی تُمہیں مُکمّل طور سے پاک کرے؛ اَور تمہاری رُوح، جان اَور جِسم کو پُوری طرح ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے آنے تک بے عیب محفوظ رکھے۔ \v 24 تمہارا بُلانے والا سچّا ہے۔ اَور وہ اَیسا ہی کرےگا۔ \b \b \p \v 25 اَے بھائیوں اَور بہنوں! ہمارے لیٔے دعا کرتے رہنا۔ \b \p \v 26 خُدا کے سَب مُقدّسین بھائیوں کو پاک بوسہ سے کے ساتھ میرا سلام کہنا۔ \b \p \v 27 مَیں خُداوؔند کے نام سے تُمہیں ہدایت دیتا ہُوں کہ وہاں سَب بھائیوں اَور بہنوں کے سامنے یہ خط پڑھ کر سُنایا جائے۔ \b \p \v 28 ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کا فضل تُم سَب پر ہوتا رہے۔